Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج ,بھارت بھر میں ڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کا اعلان

    بھارتی پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج ,بھارت بھر میں ڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کا اعلان

    نئی دلی:بھارتی پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج ,بھارت بھر میں ڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ڈاکٹروں کی تنظیم فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نے مختلف ریاستوںمیں اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر بھارتی پولیس کی طرف سے وحشیانہ لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف کل بروز بدھ کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ کل بروز بدھ کو صبح 8 بجے سے کسی بھی ہسپتال میں کوئی طبی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ بیان میں پولیس کی طرف سے یزیڈنٹ ڈاکٹروں پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور خواتین ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔

    تنظیم نے مزیدکہا کہ ڈاکٹروں پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہم دوبارہ وحشیانہ دور کی طرف جا چکے ہیں اور کیا انتظامیہ کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتی ہے اور کیا بھارت میں اختلاف رائے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی؟

    بیان میں مزید کہاکہ فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن اور اسکی اتحادی تنظیم ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اب تک ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز بند نہیں کی ہیں۔ لیکن انتظامیہ اور بھارتی حکومت نے اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام ڈاکٹروں کو متحدہو کر تشدد کا نشانہ بننے والے اپنے ساتھیوں کا ساتھ دینا چاہیے جن پر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا گیا،انہیں سڑکوں پر گھسیٹا گیا اورگرفتار کیاگیا ۔

  • دخترپاکستان بینظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی:گڑھی خدا بخش سمیت ملک بھرتقریبات کا اہتمام

    دخترپاکستان بینظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی:گڑھی خدا بخش سمیت ملک بھرتقریبات کا اہتمام

    کراچی :بینظیر بھٹو شہید:14 ویں برسی:بلاول بھٹو اور دیگرقائدین خطاب فرمائیں گے ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی، گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جبکہ پارٹی قیادت اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد لاڑکانہ پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں ان سے ن لیگی اور دیگرپارٹیوں کے اہم رہنماوں نے ملاقات کی ہے

     

    پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی آج 14 ویں برسی ہے،بے نظیر بھٹو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو وطن لوٹیں، انہیں پہلے کراچی میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تاہم ناکامی کے بعد انہیں دو ماہ بعد راولپنڈی میں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا۔

    وطن واپسی پر سابق وزیراعظم کا عوام کے جم غفیر نے ان کا والہانہ استقبال کیا،بے نظیر بھٹو کا قافلہ کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز تک پہنچا تو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں نے خوشیاں غم میں تبدیل کر دیں۔

    بے نظیر بھٹو تو اس افسوسناک واقعہ میں محفوظ رہیں البتہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد اس واقعے میں جان کی بازی ہار گئے،سانحہ کارساز کے باوجود بے نظیر بھٹو اپنے مشن سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں۔

    سال 2008 کے عام انتخابات کے حوالے سے27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے روانہ ہو رہی تھیں کہ پہلے ان پر فائرنگ کی گئی اوربعد میں خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں بے وہ شہید ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے دوران سیاست جن حالات کا سامنا کیا اسکے بعد مخالفین بھی انکی بہادری کے قائل ہوئے،بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد انکے صاحبزادے بلاول کو پارٹی کی قیادت سونپی گئی جبکہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین مقرر کیے گئے۔

    آج بےنظیر بھٹو کی شہادت کو 14 برس گزرچکے ہیں تاہم اس سازش کے پیچھےمحرکات کیا تھے یہ معاملہ حل نہیں ہوسکا۔

  • ملکہ کوہسار مری میں برف باری جاری تو دوسری طرف جانے والے مسافروں کیلئے ہدایات نامہ جاری

    ملکہ کوہسار مری میں برف باری جاری تو دوسری طرف جانے والے مسافروں کیلئے ہدایات نامہ جاری

