Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی فنی خرابی ،کرنٹ لگنے سے پانچ افراد ہلاک

    ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی فنی خرابی ،کرنٹ لگنے سے پانچ افراد ہلاک

    جانبحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل

    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب مگسی) ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث بجلی کا کرنٹ لگنے سے 5 افراد جانبحق ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد میاں بیوی عبدالحی شیخ، بی بی شبیہہ اور ان کے دو حافظ قرآن بیٹے عبدالقیوم اور حافظ محمد عظیم شیخ اور ان کے علاوہ ایک 60 سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جانبحق ہو گئے اس افسوسناک واقعہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کا ماحول سوگوار ہو گیا ہے

  • پی ٹی آئی کارکن شایان علی کیخلاف  جوڈیشل آفیسر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کارکن شایان علی کیخلاف جوڈیشل آفیسر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کارکن شایان علی کیخلاف جوڈیشل آفیسر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے متن کے مطابق برطانیہ میں شایان علی نے جوڈیشل آفیسرکو ہراساں کیا تھا اور شایان علی پر جوڈیشل آفیسر کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکن کے خلاف مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے جوڈیشل آفیسر سے متعلق ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔


    تاہم واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج ہمایوں دلاور ”ہیومن رائٹس اینڈ رول آف لا“ پر جوڈیشل ٹریننگ کیلئے انگلینڈ کے شہر لندن گئے تھے۔ جج ہمایوں دلاور 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی ٹریننگ میں شریک ہوئے تھے۔ جبکہ جج ہمایوں دلاور کی انگلینڈ روانگی کی خبر سامنے آئی تو پی ٹی آئی کے حامیوں نے لندن میں ان کے استقبال کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم ان حامیوں میں پیش پیش شایان علی اور ان کی فیملی بھی تھی جو جج ہمایوں دلاور کے استقبال کیلئے لندن کے ائرپورٹ پہنچے، لیکن وہاں پانچ گھنٹے انتظار کے باوجود ان کا سامنا جج ہمایوں دلاور سے نہ ہوسکا اور وہاں سے انہیں مایوس ہونا پڑا جبکہ اس کے بعد انہوں نے لندن کی ہل یونیورسٹی کا رُخ کیا، جہاں جج ہمایوں دلاور کو جوڈیشل ٹریننگ کیلئے جانا تھا، لیکن وہاں بھی وہ جج ہمایوں دلاور سے نہ مل سکے، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرا مقابلہ ہل یونیورسٹی میں دلاور سے ہوا اور میری ٹیم پر حملہ کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شایان علی یونیورسٹی کے دروازے کی جانب بڑھتے ہیں تو ایک شخص ان کے پاس آتا ہے اور ویڈیو بنانے والے کا فون چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔ اور پھر مذکورہ بالا ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ جج ہمایوں دلاور وہاں موجود تھے، یا نہیں۔ لیکن اس کے بعد شایان علی نے بتایا کہ انہوں نے حملہ کرنے والے شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی ہے۔ علاوہ ازیں شایان علی نے اپنے دعوے میں لکھا کہ پولیس نے دلاور اور یونیورسٹی آف ہل کے پروفیسر کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے جنہوں نے دلاور کی ریکارڈنگ کرنے پر میری ٹیم پر حملہ کیا ہے.

  • ایرانی وزیر خارجہ کی جلیل عباس جیلانی کیلئے نیک تمنائیں

    ایرانی وزیر خارجہ کی جلیل عباس جیلانی کیلئے نیک تمنائیں

    ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کیرتے ہوئے نیک خواہشات کا ظہار کیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔


    واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا وزیر خارجہ مقرر ہونے پرجلیل عباس جیلانی کو مبارکباد، مجھے یقین ہے کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مزید مضبوط ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جیل عباس جیلانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے تاہم واضح رہے کہ جمعرات کو نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں جلیل عباس جیلانی نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

