Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت :2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کیلئے 100 رضاکار درکار، ہندو انتہا پسند آپے سے باہر

    بھارت :2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کیلئے 100 رضاکار درکار، ہندو انتہا پسند آپے سے باہر

    نئی دہلی: 2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کیلئے 100 رضاکار درکار، ہندو انتہا پسند آپے سے باہر،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندآپے سے باہر ہوگئے اور لوگوں کو مسلمانوں کے قتل عام پر ابھارتے ہوئے کہنے لگے کہ 2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کے لیے صرف 100 رضاکار درکار ہیں۔

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے تین روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین شرکاء کو مسلمانوں کے قتل عام پر ابھارتے رہے ،کنونشن میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما بھی شریک تھے۔

    کنونشن میں ہندو انتہا پسند لیڈر دھرم داس نے کہا کہ منموہن سنگھ نے کہا تھا وسائل پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے، میں پارلیمنٹ میں ہوتا تو منموہن سنگھ کے سینے میں 6گولیاں اتار دیتا۔

    ایک اور انتہا پسند لیڈر انا پرنا نے کہا کہ 2 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کے لیے صرف 100 رضاکار چاہیے، اگر انہیں ختم کرنا چاہتے ہو تو انہیں قتل کردو اور جیل جاؤ۔

    آنند سواروپ کا کہنا تھا کہ اس سال ہم مسلمانوں اور مسیحیوں کو مذہبی تہوار نہیں منانے دیں گے جبکہ ساگر سندھو راج نے کہا کہ موبائل چاہے 5 ہزار کا ہو، ہتھیار ایک لاکھ روپے والا رکھ لو، مسلمانوں کی جائیدادیں خریدو اور اپنے گاؤں مسلمانوں سے پاک کردو، جو ہندو بن جائے اسے چھوڑ دو جو نہ بنے اسے پتہ ہونے چاہیے کہ وہ مارا جائے گا۔

    پربھوآنند نے کہا کہ قتل کرو یا قتل ہونے کے لیے تیار ہوجاؤ ،کوئی دوسرا راستہ نہیں، مسلمانوں کو ایسے نکالو جیسے میانمر سے روہنگیا مسلمانوں کو نکالا گیا تھا۔

  • دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    سڈنی :دنیا والو : پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کی دورہ پاکستان کی حمایت،اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے اگلے سال آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔

    ایک آسٹریلوی اخبار کیلئے کالم میں گریگ چیپل لکھتے ہیں کہ اُمید ہے اگلے سال فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی صحت بہتر کرنے کیلئے یہ دورہ بہت ضروری ہے۔

    48 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے گریگ چیپل نے ایک اخباری کالم میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ یہ دورہ ضروری ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچایا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور کے عظیم آلراؤنڈر تھے، اب ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ شین واٹسن پی ایس ایل کھیل چکے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں کیسے حالات ہیں۔

    چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ ہے، بابر اعظم، رضوان اور شاہین بہترین کرکٹرز ہیں۔آج دنیا کرکٹ کو ایک مضبوط پاکستان کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے مزید لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن ٹیم کو بتائے کہ یہ دورہ کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے،

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے انڈین ٹیم کے کوچ کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کو یاد کرتے ہوئے ذکر کیا کہ بطور انڈین ٹیم کوچ پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اندازہ ہے کہ ان دونوں ملکوں کی کرکٹ کتنی اہم ہے۔سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایکبار پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنماؤں نے مشاورت کی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود اور شہباز گل ، وزیر بلدیات محمود الرشید اور وزیر صحت یاسمین راشد نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیرینہ کارکنان نے پارٹی کو مزید پروان چڑھانے کے لیے تجاویز دیں۔

    وزیراعظم نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی، پارٹی کی حکومتی اور سیاسی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، پنجاب کی اعلیٰ قیادت پرانے رہنماؤں سے مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرے۔ پرانے ورکرز اور پارٹی رہنماؤں کی آراء کا ہمشہ احترام کیا۔ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری پنجاب عامر جان بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں. اسکے علاوہ حکومت کے فلاحی منصوبوں کے اثرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

  • او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کروا کے خطے میں امن کیلئے پاکستان نے پہل کر دی: پرویز الہی