    مری :ملکہ کوہسار مری میں برف باری جاری تو دوسری طرف جانے والے مسافروں کیلئے ہدایات نامہ جاری ،اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ برفباری کے بعد مری جانے والے ‏سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے اس وقت ‏مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکارسیاحوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں ‏موجود ہیں سیاحوں سے گزارش ہے پہلےموسم ، ٹریفک معلومات کنٹرول روم سےحاصل کریں۔

    ان کا کہنا ہے کہ مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے برفباری سے باڑیاں کی ‏طرف سے نتھیاگلی جانے والی ٹریفک بندہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا ‏کم رکھیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے اپیل کی ہے کہ سڑک کے درمیان میں گاڑی روک کرسیلفی، تصویریں کھینچنے ‏سے اجتناب کریں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار شہری بنیے۔

     

     

    دوسری طرف 25 دسمبر کے دن وزیراعظم عمران خان نے نایاب نسل کے برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر بھی کی تھی ،کہا جا تا ہے کہ گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر نایاب نسل کا برفانی چیتا دیکھا گیا۔

     

    وزیراعظم عمران خان نے اس نایاب نسل کے برفانی چیتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شییر کردی۔ویڈیو میں چنگاڑتا دھاڑتا برفانی چیتا دیکھا جاسکتا ہے۔

  • لندن‌:نوازشریف کے حکم پرصحافیوں سے بدتمیزی اورانتہائی شرمناک رویہ:مذمت کا سلسلہ جاری

    لندن‌:نوازشریف کے حکم پرصحافیوں سے بدتمیزی اورانتہائی شرمناک رویہ:مذمت کا سلسلہ جاری

    لندن‌:نوازشریف کے حکم پرصحافیوں سے بدتمیزی اورانتہائی شرمناک رویہ:دنیا بھرکے میڈیا کی طرف سے مذمت جاری،اطلاعات کے مطابق لندن میں مقیم کرپشن کیسز پرسزا یافتہ نواز لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے وہی کردکھایا جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی ،اطلاعات ہیں کہ آج نوازشریف کے حکم پرنوازشریف کے ساتھیوں نے لندن میں صحافیوں‌ کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ان کو دھمکیاں بھی دیں‌

    لندن سے ذرائع کے ماطابق کچھ صحافیوں نے نوازشریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور پھر ملنے کے لیے جب نوازشریف کے شاہی محل پہنچے تو ان صحافیوں کی ملاقات کا پیغام نوازشریف کو پہنچایا گیا ، اطلاعات ہیں کہ ملاقات کا پیغام لے جانے والے اہلکار کے ساتھ محل سے واپسی پرکچھ نوازشریف کے قریبی ساتھی بھی باہر نکلے اور صحافیوں کو گھورنے لگے

     

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں کو سختی سے حکم دیا گیا کہ جس طرح آپ کو نوازشریف نے حکم دیا ہے اس پر عمل کرو،اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے وہاں موجود صحافیوں کوگالیاں دیں اور ان کو دھکے دے کر وہاں چلے جانے کی دھمکیاں دیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان صحافیوں نے اس دوران عرض کی کہ وہ نوازشریف سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کا موقف لینا چاہتے ہیں ، لیکن سیکورٹی اہلکاروں‌نے سختی سے دھمکاتے ہوئے کہا کہ نوازشریف صاحب کا حکم ہے کہ ان کو دھکے دے کریہاں سے بھگا دیا جائے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے صحافی اور اس کے ساتھیوں کو دھکے دئے اور نہ جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں‌

    ادھر اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد یورپ ، مغرب اور دیگردنیا میں نوازشریف کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور نوازشریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحافیوں سے ہونے والے بُرے سلوک کی معافی مانگیں ورنہ احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے

  • نورین ٹی وی کے سربراہ حاجی عارف نوری کوافغان طالبان نے گرفتارکرلیا

    نورین ٹی وی کے سربراہ حاجی عارف نوری کوافغان طالبان نے گرفتارکرلیا

    کابل:نورین ٹی وی کے سربراہ حاجی عارف نوری کوافغان طالبان نے گرفتارکرلیا،اطلاعات کے مطابق آج کابل میں افغان پولیس حکام نے نورین ٹی وی کے سربراہ حاجی عارف نوری کو گرفتارکرلیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کی گرفتاری اصل میں چن دن پہلے ہونے والے کچھ میڈیا پرسنز کی گرفتاری کےنتیجے میں ہوئی ہے ‘

    یاد رہےکہ اس سے پہلے قندوز کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل نوری، خاور ٹی وی کے صحافی اور صوبے میں شبنم ریڈیو کے چیف ڈائریکٹر کو طالبان کی انٹیلی جنس نے گھنٹوں تک حراست میں رکھا۔

     

     

    قندوز میں مقامی صحافیوں نے اتوار19 دسمبر کو میڈیا کو بتایا، "طالبان فورسز فیصل نوری کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے پوچھ گچھ کے لیے لے گئے۔”

    ہشتِ سبحان کے ساتھ ایک انٹرویو میں، نامہ نگاروں نے بتایا کہ نوری کو میڈیا سپورٹ اداروں کے ذریعے تقریباً تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد رہا کیا گیا۔

    دریں اثنا، صوبہ قندوز کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ فیصل نوری کو غلط فہمی کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیکیورٹی لے جایا گیا اور چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ رہا کر دیا گیا۔

    تاہم اس واقعے کی تفصیلات اور اس کی گرفتاری کی وجہ واضح نہیں ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل نوری کی گرفتاری پر افغان صحافیوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی کہ اس دوران آج عارف نوری کی گرفتاری کا واقعہ ہوگیا ۔

    ادھر کئی میڈیا اداروں نے بھی عارف نوری کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کی مذمت کی ہے اور افغانستان میں صحافیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی پرلگنے والی گولی کا معمہ حل نہ ہوسکا

    جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی پرلگنے والی گولی کا معمہ حل نہ ہوسکا

    کراچی:جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی پرلگنے والی گولی کا معمہ حل نہ ہوسکا،اطلاعات کے مطابق جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش گاہ پر ان کی گاڑی پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی تو لگ گئی مگر پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی

    پولیس کا کہنا ہےکہ وہ تمام پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا کہ اس واقعہ کے پیچھے کون ہے اور محرکات کیا ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے وہ کوشش کررہے ہیں کہ فائرنگ کرنے والے شخص تک پہنچ جائیں

    یاد رہےکہ شہر قائد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کی گاڑی میں جا لگی، واقعے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام میں کھلبلی مچ ہوئی ہے

    رپورٹ کے مطابق واقعہ جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں پیش آیا ، جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی رہائش پزیر ہیں، واقعے سے متعلق سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے پولیس حکام کو آگاہ کیا جس پر ایس ایچ اوصدرموقع پرپہنچےاور گاڑی کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئےروز اندھی گولی سے شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہ انتہائی خطرےکی بات ہے اس کا سدباب ہوناچاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرسیمی جمالی کی کارپارکنگ میں کھڑی تھی ، ان کی رہائش جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر تھیں کہ سکیورٹی گارڈ نے شیشہ ٹوٹنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر دروازے کی طرف گئیں تو دیکھا کہ پارکنگ کی چھت میں سوراخ تھا اور گولی چھت پھاڑ کر ان کی گاڑی کو لگی تھی۔

  • آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی : مراد علی شاہ

    آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی : مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، وفاق میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

    تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔
    ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فروری / مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہو گا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرح کی سروس پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تو ہر کسی سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زردار ی نے لوگوں کا رحجان دیکھا توعوام کی طاقت کی مدد سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

  • کشمیریوں کا قتل عام پرپاکستان نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا

    کشمیریوں کا قتل عام پرپاکستان نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد:کشمیریوں کا قتل عام پرپاکستان نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرے،کشمیریوں کے ماورائے عدالت، جعلی مقابلوں اور تلاش آپریشنز میں قتل میں تشویشناک اضافہ ہوا اور شہداء کی میتیں لواحقین کی مرضی کے بغیر نامعلوم قبروں میں سپرد خاک کی جا رہی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، بھارتی قابض فورسز نے جعلی مقابلوں میں مزید 6 کشمیری نوجوان شہید کر دیے، فورسز نے آج صبح 19 سالہ طالبعلم کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا، رواں ماہ دسمبر میں 18 معصوم کشمیری شہید کیے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ خطے میں اپنا جبر مزید تیز کر دیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں عام شہریوں کی گرفتاریاں، رات گئے چھاپے مارے جاتے ہیں، کشمیریوں کی تذلیل، انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے، کشمیریوں کے ماورائے عدالت، جعلی مقابلوں اور تلاش آپریشنز میں قتل میں تشویشناک اضافہ ہوا، شہداء کی میتیں لواحقین کی مرضی کے بغیر نامعلوم قبروں میں سپرد خاک کی جا رہی ہیں، شہداء کے جسد خاکی نامعلوم قبروں میں دفنانے کا سلسلہ اپریل سے جاری ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رویہ بھارتیہ جنتا پارٹی، راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کے ذہنی دیوالیہ پن کا عکاس ہے، بھارتی مظالم، طاقت کا استعمال غیور کشمیریوں کو مرعوب نہیں کر سکتے، کشمیری پوری بہادری سے بھارتی ریاستی دہشتگردی، جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیری اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرے، اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری سے تحقیقات کروائی جائیں، تحقیقات کے لیے انسانی حقوق کمشنر دفتر 2018، 2019ء کی رپورٹس میں سفارش کر چکا ہے۔

  • سوشل میڈیا نے بھارت سے آنے والی عورت کو چالیس سال بعد خاندان سے ملوادیا

    سوشل میڈیا نے بھارت سے آنے والی عورت کو چالیس سال بعد خاندان سے ملوادیا

    کراچی: کم سنی میں بھارت سے فروخت ہوکر کراچی پہنچنے والی خاتون منی کا 40 سال کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی کی رہائشی منی نامی ایک خاتون کو بھارت میں اپنے آبائی شہر مراد آباد اور ان کے رہائیشوں کی نشانیاں بتاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ کم سنی میں میرے ایک رشتے دار نے نئی دہلی لے جاکر ایک شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا جو مجھے کراچی لے لایا۔ 40 سال ہوگئے میرا گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا۔

    یہ ویڈیو بھارت میں مقیم منی کے بھائی نے دیکھ لی جس کے بعد دونوں کا واٹس ایپ پر رابطہ ہوا۔ اس طرح 40 سال بعد منی کا اپنے خاندان سے رابطہ ہوگیا۔

    منی نے بتایا کہ کراچی میں مجھے جس شخص نے اغوا کار کے چنگل سے بچایا اب وہ میرے شوہر ہیں۔ میں نے اپنا نام بشریٰ رکھا اور میرے 4 بچے ہیں جن کے ساتھ میں بہت خوش ہوں۔

  • لاہور:گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ایک اور اوباش گرفتار

    لاہور:گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ایک اور اوباش گرفتار

    لاہور:گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ایک اور اوباش گرفتار ،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک اوباش نوجوان نے لڑکی کو اپنا نمبر دینے کے لئے پرچی پھینکی جب کہ منع کرنے پر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی۔

     

     

    پولیس کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے لڑکی کی درخواست پر ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی کا بیان ہے کہ ملزم نے رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے چھیڑ خانی کی، اور منع کرنے پر ملزم نے ہراساں کرنا شروع کر دیا، جب کہ ملزم نے موبائل نمبر والی پرچی بھی لڑکی کی طرف پھینکی، لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی گریٹراقبال پارک میں لیڈی پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات آسیہ نامی لیڈی پولیس اہلکار کو دو لڑکوں نے ہراساں کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ اس سے قبل اسی پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