Baaghi TV

Author: +9251

  • 2022  اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    لاہور:2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق سال 2022 میں کرکٹ کے تین عالمی مقابلے منقعد ہوں گے جن میں دیرینہ حریف پاکستان اور بھارت کم ازکم چار بار آمنے سامنے ہوں گے۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق انڈر -19 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا اور پانچ فروری تک جاری رہے گا۔ 14ویں سیزن میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور کل 48 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ 16 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی انڈر -19 گروپ بی میں آئرلینڈ، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔ پاکستان کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کے ساتھ ہیں۔ یعنی بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ناک آوٹ راؤنڈ میں ہوسکتا ہے۔

    خواتین کا ون ڈے کرکٹ عالمی کپ بھی 2022 میں منقعد ہوگا، پہلے یہ ٹورنامنٹ 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے تین اپریل تک اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کے 12ویں سیزن میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ سبھی کو ایک دوسرے سے مقابلہ کھیلنا ہے۔ یعنی ایک ٹیم کو لیگ راؤنڈ میں سات مقابلے کھیلنے ہیں۔

    یہ بھی کہاجارہاہے کہ اس دوران بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہیں۔ دونوں لیگ راؤنڈ میں تو مدمقابل ہوں گی ہی۔ اگر دونوں ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ لیگ راؤنڈ کے بعد ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

    ٹی-20 عالمی کرکٹ کپ کے آٹھویں سیزن کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے ہیں۔ کل 16 ٹیمیں اس میں اتر رہی ہیں اور 45 میچز ہوں گے۔ بھارت اور پاکستان دونوں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ابھی تک ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن لیگ یا ناک آؤٹ راؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔

  • کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی

    کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی

    کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی اطلاعات کے مطابق آج نئے سال کے آغاز پر کراچی میں سال نو کے موقع پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔

    پاکستان میں سال نو 2022 کا آغاز ہوگیا جس کی خوشی میں ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر کراچی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی اور سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نئے سال کےآغاز کے حوالے سے بڑی ہی اچھی بات کی ہے ان کا کہنا ہےکہ قمری اور شمسی سال دونوں نظام ہی اللہ کے ہیں بس ہمیں‌اپنے رب کو راضٰی کرنا چاہیے

    انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہی ، ان کا کہنا تھاکہ میں کئی سالوں سے یکم جنوری کی رات کو جاگتا ہوں اور اللہ سے ان تمام لوگوں کی مغفرت کیلئے آنسو بہاتا ہوں۔ جو لوگ اس رات کو گناہوں ساتھ گزار رہے ہیں، اور آئیں ہم اس رات کو گناہ کی بجائے توبہ کے ساتھ منائیں!

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں‌اپنے رب سے ڈر جانا چاہیے اس رات شرابیں پینے والے ، ناچ گانا کرنے والے کل اللہ سے کس منہ سے ملیں گے ،ہمٰیں‌ خیر کے کام کرنے چاہیں ، شر اور شراب جیسے امورہمیں اللہ کی رحمت سے دور کردیں‌گے اور ہمارے پاس اللہ کی رحمت کے سوا اور ہے کیا کچھ 1

  • نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک:تحقیقات شروع

    نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک:تحقیقات شروع

    ٹوکیو: نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک:تحقیقات شروع ،اطلاعات کے مطابق جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں ایک نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو زندہ جلانے والا نفسیاتی مریض خود بھی دوران علاج ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوساکا پولیس کے مطابق جاپانی شہر اوساکا کے ایک کلینک میں آگ لگانے کے مہلک واقعے میں ملوث مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا ہے، تاہم اب اس کی موت سے آتش زنی کے محرکات معلوم کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

    تانی موتو موریو جمعرات کی شام اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اس واقعے میں خود کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر سے متاثر ہونے کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھا اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی تھی۔

