Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت صرف اتنا ہی بتادےکہ 1150 ارب کہاں خرچ کرتے ہیں‌:ایم کیوایم نے پوچھ لیا

    سندھ حکومت صرف اتنا ہی بتادےکہ 1150 ارب کہاں خرچ کرتے ہیں‌:ایم کیوایم نے پوچھ لیا

    کراچی :سندھ حکومت صرف اتنا ہی بتادےکہ 1150 ارب کہاں خرچ کرتے ہیں‌:ایم کیوایم نے پوچھ لیا ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سوال کیا کہ سندھ حکومت کو 1150 ارب روپے ملتے ہیں لیکن یہ کہاں خرچ کئے جارہے ہیں.

    کراچی میں تاجر برادری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کو 900 ارب روپے وفاق سے اور 250 روپے کراچی سے سالانہ ملتے ہیں، یہ 1150 ارب روپے کہاں خرچ کئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایم کیوایم سے بات کی ہے، ہم انکے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے تین منٹ میں بل پاس کیا، ہم کہتے ہیں کوئی بھی بات کرنے سے پہلے یہ بل منسوخ کیا جائے، ہم تاجر برادری کی یہاں آمد پر انکے شکر گزار ہیں۔تاجر برادری نے کہا کہ میں سندھ حکومت کے نافذ کردہ قانون کو مسترد کرتا ہوں، میں مطالبہ کرتا ہوں کے میئر کو مکمل با اختیار کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے کراچی کی حالت بہت بری ہے، اگر یہ نہیں سنبھال سکتے تو کراچی کو الگ صوبہ بنا دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تو افسوس کرنے کو بھی دل نہیں کرتا، اب جہاد کرنے کا وقت ہے، اس شہر کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اب ہم سب کو یکجا ہونا پڑے گا۔

    تاجر برادری نے کہا کہ اظہار الحسن نے اعداد و شمار بتائے کہ کس طرح کراچی کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، میں تمام تاجر بھائیوں سے کہتا ہوں کہ سب اکٹھے ہوکر جدوجہد کریں۔

  • قونصل جنرل جاپان کا کراچی میں گرین لائن بس پر سفر

    قونصل جنرل جاپان کا کراچی میں گرین لائن بس پر سفر

    کراچی: قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کراچی میں گرین لائن بس پر سفر کیا۔

    قونصل جنرل جاپان کسی کو اطلاع دیئے بغیر مسافر بن کر گرین لائن اسٹیشن پہنچے جب کہ ان کے ہمراہ قونصل خانہ جاپان کے پولیس اتاشی اور دیگر عملہ بھی موجود تھے ۔

    قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا نے نمائش چورنگی اسٹیشن پر قطار میں لگ کر ٹکٹ خریدا اور عام مسافروں کے ساتھ بس میں بیٹھے، بس کا جائزہ بھی لیا جس کے بعد وہ گولیمار اسٹاپ پر اتر گئے۔

    گرین لائن بس میں سفر کرنے کےبعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کہا کہ جاپان میں تو یہ عام چیز ہے لیکن کراچی میں جدیدیت دیکھ کر خوشی ہوئی تاہم گرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوجائے گی تو پھر دورہ کروں گا۔

  • پنجاب: اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کے لیے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

    پنجاب: اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کے لیے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر کے اسکولوں میں قرآن کریم کی لازمی تعلیم کے لیے عربی کے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) نے کابینہ کے سامنے عربی کے مضمون کے لیے 70 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا منصوبہ رکھا تھا۔

    سیکریٹری ایس ای ڈی غلام فرید کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں قرآن کریم کی تعلیم کے لیے عربی اساتذہ کی تربیت کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے 5 تک نئی اسامیاں تیار کی جارہی ہیں۔

    جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اسکولوں میں قرآن کریم کی تعلیم سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے جب اس ضمن میں حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کی تو محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 7 ہزار اساتذہ کی تربیت کی جارہی ہے۔

    انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ صوبے میں عربی کے 60 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے، بینچ نے درخواست کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، بروز پیر کابینہ نے 70 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دی تھی۔

