Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب میں‌ کووِڈ-19 کے یومیہ کیس 6 ہزار تک پہنچ گئے:سخت پابندیاں لاگو

    سعودی عرب میں‌ کووِڈ-19 کے یومیہ کیس 6 ہزار تک پہنچ گئے:سخت پابندیاں لاگو

    ریاض : سعودی عرب میں‌ کووِڈ-19 کے یومیہ کیس 6 ہزار تک پہنچ گئے:سخت پابندیاں لاگو،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے 5928 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار دوافراد وفات پا گئے ہیں۔

    اس سے کووِڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 8912 ہو گئی ہے۔ بدھ کو تشویش ناک کیسوں کی تعداد بڑھ کر492 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے منگل کے روز تشویش ناک کیسوں کی تعداد454 بتائی تھی۔

    مملکت میں کرونا وائرس کے کیسوں کی کل تعداد 632,736 تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثناء گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کاشکار4981 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 578,812 ہوگئی ہے۔

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کی انتہائی متعدی شکل اومیکرون کے پھیلنے کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔دسمبرکے اوائل میں محکمہ صحت نے اومیکرون کے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔اس کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ یہ شخص شمالی افریقا کے ایک نامعلوم ملک سے آیاتھا۔

    سعودی عرب میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم بھی بھرپورانداز میں جاری ہے اوراب تک مملکت میں شہریوں اور مکینوں کو ویکسین کی 54,364,534 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

    حکام نے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام اور دیگرعوامی مقامات پرسماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ کردی ہے۔اس کے علاوہ عوامی مقامات، گھر کے اندر اور باہر بھی ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا۔

    سعودی حکومت نے حال ہی میں اپنے ہاں نافذالعمل کووِڈ-19 کے قواعد وضوابط پرنظرثانی کی ہے اورخلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے کی رقم بڑھا دی ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو لوگ سرکاری یا نجی مقامات میں داخل ہونے سے پہلے درجہ حرارت کی جانچ سے انکارکرتے ہیں اور سماجی فاصلے کے قواعد پرعمل نہیں کرتے،ان پر266 ڈالر (1000 سعودی ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔کروناقواعد کی باربارخلاف ورزی کے اعادے کی صورت میں جرمانے کی رقم دولاکھ 66 ہزارڈالر (100,000 ریال) تک پہنچ سکتی ہے۔

  • دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی :دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارت پریشان،اطلاعات کے مطابق دہلی کے جامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی افراد پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بندشیں اور پھر قہر ڈھانے والی ٹھنڈ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر یومیہ مزدوری کرنے والوں پر پڑا ہے جو روزانہ محنت مزدوری کرکے اپنا گزربسر کرتے ہیں اور اپنے گھر والو ں کو کچھ بچاکر بھیجتے ہیں۔

    ویک اینڈ کرفیوجامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی لوگ پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے۔ گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    شاہین باغ کے ایک مسلمان شہری کا کہنا ہے کہ کمائی نہیں ہوپارہی ہے، مجبوراً مسجد کے پاس کھڑا ہوجاتا ہوں شاید کوئی پانی لے لے۔ کیوں کہ کورونا کی وجہ سے دہلی میں ویک اینڈ کرفیو لگادیا گیا ہے ساتھ ہی ٹھنڈ کا قہر جاری ہے۔ اس لئے پانی نہ کے برابر فروخت ہورہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری مجبوری کوئی سننے والا نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن میں 30 سے 40 کین پانی فروخت ہوپاتاہے۔ لیکن گرمی کے موسم میں 70 سے 80 کین فروخت ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی مشکل سے دن میں 300 سے 350 روپے مزدوری ہوپاتی ہے۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ اس میں کرایہ اور کھانا کے علاوہ پیسہ نہیں بچ پاتا ہے۔

