Baaghi TV

Author: +9251

  • سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیونی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بھارت میں جب پہلی بار آئی تو بہت زیادہ بارش ہوئی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بھارت میں اتنی بارش ہوتی ہے. اس کے بعد میں ایسی بارش دیکھنے کی عادی ہو گئی . میں ممبئی میں سمندر کے قریب رہتی تھی ، وہاں جب بارش ہوتی تو میرے گھر کی دیواریں ٹپک رہی ہوتی تھیں. انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں میری تین لگژری گاڑیاں تباہ ہو گئیں ان میں پانی بھر گیا اور جب یہ تباہی میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی تو میں‌رو پڑی .

    میں نے وہ لگژری گاڑیاں خصوصی طور پر بیرون ملک سے بھاری ٹیکس کی ادائیگی کر کے منگوائی تھیں. لیکن اب میں نے جو گاڑی خریدی ہے وہ بھارت سے ہی خرید لی ہے اور وہ خاص طور پر مون سون کے لئے بنی ہوئی ہے. انہوں نے کہاکہ ”مجھے مون سون کی بارش ہو یا ویسے موسمی بارش ہو بہت اچھی لگتی ہے میں بارش میں‌بہت انجوائے کرتی ہوں”. یاد رہے کہ سنی لیونی نے بگ باس میں‌بھی بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی تھی وہ بگ باس جیت تو نہیں سکی تھیں لیکن پذیرائی خوب حاصل کی تھی .

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • نگران وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

    نگران وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

    اٹھارہ رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لے لیا ہے اور اٹھارہ رکنی نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔اس موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔

    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل نگران وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں مرتضی سولنگی کو وزیر اطلاعات اور سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ جبکہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ بنائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ ان کے علاوہ ڈاکٹر عمر سیف کو وزیر آئی ٹی اور جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ کا منسب سونپا جا رہا ہے۔

    علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کو وزیر دفاع جبکہ ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت اور اس کے علاوہ اعجاز گوہر کو وزیر برائے صنعت و تجارت کا منسب دیا جا رہا ہے جبکہ ایوان صدر میں نگران وفاقی کابینہ میں شامل وزرا اور معاونین خصوصی کی تقریب حلف برداری کچھ دیر بعد شروع ہو گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی

    تاہم خیال رہے کہ ایوان صدر میں 18 وفاقی وزرا کے حلف کیلئے تیاری کی گئی ہے جبکہ 7 ممکنہ معاونین خصوصی کی بطور مہمان کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ صدر مملکت نگران کابینہ سے حلف لے رہے ہیں جبکہ یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    جبکہ واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی 18 رکنی نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی شامل کیا ہے اور پاکستان کی وفاقی کابینہ میں کسی کشمیری رہنما کو شامل کرنا غیرمعمولی ہے۔ علاوہ ازیں مشعال ملک انوارالحق کاکڑ کے ماتحت انسانی حقوق کے لیے وزیراعظم کی مشیر کے طور پر کام کریں گی۔

  • مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو فنکار جو بھی کردار کرتے ہیں چاہے مثبت ہوں یا منفی ، لوگ ان کو ویسا ہی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اب جیسے کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ سلطان راہی اور مصطفی قریشی فلموں میں بہت گولیاں چلاتے ہیں تو یقینا یہ منفی لوگ ہوں گے. لیکن جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تو پتہ چلا کہ یہ لوگ تو ایسے ہیں ہی نہیں جیسا کام کرتے ہیں یہ تو بہت اچھے اور بھلے لوگ ہیں. انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے میرے بارے میں‌لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں ایک بری ساس ہوں اگرمیں ڈراموں میں بری ساس بنتی ہوں تو حقیقت میں‌بھی ایسی ہوں گی.

    انہوں نے ایک واقعہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ” میں نے اپنے بیٹے کا رشتہ دیکھا ، لڑکی والوں کے گھر گئی تو انہوں نے مجھے دو مہینے تک کچھ بتایا ہی نہیں میں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگر لڑکی تمہیں پسند ہے اسے تم پسند ہو تو کیا مسئلہ ہے کیوں جواب نہیں دے رہے وہ لوگ تو میں‌نے اپنی بہو کی ماں کو خود ہی کال کر لی تو انہوں نے کہا کہ کہ بتائوں جب جب زہن بناتی ہوں کہ ہاں کر دوں آپ کا کوئی بری ساس والا ڈرامہ سامنے آجاتا ہے پھرمیں ڈر جاتی ہوں .” یوں میرے بارے میں یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ میں اچھی نہیں ہوں حالانکہ ایسا نہیں ہے ہم تو صرف کردار کرتے ہیں .