    بینچ نے گزشتہ سماعت میں پنجاب کے سیشن ججز کو ہدایت کی تھی وہ اپنے اپنے علاقوں میں نگرانی کریں کہ آیا محکمہ تعلیم کے دعوے کے تحت قرآن کریم کو ایک علیحدہ مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے یا نہیں۔

    اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ضلعی تعلیمی اتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران نے ہر اسکول (سرکاری، نجی و مدرسہ) کا دورہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہاں قرآن کریم کو ایک علیحدہ مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز یا ان کا نمائندہ نہ صرف اس بات کا جائزہ لے گا کہ قرآن کریم کو ایک علیحدہ مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے بلکہ وہ محکمہ تعلیم کی جانب سے پیش کیے جانے والے حقائق کی بھی تصدیق کرے گا۔

  • پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

    پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

    اسلام آباد: پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ،اطلاعات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق کردی ہے،

    قومی ادارہ صحت نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون کے اسلام آباد میں17، کراچی33، لاہور13 اور 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے، شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    ان کیسز میں اسلام آباد 17، کراچی میں 33 اور لاہور میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح اومیکرون کے 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں پائے گئے۔ قومی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہے ہیں جبکہ تمام شہری کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔

    دوسری جانب وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا کہ ملک بھر میں 15 کروڑ19 لاکھ51 ہزار 87 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 13 لاکھ 58 ہزار 181افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیشِ نظر معیشت پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات کا اظہار کر دیا ہے

    حکومت کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ، زرمبادلہ کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا تاہم حکومت کی بین الاقوامی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کوشش جاری ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جی ڈی پی کا سالانہ مالی خسارہ 1.7 سے گر کر 1.1 فیصد ہوگیا ہے، اسی طرح اگر جولائی تا اکتوبر کا گذشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو پرائمری بیلنس 156 بلین سے بڑھ کر 206 بلین ہوگیا ہے۔

  • تعلیم انسانوں میں تطہیر اور مہذب رویے کو جنم دیتی ہے:جنرل ندیم رضا کا ڈیفنس یویورسٹی میں خطاب

    تعلیم انسانوں میں تطہیر اور مہذب رویے کو جنم دیتی ہے:جنرل ندیم رضا کا ڈیفنس یویورسٹی میں خطاب

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ تعلیم انسانوں میں تطہیر اور مہذب رویے کو جنم دیتی ہے جو ایک صحت مند سماجی نظام کی بنیاد بنتی ہے۔ وہ آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں فیکلٹی آف کنٹیمپریری اسٹڈیز کے گریجویٹس کی ڈگریوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورس کے کامیاب شرکاء میں ڈگریاں، تمغے اور میرٹ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے شرکاء کو کورس کے دوران ان کی شرکت اور گہری سیکھنے پر سراہا۔

     

    جنرل ندیم رضا نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے تیزی سے تبدیلی کا تجربہ کیا ہے اور اس نے سازگار ماحول میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے وبائی امراض کے مشکل وقت میں موثر طریقے سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ٹیم کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

    آخر میں، جنرل ندیم نے گریجویٹ ہونے والے طلباء، ان کے والدین اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کو تعلیمی کیریئر میں اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا صدر این ڈی یو نے استقبال کیا۔

  • نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا

    نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا

    لاہور:نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری :جوپکڑا گیا،سمجھیں وہ لمبےعرصے کے لیے جیل گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف چالان کے بجائے حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سی ٹی او لاہور کی جانب سے بھی ہدایات جاری کی گئیں، سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے۔

    سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی۔ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی نیو ائیرنائٹ پر ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کے خلاف شکنجہ تیار کیا گیا تھا، سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے تیاریاں پکڑیں اور ون ویلر کی نشاندہی پر موٹر مکینک نے بھی جیل کی ہوا کھائی۔

    واضح رہے کہ سال 2021ء ختم ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ نئےسال کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات 12 بجتے ہی سال نو کے موقع پرمنچلے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹولیوں کی شکل میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے سڑکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر نکل آتے ہیں تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

  • مُراد سعید آپ تو واقعی مُراد بن گئے:”99 ارب”:پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کی شاباش

    مُراد سعید آپ تو واقعی مُراد بن گئے:”99 ارب”:پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کی شاباش