  • بین الاقوامی شہرت یافتہ جاسوس ماتا ہری

    بین الاقوامی شہرت یافتہ جاسوس ماتا ہری

    بین الاقوامی شہرت یافتہ جاسوس اور خوب صورت و ماہر رقاصہ (ڈانسر) مارگریٹ ذیلی المعروف ماتا ہری 17 اگست 1876 میں نیدر لینڈ ہالینڈ میں ہیدا ہوئی۔ وہ بہت خوب صورت ، بہادر اور سیر و سیاحت کی شوقین تھی ۔ اپنے شوق کی بدولت وہ جلد ایک ماہر ڈانسر بن گئی جس کی وجہ سے اس کی شہرت ،دولت اور تعلقات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ وہ دنیا کے مختلف ممالک کی سیر و سیاحت کرتے ہوئے فرانس پہنچ گئی اور پھر یہیں کی ہو کر رہ گئی ۔

    جبکہ ماتا ہری کی بھرپور جسمانی کشش اور سحر انگیز رقص کی وجہ سے بڑے بڑے فوجی جرنیل ، وزرا اور ارکان پارلیمان اس کے چاہنے والے افراد کی فہرست میں شامل رہے اور یہیں سے خفیہ اداروں کے عہدے داران نے اس کو اپنے ملک کیلئے دشمن ممالک میں جاسوسی کرنے پر آمادہ کر لیا۔ ماتا ہری نے فرانس کے شہر پیرس میں رہائش اختیار کی ۔ اس دوران پہلی جنگ عظیم میں فرانس کیلئے جرمنی کی جاسوسی کرنے لگی جبکہ کچھ عرصے بعد وہ جرمنی کیلئے فرانس کی جاسوسی بھی کرنے لگ گئی ۔

    اس طرح وہ دونوں ملکوں کے لیے جاسوسی کرنے لگی آخر ایک روز فرانس کی خفیہ ایجنسیوں ایک سینیئر آفیسرز نے ماتا ہری کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ یہ پہلی عورت تھی جس نے فلمی کہانیوں کی بجائے حقیقی دنیا میں ” ڈبل ایجنٹ ” کا کردار ادا کیا۔ 15 اکتوبر 1917 میں پیرس میں جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر ماتا ہری کو اسکواڈ کے سامنے گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا لیکن ماتا ہری نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھنے نہیں دی بلکہ مسکراتے ہوئے اپنی جان دے دی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    اس کی لاش کو لاوارث قرار دے کر اس کا جسد خاکی ہسپتال میں میڈیکل کالج کے طلبہ کے تجربات کیلئے استعمال کیا گیا اس کی گردن کو فرانس کے میوزیم میں رکھا گیا لیکن بعد میں وہ گردن چوری ہو گئی۔ ماتا ہری کی زندگی پر 250 کے لگ بھگ ناول اور سوانح حیات لکھی گئی ہیں اس کے علاوہ اس موضوع پر دنیا کے متعدد ممالک میں فلمیں اور اسٹیج ڈرامے بھی بنائے گئے ہیں ۔

  • 2023 کے اختتام پر مارکیٹ کریش ہونے پر  1.6 بلین ڈالر کی شرط

    2023 کے اختتام پر مارکیٹ کریش ہونے پر 1.6 بلین ڈالر کی شرط

    2008 کے مالیاتی بحران کی پیش گوئی کرنے والے تاجر نے 2023 کے اختتام تک مارکیٹ کریش ہونے کی 1.6 بلین ڈالر کی شرط لگا دی ہے جبکہ سرمایہ کار جس نے 2008 میں ہاؤسنگ مارکیٹ کے زوال پر درست طور پر شرط لگائی تھی، اب 2023 کے آخر تک وال اسٹریٹ کے کریش کی پیش گوئی کر چکا ہے۔ مائیکل بیری، جنہوں نے اس سے قبل 2015 کی فلم دی بگ شارٹ میں 2008 کے ہاؤسنگ مارکیٹ کریش کی درست پیش گوئی کی تھی، نے مبینہ طور پر اس سال کے آخر میں ہونے والی تقریب پر 1.6 بلین ڈالر (1.25 بلین پاؤنڈ) سے زیادہ کی شرط لگائی ہے۔

