Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت جنگ کے موڈ میں ہے؟:بھارت نے پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر روسی میزائل ایس- 400 لگا دیئے

    بھارت جنگ کے موڈ میں ہے؟:بھارت نے پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر روسی میزائل ایس- 400 لگا دیئے

    لاہور:کیا بھارت واقعی جنگ کے موڈ میں ہے:بھارت نےپنجاب سیکٹر میں روسی میزائل دفاعی نظام ایس – 400 لگادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین سے خطرات کا بہانہ بناکر بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 کی تنصیب شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بھارت کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی ہے اور دفاعی نظام کے پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں ماہ مکمل ہوجائے گی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں لگایا جا رہا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں آپریشنل ہوجائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل دفاعی نظام کا پہلا اسکواڈرن سمندری اور فضائی راستے سے پہنچایا جا رہا ہے جسے تیزی سے متعلقہ مقام پر نصب کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھارت پہنچے تھے جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا تھاکہ بھارت کو رواں ماہ روسی میزائل سسٹم ایس 400 کی ترسیل شروع ہوگئی ہیں جو اب جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود بھارت نے روس کے ساتھ 2018 میں5 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کا 5.5 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔

    بھارتی پنجاب کی وہ سرحد جوپاکستان کے پنجاب سے ملتی ہے وہاں بھارتی فوج کی نقل وحرکت بھی دیکھی گئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کی مشرقی سرحدوں پردباوبڑھا کرپاکستان کی مغربی سرحدوں یعنی افغانستان کے بارڈر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے تاکہ بھارت نوازدہشت گردوں کو کور مل سکے

    یہ بھی اطلاعات ہ یں کہ بھارت پاکستان اور افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت کے درمیان غلطی فہمیاں پیدا کرنے کےلیے کوشاں ہے اور اس کی خفیہ ایجنسیاں اتحادی ممالک سے ملک کرپاکستان کی افغانستان میں گرفت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق یہ بھی کنفرم اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پردباو بڑھا کرموجودہ حکومت کے لیے پریشانیاں پیدا کرکے حکومت مخالف اتحاد کی جدوجہد کو کمک پہنچانا چاہتا ہے ،

  • پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے:یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ :فواد چوہدری

    پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے:یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ :فواد چوہدری

    اسلام آباد:پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے اور پی ٹی آئی کے مقابلے میں پی ڈی ایم اتحاد:جوشکست کا سبب بنا:اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی،فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا پاکستان کی بدقسمتی کی بات ہوگی،

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی،ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا،ہر حلقے کی اپنی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے، مینجمنٹ ایشو کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں الیکشن ہارے ہیں۔ایک حلقے میں ایک ہی پارٹی کے چار، چار لوگ الیکشن لڑیں گے تو شکست ہی ہوگی،سیاسی بونے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے بول رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کےبعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ری پلیسمنٹ اگر جے یو آئی ہے تو پھر سوچنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے کہ اپنے آپ کو منظم کریں، کارکنوں کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کو مضبوط کریں، پی ٹی آئی تنہا قومی جماعت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری کی گفتگو سے مایوسی ہوئی، لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی ، ان کی امید ہوتی ہے تو یہ بوٹ پالش لےکر پہنچ جاتےہیں، امید پوری نہ ہوتو جلسوں میں الزامات لگاتےہیں، یہ لوگ اسی تنخواہ پر کام کریں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی غلطیوں‌ اور پارٹی میں مس انڈرسٹینڈنگ پر قابو پاتے ہوئے اللہ کے فضل سے اگلی حکومت بنائے گی . یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمعاشی اشاریے مثبت ہیں،کسانوں کو بھی اضافی آمدنی ملی ہے،کپاس کی فصل کی پیداوار میں19.5 فیصداضافہ متوقع ہے، تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جبکہ کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے اورانکم ٹیکس میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سےمتعلق ٹینڈر جاری کرے،کابینہ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بات کی گئی ہے، نوازشریف اورزرداری دورکا 55 ارب ڈالر کا قرض واپس کرچکےہیں، آئی پی پیز کےمہنگےمعاہدےکرکے پاکستان کو نقصان پہنچایاگیا، مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا،34ارب روپے کی آئی پی پیز کو ادائیگی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ اوآئی سی اجلاس بھی پاکستان میں ہوگا،ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے، ن لیگ دورمیں بجلی کےمہنگے پلانٹس لگائےگئے اور اب یہ لوگ ہمیں معیشت ٹھیک کرنےکابھاشن دیتےہیں،نوازشریف اورزرداری دور کےقرضوں کی قسطیں ادا کررہےہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی پیداوار 5 لاکھ تک لےجانا چاہتےہیں،اس وقت پاکستان میں 2 لاکھ40 ہزار گاڑیاں بن رہی ہیں، گزشتہ 2 سال میں کارساز کمپنیاں 5 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، اب 85 فیصد موٹرسائیکل پاکستان میں ہی تیار ہورہے ہیں، بجلی اورڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، روزگارکےمواقع پیداہورہےہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظورکرلیا گیا ہے، یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے ، 18ویں ترمیم کےبعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، سندھ میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا فروخت ہورہا ہے، زرمبادلہ کےذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے، قومی فوڈ سکیورٹی کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

  • اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

    اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

    ڈیووس:اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی رہنماؤں، دولت مندوں ، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کا سالانہ اجلاس جسے ’’ ورلڈ اکنامک فورم‘ کہا جاتا ہے، اس سال کورونا کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    ورلڈ اکنامک فورم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ڈیووس عالمی اقتصادی فورم ، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا اپنا سالانہ اجلاس اومیکرون کے پھیلاؤ کے سلسلے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے سبب ملتوی کر رہا ہے۔عالمی اقتصادی فورم نے اس اجلاس کو موسم گرما میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اجلاس سترہ جنوری سے اکیس جنوری تک ہونے والا تھا جس کا مقصد اقتصادی، سیاسی، ماحولیاتی اور دیگر کئی مسائل وموضوعات کا جائزہ لینا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے اس اجلاس کوکورونا کے نئے ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد عائد کی جانے والی جدید پابندیوں کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے میئر نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہنگامی حالت کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کورونا کا پھیلاؤ شروع ہونے کے بعد سے پیر کو کورونا کے نئے مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے ۔اومیکرون کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے امریکی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو کورونا سے متعلق پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں جنوری کے پہلے تین ہفتوں کے لیے آنلائن کلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے تین جنوری سے شروع ہونے والے نئے سمسٹر کے پہلے دو ہفتوں کے لیے آن لائن کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پرنسٹن، کارنیل اور مڈل بیری یونیورسٹیاں اپنے امتحانات آنلائن منعقد کریں گی ۔ نیویارک یونیورسٹی نے تمام غیر ضروری اجتماعات کو منسوخ کر دیا ہے اوراساتذہ کو فاصلاتی امتحان لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے سال کی تعطیلات کے موقع پرامریکہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث اس ملک کے شہریوں میں نئے سال کی تقریبات کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ای بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے اکثر علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں میں نوے فیصد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں ۔

    امریکا میں بیماریوں کے کنٹرول کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں زیادہ تیزی آسکتی ہے۔اب تک جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں پانچ کروڑ سترہ لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلاء ہوئے ہیں اوران میں سے آٹھ لاکھ ستائیس ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اسی کے ساتھ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرین کی تعداد چھتیس سے بہتر گھنٹے کے اندر دوگنی ہورہی ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات میں عوام کے تعاون پر مشکور ہیں : ڈپٹی کمشنر

    بلدیاتی انتخابات میں عوام کے تعاون پر مشکور ہیں : ڈپٹی کمشنر

    چارسدہ( ) الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی الیکشن کمیشن کے احکامات پر بلدیاتی انتخابات 2021 کی چارسدہ میں پرامن اور غیر جانبدار انعقاد پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے چارسدہ کے عوام سمیت تمام سرکاری محکموں کوخراج تحسین پیش کیا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری اداروں نے ضلع کی بہتری کے لئے دن رات محنت کرکے پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا ،پولیس اور صحافی برادری سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکاروں نے بھی ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار اد ا کیا ہے ۔ 

    چارسدہ میں 19دسمبر کو احتتام پذیر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب پرامن اور غیر جانبدار انعقاد پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے انتخابات کے انتظامات مکمل کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے افسران اور دیگر اہلکاروں جن میں تمام ریٹرننگ افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ الیکشن، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ بلدیات، محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ و پاپولیشن، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ریونیو اہلکاروں سمیت تمام ایل ایچ ڈبلیو کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے گزشتہ چند روز سے مسلسل دن رات محنت کرکے ضلع بھرمیں پرامن اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کوممکن بنائے ۔
     
