Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت:جہاں‌روزانہ 3دلت خواتین کو عصمت دری کےبعد قتل کردیا جاتا ہے

    بھارت:جہاں‌روزانہ 3دلت خواتین کو عصمت دری کےبعد قتل کردیا جاتا ہے

    نئی دہلی :بھارت:جہاں‌روزانہ 3دلت خواتین کو عصمت دری کےبعد قتل کردیا جاتا ہے،اطلاعات کے مطابق فسطائی راشٹریہ سوائم سیوک سنگ کے زیر اثرمودی حکومت بھارت کو ایک ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم ملک میں دلتوں کو جوہندوئوںکی آبادی کاتقریبا ایک چوتھائی ہیں کو مساوی شہری نہیں سمجھا جاتا اور انہیں اونچی ذات ہندوئوںکے مندروں میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت دلت برادری جسے "اچھوت”بھی کہا جاتا ہے کو صدیوں سے نام نہاد اونچی ذات کے ہندوں کی طرف سے منظم ظلم وجبر کا سامنا ہے۔بھارت میں ذات اورپات اور ہندو ثقافت کے نظام تحت اونچی ذات کے ہندودلتوںکو یکساں حقوق نہیں دیے جاتے ہیں۔بھارت کے بعض دیہات میں دلتوں کو جوتے پہننے ، سائیکل یا گھوڑے پر سوارہونے، اونچی ذات کے ہندوئوں کے سامنے اپنی بارات لے جانے یا اونچی ذات کے ہندئوں کے مندر میں پوجا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

    گزشتہ کچھ برس کے دوران دلتوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کے جائزے کے دوران اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ہندو سماج میں دلتوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول پولیس اور عدلیہ ہمیشہ اونچی ذات کے ہندومجرموں کی حمایت کرتے ہیں ۔بھارت میں 2011میں کی گئی مردم شماری سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کی دلت آبادی کا تقریبا نصف حصہ چار ریاستوں میں مقیم ہے۔

    اتر پردیش شیڈول کاسٹ کی مجموعی طورپر20.5فیصدآبادی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جب کہ دلت ہندوستان کی آبادی کا تقریبا 16.6فیصدہیں۔اتنی بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود دلتوں کو ہمیشہ اونچی ذات کے ہندوئوں کے ہاتھوں بے عزتی، ظلم و تشدد اور انکی خواتین کو عصمت دری کا خوف رہتا ہے ۔ دلت خواتین دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم ہیں۔ مودی کے ہندوستان میں دلت خواتین کو عصمت دری اور بھوک کے علاوہ اور کچھ نہیں ملتا۔

    حال ہی میں ریاست اتر پردیش میں متھرا کے علاقے کوسی کلاں میں جسم فروشی سے انکار کرنے پر دلت لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دلت خواتین کواکثر عصمت دری کانشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ اعلی ذات کے ہندو سمجھتے ہیں کہ انہیں ان کی عصمت دری کرنے کا حق حاصل ہے۔ بھارت میں روزانہ اوسطاً 3 دلت خواتین کی عصمت دری اور 2 و قتل کیا جاتا ہے۔ بھارت میں دلت لڑکیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کو پولیس اور میڈیا اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

  • شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی

    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے نیو سبزی منڈی چندال ہوٹل کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزموں کی فائرنگ سے 55 سالہ اللہ جوڑیا ولد محمد بخش زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔

    پیر آبادتھانے کی حدود بنارس پل پر دو مسلح ملزموں کی فائرنگ سے 35 سالہ شاکرولد نظام الیدین زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مضروب سے کچھ لوٹ کر نہیں گئے اور زخمی کے بیان کے بعد مزیدواضح ہوگا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ بلال کالونی نیو کراچی نمبر 5 میں قائم نجی بینک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ 35 سالہ امداد ولد رحیم زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔

  • نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار

    نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار

    کراچی : کلفٹن پولیس نے ٹارگٹ بناکر نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار کرلئے جبکہ پولیس نے مبینہ مقابلے اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران31ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھالیہ،گٹکا،جواریوں سے برآمد رقم،موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیاتفصیلات کے مطابقبہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزمکاشف ولد محمد بخش کوہ شاہ فیصل پولیس نے دو منشیات فروشں اسداللہ اور علی کو گرفتار کیاشارع فیصل پر پولیس نے اسٹریٹ کرمنلحارث کو گرفتار کیاسائیٹ سپرہائی وے پولیس نے گٹکا فروش شعیب ولد محمد رفیق کو گرفتار کرکے 50 کلو سے زیادہ تیار گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
    سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرمنل نثار احمد کو گرفتار کرلیا آغا خان سکول سولجر بازار 3 نمبر عائشہ منزل کی چھت پر گٹکا بنانے کے کارخانے پر پولیس کا چھاپہ مار کر گٹکا ماوا فروش قا سم گرفتار تین ملزمان کاشف عرف بیچو صاحب شفیق، فراز ولد شفیق اور سہیل ولد انیس فرار ہوگئے ایک اور کاروائی میں سولجر بازار پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد اکمل کو گرفتار کیا گیا کلفٹن پولیس نے ای اسٹریٹ فیز 5 کہ توحید کمرشل سے موٹرسائیکل لفٹر علی حسن ولد ممتاز اورعبدالرحمن عرف مانی ولد احسان اللہ کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ دو موٹر سائیکل نمبرKOX9543 KLN 6995 اور ایک کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ملزمان چوری کی موٹرسائیکلوں کے پارٹس نکال کر فروخت کرتے ہیں درخشاں پولیس نے دو ملزم جہانزیب اور سنیل کو گرفتار کرلیا۔
    پاپوشنگر پولیس اور ڈاکس پولیس نے دس جواریوں کو کو گرفتارکرکے داو پر لگی رقم 8 ہزار روپے اور آلات قماربازی کا سامان برآمد کرلیا۔

  • کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار

    کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار

    کراچی : کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار، واردات کی سی سی ٹوی وی فوٹیج موصول ہوگئی،، ایک ملزم کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جاتے ہوئے ملزمان دکاندار کی موٹرسائیکل بھی چھین کر لے گئے ۔
    کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے،موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دودھ کی دکان سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا ، مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے دودھ کی دکان کے مالک کی موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے،فوٹیج میں مسلح ملزم کو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے اس کا پرس ، موبائل فون اور دراز سے رقم لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کراچی : سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سچل پولس نیاسکول اور کالج میں اسٹوڈنٹ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے کارروای کرتے ہوئے ملزم اعجاز علی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1120گرام چرس برآمد کرلی۔
    پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزمان اسکول کے طالبعلموں کو بھی منشیات فروخت کرنے میں ملوچ ہے اور اس سلسے یں اس کے گینگ کے کارندے انہتائی مہارت کم عمر بچوں کو منشیات کی سپائی کرتے ہیںاسکے ساتھ ساتھ ملزم کے ساتھی آن لائن منشیات فراہم کرنے کی وارداتوںمیں بھی ملوث ہیں جن کے خلاف چھاپہ مار کارروئی کی جارہی ہے۔

  • صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے : عذرا پیچوہو

    صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے : عذرا پیچوہو

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، اے ڈی پی میں شامل 36 اسکیمیں اس سال مکمل ہوجائیں گی، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں 10 ڈسپنسریاں قائم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جس طرح سہولتیں بڑھتی جائیں گی، فرق نظر آتا جائے گا، خواتین کو دور دراز علاقوں میں جانے سے مسائل ہوتے ہیں، اس سال 93 ہیلتھ سینٹرز پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ سے بحال کررہے ہیں، ان ہیلتھ سینٹرز میں ماں اور بچے کو سہولیات دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان سینٹر میں ٹیکے لگانے اور منصوبہ بندی کی سہولیات بھی ہوں گی، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے چلیں۔

    وزیر صحت سندھ نے کہاکہ ڈاو سینٹر میں بھی ڈرگز کے کلینکل ٹرائل کی لیبارٹری کھولی گئی ہے، ڈاو سینٹر میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت شروع کی ہے۔انہوںنے کہا کہ گاما نائف سہولت گمبٹ اور ڈاو یونیورسٹی میں ہے، ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مڈوائفس کو بھرتی کررہے ہیں، اسپتالوں کی لیبارٹریز کو بہتر کرنیکیلئے دو بی ایس ایل لیبس بنارہے ہیں۔

    عذراپیچوہو نے کہا کہ مانٹرنگ اور ایولیوشن سینٹر قائم کررہے ہیں ،اسپتالوں کو بہتر کیا جاسکیگا، یونیورسٹی اسپتالوں کا ایک بورڈ بنادیا گیا ہے، ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مڈوائفس کو بھرتی کررہے ہیں، اسپتالوں کی لیبارٹریز کو بہتر کرنے کیلئے دو بی ایس ایل لیبس بنارہے ہیں۔سندھ کے وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ ضلع سطح پر 50 اسپیشل کیڈر بنا رہے ہیں، کڈنی، ای این ٹی، آنکھ سمیت دیگر ماہرین کو عارضی طور پر تعینات کیا ہے، وفاق کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ پیکج تیار کرلیا ہے، ڈیش بورڈ بنایا ہے جس میں 32 بیماریوں کی رپورٹنگ ہوسکے گی ۔

  • ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں : شازیہ مری

    ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں : شازیہ مری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاھور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو ووٹ دیکر عزت دی ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔
    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے۔

    ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت فتح عوام کی ہوگی اوراین اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی اور آئیندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بلکہ عوام کی بد دعائیں ملیں گی۔ہماری قیادت مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہے مشکلات سے ڈر کر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتی۔

  • یاسر نواز پہلی سندھی کمرشل فلم بنائیں گے

    یاسر نواز پہلی سندھی کمرشل فلم بنائیں گے

    کراچی : رانگ نمبر چکر اور مہرالنسا وی لب یو‘ جیسی فلمیں بنانے والے فلم ساز و اداکار یاسر نواز نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی پہلی سندھی کمرشل فلم پر کام شروع کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یاسر نواز اردو فلمیں بنا چکے ہیں، تاہم انہوں نے آج تک مادری زبان میں کوئی فلم نہیں بنائی اور نہ ہی انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں میں کام کیا ہے۔
    یاسر نواز کے والد فرید نواز بلوچ سندھی اور اردو ڈراموں کے معروف اداکار تھے جنہوں نے 100 سے زیادہ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔والد کے برعکس یاسر نواز اور ان کے بھائی دانش نواز نے سندھی کے بجائے صرف اردو زبان کے ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے تاہم اب جلد ہی یاسر نواز بطور ہدایت کار اپنی پہلی سندھی کمرشل فلم بنائیں گے، جس کی کہانی معروف ڈراما ساز نورالہدیٰ شاہ لکھیں گی۔

    ایک انٹرویومیں یاسر نواز نے تصدیق کی کہ ان کی پہلی سندھی کمرشل فلم کی کہانی نورالہدیٰ شاہ لکھیں گی، جن کا سندھی افسانے میں کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال وہ اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں، جیسے ہی اسکرپٹ مکمل ہوگا، شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔یاسر نواز نے فلم کی کہانی اور کاسٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا، تاہم کہا کہ فلم مکمل طور پر کمرشل ہوگی اور نورالہدیٰ شاہ سندھ بھر میں کہانیوں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔

  • فیضان مشوری شریف و تصوف سمینار کا انعقاد

    فیضان مشوری شریف و تصوف سمینار کا انعقاد

    فیضان مشوری شریف و تصوف سمینار کا انعقاد روحانی شخصیت پیر پروفیسر منظور سائیں کی خصوصی آمد

    تفصیلات: (شان رسول سے)

    چنیوٹ میں تصوف کے حوالہ سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا

    جس میں خصوصی طور پر سندھ کی روحانی شخصیت پیر پروفیسر منظور سائیں نے شرکت کی, پروگرام منتظم کی جانب سے آنے والے مہمانوں کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا

    پیر ہمدانی سید محمد رضا شاہ نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حمد و نعت شریف سے کیا

    سیمینار میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین پروفیسر منظور سائیں نے کہا کہ اللہ کی حمد و ثنا اور رسول اللہ پر درود و سلام کو اپنا وطیرہ بنا لیں زندگی کی مشکلیں آسان ہوجائیں گی

    دنیا عارضی ہے دنیا سے دل لگانے کی بجائے اپنے اللہ اور رسول کی محبت میں زندگی گزاریں تاکہ زندگی کا اصل مقصد حاصل ہوسکے

    انسانیت کا تقاضا ہے کہ اپنے ارد گرد موجود انسانی کے لئے آسانی اور خوشی کا باعث بنیں انائیں اور ہٹ دھرمی کی بجائے در گزر کو اپنائیں

  • چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی سید مصطفی جمال کا طویل علالت کے بعد رضائے  اِلٰہی سے اِنتقال ہو گیا ہے

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی سید مصطفی جمال کا طویل علالت کے بعد رضائے اِلٰہی سے اِنتقال ہو گیا ہے

    کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی سید مصطفی جمال کا طویل علالت کے بعد رضائے اِلٰہی سے اِنتقال ہو گیا ہے ۔

    اللّٰه تبارک و تعالٰی مرحوم کے درجات کو بلند فرما کر جنتّ اُلفِردوس میں بہترین مقام عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے ۔

    نماز جنازہ بعد نماز عشاء قرآن اکیڈمی درخشاں اسٹریٹ 34 خیابان راحت ڈی ایچ اے فیز 6 میں ادا کی گئی ۔