    او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کروا کے خطے میں امن کیلئے پاکستان نے پہل کر دی: پرویز الہی

    لاہور: او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کروا کے خطے میں امن کیلئے پاکستان نے پہل کر دی:اطلاعات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کروا کے خطے میں امن کیلئے پہل کر دی، اقوام متحدہ، تمام ممالک اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

    چودھری پرویز الٰہی سے ہاؤس آف کامنز کی ممبر انعم قیصر اور اعزازی قونصل جنرل آف مالڈووا محمود الحسن نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا کِہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔برطانوی ممبر نے قرآنی آیات سے مزین پنجاب اسمبلی کے ایوان اور نئی بلڈنگ کو دی سٹیٹ آف آرٹ قرار دیا۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

    انعم قیصر کا کہنا تھا کہ برطانیہ، او آئی سی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔ اپاکستان ابھرتی ہوئی معاشی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہےیہ خوبصورت اور امن پسند ملک ہے۔

  • شہر میں خواتین ایم ایل اوز کا معاملہ، سیکریٹری ہیلتھ سندھ کو آگاہ کر دیا گیا

    شہر میں خواتین ایم ایل اوز کا معاملہ، سیکریٹری ہیلتھ سندھ کو آگاہ کر دیا گیا

    خواتین ایم ایل اوز کی تعداد میں اضافے پر پولیس سرجن ڈاکٹر افتخار نے سیکریٹری ہیلتھ سے رابطہ کر کے انھیں تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا۔

    ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نےگزشتہ شب کی صورت حال پر پولیس سرجن ڈاکٹر افتخار سے رابطہ کیا تھا، اور مطالبہ کیا تھا کہ جناح اسپتال میں فی الفور مزید 4 خواتین ایم ایل اوز کی تعیناتی عمل میں‌ لائی جائے۔

    ذرائع میڈیکو لیگل کا کہنا ہے کہ خواتین ایم ایل اوز کی تعیناتی اور اضافے کے لیے انتظامیہ کو کئی بار خط لکھے جا چکے ہیں، لیکن اس سلسلے میں 20 اسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں۔

    ذرائع میڈیکو لیگل کے مطابق جناح اسپتال میں یومیہ میڈیکو لیگل کے لیے 100 سے زائد مردوں اور 20 سے 30 خواتین کیسز آتے ہیں، جب کہ یومیہ 7 مردوں اور 3 خواتین کے پوسٹ مارٹم کیے جاتے ہیں۔

    ادھر پولیس سرجن ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ ایم ایل اوز کو روزانہ کیسز سے متعلق عدالتوں میں بھی پیش ہونا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ صورت حال ایک بار پھر اُس وقت نمایاں ہو کر سامنے آئی جب گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سیکیورٹی گارڈز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک تین سالہ بچی حرمین کی موت واقع ہوئی، اور جناح اسپتال میں اس کے پوسٹ مارٹم میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہوا۔

    میڈیکو لیگل ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں محض 5 خواتین ایم ایل اوز تعینات ہیں، جن میں سے 3 عباسی شہید اسپتال میں اور 2 جناح اسپتال میں تعینات ہیں، جب کہ سول اسپتال میں کوئی لیڈی ایم ایل او موجود نہیں

  • پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں:سلامتی کونسل میں افغانستان کے لئے امداد کی قرارداد منظور

    پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں:سلامتی کونسل میں افغانستان کے لئے امداد کی قرارداد منظور

    نیویارک :پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں:سلامتی کونسل میں افغانستان کے لئے امداد کی قرارداد منظور،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی افغانستان کے لیے انسانی امداد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    ذرائع کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کی منظوری عالمی برادری کا پیغام ہے کہ ہم افغان عوام کی مدد کے لیے متحد ہیں۔

    تھامس ویسٹ نے کہا کہ قرارداد امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بہت اہم پیش رفت ہے۔اس کے بغیرافغان عوام کی مدد کے دروازے کھل نہیں سکتے تھے۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سےملاقات،بلند حوصلوں پرسلام عقیدت پیش

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سےملاقات،بلند حوصلوں پرسلام عقیدت پیش

    راولپنڈی: آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سے ملاقات،سلام پیش کیا ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

