Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان اور بھارت پھرایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں:خبریں آنا شروع ہوگئیں

    پاکستان اور بھارت پھرایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں:خبریں آنا شروع ہوگئیں

    لاہور:پاکستان اور بھارت پھرایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں:خبریں آنا شروع ہوگئیں.اطلاعات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین چیمپینز ٹرافی میں روائتی حریف پاکستان اور انڈیا (17دسمبر) کل مدمقابل ہونگے۔ مشترکہ دفاعی چیمپین ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں رابن راؤنڈ میچز کے سلسلہ میں پہلی بار ایکدوسرے کا سامنا کرینگے۔ ایشین چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ بار چیمپین ہونے کا اعزاز بھی پاکستان اور انڈیا کے پاس ہے۔ 201

    1 میں چین میں منعقد ہونے والی پہلی ایشین چیمپینز ٹرافی میں انڈیا فاتح رہا جبکہ 2012 مییںدوھا،قطر میں پاکستان ایشین چیمپینز ٹرافی کا فاتح ہوا،2013 میں جاپان میں پاکستان نے ایکبار پھر اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایشین چیمپینز ٹرافی اپنے نام کی جبکہ 2016 میں ملائشیا میں انڈیا ایکبار پھر ایشین چیمپینز ٹرافی ٹائیٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    2018 میں اومان میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا اس وقت مشترکہ چیمپین قرار پائے جب فائینل میں شدید موسم اور موسلادھار بارش نے آسٹروٹرف کو بھی کھیل کے قابل نہ رہنے دیا۔ ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں جوکہ 14 تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے، روائتی حریف پاکستان اور انڈیا کا میچ کل 17 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے دوپہر کھیلا جائیگا۔ عالمی رینکنگ میں انڈین ہاکی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان عالمی رینکنگ میں 18ویں نمبرپر موجود ہے۔

    روائتی حریف پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ شائقین ہاکی کے لئے خاصا دلچسپ اور پرجوش ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم جو کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے امتزاج سے تیار کی گئی ہے اس میں پرجوش اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ پاکستان کے کپتان اولمپین عمر بھٹہ سمیت تجربہ کار گول کیپر مظہر عباس، دفاعی کھلاڑی مبشر علی، عماد شکیل بٹ جو کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ینگ ایمرجنگ کھلاڑی بھی قرار دیئے جاچکے ہیں، حصہ لے رہے ہیں۔

    سٹرائیکرز میں جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کےکپتان رانا وحید بھی اس میچ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرینگے۔پاکستان ہاکی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ، عقیل احمد، افراز، احمد ندیم اور سلمان رزاق کو پہلی بار قومی سینئر ہاکی ٹیم میں شمولیت کا موقع ملا ہے۔ دوسری جانب انڈین سکواڈ کہنہ مشق کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

  • بلوچستان سے خوشخبری آگئی :گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان:جیت گیا کپتان

    بلوچستان سے خوشخبری آگئی :گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان:جیت گیا کپتان

    کوئٹہ:بلوچستان سے خوشخبری آگئی :گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر میں چند ہفتوں سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    اس بہت بڑی کامیابی اور خوشی کے حوالے سے دھرنا ختم کرنے کی تصدیق ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی تھی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں۔

    واضح رہے کہ گوادر تحریک کے شرکاء سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔

    گوادر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں تاکہ عوام کی فلاح کے لئے وفاقی منصوبوں کو دیکھاجاسکے ،وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے گوادرکے عوام کو یہاں بہتری نظر آئےاگر ایسانہیں ہواتو قومی مقصد حاصل نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان بلوچستان اورچیف سیکرٹری سے تفصیلی ملاقات ہوئی اورتمام امورکاجائزہ لیاگیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں 2 ڈیم سبتزئی اور شادی کوڈ ڈیم مکمل ہو چکے ہیں ان ڈیمز سے آنیوالے پانی کی شہر میں ترسیل کا نظام بہتر ہوگا۔گوادر شہر میں پانی کی ترسیل کے حوالے پلاننگ کررہے ہیں مئی جون تک پانی کا مسئلے واضح بہتری آجائیگی، اور بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیسکو سے معاہدہ ہوچکاہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2023تک 100 میگاواٹ نیشنل گریڈ سے بجلی فراہم کردی جائے گی اس وقت ملک میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے ،نوجوان کے لئے ووکیشنل سینتر مکمل ہوچکاہے ،چین کی مدد سے 3200 گھروں کے لئے سولر سسٹم بلوچستان پہنچ جائیں گے جن کافائدہ گوادرکے عوام کو پہنچے گا۔

