Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل (7):2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل:   تفصیلات جاریں

    پی ایس ایل (7):2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل: تفصیلات جاریں

    لاہور:پی ایس ایل 2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل:تفصیلات جاریں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے 2022 کے سیزن کے لیے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ (متبادل) ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرافٹنگ کاعمل ورچوئل ہوا اور ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سپلیمنٹری سیشن میں پہلا انتخاب کا موقع 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز کو ملا اور سابق چمپیئن ٹم نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

     

     

    دوسرا موقع لاہور قلندرز کو ملا اور انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا کو منتخب کیا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسیٰ خان، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور پشاور زلمی نے محمد عمر کو منتخب کیا۔

    ڈرافٹنگ کے عمل میں دوسرا مرحلہ ریورس آرڈر کے بعد ہوا جہاں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان، لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامپسن کا انتخاب کیا۔

    پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز کو دو سپلیمنٹری انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو منتخب کرنے کی اجازت تھی۔

    اسی طرح ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر جانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ، جیمز ونس کی جگہ ول اسمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

    کراچی کنگز نے انجری کے باعث دستیاب نہ ہونے والے ٹام ایبل کی جگہ اویشیکا فرنینڈو، قومی انڈر-19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحہ خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    قاسم اکرم آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ میں شرکت کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے سینٹ کٹس میں موجود قومی انڈر-19 کے اسکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد ہریرہ کو منتخب کرلیا ہے، جنہوں نے اپنے ڈیبیو فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار ٹرپل سنچری بنائی تھی اور قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے تھے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں ابتدائی چند میچوں کے لیے انگلش وکٹ کیپر فل سالٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بین ڈنک کو دوبارہ حصہ بنا لیا ہے۔

    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری انتخاب محفوظ رکھا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

    منتخب کھلاڑیوں کی فہرست

    اسلام آباد یونائیٹڈ: موسیٰ خان، ظاہر خان، محمد حریرا

    کراچی کنگز: صاحبزادہ فرحان، جارڈن تھامپسن، اویشا فرنینڈو، محمد طحہ خان

    لاہور قلندرز: محمد عمران رندھاوا، عاکف جاوید، بین ڈنک

    ملتان سلطانز: ڈیوڈ ولی، رضوان حسین، جانسن چارلس

    پشاور زلمی: محمد عمر

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: غلام مدثر، لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شیمرون ہیٹمائر، علی عمران

  • چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر برفباری، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں:پاک فوج کے جوان جترال پہنچ گئے

    چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر برفباری، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں:پاک فوج کے جوان جترال پہنچ گئے

    پشاور : چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی شدید برفباری کے باعث مسافر اور سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، برفباری کی وجہ سے چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم گاڑیوں میں بیٹھے بچے اور خواتین کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔چترال پولیس نے خراب موسم اور شدید برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو چترال کی طرف سفر کرنے سے منع کردیا۔

    خیال رہے کہ مری میں ہونے والی شدید برفباری میں کئی گھنٹوں سے پھنسنے سیاحوں میں سے 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دوخواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

    ادھرمری میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کئے بغیر مکمل تعاون کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہو کہ تمام لوگوں کو امداد پہنچائی جائے، کسی سیاج کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، رات کے وقت پاک فوج کے دو کیمپ قائم کر دیئے گئے تھے، کیمپ کلڈنا میں آرمی سکول آف لاجسٹک میں قائم کیا گیا، دوسرا کیمپ سنی بینک میں قائم کیا گیا، آرمی سکول آف لاجسٹک میں 60 خاندانوں کو رکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سنی بینک میں قائم کیمپ میں 50 خاندانوں کو رکھا گیا، ایف ڈبلیو او راولپنڈی کی مشینری نے ایکسپریس ہائی کو صاف کیا، شام تین بجے تک ایکسپریس وے کھل چکی تھی، جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

  • کوئٹہ کراچی شاہراہ پرحادثہ، چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

    کوئٹہ کراچی شاہراہ پرحادثہ، چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

    کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں حادثے کے نتیجے میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    ڈی سی لسبیلہ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کےقریب کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھاکہ حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ سالار سنجرانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کیا اور ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
    یاد رہےکہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سوگ کا دن ہے جہاں ایک طرف مری میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد صادق آباد 6 بچے جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

  • ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد سے غمگین کردینے والی خبرآگئی

    ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد سے غمگین کردینے والی خبرآگئی

    صادق آباد:ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد 6 بچے جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 بچے شدید زخمی بتائے جارہے ہیں، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مٹی کے ملبے سے نکال کر جان بحق اور زخمیوں کو قریبی نجی بسپتال منتقل کردیاہے۔

