Baaghi TV

Author: +9251

  • منشیات سپلائی کے لئے کون سا ‘کوڈورڈ’ استعمال کرتے تھے؟ گرفتار ملزم کا انکشاف

    منشیات سپلائی کے لئے کون سا ‘کوڈورڈ’ استعمال کرتے تھے؟ گرفتار ملزم کا انکشاف

    شہر قائد پولیس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے انتہائی اہم انکشاف کر ڈالے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈکارروائی شاہ لطیف پولیس نے کوہی گوٹھ میں کی، کامیاب کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش خدا بخش کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 58 کلو چرس برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق ملزم مسافر بن کر منشیات سپلائی کررہا تھا گروہ میں دیگر افراد بھی شامل ہیں جو شہر بھر میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان نے منشیات کیلئے کوڈ ورڈ رکھے ہوئےتھے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزمان نے چرس کیلئے کھانسی کی دوائی کا کوڈ ورڈ رکھا ہوا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا، جس کے نتیجے میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گروہ کے5 کارندے گرفتار کئے گئے تھے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں ہیں، بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ آغانعمت بلوچستان میں ہے، ان کے کارندے بلوچستان قلعہ عبداللہ سے منشیات بسوں کے زریعے کراچی لاتے تھے، جہاں سے یہ سپلائی کا کام سرانجام دیتے تھے جبکہ منشیات سے حاصل آمدنی کو بلوچستان بھیجا جاتا تھا۔

  • عرب امارات:یہودی بچّوں کے پہلے تربیتی کیمپ کا آغاز:یہودی مذہبی رہنما مشن پرمامور

    عرب امارات:یہودی بچّوں کے پہلے تربیتی کیمپ کا آغاز:یہودی مذہبی رہنما مشن پرمامور

    دبئی:عرب امارات میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد یہودیوں کے لیے بڑی مبارک ثآبت ہوئی :یہودی بچّوں کے پہلے تربیتی کیمپ کا آغازبھی انہیں تعلقات کے پیش خیمے کے طور پر پیش کیا جارہاہے: اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں یہودی بچّوں کے پہلے دس روزہ تربیتی کیمپ کا پیر کے روز سےآغازہوگیا ہے۔ملک مقیم ربی نے اس اقدام کو’’گیم چینجر‘‘قرار دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الصفا ،دبئی میں واقع منی معجزات یہودی پری اسکول میں منعقدہ کیمپ گان ایزی میں شرکاء کو یہود کی تاریخ اور مذہبی طریقوں کے اسباق پڑھائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ گیند بازی اور ٹیلنٹ شوزوغیرہ بھی کیمپ کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں مقیم ربی لیوی ڈچمین نے العربیہ انگلش کو بتایا کہ ’’یہ سب کچھ زبردست ہے۔ یہ ابراہیم معاہدے کا براہِ راست نتیجہ ہے اور ہم اس کے بارے میں بہت پرجوش ہیں‘‘۔

    کیمپ گان ایزی کے آغاز کے موقع پر اتفاق سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے یواے ای کاتاریخی دورہ کیا تھا۔انھوں نےابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی تھی۔ کسی اسرائیلی رہنما کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔

    کیمپ گان ایزی دنیا بھر میں درجنوں مقامات پر منعقد ہوتا ہےاور وہ متحدہ عرب امارات میں یہودی بچّوں کو ان کے مذہبی ورثے کے بارے میں سکھانے کے لیے امریکا اور فرانس سے کونسلروں کولایا جارہا ہے۔ یہ کیمپ 22دسمبر تک جاری رہے گا۔اس میں شرکت کے لیے 50 سے زیادہ بچّوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔

    واضح رہے کہ ربی ڈچمین خود بھی کیمپ گان ایزی میں ایک نوجوان کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ گذشتہ سات سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ڈچمین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ کیمپ متحدہ عرب امارات میں پرورش پانے والے یہودی بچوں کے لیے’کھیل کا پانسہ پلٹنے والا‘ہے۔

    اس سے انھیں نئے دوستوں سے تعلق داری قائم کرنے اور نئے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔اس ماحول میں متحدہ عرب امارات میں ایک بچّے کا بڑا ہونا معمول کی بات ہے۔