  • او آئی سی اجلاس:اسلام آباد میں 3روز کیلئے تعلیمی ادارے بند:موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا اعلان

    او آئی سی اجلاس:اسلام آباد میں 3روز کیلئے تعلیمی ادارے بند:موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد:او آئی سی اجلاس:اسلام آباد میں 3روز کیلئے تعلیمی ادارے بند:موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق او آئی سی اجلاس کے باعث حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 3روز کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 17،18،19دسمبرکواسلام آبادبھرمیں موبائل فون سروس بندہوگی، وزارت داخلہ نےپی ٹی اےکوموبائل فون سروس بندکرنےکاحکم جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب وزات خارجہ نے20دسمبرکواسلام آبادمیں عام تعطیل دینےکی سفارش کردی ہے ۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چھٹی کامقصدوی آئی پی موومنٹ کےدوران فول پروف سکیورٹی کوممکن بناناہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس 19 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔

     

     

    اس کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے،کانفرنس کا مقصد افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کرنا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے مشرق وسطیٰ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 18 دسمبر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے افغانستان میں جاری بحران سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

    او آئی سی کا 17واں وزرا خارجہ کا خصوصی اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جارہا ہے اور اس کی میزبانی پاکستان 19 دسمبر کو کرے گا۔اس اجلاس میں افغانستان میں جاری انسانی بحران اور عنقریب قحط کی صورتحال جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، تقریباً دو کروڑ تیس لاکھ افغان آخری درجے کے فاقوں سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

  • خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع

    خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع

    خانیوال: خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع ،اطلاعات کے مطابق خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ہرجماعت جیت کا دعویٰ کررہی ہے مگرجیتے گا وہی جس کے ووٹ ہوں گے زیادہ

    یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

    ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    پولنگ سٹیشن 45 پر لیگی کارکن اور تحریک لبیک کے کارکنان میں جھگڑا ہوا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا اور ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کی بارش کی، پولیس اور رینجر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنا ووٹ میڈیا کو دکھایا جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے ووٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

  • علاقائی امن کیلئے تمام پڑوسیوں کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں: آرمی چیف

    علاقائی امن کیلئے تمام پڑوسیوں کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی:علاقائی امن کیلئے تمام پڑوسیوں کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن، خوشحالی کے لیے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے خصوصی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المئیے کو روکنے کیلئے امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے ، علاقائی امن، خوشحالی کے لیے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کاپرامن حل ضروری ہے۔

  • کراچی کے سنجے راجہ نے علم پھیلانے کا بیڑا اٹھا لیا!

    کراچی کے سنجے راجہ نے علم پھیلانے کا بیڑا اٹھا لیا!

    مشہور قول ہے کہ علم جتنا خرچ کیا جائے وہ اتنا ہی بڑھتا ہے اور یہ وہ خزانہ ہے جسے چور یا ڈاکو لوٹ نہیں سکتا، دینی اور دنیاوی علوم کو عام کرنا بہترین عبادت ہے، اسی جذبے کے تحت علم کے فروغ کے لیے جو سوچ اور جذبہ کراچی کے نوجوان سنجے راجہ کا ہے اسے ہر تعلیم یافتہ نوجوان کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

    کراچی کے رہائشی نوجوان سنجے راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ سندھ ریڈز کے نام سے ایک سال قبل ایک مہم شروع کی جس کا مقصد کتاب پڑھنے کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے۔

    انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے سنجے راجہ نے بتایا کہ شروع میں جب کوئی خاص ردعمل نہ ملا تو میں نے اپنی ہی جیب سے کتابیں خرید کر لوگوں کو بھیجنا شروع کر دیں۔

