Baaghi TV

Author: +9251

  • اسرائیل نے شامی بندرگاہ پر میزائلوں سے حملہ کردیا

    اسرائیل نے شامی بندرگاہ پر میزائلوں سے حملہ کردیا

    تل ابیب :اسرائیل نے شامی بندرگاہ پر میزائلوں سے حملہ کردیا،اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے شام کی بندرگاہ لطاکیہ پر ایک مہینے میں دوسری بار حملہ کیا ہے۔

    شامی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لطاکیہ پر فضائی حملہ کیا گیا، اسرائیل نے لطاکیہ پورٹ پر متعدد میزائل داغے، اسرائیلی میزائلوں نے لطاکیہ پورٹ کےکنٹینریارڈ کو نشانہ بنایا،جس سے وہاں آگ لگ گئی اور بھاری مالی نقصان ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میزائلوں سے قریب موجود ایک اسپتال اور چند رہائشی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔شامی حکام کی جانب سے حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

    اسرائیلی فوجی ترجمان نے شام میں فضائی حملےکی خبرپر ردعمل سےگریز کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیرملکی میڈیا کی خبروں پر ردعمل نہیں دیتے۔اس سے قبل 7 دسمبر کو بھی اسرائیل کی جانب سے لتاکیہ پورٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    امریکی اتحاد کے ترجمان کول ہارپر کا کہنا تھا کہ عالمی اتحاد کے فوجی عراق سے نہیں نکلیں گے بلکہ عراقی حکومت کے اعلان کے مطابق ان کا کردار جنگی سے مشورتی میں تبدیل ہو جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا کی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ عالمی اتحاد کی عراق میں کوئی فوجی چھاونی نہیں ہے۔

    ہارپر نے الجزیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحاد کے فوجی، صوبہ الانبار کی عین الاسد چھاونی، کردستان علاقے میں اربیل اور بغداد میں مشترکہ آپریشنل کمانڈ سینٹر میں موجود ہیں۔

    انہوں نے دعوی کیا کہ عالمی اتحاد نے ابھی تک عراق میں جنگی کردار ادا نہیں کیا ہے بلکہ ان کی نئی ذمہ داری، عراقی فوج اور کرد میلیشیا پیشمرگہ کی ٹریننگ اور ان کو مشورے دینا ہے۔

    امریکی فوج کے اس کمانڈر نے کہا کہ عالمی اتحاد کے فوجی عراق سے نہیں نکلیں گے بلکہ عراقی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق اتحاد کے فوجیوں کا کردار جنگی سے مشورتی کردار میں بدل جائے گا، اسی لئے اس نئے کردار کے ساتھ عراق میں ہمارا باقی رہنا، بغداد حکومت کی درخواست کی وجہ سے ہے۔

    ہارپر کا کہنا تھا کہ عراق کے اندر امریکی فوجیوں پر ہونے والے نقصان کے بارے میں امریکی اتحاد کے پاس کوئی اعداد و شمار نہیں ہے۔

  • 250 ارب ٹیکس پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے:اب اس نظام کو بدلنا ہوگا: خالدمقبول صدیقی

    250 ارب ٹیکس پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے:اب اس نظام کو بدلنا ہوگا: خالدمقبول صدیقی

    کراچی :250 ارب ٹیکس پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے:اب اس نظام کو بدلنا ہوگا،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول شہر قائد کے تاجروں کو مطالبات کی فہرست لیکر عدالت جانے کا مشورہ دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار کراچی کے مسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں کے سارے طریقے ہم نے استعمال کئے اس کے باوجود تین کروڑ کے شہر کی سرکاری نمائندگی 50 لاکھ بھی نہیں۔

    خالد مقبول نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حق اور سچائی کےلیے کھڑا ہونا سب سے بڑا جہاد ہے اور ہم نے سچائی کے ساتھ ایوانوں اور عدالتوں میں اپنا مقدمہ رکھا مگر نتیجہ صفر نکلا۔

    متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے کنوئنیر خالد مقبول نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ٹیکس سے نکاسی آب کا نظام چلتا ہے، ٹیکس سے پولیس کو تنخواہ ملتی ہے لیکن جان و مال کا تحفظ نہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ 250 ارب روپے ٹیکس پیپلز پارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے جب کہ ایک حکمران خاندان کی جیب میں ایک ہزار ارب سالانہ جاتا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جیب میں پیسہ جائے گا تو وہ پاکستان کےلیے کھڑا نہیں ہوگا لیکن ہمیں ملکر کوئی پالیسی اور حکمت عملی ترتیب دینی ہوں گی کیوں کہ شناخت ہی حقوق کا تعین کرتی ہے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ اقلیت کی حکومت اس شہر کی اکثریت پر قابض ہے، ہم نے ایوانوں اور عدالتوں میں اپنا مقدمہ رکھ دیا لیکن نتیجہ صفر ہے۔خالد مقبول صدیقی نے تاجروں کو مشورہ دیا کہ تاجروں کو ضرورت ہے مطالبات کی فہرست عدالت لے جائیں اور صنعت کاروں سے بھی کہتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں۔

    ایم کیو ایم رہنما نے آخر میں واضح کیا کہ سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کیا لیکن صوبائی وزرا عوام کو گمراہ کررہے ہیں پہلے اس کالے بلدیاتی قانون کو ختم کریں پھر بات ہوگی۔

  • سرگودھا : شادی کی تقریب میں ہواٸی فاٸرنگ کرنے پر دولہا اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار ۔

    سرگودھا : شادی کی تقریب میں ہواٸی فاٸرنگ کرنے پر دولہا اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار ۔

    *سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا دوساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد*
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نسیم عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشد حسین ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ کامرہ ریڈ کرکے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پرملزمان دولہا غلام مصطفی اپنے ساتھیوں تصور اور جاوید اقبال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان تصور سے بندوق12بور اور جاوید اقبال سے پسٹل 30بور برآمد کرکے انکے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے اور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نےیاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا:مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نےیاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا:مشعال ملک

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نےیاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا:مشعال ملک،اطلاعات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا جارہا ہے جب کہ عالمی دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اشفاق اور شعیب کا جرم اتنا ہے کہ وہ یاسین ملک کے بھانجے ہیں۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ اشفاق کی عمر 23 سال ہے جب کہ شعیب کی عمر 27 سال ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو گرفتار ہوئے تین سال ہونے کو ہیں۔

    ادھرغیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے کہا ہے کہ حیدر پورہ جعلی مقابلے کے بارے میں بھارتی پولیس کی پریس بریفنگ پرانی کہانی کا اعادہ ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پی اے جی ڈی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عوام میں یہ گہرا تاثر پایاجاتا ہے کہ اس واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کو بھارتی فورسز نے انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیاور پولیس کا تازہ بیان ایک من گھڑت کہانی اور پردہ پوشی کی کوشش لگتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے عوام اور شہداءکے اہلخانہ کے جائز خدشات دورنہیں ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیںپختہ یقین ہے کہ قابل اعتماد عدالتی تحقیقات سے کم کسی چیز سے شکوک دور نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو مزید تاخیر کئے بغیر مقررہ وقت کے اندر اندر عدالتی تحقیقات کا حکم دینا چاہیے۔واضح رہے بھارتی پولیس نے حیدر پورہ جعلی مقابلے میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو بری الذمہ قراردیاتھا۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

    بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

    نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی موت کے بعد خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔جس کے بعد ان کے سیکرٹی کارواں میں ایک نئی اور جدید بلکتر بند گاڑی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ پہلے ہی مودی کے زیرِ استعمال بکتر بند رینج روور اور لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں۔مذکورہ بکتر بند مرسیڈیز میں آرمرڈ پروٹیکشن کا سب سے بہترین نظام موجود ہے، جو کلاشنکوف کی گولیوں کو باآسانی برداشت کرسکتا ہے۔

    گاڑی میں نصب شیشوں پر پولی کاربونیٹ مادے کی تہہ موجود ہے جو سخت اسٹیل کی گولیوں کو بھی شیشیہ بھیدنے نہیں دیتی۔یہ گاڑی 15 کلو وزنی بارودی مواد کا دھماکہ سہہ سکتی ہے۔مودی کی سیکورٹی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مرسیڈیز میں کیمیکل یا گیس حملے کی صورت میں صاف آکسیجن فراہمی کا انتظام بھی موجود ہے۔

    آرمرڈ مرسیڈیز S-650 کے فیول ٹینک پر ایک خاص مادے کی تہہ چڑھائی جاتی ہے جو گولی لگنے یا ٹینک میں چھید ہونے کی صورت میں ٹینک کو خود بخود سیل کردیتی ہے۔

    جو میٹیرئیل بوئنگ کمپنی اپنے اپاچی ٹینک اٹیک ہیلی کاپٹرز میں استعمال کرتی ہے، وہی اس گاڑی کی تیاری میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