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

    بالی وڈ فلم ہیرا پھیری 3 جو کہ سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی ریلیز ہوتے ہی فلم نے دھوم مچا دی تھی ، فلم کی عوام میں پسندیدگی دیکھتے ہوئے فلم کا سیکول 2006 میں بنایا گیا ، اسکو بھی شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی. اب اس فلم کا تیسری بار سیکول بنایا جا رہا ہے ، اس میں اکشے کمار ، پاریش راول بھی کام کررہے ہیں. اہم بات یہ ہے کہ سنجے دت بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے اور وہ بھی اس میں کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. فلم کے حوالے سے اداکار سنیل شیٹی نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب فلم کے لئے بہت پرجوش ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہی نہیں ہے کہ ہیرا پھری ون کو بنے ہوئے 23 سال گزر گئے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”اکشے کمار اپنے کام میں بہت مصروف رہتے ہیں، اس لئے ہماری ملاقات مسلسل نہیں ہوتی،” ہاں رابطے میں ضرور رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاریش راول کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں جاری رہتی ہیں. ہم نے اس فلم کے تیسرے حصے کے پرومو شوٹ کر لئے ہیں اور بہت جلد یہ فلم ریلیز ہو گی، ہمیں امید ہے کہ فلم بہت پسند کی جائیگی. یہ فلم بھی کامیڈی سے بھرپور ہو گی جو شائقین کا دل جیت لے گی.

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننا وقتی ضرورت ہے کاجول

    بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننا وقتی ضرورت ہے کاجول

    بالی وڈ‌ اداکارہ کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شکوہ کیا ہے کہ ہیروئنز کو ہیروز کے برابر معاوضہ نہیں دیا جاتا. اگراداکارائوں پر بھی فلمیں بنائی جائیں ، جیسے پٹھان فلم ہیرو کے اردگرد گھومتی تھی ایسی فلمیں لڑکیوں کے لئے بھی بنائی جائیں تو یقینا ان کوبھی مردوں کے برابر معاوضہ مل سکتا ہے اور ہیروئینز مردوں کے برابر معاوضہ مانگنے کی پوزیشن میں ہوں گی. انہوں نے کہا کہ بھارت میں‌بھی ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننی چاہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب فلمی شائقین بہتر ہو چکے ہیں اور انہیں او ٹی ٹی جیسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں انہیں دنیا بھر کا کانٹینٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    ”کاجول نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کاجول کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سمجھ آیا کہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی۔” ایک اور صارف نے کہا کہ دیپیکا کو پدماوت کیلئے 15 کروڑ معاوضہ دینے کا دعوی کیا گیا تھا جو اس کے ساتھی اداکار سے زیادہ معاوضہ تھا اور یہ بھنسالی کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اس لئے جب کردار کی بات آتی ہے تو یقینا وہ مساوی تنخواہ کے بارے میں کہہ سکتی ہے۔یاد رہے کہ کاجول بالی وڈ کی بہترین اداکارہ ہیں نیچرل اداکاری انکا خاصا ہے.

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • عامر خان کی بیٹی آئرہ کی شادی 3 جنوری کو ہو گی

    عامر خان کی بیٹی آئرہ کی شادی 3 جنوری کو ہو گی

    بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرہ رہتی ہیں خبروں میں ، خصوصی طور پر انکے رشتے کو لیکر. عامر خان کی بیٹی آئرہ نے پچھلے سال 18 نومبر کو ممبئی میں ان کے دیرینہ دوست نپور شیکھرے کے ساتھ کی تھی. آئرہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا ہے کہ وہ اگلے سال شادی کررہی ہیں.انہوں نے کہا کہ تین جنوری کو ہم پہلی بار ملے تھے لہذا ہماری کوشش ہے کہ ہم 3 جنوری کو ہی اگلے سال شادی کریں. ہم دونوں ایک دوسرے کے پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں.

    ”میرے والد عامر خان کو جب میں‌نے نپور شیکھرے کے بارے میں‌بتایا تو میرے والد نے کہا کہ اگر تم دونوں کی اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے تو یقینا آپ کو شادی کر لینی چاہیے.” ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا ، اور پھر فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کر لینی چاہیے. یاد رہے کہ آئرہ کی منگنی میں عامر خان، رینا دتہ، کرن را سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی . اس منگنی میں کرن رائو جو کہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ ہیں انہوں نے شرکت کی تو میڈیا میں یہ بات بہت اچھالی گئی، کہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن نے بھی منگنی کی تقریب میں‌شرکت کی.