    لاہور: مُراد سعید آپ تو واقعی مُراد بن گئے:”99 ارب”:پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کی شاباش ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بنی نے وزیر برائے مواصلات کو 3 سال میں ہائی وے اتھارٹی میں ہائی وے اتھارٹی کو 99 ارب روپے کی آمدن پر شاباشی دی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) کی کل آمدن میں 3 سالوں میں 124 اعشاریہ 50 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99 ارب روپے ہے۔

    این ایچ اے کی تین سالوں کی کل آمدن دیکھ کر اسد عمر بھی حیران رہ گئے اور مراد سعید کو شاباشی دے ڈالی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں، ہمارا مقصد اسمبلی میں جانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے۔جٹکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ایک دور تھا جب سوات میں اسکول، سڑکیں اور پٴْل تباہی کا شکار تھے، سال 2013میں ہمیں اقتدار ملا تو پختونوں کے لئے حقوق کا نعرہ لگایا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا تھا، فیز ٹو کے لئے چکدرہ سے فاتح پور موٹر وے کا جلد افتتاح کریں گے، سوات کے ایک حلقے میں 6یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سوات میں ہی تعلیمی ماحول دے رہے ہیں، غریب خاندان کو10لاکھ تک صحت خرچہ حکومت دے رہی ہے، پہلے غریب کو ہسپتال کی ضرورت تھی آج ہسپتالوں کو غریب کی ضرورت ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ بچوں کے لئے خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا ہسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، صوبے کا دوسرا برن ہسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، سیاحتی علاقوں کے لئے سڑکیں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دو گرڈ اسٹیشنز بن رہے ہیں، سوات کی ہر تحصیل میں ریسکیواسٹیشن قائم کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دیا اور بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہائی دلوائی۔

  • رانا صاحب:بدقسمتی سےآپ بھی کئی بدقسمتوں کی طرح نوازشریف کےہاتھوں استعمال ہوگئے:شہبازگل

    رانا صاحب:بدقسمتی سےآپ بھی کئی بدقسمتوں کی طرح نوازشریف کےہاتھوں استعمال ہوگئے:شہبازگل

    اسلام آباد :رانا صاحب : بدقسمتی سے آپ بھی کئی بدقسمتوں کی طرح نوازشریف کے ہاتھوں استعمال ہوگئے:مزید انتظارکریں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ ایک صحافی بہت جلد رانا شمیم کیس کے مزید حقائق سامنے لائیں گے۔

    شہبازگل نے بڑے افسوس کے ساتھ رانا شمیم کومخاطب ہوتے کہا کہ رانا شمیم کی طرح درجنوں ذاتی مفادات کی خاطر اپنی عزت،شرافت اوراپنی آخرت نوازشریف کی کرپنش کو تحفظ دینے اور نوازشریف کی سیاست کی بقا کے لیے داو پرلگا بیٹھے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے کہ سیاست میں غلطیاں ہوجاتی ہیں مگرجس قدر نوازشریف اپنی انا کی خاطربڑے بڑے معزز چہروں کی قربانی دے رہیں یہ بات پریشان کن اور قابل مذمت ہے

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے 1980 کے بعد اداروں پرحملے کیے ، یہ جعلسازلوگوں کی سرپرستی کرکے اعلیٰ عہدوں پرتعیناتیاں کراتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعیناتی کے بعد انہی لوگوں کی مدد سے دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں ، رانا شمیم کی پہلے ہائیکورٹ کے جج پرتعیناتی کی کوشش کی گئی جوناکام ہوئی ، رانا شمیم کو چیف جج جی بی کےعہدے پر ن لیگ نے ہی لگایا۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے نواز شریف کے ساتھ ملکر بیان حلفی تیارکیا ، راناشمیم کیس میں7افراد پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ایک صحافی نےبتایا نوٹری پبلک سے اوربہت کچھ نوٹرائزکرایا گیا ، ایک صحافی بہت جلد رانا شمیم کیس کے مزید حقائق سامنے لائیں گے۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کا بڑی شدت سے انتظار کررہی ہے ، نوازشریف وطن واپس آکراپنی سزامکمل کریں۔

  • بلاول بھٹو زرداری کوشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے ظہرانے کی دعوت