     

    گاڑی کا اندرونی حصہ بہت پرآسائش اور آرام دہ ہے، اس میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو ایک لگژری کار میں موجود ہوتی ہیں۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے، جو پاکستانی روپے میں یہ رقم 28 کروڑ 66 لاکھ بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو ان کے پاس بلٹ پروف مہیندرا اسکورپیو تھی، جب وہ 2014 میں وزیراعظم بنے تو انہوں نے بی ایم ڈبلیو 7 سیریز لی اور اس کے بعد رینج روور اور لینڈ کروزر بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیں۔

    آخر میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی جنرل بپن راوات کی موت نے مودی کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے یا پھر بکتر بند گاڑی کا اسکواڈ میں اضافہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔

  • سرگودھا میں کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ کا مطالبات کے حق کیلیٸے احتجاج

    سرگودھا میں کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ کا مطالبات کے حق کیلیٸے احتجاج

    سرگودھا میں کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا ۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹوروں پر شیڈول G کے نفاذ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔

    میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے میڈیکل سٹوروں پر شیڈولGکا جو نفاذ کیا گیا ہے اس کے تحت ہمیں چند مخصوص ادویات رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم کولیفائڈ پرسن ہیں اور حکومتی اداروں سے تعلیم مکمل کرکے میڈیکل سٹور بنائے ہوئے ہیں اب شیڈول کا نفاذ نسخہ کو مکمل کرنے میں آڑھے آرہا ہے ۔ حکومت بلا جواز میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو حراساں کر رہی ہے یہ اس سلسلہ بند کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم دھرنا بھی دینگے اور بھوک ہڑتال بھی کریں گے ۔ اس موقع پر کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر شیڈول Gکا نفاذ واپس نہ لیا تو اس اقدام سے 80ہزار کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ کے خاندان فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے ۔

  • حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی: ترجمان پاک فوج

    حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی: ترجمان پاک فوج

    اسلام آباد:حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی:اطلاعات کے مطابق پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل اور منظور پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے کر قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی۔

    نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کااجراءاہم سنگ میل ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط بنانےمیں پالیسی انتہائی اہم ہے۔

     

     

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جامع فریم ورک، قومی سلامتی کے پہلوؤں پر باہمی روابط کو تسلیم کرتی ہے۔ قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔ حکومت نےعالمی صورتحال دیکھتےہوئے پالیسی تشکیل دی۔ افواج پاکستان قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق کرداراداکریں گی۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ایک تاریخی اقدام کے طور پر شہریوں پر مرکوز ملک کی پہلی جامع قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کی بنیاد اقتصادی سلامتی پر مبنی ہے۔

     

     

     

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ہمراہ مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی (این ایس پی) کی توثیق کے بعد کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ میں اس کامیاب کوشش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اگر کسی ملک کا قومی سلامتی کا وژن غیر واضح ہے تو اس کے تحت پالیسی بنانا بہت مشکل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی میں قومی سلامتی کے مجموعی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں یہ ضابطہ بندی کی گئی ہے کہ اقتصادی سلامتی پالیسی کا بنیادی مرکز ہوگی۔ مضبوط معیشت دفاعی اور انسانی سلامتی پر مزید اخراجات کو یقینی بنا سکے گی۔ بیرونی اقدامات کے حوالے سے پالیسی کا مقصد ’’امن‘‘ہے۔