     

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔

     

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کوٹ کٹیرہ سیکٹر میں افسروں، جوانوں سے ملاقات کی اور جنگی تیاری جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خطرات اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ایل اوسی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔

  • لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑیں:ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے        گا:شہبازشریف نےحکومت گرانےکی وصیت کردی

    لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑیں:ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے گا:شہبازشریف نےحکومت گرانےکی وصیت کردی

    لاہور:لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑنے کی تیاری کریں‌ :ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے گا:شہباز شریف نےحکومت گرانے کی وصیت کردی،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت گرانے کیلئے کال دیتے ہوئے کہاکہ عوام تیاری کریں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن ہم سب کا ہی خدا حافظ ہے۔

    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونےوالاہے، ان کے گھبرانے کا وقت آنے والا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ جلد بازی میں فقرے کس دیتا ہوں، یار دوست ہنسی مذاق کرتے ہیں، میں نے کبھی کہہ دیا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں بھی شروع شروع میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،

    نوازشریف نے قوم سے وعدہ کر رکھا تھا کہ اندھیرےختم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا، میری بات چھوڑیں میں تو ہوں ہی جلد باز ، میں ہمیشہ جلد بازی میں جلدی میں فقرے کس دیتاہوں، آج یار لوگ ہنسی مذاق میں بات کرتے ہیں کبھی طنز بھی کرتے ہیں ، میں نے ایسے لمحات میں کہہ دیا ہم 6ماہ میں بجلی کےاندھیرےدورنہ کرسکےتومیرانام بدل دینا، میں یقیناً بہکا ہوا نہیں تھا، میں ہوش و حواس میں تھا جادو ٹونے کا شکار نہیں تھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اس کے بعد کیا ہوا،جتنے منہ اتنی زبانیں ، نہ جانے لوگوں نے کیا کیا فقرے کسے، یہاں تک بات آئی کہ نام بدل لیں، سیاست اصل میں عوامی خدمات کا نام ہے، سیاست نام ہے لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کا، سیاست نام ہے لوگوں کو سہولتیں مہیاکرنے ،مہنگائی ختم کرنےکا۔

    اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے گھبرانے کا وقت آنےوالا ہے ، پی کے ایل آئی پاکستان کا جان ہاپکنز تھا عمران نیازی نے اس کا جنازہ نکال دیا، پی کے ایل آئی میں دنیا بھر سے ڈاکٹر لے کر آئے، ساڑھے تین برس میں معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے، عمران نیازی اور حکومت نے اسپتالوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر تو دور کی بات ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی، عمران نیازی کواس سے غرض نہیں تھی کہ یہاں غریبوں کاعلاج ہو، عمران نیازی کو اس بات سے تکلیف تھی کہ یہ منصوبہ ن لیگ نے بنایا، وقت آگیا ہے کہ ان کا گریبان ہو اور ہمارا اور آپ کاہاتھ ہو، تختیوں سے بات نہیں چلے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والاہے ۔

  • اساتذہ اورتعلیمی اداروں کی بہتری بلدیاتی نظام سے مشروط کرنا قبول نہیں : مریم نواز

    اساتذہ اورتعلیمی اداروں کی بہتری بلدیاتی نظام سے مشروط کرنا قبول نہیں : مریم نواز

    لاہور:اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحت لانا نااہلی کی بدترین مثال ہے، مریم نواز نے بلدیاتی نظام کے خلاف پہلا ردعمل دے دے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ملک میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مقامی افراد کی شمولیت کے نئے نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی نظام میں لانے کی مخالفت کرتی ہوں

    مریم نواز نے کہاکہ وہ اس نظام کو نہیں مانتی جس میں اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرکے ان کی مانیٹرنگ وہاں کی مقامی آبادی کوکرنے کا حق دے ، کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اساتذہ کوکسی نظام کے تحت لائیں

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نےالفور واپس لی جائے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

    یاد رہےکہ اس نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو حق دیا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کے تعاون سے وہاں کے سکول کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں ، اس نظام کے تحت سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو بھی اب براہ راست یہ حق ہوگا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے ان کی بہتری کے لیے متحرک ہوسکیں‌

