Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا میں انٹرنیشنل ڈراٸی پورٹ کی تعمیر کا کام جاری ۔

    سرگودھا میں انٹرنیشنل ڈراٸی پورٹ کی تعمیر کا کام جاری ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انٹرنیشنل منڈیوں میں ٹریڈ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے 4 ارب روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 12ایکڑ رقبے پر انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ھے اس منصوبہ سے 12لاکھ خاندان مستفید ہونگے رواں سیزن میں ڈرائی پورٹ سے کنو‘ چاول‘ جپسم‘ ہینڈی کرافٹ‘ بیکو لائٹ سمیت دیگر اشیاء کے 25ہزار سے زائد کینٹنر ایکسپورٹ کیے جائیں گئیں

    وفاقی حکومت کی اجازات کے بعد سرگودھا انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ کے منصوبے پر 23 چک بھلوال کے قریب 12 ایکڑ رقبے پر ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری اس سے قبل کئی بار ڈرائی پورٹ کے پراجیکٹ کو شروع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ڈائریکٹر سرگودھا انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ ملک فخر عباس نے کہا کہ اس منصوبے سے 12 لاکھ خاندان مستفید ہونگے جنہیں روزگار کے مواقع ملیں گیے یہ منصوبہ 9اضلاع کے صنعتکاروں‘ کاشتکاروں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ ڈرائی پورٹ کنو کے رواں سیزن میں ہی شروع ہوجائے کیونکہ اس ڈرائی پورٹ سے کنو‘ چاول‘ جپسم‘ ہینڈی کرافٹ‘ بیکو لائٹ سمیت دیگر اشیاء کے 25ہزار سے زائد کینٹنر کی ایکسپورٹ ہو سکیں گی اس منصوبے کی تکمیل سے ایکسپورٹرز کے مسائل ختم ہو جائیں گئے اور ملک کو اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہو گا

  • شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،دعاوں اورنیک تمناوں کے ساتھ کرکٹ کو خیر باد بھی کہہ دیا

    شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،دعاوں اورنیک تمناوں کے ساتھ کرکٹ کو خیر باد بھی کہہ دیا

    لاہور:شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،کرکٹ کو خیر باد بھی کہہ دیا،دعاوں اورنیک تمناوں کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا، وہ اس سے قبل ملتان سلطانز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔

     

    دوسری طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جیمز وینس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے۔

    آئندہ سیزن کے لیے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے وہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔آئندہ سیزن کے دوران وکٹ کیپر بیٹرز اعظم خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

     

     

    دوسری طرف اپنے ایک پیغام میں لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہوگا۔پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے ،امید کرتا ہوں فینز ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی سپورٹ کریں گے ۔

  • پاکستان نےامریکا کی دعوت ٹھکراکرحقیقی بھائی ہونےکا  ثبوت دیا،عمران خان بھی فخرہے: چین

    پاکستان نےامریکا کی دعوت ٹھکراکرحقیقی بھائی ہونےکا ثبوت دیا،عمران خان بھی فخرہے: چین

    بیجنگ :پاکستان نے امریکا کی دعوت ٹھکرا کر حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا،عمران خان بھی فخرہے:حقیقی لیڈرثابت ہوئے:اطلاعات کے مطابق چینی حکومت کے ترجمان ژاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اجلاس میں شرکت سے انکار پر حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

    ترجمان ژاؤ لی جیان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

     

     

    چینی حکومت کے ترجمان نے اس موقع وزیراعظم پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی دلیرانہ قیادت پر فخر ہے،ترجمان کا کہنا تھا عمران خان کے فیصلوں نے کپتان کو ایک حقیقی لیڈر اور قابل بھروسہ دوست ثابت کرکے ایک نئے باب کی بنیاد رکھی ہے جسے چینی قوم اور چینی حکومت کبھی بھی بھول نہیں سکتی

    خیال رہے کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے جمہوریت پر منعقد سربراہی کانفرنس میں شرکت اے معذرت کرلی ہے۔

    گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 اور 10 دسمبر 2021 کو جمہوریت کے موضوع پر ورچوئل سربراہی کانفرنس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جس پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے ابیان میں کہا کہ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے جس میں آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے، ہم جمہوریت کو مزید گہرا کرنے، بدعنوانی سے لڑنے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

    عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں، پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا، جبکہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں، متعدد مسائل پر امریکا کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہم مستقبل میں مناسب وقت پر اس موضوع پر مشغول ہو سکتے ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت، تعمیری مشغولیت اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کی علاقہ نمبرداران سے میٹنگ ۔

    سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کی علاقہ نمبرداران سے میٹنگ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کی علاقہ نمبرداران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب نے تھانہ جھال چکیاں میں علاقہ نمبرداران سے میٹنگ کی ۔ اور علاقہ میں ٹھیکری پہرے کو فوری شروع کرنے اور مٶثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جس پر علاقہ نمبرداران نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کو علاقہ میں ٹھیکری پہرا فوری شروع کروانے کی یقین دہانی کرواٸی ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کا کہنا تھا ۔ کہ ٹھیکری پہرے کو میں خود بھی چیک کروں گا ۔ اور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ھے ۔ علاقہ میں جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری ھے ۔ عوام سے گزارش ھے کہ علاقہ میں امن و امان کی فضا کو قاٸم رکھنے اور جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸیوں میں پولیس کا ساتھ دیں ۔

  • شور کوٹ ایئر بیس کے قریب سلامتی کے اداروں کی کارروائی، افسران کو ٹارگٹ کرنیکی کوشش ناکام

    شور کوٹ ایئر بیس کے قریب سلامتی کے اداروں کی کارروائی، افسران کو ٹارگٹ کرنیکی کوشش ناکام

    لاہور: حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے شور کوٹ ایئر بیس کے قریب بھاری مقدار میں بارودی مواد اور گولیاں برآمد کر لیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ کی تحصیل شور کوٹ میں ایئر بیس کے قریب حساس ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افسران کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، تھانہ اروتی کے علاقے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن داعش کے رکن محسن کی نشاندہی پر کیا گیا، دہشت گردوں نے بارودی مواد ایئر بیس اور افسران کو نشانہ بنانے کے لیے چھپایا تھا۔ حساس ادارے اور پولیس نے محسن کے دیگر ساتھیوں کے لیے شورکوٹ اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں شروع کر دی۔

  • سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    کراچی : سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا،صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری تک کھولے جائیں گے۔واضح رہے کہ حکومت بلو چستان صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کر چکا ہے۔

  • کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

    کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

    کراچی : کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ قبل آئی ٹی کے کاروبار سے وابستہ شہباز نتھوانی کے قتل کا معاملہ حل کر لیا۔پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ نے شک و شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کرایا تھا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے ملی بھگت سے کسی دشمنی یا رنجش کی بنا پر قتل کرایا ہے اور اس واقعے کی اطلاع شہباز کے سالے شاہ رخ نے میرے بیٹے سیف کو موبائل فون پر صبح پونے چھ بجے کے قریب دی تھی۔
    شبیر نتھوانی کا کہنا تھا کہ میری بہو ایک ہفتے قبل میکے صفورہ گئی تھی جسے لینے کے لیے بیٹا 6 جون کی شب گیا اور 7 جون کی صبح واپسی پر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

    انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ بعد قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی جمشید کو گرفتار کر لیا۔مقتول شہباز نتھوانی کی ملزمہ سے 7 سال قبل شادی ہوئی تھی۔

    مقتول کے والد شبیر کے مطابق ان کا بیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر تھا جو 3 کمپنیاں چلاتا تھا، اواضح رہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں آئی ٹی کے ماہر ایک نوجوان کو بیوی اور کم سن بچی کے سامنے کار میں جاتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت طرز کی واردات میں قتل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کریم آباد کے رہائشی شہباز نتھوانی کی اہلیہ نجی تنازع پر شوہر سے ناراض ہو کر والدین کے گھر چلی گئی تھیں۔
    شہباز کے کاروباری پارٹنر اور برادرِ نسبتی شاہ رخ نے دونوں کے مابین صلح کرانے کیلئے اسے صفورا گوٹھ میں واقع اپنے گھر بلوایا۔شہباز کے والد شبیر کے مطابق ان کا بیٹا رات ساڑھے 11 بجے بیوی اور بچی کو لینے کیلئے اسکیم 33 گلزار ہجری صفورا گوٹھ گیا تھا۔ دونوں میاں بیوی 6 سالہ بچی کے ساتھ صبح سوا 5 بجے شاہ رخ کے گھر سے اپنے گھر کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
    پولیس کے مطابق کار مقتول کی اہلیہ دانیہ چلا رہی تھیں، ان کا شوہر برابر کی نشست پر جبکہ 6 سالہ بچی عقبی نشست پر بیٹھی تھی کہ مرکزی شاہراہ کے ویران مقام پر کھڑے ایک مسلح ملزم نے اسلحے کے زور پر کار روک کر مبینہ طور پر ان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر گولی چلا دی۔ فائرنگ سے شہباز زخمی ہوا جسے اس کی اہلیہ ایک کار سوار کی مدد سے لے کر نجی اسپتال پہنچی جہاں شہباز کی موت واقع ہو گئی۔لیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ماہر نشانہ باز تھاجس نے شہباز پر 9 ایم ایم پستول سے 2 گولیاں فائر کیں۔ایم ایل او کے مطابق شہباز نتھوانی کو انتہائی قریب سے ایک گولی کنپٹی پر جبکہ دوسری عین دل پر ماری گئی۔