    ضلع بھر سے 25سو کے قریب امیدواروں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا جبکہ19دسمبر کے دن کے لئے 10لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لی گئی تھے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے چارسدہ پولیس نے ایک بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع میں 732پولنگ سٹیشن جن میں 437 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس تھے کے لئے مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی جبکہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس سے الیکشن میٹرئل کے موقع پر بھی بہترین سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ہزار پولیس اہلکاروں نے انتخابات کی سیکورٹی میں حصہ لیا جس پر ڈپٹی کمشنر اور چارسدہ کے عوام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادر خان کا شکریہ ادا کیا ۔

    اسی طرح چارسدہ کے صحافی برادری نے بھی غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد اور ضلع میں ایک جمہوری عمل مکمل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جس پر ضلعی انتظامیہ ان کی بے حد مشکور ہیں ۔

     دوسری جانب چارسدہ کے عوام نے حصوصی طور پر ضلع انتظامیہ کے ہر آواز پر لبیک کرتے ہوئے پرامن اور ایک ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران ان کے بے حد مشکور ہیں 

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی عدالتی مفروروں و منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی عدالتی مفروروں و منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

    *سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی عدالتی مفر وروں۔ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی،5 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں لہن شراب اور اسلحہ برآمد*
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم عطا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری صاحب خان خوارہ نے عدالتی مفروروں۔شراب فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں شراب ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے ملزم محمد اصغر سکنہ مقام حیات اور محمد الیاس گجر سکنہ سلیم پارک سے 200لیٹر اور امجد سکنہ منور ٹاؤن سے 15لیٹر شراب برآمد جبکہ محمد شعیب بلوچ سکنہ 92 شمالی سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا اسی طرح عدالتی مفر ور تنویر ملاح سکنہ فاطمہ جناح کالونی کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور کیٹگری اے کے اشتہار ی محمد طارق سکنہ جوئیہ کالونی کو گرفتارکر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے

  • لندن ہائی کورٹ کا دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کوسابقہ اہلیہ کو554 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

    لندن ہائی کورٹ کا دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کوسابقہ اہلیہ کو554 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

    لندن :لندن ہائی کورٹ کا دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کوسابقہ اہلیہ کو554 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم ،اطلاعات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو لندن کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ ​​بیوی کے ساتھ اپنے دو بچوں کی تحویل میں ہونے والی خداندانی چپلقش کو طے کرنے کے لیے 554 ملین پاؤنڈ ($733 ملین) سے زیادہ رقم فراہم کریں

    عدالت کا کہنا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن شہزادی حیا بنت الحسین اور اس جوڑے کے دو بچوں کو ملنے والے بڑے ایوارڈ کا بڑا حصہ ان کی زندگی بھر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے

    لندن ہائی کورٹ کے جج نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ یہ رقم صرف "سابقہ اہلیہ سیکیورٹی کے علاوہ اپنے لیے کوئی ایوارڈ نہیں مانگ رہی ہے”اس کے ساتھ ساتھ جوہتک عزت ہوئی ہے اس کا ازالہ بھی مقصود ہے

    لندن ہائی کورٹ نے شیخ محمد کو ہدایت کی کہ وہ حیا کو اپنی برطانوی رہائش کی دیکھ بھال کے لیے تین ماہ کے اندر 251.5 ملین پاؤنڈز کی یکمشت ادائیگی کرے، اس رقم کو پورا کرنے کے لیے جو اس نے کہا کہ وہ زیورات اور ریس کے گھوڑوں کے لیے واجب الادا ہے، اور اس کے مستقبل کے حفاظتی اخراجات کے لیے بھی یہی حکم ہے

    یاد رہےکہ شیخ محمد جو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم ہیں، کو یہ بھی کہا گیا کہ وہ 14 سالہ جلیلہ اور 9 سالہ زید کی تعلیم کے لیے 3 ملین پاؤنڈ اور 9.6 ملین پاؤنڈ بقایا جات میں فراہم کریں۔ اس سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال اور بالغ ہونے پر ان کی حفاظت کے لیے سالانہ 11.2 ملین پاؤنڈ ادا کرے۔

    ان ادائیگیوں کی ضمانت 290 ملین پاؤنڈ سیکیورٹی کے ذریعے دی جائے گی جو HSBC بینک کے پاس ہے۔ ، لندن کے کچھ وکلاء کے خیال میں انگلش فیملی کورٹ کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا عوامی ایوارڈ مانے جانے کے باوجود، حیا نے اصل میں مانگے گئے 1.4 بلین پاؤنڈز میں سے نصف سے بھی کم تقاضا کیا ہے

