Baaghi TV

Author: +9251

  • ایرانی صدر کا دورہ ماسکو:امریکہ پریشان،اب کیا کرے گا ایران؟

    ایرانی صدر کا دورہ ماسکو:امریکہ پریشان،اب کیا کرے گا ایران؟

    ماسکو:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے دورہ روس کو دونوں مملک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں انہوں نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کی۔

    ماسکو روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ روس اور ایران خطے کے دو اہم خودمختار، مضبوط اور بااثر ممالک ہیں جو قریبی تعلقات اور بات چیت سے تجارت و سلامتی کو بڑھا سکتے ہیں۔

    اس ضمن میں ایرانی صدر نے اپنے دورہ ماسکو کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا ٹرننگ پوائنٹ بھی قرار دیا۔
    روسی صدر سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتشویش ہے روس کےساتھ مستحکم اورجامع تعلقات کےخواہاں ہیں ہم روس کےساتھ تجارتی تعلقات کاحجم بڑھانےکےخواہاں ہیں۔

    ایرانی صدر نے واضح کیا کہ عالمی پابندیوں اور امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں سے ایران کی ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔

  • آہ : بھارتی ٹینس اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کھیل کے میدان سے داغ فراق دے گئیں

    آہ : بھارتی ٹینس اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کھیل کے میدان سے داغ فراق دے گئیں

    میلبورن:آہ : بھارتی ٹینس اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا داغ فراق دے گئیں،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ٹینس اسٹار اور سابق ڈبلز عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ انجریز کے باعث وہ رواں سیزن کے آخر میں ٹینس سے ریٹائر ہوجائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پریس کانفرنس کے دوران ثانیہ مرزا نے کہا کہ ‘میں فیصلہ کرچکی ہوں کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا، میں اس پر ہر ہفتے دیکھ رہی ہوں، مجھے یقین نہیں کہ یہ سیزن آخری ہوسکتا ہے لیکن میری خواہش ہے’۔

    ثانیہ مرزا کے والد نے بھی ان کی ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کی تصدیق کردی۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ ‘میں تاحال محسوس کررہی ہوں کہ میں کھیل سکتی ہوں لیکن اس سیزن کے بعد میں نہیں سمجھتی کہ میں ایسا کرپاؤں’۔

    اس سے قبل 35 سالہ ثانیہ مرزا کو بھارت کی عظیم خاتون ٹینس کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ آسٹریلین اوپن کے ڈبلز کے پہلے مرحلے میں یوکرین کی نادیا کیچونوک کے ہمراہ شکست کھا گئیں۔

    ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں 6 گرینڈ سلیم جیتنے والی ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں امریکا کے راجیو رام کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں حصہ لے رہی ہیں اور جمعرات کو پہلے مرحلے کا مقابلہ ہوگا۔ثانیہ مرزا نے آخری مرتبہ گزشتہ برس ستمبر میں اوسٹراوا اوپن میں چین کی ژینگ شوائی کے ساتھ ڈبلز کا ٹائٹل حاصل کرلیا تھا۔

    بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ انجریز اور اہل خانہ کی وجہ سے کیریئر مختصر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے احساس ہے کہ ریکوری میں بڑا وقت لگ رہا ہے، اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ بہت زیادہ سفر کر کے میں ان کو خطرے میں ڈال رہی ہوں، اس حوالے سے مجھے سوچنا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘آج گھٹنے میں واقعی تکلیف ہورہی تھی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کی وجہ سے ہارے بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ ریکور ہونے میں وقت لگ رہا ہے اور میری عمر بڑھ رہی ہے’۔

    یاد رہے کہ ثانیہ مرزا 2005 میں اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی تھیں اور اسی دوران یوایس اوپن کے چوتھے مرحلے تک رسائی کی تھی۔ٹینس اسٹار 2007 میں خواتین کی سرفہرست 30 خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئی تھیں۔