    ربی نے مزید کہا کہ ’’اگرچہ متحدہ عرب امارات میں یہودی برادری 2020 کے وسط میں اسرائیل اوریواے ای کے درمیان باضابطہ طور پرسفارتی تعلقات کے قیام سے پہلے بھی موجود تھی لیکن معاہدۂ ابراہیم پر دستخط دنیا بھر کے یہودکے لیے ایک اشارہ تھا کہ یو اے ای ان کے لیے ایک اچھا گھر بن سکتا ہے‘‘۔

    انھوں نے کہا کہ یہودی خاندانوں کے لحاظ سے اچانک متحدہ عرب امارات نقشے پرآگیا۔معاہدہ ابراہیم سے پہلے شاید وہ کبھی متحدہ عرب امارات میں آنے پر غور نہیں کرتے تھے کیونکہ انھیں یقین ہی نہیں تھا کہ اماراتیوں کااسرائیل کے بارے میں کیا نقطہ نظر ہوسکتا ہے؟ نیز دوسرے موضوعات پر وہ کیا رائے رکھتے ہیں؟‘‘ لیکن ربی اماراتی رہنماؤں کی جانب سے یہودی برادری کے ساتھ حسن سلوک کی خوب تعریف کی ہے۔

    اس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تعلقات معمول پر آنے کے بعد اس شانداربرتاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ’’جب ہم متحدہ عرب امارات میں یہودی زندگی کا احیاء، رواداری اور بقائے باہمی کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ یواے ای میں بچّے ان ہی اقدار کے ساتھ پروان چڑھیں جواماراتی قیادت میں ہیں یعنی رواداری کی اقدار، احترام اور پُرامن بقائے باہمی کی اقداران میں بھی پائی جائیں

  • کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ

    کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ

    شہر قائد میں رواں سال کے دوران 2 ہزار سے زائد شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ہوگئے تاہم کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں سال کے دوران شہر بھرسے 2 ہزارسے زائدگاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

    پولیس چوری اور چھینی جانے والی صرف 25فیصد گاڑیاں ہی برآمد کر سکی ، مختلف کارروائیوں میں برآمدکی گئی گاڑیوں کی تعداد470 ہے۔

    رواں سال سب سےزیادہ 217گاڑیاں اکتوبرمیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ رواں سال 2ہزارکےقریب گاڑیاں چھینی گئیں۔

    کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا، جس کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ بیشترگاڑیاں اندرون سندھ اوربلوچستان اسمگل کر دی جاتی ہیں۔

    یاد رہےدو ماہ قبل سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) کی مرتب کردہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ستمبر کے دوران 23 فور وہیلر چھین لیے گئے جبکہ 191 چوری ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 4،009 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ ان میں سے 447 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ اس کے علاوہ ، گزشتہ ماہ شہر میں 2،190 موبائل فون لوٹے گئے تھے۔

  • گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان ایک کلو سونا اوردیگر قیمتی اشیا لے اڑے

    گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان ایک کلو سونا اوردیگر قیمتی اشیا لے اڑے

    ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان ایک کلوسونا اوردیگرقیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سےتفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، واردات میں 4 مسلح ملزمان ایک کلو سونا اور دیگرقیمتی اشیا لے اڑے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات رات 4 بجے کےقریب پیش آئی، ملزمان نے گھر میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور الماری میں رکھا 1کلو سونا لوٹا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان 7موبائل فونز،ایک میک بک ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گھر میں موجود 1لاکھ75ہزار روپے بھی لے گئے۔

    مسلح ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی افغانی شہری تھے ، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہوگئے تھے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سےزائدکی لوٹ مارکی گئی تھی.

  • پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی  کے خاتمے کے لیے نیکٹا نے ترمیم شدہ پالیسی پیش کردی

    پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے نیکٹا نے ترمیم شدہ پالیسی پیش کردی

    اسلام آباد :پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے نیکٹا نے ترمیم شدہ پالیسی پیش کردی،اطلاعات کے مطابق نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے سلسلے میں قومی پالیسی برائے انسداد متشدد اور انتہا پسندی 2021ء نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) نے نیشنل ایکشن پلان کی ترمیم شدہ پالیسی کا مسودہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو پیش کر دیا۔

    رواں سال ماہ اگست میں انسداد دہشتگردی اور انسداد انتہا پسندی سے متعلقہ مختلف شراکت داروں کے باہمی صالح مشورے کے نتیجے میں قومی ایکشن پلان کی نظرثانی کی گئی جس کے بعد ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کےلئے نیکٹا نے بڑا قدم اٹھالیا (نیکٹا)کے کوآرڈینیٹر مہر خالق داد لک نے قومی ایکشن پلان کی ترمیم شدہ پالیسی کا مسودہ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کی۔

    نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں سونپی گئی ذمہ داری کے نتیجے میں تیار کی گئی پالیسی کا مسودہ دو حصوں پر مشتمل ہے، مسودے کا پہلا حصہ پالیسی کی وضاحت کرتا ہے، جبکہ دوسرا حصہ اس کے ادارہ جاتی نفاذ سے متعلقہ ذمہ داریوں اور مختلف محکموں کے کردار پر روشنی ڈالتا ہے۔

    پالیسی کا مسودہ مرتب کرنے کیلئے 250 سے زائد ماہرین سے مشاورت کی گئی۔ پالیسی مرتب کرنے کیلئے پچھلے تین ماہ کے دوران نیکٹا نے صوبوں اور وفاقی سطح پر موجود مختلف مکاتب فکر بشمول صحافی، علماء، دانشور، اقلیتی نمائندوں، وکلاء، محققین، انسانی حقوق کے تحفظ کے اداروں اور سول سوسائٹی کے ماہرین سے مشاورت کی۔

  • یہ ہے نیا پاکستان:محکمہ پاسپورٹ میں تبادلوں کا بازار گرم ہو گیا پیسے لے کر افسران مرضی کا تبادلہ کرنے لگے

    یہ ہے نیا پاکستان:محکمہ پاسپورٹ میں تبادلوں کا بازار گرم ہو گیا پیسے لے کر افسران مرضی کا تبادلہ کرنے لگے

    لاہور:محکمہ پاسپورٹ میں تبادلوں کا بازار گرم ہو گیا پیسے لے کر افسران مرضی کا تبادلہ کرنے لگے ،اطلاعات کے مطابق تبدیلی کے اس دور میں ملک کے بڑے حساس اداروں میں نوکریوں کی بندربانٹ اور مرضی کی پوسٹ حاصل کرنا اتنا آسان ہوگیا ہے کہ سن کرلوگ بھی حیران رہ گئے ہیں‌

     

     

    اس حوالے سے تازہ ترین انکشاف پاکستان وزارت داخلہ کے ایک بڑے ہی حساس شعبے کے متعلق ہوا ہے جس میں پیسوں‌ کے ذریعے موقع پرست اپنی مرضی کی پوسٹ پر آکر قبضہ جمانے میں‌ پہل کررہے ہیں‌،اس سے حوالے سے لاہور کا پہلا نمبر ہےجہاں لاہور افسران کی جیب گرم کر کے اپنی مرضی کے شہر میں تبادلے کروانے کا بازار گرم ہو گیا پیسے نہ دینے والوں کو صوبہ بدر کیا جانے لگا

     

    اس حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ من مرضی کا یہ بازار اس قدر گرم ہے کہ لاہور نو دن کے اندر ایک ہی افسر کے دو دو مرتبہ تبادلے ہوگئے اور کسی نے اس کا نوٹس تک نہ لیا

     

    اس کی وجہ بتاتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل میں وزارت داخلہ کی عدم توجہ کے باعث پیسے لے کر تبادلے کیے جاتےہیں‌، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کا تبادلہ کر کے گریڈ 18 کے آفیسر کو تمام چارج دے دیے جاتےہیں اور اعلیٰ افسران کو پرواہ تک نہیں ہوتی

    اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ وفاق کے افسران نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال اس قدر زیادہ کرتے ہیں‌کہ محکمہ کے اندر یہ ایک کھیل اور تماشے سے تعبیر کیا جارہا ہے

    اس حوالے سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں کہ ایک ہی مہینے کے اندر ایک ہی افسر کی دو دو مرتبہ ٹرانسفر کی گئی ہے اوران کی مرضی کےمطابق کی گئی

    دستاویزات کے مطابق عظمت حسین اور حسن شیراز وہ افسران ہیں کہ جن کے دو دو مرتبہ تبادلے دو ہفتوں کے اندر کردیئے گئےجس سے اس محکمے کی چوربازاری سب پرعیاں ہوجاتی ہے

  • بھارتی جیلیں مسلمان قیدیوں سے بھرگئیں :مسلمان قیدیوں کی تعداد انکی کی آبادی کے تناسب سے زیادہ