    بلاول بھٹو زرداری کوشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے ظہرانے کی دعوت

    دبئی :بلاول بھٹو زرداری کو متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے ظہرانے کی دعوت.اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو ظہرنے کی دعوت دی ہے ، یہ دعوت اصل میں سندھ حکومت اور عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی ایک کڑی ہے ہے

    یاد رہےکہ انہٰں حلات کے تناظر میں چند دن پہلے سندھ سرمایہ کاری کانفرنس کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں پانی اور بجلی سمیت 6 اہم منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےتھے ، دبئی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ کے زیر اہتمام سندھ سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے سینئر رکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الرزیودی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین، ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے بھی شرکت کی تھی ۔

    اس موقع پر شرکا نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی کامیابی اور سندھ میں کاروبار کے بہترین مواقع کی دستیابی کے ساتھ ساتھ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، ٹیکنالوجی پارک، ایجوکیشن سٹی اور ہائیڈروجن پروڈکشن بیس کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ تقریب سے خطاب میں شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش دبئی ایکسپو 2020ء میں پاکستانی پویلین پاک امارات دوستی کا مظہر ہے، یہ پویلین نہایت شاندار ہے جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور معیشت کو ساری دنیا کے سامنے متعارف کرا رہا ہے۔ پاکستان اور امارات میں معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ سندھ کانفرنس سے پاک امارات باہمی تجارت اور معاشی تعاون مزید پروان چڑھے گا۔ دنیا کی بدلتی صورتحال میں معاشی تعاون کی اب پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ سندھ نے ہیومن ڈیولپمنٹ اور کلچر کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، سندھ کو بہت سے چیلنجز رہے مگر اب کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہے۔ سندھ میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے ساتھ متعدد ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں اور سندھ میں بھی بہترین منافع کے موقع ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور پاکستان کاروبار کیلیے تیار ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی تعلقات رہے ہیں، میں یہیں پلا بڑھا ہوں اور میں نے یہاں کے رہنماؤں کے وژن نے اس ملک کے خوبصورت ساحلوں اور مقامات کو خطے کا مرکز بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت مشرق وسطیٰ میں کوئی جدت، کاروباری مواقعوں، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے تو وہ متحدہ عرب امارات ہے اور دبئی ایکسپو اس کی زندہ مثال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 70کی دہائی میں متحدہ عرب امارات کے لوگ پاکستان کا دورہ کرتے تھے اور اب پاکستان کے عوام امارات کا دورہ کرتے ہیں، یہاں کام کرتے ہیں اور سرمایہ لگاتے ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس میں جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ان کے ذریعے پانی، کھیل اور توانائی کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا، جو ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا جو ہمیشہ سے ہمارے منشور کا حصہ رہا ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ سندھ میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ہمارا طویل ٹریک ریکارڈ ہے، ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے دریائے سندھ پر ایک بڑا پْل بنایا اور اور اب ہم اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دریائے سندھ پر نیا سب سے بڑا پْل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب کاروباری برادری سندھ کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلیے سرمایہ کاری کرے، ہم اب بھی وفاق سے اپنے وسائل کا مناسب شیئر ملنے کے منتظر ہیں لہٰذا ہماری نگاہیں صوبے میں ترقی کیلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلیے سرمایہ کاروں کے منتظر ہیں اور 17 دسمبر کو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئےبھی ہوئے تھے ،

    بلاول زرداری نے بتایا کہ کراچی میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے، کچرے سے توانائی بنانے، پاکستان بزنس کونسل سے اسٹارٹ اپس، چھوٹے کاروباروں اور انٹرپرائزوں کو فنڈ کی فراہمی، پاکستان اور سندھ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کیلیے ایک ون ونڈو آپریشن اور ای گورننس(جس سے ہمیں صوبے کے سرکاری محکموں میں شفافیت یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی) کے حوالے سے یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے

  • بھارتی روپیہ ایشیاکی بدترین کرنسی:مگر”بھارتی”        نوازمیڈیا”حقائق چھپانےلگا:عالمی ادارے بول اُٹھے