  • گلوبل وارمنگ:صحارا ریگستان میں برف باری:نظام دنیا میں تبدیلی قدرت کے بڑے اشارے

    گلوبل وارمنگ:صحارا ریگستان میں برف باری:نظام دنیا میں تبدیلی قدرت کے بڑے اشارے

    الجزائر:گلوبل وارمنگ:صحارا ریگستان میں برف باری:نظام دنیا میں تبدیلی قدرت کے بڑے اشارے ،اطلاعات کے مطابق افریقی ممالک میں پھیلے صحرا ’’صحرائے اعظم‘‘ (صحارن ڈیزرٹ) میں برف باری ہوئی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

    دنیا کے سب سے بڑے صحرا میں برف باری کا ہونا ایک منفرد مظہر ہے کیونکہ یہ دنیا کا گرم ترین صحرا بھی ہے جہاں عام حالات میں درجہ حرارت 58؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔

    میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برف باری الجزائر کے قریب ایک علاقے عین الصفراء میں ہوئی اور درجہ حرارت منفی دو ڈگری ہوگیا۔

    گزشتہ 42؍ سال میں یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ صحرائے اعظم میں برف باری ہوئی ہو۔ اس سے قبل 1979، 2016، 2018 اور 2021ء میں بھی برف باری ہو چکی ہے۔

    عین الصفراء کو صحرا کا دروازہ سمجھا جاتا ہے جو سطح سمندر سے تین ہزار فٹ بلندی پر ہے اور جبل اطلس کے پہاڑوں میں گھرا ہے۔

    صحرائے اعظم شمالی افریقہ کے وسیع تر علاقے پر پھیلا ہے۔ اگرچہ یہ علاقہ آج ریت سے بھرا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ 15؍ ہزار سال بعد یہ علاقہ ہرا بھرا ہو جائے گا۔

    ادھر سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک جسے گرم موسم کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اس میں سال کے پہلے دن کافی برف باری ہوئی ہے۔ اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔ تبوک کے علاقے کے قریب کوہ اللوز پر لوگ برف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب میں برفباری کے بعد ہلچل مچ گئی۔ جبل اللوز پہاڑ 2600 میٹر بلند ہے۔

    سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے برف کی چادر میں ڈھکی کاروں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ ویڈیو میں لوگ برفباری سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ جبل الوز، الدہر اور القان پہاڑوں پر محیط ہے۔ سعودی عرب کا یہ شمالی علاقہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ عرب اخبار اشراق الاوسط کے مطابق سعودی عرب میں ہر سال جبل اللوز، جبل الطاہر اور تبوک کے پہاڑوں پر دو سے تین ہفتے تک برف پڑتی ہے۔

    یہ پہاڑ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں ہیں۔ سعودی عرب میں برفباری کے بعد ہلچل مچ گئی۔ جبل اللوز پہاڑ 2600 میٹر بلند ہے۔ اس پہاڑ کو بادام کا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ڈھلوان پر بڑی تعداد میں بادام کے درخت لگائے گئے ہیں۔ اس پہاڑ پر ہر سال برف باری ہوتی ہے اور درجہ حرارت بہت گر جاتا ہے۔ تبوک سعودی عرب کے خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے۔ خوشبودار پودے ہیں جو عطر بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

    تبوک اردن کی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔ سعودی عرب میں برف باری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ عام طور پر گرم موسم والے ملک سعودی عرب میں برف باری ہو رہی ہے۔ پہاڑ، تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں اردن کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں پائے جانے والے بادام کے درختوں کی وجہ سے اسے جبل اللوز کہا جاتا ہے۔ عربی میں بادام کو لاج کہتے ہیں۔ سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے دھند کے باعث لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے

  • بھارت میں کورونا،ڈیلٹا کےبعد اومی کرون نے تباہی پھیلادی: بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی

    بھارت میں کورونا،ڈیلٹا کےبعد اومی کرون نے تباہی پھیلادی: بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی

    نئی دہلی: بھارت میں کورونا،ڈیلٹا کےبعد اومی کرون نے تباہی پھیلادی: بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہےج،اطلاعات ہیں‌ کہ بھارت میں پھر سے ایک بار تباہی اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے ،ادھراس کی وجہ سے بھارت نے بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے تجارتی بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی کو 28 فروری تک بڑھا دیا۔ ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے 28 فروری 2022 تک بین الاقوامی کمرشیل پروازوں کی معطلی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ پابندی انٹرنیشنل آل کارگو آپریشنز اور خاص طور پر ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر نافذ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فضائی ببل کے انتظام کے تحت جاری پروازوں پر بھی اس پابندی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔تمام متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکلر پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے، 23 مارچ 2020 سے بھارت میں بین الاقوامی مسافر پروازیں معطل ہیں۔ اس سے قبل، 9 دسمبر کو، ڈی جی سی اے نے پابندی کو 31 جنوری تک بڑھا دیا تھا۔

  • سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اینٹی کرپشن سرگودھا کی بڑی کارروائی ۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف زبر دست ایکشن ۔ بیش قیمت 22 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار ۔

    اینٹی کرپشن سرگودھا کی سرکاری رقبہ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں . جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے کارروائی کرتے ہوئے رکھ ساہنوں سرگودھا میں 3 ملین روپے سے زائد مالیت کی 22 کنال قیمتی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی ہے . بااثر ناجائز قابضین بیش قیمت سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر تعمیرات کر رہے تھے ۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے تحصیلدار شاہپور کی معاونت سے کارروائی کر کے ناجائز تعمیرات گرا کر رقبے کا قبضہ حاصل کر لیا ۔ اور ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے بتایا کہ نہ صرف سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا ھے ۔ بلکہ قابضین سے تاوان بھی وصول کیا جائے گا ۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا خالد مسعود فروکه کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن سرگودھا سرکاری وسائل کو خرد برد کرنے والے مافیاز کے خلاف بھرپور سرگرم ھے ۔ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کیا جا چکا ھے ۔

  • کراچی میں ڈریپ کی بڑی کارروائی ،بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات کے نمونے برآمد

    کراچی میں ڈریپ کی بڑی کارروائی ،بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات کے نمونے برآمد

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی، ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کےعلاقے اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کے ہمراہ کراچی میں بڑا آپریشن کیا ، ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ نے ڈاکخانہ، لیاقت آباد،کراچی ایسٹ،میڈیسن مارکیٹ میں چھاپے مارے۔

    ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، ملزمان مشتبہ، سیمپل ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کےعلاقے ، ڈاکخانہ لیاقت آباد اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پرلیاقت آباد میں دو مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے اور اس دوران لیاقت آباد میں گھروں سے میڈیسن پیکنگ میٹریل کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

    ڈریپ حکام نے برآمد شدہ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کےتحت کارروائی ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے پر کراچی میڈیسن مارکیٹ کی متعدد دکانیں سیل کردی گئیں ، ملزمان کراچی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا غیر قانونی کاروبارکر رہے تھے۔

  • کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی

    کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی

    کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی اور مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کرگئی ، ایک دن میں 2902 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں روزانہ کوویڈ 19 کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، وفاقی وزارت صحت حکام نے بتایا کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ہوگئی۔

    صحت حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7232 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2902 کورونا کیسز سامنے آئے۔

    ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔

  • پی ایس ایل سیون کی تیاریاں جاری، اہم فیصلے کرلیے گئے

    پی ایس ایل سیون کی تیاریاں جاری، اہم فیصلے کرلیے گئے

    کمشنرکراچی محمداقبال میمن نے پی ایس ایل میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی محمداقبال میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں پی ایس ایل انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پی ایس ایل میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تماشائیوں کی تعدادپرغورہورہا ہے۔

    کمشنرکراچی محمداقبال میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹس آویزاں کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں پارکنگ انتظامات، شٹل سروس اور سہولتوں کی فراہمی سمیت انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، جنرل منیجرنیشنل اسٹیڈیم نے بتایا کہ ابھی تماشائیوں کی تعداد سےمتعلق فیصلہ نہیں ہوا، توقع ہے کل این سی اوسی اجلاس میں غور ہوگا۔