    بھارتی جیلیں مسلمان قیدیوں سے بھرگئیں :مسلمان قیدیوں کی تعداد انکی کی آبادی کے تناسب سے زیادہ

    نئی دلی: بھارتی جیلیں مسلمان قیدیوں سے بھرگئیں :جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد انکی کی آبادی کے تناسب سے زیادہ ،اطلاعات کے مطابق بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی ا یک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد ان کی آبادی کے تناسب سے زیادہ ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ وہ تعداد ہے جوریکارڈ میں موجود ہیں ، خفیہ ایجنسیوں کی قید میں مسلمان قیدیوں کی تفصیلات چھپائی جاتی ہے اور یہ تعداد بھی ہزاروں میں ہے

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غیر سرکاری بھارتی تنظیم ”مشاورت“ کے صدر نوید حامد کا کہنا ہے کہ جیلوں میں مسلمانوں قیدیوں کی زیادہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ پولیس کا جانبدارانہ رویہ ہے جو ایک خاص ذہن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف تعصب برت رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک محکمہ پولیس سے تعصب کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔بغیر کسی جرم کے 14 برس تک جیل میں سزا بھگتنے والے محمدعامر نے بتایا کہ جیلوں میں مسلمانوں کے علاوہ پسماندہ طبقات کی خاصی تعداد موجود ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ سرور مندر نے بتایا کہ گزشتہ 7 برس سے ایسے قوانین کو نافذ کیا گیا ہے جن کے تحت محض مسلمانوں کو ہی گرفتار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی تعداد جیلوں میں بڑھتی جا رہی ہے۔مجلس اتحادالمسلمین دہلی کے صدر کا کہنا کہ پہلے کانگریس نے ٹاڈا اور پوٹا جیسے قانون لگاکر مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا تھا جبکہ اب موجودہ ظالم حکومت کی طرف سے” یو اے پی اے اور این ایس اے “کے تحت مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

    خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ آسام میں مسلمان 2011 کی مردم شماری کے مطابق آبادی کا34 فیصد ہیں جبکہ جیلوں میں مسلمانوں کی تعداد 47.5 فیصد ہے، گجرات میں مسلمانوں کی آبادی 10 فیصد ہے اور 2017 سے وہ تقریبا 27 فیصد انڈر ٹرائل ہیں،کرناٹک میں مسلمان آبادی کا 13 فیصد ہیں جبکہ جیلوں میں 2018 سے اب تک 22 فیصد ہیں،کیرالہ میں مسلمانوں کی آبادی 26.5 فیصد ہے جیلوں میں مسلمانوں کا تناسب 30 فیصد ہے ،

    تازہ ترین رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مہاراشٹر میں مسلمان آبادی 11.5 فیصد ہیں اور انڈر ٹرائل میں ان کا فیصد 2012 میں 36.5 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ راجستھان میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 9 فیصد ہے جبکہ انڈر ٹرائل میں 23 فیصدی مسلمان انڈر ٹرائل میں نمائندگی کرتے ہیں۔ تمل ناڈو میں مسلمانوں کی آبادی 6 فیصد ہے جبکہ جیلوں میں مسلمان 11 فیصد ہیں۔ اترپردیش میں مسلمانوں کی تعداد 19 فیصد ہے جبکہ 29 فیصد جیلوں میں انڈر ٹرائل ہے۔ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی آبادی 27 فیصد ہے لیکن جیلوں میں مسلمانوں کی بات کریں تو وہاں یہ تعداد 36 فیصد ہے۔ بہارمیں آبادی کے حساب سے 15 فیصد مسلمان ہیں جبکہ جیلوں میں 17 فیصد مسلمان ہیں۔

  • مودی کو کس نے سکھائےدھاندلیوں کے گُر؟:مقبوضہ کشمیرمیں ہندووزیراعلیٰ لانے کےلیےدھاندلی کا منصوبہ

    مودی کو کس نے سکھائےدھاندلیوں کے گُر؟:مقبوضہ کشمیرمیں ہندووزیراعلیٰ لانے کےلیےدھاندلی کا منصوبہ

    نئی دہلی :مودی کو کس نے سکھائےدھاندلیوں کے گُر؟:مقبوضہ کشمیرمیں ہندووزیراعلیٰ لانے کےلیےدھاندلی کا منصوبہ ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں ہندو زیر اعلیٰ لانے کیلئے انتخابات سے قبل دھاندلی میں مصروف ہے ۔دوسری طرف کشمیری مودی کی ان سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں‌