    تقریباً سات گھنٹے کی گواہی کے دوران، 47 سالہ حیا نے کہا کہ ایک بار کی ایک بڑی ادائیگی صاف وقفے کی اجازت دے گی اور شیخ کی اس پر اور ان کے بچوں کی گرفت کو ختم کر دے گی۔

    "میں واقعی آزاد ہونا چاہتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ وہ آزاد ہوں،” اس نے عدالت کو بتایا۔

    لندن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد شیخ کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے "ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کے بچوں کو فراہم کیا جائے” اور میڈیا سے کہا کہ وہ ان کی رازداری کا احترام کریں۔ حیا کے وکیل نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ یہ قانونی لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب شہزادی اپریل 2019 میں اپنے ایک محافظ کے ساتھ افیئر شروع کرنے کے بعد، اور اس کے ایک ماہ بعد جب اس نے شیخ سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا، اپنی حفاظت کے خوف سے برطانیہ بھاگ گئی۔

    برطانیہ میں ایک ہائی کورٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد المکتوم نے اپنی سابقہ اہلیہ اردن کی شہزادی حیا کا فون ہیک کرنے کا حکم دے کر برطانوی نظامِ انصاف میں مداخلت کی ہے۔

    اس کے علاوہ عدالت کے مطابق طلاق اور تحویل کے کیس میں اُن کے وکلا بیرونیس فیونا شیکلٹن اور نک مینرز کے فونز پر بھی حملے کیے گئے۔شہزادی حیا کا کہنا ہے کہ اس انکشاف نے اُنھیں خوف اور ‘شکار بننے’ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔

    ہائی کورٹ کا فیصلہ شیخ محمد کے لیے دھچکا ہے اور اپنے خاندان کی خواتین سے اُن کے رویے کے متعلق ایک نیا انکشاف ہے۔

    بدھ کی سہ پہر شائع ہونے والے فیصلے میں اس ہیکنگ کو ‘(برطانیہ) کے ملکی فوجداری قانون کی سلسلہ وار خلاف ورزی)’، ‘بنیادی عمومی قانون اور یورپی کنوشن برائے انسانی حقوق’، عدالت کی کارروائی اور ماں کے حقِ انصاف تک رسائی میں مداخلت’ اور سربراہِ مملک کی جانب سے ‘طاقت کا بے جا استعمال’ قرار دیا گیا ہے۔

     

    ہائی کورٹ کے فیملی ڈویژن کے صدر نے پایا کہ ‘ماں (شہزادی حیا)، اُن کے دو وکلا، اُن کے پرسنل اسسٹنٹ اور اُن کے سکیورٹی عملے کے دو اہلکاروں کو جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے یا تو کامیاب ہیکنگ کا نشانہ بنایا گیا یا پھر اس کی کوشش کی گئی۔ یہ سافٹ ویئر پیگاسس کہلاتا ہے اور ایک اسرائیلی کمپنی دی این ایس او گروپ کا ہے۔’

    عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ جاسوسی ‘ شیخ محمد کے ملازمین یا ایجنٹس، امارتِ دبئی یا (متحدہ عرب امارات) نے کی اور یہ جاسوسی والد کے واضح یا اشارتاً حکم کے تحت کی گئی۔’

    حیا نے طلاق کے بعد صلح کی طرف توجہ نہ دی ۔ اس نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی، لیکن ان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک کی سابقہ ​​بیوی ہونے کے ناطے اربوں روپے مانگنے کی حقدار تو ہے

    شیخ کے وکیل نائجل ڈائر نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ "ماں کے مالی دعوے، اور جس قدر امداد کی تلاش کی جا رہی ہے، وہ بہت زیادہ ہیں‌
    مگرعدالت نے شیخ محمد کے وکیل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے یہ رقم فوری ادا کرنے کا حکم دیا تھا

  • تمبا کو نوشی کے صحت پر پڑنے والے اثرات و نقصانات.تحریر:ام سلمیٰ

    تمباکو نوشی چھوڑیں اگر آپ کی صحت پر پڑنے والے اثرات کو آپ جان جائیں گے تو آپکے لیے مدد گار ہوگا کے آپ تمبا کو نوشی چھوڑ سکیں.

    تمباکو نوشی جسم کے تقریباً ہر عضو کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ان میں سے کچھ بہت زیادہ نقصان دہ اور منفی اثرات فوری طور پر ہوتے ہیں۔ اپنے جسم کے مختلف حصوں پر سگریٹ نوشی کے صحت کے اثرات کی معلومات ضرور رکھیں.