    یہ شبہ تھا کہ 61 سالہ تانیموتو نے 17 دسمبر کو عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ذہنی صحت کے علاج کے کلینک میں پٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے قبل پٹرول خریدا تھا، اس واقعے میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    پولیس تانیموتو سے آتش زنی اور قتل کی تفتیش کر رہی تھی، مشتبہ شخص خود بھی اُسی کلینک میں زیر علاج رہا تھا، شبہ تھا کہ اس نے آتش زنی کی منصوبہ بندی کی تھی اور کلینک میں آگ قتل کرنے کے ارادے سے لگائی تھی۔

    لیکن پولیس کے مطابق کلینک اور مشتبہ شخص کے درمیان اس واقعے کا سبب بننے والے کسی جھگڑے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    پولیس کو تانی موتو سے متعلقہ ایک گھر کی تلاشی کے دوران ایک نوٹ ملا ہے، جس پر ہاتھ کی لکھائی سے ’آتش زنی قتل‘ تحریر ہے، پولیس کو تلاشی کے دوران جاپان میں آتش زنی کے گزشتہ واقعات سے متعلق اخباری تراشے بھی ملے۔

  • امریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسزکا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    امریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسزکا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    واشنگٹن:ا مریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومیکرون کے بعد امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر میں کرونا وبا شدت اختیار کر گئی ہے، امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 5 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 362 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

    امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 8 لاکھ 45 ہزار 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 52 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔ادھر برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز بھی ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ 332 افراد جان سے گئے، جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 1 لاکھ 48 ہزار ہو گئی ہیں۔

    فرانس میں مسلسل دوسرے روز 2 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کینیڈا کے شہر کیوبک میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، ترکی میں ریکارڈ 37 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ 7 یورپی ممالک نے ترک مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔دوسری طرف جنوبی افریقہ نے اومیکرون ویرینٹ پر قابو پا نے کا دعویٰ کر دیا ہے، کہا گیا کہ ملک میں وبا کی چوتھی لہر گزر چکی ہے۔

  • خدا حافظ الوداع الوداع:2021::پاکستان میں 2022 کے سال کا آغازکہیں دعائیں اورنیک تمنائیں تو کہیں آتش بازی

    خدا حافظ الوداع الوداع:2021::پاکستان میں 2022 کے سال کا آغازکہیں دعائیں اورنیک تمنائیں تو کہیں آتش بازی

    لاہور:خدا حافظ الوداع الوداع:2021::پاکستان میں 2022 کے سال کا آغازکہیں دعائیں اورنیک تمنائیں تو کہیں آتش بازی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بھی نیا سال شروع ہوچکا ہے اور چند گھنٹوں کے بعد سال 2022 کا سورج بھی طلوع ہونے والا ہے ،

    ادھر اس سال نوکے آغازپرملک بھر میں آتش بازی ،فائرنگ اوردیگرغیراسلامی امورانجام دیئے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس سال کو پاکستان اوراہل پاکستان کےلیےخیروبھلائی کے طورپررہنے کے لیے دعاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

    نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ کراچی ‏میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں سال نو کا ‏بھرپور جشن منایا جا رہا ہے۔جگہ جگہ آتشبازی کی جارہی ہے اور من چلوں کا ہلہ گلہ جاری ہے۔

    خیبرپختونخوا میں نئے سال کے آغازکے موقع پرجشن منایا گیا،پشاور کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ عوام بھی بہت پرجوش نظر آئے۔

    کراچی میں بھی شاندار تقریب سجائی گئی، ڈانسنگ فاؤنٹین کا مظاہرہ بھی کیا گیا،شہر بھر سے آئے شہریوں نے رنگ رنگا نظارے دیکھے ۔میوزیکل سیشن منعقد ہوا تو نیو ائیر نائٹ کا مزہ دوبالا ہوگیا ،نجی ہاؤسنگ انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شہر بھر سے آئے شہریوں نے سال نو کو بھرپور انداز میں ویلکم کیا۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ میں 2022کا آغاز ہوگیا، نئے سال کو وارم ویلکم کیا گیا، آکلینڈ میں شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے۔