    ثانیہ مرزا کو کلائی کی انجریز کے باعث ڈبلز پر توجہ دینا پڑی اور سوئٹزرلینڈ کی عظیم کھلاڑی مارٹینا ہنگیز کے ساتھ جوڑی میں تین گرینڈ سلیم حاصل کیا۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    اسلام آباد :وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن میں تیزی لانےکیلئےاقدامات جاری کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے بوسٹر ڈوز سیٹ میں ایک اور ویکسین کا اضافہ کر دیا ہے۔آسٹرازنیکا ویکسین ملک بھر میں بطور بوسٹر ڈوز استعمال ہوگی۔آسٹرازنیکا کی شمولیت کے بعد کورونا بوسٹر ڈوز سیٹ میں شامل ویکسینز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    آسٹرازنیکا کی بوسٹر ڈوز لگانےکا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سائینوفام، موڈرنا، فائزر، اور سائینوویک کی بوسٹرڈوز لگائی جا رہی ہیں۔

    وفاق نے صوبوں کو بوسٹر ڈوز کیلئے آسٹرازنیکا ویکسین کی کھیپ فراہم کر دی ہے اور اب مختلف سینٹرز پر یہ ویکسین بطور بوسٹر شاٹ استعمال ہو گی۔

    واضح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آنے کے بعد بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کردی ہے۔

    این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکتے ہیں بوسٹر ویکسین مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے یکم دسمبر کو این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دی تھی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

  • وزیر اعظم کا تاریخی عوامی فیصلہ، فوجداری مقدمات کا قانون بدلنے کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم کا تاریخی عوامی فیصلہ، فوجداری مقدمات کا قانون بدلنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کا تاریخی عوامی فیصلہ، فوجداری مقدمات کا قانون بدلنے کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی کابینہ نے امریکا، برطانیہ طرز کا آزاد پراسیکیوشن سروس کا نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے اہم اجلاس میں فوجداری مقدمات میں ترمیم، اور نئے قوانین لانے کی منظوری دے دی۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ فوجداری قوانین میں تبدیلی سے پولیس اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آرڈیننس نہیں لا رہے، اس سے عام آدمی کا فائدہ ہوگا، اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے۔

    وزیر اعظم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت فوجداری مقدمات کا قانون بدلے گی، وزیراعظم نے فوجداری مقدمات میں ترمیم سمیت نئے قوانین لانے کی منظوری دیدی۔ ترامیم آئندہ ہفتے منظوری کے لئے کابینہ میں پیش ہوں گی۔ جس کے بعد ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے 600 سے زیادہ نکات میں ترمیم پر بریفنگ دی۔

    فروغ نسیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں ایس ایچ او کے لئے سب انسپکٹر اور گریجوایشن کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس پی کو درخواست دی جاسکے گی، ایس پی عملدرآمد کا پابند ہوگا، 9 ماہ میں مقدمات کا فیصلہ لازمی ہو گا ورنہ متعلقہ ججز ہائیکورٹ کو جواب دہ ہوںگے، 9ماہ میں ٹرائل مکمل کہ کرنے پر ججز کے خلاف ہائی کورٹ انضباطی کارروائی کرسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تھانوں کو سٹیشنری، ٹرانپسورٹ سمیت ضروری اخراجات کے سرکاری فنڈ ملیں گے، سچا ثابت کرنے کے لئے آگ یا گرم کوئلوں پر چلنا جیسی روایات اور سزا کو ختم کیا جائے گا، عام جرائم کے مقدمات میں پانچ5 سال تک کی سزا کے لئے پلی بارگین کی جاسکے گی، عام جرائم کی سزا پانچ سال سے کم ہو کر صرف 6 ماہ رہ جائے گی۔

    قتل، زیادتی، دہشت گردی، غداری، سنگین مقدمات میں پلی بارگین نہیں ہوگی، موبائل فوٹیجز، تصاویر، آواز ریکارڈنگز کو بطور شہادت قبول کیا جا سکے گا، ماڈرن ڈیوائسز کو بھی بطور شہادت قبول کیا جا سکے گا، فارنزک لیبارٹری سے ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔

    اجلاس میں اس حوالے سے مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی طرز کا آزاد پراسیکیوشن سروس کا نیا قانون لانے کا فیصلہ ہوا ہے، قوانین میں تبدیلی سے ملک کے پولیس اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آرڈیننس نہیں لا رہے، عام آدمی کا فائدہ ہوگا، اپوزیشن ساتھ دے۔

