Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت :مسلمانوں کا معاشی اورمعاشرتی مکمل بائیکاٹ:مودی اور اس کے یاروں کا خطرناک منصوبہ شروع

    بھارت :مسلمانوں کا معاشی اورمعاشرتی مکمل بائیکاٹ:مودی اور اس کے یاروں کا خطرناک منصوبہ شروع

    نئی دہلی:بھارت :مسلمانوں کا معاشی اورمعاشرتی مکمل بائیکاٹ:مودی اور اس کے یاروں کا خطرناک منصوبہ شروع ،اطلاعات کے مطابق مودی اور اس کے یاروں کی طرف سے مسلمانوں پرعرصہ حیات مزید تنگ کرنے اورمسلمانوں کو ہندووں کے آگے جھکنے اوران کی غلامی کرنے کا خطرناک منصوبہ شروع ہوچکا ہے ، اس منصوبے کو ملک بھر میں اپلائی کیا جائے گا تاہم ابھی پہلی ترجیح اور تجرے کے طور پر بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا کے ایک گاو ں میں انتہا پسند ہندووں نے مسلمانوں کا سماجی اور معاشی طور پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا حلف اٹھالیا ۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس حوالے سے وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں انتہا پسند ہندو مسلمان دکانداروں سے کوئی بھی چیز نہ خریدنے یا مسلمانوں کو کو زمین فروخت نہ کرنے کا عہد لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ عہد کے بعدوہ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔حلف کے دوران وہ کہہ رہے ہیں کہ آج سے ہم عہد کرتے ہیں کہ مسلمان دکاندار وںسے کوئی چیز نہیں خریدیں گے ، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کو اپنی زمینیں فروخت نہیں کریں گے یا لیز پر نہیں دیں گے۔

    ادھر مسلمانوں کے ساتھ معاشرتی بائیکاٹ اور مسلمانوں کی نقل وحرکت کومحدود کرنےکےلیے بھی ایک منصوبہ منظرعام پرآیا ہےجس کے تحت بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی ہندوتوا بریگیڈ نے اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وشو اہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے وارانسی میں دریائے گنگا کے کناروں کے ساتھ پوسٹر لگا دیے ہیں جن میں غیر ہندووں کو دریا کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندی میں کچھ پوسٹرز سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہے ہیں جن میں سے ایک میں لکھاہے کہ دریا کے نزدیک نہ جانے کی یہ درخواست نہیں بلکہ ایک انتباہ ہے۔

    صحافیوں کی طرف سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپس میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے اراکین کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے جنہوں نے اپنے گلے میں زعفرانی مفلر پہن رکھے ہیںاور کشتی پر سوار پوسٹرز کو پکڑے ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹر شہر کے پنچ گنگا گھاٹ، رام گھاٹ، دشاسوامیدھ گھاٹ، آسی گھاٹ اور مانیکرنیکا گھاٹ پر دیکھے گئے۔ وشوا ہندو پریشد کے ایک مقامی رہنما راجن گپتا ایک ویڈیو کلپ میں یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ یہ کوئی پوسٹر نہیں ہے بلکہ دیگر مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والوںکے لیے ایک انتباہ ہے کہ انہیں سناتن ثقافت کی علامتوں سے دور رہنا چاہیے ۔

    انہوںنے کہا کہ گنگا کے کنارے سیر و تفریح کیلئے نہیں ہیں لہذا غیر ہندﺅں کو ان سے دور رہنا ہو گا۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے مہم چلانے والے دائیں بازو کے ہندو گروپ کھلے عام فرقہ وارانہ کارڈ کھیل رہے ہیں

    Share this:

  • بھارت میں دلتوں کو مسلسل جبر کا سامنا،انتہائی ذلّت آمیزسلوک مگرانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش:رپورٹ

    بھارت میں دلتوں کو مسلسل جبر کا سامنا،انتہائی ذلّت آمیزسلوک مگرانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش:رپورٹ