    نیشنل سکیورٹی پالیسی کے تحت قومی ہم آہنگی کے لئے ملک نے اپنے ثقافتی اور نسلی تنوع کے سب سے اہم پہلو کی نشاندہی کی ہے، اس حوالے سے قومی اتحاد قائم کیا جانا چاہئے۔ ہم ایک اسلامی ریاست ہیں اور اسلامی ملک کا نظریہ رکھتے ہیں لہذا قومی ہم آہنگی کے پالیسی پہلوؤں کو ملک کے تنوع پر مرکوز ہونا چاہئے، تنوع کے تمام پہلوؤں کو پالیسی کے دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ لیا جائے گا۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی کے انسانی تحفظ کے پہلوؤں کی بنیادی توجہ آبادی ہے جو تحفظ صحت، آب و ہوا اور پانی، خوراک کی حفاظت اور صنف کے متعلق ہے۔ جہاں تک اقتصادی سلامتی کا تعلق ہے، اس پالیسی نے اس پر مناسب بحث کی ہے۔ پاکستان کی دوسری اہم تشویش معیاری انسانی وسائل کی تیاری ہے جو کہ مقامی سطح پر معیشت پر حتمی اثرات مرتب کرے گی، مزید برآں اقتصادی تحفظ کے باب میں بھی بات چیت کی گئی، پالیسی کے دیگر عناصر خودمختاری، علاقائی سالمیت پر روشنی ڈالتے ہیں جو دفاع اور فوجی سلامتی سے متعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل کا عمل 2014 میں دوبارہ شروع ہوا جو 7 سال میں مکمل ہوا کیونکہ اس میں بہت سی حساسیتیں اور پیچیدگیاں تھیں جبکہ اس عمل میں بڑے پیمانے پر گفت و شنید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمام وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے چار راؤنڈ کئے گئے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ سالوں میں ان پٹ دیا ہے۔ سول ملٹری قیادت اور اداروں نے مل کر کام کیا اور تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کے بعد دستاویز کی منظوری دی گئی۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور ماہرین کی عدم شرکت کے حوالے سے تنقید کے بارے میں کہا کہ 2014 سے تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں کے طلباء اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد پاکستانی ماہرین نے پالیسی بنانے کے لئے اپنا کلیدی ان پٹ فراہم کیا۔ یہ ایک بھرپور مشاورتی عمل تھا جہاں اس دستاویز کے ایک ایک لفظ پر وسیع بحث کی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ قومی سلامتی ڈویژن (این ایس ڈی) پالیسی کے نفاذ اور اس حوالے سے درپیش درپیش مسائل کے بارے میں این ایس سی کو ماہانہ بنیادوں پر آگاہ کرے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اجتماعی طور پر ایک خفیہ دستاویز ہوگی لیکن اگلے ہفتے یا دس دنوں میں وزیر اعظم کی جانب سے مکمل عوامی ورژن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں قومی سلامتی اور قومی معیشت کے باب شامل ہیں، اس حوالے سےجتنا زیادہ بحث کی جائے گی اتنا ہی بہتر ہوگا۔

    انہوں نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اپنے تمام ساتھیوں، سول اور مسلح افواج کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

    ڈاکٹر معید نےمختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک چھتری ہے جس میں معاشی، انسانی، داخلی، فوجی اور دیگر سیکورٹی خدشات جیسے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس کے دوران پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 2022-2026 کو قومی سلامتی کے مشیر نے منظوری کے لیے پیش کیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تمام سروسز چیفس، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

  • سرگودھا : ٹریفک پولیس کی ناقص پالیسی کے باعث کمرشل لاٸسنس کا حصول انتہاٸی مشکل ۔

    سرگودھا : ٹریفک پولیس کی ناقص پالیسی کے باعث کمرشل لاٸسنس کا حصول انتہاٸی مشکل ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹریفک پولیس کی ناقص پالیسیوں کے باعث کمرشل لائسنس کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو ٹیسٹ ہو سکا ہے اور نہ ہی کمرشل لائسنس بن سکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں ڈرائیورز کا روزگار بھی دائو پر لگا دیا گیا ہے ۔۔

    ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ تجربہ گاہ بن گئی گئی ٹریفک پولیس کی طرف سے آئے روز نت نئی ناقص پالیسیوں کے باعث عام لائسنس کے ساتھ ساتھ کمرشل لائسنس کا حصول بھی انتہائی مشکل بنا دیا گیا جس کی وجہ سے ڈرائیونگ کے شعبہ سے منسلک ہزاروں افراد کا روزگاہ بھی خطرے میں پڑ چکا ہے نئی پالیسی کے مطابق کمرشل ایل ٹی وی لائسنس کے لیے پہلے موٹر سائیکل/ موٹرکار کا لائسنس بنوانا ضروری ہوگا موٹر سائیکل/موٹرکار کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد دوسال کا عرصہ گزارنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے اس کے بعد ہی کمرشل ایل ٹی وی لائسنس کے حصول کے لیے امیدوار ٹیسٹ میں شمولیت کر سکے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ہیوی لوڈنگ گاڑیوں سے منسلک ہزاروں ڈرائیورز حضرات نے آئی جی پنجاب پولیس ،وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے عائد کردہ شرائط کو فی الفور ختم کیا جاٸے تاکہ کمرشل لائسنس حاصل کر کے اپنے بچوں کا ذریعہ معاش کمانے کے قابل ہوسکیں ۔