    آسٹریلیا میں سال نو کی خوشی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سڈنی ہاربر برج روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

    شہریوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ‏جارہا ہے۔

    سال نو کی آمد پر مری میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ رش کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے کراچی ‏میں سی ویو اورملحقہ علاقےنوگو ایریا قرار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے صرف فیملیز کو ساحل پر ‏جشن منانےکی اجازت ہے۔

    ادھر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نئے سال کےآغاز کے حوالے سے بڑی ہی اچھی بات کی ہے ان کا کہنا ہےکہ قمری اور شمسی سال دونوں نظام ہی اللہ کے ہیں بس ہمیں‌اپنے رب کو راضٰی کرنا چاہیے

    انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہی ، ان کا کہنا تھاکہ میں کئی سالوں سے یکم جنوری کی رات کو جاگتا ہوں اور اللہ سے ان تمام لوگوں کی مغفرت کیلئے آنسو بہاتا ہوں۔ جو لوگ اس رات کو گناہوں ساتھ گزار رہے ہیں، اور آئیں ہم اس رات کو گناہ کی بجائے توبہ کے ساتھ منائیں!

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں‌اپنے رب سے ڈر جانا چاہیے اس رات شرابیں پینے والے ، ناچ گانا کرنے والے کل اللہ سے کس منہ سے ملیں گے ،ہمٰیں‌ خیر کے کام کرنے چاہیں ، شر اور شراب جیسے امورہمیں اللہ کی رحمت سے دور کردیں‌گے اور ہمارے پاس اللہ کی رحمت کے سوا اور ہے کیا کچھ 1

  • الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم

    الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم

    لاہور:الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سال 2021میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،کوشش کی کہ ہر میچ اچھا کھیلیں ،رضوان ،شاہین شاہ اور حسن علی نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا۔

     

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پورے سال بہت اچھی کرکٹ کھیلی، بحیثیت کپتان مجھے اپنے ہر لڑکے پر اعتماد ہے ، میں ہر لڑکے کو میچ ونر سمجھتاہوں ، بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا ۔

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں شکست پر افسوس ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ٹی 20ورلڈ کپ میں بد قسمتی سے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، سیمی فائنل میں شکست سے بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، نئے سال میں شائقین کرکٹ ہماری سپورٹ جاری رکھیں۔

     

    ادھر آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔

    وزیراعظم نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات میں آنے والے  PSL سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

     

     

    وزیر اعظم نے ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

     

     

     

    رمیز راجہ نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور  اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔

  • نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں:دودوستوں کی درد ناک کہانی

    نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں:دودوستوں کی درد ناک کہانی

    فیصل آباد:نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں:دودوستوں کی درد ناک کہانی،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے 2 خواتین کی نعشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے ایک ڈرم میں دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو ان کے آشناؤں نے قتل کیا، اور مارنے سے پہلے دونوں بہنوں سے زیادتی بھی کی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 2 ملزمان بھائی ہیں، جب کہ تیسرا ان کا ساتھی ہے، معلوم ہوا کہ انھوں نے پہلے وہاڑی میں مقتولہ زینب کے خاوند ظفر کو بھی قتل کر دیا تھا۔

    پولیس تفتیش کے مطابق زینب اور آمنہ دونوں بہنیں تھیں اور ان کی وہاڑی میں شادیاں ہوئی تھیں، مقتولہ زینب کی 3 بیٹیاں اور آمنہ کی 2 بیٹیاں تھیں، دونوں بہنوں کی عمر فاروق اور اس کے بھائی ابوبکر سے بھی دوستی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زینب اور آمنہ اپنے آشناؤں سے ملنے ماموں کانجن گئی تھیں، ظفر کے قتل کے بعد زینب عمر فاروق سے شادی کی ضد کرنے لگی، لیکن عمر کےانکار پر زینب نے شوہر کے قتل میں پکڑانے کی دھمکی دے دی تھی۔