    سنجے راجہ نے بتایا کہ آہستہ آہستہ لوگوں نے بھی نہ صرف کتابیں بھیجنا شروع کیں بلکہ رقم کی صورت میں مدد کرنا شروع کردی ہے جس سے میں مزید کتابیں خرید کر مختلف شہروں کی لائبریریوں اور لوگوں کو بھیجتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اکثر کراچی کی کتابوں کے مشہور بازار اردو بازار یا فریئر ہال میں اتوار کو لگنے والے کتابوں کے میلے سے کتاب خریدنے کے بعد انہیں پیک کرکے پاکستان پوسٹ آفس کی معرفت سے لوگوں کو بھیجتا ہوں لوگ کتابوں کی درخواست ٹوئٹر کے انباکس میں کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ اب تکل دو ہزار سے زائد کتابیں بھیج چکا ہوں، میں زیادہ تر غیرنصابی کتابیں یعنی کورس کے علاوہ ادبی کتابیں بھیجتا ہوں تاکہ لوگوں کا ادب کی جانب رجحان میں اضافہ ہو اور سماج میں ترقی پسند سوچ بڑھے۔

  • بالآخرجنرل نروانے چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا عہدہ لینےمیں کامیاب

    بالآخرجنرل نروانے چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا عہدہ لینےمیں کامیاب

    نئی دہلی بالآخرجنرل نروا چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا عہدہ لینےمیں کامیاب:جنرل بپن راوت کی ہلاکت سوالیہ نشان بن گئی ،اطلاعات کے مطابق آ رمی چیف جنرل ایم ایم نروانے چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی ) کے چیئرمین کا عہدے کواپنے قبضے میں لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں‌۔ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انہیں ملک کا نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بنایا جائے گا لیکن اس دوران انہیں بدھ کو سی او ایس سی کا عہدہ سونپ دیا گیا۔ تینوں خدمات کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ 8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے انتقال کے بعد خالی تھا

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نئے سی ڈی ایس کے بارے میں ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ لیکن جنرل نروانے کو تینوں خدمات کے سب سے سینئر سربراہ ہونے کی وجہ سے سی او ایس سی کا چیئرمین بنایا گیا ہے اور اس سے اگلے سی ڈی ایس ہونے کے ان کے دعوے کو تقویت ملی ہے۔

    ۔ 30 ستمبر کو آئی اے ایف کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، جبکہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر۔ ہری کمار نے 30 نومبر کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے برعکس جنرل نروانے کو آرمی چیف بنے تقریباً دو سال ہو چکے ہیں۔ 61 سالہ جنرل نروانے نے جنرل بپن راوت کی ریٹائرمنٹ اور ملک کے پہلے سی ڈی ایس کے طور پر ترقی کے بعد 31 دسمبر 2019 کو چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس ) کا عہدہ سنبھالا۔

    سی او ایس سی کیا ہے اور چیئرمین کی تقرری کیسے کی جاتی ہے۔ سی او ایس سی تینوں سروسز کے سربراہوں پر مشتمل ایک کمیٹی ہے، جو آپریشنز اور دیگر امور کے حوالے سے تینوں سروسز کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے کام کرتی ہے۔ جنرل نروانے کو اسی پرانی روایت کے مطابق سی او ایس سی کا چیئرمین بنایا گیا ہے، جو سی ڈی ایس کا عہدہ بننے سے پہلے نافذ تھا۔ اس روایت کے تحت تینوں سروسز کے سربراہوں میں سب سے سینئر افسر کو سی ایس او سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

    جنرل راوت کی موت ایک حادثے میں ہوئی۔ ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی 8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک المناک حادثے میں اس وقت موت ہو گئی تھی جب وہ اپنی اہلیہ اور 12 دیگر فوجی افسران کے ساتھ تمل ناڈو کے کونور میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ ان کا ایم آئی 17وی5 ہیلی کاپٹر لینڈنگ سائٹ سے صرف 7 کلومیٹر پہلے اچانک جنگل میں گر گیا۔ اس حادثے میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افسران موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے، جب کہ واحد زخمی گروپ کیپٹن ورون سنگھ 8 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کو دم توڑ گئے۔

    دوسری طرف بھارتی وزارت دفاع اور بھارتی جرنیلوں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ بھارتی فوجی قیادت میں شدید اختلافات ہیں اور موجودہ آرمی چیف اور ہلاک ہونے والے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے درمیان شدید اختلافات تھے اور ان اختلافات کو جنرل بپن راوت کی ہلاکت سے تعبیر کیا جارہا تھا

  • کل سے آج تک:فوزیہ عمران کے منفی رویے کومثبت ثابت کرنے کے لیے سرتوڑکوششیں:مگران میں بھی تضادات

    کل سے آج تک:فوزیہ عمران کے منفی رویے کومثبت ثابت کرنے کے لیے سرتوڑکوششیں:مگران میں بھی تضادات

