Baaghi TV

Author: +9251

  • لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

    لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

    لاہور:لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

     

     

     

     

    اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ رکن پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا، ان کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہ اللہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے، سب سے دعا کی اپیل ہے۔

     

     

     

    لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے۔ان کی حالت کچھ اچھی نہیں بتائی جارہی ،تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے بار بار تسلیاں دی جارہی ہیں‌

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ‏انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایم ایس میواسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےآپریشن کیلئےسرجن پہنچ گئےہیں۔ ‏

    سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب ‏کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

  • ن لیگ کے رہنما بلال یاسین پر فائرنگ:ہسپتال منتقل

    ن لیگ کے رہنما بلال یاسین پر فائرنگ:ہسپتال منتقل

    لاہور:ن لیگ کے رہنما بلال یاسین پر فائرنگ:ہسپتال منتقل ،اطلاعات کے مطابق لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے۔ان کی حالت کچھ اچھی نہیں بتائی جارہی ،تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے بار بار تسلیاں دی جارہی ہیں‌

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ‏انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایم ایس میواسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےآپریشن کیلئےسرجن پہنچ گئےہیں۔ ‏

    سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب ‏کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر 2نقاب پوش حملہ آوروں ‏نےفائرنگ کی جس سے دوگولیاں بلال یاسین کے پیٹ اور ایک ٹانگ پر لگی، حملہ آورفائرنگ ‏کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام

    ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام

    اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام ،اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جنوی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 320 روپے مقررکی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار 390 روپے تھی۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ صحت کارڈ کے بعد حکومت نے نئے سال کے تحفے کے طور پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6روپے تک فی کلو کمی کر دی ہے، ملک کی 72 فیصد آبادی جو پائپ گیس سے محروم ہے اس کو براہ راست فائدہ ہو گا ، آئندہ سال میں توانائی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔

    قبل ازیں ملک میں مہنگائی تھم نہ سکی اور17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے 21.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران22 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا ۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے برائلر مرغی 4 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،انڈے 2 روپے 69 پیسے فی درجن ،دال مسور 2 روپے 27 پیسے فی کلو ،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 8 روپے 77 پیسے مہنگا ہوا ۔

    اعدادوشمار کے مطابق اڑھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1014 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے ، دال چنا 1 روپے 29 پیسے فی کلو ،لہسن ایک روپے 82 پیسے فی کلو ،چینی 59 پیسے فی کلو مہنگی ،مٹن 4 روپے 53 پیسے فی کلواور بیف کی قیمت میں98 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ۔

    حالیہ ہفتے 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ٹماٹر 24 روپے 68 پیسے فی کلو ،آلو 3 روپے 57 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،سرخ مرچ کے 200 گرام پیکٹ کی قیمت میں 20 روپے 51 پیسے کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران پیاز 88 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 39 روپے 15پیسے سستا ہوا۔

  • نیب نے جھوٹی خبر پر ردعمل:نوازشریف کے حوالے سے بیان جاری کردیا

    نیب نے جھوٹی خبر پر ردعمل:نوازشریف کے حوالے سے بیان جاری کردیا

    لاہور:نیب نے جھوٹی خبر پر ردعمل:نوازشریف کے حوالے سے بیان جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے ایسی کچھ خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک کیس کی تحقیقات بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کا کیس بند کرنے کے حوالے سے نیب ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے، ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    نیب ترجمان کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ کی انکوائری بدستور جاری ہے، کیس کو ابھی تک بند نہیں کیا گیا، اس لیے میڈیا ایسی خبروں سے اجتناب کرے۔نیب ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں قومی ادارے کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی نے خبر چلائی تھی کہ نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خبر کے مطابق سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے انویسٹیگیشن بند کرنے کی منظوری دی، اور نیب لاہور نے حتمی فیصلے کے لیے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے، جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹیگیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور

    بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور

    پشاور:بد زبانی کنٹرول کرنے کا زبردست فارمولا:عوامی مقامات پر گالم گلوچ کرنے پر جرمانہ عائد:بل منظور،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، وادی سوات میں تجاوزات کرنے، ماحولیاتی اور صوتی آلودگی پھیلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، بل کے تحت بغیر اجازت وادی میں تعمیرات پر جرمانہ کیا جائے گا۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کرنے والے کو 3 سال قید اور 50 پچاس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ اتھارٹی کے قیام کے بعد صفائی اور ترقیاتی منصوبے ڈائریکٹر جنرل کی زیر نگرانی ہوں گے۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی پھیلانے پر 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ پریشر ہارن اور تیز آواز میں موسیقی سننے پر بھی 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    بل کے مطابق عوامی مقامات پر گالم گلوچ پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، پیشہ ور گداگری کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی اسپیڈ بریکر بنانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    دوسری طرف عوام الناس نے اس بل کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ جہاں بدزبانی کرنےوالوں کے سامنے بدزبانی سے روکنے والے بے بس ہوجاتے ہیں وہاں‌اس قانون کے اطلاق سے بدکلامی کرنے والے سزا کے ڈر سے اجتناب کریں گے

  • وزیر اعظم کی جدوجہد،پاکستان کی کامیابی:پاکستان ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب

    وزیر اعظم کی جدوجہد،پاکستان کی کامیابی:پاکستان ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی جدوجہد،پاکستان کی کامیابی:پاکستان ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے گرین وژن کی دنیا بھر میں پذیرائی جاری ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 10 بلین ٹرین سونامی اور پروٹیکٹڈ ایریا اینیشی ایٹو کی ایک اور کامیابی سامنے آ گئی ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا ہے۔

    پاکستان کو یو این ادارہ برائے موسمیاتی تبدیلی نے فاریسٹری چیمپئن قرار دیا ہے، پاکستان بطور ریجنل چیمپئن ایشیائی ممالک کی فاریسٹری منجمنٹ میں مدد کرے گا، معاون خصوصی ملک امین اسلم کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔

    پاکستان نےعالمی یوم ماحولیات پر اسلامی ممالک، دنیا بھر میں قائدانہ کردار ادا کیا، اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں صرف 3 ممالک کو فاریسٹری چیمپئن منتخب کیا ہے، براعظم افریقہ اور براعظم امریکا سے بھی ایک ایک ملک فاریسٹری چیمپئن بنایا گیا۔

    اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ فاریسٹری چیمپئن سے متعلق ابتدائی طور پر آگاہ کیا تھا، اب اقوام متحدہ نے باضابطہ اعلان کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی ایشیا بھر میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ملک امین اسلم نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے وژن نے عالمی برادری میں پاکستان کو عزت دلا دی ہے، پاکستان کو ماحول دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کے باعث یہ اعزاز ملا ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اورپاکستان مخالف عناصرکو اس اعزاز کے ملنے پربڑی تکلیف ہورہی ہے ، سوشل میڈیا پراس کامیابی کوتسلیم کرنے کی بجائے پہلے عمران خان پرتنقید کی جارہی ہے اورپھراس اعزاز پردُکھ ہورہا ہے

    ادھرپاکستان کو چیمپئن منتخب ہونے پرعالمی برادری کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

  • کیا ن لیگ کوواقعی پاکستان مخالف قوتوں نے پارٹی فنڈنگ کی؟فارن فنڈنگ کیس:بڑے انکشافات

    کیا ن لیگ کوواقعی پاکستان مخالف قوتوں نے پارٹی فنڈنگ کی؟فارن فنڈنگ کیس:بڑے انکشافات

    اسلام آباد: کیا ن لیگ کوواقعی پاکستان مخالف قوتوں نے پارٹی فنڈنگ کی؟فارن فنڈنگ کیس:بڑے انکشافات ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جاری فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس کروڑوں کے عطیات کی رسیدیں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی، ن لیگ کی الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ تفصیلات میں کئی انکشافات ہوئے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعتراضات سامنے آ گئے ہیں، پی ٹی آئی آئندہ ہفتے یہ اعتراضات اسکروٹنی کمیٹی کو جمع کرائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور پی پی کے پاس کروڑوں روپے مالیت کے عطیات کی رسیدیں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کس نے چندہ اور کس نے امداد دی، اس سلسلے میں بڑی اہم رقوم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس میں سے 7 اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹ نہیں دی گئی ہے، پی ٹی آئی آڈیٹرز نے اس سلسلے میں 2013 سے 15 تک ن لیگ کے مبینہ 7 اکاؤنٹس کی نشان دہی کر دی ہے جو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے ، ان میں سے 5 اکاؤنٹ پنجاب، کے پی اور سندھ میں چل رہے تھے۔