    تفتیش کے مطابق عمر فاروق اور ابوبکر نے دونوں بہنوں کو نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا، اور پھر انھوں نے منہ پر تکیہ رکھ کر دونوں بہنوں کی سانس روک کر قتل کر دیا، بعد ازاں ملزمان نے پانی کی ٹنکی کے ڈرم میں لاشیں ٹھونس کر نہر میں بہا دیا۔

  • قمری اور شمسی نظام دونوں ہی اللہ کے ہیں:ہمیں نئے سال کا آغازنیکیوں اورخیر سے کرنا چاہیے:مولانا طارق جمیل

    قمری اور شمسی نظام دونوں ہی اللہ کے ہیں:ہمیں نئے سال کا آغازنیکیوں اورخیر سے کرنا چاہیے:مولانا طارق جمیل

    لاہور:قمری اور شمسی نظام دونوں ہی اللہ کے ہیں:ہمیں نئے سال کا آغازنیکیوں اورخیر سے کرنا چاہیے:مولانا طارق جمیل کا زبردست بیان،اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نئے سال کےآغاز کے حوالے سے بڑی ہی اچھی بات کی ہے ان کا کہنا ہےکہ قمری اور شمسی سال دونوں نظام ہی اللہ کے ہیں بس ہمیں‌اپنے رب کو راضٰی کرنا چاہیے

    انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہی ، ان کا کہنا تھاکہ میں کئی سالوں سے یکم جنوری کی رات کو جاگتا ہوں اور اللہ سے ان تمام لوگوں کی مغفرت کیلئے آنسو بہاتا ہوں۔ جو لوگ اس رات کو گناہوں ساتھ گزار رہے ہیں، اور آئیں ہم اس رات کو گناہ کی بجائے توبہ کے ساتھ منائیں!

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں‌اپنے رب سے ڈر جانا چاہیے اس رات شرابیں پینے والے ، ناچ گانا کرنے والے کل اللہ سے کس منہ سے ملیں گے ،ہمٰیں‌ خیر کے کام کرنے چاہیں ، شر اور شراب جیسے امورہمیں اللہ کی رحمت سے دور کردیں‌گے اور ہمارے پاس اللہ کی رحمت کے سوا اور ہے کیا کچھ 1

  • نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ

    نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ

    پٹاسلام آباد: نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں 4روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد فی لٹر 141روپے 62پیسے ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج رات ہی حکومت نے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت ‏میں 268روپے کمی تھی جو اب پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرحساب برابر کردیا ہے

    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب ‏ایل پی جی گھریلو سلنڈر2390سے کم کر کے 2321 اور کمرشل سلنڈر 9197روپے سے کم ہو ‏کر8929 روپے ہوگیا۔

    ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5043روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے جس کے بعد 133476 ‏روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 128433روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔مارکیٹ میں ایل پی جی 207روپے فی کلو دستیاب رہے گی۔سردی کے آتے ہی قدرتی گیس کا شاٹ ‏فال شروع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 2390 روپے44 پیسےکا تھا۔

  • جنوبی ایشیائی موسیقی کی دھنوں سے مزیّن :‌گلوکارطاہر عباس نیا البم ’’رمز‘‘ ریلیز کرنے کو تیار

    جنوبی ایشیائی موسیقی کی دھنوں سے مزیّن :‌گلوکارطاہر عباس نیا البم ’’رمز‘‘ ریلیز کرنے کو تیار

    لاہور”جنوبی ایشیائی موسیقی کی دھنوں سے مزیّن :طاہر عباس نیا البم ’’رمز‘‘ ریلیز کرنے کو تیار،اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیائی موسیقی کے شائقین اپنے آنے والے البم ’’رمز‘‘ میں طاہر عباس کی مکمل جدید اور سنسنی خیز موسیقی کا مشاہدہ کریں گے۔

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نامور گلوکار، میوزک کمپوزر، گیت نگار اور اداکار طاہر عباس نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز شروع سے کیا اور اب لاکھوں لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔ انہوں نے پنجابی میوزک انڈسٹری کو بہت سے شاہکار گانے دیے ہیں جنہیں لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں۔ اس کے بعد طاہر عباس نے ایک اور بہترین میوزک البم ’’رمز‘‘ پیش کیا۔ رامز ایک اردو لفظ ہے جس کا مطلب اشارہ یا اشارہ ہے، اور عنوان اس البم کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے۔