    سگریٹ سے نکلنے والی نکوٹین ہیروئن کی طرح نشہ آور ہے۔ نکوٹین کی لت کو شکست دینا مشکل ہے کیونکہ یہ آپ کے دماغ کو بدل دیتا ہے۔ دماغ تمباکو سے نیکوٹین کی بڑی مقدار کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اضافی نکوٹین ریسیپٹرز تیار کرتا ہے۔ جب دماغ نیکوٹین حاصل کرنا بند کر دیتا ہے جس کی وہ عادت تھی، نتیجہ نکوٹین کا اخراج ہوتا ہے۔ آپ فکر مند، چڑچڑے، اور نیکوٹین کی شدید خواہش محسوس کر سکتے ہیں۔
    آپکی سماعت کے لیے نقصان دہ ہے تمباکو نوشی.

    تمباکو نوشی کا ایک اثر کوکلیا کو آکسیجن کی فراہمی میں کمی ہے، جو اندرونی کان میں گھونگھے کی شکل کا عضو ہے۔ اس کے نتیجے میں کوکلیا کو مستقل نقصان آپکی سماعت کو نقصان پہنچا سکتا ہے.

    تمباکو نوشی آنکھوں میں جسمانی تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے جو آپ کی بینائی کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے۔ سگریٹ سے نکلنے والے نکوٹین کے اثرات میں سے ایک ایسے کیمیکل کی پیداوار کو محدود کرتا ہے جو آپ کو رات کو دیکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، تمباکو نوشی آپ کے موتیابند اندھے پن کا باعث بن سکتے ہیں.

    تمباکو نوشی آپ کے منہ سے ایک ٹول ٹیکس لیتی ہے. تمباکو نوشی کرنے والوں کو غیر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زیادہ منہ کی صحت کے مسائل ہوتے ہیں، جیسے منہ کے زخم، السر اور مسوڑھوں کی بیماری۔ چھوٹی عمر میں آپ کو گہا ہونے اور دانتوں سے محروم ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ آپ کو منہ اور گلے کے کینسر ہونے کا بھی زیادہ امکان ہے۔

    تمباکو نوشی آپ کی جلد کو خشک کرنے اور لچک کھونے کا سبب بن سکتی ہے، جس سے جھریاں اور اسٹریچ مارکس ہو سکتے ہیں۔ آپ کی جلد کا رنگ پھیکا اور خاکستری ہو سکتا ہے۔ آپ کے 30 کی دہائی کے اوائل تک، آپ کے منہ اور آنکھوں کے گرد جھریاں آنا شروع ہو سکتی ہیں،

    تناؤ کا شکار دل
    تمباکو نوشی آپ کے بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے اور آپ کے دل پر دباؤ ڈالتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، دل پر دباؤ اسے کمزور کر سکتا ہے، جس سے یہ آپ کے جسم کے دوسرے حصوں میں خون پمپ کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ سانس لینے والے سگریٹ کے دھوئیں سے کاربن مونو آکسائیڈ بھی آکسیجن کی کمی کا باعث بنتی ہے، جس سے دل کا کام مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ اس سے دل کے دورے سمیت امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    تمباکو نوشی آپ کے خون کو گاڑھا اور چپچپا بنا دیتی ہے۔ خون جتنا گاڑھا ہوگا، آپ کے دل کو اسے آپ کے جسم کے ارد گرد منتقل کرنے کے لیے اتنا ہی سخت کام کرنا پڑے گا۔ گاڑھے خون کے جمنے کا بھی زیادہ امکان رکھتا ہے جو آپ کے دل، دماغ اور ٹانگوں میں خون کے بہاؤ کو روکتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، گاڑھا خون آپ کی خون کی نالیوں کی نازک استر کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ نقصان آپ کے دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

    چربی کے ذخائر
    تمباکو نوشی خون میں گردش کرنے والے کولیسٹرول اور غیر صحت بخش چربی کو بڑھاتی ہے، جس سے غیر صحت بخش چربی کے ذخائر آپ کے جسم میں پیدا ہوتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، کولیسٹرول، چکنائی اور دیگر ملبہ آپ کی شریانوں کی دیواروں پر جمع ہو جاتا ہے۔ یہ بلڈ اپ شریانوں کو تنگ کرتا ہے اور دل، دماغ اور ٹانگوں میں خون کے عام بہاؤ کو روکتا ہے۔ دل یا دماغ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ہارٹ اٹیک یا فالج کا سبب بن سکتی ہے۔