    نئی دہلی:بھارت میں دلتوں کو مسلسل جبر کا سامنا،انتہائی ذلّت آمیزسلوک مگرانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش:رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں دلتوں کو 2022 کی اس مہذب دنیا میں بھی علیٰ ذات کے ہندووں کے ہاتھوں جبر و استبداد کی کارروائیوں کا مسلسل سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلت صدیوں سے ظلم و جبر برداشت کر رہے ہیں اور انہیں بھارتی ذات پات کے نظام کے تحت ’اچھوت‘ سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معاشرہ دلتوں کو قبول کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے اور برطانوی راج سے بھارت کی آزادی کے 75 سال بعد بھی ملک میں انکے کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے اور وہ زیادہ تر معمولی ملازمتیں کرنے پر مجبور ہیں۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی حکومت نہ صرف ذات پات کے نظام کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس نے اسے مضبوط بنایا ہے۔پورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلتوں کو مختلف قسم کے امتیاز اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہاں تک کہ انہیں اونچی ذات کے ہندوﺅں کے علاقوں میں مندروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جب کہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین طویل عرصے سے اونچی ذات کے ہندووں کے جنسی تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو دلتوں کو اونچی ذات کے ہندووں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے اور اسے بھارت میں غیر انسانی ذات پات کے نظام کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت پر صرف 7 فیصد برہمن حکومت کر رہے ہیں اور بھارت کی 70 فیصد آبادی کی طرف سے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سمیت سیاسی جماعتیں بھارت ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہیں اور انکا کہنا ہے نام نہاد اعلیٰ ذاتوں نے ملازمتوں اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں غیر متناسب حصہ لیا ہے۔

    رپورٹ میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا حوالہ دیا گیا جو ذات پات کی مردم شماری کے ایک مضبوط وکیل ہیںانکا کہنا ہے کہ ہر ذات کے گروپ کی آبادی کی گنتی سے حکومت کو زیادہ درست فلاحی پروگرام بنانے میں مدد ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی حکومت نے واضح طور پر پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ وہ پالیسی معاملے کے طور پر ذات پر مبنی سروے نہیں کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری وقت کی ضرورت ہے ۔

  • پی ٹی آئی ارکان اسمبلی  پی پی سے کیا بدلہ لینا چاہتے ہیں کہ بے تاب ہیں‌:سیدہ اقربا فاطمہ

    پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پی پی سے کیا بدلہ لینا چاہتے ہیں کہ بے تاب ہیں‌:سیدہ اقربا فاطمہ

    کراچی : :پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پی پی سے کیا بدلہ لینا چاہتے ہیں کہ بے تاب ہیں‌اطلاعات کے مطابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلزیوھ آرگنائزیشن سندھ سیدہ اقربا فاطمہ نے کہا ہے کہ انہیں یہ سُن کربہت دکھ ہورہاہے کہ پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی طرف سے کچھ ایسے اشارے ملے ہیں کہ وہ پی پی کے ساتھ کچھ اچھے رویے کی خواہاں نہیں‌ ہیں

    اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج سے کچھ چیزیں بھی شیئر کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اچھی بات نہیں‌ کہ کسی سے انتقام لینے کا تصور کسی انسان کو تنگ کرے ،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پی پی سے کیا بدلہ لینا چاہتے ہیں کہ بے تاب ہیں‌

     

     

    سیدہ اقربا فاطمہ کہتی ہیں‌ کہ منافق، مسخرہ، ناقص، سستا۔ پی ٹی آئی کے نام نہاد ایم پی اے سندھ اسمبلی میں لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے جاہلوں کو اس ایوان کی عزت کا بھی پتہ نہیں۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    سیدہ اقربا فاطمہ نے واٹس ایپ پر چلنے والے کچھ ایسے تاثرات کا حوالہ بھی دیاہے جس سے صاف نظرآتا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنی خاتون رکن ممبر اسمبلی کو پڑھنے والے تھپڑ کا بدلہ لینا چاہتے ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی اور پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں پی پی ممبر آف پارلیمنٹ نے حکومتی رکن کو تھپڑ مار دیا۔

