Baaghi TV

Author: +9251

  • آل پاکستان جمعيت العباس ويلفئر سوسائٹي کے سابقہ رابطہ سيکريٹری عبدلرزاق عباسی رضاۓ الہی سے انتقال کر گئے

    آل پاکستان جمعيت العباس ويلفئر سوسائٹي کے سابقہ رابطہ سيکريٹری عبدلرزاق عباسی رضاۓ الہی سے انتقال کر گئے

    کراچی : آل پاکستان جمعيت العباس ويلفئر سوسائٹي حيدرآباد زون کے سابقہ رابطہ سيکريٹری عبدلرزاق عباسی رضاۓ الہی سے انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جمعيت العباس ويلفئر سوسائٹي حيدرآباد زون کے سابقہ رابطہ سيکريٹری عبدلرزاق عباسی رضاۓ الہی سے انتقال کر گئے ۔ سربراہ متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل سردار ممتاز انقلابی عباسی کی حیدرآباد آمد ہوئی اور انہوں نے عبدلرزاق عباسی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کروائی گئی ۔ صدر جناب محمد شکيل عباسی،جنرل سيکريٹری محمد نديم عباسی، نائب صدور حاجی احمد،محمد عمر فاروق، نصير احمد، سيکريٹريز مختار احمد، محمد فاروق، رشيد احمد، مصطفے عباسی،محمد عتيق عباسی ،اشفاق احمد عباسی،منتظمہ کے فخروالدين،رياض عباسی،حسن عباسی،شاھد عباسی،الطاف عباسی عمران عباسی،سليم عباسی،وحيد عباسی،نصير عباسی،شريف عباسی،نور احمد عباسی،رحيم الدين عباسی،عمر عباسی،قيوم عباسی،خليل عباسی اور کميٹیيوں کے زمہ داران نے بھی تعزيت کی اور دعائے مغفرت کی ۔

  • سندھ کے قدیمی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

    سندھ کے قدیمی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

    کراچی : سندھ کے قدیمی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

    آج وفاقی وزیر مراد سعید، گورنر سندھ عمران اسماعیل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، ایم این اے اور دیگر ایم این اے ایم پی اے کی عمرکوٹ آمد ہوئی اور
    ایم این ای لال مالہی کی قیادت میں سنڌ ثقافتی ریلی نکالی گئی ۔ جس میں لاکھوں فرزندان سندھ نے ٹوپی اور اجرک پہن کر شرکت کی ۔
    اس کے بعد ڈسٹرکٹ عمرکوٹ صدر ڈاکٹر دوست محمد ميمن سینئر نائب صدر ڈاکٹر علی نواز شاہانی بلوچ اور ان کی ٹیم نے ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
    مرکزی نائب صدر کنول اعجاز پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سینٹرل ریجن حیدرآباد سندھ صدر مہرالنساء
    سینئر نائب صدر انیسہ صدیقی
    ایسٹرن ریجن صدر روبینہ محبوب قائمخانی اور تمام کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
    کامیاب ورکر کنونشن کرنے پر ڈاکٹر علی نواز شاہانی بلوچ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ۔

  • پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے وزیراعظم کا قوم کی طرف سے تمغہ شجاعت کا اعلان

    پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے وزیراعظم کا قوم کی طرف سے تمغہ شجاعت کا اعلان

    اسلام آباد: پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے وزیراعظم کا تمغہ شجاعت کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کےلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا ہے۔

    سیالکوٹ میں ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ اس دوران مشتعل ہجوم کے نرغے سے پریانتھا کو بچانےکی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو وزیراعظم عمران خان تمغہ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم کی طرف سے ملک عدنان کی اخلاقی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، ملک عدنان نے سیالکوٹ میں پریانتھا دیاوادانہ کو ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی بھرپور کوشش کی، اس نےاپنی جان کو خطرے میں ڈال کرمظلوم کو بچانے کی کوشش کی اور ہم ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔

    واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پر تشدد کی کئی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہوتا کہ ہجوم میں سری لنکن شہری پر صرف تشدد کرنے والے ہی نہیں بلکہ چند لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے انہیں بچانے کی کوششیں کیں۔

    سوشل میڈیا پر سری لنکن شہری پر ہونے والے تشدد کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانتھا کمارا کو فیکٹری کی چھت پر تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران کچھ افراد انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ہجوم کے تشدد کے وقت ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کوکَور کیا ہوا تھا اور وہ خود مار کھاتے رہے اور اسے بچانےکی کوشش کر تے رہے، سوشل میڈیا پر بھی ملک عدنان کی بہادری اور انسان دوستی کے جذبے کی تعریف کی جارہی ہے۔

    پریانتھا کو بچانے کے کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت عدنان ملک کے نام سے ہوئی جو کہ فیکٹری میں پروڈکشن مینجر کے طور پر کام کرتے تھے اور گزشتہ 15 سالہ سے فیکٹری میں کام کررہے ہیں۔

  • مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈناچاہندےجے”ن لیگ نےاستعفےدینےکی مخالفت کردی

    مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈناچاہندےجے”ن لیگ نےاستعفےدینےکی مخالفت کردی

    اسلام آباد :مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈنا چاہندے جے”:ن لیگ نےاستعفےدینےکی مخالفت کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت کر ‏دی۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں پر ن لیگ نے پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ‏کہ ہماری جماعت میں اسمبلی سے استعفوں پر دو رائے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مولانا بار بار ن لیگ کو استعفے دینے پر مجبور کررہے ہیں اس پرن لیگ کی طرف سے یہ جواب دیا گیا کہ”مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈنا چاہندے جے

    لیگی رہنما نے کہا کہ کچھ لوگ مخالف اوربعض استعفےمناسب وقت پر دینا چاہتے ہیں پی پی کےبغیر استعفے ‏دیے تو حکومت اہم بل پاس کرا لے گی۔

    اجلاس میں لانگ مارچ کو مارچ کے آخر میں کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی کو بھی اب ‏اتحاد میں شامل کر لیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی بجائے اسمبلی کامستقل بائیکاٹ کریں اگر مستقل بائیکاٹ کرنا ہے تو پی ‏پی کو ساتھ ملا لیں۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نےکہا ہےکہ مرادعلی شاہ بھائی کی طرح ہے پی پی والے ‏دشمن نہیں ہیں۔

  • این اے 133ضمنی الیکشن:کہیں ن لیگ تو کہیں پی پی پی امیدوارکی جیت:اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے:لندن میں زلزلہ

    این اے 133ضمنی الیکشن:کہیں ن لیگ تو کہیں پی پی پی امیدوارکی جیت:اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے:لندن میں زلزلہ

    لاہور:این اے 133ضمنی الیکشن ،پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری:پولنگ عملہ دھاندلی کرتا ہے:اطلاعات کے مطابق حلقہ این اے 133ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اورووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،جبکہ پولنگ کے دوران ٹرن آؤٹ بھی کم رہا۔

    دوسری طرف لاہور کے مختلف حلقوں سے ملنے والے نتائج نے سب کو حیران کردیا ہے ، اس بارلاہوریوں نے بے نظیر بھٹوشہید کے ساتھ وفا کرنے کا عہد کررکھا ہے یہ وجہ ہے کہ ن لیگ کے اس گڑھ میں‌ پی پی امیدوار اکثرجگہ سے جیت رہا ہے جس سے لندن میں زلزلہ آگیا ہے

    ادھر آخری اطلاعات کے آنےتک این اے 133 ضمنی الیکشن میں‌51پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی شائستہ پرویز ملک 7ہزار117 ووٹ لے کرآگےجبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 5 ہزار461 ووٹ لے کر پیچھے پیچھے آرہےہیں‌

    لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے بڑے معرکے میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل اور ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک آمنے سامنے ہیں۔

    پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا،ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی امیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے تھے، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔

    حلقے میں 254 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔ ووٹرز کی تعدا د4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 6ہزار927 ہے۔ این اے 133 میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔

    این اے ایک سو تینتیس میں ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ کم رہا، جیالے اور متوالے پریشان دکھائی دیئے جبکہ شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے رہنماؤں سے رابطے اورصورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی رپورٹس لیتے رہے۔

    این اے 133 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ووٹر موبائل فون لے کر پولنگ بوتھ میں داخل ہو گیا تھا۔

    این اے 133 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آئیں، پیپلز پارٹی کا ووٹر موبائل لیکر پولنگ بوتھ میں داخل ہوا، بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر ٹھپہ لگایا اور دیدہ دلیری سے اپنی سیلفی بھی بنالی۔

    مریم کالونی بلاک ون میں جیالے اور متوالے آمنے سامنے آگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزام عائد کئے جبکہ جھگڑے میں دونوں پارٹیوں کے کچھ کارکن زخمی ہوگئے۔

    لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔

    یوسی 232 گورنمنٹ لال ہائی سکول 15 بی ون ٹاؤن شپ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی آمد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آئے ، کارکنوں کے درمیان شدید نعرے بازی ہوئی جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے گئے،حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے مداخلت کرتےہوئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کو نعرے بازی سے روک دیا اورپولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید اہلکار تعینات کر دیئے گئے تھے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے دوران ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے پولنگ سٹاف کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دی۔

    شائستہ پرویز ملک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گورنمٹ گرلز ہوئی سکول بہاری کالونی کے پولنگ سٹیشنز 232، 233، 234 پر پریزائیڈنگ افسران ووٹروں کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس نے موقع پر موجود ایس ایچ او کو بھی شکایت کر دی ہے اور زمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