    تمباکو نوشی آپ کے پھیپھڑوں کے چھوٹے ایئر ویز اور ٹشوز میں سوزش کا پیدا کرتی ہے۔ آپ کی طبعیت میں گھرگھراہٹ کا سبب بن سکتی ہے یا آپ سانس لینے میں تکلیف محسوس کر سکتے ہے۔ مسلسل سوزش سے داغ کے ٹشو بنتے ہیں، جو آپ کے پھیپھڑوں اور ایئر ویز میں جسمانی تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں جو سانس لینے میں مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔ پھیپھڑوں کی جلن اور آپ کو بلغم کے ساتھ دائمی کھانسی ہو سکتی ہے۔

    تمباکو نوشی پھیپھڑوں میں ہوا کے چھوٹے تھیلے یا الیوولی کو تباہ کر دیتی ہے جو آکسیجن کے تبادلے کی اجازت دیتے ہیں۔ جب آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، تو آپ ان میں سے کچھ ہوا کے تھیلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ الیوولی واپس نہیں بڑھتے ہیں، لہذا جب آپ انہیں تباہ کرتے ہیں، تو آپ نے اپنے پھیپھڑوں کا ایک حصہ مستقل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ جب کافی مقدار میں الیوولی کو تباہ کر دیا جاتا ہے، تو بیماری ایمفیسیما تیار ہوتی ہے۔ ایمفیسیما سانس کی شدید قلت کا باعث بنتا ہے اور موت کا باعث بن سکتا ہے۔

    سیلیا اور سانس کے انفیکشن
    آپ کے ایئر ویز پر چھوٹے برش جیسے بال ہیں، جسے سیلیا کہتے ہیں۔ سیلیا بلغم اور گندگی کو صاف کرتا ہے تاکہ آپ کے پھیپھڑے صاف رہیں۔ تمباکو نوشی عارضی طور پر مفلوج کردیتی ہے اور یہاں تک کہ سیلیا کو مار دیتی ہے۔ اس سے آپ کو انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی غیر تمباکو نوشیوں کے مقابلے میں زیادہ نزلہ زکام اور سانس کے انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔

    آپ کا جسم ایسے خلیوں سے بنا ہے جن میں جینیاتی مواد، یا DNA ہوتا ہے، جو سیل کی نشوونما اور کام کے لیے "ہدایت دستی” کے طور پر کام کرتا ہے۔ سگریٹ کا ہر ایک پف آپ کے ڈی این اے کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جب ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے، تو "ہدایت دستی” میں گڑبڑ ہو جاتی ہے، اور خلیہ کنٹرول سے باہر ہونا شروع کر سکتا ہے اور کینسر کا ٹیومر بنا سکتا ہے۔ آپ کا جسم اس نقصان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے جو تمباکو نوشی آپ کے ڈی این اے کو کرتا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ، تمباکو نوشی اس مرمت کے نظام کو ختم کر سکتی ہے اور کینسر (جیسے پھیپھڑوں کا کینسر) کا باعث بنتی ہے۔ کینسر کی تمام اموات میں سے ایک تہائی تمباکو کی وجہ سے ہوتی ہے۔

    پیٹ اور ہارمونز
    پیٹ
    تمباکو نوشی آپ کے لیے خراب کیوں ہے ایک اور وجہ کی ضرورت ہے؟ بڑا پیٹ۔ تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں بڑے پیٹ اور کم عضلات ہوتے ہیں۔ ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، چاہے وہ ہر روز سگریٹ نوشی نہ کریں۔ تمباکو نوشی بھی ذیابیطس پر قابو پانا مشکل بنا دیتی ہے جب آپ اسے پہلے سے ہی پکڑ لیتے ہیں۔ ذیابیطس ایک سنگین بیماری ہے جو اندھے پن، دل کی بیماری، گردے کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

    ایسٹروجن کی کم سطح
    تمباکو نوشی خواتین میں ایسٹروجن کی سطح کو کم کرتی ہے۔ ایسٹروجن کی کم سطح خشک جلد، پتلے بالوں اور یادداشت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کو حاملہ ہونے اور صحت مند بچہ پیدا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ تمباکو نوشی بھی جلدی رجونورتی کا باعث بن سکتی ہے، جس سے آپ کو بعض بیماریوں (جیسے دل کی بیماری) ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    چھوڑنے کے فوائد
    تمباکو نوشی چھوڑنے سے آپ کے جسم کے بیشتر بڑے حصوں میں مدد مل سکتی ہے آپ کے دماغ سے لے کر آپ کے ڈی این اے تک۔کوشش کریں گے ہمت کریں گے تو ضرور اسکو چھوڑ سکیں گے۔سوچ ضروری ہے اتنے نقصانات جاننے کے بعد کوئی کیسے تمبا کو نوشی کر سکتا ہے کون اپنے آپ کو اتنا نقصان دے سکتا ہے کوئی عقلمند انسان نہں.