    اعتراضات پر مبنی پی ٹی آئی کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ مبینہ طور پر 45 کروڑ سے زائد کا حساب دینے میں ناکام رہی ہے، اور صرف 2 فی صد کا مسلم لیگ ن ریکارڈ پیش کر سکی ہے، پارٹی ٹکٹ کی مد میں ساڑھے 16 کروڑ کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق حنیف خان کے نام سے 45 کروڑ، بھون داس کے 3 کروڑ کا ریکارڈ پیش نہیں ہوا، ن لیگ کو 2013 سے 15 کے 3 سال میں 46 کروڑ کے عطیات آئے، ایک کروڑ 65 لاکھ کے اخراجات کا کوئی حساب نہ دیا جا سکا۔

    اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرین کے ایک دوسرے کو رقوم منتقل کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی پی پارلیمٹیرین نے 10 کروڑ کے قریب پی پی کو خلاف ضابطہ دیے۔پیپلز پارٹی کا 45 کروڑ عطیات کا تصدیق شدہ ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، جب کہ 10 اکاؤنٹس کی پیپلز پارٹی نے بینک اسٹیٹمنٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی۔

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کی پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کی مہم اصل میں اپنے خفیہ فنڈز سے توجہ ہٹانے کا ایک منصوبہ تھے جو آج بہت سے نئے الزامات کے ساتھ خود ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن گیا

  • تمباکو نوشی ،تحریر :ارم شہزادی

    تمباکو نوشی ،تحریر :ارم شہزادی

    تمباکو نوشی یا سگریٹ آج کل اس طرح عام ہے اور چھوٹے چھوٹے بچوں کی پہنچ میں ہے جیسے ٹافیاں گولیاں پہنچ میں ہوتی تھیں۔ "تمباکونوشی صحت کے لیے مضر ہے وزارت صحت” کے چلنے والے اشتہارات کے باوجود میڈیا کے زریعے بڑے منظم انداز میں اسکا پھیلاؤ ہورہا ہے۔ جس طرح خوبصورتی سے سگریٹ پینے والوں کو بڑے بڑے سخت کام کرتے دیکھایا جاتا ہے بلڈنگز پار کرنا سکھایا جاتا ہے دریاؤں کو عبور کرنا سکھایا جاتا ہے بعد میں مضر صحت کا میسج دے بھی دیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ دوسری طرف ضروریات زندگی دن بدن مہنگی ہورہی ہے ہر چیز، پر ٹیکس عائد ہورہا ہے لیکن تمباکو نوشی پر کوئی ٹیکس نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر ایک کی پہنچ میں ہے جس کا نقصان ابھی تو ہوہی رہا ہے آنے والے وقت میں شدید ہوگا۔

    سگریٹ نوشی کے دو طرح کے نقصانات ہیں ایک ہے صحت دوسری اخلاقیات۔ صحت کے حوالے سے بات کریں تو منہ کے کینسر سے لے کر جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر تک کا موجب یہی سگریٹ ہے۔ اس کے دھوئیں سے پھیپڑے سیاہ ہوجاتے ہیں سانس لینے والے مسائل سارے اسی کی وجہ سے ہیں۔سگریٹ کا دھواں صرف سگریٹ پینے والوں کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ اسکے آس پاس موجود تمام لوگ بلواسطہ یا بلاواسطہ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ فضا کی الودگی گاڑیوں رکشوں موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ سگریٹ کے دھواں کی وجہ سے بھی ہے۔ آج سے پندرہ بیس سال پہلے کی بات کریں تو سگریٹ پینے والوں کی تعداد جتنی ٹوٹل تھی آج اتنی سگریٹ پینے سے مرنے والوں کی ہے۔ سگریٹ پینا گھر کے اندر معیوب سمجھا جاتا تھا اگر کسی لڑکے کو عادت پڑ بھی جاتی تھی تو وہ گھر کے اندر نا سگریٹ لا سکتا تھا اور ناہی پی سکتا تھا اس کا مطلب لحاظ کسی حد تک قائم تھا۔ لیکن آج یہ حال ہے کہ پانچویں کلاس کے طالبعلم کے پاس سگریٹ پینے کے پیسے بھی ہیں اور جگہیں بھی ہیں۔ اس کا دوسرا نقصان اخلاقی تباہی کی صورت میں ہے آپ خود سوچیں ایک برائی دوسری برائی کو جنم دیتی ہے۔