  • سرگودھا : تھانہ صدر پولیس کی فوری کارواٸی ۔ ننھی بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالہ کر دیا ۔

    سرگودھا : تھانہ صدر پولیس کی فوری کارواٸی ۔ ننھی بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالہ کر دیا ۔

    سرگودھا تھانہ صدر پولیس کی فوری کاروائی ننھی بلانستہ کو بڑے حادثے سے بچا لیا

    سرگودھا گمشدہ کمسن بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا

    سرگودھا ننھی بلاستہ عرف ککی بعمر ڈھائی سال اپنے کزن کے ساتھ گھر سے باہر نکلی

    سرگودھا تھوڑی دور جا کر کزن واپس آگیا اور بچی کو وہیں چھوڑ دیا

    سرگودھا بچی چلتی چلتی گھر سے 6 کلومیٹر دور چلی گئی

    سرگودھا پولیس کو 15پر اطلاع ملی

    سرگودھا ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے فوری کاروائی کا حکم دیا

    سرگودھا ڈی ایس پی صدر کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں

    سرگودھا گشت پر مامور تمام گاڑیوں اور محافظ اسکواڈ کو متحرک کیا گیا

    سرگودھا بچی کی تلاش کے لیے ڈرون کیمرے کا استعمال بھی کیا گیا

    سرگودھا سات گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد کمسن بلانستہ کو ڈھونڈ لیا گیا

    سرگودھا بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے ہے

    سرگودھا بچی کے والدین کی پولیس کو دعائیں اور اظہار تشکر

    سرگودھا ہر عمر کے شہری کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ڈی پی او

    سرگودھا والدین اپنے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑ یں ڈی پی او

    سرگودھا بچوں پر خصوصی توجہ دیں گھر سے دور نہ جانے دیں ڈی پی او

    سرگودھا اچھی کارکردگی پر تمام ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان ۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان

  • ماسٹرمولٹی فوم کےمالکان شہزادملک،ندیم ملک ودیگر    شرکائےواردات کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    ماسٹرمولٹی فوم کےمالکان شہزادملک،ندیم ملک ودیگر شرکائےواردات کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی: ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان شہزاد ملک ،ندیم ملک اوردیگرشرکائے واردات کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت نے ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان شہزاد ملک ،ندیم ملک اوردیگرشرکائے واردات کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایک اشتہار بھی جاری کیا ہے

    اس حوالے سے کراچی کی ایک عدالت کے مجسٹریٹ نے ان مجرمان کی عدم پیشی کی وجہ سے ان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ چونکہ یہ کنفرم مجرم ہیں اورمدعی کو چکر دینے کے ساتھ ساتھ عدالت کو بھی چکردے رہے ہیں ،اس لیے انکی ارجنٹ گرفتاری بہت ضروری ہے

     

     

    اس اشتہار میں‌ کہا گیا ہے کہ ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان نوید ملک ولد ریاض ملک ،ندیم ملک ولد ریاض ملک اورشہزاد ملک ولد ندیم ملک کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد قانون کے سامنے پیش ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

    یادرہے کہ یہ فیصلہ دراصل اس کیس کےسلسلے میں سنایا گیا ہے جس کے مطابق ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان اورفرنٹ مینوں کی شہ زوریوں اورچوریوں نے جوبازارگرم کرتے ہوئے ایک دوسرے ادارے کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی

    باغی ٹی وی کو ملنے والی ایف آئی آر میں‌ تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئےتھے جس کے مطابق ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان اپنے فرنٹ مینوں کی مدد سے بے بس اورکمزورلوگوں کی دوکانوں پرقبضہ کرنے کے ماہر ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دائر کی گئی ایف آئی آر میں لکھا تھا کہ ماسٹرمولٹی فوم کے ظلم وجور کے شکارہونے والے سائل محمد دانش ولد محبوب علی کی ایک دوکان فرنیچرمارکیٹ منظورکالونی میں واقع ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”456341″ /]