    انچارج ہسپتال سید کاظم شاہ کے مطابق ہسپتال میں 6 بچوں کی نعشیں اور ایک زخمی بچی کو لایاگیا تھا زخمی بچی کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ اہل علاقہ کے یہ بھی بتانا ہے کہ یہ بچے دیوار کے پاس کھیل رہے تھے۔

    بارش کی وجہ سے دیوار خستہ حال تھی جو اچانک ک بچوں کے اوپر آن گری، جاں بحق بچوں کی عمریں دو سال سے دس سال ہیں۔ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نے افسوس ناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر مری میں برف کا طوفان، سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، گاڑیوں میں پھنسے لوگ رات سٹرک پر گزارنے پر مجبور ہوئے، جس کے نتیجے میں سردی کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    مری میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کئے بغیر مکمل تعاون کریں۔

  • پیشگی اطلاع پربھی انتظامیہ کیوں سوئی رہی؟کیا مری انتظامیہ پُرانی عادتیں چھوڑنے کے لیے تیارنہیں؟

    پیشگی اطلاع پربھی انتظامیہ کیوں سوئی رہی؟کیا مری انتظامیہ پُرانی عادتیں چھوڑنے کے لیے تیارنہیں؟

    مری:محکمہ موسمیات نے پانچ جنوری کو طوفان کی پیشگی اطلاع دی ،تو انتظامیہ کیوں سوئی رہی؟ اطلاع کے باوجود سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کو مری داخل کیوں ہونے دیا گیا ؟ ہلاکتوں نے کئی سوال کھڑے کردیئے۔

    محکمہ موسمیات نے شدید برفباری کا پہلا الرٹ 31 دسمبر 2021 کو جاری کیا تھا، محکمہ موسمیات نے 5جنوری کو دوسرا الرٹ جاری کیا تھا، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وزیراعظم آفس کو برفباری سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری نے تمام متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی تھیں، جنوری کے آغاز سے ہی مری میں شدیدبرفباری، راستوں کے بند ہونے کے خدشے سے آگاہ کیا گیا تھا، 6سے7جنوری کے درمیان مری گلیات میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

    6 سے 9 جنوری کے درمیان مری کی سڑکیں برفباری کےباعث بند ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، وزارت ہوابازی کوبھی مری میں شدید برفباری سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا ، چیئرمین این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے،ایس ڈی ایم اے کوبھی برفباری سےمتعلق آگاہ کیاگیاتھا۔

    دوسری طرف کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت مری سے متعلق ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عثمان بزدار نے راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس پر اظہار برہمی کیا۔

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پر بھی برہمی کا اظہار کیا، اور کہا کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود انتظامیہ اور پولیس نے کچھ نہ کیا، راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس نے انتظامات کیوں نہ کیے۔

    وزیر اعلیٰ آفس کے ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار نے استفسار کیا کہ سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر گاڑیاں روکی کیوں نہیں گئیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردی، طوفان، اور راستے بند ہونے سے اموات ہوئیں۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے معاملے کی انکوائری کے احکامات صادر کیے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ ملک کے اہم ترین سیاحتی مقام مری میں جب شدید سرد موسم اور برف باری کی وجہ بڑا سانحہ پیش آیا، وہاں وزیر اعلیٰ پنجاب پارٹی کے لیے تنظیم سازی میں مصروف تھے، اس حوالے سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جو اپنی نوعیت کا ایک بڑا اور سنگین واقعہ ہے، جس میں 2 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔

  • سینکڑوں افراد کوطوفان سےنکال لیا:کھانا،علاج معالجہ اورخدمت جاری:بس دعاوں میں یاد رکھنا:ترجمان پاک فوج

    سینکڑوں افراد کوطوفان سےنکال لیا:کھانا،علاج معالجہ اورخدمت جاری:بس دعاوں میں یاد رکھنا:ترجمان پاک فوج

    مری:سینکڑوں افراد کوطوفان سےنکال کرمحفوظ مقامات تک پہنچادیا:کھانا،علاج معالجہ اورخدمت جاری ہے:ترجمان پاک فوج نے قوم کورات گئے ایک تسلی ،اُمیدافزا اوراچھی خبردے کراطمنان قلب بخشا ہے ، ادھر اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان قوم کو ہرچند منٹوں بعد ساری صورت حال سے آگاہ بھی کررہے ہیں‌

    ترجمان پاک فوج کی طرف سے تازہ اپ ڈیٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچوں سمیت 300 سے زائد برف سے متاثرہ افراد کو آرمی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے طبی امداد فراہم کی ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ جھیکاگلی، کشمیری بازار، لوئر ٹوپا اور کلڈانہ میں پھنسے ہوئے 1000 سے زیادہ لوگوں کو پکا ہوا کھانا پیش کیا گیا۔