    اس حولے سے غزالہ سیفی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی انگلی مروڑی گئی جس سے نگلی فریکچر ہو گئی ہے تھپڑ بھی مارا ہے۔ جب کہ شگفتہ جمانی نے کہا کہ پہل غزالہ سیفی نے کی تھی میں سینئر ہوں اگر کوئی مجھے ہاتھ لگائے گا تو جواب تو دینا پڑے گا۔ لامحالہ میرا ہاتھ اٹھ گیا تھا۔

    سیکرٹریٹ پولیس نے غزالہ سیفی کا پولی کلینک اسپتال سے طبی معائنہ کرایا، انہیں میڈیکولیگل رپورٹ تو نہ مل سکی تاہم میڈیکولیگل افسر نے اپنی رائے دے دی، سیکرٹریٹ پولیس نے معاملہ تھانہ ویمن پولیس کو بھیج دیا۔

     

     

    ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن مصباح شہباز نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے لیے قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، پراسیس مکمل ہونے پر اعلیٰ حکام سے ہدایت کی روشنی میں مقدمے کے اندراج کے بعد ترجمان پولیس کے ذریعے ایف آئی آر جاری کریں گے۔

    معاملے پر شگفتہ جمانی نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی سفارشوں پر آنے والی چند خواتین کو پارلیمنٹ اور قانون کا کوئی پتہ نہیں، ایسی خواتین صرف فیشن کےلیے آئی ہیں۔ اس نے آکر میرا پوسٹر پھاڑا، میں نے استفسار کیا کہ کیا یہ بد تمیزی نہیں؟ اس نے میری انگلی مروڑی، میں نے اسے ہٹایا لیکن اس نے پھر حملہ کیا، پھر میرا بھی ہاتھ اٹھ گیا۔

    سید اقربا فاطمہ شاید اسی طرف اشارہ کررہی ہیں جس میں قومی اسمبلی میں پی پی کی خاتون رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی خاتون رکن اسمبلی کو تھپڑ دے مارا تھا ، اور اب امکان اس چیز کا کہ ہے کہ پی ٹی آئی خواتین وہ بدلہ سندھ اسمبلی میں پی پی ممبران اسمبلی سے لینا چاہتی ہیں‌

  • پی ٹی ایم کے وکیل  قادر خان کے گھر پر چھاپہ:منشیات برآمد

    پی ٹی ایم کے وکیل قادر خان کے گھر پر چھاپہ:منشیات برآمد

    کراچی :پی ٹی ایم کے وکیل قادر خان کے گھر پر چھاپہ:سچ یا جھوٹ:حقائق پوشیدہ ہی رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق وکیل قادر خان کا دعویٰ ہے کہ باوردی اہلکاروں نے گذشتہ شب ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر والوں کو ہراساں کیا، تاہم پولیس کے مطابق انہیں ایسے کسی چھاپے کی اطلاع نہیں، نہ ہی متاثرہ خاندان نے اسے رپورٹ کیا ہے۔

    پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں پر درج مقدمات کی عدالتی پیروی کرنے والے وکیل قادر خان ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ باوردی اہلکاروں نے ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور گھر والوں کو ہراساں کیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو ایسے کسی چھاپے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔

    یہ واقعہ مبینہ طور پر قادر خان کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع رہائش گاہ پر گذشتہ رات دیر سے پیش آیا، اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اہلکار وکیل کے ایک بیٹے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    قادر خان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ کچھ اہلکار گھر میں گھس آئے تھے اور توڑ پھوڑ کے ساتھ بچوں کے سکول بیگ کی بھی تلاشی لے رہے تھے۔ اہلکاروں نے گھر والوں کو ہراساں بھی کیا۔‘قادر خان ایڈووکیٹ کے مطابق اہلکار تین موبائل گاڑیوں اور ایک جیمر والی گاڑی میں آئے تھے۔