    باغی ٹی وی کو ملنے والی ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک مسلح افراد کے ساتھ دوکان کا تالا توڑ کردوکان میں داخل ہوتے ہیں‌اورسب سے پہلے وہاں موجود 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا دفتری سامان اٹھا کرلے گئے

    سائل نے ایف آئی آر میں اس دوران ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک کی طرف سے دیگرنقصانات کی تفصیل بتا کرحیران کردیا

    یاد رہےکہ آج کے اس حکم نامے کے بعد ماسٹر مولٹی فوم کی دونمبریوں کی وجہ سے جوایک مجرمانہ حیثیت سامنے آئی ہے اس کے بعد ماسٹر مولٹی فوم کی انہیں‌دو نمبریوں کی تصدیق کاروبار میں ثآبت ہوئی ہے

  • کورونا پھرسراٹھانے لگا :سندھ میں تقریبات، اسکولز، ہوٹلز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    کورونا پھرسراٹھانے لگا :سندھ میں تقریبات، اسکولز، ہوٹلز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    کراچی :کورونا پھرسراٹھانے لگا :سندھ میں تقریبات، اسکولز، ہوٹلز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری،اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس اوپیز سے متعلق نیاحکم نامہ جاری کر دیا۔

    محکہ داخلہ سندھ سے جاری حکم نامہ کے مطابق کراچی اورحیدرآباد میں ان ڈور تقریبات پر15فروری تک پابندی عائد عائد کر دی گئی ہے۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افرادکی شرکت کی اجازت ہوگی۔

    سندھ کے دیگرشہروں میں ان ڈور300افرادکوشرکت کی اجازت ہوگی جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد کو آنے کی اجازت ہو گی۔ تقریبا ت میں شریک ہونےوالےتمام افرادکاویکسینیٹڈہونالازمی قرار دیا گیا ہے۔ تقریبات میں کھانا ڈبوں میں پیش کرنےکو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 24 جنوری سےکراچی، حیدرآبادمیں ریسٹورنٹس میں انڈور کھانے پرپابندی ہو گی جب کہ آؤٹ ڈورڈائن ان بھی ویکسینیٹڈ افراد کے لیے ہو گی۔

    دوسری طرف کراچی اورحیدرآبادمیں ان ڈورجم میں50فیصدافرادکوآنےکی اجازت ہوگی۔ جم میں آنےوالےتمام افرادکاویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔ سندھ کےدیگرشہروں میں ان ڈوراورآؤٹ ڈورڈائن ان کی اجازت برقرار ہے۔ ٹیک اووے، ڈرائیوتھرو اور ہوم ڈیلوری کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔

    حکم نامہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں سینماگھر میں50 فیصد سے زائد افراد نہ ہوں۔ کراچی،حیدرآبادمیں گنجائش کے 50 فیصد سے زائد افراد پارک میں نہیں آسکتے جب کہ 12 سال سےکم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔

    کراچی اور حیدرآباد میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کی حاضری 100 فیصدرکھنےکی اجازت ہے۔ یکم فروری سے 12 سال سے زائدعمرکےبچوں کاویکسینیٹڈہونالازمی ہوگا۔

    مارکیٹ،دیگرکاروباری سرگرمیوں کےاوقات کار پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔ دفاترمیں حاضری کی شرح100فیصدرکھنےکی اجازت ہو گی۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد اور ویکسینیٹڈہونالازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • کورونا کی نئی لہر آرہی ہے،لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے: وزیراعظم عمران خان کا تسلّی بخش اعلان

    کورونا کی نئی لہر آرہی ہے،لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے: وزیراعظم عمران خان کا تسلّی بخش اعلان

    اسلام آباد:کورونا کی نئی لہر آرہی ہے،لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے: وزیراعظم عمران خان کا تسلّی بخش اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر آرہی ہے، کاروبار بند نہیں کریں گے، ایس اوپیزپرعمل کریں گے۔

    نیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززپالیسی2021کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں میں کچھ کرنے کا زیادہ جنون ہوتا ہے، حکومت کا کام نوجوانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، چھوٹا کاروبارکرنے والوں کو بینک قرضے نہیں دیتے، حکومت کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ ایس ایم ایزسیکٹرکے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، بدقسمتی سے کسی نے چھوٹا کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا نہیں کی تھیں۔ خسروبختیاراوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایزکی راہ میں تمام رکاوٹوں کودورکریں گے، ایس ایم ایزکوسہولیات دیں گے توجی ڈی پی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں، کاروبارکی راہ میں تمام مشکلات کوختم کریں گے، ریگولیشن،این اوسی جیسے مسائل کوکم کرتے جا رہے ہیں، انسپیکشن بھی پیسہ بنانے کا ایک طریقہ بن چکا، آن لائن چیزیں کرنے سے مشکلات کم ہوں گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے جتنا چیلنج کسی حکومت کونہیں تھا، اقتدارسنبھالا توملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا، چین، سعودی عرب نے ہماری مدد کی، ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا تو صدی کا سب سے بڑا کورونا آ گیا، دنیا نے پاکستان کی کورونا پالیسی کو سراہا،۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھانے پر زورلگانا ہے۔ جوبھی محکمہ ایکسپورٹ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے گا ایکشن لیں گے، سنگاپورکی ایکسپورٹ پاکستان سے زیادہ ہے، سنگاپورکی300ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے، ملائیشیا بھی ہم سے آگے نکل گیا، 1960میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان نیچے جانا شروع ہوگیا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا 22 کروڑ میں سے صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیں، سب کوٹیکس دینا ہوگا۔

    مہنگائی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچے توعالمی سطح پرمہنگائی کی لہرآئی، ان تمام بحرانوں کا مقابلہ کیا، کورونا کے باوجود آج ریکارڈ ایکسپورٹ، ترسیلات زر، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جب اقتدار سنبھالا تو 8 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تو بڑا مذاق اڑایا گیا، اس وقت 6 ہزارارب ٹیکس اکٹھا کر چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گندم، چینی، مکئی، چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، نظرآرہا ہے عالمی سطح پرمہنگائی ہوئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں موٹرسائیکل، گاڑیوں، موبائل کی ریکارڈ فروخت ہوئی، مانتا ہوں مشکلات ہے، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔

  • جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی متفقہ منظوری:پراپیگنڈہ نہ کیاجائے:فاروق ایچ نائیک

    جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی متفقہ منظوری:پراپیگنڈہ نہ کیاجائے:فاروق ایچ نائیک

    اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

    ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی منظوری دی۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے، ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے، ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہورہی ہے تو اس کی منظوری دی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔اس لیے جو لوگ پراپیگنڈہ کررہے ہیں وہ عدلیہ کے وقار کو مجروح کررہےہیں ، ایسا نہیں کرنا چاہیے

    یاد رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک 1966ء کو پیدا ہوئیں، جسٹس عائشہ ملک نے ابتدائی تعلیم پیرس، نیویارک اور پھر کراچی سے حاصل کی۔

    انہوں نے بی کام کراچی سے کرنے کیا اور لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، ایل ایل ایم انہوں نے ہارورڈ لا سکول امریکا سے کیا، 55 سالہ جسٹس عائشہ ملک نے بطور جج لاہورہائیکورٹ عہدہ کا حلف 27 مارچ 2012ء کو اٹھایا تھا۔

    جسٹس عائشہ اے ملک مارچ 2031 تک عدالت عظمیٰ کی جج رہیں گی۔ جسٹس عائشہ ملک لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

  • سانحہ مری :اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدوں سے فارغ:سخت کاررائی ہوگی:عثمان بزدار

    سانحہ مری :اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدوں سے فارغ:سخت کاررائی ہوگی:عثمان بزدار

    لاہور:سانحہ مری :اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے:پریس کانفرنس وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سی پی او اور اے سی مری، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ کمیٹی کی سفارشات پر 15 افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور انکوائری رپورٹ میں غلفت اور کوتاہی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام اپنے فرائض کا ادراک کرنے سے قاصر رہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹاکر انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی۔ سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹاکرانضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹاکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تمام افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ 9 جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنس گئے، شدید سردی اور دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سانحہ کے بعد پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لئے کھولنے کا حکم دے دیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ پیدا شدہ صورتحال میں سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