    ارشدخان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات کوروناایس اوپیز کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرکئے جا رہے ہیں۔

    کمشنرکراچی نے ہدایت کی ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریفک روانی کےخصو صی انتظامات کئے جائیں اور صرف ضروری راستوں کوبند کیا جائے جبکہ اسٹیڈیم کےاطراف اسٹریٹ لائٹس نصب ہوں اور شاہراہیں روشن رہیں۔

  • بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    نئی دہلی: ممبئی ڈاکیارڈ پر بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی بحریہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔

    منگل کی شب بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدقسمت واقعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں پیش آیا، آئی این ایس رنویر کے اندونی کمپارٹمنٹ میں ایک دھماکے سے 3 نیول اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    بھارتی وزیر دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق دھماکے میں کم از کم 11 اہلکار زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کرلیا تھا، واقعہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق آئی این ایس رنویر نومبر 2021ء سے ایسٹرن نیول کمانڈ کا حصہ ہے اور جلد ہی اسے بیس پورٹ پر واپس آنا ہے۔

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا کے باعث بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق بحری جہاز آئی این ایس رنویر میں دھماکا اس وقت ہوا جب اسے ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا تھا۔

    نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد عملے نے صورت حال کو قابو کرلیا۔ حادثے میں جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی این ایس رنویر 21 اپریل 1986ء کو بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا جو سابق سویت یونین میں تیار کیا گیا تھا۔ اس قسم کے بحری جہاز سب میرینز، کروز میزائل اور نچلی پرواز کرنے والے جنگی جہازوں کے خلاف دفاع فراہم کرنے کے کام آتے ہیں۔

    بھارتی بحریہ کے موجودہ چیف ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں اس بحری جہاز کی کمان سنبھالی تھی۔

  • اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی

    اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی

    دبئی :اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی،اطلاعات کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ریاست اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے فون کیا ہے ، جس میں عرب امارات پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

    عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے حوثیوں کے حملوں کوبزدلی قرار دیتے ہوئے اسے ایک مجرمانہ فعل قراردای ، اور متحدہ عرب امارات پر اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت پر زور دیا۔

    اسرائیلی صدر نے ان مجرمانہ حملوں کے متاثرین کے لیے شیخ محمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔جس کے جواب میں شیخ محمد نے صدر ہرزوگ کا یو اے ای اور اس کے عوام کے تئیں ان کے موقف اور مخلصانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا۔

    ادھر ابوظبی میں ہونے والے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد اسرائیلی نے متحدہ عرب امارات کو سیکیورٹی انٹیلیجنس میں معاونت کی پیش کش کردی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں انہوں نے ایک روز قبل ابوظبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

    انہوں نے حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں تین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ چلنے اور انتہا پسند تنظیموں کو شکست دینے کی پیش کش کی۔

    اپنے خط میں اسرائیلی وزیراعظم نے لکھا کہ ’اسرائیل خطے میں جنگ اور انتہا پسندی کے خلاف ہے، ہم اپنے اتحاد سے مشترکہ دشمن کو باآسانی شکست دے سکتے ہیں‘۔ نفتالی نے لکھا کہ ’اسرائیل اس جنگ میں ابوظبی کے شانہ بشانہ ہے اور ہم ہر قسم کے تعاون کو بھی تیار ہیں‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’اگر یو اے ای چاہیے تو عوام کی حفاظت اور اس طرح کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے کی صورت میں پیشگی اطلاع اور جوابی کارروائی کی معاونت فراہم کرسکتی ہے‘۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منگل کے روز تین پیٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ حملے ہوئے، جس میں پاکستانی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

    راکٹ حملے کے بعد ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ہوئی تھی۔

    یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی اور اس کارروائی کو اپنے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل قرار دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