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسلم اکثریتی مقبوضہ کشمیر میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ لانا ہندوتوا طاقتوں کا دیرینہ خواب رہا ہے کیونکہ مقبوضہ علاقے میں ہمیشہ ایک مسلمان ہی کسی منتخب حکومت کا سربراہ رہا ہے۔ آر ایس ایس اوربی جے پی کا کٹھ جوڑ مقبوضہ علاقے میں انتخابات کے ذریعے اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی اور اس کے ساتھی مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے حلقہ بندی کمیشن کو استعمال کر رہے ہیں اور حلقہ بندیوںکا مقصد ہندو اکثریتی خطے جموں کو زیادہ سیٹیں دینا ہے۔بی جے پی کی بھارتی حکومت نے جموںو کشمیرمیں آبادی کا تناسب بگاڑنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں آر ایس ایس کے حمایت یافتہ ہندوتوا نظریہ کو فروغ دینے کیلئے لاکھوں غیر کشمیریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں اور ووٹرلسٹوں میں ان کا اندراج کیاگیا ہے ۔

    بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں مسلمانوں سے منسوب اہم مقامات کو ہندوئوں کے ناموں سے بدل رہی ہے ۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ مودی حکومت کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو مٹانا اور وہاں ہندو تہذیب قائم کرنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام کو مودی حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہوشیار رہنا چاہیے ۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے مزیدکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا طاقتوں کے احکامات کی تکمیل کیلئے سرگرم لوگ کشمیریوں سے غداری کر رہے ہیں۔کشمیری عوام مقبوضہ علاقے میںہندوتوا کے عزائم کو آگے بڑھانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور وہ بھارت اور اس کے آلہ کاروں کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

  • تبلیغی جماعت پرپابندی:معاویہ اعظم طارق نے سعودی عرب کو سخت پیغام بھیج دیا

    تبلیغی جماعت پرپابندی:معاویہ اعظم طارق نے سعودی عرب کو سخت پیغام بھیج دیا

    لاہور:تبلیغی جماعت پرپابندی:معاویہ اعظم طارق نے سعودی عرب کو سخت پیغام بھیج دیا،اطلاعات کے مطابق رکن اسمبلی دیوبندی عالم دین معاویہ اعظم طارق نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تبلیغی جماعت پرپابندی لگا کراچھا نہیں کیا:پیغام ہے کہ اپنے رویے میں بہتری لائے:

     

    معاویہ اعظم طارق نے سعودی حکومت کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت دین کی اشاعت کے لیے کوشاں اورسعودی عرب نے ان کے اس اندازفکرپرپابندی لگائی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے

    معاویہ اعظم طارق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج کل تو سینمے کھل رہیں اور وہاں سے قرآن وسنت کی سرگرمیوں کو لپیٹا جائے گا تو اچھا نہیں ہوگا ،ا ن کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اپنے رویے میں تبدیلی لائے یہ اس کے لیے بہتر ہے

     

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا کہ اس کام کی ابتداء انڈیا اور پاکستان سے شروع ہوئی اور اب ہر ملک میں پھیل گئی، یہ اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں یہ ایک بدعت ہے جو تفرقات پیدا کر رہے ہیں جس کی یہاں ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف ال الشیخ نے کہا کہ مساجدکے مبلغین اور نماز جمعہ کا عارضی اہتمام کرنے والی مساجد اگلے جمعہ کا خطبہ (تبلیغی اور دعوتی گروپ) کے خلاف خبردار کرنے کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کی۔خطبہ میں درج ذیل موضوعات شامل ہوں، پہلا نمبر پر اس گروہ کی گمراہی، انحراف اور خطرے کا اعلان اور یہ کہ یہ دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک ہے، خواہ وہ کوئی اور دعویٰ کرے۔ دوسری ان کی نمایاں ترین غلطیوں کا ذکر کریں۔ تیسری معاشرے کے لیے ان کے خطرے کا ذکر کریں۔ چوتھے اور آخری نمبر پر ملک میں متعصب گروہوں بشمول (تبلیغی اور دعوتی گروپ) سے وابستگی ممنوع ہے۔