    بھارتی روپیہ ایشیاکی بدترین کرنسی:مگر”بھارتی” نوازمیڈیا”حقائق چھپانےلگا:عالمی ادارے بول اُٹھے

    اسلام آباد :بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی قرار:مگر”بھارتی” نوازمیڈیا” حقائق چھپانےلگا،اطلاعات کے مطابق نیویارک میں قائم بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کاکہناہے کہ بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی،موجودہ سہ ماہی میں اسکی قدر میں1.9 فیصد کی کم ہوئی ہے اور بھارتی روپے پر عدم اعتمادکے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے 4 ارب 20کروڑڈالر زنکال لیے ہیں۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بین الاقوامی جریدے بلوم برگ اور دیگر بین الاقوامی میڈیانے بھارتی روپے کو ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا ہے ، بھارتی روپے پر عدم اعتماد کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرسے زائد نکال لئے ہیں۔

    بلوم برگ کے مطابق موجودہ سہ ماہی میں بھارتی روپے کی قدر 1.9 فیصد کم ہوئی ہے اور مارچ2022 کے آخر تک بھارتی روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں 76.50 روپے تک جاسکتا ہے لیکن ایک اور مالیاتی امور کے ادارے نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ مارچ2022کے آخر تک بھارتی روپیہ مزید گر کر 78روپے فی ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔ جو اپریل 2020 میں 76.90کے ریکارڈ کے مقابلے میں کم ترین سطح ہوگی ۔ بھارتی روپے کی قدر میں کمی کا یہ سلسلہ چار سال سے جاری ہے اور موجودہ سال میں مجموعی طورپر اس کی قدر 4فیصد کم ہوئی ہے ۔

    ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی روپے پر سرمایہ کاروں کے عدم اعتماد کے باعث غیرملکی فنڈز نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 4.2ارب ڈالر کا سرمایہ بھی نکال لیا ہے۔ جو دیگر علاقائی مارکیٹوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ بھارتی بانڈز سے بھی سرمایہ کاروں نے تقریبا59 کروڑ ڈالر نکالے ہیں۔ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بڑھتے ہوئے تجاری خسارے اور مالیاتی پالیسی سے انحراف کو بھارتی روپے کی بدترین کارکردگی کی وجہ قرار دیا ہے۔بھارتی تجارتی خسارہ اس وقت 23 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    واضح رہے کہ روپے میں گراوٹ ریزرو بینک آف انڈیا کے لیے دو دھاری تلوار ہے، کیوںکہ انڈیا میں اومیکرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہی ہے اس صورت میں مرکزی بینک کے لیے شرح سود کا کم رکھنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں جب سے کورونا وائرس آیا ہے معاشی تباہی جاری ہے،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی اب قرض کی دلدلوں کے نیچے پھنس رہے ہیں کئی ملک تو اپنے بڑے بڑے ادارے بیچ کر ملکی نظام اور ملازمین کی تنخواہیں دے رہے ہیں

    پاکستان کی کرنسی پر زوال پزیر ہے،ترکی جیسا ملک جو دعوے کیا کرتا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا لی ہے اب اس کی کرنسی لیرا "لیراں لیراں”ہوگیا ہے ، پاکستان میں غریبوں کے 12 ہزار حکومت دے رہی ہے امریکہ میں ایک ایک ہزار امریکی ڈالردے کرپریشان حال امریکیوں‌ کی مدد کی جارہی ہے ، ادھر یورپ اور مغغرب کے اکثر ممالک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے ، حالات بہت خراب ہیں ، بھارت کو چین کے خلاف کھڑا ہونے کی وجہ سے امریکہ اور نیٹوسمیت دیگر درجنوں ملک اس کی مدد کررہےہیں مگراب یہ وقت آگیا ہے کہ بھارت بھی اب دلدل میں پھنس چکا ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند دنوں تو اگربھارت کو مدد نہ کی گئی تو بھارت تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا مگربھارتی نوازمیڈیا پاکستان کی خامیاں ، پاکستانی روپے کی بے قدری اور دیگر منفی پہلووں کو بیان کرنے پر کوشاں ہیں لیکن بھارت جو پاکستان کا ابدی دشمن ہے اس کی کمزوریوں اور معاشی تباہی کے متعلق پاکستانیوں‌ کو آگاہ نہین کررہا