    پھنسے ہوئے لوگوں کو ملٹری کالج مری، سپلائی ڈپو، اے پی ایس اور آرمی لاجسٹک سکول کلڈانہ میں گرم کھانے اور چائے کے ساتھ رہائش اور پناہ دی گئی ہے۔

    جھیکا گلی ٹریفک جھیکا گلی سے ایکسپریس وے تک چل رہی ہے۔ جھیکا گلی سے کلڈانہ تک ٹی آر کو صاف کر دیا گیا ہے تاہم پھسلن کی وجہ سے ٹریفک نہیں چل رہی ہے۔ گھڑیال سے بھوربن تک ٹریک کھلا ہے۔ ٹریفک چل رہی ہے۔اور ایسے ہی کلڈانہ سے باریان آرمی انجینئرز کے دستے سڑک کی منظوری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں

    مری میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

    اس سے پہلے پاک فوج کی طرف سے بلوچستان میں ریسکیواورریلیف کی خدمات کی تازہ ترین تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جن کے مطابق زیارت کراس سے خانوزئی سیکشن تک برف ہٹائی گئی، لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کے ریسکیو آپریشن کے بعد چوتھے سے زیارت تک سڑکیں کھول دی گئیں، سڑکیں ہیوی اور ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

    گوادرکے علاقے میں پانی نکالنے کی کوششوں کی وجہ سے زیادہ تر علاقے صاف ہو گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آرمی میڈیکل کیمپس لگائے گئے اور 650 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جبکہ ضلع کیچ میں Dewatering Sit کے بعد، زیادہ تر علاقے صاف ہو گئے۔
    اور ایسے ہی کوئٹہ میں‌ مہترزئی اور کھوجک کی چوٹی سے برف صاف کرنے کے لیے بھاری مشینری کام کر رہی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کئے بغیر مکمل تعاون کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہو کہ تمام لوگوں کو امداد پہنچائی جائے، کسی سیاج کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، رات کے وقت پاک فوج کے دو کیمپ قائم کر دیئے گئے تھے، کیمپ کلڈنا میں آرمی سکول آف لاجسٹک میں قائم کیا گیا، دوسرا کیمپ سنی بینک میں قائم کیا گیا، آرمی سکول آف لاجسٹک میں 60 خاندانوں کو رکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سنی بینک میں قائم کیمپ میں 50 خاندانوں کو رکھا گیا، ایف ڈبلیو او راولپنڈی کی مشینری نے ایکسپریس ہائی کو صاف کیا، شام تین بجے تک ایکسپریس وے کھل چکی تھی، جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

     

    اطلاعات ہیں کہ پاک فوج کے تمام شعبے اس وقت مری ،بلوچستان اور ملک کے دیگرآفت زدہ علاقوں میں مصروف خدمت ہیں ،

     

     

    ادھر مری میں ہیش آنے والے سانحہ کے بعد جس طرح پاک فوج کی طرف سے ریسکیو ،مدد ،اور مخلوق خدا کی خدمت جاری وساری ہے ، ادھر مری میں درپیش ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پاک فوج نے جنگی بنیادوں پرآپریشن شروع کردیا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں مری میں پھنسے سیاحوں کی امداد کےلیے پاک فضائیہ کے جوان بھی میدان میں آگئے، متاثرین کی سہولت کیلئے کالاباغ اور لویر ٹوپ بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا۔

     

    ایئرطیف مارشل ظہیر احمد بابر کی خصوصی ہدایات پر مری میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کےلیے پاک فضائیہ کے جوانوں نے مری اور گلیات میں امدادی کارروائیاں جاری شروع کردی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پھنسے سیاحوں کو رہائش، خوراک، گرم کپڑے اور طبی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

    ترجمان نے جاری خبر میں بتایا کہ آپریشنز میں پاک فضائیہ نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، مزید سیاحوں کو نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔

     

    پاک فضائیہ کے کالاباغ اور لوئر ٹوپہ بیسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ فضائیہ حکام نے لوگوں کی سہولت کیلئے دونوں بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل بھی قائم کردیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برفباری میں پھنسے سیاح پاکستان ایئرفورس کی کالاباغ بیس کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

     

    ترجمان نے کالاباغ 03239418252 اور 03218838444 اور لوئر ٹوپہ 03239417015 اور051954555 بیسز سے رابطے کےلیے نمبرز بھی مہیا کردئیے۔

    واضح رہے کہ مری میں ہونے والی شدید برفباری میں کئی گھنٹوں سے پھنسنے سیاحوں میں سے 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دوخواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

     

     

  • مری میں جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ کوہسار کے اے ایس آئی اور ان کے اہل خانہ شامل