    انہوں نے بتایا: ’میں نے رات کو ہی متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ٹیلی فون کیا، مگر ایس ایچ او نے کہا ان کو چھاپے کے متعلق معلوم نہیں۔ صبح میں نے دوبارہ پولیس اور پیراملٹری سے معلوم کیا، مگر دونوں نے کہا کہ ان کو اس سے متعلق نہیں معلوم کہ چھاپہ کس نے اور کیوں مارا۔‘

    دوسری طرف معتبر ذرائع نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ کوئی پی ٹی ایم کی وکالت کا ایشو نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اطلاع ملنے پولیس کے لوگوں نے ایڈووکیٹ قادر خان کے گھر چھاپہ مارا

     

     

    https://twitter.com/CCtheLegendd/status/1479413828010061824?s=19

    سادہ لباس میں ملبوس اہلکارپی ٹی ایم ایڈووکیٹ قادر خان کے بیٹے اسد خان کو لے گئے،قادر خان کی فیملی کو قریب سے جاننے والے ایک اہم شخص کا دعویٰ‌ ہے کہ اسد خان منشیات کا عادی ہے اورمنشیات فروشی بھی کرتا ہے،اسد خان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے ، اس شخصیت کا یہ بھی دعویٰ‌ ہے کہ اس سے پہلے اسد خان منشیات فروشی کے جرم میں 4مہینے جیل رہ چکا ہے.

    ادھر پی ٹی ایم کراچی نے واقعے کے خلاف جمعے کی شام کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، جس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قادر خان کے بیٹے کو رہا کیا جائے۔

    احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قادر خان کے چھوٹے بیٹے حماد خان نے کہا کہ ان کے والد گھر پر نہیں تھے، اور چھاپہ مارنے والے اہلکار ان کے بڑے بھائی اسد خان کو اپنے ساتھ لے گئے، جن کو تاحال رہا نہیں کیا گیا ہے۔

  • خدمت ،فرض اورذمہ داری :سی ڈی اے کا عملہ بارش میں سڑکوں اور نالوں کو کلیئر کرنے میں مصروف

    خدمت ،فرض اورذمہ داری :سی ڈی اے کا عملہ بارش میں سڑکوں اور نالوں کو کلیئر کرنے میں مصروف

    اسلام آباد:خدمت ،فرض اورذمہ داری :سی ڈی اے کا عملہ بارش میں دن رات سڑکوں اور نالوں کو کلیئر کرنے میں مصروف،اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد کی انتظآمیہ شدید بارش کے دوران بھی خدمت انسانیت میں مصروف ہے، اس حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے بارشوں کے دوران تین شفٹوں میں کام کرنا شروع کر دیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کے دوران تین شفٹوں میں کام کرنا شروع کر دیا ، شعبہ ایم اینڈ آر ایم کا عملہ شدید بارش کے دوران دن رات سڑکوں اور نالوں کو کلیئر کرنے میں مصروف ہیں ،

    بارشوں کے دوران تمام روڈ ز اور نالوں کو کلیئر کر دیا گیا،ای الیون، جی سیون ، ایف سیون، جی ایٹ ، ایف سکس ، ایف ایٹ ،آئی ٹین، آئی نائن و دیگر علاقوں میں تمام نالوں میں کہیں بھی طغیانی نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلسل پانچ روز سے موسلادھار بارش کے دوران سی ڈی اے شعبہ ایم اینڈ آر ایم کا عملہ روڈز اور نالوں کو کلیئر کرنے میں دن رات مصروف ہے ،

    چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آر ایم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کے دوران تین شفٹوں میں کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔بارشوں کے دوران تمام روڈ ز اور نالوں کو کلیئر کر دیا گیا،ای الیون، جی سیون ، ایف سیون، جی ایٹ ، ایف سکس ، ایف ایٹ ،آئی ٹین، آئی نائن و دیگر علاقوں میں تمام نالوں میں کہیں بھی طغیانی نہیں ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے، کہیں سے بھی فلڈ کی اطلاع آنے پر ورکرز فوری رسپانس کیلئے تیار ہیں ۔

  • واپڈاوالےبتائیں کہLESCOہےیاLESS-CO:بجلی کانظام درہم برہم،عوام پریشان مگراسےپرواہ نہیں:مبشرلقمان

    واپڈاوالےبتائیں کہLESCOہےیاLESS-CO:بجلی کانظام درہم برہم،عوام پریشان مگراسےپرواہ نہیں:مبشرلقمان

    لاہور:واپڈا والے بتائیں کہ LESCOہے یاLESS-CO:بجلی کا نظام درہم برہم،عوام پریشان مگراسے کوئی پرواہ نہیں:مبشرلقمان بھی لیسکو کی نااہلی پربول اٹھے،اطلاعات ہیں کہ لاہور جسے حکام توشاید روشنیوں کا شہرکہتےہیں مگرعوام اوراسکے باسیوں کے لیے اندھیر نگری بن گیا ہے ، ایک طرف شدید بارشیں ہیں تو دوسری طرف لوگوں کو بجلی میسر نہیں ،

    عوام الناس سے سالانہ کھربوں روپے وصول کرنے والا واپڈا نہ تو گرمی میں لوگوں کو سُکھ کا سانس لینے دیتا ہے اور نہ سردی میں روشنی میسر ہوتی ہے ،یہ کوئی افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے اگراس حقیقت کو عین اپنی آنکھوں سے دیکھنا ہے تو لاہور کو اس وقت دیکھ لیں اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے

     

     

     

     

     

     

     

     

    اطلاعات کے مطابق لیسکو کی کارکردگی کے حوالے سے سینئر صحافی مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ لیسکو کے بارے میں جو عوام الناس کی پشین گوئی تھی وہ درست ہے کہ یہ محکمہ دنیا کا کرپٹ ترین محکمہ ہے جسے کسی کی کوئی پرواہ تک نہیں

     

     

    یاد رہے کہ مبشرلقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں LESCO کو LESSCO یعنی LESS-CO اس لیے لکھا ہے کہ اس ادارے کا کام تھا کہ عوام الناس کے ساتھ تعاون کرنا اوران کو وعدےاورمعاہدے کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا مگریہ تو LESS-CO بن گیا ہے بجائے تعاون کرنے کے لوگوں کے لیے مشکل کا سبب بن رہا ہے ، اس لیے انہوں نے لکھاہے کہ اتنا بڑا ریونیو لے کر بھی اگرلیسکو لوگوں کو بروقت بجلی فراہم نہیں کرسکتا تو پھرخلق خدا نقارہ است کہ واپڈا سب سے کرپٹ ترین ادارہ بن کررہ گیا ہے

     

     

    یاد رہے کہ لاہور میں موسلادھار بارش نےلیسکو کا ترسیلی نظام تباہ ہوکررہ گیا ہے اور ایک سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

    لاہور میں بارش کے بعد فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔،ڈیفنس ، داتا نگر ،بہار کالونی، قلعہ گجر سنگھ ،معراج پارک ،مصطفٰی آباد ،گڑھی ،چائنہ ا سکیم میں بجلی بند ہے۔سراج پارک ،سگیاں ،اردو بازار، مالی پورہ ،مانگا منڈی اوربرج اٹاری اور واہگہ سمیت درجنوں علاقے اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔باٹا پور ،شاہدرہ ،کریم پارک کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی معطل ہے۔

    دوسری جانب مسلسل اور تیز بارش کے لاہور کے کئی علاقوں ، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

    یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ رات سے تیز بارش اور بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  • قیامت سے پہلے قیامت:قصورایک بارپھرقصوروار:سگے باپ نے اپنی تین بیٹیوں کونہرمیں ڈبوکرقتل کردیا