    لاہور:کل سے آج تک:ڈاکٹرفوزیہ عمران کے منفی رویے کومثبت ثابت کرنے کے لیے سرتوڑکوششیں:مگران میں بھی تضادات،اطلاعات کے مطابق کل سے آج تک میڈیا پرایک خبر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں یہ دعویٰ‌کیا گیا تھا کہ ڈاکٹرفوزیہ عمران نامی خاتون نے وزیراعظم عمران‌ خان کے معاون خصوصی شہبازگل سے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے سے محض سیاسی وجوہات کی بنا پرانکار کردیا تھا ،

    اس خبر کے بعد ڈاکٹرفوزیہ عمران کی ڈیلیٹ شدہ ٹویٹ کا عکس بھی ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ، دوسری طرف شہباز گل کے ردعمل کو بھی پیش کیا گیا جس میں انہوں نے خاتون کے رویے کو برداشت کرتے ہوئے تنقید نہیں بلکہ یہ کہہ کرنظرانداز کردیا کہ یہ کسی بھی شخص کا حق ہے کہ وہ کسی سے مانوس ہویا نہ

    ادھر کل کی یہ اہم ترین ڈویلپمنٹ ابھی جاری تھی کہ ڈاکٹرفوزیہ عمران کے منفی رویےپرپردہ ڈالنے کےلیے من گھڑت تاویلیں بھی کی گئیں ، مزے کی بات یہ ہےکہ”سیانے سچ کہتے ہیں کہ ایک جھوٹ کو چپھانے کے لیے سوجھوٹ بولنے پڑتے ہیں”اور پھرواقعی ایسے ہی ہورہا ہے

    بعض میڈیا چینلز کو کچھ اس طرح موقف دیا گیا کہ خاتون نے وقت سے پہلے ڈگری حاصل نہ کرنے کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا اور انتظامیہ نے سیکیورٹی اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسے یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روکیں۔ تاہم، انتظامیہ بعد میں اس کا نام فہرست سے خارج کرنا بھول گئی۔

    دوسری طرف یونیورسٹی ترجمان نوید اقبال کہتے ہیں کہ روکنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ، یہ جھوٹ ہے اورایک غلطی کو چپھانے کے لیے سوبہتان لگائے جارہے ہیں‌

    دوسری طرف یہ بھی تاویلیں پیش کی گئیں‌ کہ ” گورنمنٹ سمن آباد کالج برائے خواتین کی اسسٹنٹ پروفیسر لاہور کالج برائےخواتین یونیورسٹی کی طالبہ ڈاکٹرفوزیہ عمران نے مبینہ طور پروزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے سے انکار کر دیا، سماجی رابطےکی سائٹ پر ان کا پیغام گردش کرتا رہا جس میں انہوں نے لکھا کہ شہباز گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جیسے باوقار ادارےکے کانووکیشن میں مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں، لیکن بعد ازاں یکدم نہ صرف یہ پیغام سائٹ سے غائب ہو گیا ،بلکہ ڈاکٹر فوزیہ عمران نامی کوئی بھی صارف سماجی رابطے کی سائٹ پر نظر ہی نہیں آرہا تھا۔ سمن آباد کالج کی پرنسپل کا کہنا ہےکہ خاتون پروفیسر کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ طالبہ پہلے ہی ڈگری وصول کر چکی ہے ، ٹوئیٹر اکاونٹ سے جاری ہونے والے پیغام کی کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن کانووکیشن میں اس خاتون کا نام پکارا گیا مگر وہ اسٹیج پرنہ آئیں

    اگراس بات کو مان لیا جائے تو پرنسپل کی کل کی اس حوالے سے جو معیاری گفتگو تھی تواس کا مطلب ہے کہ وہ بے بنیاد تھی ،

     

    یاد رہے کہ لاہورکالج برائےخواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ڈاکٹرفوزیہ نے سیاسی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم شہبازگل سےڈگری لینےسےانکار دیا۔جس کے بعد اہل علم لوگوں کی طرف ڈاکٹرفوزیہ کے اس رویے پرسخت تنقید کی جارہی ہے

    یاد رہےکہ آج لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کے16ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے دوسرےروز مہمان خصوصی شہبازگل تھے ۔

    ایسوسی ایٹ پروفیسرپولیٹیکل سائنس سمن آبادکالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جانی تھی تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے شہباز گل سے ڈگری نہ لینے سے متعلق ٹویٹ کر دیا۔

     

    انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ شہباز گل کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں،اس لئے ان سے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔

    خاتون کے ڈگری لینے کے انکار پرسوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کواپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے،ڈگری لینے سے انکار کرنے والی خاتون خواجہ سعد رفیق کی رشتے دار ہے۔

    لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر(وی سی ) بشریٰ مرزا نے کہا کہ میری نظر میں کانووکیشن کے مہمان خصوصی شہباز گل بننے کے اہل ہیں اس لیے انکو بلایا،ہر کسی کا اپنا حق ہے، کسی کو زبردستی کچھ نہیں کہ سکتے۔

    ادھر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹرفوزیہ نے سخت عوامی ردعمل کے بعد یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے ،

  • آپٹما کا وزیراعظم عمران خان کے نام اہم خط:کہتے ہیں کہ ہم سب مان گئے "مگرآپ بھی تو مان جائیں””بابا”

    آپٹما کا وزیراعظم عمران خان کے نام اہم خط:کہتے ہیں کہ ہم سب مان گئے "مگرآپ بھی تو مان جائیں””بابا”

    اسلام آباد:آپٹما کا وزیراعظم عمران خان کے نام اہم خط:کہتے ہیں کہ ہم سب مان گئے "مگرآپ بھی تو مان جائیں”اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل کے شعبے کی نمائندہ تنظیم آپٹا نے چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان اورمشیر تجارت عبدالرزاق داود کے نام ایک بڑا ہی اہم خط لکھا تھا جس میں ایک بڑی درخواست کی گئی ہے

    وزیراعظم کے نام اپنے خط میں آپٹما کی طرف سے کہا گیا ہےکہ جناب وزیراعظم آپ نے گیس بجلی کے نرخ بڑھائے باوجود اس کے کہ یہ ایک اضافی بوجھ تھا مگرہم نے عالمی حالات کے پیش نظرآپ کے اس فیصلے کوسرتسلیم خم کیا اورجتنی قیمت آپ نے مانگی ہم نے گیس اور بجلی کی مد میں دی

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”446361″ /]

    اس خط میں وزیراعظم کو باور کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 70 فیصد سے زائد ٹیکسٹائل کی صنعت صوبہ پنجاب میں ہے جبکہ صورت حال ہے کہ حکومت نے پنجاب میں تمام ٹیکسٹائل ملوں کی گیس سپلائی معطل کر دی ہے جس سے برآمدات سے جڑے شعبے کو رواں مالی سال کے دوران بھاری مالی نقصان ہوا ہے، اس خط میں یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ گیس اور بجلی کے ٹیرف اتنے نہ بڑھائیں کہ معاملات ہی بگڑجائیں ، کچھ کم کریں تو ہم کام کرین گے

    اس خط میں مزید کہا گیاہے کہ اس تنظیم نے پہلے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور اسی بنیاد پرلاہور ہائیکورٹ نے ملوں میں بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہونے والی گیس کے بلوں میں اضافہ تاحکم ثانی روک دیا، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا، وفاقی حکومت ، اوگرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    وزیراعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ جناب اگریہی صورت حال رہی تو سخت سردی میں ہزاروں گھروں کے چولہے بند ہوجائیں گے اور بلا شبہ اس کا ردعمل حکومت کے خلاف جائے گا،آپٹما کی طرف سےکہا گیا ہے کہ تمام ترکٹھن پالیسیوں کے باوجود آپٹما نے تمام بوجھ برداشت کیے لیکن گیس کی لوڈ شیڈنگ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اس لیے مہربانی کرکے معاملے کو جلد حل کیا جائے

    تنظیم کی طرف سے مشیر تجارت عبدالرزاق داود کے نام بھی خط لکھا گیا ہے اورتازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پچھلے کئی مہہینو ں سے اس سلسلے میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے

    ادھر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سیکریٹری جنرل شاہد ستارکا کہنا ہے کہ ’’ہماری گیس سپلائی اور بجلی بدھ کی شام سات بجے سے بند کر دی گئی ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اپنے ایکسپورٹ کے آرڈرز کیسے پورے کریں گے۔ حکومت کے 30؍ ارب ڈالرز کی برآمدات کے ہدف کو بھی خطرات ہیں کیونکہ گیس سپلائی معطل کرنے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے شعبے کو زبردست نقصان ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ گیس سپلائی پورے موسم سرما میں فروری سے مارچ 2022ء تک بند رہے گی۔