    اپ ڈے نیوز کے مطابق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کی جانے والی حالیہ دستاویزات میں ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک 100 کے خلاف ان کے موقف کا انکشاف ہوا ہے جو وسیع تر امریکی معیشت کی عکاسی کرتے ہیں۔ جبکہ سی این این کی خبر کے مطابق بری مارکیٹ کی اس گراوٹ پر اپنے پورٹ فولیو کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ لے رہا ہے۔ اور ان کی کمپنی سائون ایسٹ مینجمنٹ نے خاص طور پر اسٹاک مارکیٹ کے ان اشاریوں کے مقابلے میں کافی پوٹ آپشنز خریدے ہیں ، جس سے مخصوص قیمتوں پر اثاثے فروخت کرنے کا حق حاصل ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    علاوہ ازیں دی انڈی پنڈنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر بری نے ایس اینڈ پی 500 کو ٹریک کرنے والے فنڈ میں 866 ملین ڈالر (679 ملین پاؤنڈ) اور نیسڈیک 100 کو ٹریک کرنے والے فنڈ میں 739 ملین ڈالر (580 ملین پاؤنڈ) خریدے۔ ان کی یہ شرط اس وقت سامنے آئی ہے جب ایس اینڈ پی 500 میں اس سال پہلے ہی 16 فیصد اور نیسڈیک میں 100 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر بیری 2000 کی دہائی کے وسط میں اپنی مارکیٹ کی نقل و حرکت کی وجہ سے مشہور ہوئے ، جب انہوں نے دنیا بھر میں کساد کا باعث بننے والے واقعات کے دوران ہاؤسنگ مارکیٹ کے خلاف شرط لگائی تھی۔

  • نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کل کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ نگراں کابینہ کی پہلی بیٹھک جمعہ کی صبح گیارہ بجے ہوگی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بلالیا ہے تاکہ ملکی مسائل پر کام شروع کیا جاسکے.

    اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے جس میں ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ نگراں وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر گوہر اعجاز ، محمد علی اور انیق احمد نے بھی حلف لیا ہے اور نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی ، جمال شاہ، سید انور علی حیدر اور مرتضیٰ سولنگی بھی شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں ڈاکٹر ندیم جان، مدد علی، خلیل جارج اور محمد سمیع سعید بھی شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    ائیر مارشل (ر) فرحت حسین، احد خان چیمہ ، وقار مسعود خان، مشعال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ نگراں کابینہ میں شامل ہیں۔

  • ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ اس طیارے میں کل آٹھ افراد سوار تھے۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ اس طیارہ کے گرنے کے بعد وہ لوگ زندہ بھی ہیں یا پھر جاں بحق ہوچکے ہیں.

    ملائیشیا سول ایوی ایشن کے سربراہ نے ایک بیان میں میڈیا کو بتایا ہے کہ فوری طور پر بیچ کرافٹ ماڈل 390 (پریمیئر 1) طیارے میں سوار چھ مسافروں اور عملے کے دو ارکان کی حالت کی تصدیق نہیں ہو سکی اور تلاش اور ریسکیو کا مشن جاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    چیف ایگزیکٹیو نور زمان محمود نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ ایلمینا ٹاؤن شپ کے قریب لنگکاوی کے ہالیڈے آئی لینڈ سے روانگی کے بعد سیلنگور کے سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے کے راستے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ جہاز میں کل چھ مسافر اور فلائٹ عملے کے دو ارکان سوار تھے اور تادمِ تحریر ان کی حالت کی تصدیق ہونا باقی ہے کہ آیا وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں.

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس قسم کا دھماکہ ہوا ہے طیارہ گرتے وقت اس حساب سے لگتا نہیں ہے کہ اس میں سوار لوگ زندہ ہوں گے.

  • ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا

    ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا

    نگران پنجاب حکومت کو ہاؤسنگ سوسائٹیز کواین اوسی جاری کرنےسےروک دیاگیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورصوبائی چیف سیکرٹری کوجاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز نجی سوسائٹیزکو این او سی جاری کر رہے ہیں لہذا چونکہ ایسے این او سی کےاجراء میں کرپشن کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز کے اجراء سے روکا جائے کیونکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کام ہے واضح رہے کہ ای سی پی مراسلے کے مطابق اگرنگران حکومت این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    خیال رہےکہ پاکستان میں نگران حکومت کی اصل ذمہ داری عام انتخابات میں منتخب ہونے والی حکومت کے انتظام سنبھالنے تک ملک کے روزمرہ کے معاملات چلانا ہوتا ہے اور اسے فیصلوں اور پالیسی سازی کے حوالے سے منتخب حکومت جیسے اختیارات حاصل نہیں ہوتے۔ تاہم 26 جولائی 2023 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں جو ترمیم کی گئی اس کے تحت نگران حکومت اب روزمرہ کے حکومتی امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبوں اور پروگرامز سے متعلق اختیارات استعمال کر سکے گی اور اہم پالیسی فیصلے بھی لے سکے گی۔

  • پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے. نگران وزیر خارجہ

    پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے. نگران وزیر خارجہ

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے، خارجہ پالیسی، معاشی پالیسی سےجڑی ہے، ہم سب کی ترجیح معیشت ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی تنگ نظری کے باوجود پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوا کر اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا اور ہم بھارت کے ساتھ کشمیر اور سیاچن کے مسائل کا عالمی معاہدوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان کےامریکا، چین، سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے قریبی مراسم ہیں اور چین قریبی دوست بلکہ ایک محسن ہے، چین سے ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں،افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں سے بھی بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے جبکہ اس کے علاوہ روس یوکرین کے معاملے پرپاکستان کامؤقف واضع ہے کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    نگران وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لائیں گے، اورملک میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے،سمندر پار پاکستانیوں کیساتھ وقت گزارا،وہ ملک کا سوچتے ہیں،اُنکی معاونت لیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکا، کینیڈا ،یورپ اور گلف سمیت تمام اوورسیزے پاکستانی محب وطن ہیں ،اوورسیز پاکستانی، اپنے ملک و قوم سے ہرگز ناراض نہیں ہوسکتے۔

  • رہنماء ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

    رہنماء ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

    متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر کنورنوید جمیل طویل علالت کے بعد رضائےالٰہی سے انتقال کرگئے ہیں جبکہ کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار تھے اور سابق رکن قومی اسمبلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج اور کوما میں تھے. کنور نوید جمیل دو ہزار پانچ میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے تھے ۔ وہ انیس سو نوے اور دوہزار تیرہ میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ دو ہزار دو اور دوہزار اٹھارہ میں رکن سندھ اسمبلی بھی رہے ۔

    واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ایم کیو ایم کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کنور نوید جمیل کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا جبکہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ کنور نوید جمیل دھیمے مزاج کے زیرک سیاسی رہنما تھے، کنور نوید جمیل کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کےڈپٹی کنوینرکنورنوید کےانتقال پرکنوینرخالدمقبول صدیقی نےاظہارتعزیت کرتے ہوئےکہاکہ کنورنوید تحریک کا نادر اثاثہ اور سینئر رہنما تھے۔ خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ملک کیلئے کنورنویدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ایم کیوایم کاایک ایک کارکن مرحوم کے سوگواران کے غم میں شریک ہے۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکنورنویدجمیل کےانتقال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئےصبر جمیل کی دعا کی۔ جبکہ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کنورنویدجمیل انتہائی منجھے ہوئےسیاستدان تھے،اسمبلی میں عوامی مسائل کی نشاندہی میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہتےتھے، بطورضلع ناظم حیدرآباد بھی انہوں نےنمایاں خدمات انجام دیں۔