    قیامت سے پہلے قیامت:قصورایک بارپھرقصوروار:سگے باپ نے اپنی تین بیٹیوں کونہرمیں ڈبوکرقتل کردیا

    الٰہ آباد :قیامت سے پہلے قیامت:قصورایک بارپھرقصوروار:سگے باپ نے اپنی تین بیٹیوں کونہرمیں ڈبوکرقتل کردیا،اطلاعات کے مطابق قصور شہر کی تحصیل چونیاں کے بڑے قصبے الٰہ آباد میں ایسا واقعہ رونما ہوا ہے کہ جس کو دیکھ کرلوگ یہ یقین کربیٹھے ہیں کہ واقعی قیامت سے پہلے قیامت برپا ہوگئی ہے،

    قصور جہاں بچوں اور بچیوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ دنیا بھی اہل قصور کوقصوروار قرار دے کرایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موبلائز کرتے آرہے ہیں ،

     

     

    الہ آباد کے نواحی قصبہ بگھیانہ سے 2 دن قبل قتل اورفائرنگ کے جنونی گرفتار ملزم اسلم فائرنگ وقوعہ سے قبل اپنی 3 بیٹیوں ملائکہ عمر 8 سال، فاطمہ بتول عمر 7سال اورنمرہ عمر 6 سال کو مبینہ طور پر راجووال نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے کے بعد فائرنگ کی

    وثوق ذرائع کے مطابق ملزم اسلم نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم بیٹے کو لیکر لاھور پہنچوں میں نے بچیوں کو اسکول سے لے لیا ہے ان لیکر لاھور پہنچتا ہوں ملزم اسلم کی بیوی بیٹے کو لیکر لاھور پہنچ گئی تو فائرنگ کے وقوعہ کی اطلاع مل گئی ملزم کی بیوی رشتہ داروں کو فون کر کے بچیوں بارے پوچھ کرتی رہی نہ پاکر آج صبح تھانہ الہ آباد پہنچی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد اس خاتون نے ساری کہانی ایس ایچ او حافظ یاسر کو بیان کی فائرنگ وقوعہ کی روشنی میں سوچ بچار کے بعد کہ کہیں غلط رنگ دینے کی کوشش تو نہیں ملزم سے دریافت کیا تو ملزم معقول جواب نہ دیا تو حوالات بند کر دیا تھوڑی دیر بعد دھاڑیں مار کر رونے لگا اور اقبال جرم کیا کہ میں نے راجوال نہر میں تینوں بچیوں کو پھنک کر ہلاک کر دیا ہے

    ملزم کی نشاندھی کے مطابق جہاں بچیوں کو پھینکا تھا چند فرلانگ کے فاصلے پر بچیوں کی جوتیاں دوپٹہ اسکارف وغیرہ ملے ہیں ملزم کی بیوی نے پہنچان لیا کہ یہ میری بچیوں کی نشانیاں ہیں ماں پر غشی کے دورے ،

    بچیوں کی نعشوں کو تلاش کرنے کیلئے راجووال نہر سے آپریشن کرکے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ایک بچی کی نعش کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ ملنے والی نعش کی شناخت ملائکہ بتول کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری بچیوں کی نعشوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری۔

  • برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ

    برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: برفباری، سیاحوں کا شدید رش:ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل: راستے بند کرنے کا فیصلہ،ااطلاعات ہیں کہ اس وقت مری میں اس قدر رش ہوچکا ہے کہ حکومت کویہ اعلان کرنا پڑا کہ اب بس کردیں ،

    اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ملک بھر میں بارش اور برفباری کے بعد سیاحوں کی بہت بڑی تعداد شمالی علاقہ جات سمیت مری ، گلیات اور دیگر جگہوں کا رخ کررہی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہورہی ہے ۔راولپنڈی انتظامیہ نے مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

     

     

     

    راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ مری جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ شدید برفباری اور سیاحوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔

    دوسری طرف ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی ہیں، سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں جبکہ ، مری میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

     

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مری سمیت دیگر علاقوں کا رخ کررہی ہے ، اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بروقت انتظامات کو سراہتا ہوں ۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میری سیاحوں سے اپیل ہے کہ براہ کرم مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں اور کسی بھی مشکل سے بچیں ۔

     

     

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات ایریا میں داخل ہو چکی ہیں۔ براہ مہربانی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سیرو تفریح کے کئے جانا ہے تو آنے والے ویک اینڈ پر ملتوی کر لیں۔ نیچے نقشے میں لال رنگ میں ٹریفک فلُو دیکھا جا سکتا ہے

     

     

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہيں، فيصلہ مری ميں سياحوں کی رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کيا گیا، اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے، شہریوں سے گزارش ہے اپنے تفریح کے پلان کو ملتوی کر دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مری میں 1 لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا بڑھ چکے ہیں ، سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپیل کی ہے کہ برفباری کی وجہ سے اسوقت مری اور گلیات میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے ، تقریباً ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات کی طرف جا چکی ہیں ،

    شیخ رشد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور مری انتظامیہ عوامی سہولت کے لئے 24 کھنٹے سرگرم عمل ہے ، بڑھتے ہوئے عوامی رش کی وجہ سے مری کی جانب ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہے ، سیاحوں بالخصوص فیملیز سے اپیل ہے کہ وہ مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے سے فی الحال گریز کریں ۔

    ادھر مری میں سیاحوں کے رش کی شہہ سرخیاں دنیا بھر کے میڈیا کے فرنٹ پیجز پرلگ چکی ہیں اوردنیا بھی پاکستان کے ان علاقوں میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے والوں سے لطف اندوز ہورہی ہے

  • سرگودھا : کم عمر بچی کی شادی کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکام بنا دیا ۔

    سرگودھا : کم عمر بچی کی شادی کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکام بنا دیا ۔

    سرگودھا میں کم عمر بچی کی شادی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکام بنا دی ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق بچی کے والدین زبردستی شادی کروا رھے تھے
    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ھدایت ایس ایچ او تھانہ فیکٹری فیکٹری ایریا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق 15 پر کال وصول ھوئی کہ مدیحہ نامی لڑکی جس کی عمر 12,13 سال ھے اس کی زبردستی شادی کروائی جا رہی ہے ،اور دولہا کی عمر 30 سال ھے جس پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد ، دولہا اور دولہے کے بھائی کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ علاقہ مکینوں نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی فوری کارواٸ پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت:ایک دن پاک فوج کے ساتھ

    طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت:ایک دن پاک فوج کے ساتھ

    لاہور:طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت:ایک دن پاک فوج کے ساتھ ،اطلاعات کے مطابق طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت کے ویسے تو بڑے جزباتی واقعات پہلے بھی سنے ہیں مگراب توپاک فوج سے محبت کرنے والے میرے وطن کے طلبا وطالبات پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں حصہ لینے کے بھی خواہش مند ہیں ، اس حوالے سے آج بڑی تعداد میں طلبا وطالبات نے پاک فوج کے ساتھ میدان عمل میں گزارا

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لاہورکی مختلف جامعات کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا اور فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہورکی مختلف جامعات کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا جن میں یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی، ایف سی کالج اور ایل ایس ای کے طلبہ واساتذہ شامل تھے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کنیئرڈ کالج اور نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ و اساتذہ بھی وفد کا حصہ تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ نے فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، طلبہ کوہتھیاروں اورمختلف آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق طلبہ نے ٹینکوں اور اے پی سی کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا، طلبہ کومختلف ہتھیاروں کےاستعمال کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا گیا۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزنے طلبہ کو آگاہی دی، کورکمانڈرلاہورنے طلبہ کے جوش و جذبے اورحب الوطنی کو سراہا۔