    شاہد ستار کا کہنا تھا کہ سرکاری ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی اور فیصلہ کیا تھا کہ اس پر رواں ماہ کے وسط میں نظرثانی کی جائے گی۔ سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے گیس حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر 200؍ یونٹس کو گیس کی سپلائی معطل کر دی جائے کیونکہ ملک میں گیس کی قلت ہے۔ سرکاری عہدیداروں کو بتایا گیا کہ پنجاب میں برآمدات کے شعبے سے جڑی صنعتوں کی گیس بند کر دی گئی ہے۔ وزیر توانائی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یقین دہانی کرائی تھی کہ گیس فراہم کی جائے گی لیکن اس کی لئے قیمت 6.5؍ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 9؍ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ اس پر اپٹما نے آمادگی کا اظہار کیا تھا تاکہ موسم سرما میں گیس کی سپلائی بحال رہ سکے۔ تاہم، وزارت توانائی نے 2؍ دسمبر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے روبرو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا۔

    شاید ستارکا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس کی صدارت وزیر پلاننگ اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی وجہ سے ایک طرف گیس کی بندش کی وجہ سے پنجاب کے ٹیکسٹائل شعبے کو زبردست دھچکا لگا کیونکہ ایک طرف ان کا ٹیرف بڑھا دیا گیا (یہ سندھ اور کے پی کے مقابلے میں دگنا تھا) تو دوسری طرف شعبے کو گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی برداشت کرنا پڑی۔ ملک کی 70؍ فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری پنجاب میں ہے اور گیس کی سپلائی معطل کرنے سے 80؍ فیصد انڈسٹری تقریباً بند ہو جائے گی جس سے ملکی برآمدات کو بھی نقصان ہوگا۔ موجودہ حالات میں انڈسٹری وعدوں کے مطابق اپنے ایکسپورٹ آرڈرز پورے نہیں کر پائے گی جس سے پاکستان اُس غیر ملکی زر مبادلہ سے محروم ہو جائے گا جو برآمدات کی صورت میں اُسے ملنا تھے۔

  • اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کون ملوث ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر

    اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کون ملوث ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر

    سندھ رینجرز نے شہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے بڑی گرفتاری کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ونگ کمانڈر رینجرز کرنل سکندر نے پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر میں اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات میں ملوث 8 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ملزمان کی گرفتاری واٹس ایپ کو ٹریس کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب واٹس ایپ کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    کرنل سکندر نے بتایا کہ گرفتار اغوا کاروں میں مختلف سرکاری محکموں کے اہلکار بھی شامل ہیں، ان میں 2 کسٹم اہلکار، 2پولیس اہلکار ،ایک عدالتی ملازم بھی شامل ہے، ملزمان نے گلشن معمار سے سنار کے بیٹے حمزہ کو اغوا کرنے کے بعد 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا، ملزمان تاوان کے لئے اہل خانہ سے 35 لاکھ روپے وصول کرچکے تھے۔

    ونگ کمانڈر رینجرز کرنل سکندر نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 19لاکھ70ہزارکیش برآمد کیا جاچکا جبکہ مغوی کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا جاچکا ہے اور مغوی کی موٹر سائیکل اور جس کار میں اغواکیا گیابرآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    اس موقع پر ایس ایس پی اے وی ایل سی معروف عثمان نے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق مزید بتایا کہ شہری کے اغوا کے بعد رینجرز اور اے وی سی سی نےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی، واٹس ایپ کو ٹریس کرکے ملزمان تک پہنچے، ملزمان مغوی کا فون استعمال کرتے رہے اور ملزمان سم نکال کر انٹرنیٹ کےذریعے واٹس ایپ پر رابطہ کرتے رہے۔

    معروف عثمان نےواضح کیا کہ سرکاری ملازم اگر ملزم ہے تو اس کے ساتھ وہی برتاؤ کیا جاتا ہے۔

    ونگ کمانڈر رینجرز کرنل سکندر کا مزید کہنا تھا کہ گینگ کی یہ پہلی واردات نہیں ہے، ملزمان گاڑیوں کی غیر قانونی خرید وفروخت میں بھی ملوث ہیں، ملزمان جنہیں گاڑیاں بیچتے انہی کو پکڑ کرپیسہ لیتے تھے،ملزمان سےمزیدتفتیش کریں گے، جوبھی تفتیش سامنےآئے گی سب کے سامنے رکھیں گے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کرلیا ہے اور 100فیصد ریکوری بھی ہوچکی ہے۔