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین نے مریم نواز کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی بی بتائیں پھر کیا آسمان سے کوئی مخلوق آئے گی جو مقامی لوگوں کو اس حق سے محروم کرکے سکولوں اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کام کریں گے

     

    بعض نے یہ کہاہے کہ جو حق مقامی لوگوں اور مقامی اداروں کو اپنے بچوں کے سکول اور ان کے تعلیمی اداروں کی بہتری کا ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کو نہیں پہنچتا ، لٰہذا مریم نواز عمران خان کی دشمنی میں تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کریں

  • سعودی کمپنی نے6 ماہ سےہمارے بابا کویرغمال بنارکھا:    کوئی پرسان حال نہیں”بچوں کی وزیراعظم سےدرخواست

    سعودی کمپنی نے6 ماہ سےہمارے بابا کویرغمال بنارکھا: کوئی پرسان حال نہیں”بچوں کی وزیراعظم سےدرخواست

    اسلام آباد :سعودی کمپنی نے 6 ماہ سے ہمارے بابا کویرغمال بنارکھا:کوئی پرسان حال نہیں”بچوں کی وزیراعظم سے درخواست،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک ایسے واقعہ نے قوم کو جھجھوڑ کررکھ دیا ہے جس میں ایک بے بس پاکستانی کوسعودی کمپنی نے یرغمال بنا رکھا ہے اور اس کے بقایا جات بھی ادا نہیں کررہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ بیچارہ بے بس پاکستانی مزدور پچھلے6 ماہ سے ایسی صورت حال سے دوچار ہے اور اس کے پاس ایک پائی بھی نہیں کہ وہ وہاں اپنے کھانے پینے کا خود سے بندوبست کرلے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ بے بس پاکستانی قرض لے کرگزارہ کررہا ہے ، اس پاکستانی بے بس مزدور کے ساتھ وہاں کیا بیت رہی ہے اس سلسلے میں جب اس پردیسی کے بچوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والے حقائق کی تصدیق بھی کی اور تائید بھی کی ،

     

    باغی ٹی وی کو اس حقیقت کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا بیٹے کا کہنا تھا کہ "میرے والد، العوتان جنرل کنٹریکٹر کمپنی کے ایک ملازم تھے ، جن کو 21 جون کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ ان کے اقامہ کی تجدید نہیں کی گئی تھی، ان کی کئی ماہ کی تنخواہ ابھی باقی ہے۔ وہ ملک چھوڑنے سے قاصرہیں‌ اور قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے کسی جواب کے انتظار میں بیٹھنے پر مجبور ہے۔

     

    یہ بھی ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے پاس مکہ مکرمہ میں تعمیراتی ٹھیکہ ہے اور وہ بہانے بناتے رہتے ہیں۔ میرے والدین نے گھر کی مختلف چیزیں بیچ دی ہیں، وہ چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کرائے پر نہیں رہ سکتے اور اب بھی کرائے پر رہ رہے ہیں، اب کئی مہینوں کے کرائے کے پیسے باقی ہیں جو انہیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

     

    ان کے صاحبزادے کی طرف سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چونکہ اقامہ کی تجدید نہیں ہوئی ہے کیونکہ میرے والدین بے بسی سے بیٹھے ہیں کہ وہ اپنے پیسے واپس کرنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ واپس آ سکیں۔ وہ دوائیں نہیں خرید سکتے

    براہ کرم کوئی حل تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں تاکہ میرے والدین اپنی محنت سے کمائی گئی رقم واپس حاصل کر سکیں اور محفوظ طریقے سے واپس آ سکیں۔

     

    یہ ہم سب کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ دعاؤں اور کسی بھی قسم کی مدد کی درخواست جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں۔ یہ 6 مہینے طویل اور تھکا دینے والے ہیں جہاں انہیں مالی مدد بھی مانگنی پڑی میرے والدین صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان کے اقامہ کی تجدید کی جائے اور ان کی واجب الادا تنخواہ ادا کی جائے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری تو اس وقت وزیراعظم عمران خان سے استدعا ہے کہ ہمارے بے بس والد محترم کو رہا کروا کرایک تو ان کو ان کے بقایا جات بھی دلوا دیئے جائیں اور ان کو پاکستان واپس لینے کے انتظامات کیئے جائیں