    طاہر عباس واقعی ایک نوجوان گلوکار ہے جس نے موسیقی میں نوجوانوں کے ذوق کو بدل دیا۔ وہ پنجابی صوفی موسیقی کو جدید تناظر اور ذائقے کے ساتھ ایک نئی زندگی بخشتا ہے۔ نئی نسل ایسے فنکاروں کو سننے کو ترجیح دیتی ہے جن کے گانوں، بولوں اور کمپوزیشن میں تنوع ہے۔ طاہر عباس نوجوانوں کی فنتاسیوں کو سمجھتے تھے اور ہمیشہ مختلف قسم کی موسیقی کو پروان چڑھانے کی کوشش کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک مشہور اداس گانا "روسا نا کیر” سے کیا، بعد میں ان کا البم فنک فوک سے متعلق تھا۔ لیکن اس بار انہیں ’’رمز‘‘ میں کچھ مختلف لانے کی بھرپور کوشش کرنی پڑی۔

    آپ اس آنے والے البم "رمز” میں تین بہترین گانے دیکھیں گے۔ یعنی رانجھنا وی، زندگی مبارک اور من میریاں۔ یہ تینوں نام گانوں کے پیچھے پوری کہانیوں اور خیالات کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس نے کتنی خوبصورتی سے جدید صوفی وبس کو ملایا اور گانوں کی ایک پرکشش فہرست بنائی۔ ان گانوں کا بنیادی مقصد سامعین کو ایسے گانوں سے محظوظ کرنا ہے جو ایک مستند احساس فراہم کرتے ہیں۔ طاہر عباس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں سریلی آواز سے نوازا جاتا ہے اور وہ ایک حقیقی فنکار ہیں جو گانے اور موسیقی خود لکھتے اور کمپوز کرتے ہیں۔

    کہا جاتا ہے کہ یہ کثیر الصلاحیت صلاحیت اسے ہجوم میں نمایاں کرتی ہے۔ "رمز” کے گانے بھی طاہر عباس نے دستاویزی، منظم اور گائے ہیں۔ لیکن اس بار، ان کے ساتھی علی سجاد تھے جو کہ گانے کے بول اور کمپوزیشن قائم کر کے انہیں مزید منفرد بناتے ہیں۔ اس البم کی موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے، بانسری باقر عباس نے دی ہے اور کنیز کے پیچھے آدمی عمران اختر ہیں۔ طاہر عباس اور ان کی ٹیم اپنے البم ’’رمز‘‘ کے ذریعے کمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    ہر کوئی جانتا ہے کہ اس دور کی میوزک انڈسٹری غیر ضروری ارتقا کی وجہ سے موسیقی کی دلکشی کھو چکی ہے۔ طاہر عباس کا موسیقی خصوصاً پنجابی موسیقی کا جذبہ اس سے آگے ہے۔ وہ سنسنی خیز تبدیلیوں اور کلاسک وائبز کی دلکشی کو شامل کرنا چاہتا ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ طاہر عباس گاتے رہے ہیں جہاں بعض اوقات گلوکاروں کو کئی چیزوں کے لیے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس البم کے تمام گانے طاہر عباس نے اکیلے گائے ہیں۔ تو یقینی طور پر، آپ انہیں حقیقی اور باصلاحیت طاہر عباس سے بھرے مکمل طور پر اپڈیٹ شدہ ورژن میں دیکھیں گے۔ یہ البم پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں انقلاب لانے کے ان کے مقصد کو پورا کرے گا۔ طاہر عباس جیسے گلوکار زیادہ پہچان کے مستحق ہیں کیونکہ ان کی محنت اور موسیقی کے لیے جنون میوزک انڈسٹری میں ایک مثبت تبدیلی کا آغاز کر رہا ہے۔