  • علاقائی امن اور افغان عوام کے خوشحال مستقبل کیلئے کوشاں ہیں: آرمی چیف

    علاقائی امن اور افغان عوام کے خوشحال مستقبل کیلئے کوشاں ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی :علاقائی امن اور افغان عوام کے خوشحال مستقبل کیلئے کوشاں ہیں: اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے ‏سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یونانی سفیر نے الوداعی ملاقات ‏کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پرگفتگو کی گئی۔
    ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ بھی زیرغور آیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کےفروغ کیلئے ‏پرعزم ہے خطے میں امن ،مستحکم اور خوشحال افغان عوام کےلئےکوشاں ہیں۔

    یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ ‏سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

  • وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں

    وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں

    کراچی : وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں ۔

    2021 کا آخری مہینہ دسمبر بھی اختتام پذیر ہے۔ وقت کتنی تیز رفتاری سے گزر رہا ہے، کل تک ہم 2021 کی آمد کا جشن منا رہے تھے اور اب اسے الودع کہنے کا وقت آگیا ہے۔ ہر برس کی طرح یہ سال بھی اپنے ساتھ بہت سی اچھی بری یادیں چھوڑ کر رخصت ہونے کو ہے، اور جاتے جاتے اپنے سنگ ایسے ایسے گوہرِ نایاب لیے جارہا ہے کہ جن کی چکاچوند سے دنیا منور تھی۔

    چٹھی نہ کوئی سندیس
    جانے وہ کون سا دیس
    جہاں تم چلے گئے

    کیا خوب لکھا ہے شاعر نے۔ واقعی اس برس بھی ہمارے کتنے عزیز اور چاہنے والے اُس دیس چلے گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ آج ہم اس بلاگ میں شوبز سے وابستہ اُن پاکستانی اور عالمی شخصیات کا تذکرہ کریں گے جو 2021 میں ہم سے بچھڑ گئیں لیکن اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

    سُن ونجلی دی مِٹھڑی تان وے، مَیں تاں ہو ہو گئی قُربان وے… پاکستانی فلم انڈسٹری کے رانجھا اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد یکم مارچ کو انتقال کرگئے۔

    اعجاز درانی نے اپنے فلمی کیریئر میں 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مقبول فلموں میں ڈاکو کی لڑکی، گلبدن، عزت، وطن، فرشتہ، شہید، دوشیزہ، بدنام، سرحد، دوست دشمن، گناہ گار، بیٹی، بیٹا، دھوپ اور سائے، جوانی مستانی، ظالم، دلبر، دلدار، ناجو، پاک دامن، ہیر رانجھا، زرقا، سلطان، ضدی اور شعلے سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔ رومانوی ہیرو اعجاز درانی نے ملکہ ترنم نورجہاں اور مقبول اداکارہ فردوس بیگم سے شادی کی۔ وہ 1935 میں جلال پور جٹّاں میں پیدا ہوئے۔

    پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 26 نومبر 1964 کو معروف میزبان طارق عزیز کے ساتھ پاکستان ٹیلی وژن پر پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے۔ کنول نصیر نے پی ٹی وی پر پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ ’یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے‘۔

    شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، اَن کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ جیسے شہر آفاق ڈراموں کی مصنفہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے رواں برس 26 مارچ کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

    مسکراہٹوں کو زندگی بخشنے والے، قہقہوں کو امر کرنے والے، دکھی دلوں کو پل بھر میں ہنسا دینے والے عمر شریف بھی رواں برس سب کو رلا گئے۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

    ’بکرا قسطوں پہ‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے‘ جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کے خالق عمر شریف کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں دلہن میں لے کر جاؤں گا، سلام کراچی، انداز اپنا اپنا، میری بھی تو عید کرا دے، نئی امی پرانا ابا، یہ ہے نیا تماشا، یہ ہے نیا زمانہ، یس سر عید نو سر عید، عید تیرے نام، صمد بونڈ 007، لاہور سے لندن، انگور کھٹے ہیں، پٹرول پمپ، لوٹ سیل، ہاف پلیٹ، عمر شریف اِن جنگل، چوہدری پلازہ وغیرہ شامل ہیں۔ عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔

    ڈیڑھ سال سے بیمار اور اسپتال میں زیر علاج پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر بھی رواں برس 13 نومبر کو اس دیارِ فانی سے کوچ کرگئے۔