    مری میں جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ کوہسار کے اے ایس آئی اور ان کے اہل خانہ شامل

    کراچی : مری میں جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 8 افراد بھی موت کے منہ میں چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برفباری اور گاڑیوں کے پھنس جانے کے باعث شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوچکی ہے، ان بدنصیب افراد میں تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کا خاندان بھی تھا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 7 سے 8 افراد بھی ایک گاڑی میں سوار تھے، تمام افراد برف باری اور سردی میں جان کی بازی ہار گئے۔ سوشل میڈیا پر گاڑیوں میں ہی دم توڑنے والے افراد کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں، اور ایک ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ ویڈیو اے ایس آئی نوید اور ان کے اہل خانہ کی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر ایک کمسن بچی اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک خاتون اور ان کی گود میں ایک بچی جب کہ ساتھ ہی ایک بچہ ساقط حالت میں ہی موت کی وادی میں چلے گئے۔

  • کانوں کا میل مدافعتی نظام کا اہم حصہ

    کانوں کا میل مدافعتی نظام کا اہم حصہ

    کانوں کے میل کو عمومی طور پر ایک گندی چیز سمجھا جاتا ہے جس کا صاف کیا جانا ضروری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کس جس طرح پیسہ ہاتھ کا میل ہونے کے باوجود ہمارے لیے ضروری ہے، اسی طرح کانوں کا میل بھی ایک حد تک ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔

    کانوں کی صفائی اچھی بات ہے لیکن کانوں کو بالکل ہی صاف کردینا یہ صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ کانوں کا میل جسے انگریزی میں earwax کہتے ہیں، قدرت کا عطا کردہ عجیب مدافعتی نظام ہے۔

    اس کی سطح چپکدار ہوتی ہے اور یہی چپ چپاہٹ ہم کو کئی بیماریوں سے محفوظ کرتی ہے۔ یہ چپکدار مادہ باہر سے داخل ہونے والے جراثیم ، گردوغبار، فنگس یا کیڑے مکوڑوں کو اندر داخل ہونے سے روکتا ہے۔ ضرر رساں مادے اس پر چپک جاتے ہیں اور اندر تک نہیں پہنچ پاتے۔

    کانوں کے میل میں ایک انتہائی اہم خامرہ (enzyme) موجود ہوتا ہے جسے lysosyme کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا حیاتیاتی سالمہ ہوتا ہے جو کیمیائی تعامل کے ذریعے خوردبینی حیاتیات کے خلیوں کو توڑ دیتا ہے۔ lysozyme جراثیم اور فنگس وغیرہ کو 2 مرحلوں میں ختم کرتا ہے۔ اوّل جب کوئی جراثیم داخل ہوتا ہے تو میل کی چپکدار سطح اُسے اپنے ساتھ چپکا لیتی ہے، اس سے جراثیم کی حرکت رُک جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں کمیمیائی عمل کے ذریعے اس جراثیم کے خلیات کو توڑ دیا جاتا ہے جس سے مضر صحت مادہ وہیں ختم ہوجاتا ہے۔

  • پاکستانی فنکاروں کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    پاکستانی فنکاروں کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    کراچی: پاکستانی فنکاروں نے مری میں شدید برف باری کے باعث اپنی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے سیاحوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    مشہور سیاحتی مقام مری میں گزشتہ روز سے شدید برف باری کا سلسلہ برقرار ہے۔ ہزاروں سیاحوں کی ایک ساتھ مری آمد پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ بعض گاڑیوں میں رات سے پھنسے سیاح دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    اداکار فیصل قریشی نے سانحہ مری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے کرام جاں بحق سیاحوں کے لیے دعا کریں، مری اور گلیات سے تکلیف دہ ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں، انتہائی سخت موسمی حالات میں تقریباً 20 سیاح، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں۔
    اداکار نے کہا کہ جو سیاح وہاں ہیں اللہ ان کی مدد کرے اور انہیں اپنے امان میں رکھے۔

    موسیقار مصطفیٰ زاہد نے کہا کہ انتہائی تکلیف دہ خبر کے ساتھ دن کا آغاز ہوا، برائے مہربانی سیاحوں کی تکلیف دہ ویڈیوز شیئر نہ کریں، اللہ ہم سب کی حفاظت کرے اور جو اس سانحے میں وفات پا چکے ہیں ان کے گھر والوں کو صبر دے۔

    اداکارہ صبا قمر ٹوئٹر پر لکھتی ہیں کہ مری کی تصاویر دیکھ کر غمگین ہوں، میری ہمدردی اور دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

    انہوں نے سیاحوں کو درخواست کی کہ سفر کرنے سے قبل موسم کی شدت کا ضرور جائزہ لیں۔

  • سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا : بلاول بھٹو

    سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا : بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

    مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