    اگر آج کچھ بچے یا نوجوان سادہ سگریٹ پیتے ہیں تو لازماً کچھ ماہ یا سالوں بعد اس میں چرس، افیون، یا پاؤڈر بھر کے پی رہے ہونگے۔ یعنی سگریٹ کو ہم محض ایک شوق نہیں کہہ سکتے ہیں بلکہ یہ اخلاقی برائیوں کی طرف پہلا قدم ہے اور اسکی روک تھام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اس پر ٹیکس بڑھایا جائے مہنگی کی جائے اور بیس سال سے کم عمر کے بچوں کی پہنچ سے دور ہو۔ بیس سال اس لیے لکھا ہے کہ ماہرین نفسیات لکھتے ہیں کہ عام طور پر بچے سگریٹ کی طرف مائل 13،14 سال کی عمر میں ہوتے ہیں اگر بیس سال کی عمر تک نا عادی ہوں تو بیس سال کے بعدعادی ہونے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ سکول کالج کی کینٹین سختی سے دیکھی اور پرکھی جائیں تاکہ یہ زہر سکول و کالج میں نا پہنچ سکے۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی ناصرف سگریٹ کی عادی ہورہی ہیں بلکہ دوسری نشہ اور اشیاء کی بھی ہورہی ہیں اسکی روک تھام اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ معمار قوم ہیں آنے والی نسل انکے ہاتھوں پرورش پائےگی انکو سمبھالنا انے والی نسل کو سبھالنا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں دے بھی گزارش ہے کہ وہ سکول و کالج پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان ٹھیلوں اورریڑھیوں پر ضرور نظر رکھیں کیونکہ انکے بنے ہوئے شوارموں، گول گپوں، اور برگرز میں نشہ آور اشیاء ملائی جاتی ہیں تاکہ بچے عادی ہوں اوران سے پھر خود، مانگ کریں اس نشہ کی۔ والدین سے بھی گزارش ہے کہ بچوں کے دوست بنیں ان سے انکے دوست احباب کے بارے میں پوچھتے رہیں انکی حرکات پر نظر رکھیں۔ آپکا مستقبل آپکے یہی بچے ہیں اگر وہ سگریٹ اور دوسری نشہ آور چیزوں کے عادی ہوگئے تو آپکا جمع کیا گیا مال بیکار جائے گا۔ بچائیں خود کو اپنے بچوں کو
    جزاک اللہ
    @irumrae

  • محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

    محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کر لیے گئے ہیں۔

    آئی سی سی نے گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    آئی سی سی جانب سے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1915 انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ جو روٹ سال بھر میں 1855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔ اس کے علاوہ رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ 1326 رنز ایک سال میں بنائے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں، قومی فاسٹ بولر نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹوئنٹی میں 23 اور ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے بھی سال کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی اور بابر اعظم ون ڈے کے نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

  • کراچی کا ساحل نوگو ایریا قرار دے دیا گیا

    کراچی کا ساحل نوگو ایریا قرار دے دیا گیا

    سال نو کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ سی ویو کو نوگوایریا قرار دے دیا گیا ہے۔

    سال نو کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 لاگو کی جائے گی۔

    کمشنر کراچی کے مطابق تمام چائے خانے ، ریسٹورانٹس ، پیٹرول پمپس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی سڑکوں پر10سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، ضلع انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کریگی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنی ٹیموں کے ہمراہ علاقوں میں موجود رہیں گے۔

    دوسری جانب سال نو پر سی ویو سمیت مخصوص علاقے 2 روز کے لیے نوگو ایریا قرار دے دئیے گئے ہیں، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ صرف آج نہیں بلکہ کل بھی یہی سیکیورٹی انتظامات ہونگے، قانون ہاتھ میں لینے والے اور کسی صورت سی ویو پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بغیرسلینسر موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا جائے گا، ہوائی فائرنگ پر گرفتاری اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

    زبیر نذیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سی ویو پر مخصوص مقامات پر رکاوٹیں لگادی گئیں ہیں، صرف فیملیز سال نو کی تفریح کے لیے سی ویو آسکتی ہیں، پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے، ساحل کی پٹی پر زیادہ تر کاروبار 8 بجے بند کرادیا جائے گا۔