Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہ لطیف یونیورسٹی میں‌ طالبہ اغوا: چیف جسٹس کا نوٹس:کیا رنگ لائے گا؟لوگ سوچنے لگے

    شاہ لطیف یونیورسٹی میں‌ طالبہ اغوا: چیف جسٹس کا نوٹس:کیا رنگ لائے گا؟لوگ سوچنے لگے

    کراچی:شاہ لطیف یونیورسٹی میں‌ طالبہ اغوا: چیف جسٹس کا نوٹس:کیا رنگ لائے گا؟لوگ سوچنے لگے ،اطلاعات کے مطابق خیرپور میں یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے منگل 28 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر خیر پور اور ایس ایس پی خیرپور کو طلب کرلیا ہے، ساتھ ہی چیف جسٹس نے شاہ لطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ شاہ لطیف یونیورسٹی میں طالبہ کےاغوا کے افسوسناک واقعے پر چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور سے بھی واقعہ کی علیحدہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز رانی پور قومی شاہراہ پر سات سے زائد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یونیورسٹی بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اس دوران طلبا نے مزاحمت کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا، جس کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوئے تھے۔

    واقعے سے متعلق طالبہ خوشبو بھٹی نے بتایا کہ صفدر وسان زبردستی بس کو روک کر مسلح لڑکوں کے ساتھ سوار ہوا، ملزمان نے بس میں سوار طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی اور مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    طلبہ کے اغوا اور ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع پر یونیورسٹی طلبا شدید مشتعل ہوئے اور انہوں نے رانی پور کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا۔

    احتجاجی طلبہ کا موقف تھا کہ فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے جب ملزمان گرفتار نہیں ہونگے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

  • منی لانڈرنگ کیس :طاقتور شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت کو پھرچکردے گئے:غریب دیکھتے رہ گئے

    منی لانڈرنگ کیس :طاقتور شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت کو پھرچکردے گئے:غریب دیکھتے رہ گئے

    لاہور:منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت کو پھرچکردے گئے،اطلاعات کے مطابق لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر وکلاء کو تیاری کے لیے حتمی مہلت دے دی۔

     

    بینکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے ایف آٸی اے کی جانب سے دائرہ اختیار پر دائراعتراض پر سماعت کی، وکلا نے کیس پر تیاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوٸے عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی۔

     

    عدالت نے قرار دیا کہ آٸندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کریں۔ شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے نے عدالت کے داٸرہ اختیار پر اعتراضات اٹھاٸے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ بینکنگ کورٹ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتی۔

     

    اس حوالے سے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ آج منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے، روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب شہبازگل نے بھی طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں، جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر شریف فمیلی کے اس شاہانہ طرز عمل پر ایک طوفان بدتمیزی بپا ہے ، پاکستانی پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ ہے ایک پاکستان جہاں طاقتور کے لیے قانون اور جبکہ غریب کے لیے قانون اور

     

    بعض نے لکھا ہے کہ اس ملک کی تباہی میں ان بڑے لوگون کا ہاتھ ہے اور ان کو خودساختہ قانون کا ساتھ بھی نصیب ہے

     

    بعض نے لکھا ہے کہ اس ملک کی عدالتوں میں غریب رسوا ہورہے ہیں اور شرفائے سیاست عدالتوں کو جوتے کی نوک پربھی نہیں سمجھتے یہ کیا ہورہا ہے ، ہمیں  اس نظام سے کون بچائے گا

  • اوورسیز پاکستانیوں سے ہر ماہ باقاعدہ ملاقات اوران کے مسائل حل کرنے کا اعلان

    اوورسیز پاکستانیوں سے ہر ماہ باقاعدہ ملاقات اوران کے مسائل حل کرنے کا اعلان

    لاہور:اوورسیز پاکستانیوں سے ہر ماہ باقاعدہ ملاقات اوران کے مسائل حل کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں سے ہر ماہ باقاعدہ ملاقات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر اوورسیز پاکستانی ووٹر ہے، اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی قیات میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا، یورپ، مشرق وسطی، افریقہ اور دیگر ممالک سے آئے اوورسیز پاکستانی شامل تھے۔ عثمان بزدار نے اوورسیزپاکستانیز کو ان کی شاندار خدمات پر میڈلز دیئے جبکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے افسروں اور عملے میں شیلڈز تقسیم کیں۔

    اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں، آپ نے وزیر اعلی آفس بلا کر ہمیں عزت دی اور ہمارے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، ہم سب آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ سے آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی، اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، سمندر پار سے آنے والوں کو پہلی بار ووٹ کا حق تحریک انصاف کی حکومت نے دیا ہے

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ہرماہ اوورسیزپاکستانیوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ان کی پریشانیان دور ہوسکیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک ڈیسک بنادیا ہے جو اوورسیز پاکستانیون کے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو باقاعدہ آگاہ کرتا رہے گا

  • کیا عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ خفیہ نکاح کرچکے ہیں؟قیاس آرائیاں یا حقیقت:تبصرے شروع

    کیا عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ خفیہ نکاح کرچکے ہیں؟قیاس آرائیاں یا حقیقت:تبصرے شروع

    ممبئی :کیا عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ خفیہ نکاح کرچکے ہیں؟قیاس آرائیاں یا حقیقت:تبصرے شروع ،اطلاعات کے مطابق انڈین فلموں کے مشہور اداکار عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے بارے میں خبریں زیر گردش ہیں کہ دونوں چھپ کر نکاح کر چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان خود سے کئی سال چھوٹی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے تیسری شادی کی تیاریوں میں مصروف ہو چکے ہیں، اسی لئے انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی ہے۔عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے دو بچے جنید اور آئیرا جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 9 سالہ بیٹا آزاد خان ہے

     

     

    دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکار عامر خان اپنی تیسری شادی کا باضابطہ اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کرینگے جو کہ اپریل 2022ء میں ریلیز ہوگی۔

    اب ایک بار پھر اس حوالے سے نیوز سامنے آ رہی ہیں کہ عامر اور ثناء چھپ کر نکاح کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دونوں کے نکاح کے موقع پر کھینچی گئی تھی۔

     

    تاہم یہ خبر اور سوشل میڈیا پر وائرل تصویر جعلی ہے۔ یہ فوٹو دراصل عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ ایک تقریب میں لی گئی تھی جس کو فوٹو شاپ کے ذریعے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

     

     

    یہ بات ذہن میں رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ہمراہ فلم دنگل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں انہوں نے اداکار کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔دوسری جانب عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے تاحال شادی کی افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

  • قرآن مجید کا کورین زبان میں بھی ترجمہ مکمل:اسلام کی روشنی کی کرنیں مزید پھلینے لگیں

    قرآن مجید کا کورین زبان میں بھی ترجمہ مکمل:اسلام کی روشنی کی کرنیں مزید پھلینے لگیں

    سیول: قرآن مجید کا کورین زبان میں بھی ترجمہ مکمل:اسلام کی روشنی کی کرنیں مزید پھلینے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر حامد یونگ نے قرآن مجید کا کوریائی زبان میں ترجمہ کرکے تاریخ رقم کردی، وہ دنیا کے پہلے کورین مسلمان ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

    اس ترجمے میں انہیں 7 برس لگے اور اب بالآخر کوریائی مسلمان اپنی زبان میں قرآن پاک پڑھ سکیں گے۔یہ بہت ضروری کام تھا تاکہ کوریا میں رہنے والے غیرمسلم افراد اور مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سیکھنے میں آسانی ہو۔

     

     

    ڈاکٹر چوئی نے مدینہ کی اسلامک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ جنوبی کوریا کی ایک یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز اور عربی کے لیکچرار ہیں۔

    یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب جنوبی کوریا میں مسلمانوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے، گو کہ مسلمان اقلیت میں ہیں لیکن پچھلی ایک دہائی میں ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

    کورین مسلم فیڈریشن کے اندازے کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا میں 2 لاکھ مسلمان ہیں جو کہ کُل آبادی کا صرف 0.38 فیصد ہیں۔ان میں زیادہ تر مسلمان وہ طالبعلم اور ملازمین ہیں جو کہ ترکی، پاکستان اور ازبکستان سے آئے اور اب جنوبی کوریا کی شہریت اختیار کرلی۔

  • آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    راولپنڈی :آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے الوداعی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

  • نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:رانا ثنااللہ

    نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:اطلاعات کے مطابق نواز لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں اور پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نواز شریف ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا اور وہ جب واپس آنا چاہیں گے آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی نوازشریف کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی چاہتی ہے اور پارٹی کا فیصلہ ہے کہ جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے، اگرکسی وجہ سے نوازشریف نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ ہمارے سینئرترین شہبازشریف ہیں۔

    ادھر رانا ثنااللہ کے اس بیان کے بعد ان خبروں کی تصدیق اور تقویت ملتی ہے کہ جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نواز لیگ میں وزیراعظم کے لیے ایک سرد جنگ چل رہی ہے ، مریم نوازخود وزیراعظم بننا چاہتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز یہ سمجھتی ہیں کہ اگرشہبازشریف وزیراعظم بن گئے تو ایک تو وہ غیر فعال ہوجائیں گی دوسرا شہبازشریف اپنے آپ کوایڈجسٹ کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رکھیں گے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ایسی صورت میں نوازشریف اور مریم نواز کی علامتی حیثیت کے سوا کچھ نہیں

  • میرےعزیزہم وطنو:ہرسال لاکھوں کنکشن بڑھ رہے ہیں‌:   سردی میں لوڈشیڈنگ کےمسائل دنیا بھرمیں ہیں:حماد اظہر

    میرےعزیزہم وطنو:ہرسال لاکھوں کنکشن بڑھ رہے ہیں‌: سردی میں لوڈشیڈنگ کےمسائل دنیا بھرمیں ہیں:حماد اظہر

    اسلام آباد:میرے عزیزہم وطنو:ہرسال لاکھوں کنکشن بڑھ رہے ہیں‌:سردی میں لوڈشیڈنگ کے مسائل دنیا بھر میں ہیں :اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، سردیوں میں دیگر سیکٹرز کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے، 10 سے 11 کارگو آئیں گے، سسٹم میں گیس کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    دوسری جانب ایم ڈی ایس ایس جی سی سے ملاقات کے بعد ایم این اے آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی کے ضلع جنوبی کے معاملات بہتر ہوجائیں گے، ڈیفنس لیاری اور سائٹ کے لئے الگ سے لائن ڈالی جا رہی ہے، ایم ڈی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انڈسٹری کے اسٹے آرڈر کے خلاف سوئی سدرن عدالت کا راستہ اپنائے گا۔

    آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام نے بتایا کہ 7 لاکھ غیر قانونی کنیکشنز ہیں، جس سے بلنگ کا نقصان ہو رہا ہے، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آئندہ سالوں میں سلینڈرز کے استعمال کی طرف جانا پڑسکتا ہے، کل سے پریشر میں بہتری آئے گی۔

    یاد رہےکہ گیس لوڈشیڈنگ دنیا کے ان ممالک میں ہورہی ہے جہاں کبھی یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ، یورپ ، مغرب اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں جہاں گیس کے ذخائر کی فراوانی ہے وہاں بھی ڈیمانڈ اتنی بڑھ گئی ہےکہ حکومتوں کو لوڈ شیڈنگ کرنا پڑرہی ہے

  • وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے

    وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے

    پشاور: وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی شکست کے معاملے پر الیکشن سے قبل رکن اسمبلی ہشام انعام کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظرعام پر آگیا ہے

    تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے بلدیاتی الیکشن سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں لکی مروت میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی نشاندہی کی تھی۔

    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں علی امین گنڈا پورکے من پسند امید وار بری طرح ہار گئے جبکہ علی امین کے من پسند لوگوں کے مقابل میرے لوگ جیت گئے۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو جیتے ہوئے امید وار دوں گا لیکن پارٹی میں مجھے میرا مقام ملنا چاہیے۔

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرس میں کہا ہے کہ ہشام انعام اللہ کو پارٹی سے بھی نکالوں گا۔ہشام انعام اللہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ گورنر کے پی شاہ فرمان اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے سازش کر کے مجھے وزارت سے ہٹوایا۔

    ہشام انعام نے وزیراعظم کے نام خط میں لکھا تھا کہ میرے حلقے میں علی امین گنڈا پور نے میرے سیاسی مخالفین کو پار ٹی ٹکٹ دیا اور لکی مروت میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں تھا، میرے سیاسی دوست پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے بجائے ٹکٹ کسی عام شخص کو دیا گیا۔

    ہشام انعام کا خط میں کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما کو اس طرح خلاف ورزی کے لیے چھوڑنا پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے، مجھے پارٹی سے نکالنے کے لیے میرے علاقے میں پارٹی کی بدنامی کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے خط میں وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لیے نوٹس لیا جائے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) تحصیل چیئرمین کی 18 اور سٹی میئر کی 3 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، اے این پی نے میئر کی ایک اور تحصیل کونسل کی 5 نشستیں جیتیں، تحریک انصاف نے تحصیل چیئرمین کی 13، آزاد امیدوار 8، ن لیگ 3، جماعت اسلامی 2، پی پی اور تحریک اصلاحات کو ایک ایک نشست ملی۔

  • گوگل کا معین اختر کو شاندار خراج تحسین

    گوگل کا معین اختر کو شاندار خراج تحسین

    کراچی : پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کراچی کے فنکار، میزبان اور مزاحیہ اداکار موئن اختر کی 72 ویں سالگرہ پر گوگل نے اپنے خاکے (ڈوڈل) سے انہیں ایک شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    جیسے ہی 23 دسمبر کا دن ختم ہوا رات بارہ بجے کےبعد گوگل کے اسکرین پر موئن اختر کا ڈوڈل نمایاں ہوگیا۔ گوگل نے کئی ماڈلوں کے ٹی وی پر اپنا نام اور موئن اختر کے کرداروں والی تصاویر دکھائی ہیں۔‎
    موئن اختر اپنے زبردست مشاہدے ٹائمنگ، ذہانت اور برجستہ اداکار کی باعث نہ صرف پاک وہند بلکہ دنیا بھر میں عالمی شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے لاتعداد ڈراموں، اسٹیج شو، فلموں اور دیگر پلیٹ فارم پر اپنے فن کا جادو جگایا۔ انور مقصود کے لکھے ہوئے شاندار پروگرام لوز ٹاک میں انہوں ںے سینکڑوں کردار ادا کئے جو ایک سے بڑھ کر ایک تھے اور امر ہوگئے۔‎
    24 دسمبر 1950 میں کراچی میں پیدا ہونے والے موئن اختر نے 14 برس کی عمر سے ہی تھیئٹر پر کام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے شیکسپیئر کے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی۔ پی ٹی وی پر انتظار فرمائیے میں موئن اخترکا کردار بہت سراہا گیا ۔

    ان کے مشہور ڈراموں میں روزی، بکرا قسطوں پہ، کچھ کچھ سچ مچ، آنگن ٹیڑھا، بندرروڈ سے کیماڑی، مرزا اور حمیدہ، ہاف پلیٹ، اور لاتعداد اسٹیج پروگرام بھی قابلِ ذکر ہے۔ اس کے علاوہ موئن اختر بہت اچھے گلوکار بھی تھے۔‎
    22 اپریل 2011 کو ہارٹ اٹیک سے موئن اختر اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