    سعودی وزارت اسلامی امور نے تبلیغی جماعت کو ‘معاشرے کے لیے خطرہ’ اور ‘دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک’ قرار دیتے ہوئے مبلغین سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو اس گروہ کے خلاف خبردار کریں۔

    ایک ٹویٹ میں، وزارت نے کہا کہ مساجد میں مبلغین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لوگوں کو تبلیغی جماعت کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے اگلے جمعہ کا خطبہ مختص کریں۔

    "اس گروہ کی گمراہی، انحراف اور خطرے کا اعلان، اور یہ کہ یہ دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک ہے، چاہے وہ دوسری صورت میں دعویٰ کرے۔ ان کی سب سے نمایاں غلطیوں کا تذکرہ کریں،” اسلامی امور کی وزارت نے کہا۔

    اس نے مزید کہا، "معاشرے کے لیے ان کے خطرے کا ذکر کریں؛ یہ بیان کہ متعصب گروہوں بشمول (تبلیغی اور دعوتی گروپ) کے ساتھ الحاق سعودی عرب میں ممنوع ہے۔

    تبلیغی جماعت (سوسائٹی فار اسپریڈنگ فیتھ)، جس کی ابتدا 1926 میں ہندوستان میں ہوئی، ایک سنی اسلامی مشنری تحریک ہے جو مسلمانوں پر زور دیتی ہے کہ وہ سنی اسلام کی خالص شکل کی طرف لوٹیں اور مذہبی طور پر پابند رہیں، خاص طور پر لباس، ذاتی برتاؤ اور رسومات کے حوالے سے۔ . اسے 20ویں صدی میں سب سے زیادہ بااثر مذہبی تحریکوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

    دنیا بھر میں تقریباً 350 سے 400 ملین جماعت کے ارکان ہیں، جو اجتماعی طور پر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی توجہ صرف اسلام پر ہے اور وہ سیاسی سرگرمیوں اور مباحثوں سے سختی سے گریز کرتے ہیں۔

    اس گروپ کو ایک "اسلامی احیا پسند تنظیم” کے طور پر بیان کرتے ہوئے، یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے نوٹ کیا کہ تبلیغی جماعت "دہشت گردی کی متعدد تحقیقات کے کنارے پر نمودار ہوئی ہے، جس سے کچھ لوگ یہ قیاس کرتے ہیں کہ اس کا غیر سیاسی موقف محض ‘دہشت گردی کی افزائش کے لیے زرخیز زمین’ کو چھپا دیتا ہے۔ جیسے برطانیہ، فرانس اور امریکہ۔

     

    دریں اثنا، تبلیغی جماعت کو بھارت میں 2020 میں لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کووِڈ وبائی مرض کی پہلی لہر کے دوران دہلی کے نظام الدین علاقے میں ایک بڑے اجتماع کے انعقاد پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق، جماعت مغربی یورپ، افریقہ اور جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے تقریباً 150 ممالک میں کام کرتی ہے۔

    تبلیغی جماعت کی جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور تھائی لینڈ میں بہت زیادہ پیروکار ہیں۔

  • پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

    پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

    لاہور: پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق لاہور جم خانہ کلب میں 8 سے 14 دسمبر 2021 تک آن لائن منعقد ہونے والی BFAME (برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ) برج چیمپئن شپ میں پاکستان سینئرز برج ٹیم نے بھارت کو 88-45 پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

    پاکستان کی طرف سے ٹیم ممبران: کامران ابراہیم، مرزا شوق حسین، افتخار بقائی، ذاکر محمود، مسعود مظہر اور غالب بندیشہ شامل تھے

    بنگلہ دیش، ہندوستان، اردن، فلسطین، پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے شرکت کی:21واں برج ایشیا کپ 2021 (جسے BFAME چیمپئن شپ کہا جاتا ہے) اس حوالے سے ایک باہمی دوستی مقابلوں کا پیش خیمہ گردانا جاتا ہے

    پاکستان نے خواتین کے علاوہ تمام کیٹیگریز میں ٹیمیں اتاریں۔ اوپن اور سینئرز ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں لیکن صرف سینئرز فائنل میں پہنچی اور گولڈ میڈل جیتا۔

    اب پاکستان سینئرز ٹیم برمودا باؤل (ایک دو سالہ ایونٹ) میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی جو کہ سالسوماگیور ٹرمے، اٹلی میں مارچ-اپریل 2022 میں منعقد ہونے والا ہے۔