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    اداکارہ انمول بلوچ جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا مقام نہایت ہی کم عرصے میں بنایا ہے. انہوں نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اداکاری میں دلچپسی رکھتی ہیں مرکزی یا مثبت منفی کرداروں کے چکر میں نہیں پڑتیں. انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ میں بہت جلد اپنے مداحوں کو فلموں میں نظر آئوں گی. انہوں نے کہا کہ پہلے میں فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کچھ تذبذب کا شکار تھی لیکن اب ذہنی طور پر فلم کیلئے تیار ہوں، اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ”میں فلموں میں آئٹم نمبرز کبھی بھی نہیں کروں گی کیونکہ ہمارے ملک میں اسے پسند نہیں کیا جاتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ آج کل پاکستانی ڈراموں میں یا تو خواتین بہت رو رہی ہیں، یا پھر بہت ہی بری ہیں، اس وقت جتنے بھی سکرپٹ آرہے ہیں ان میں ایک ہی طرح کی کہانیاں ہیں، مصنفین کو چاہیے کہ وہ سکرپٹ کو ذرا تبدیل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں کو اگر ہم دیکھیں تو اب تو ہر طرح کے موضوع پر کام ہو رہا ہے اور لوگ قبول بھی کررہے ہیں اور دیکھنے میں‌دلچپسی بھی رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ فلموں میں ایسے کرداروں‌کا انتخاب کروں گی جس کو دیکھ کر میرے مداح مایوس نہ ہوں.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اپنی حالیہ انٹرویو میں برس پڑے ہیں نوجوانوں پر، انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ نوجوانوں کو سکس پیکس بنانے کی پڑی ہوتی ہے. وہ اداکاری پر توجہ نہیں دیتے . حالانکہ اداکاری پر توجہ دینی چاہیے، بھئی سکس پیک بنائیں ضرور بنائیں لیکن اگر اداکاری پر توجہ نہیں دیں گے اور اچھی اداکاری نہیں کریں گے تو سکس پیکس کا کیا فائدہ . انہوں نے کہا کہ اداکار وہ ہوتا ہے جو اپنے کام اپنی کرافٹ پر دھیان دے ، اچھا نظر آنا اچھی بات لیکن اداکاری اچھی نہیں ہو گی تو یقینا باکس آفس پر پٹ جائیں گے.

    انہوں نے مثال دیکر کہا کہ ”عامر خان جو کہ دھوم تھری میں بہت ہی سلم سمارٹ نظر آئے اور انہوں نے دنگل میں اپنا وزن بڑھا” یہ ہوتا ہے اداکار جو اپنے کردار کو کرنے کےلئے کسی بھی حد تک چلا جاتا ہے. انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے خود پر کم اور اداکاری پر زیادہ توجہ دیں . یاد رہے کہ ابھیشک بچن کے کیرئیر کو 23 برس ہو چکے ہیں اور وہ مسلسل اپنے کام کی بہتری کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

    فیصل بخاری کی ڈائریکشن میں‌بننے والا ڈرامہ احسان فراموش میں‌مومنہ اقبال مرکزی کردار ادا کررہی ہیں. دیگر کاسٹ میں مشعال خان ، ہمایوں اشرف اور سلمان سعید و دیگر نام قابل زکر ہیں. ڈرامے کی کہانی میں یہ دکھایا گیا ہے کہ مومنہ اقبال نوکر کی بیٹی ہیں والدین جب حادثے میں انتقال کر جاتے ہیں، تو مالکن اسے اپنی بیٹی بنا لیتی ہے، مومنہ اقبال ایک خود غرض لڑکی دکھائی گئی ہے،. جو اسی خاتون پر شک کرتی ہے جو اسکو پالتی ہے اور کہتی ہے کہ میری شادی میری مرضی سے اس لئے نہیں کرنا چاہتی کہ کیونکہ میرا رشتہ بڑے گھر سے آیا ہے.

    ”کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ رشتوں میں دراڑیں معمولی باتوں سے آتی ہیں اور تب آتی ہیں جب انسان سوال بھی خود ہی کرتا ہے جواب بھی خود ہی دیتا ہے.” مومنہ اقبال نے فلک کا کردار نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ کیا ہے. ان کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ہمایوں اشرف کے ساتھ ان کی جوڑی بھی پسند کیا جا رہی ہے. یاد رہے کہ ڈرامے کو طاہر نذیر نے لکھا ہے نہایت ہی خوبصورتی سے ڈائیلاگز لکھے گئے ہیں. ڈرامہ اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے پسند کیا جا رہا ہے.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • ملک میں یکساں‌نظام تعلیم رائج کرنا وقت کی ضرورت ہے صبا حمید

    ملک میں یکساں‌نظام تعلیم رائج کرنا وقت کی ضرورت ہے صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے ایک انٹرویو میں تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے. انہوں نے کہا کہ ملک میں ایلیٹ اور غریب کلاس کے بچے الگ الگ سکولوں میں‌پڑھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب کا بچہ عملی دوڑ میں پیچھے چلا جاتا ہے. سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی پڑھائی میں بہت زیادہ فرق ہے جو کہ یقینا اثر انداز ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہےکہ ملک میں تعلیم اور صحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے. حکومت کو چاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کرے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”صحت کے حوالے سے بھی غریب طبقات کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے، غریب آدمی کو اچھے علاج کی سہولیات میسر نہیں۔،” حکومت سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرے اور فنڈز کو آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے۔صبا حمید نے کہا کہ اب وقت پہلے جیسا نہیں ہے ، اب وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق چلیں گے تو نوجوان نسل بہتری کی جانب جائیگی دنیا کا مقابلہ کر سکے گی. یاد رہے کہ صبا‌حمید اکثر سوشل ایشوز پر بات کرتی رہتی ہیں اس بار انہوں نے تعلیم اور صحت پر کھل کر بات کی ہے.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