  • وزیراعظم کل کراچی گرین لائن کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم کل کراچی گرین لائن کا افتتاح کریں گے

    کراچی: وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 ہے۔

    کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

    18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔

  • (ن) لیگ نے کراچی گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا

    (ن) لیگ نے کراچی گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا

    کراچی : (ن) لیگ نے کراچی گرین لائن کو نواز شریف کا منصوبہ قراردے کرعلامتی افتتاح کردیا۔

    پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کراچی گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا۔ (ن) لیگی کارکنوں نے ناظم آباد 7 نمبر گرین لائن ٹریک پرجانے کی کوشش کی جس پرانتظامیہ نے راستے بند کردیئے اور ان کو وہاں داخلے سے روک دیا۔ اس موقع پر (ن) لیگی کارکنان نے نعرے بازی کی۔

    کراچی میں گرین لائن میٹرو کے علامتی افتتاح کے موقع پر (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی گرین لائن کامنصوبہ مسلم لیگ ن نے 2016 میں شروع کیا تھا، اس منصوبے کی بنیاد مذکورہ وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے رکھی، یہ منصوبہ دسمبر2018میں مکمل ہوناتھا، اس منصوبے کی تعمیرمیں تاخیرکی گئی کیونکہ یہ ن لیگ کامنصوبہ تھا، لوگ کراچی میں ناقص ٹرانسپورٹ میں دھکے کھاتے رہے ہیں، سواتین سال میں بھی مکمل نہیں کیاجاسکا، یہ حکومت (ن) لیگ کے منصوبوں پرتختیاں لگاتی رہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی کارکنان پرسیکیورٹی ادارے نے تشدد کیا جس سے ایک کارکن زخمی ہوا، مجھے خوشی ہے کہ اس افتتاح میں ہماراخون بھی شامل ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے یہ حکومت پولیس والا کام لے رہی ہے، اس ادارے کوسیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ ریاست دہشت گردوں کے آگے بے بس نظرآتی ہے یہ صرف غیر مسلح سیاسی کارکنوں پرسارا زورلگاتے ہیں ہم نے پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں اگراب بھی میرا لہو کراچی کی سرزمین پرگراہے تویہ میرے لیے فخرکی بات ہے میرا ساتھ جو ہوا وہ قابل مذمت عمل ہے ہم نے سندھ کی ترقی کاجوسفرشروع کیا، اس حکومت نے تباہ کردیا، ہم نے سکھرملتان موٹروے بنایا، سکھر، حیدرآباد منصوبہ بھی 2020میں مکمل ہوجاتا اگراس پرکام نہیں روکا جاتا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے (ن) لیگ کی جانب سے گرین لائن کے علامتی افتتاح پرردعمل میں کہا کہ آج ن لیگ کے سیاسی مداریوں نے کراچی گرین لائن کے فٹ پاتھ پر تماشہ کیا۔

    شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کو بتانا پڑے گا کہ یہی منصوبہ ہے جس کا آپ نے کاغذوں میں پلان بنایا،پیسے رکھےپھر وہی والا پیسہ لوٹ کرلندن میں عمارتیں خرید لیں۔ اصل میں تو آپکو ایون فیلڈ کے فٹ پاتھ پر کھڑے ہو کر ٹھگ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہئے ۔

    وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے اور تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

  • بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی

    بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی

    اسلام آباد:بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی،اطلاعات کےمطابق عوام کے لئے ایک اور مشکل آگئی اور حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ،کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا جبکہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہوئی ہے۔

    صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب وزارت توانائی نے کہا کہ22نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی، نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ فیول کی مد میں تھی، جس پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا ہے۔

    وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا، نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی عوامی سماعت کرتا ہے، نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلئے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے جوکہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے۔

    توانائی کی وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، آج کے نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