     

     

  • بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرتعینات:پاکستان کومحتاط رہنے کی ضرورت

    بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرتعینات:پاکستان کومحتاط رہنے کی ضرورت

    واشنگٹن:بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرتعینات:پاکستان کومحتاط رہنے کی ضرورت
    ،اطلاعات کے مطابق بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ آئندہ برس کے آغاز میں جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

    گیتا گوپی ناتھ اس وقت آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ کی حیثیت فرائض انجام دے رہی ہیں ۔انہیں جنوری 2022 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تدریسی ذمے داریاں سنبھالنے واپس جانا تھا تاہم اب انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ گیتا نے آئی ایم ایف میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول) کی ذمے داری سنبھالنے پرآمادہ ہوگئی ہیں۔

    کرسٹینا جارجیوا نے مزید کہا خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ کرونا نے ہمارے رکن ممالک کو درپیش میکرو اکنامک چیلنجز کے پیمانے اور دائرہ کار میں اضافہ کیا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ عالمی سطح پر معروف میکرو اکنامسٹ میں شمار کی جانے والی گیتا گپتا کے پاس بالکل وہی مہارت ہے جس کی ہمیں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول) کے کردار کے لیے ضرورت ہے۔عالمی سطح کی میکرواکنامسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فنڈ میں بطور چیف اکنامسٹ کئی سال کا تجربہ انہیں منفرد طور پر اہل بناتا ہے اور وہ صحیح وقت پر صحیح شخص ہیں۔

    بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی نامزدگی کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول)بننے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔فنڈز کا کام کبھی وبا کے دور سے زیادہ اہم نہیں رہا۔رکن ممالک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے میں مدد فراہم کرنے کیلیے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔

    دوسری طرف آئی ایم ایف نے پاکستان میں ریاستی خزانے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے – حکومت پاکستان اب ریاستی خزانے سے کسی بھی قسم کے قرضے بغیر مناسب عمل اور دستاویزات کے نہیں لے سکے گی۔ کاغذی کرنسی پرنٹ نہیں کر سکتے جیسا کہ ماضی میں ہو رہا تھا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اب گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کی کمان سنبھالنے والی ایک خاتون بھارتی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ بھارتی مفادات کے تحفظ کی ضامن ہیں‌

  • ظالم بھارتی فوج اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کرنے لگی ،پہلے واقعہ میں‌13 افراد گولیوں سے بھون دیئے

    ظالم بھارتی فوج اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کرنے لگی ،پہلے واقعہ میں‌13 افراد گولیوں سے بھون دیئے

    نئی دہلی: ظالم بھارتی فوج اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کرنے لگی ،پہلے واقعہ میں‌13 افراد گولیوں سے بھون دیئے,اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے مسافر بردار ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

     

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فوج نے ایک ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ میانمار کی سرحد کے قریب پیش آیا۔

    دوسری جانب بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کان کن تھے اور ایک ٹرک میں سوار ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے جا رہے تھے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ یہ لوگ دیہاتی تھے اور اپنے گاؤں جا رہے تھے۔

     

    ادھر بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری تھا اسی دوران مسلح تنظیم کے پرچم اور نشان مخصوص نشان والے ٹرک سامنے آیا۔

     

     

    ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ٹرک میں موجود افراد نے تعاون نہیں اور ٹرک بھگانے کی کوشش کی جس پر اپنے دفاع میں اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

     

     

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے دیہاتیوں کی ہلاکتوں پر مقامی افراد میں اشتعال پھیل گیا اور لوگ احتجاج کے لیے نکل آئے. مظاہرین نے مودی کی ظالمانہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

     

     

    جارحیت پسند بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انصاف کے متلاشی مظاہرین پر بھی فائرنگ کردی جس سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔

     

     

    مظاہرین کے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر ناگالینڈ کے ضلع مون میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے اور جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی اور علاقے میں تاحال کرفیو کا سما ہے۔

  • امریکی بھی سندھی ثقافت کے دلدادہ نکلے:سندھی کلچرل ڈے: امریکی قونصل جنرل نے کمال کردکھایا

    امریکی بھی سندھی ثقافت کے دلدادہ نکلے:سندھی کلچرل ڈے: امریکی قونصل جنرل نے کمال کردکھایا

    کراچی :امریکی بھی سندھی ثقافت کے دلدادہ نکلے:سندھی کلچرل ڈے: امریکی قونصل جنرل کی سندھی زبان میں مبارکباد ،اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل بھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام ہی علاقوں میں سندھی ثقافت کا دن جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین کی جانب سے اپنی ثقافت سے محبت بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔

     

     

    سندھی کلچر ڈے کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے راگ و رنگ کی محافل، مشاعرہ ، لوک گیتوں پر رقص کی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

     

    سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل بھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے،جرمن قونصل جنرل ہال گرزیگلر نے جرمن پرچم کے رنگوں پر مشتمل سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا پیغام دیا۔

    ادھر امریکی قونصل جنرل نے بھی سندھی زبان میں کلچرل ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، جنہوں نے یہاں امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا، سندھ کے تمام باسیوں کو کلچرل ڈے کی مبارکباد۔

     

    کراچی ،سکھر ، حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، نواب شاہ، پڈعیدن اور خیرپور میں بھی ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں نوجوان، بچے سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان دیگر سوغاتوں کے علاوہ سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے، یہاں کے رہنے والے مہمانوں کوسندھی ٹوپی اوراجرک تحفتاً دے کر اپنی محبت کا دل سے اظہار کرتے ہیں۔

  • ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیا گیا

    ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیا گیا

    انقرہ:ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

    ترک میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لیکر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ ترکی مخالف تنظیم کی طرف سے کیا گیا ہےجس کے خلاف سیکورٹی فورسزنے کارروائی شروع کردی ہے

  • عمران خان کی جگہ جومرضی آئےلیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانےکےلیےہرتیرآزمائیں گے:شہبازشریف

    عمران خان کی جگہ جومرضی آئےلیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانےکےلیےہرتیرآزمائیں گے:شہبازشریف

    لاہور: عمران خان کی جگہ جومرضی آئے لیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانے کے لیے ہرتیرآزمائیں گے:،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، اپوزیشن تمام آئینی سیاسی اور قانونی ہتھیار بروئے کار لائے گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا سیالکوٹ واقعہ سے سر شرم سے جھک گئے، حکومت اس واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے تو اسے سیاسی رنگ دیا گیا لیکن ہم نے نہ صرف اس واقعہ بلکہ ماضی قریب میں بھی اس طرح کے کسی واقعہ کو کبھی سیاسی رنگ نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کو خطر ات لاحق ہو سکتے ہیں۔ کورونا نے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے، لیکن آج مہنگائی کے حوالے سے پاکستان دنیا کی فہرست میں تیسر ے نمبر پر ہے۔ اگر جنگی بنیادوں پر کام نہ کیا گیا تو پھر ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا

    شہباز شریف نے کہا کہ ۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پوری قوم کو گلے سے جکڑ لیا ہے، قوم کے ہاتھ اور پاؤں زنجیر سے باندھ دیئے ہیں۔ ہمسایہ ملک80ء کی دہائی میں آئی ایم ایف کے پاس گیا اور آج تیس سال ہو گئے ہیں اس نے اس سے جان چھڑ الی ہے۔ حکومت نے انتالیس مہینوں میں71سالہ تاریخ کا 70فیصد قرضہ لے لیا۔ ہمیں بھی ورثے میں قرضے ملے لیکن ہم نے نہ صرف ادائیگی کی بلکہ دس ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، روڈ انفراسٹرکچر بنایا۔ اگر بلین ٹری منصوبہ سچ ہوتا تو آج سموگ نہ ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرضوں پرکمیشن بنایا تھا لیکن اس کی رپورٹ نہیں آئی، ہمارے ادوار میں قرضوں میں کرپشن نہیں ملی اگر ملتی تو یہ رات بارہ بجے بھی لوگوںکو اٹھا کر اس کا بتاتے۔ تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، صورتحال کو فی الفور کنٹرول کرنے کیلئے اجتماعی اذہان کو جمع کرنا ہوگا۔ یہ تاریخ کی بدترین نااہل، نا تجربہ کار اور کرپٹ حکومت ہے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار سلیکٹڈ حکومت کی بد ترین گورننس نے ہر چیز کوتہ و بالا کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے احکامات پر قوم کو غلام بنا رہے ہیں۔ اگر فی الفور کوئی اجتماعی فیصلہ نہ ہوا تو پاکستان کے مفاد کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے، پھر آپ کو دفاع کو بھی قرضے لے کر فنانس کرنا پڑے گا۔ ایک سے زیادہ آئینی سیاسی آپشنز ہوتے ہیں اور ہم اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت نہیں کی، اگر آر ٹی ایس بند ہو سکتی ہے تو ای وی ایم بند ہو سکتی ہے۔ اوورسیز ہمارے سروں کے تاج ہیں انہیں ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے حکمران بدنیتی سے دھاندلی کے ذریعے ووٹوں کو بکسوں میں ڈلوانا چاہتے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کریں۔ جو ہمیں دن رات چور اور ڈاکو کہتے ہیں پتہ چلے انہوں نے کس طرح بھارت اور دوسرے ممالک سے فنڈ ز لئے۔ حکومت دروغ گوئی میں سب سے آگے ہے ان کا جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے میں کوئی ثانی نہیں ، انہوںنے ملک کا کباڑہ کر دیا ،معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عمران خان حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے۔