    Twitter handle
    @umesalma_

  • بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا

    بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا

    نئی دہلی :بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا ،اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے دیہات میں چند دن قبل کتوں نے ایک بندر کے بچے کو مارا تھا جس کے بعد سے بندر اب تک سینکڑوں کتے مار چکے ہیں۔

    بھارت کے دو دیہاتوں میں جانوروں کے درمیان خونریز جنگ جاری ہے جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے طور پر 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ہلاک کر دیا ہے۔

    سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر مارا جس کے بعد بندر غضب ناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر مار رہے ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے، یہ سارا منظر دیکھ کرعوام دہشت زدہ ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔

    ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین بھی علاقے میں پہنچ چکے ہیں لیکن وہ اب تک ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں سکے۔

    یہ علاقہ مہاراشٹر ریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔ لاول نامی گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کتوں نے ایک بندر کے بچے کو گھیر کر مار دیا تھا جس کے بعد دونوں جانوروں کے گروہوں میں زبردست جھڑپ جاری ہے۔

  • کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان

    کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان

    جاتی امرا :کے پی سے ن لیگ اپنے اختتام کے قریب:اگلے مرحلے میں مکمل صفایا ہونے کا امکان،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی قیادت اس وقت سخت پریشان ہے اورن لیگ میں پریشانی مزید بڑھ رہی ہے،اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کو کے پی کے بلدیاتی انتخاب میں جوشکست ہوئی ہے اس شکست نے پارٹی کے وجود کوخطرے میں‌ ڈال دیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطاق نوازشریف نے اس شکست کا نوٹس لیا ہے اورپارٹی کوہدایت کی ہےکہ وہ شکست کے اسباب نوٹ کرکے لندن روانہ کریں ، ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پارٹی ویسے ہی دو گروہوں میں واضح تقسیم ہوتی ہوئی نظر آتی ہے ، ن لیگ اور ش لیگ کی صورت میں سامنے آنے والے گروہوں کے بعد اب پارٹی پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے

    کے پی میں 64 میں سے صرف 3 نشستیں حاصل کرنے کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے ، ن لیگ نے جو تین نشستیں حاصل کی ہیں ان میں ن لیگ کوجمیعت علما اسلام فضل الرحمان،جمعیت علمائے اسلام نورانی گروپ ، جمعیت علمائے اسلام نیازی گروپ،مرکزی جعمیت اہلحدیث، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،پی ٹی ایم سمیت ایک درجن کے قریب علاقائی جماعتوں نے سپورٹ کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی اتحاد نے جے یو آئی ف کو کے پی میں‌ سپورٹ کرکے حکومت کوٹف ٹائم دیا ہے،

    ادھر انہیں حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے۔

    شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے،ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے فیز کی ناکامی پر خوش ہونے والے کل ہماری جیت پر آنسو بہاتے ملیں گے، خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا، عمران خان پاکستانی عوام کے واحد امید ہیں۔

    اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران نیازی نے خیبر پختونخوا کی شکست کا نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور انتقامی ایجنڈے پر کام کیا۔ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام کی ضرورت کی اشیا کو منافع خوروں کے ہاتھوں میں دے کر سٹہ بازی کروائی۔

  • یہ ماننا پڑے گا کہ امریکی فوج میں بھی انتہا پسند عناصرموجود ہیں : پینٹا گون

    یہ ماننا پڑے گا کہ امریکی فوج میں بھی انتہا پسند عناصرموجود ہیں : پینٹا گون

    واشنگٹن : یہ ماننا پڑے گا کہ امریکی فوج میں بھی انتہا پسند عناصرموجود ہیں : امریکہ کے محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ امریکی فوج کے تقریباً 100 ارکان نے گذشتہ ایک سال کے دوران کسی نہ کسی قسم کی ’ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمی‘ میں حصہ لیا۔

    پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے فروری 2021 میں اپنی صفوں کے اندر انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے سے متعلق محکمہ دفاع کی پالیسیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔

    یہ فیصلہ اس انکشاف کے بعد کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے رواں برس چھ جنوری کو امریکہ میں کیپٹل ہل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔

    لائیڈ آسٹن نے پیر کو انتہا پسندانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ جاری کرنے کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ محکمہ دفاع سے منسلک مردوں اور خواتین کی بھاری اکثریت اس ملک کی عزت اور دیانت داری کے ساتھ خدمت کرتی ہے

    لائیڈ آسٹن نے کہا کہ وہ اس حلف کا احترام کرتے ہیں جو انہوں نے امریکہ کے آئین کی حمایت اور دفاع کے لیے اٹھایا تھا۔

    ہم سمجھتے ہیں کہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر صرف چند لوگ اس حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

    دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا: ’جائزے سے پتہ چلا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران امریکی فوج کے ’تقریباً 100‘ حاضر سروس یا ریزرو اراکین نے ممنوعہ انتہا پسندسرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

    تاہم انہوں نے یہ واضح کرنے سے انکار کر دیا کہ وہ کس قسم کی سرگرمی میں ملوث تھے لیکن انہوں نے ممنوعہ سرگرمیوں کی مثال کے طور پر حکومت کا تختہ الٹنے یا ’گھریلو دہشت گردی‘ کی وکالت کا حوالہ دیا۔ورکنگ گروپ نے اپنی نئی ہدایات میں مخصوص انتہا پسند گروہوں کی فہرست نہیں دی۔

    ان سفارشات میں سروس ممبران کے لیے انتہا پسند سرگرمیوں کے متعلق تربیت اور تعلیم میں اضافہ بھی شامل تھا جبکہ پینٹاگون نے سروس ممبران کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

    جان کربی نے کہا: ’اس میں خاص طور پر سوشل میڈیا کے حوالے سے رہنما اصول شامل ہیں کہ انتہا پسندانہ ممنوعہ سرگرمیوں کے حوالے سے کس چیز کی اجازت ہے اور کس کی نہیں۔‘ امریکی معاشرے کی طرح امریکی فوج بھی برسوں کی تفرقہ انگیز سیاست کے بعد سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔

    فوج کے ارکان کی ایک چھوٹی سی اقلیت نے ویکسین لگوانے کے احکامات سے انکار کر دیا ہے۔ اور کچھ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کیپٹل ہل میں چھ جنوری کو ہونے والے مہلک فساد میں حصہ لیا تھا۔

    بائیڈن انتظامیہ نے، جس نے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالا تھا، اس فساد کے بعد سال کا بیشتر حصہ انتہا پسندی کی اپنی تعریف واضح کرنے اور انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں کس قسم کی فوجی شرکت کو واضح طور پر ممنوع قرار دینے کے لیے کام کیا اور پیر کے روز نتائج پیش کیے۔

    نئی تعریف میں سوشل میڈیا پر انتہا پسند مواد کو لائیک” کرنے سے لے کر فنڈ ریزنگ یا انتہا پسند تنظیم کے لیے مظاہرہ کرنے تک سب کچھ شامل ہے۔ سزا، اگر کوئی ہے، تو وہ مقامی کمانڈر دے سکتے ہیں۔

    اس کے باوجود پینٹاگون نے پراؤڈ بوائز سے لے کر اوتھ کیپرز اور کو کلکس کلان تک کسی بھی گروپ میں شمولیت سے روک دیا ہے اور صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کی قانونی حیثیت کے بارے میں بیان دینے سے منع کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ ’اگر ہم انتہا پسند گروہوں کی فہرست لے کر آتے ہیں تو یہ شاید اتنا ہی اچھا ہوگا جتنا کہ ہم نے اسے شائع کیا تھا کیونکہ یہ گروپ تبدیل ہو جاتے ہیں۔

    تاہم امریکی دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ پیر کو اعلان کردہ پابندیوں کا مطلب یہ ہے کہ ایسے کسی بھی گروپ میں بامعنی اور فعال شرکت ناممکن ہوگی۔

    پینٹاگون کے اس اعلان سے چند ہفتے قبل امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے امریکی سروس ممبران کی انتہا پسندانہ سرگرمی کے 294 الزامات کا حوالہ دیا تھا۔

    ان میں چھ جنوری کو امریکی کیپٹل ہل میں غیر قانونی کارروائی کے 10 الزامات اور گھریلو انتہا پسندانہ تشدد میں ملوث ہونے کے 102 الزامات شامل ہیں۔ نسلی بنیادوں پر پرتشدد انتہا پسندانہ سرگرمی کے 70 الزامات اور حکومت مخالف یا اتھارٹی مخالف انتہا پسندی کے 73 الزامات بھی لگائے گئے تھے