Baaghi TV

Author: +9251

  • تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی؟ تفصیلات آگئیں

    تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی؟ تفصیلات آگئیں

    مری : تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق تمباکو نوشی کے خلاف مری میں کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس می اسلام آباد لاہور سے میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ لاہور سے باغی ٹی وی. اردو پوائنٹ ۔ ڈیلی پاکستان کے نمائندگان کانفرنس میں شریک ہوئے . مقامی ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس میں تمباکو نوشی کے خلاف بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانا ہے

    شارق خان نے کہا کہ تمباکو انڈسٹری کو پاکستان میں ختم کرنا ہے تو یہ ایک ایونٹ سے نہیں ہو گا ۔یہ ایک انڈسٹری ہے اسکی کوشش ہے کہ روز 12 سو بچوں کو ٹارگٹ کیا جائے اور جو ایک بار سموکر بنتا ہے وہ ساری زندگی انکا کسٹمر ہے۔ نئے بچوں کو بڑی عادت سے روکنا چاہتے ہیں ایک طریقہ ہے جو پوری دنیا میں بار بار آزمایا جاتا یے۔ سات سال سے 15 سال کی عمر تک سگریٹ پینے والے کو سگریٹ بہت سستے میسر ہیں ۔ اگر لاز پر عمل ہو اور قیمت بڑھا دی جائے تو بچہ خریدے سے دور ہو جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کو تمباکو نوشی انڈسٹری کی طرف سے ڈونیشن ملی جو انہوں نے واپس کئ۔ کسی کی آواز چھوٹی نہیں ہوتی

    طیب نے کہا کہ ٹوبیکو انڈسٹری کئ طرف سے جو ڈس انفار میشن آتی ہے ۔ اسکو دیکھتے ہیں ۔ ملکر کام کر رہے ہیں ۔میڈیا بھی تمباکو نوشی کیخلاف چیزوں کو اجاگر کیا جا رہا یے۔یوتھ کو آگاہی دیتے ہیں پالیسی میکرز کے ساتھ ہماری ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔حکومتی اپوزیشن اراکین کو اس ایشو سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی اس ایشو کو اٹھایا ہے۔ تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی دی جاتی ہے۔ میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس ایشوز پر ہم سپورٹ کرتے ہیں ۔ ٹیکس چوری کی بات بجٹ سے پہلے کی جاتی ہے ۔ یہ 77 ارب ٹیکس چوری کی جو بات کرتے ہیں اس پر انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔ ٹیکس بڑھانے کی جو حکومت بات کرتی ہے تو ٹیکس چوری کا واویلا کیا جاتا ہے ۔ حکومت کو بلیک میل کیا جاتا ہے یہ واحد انڈسٹری ہے جس میں قیمتیں نہیں بڑھیں ۔پالیسی میکرز کو یہ لوگ مس گائیڈ کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر ضیاالدین نے کہا کہ تمام ممالک کے ایکسپرٹس میٹنگ کرتے اور اصول طے کرتے کہ کیسے تمباکو نوشی کے خلاف کام ہونا چاہئے پالیسی اچھی بنا لی لیکن اس پر کام نہیں کر سکے۔ لاگو نہیں ہو سکی۔ الارمنگ صورتحال ہے اپنی کوشش بڑھانی چاہئے تا کہ بچے استعمال نہ کر سکیں . 450 افراد کی روز بیماریوں سے موت ہوتی ہے۔ حکومت کا علاج پر فوکس نہیں . سوسائٹی اپنی بیماریوں پر پیسہ خود خرچ کرتی ہے

    شارق خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوبیکو انڈسٹری کو کوئی پروموٹ نہیں کرنا چاہتا ۔ ٹوبیکو انڈسٹری دھوکہ دے رہی ہے اور عوام کو بتاتی ہے کہ آپ ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ ہمارا فوکس ہے کہ بچوں کو سگریٹ سے روکیں

  • سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف

    سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف

    کراچی:سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف ،اطلاعات کےمطابق طیاروں کی لینڈنگ کے وقت پائلٹس کی رہنمائی کے لیے نصب سسٹم اور سمت بتانے والے آلات میں غفلت کی وجہ سے خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے بیشتر انٹرنیشنل ائئرپورٹس پر طیاروں کی لینڈنگ اور رہنمائی کے لئے نصب سسٹم اور نیویگیشن آلات کی مقرر وقت پر مرمت نہ کی گئی، جس کی وجہ سے اُن میں مبینہ طور پر خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آئی ایل سسٹم کے حوالے سے ایک ماہ کے لئے ائئرلائنز کو نوٹم جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں ایک اور مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جہازوں کو لینڈنگ کی رہنمائی فراہم کرنے والے آئی ایل ایس کی لازمی چیکنگ کی جائے۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیوی گیشنل آلات کی مقررہ وقت پر مرمت (مینٹینس) نہ ہونے کی ایک وجہ سی اے اے کو دو طیاروں کی خرابی کا سامنا بھی ہے، سی اے اے مینٹینس کے لئے درکار متبادل انتظامات بھی بروقت کرنے میں ناکام رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاو قوانین کے مطابق متعلقہ آلات کی مقررہ وقت پر مینٹینس ضروری ہے کیونکہ طیاروں کے اترتے وقت انسٹرومینٹل سسٹم اور آلات خراب ہونے سے بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے تناظر میں آلات کی مبینہ خرابی تشویشناک ہے۔

  • پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر

    پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر

    اسلام آباد:پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر ،اطلاعات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں‌ میں‌ پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار767 ہو گئی ہے۔

    اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 372کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار825 تک جاپہنچی ہے۔

    ادھرپاکستان میں‌ تازہ ترین صورت حال کیا ہے اس کے بارے میں‌ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45ہزار307کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد رہی۔

    دوسری جانب کرونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار494، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254 اور بلوچستان میں 33 ہزار491 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 848، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ نئے خطرناک اومی کرون وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر سخت کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے باہرسے آنے والے مسافروں کی مانیٹرنگ اور ان کے ٹیسٹ بھی جاری ہیں‌

  • رینجرز اورپولیس نے پولیس یونیفارم میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    رینجرز اورپولیس نے پولیس یونیفارم میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    کراچی : رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز ( سندھ ) اور پولیس نے مشترکہ جمشید ٹاؤن کے علاقے بلوچ پاڑہ،جہا نگیر روڈاور جمشید کوارٹرز میں کارروائیوں کے دوران نوسربازی میں ملوث 3 ملزمان زوہیب علی، حسنین علی اور یاسر الرحمن عرف گوپی کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے علامیہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سرکاری یونیفارم، جعلی کارڈ، 3 عدد چھینی گئی موٹر سائیکلز اور 2 عدد 30 بور پستول بھی برآمد کر لیے گئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے بھیس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے عام لوگوں اور منشیات فروشوں کو گرفتاری کے نام پر اٹھا کر لاتے اور رقم وصول کرنے کے بعد رہا کر دیتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان ایک منظم ڈکیت گروہ چلا رہے تھے جو شہریوں سے پیسے اور موبائل فون لوٹنے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کوبمعہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ولیمے کی تقریب سے واپسی پرگھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے دلہن سے زیورات نوچ لئے

    ولیمے کی تقریب سے واپسی پرگھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے دلہن سے زیورات نوچ لئے

    کراچی : ولیمے کی تقریب سے واپسی پرگھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے دلہن سے زیورات نوچ لئے ۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ولیمے کی تقریب سے واپسی پرگھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے دلہن سے زیورات نوچ لئے فیڈرل بی ایریا کی گلیوں میں بھی داکوؤں کی لوٹ مار تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر نوبیاہتا جورے کو فیملی سمیت ولیمے کی تقریب سے واپسی پر یرغمال بناکر و لوٹ لیا گیا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن سے زیورات نوچ لئے جبکہ دیگر افراد سے موبائل فون،نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے فیڈرل بی ایریا میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے گلی محلوں میں 15 منٹ کے دوران 25سے زائد افراد سے اسلحہ کے زور پر نقد رقم موبائل فون لوٹ کئے۔

  • شہید پاکستان میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاس واں یوم شہادت:قوم بھرپورجزبے سے منارہی ہے

    شہید پاکستان میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاس واں یوم شہادت:قوم بھرپورجزبے سے منارہی ہے

    اسلام آباد:شہید پاکستان میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاس واں یوم شہادت:قوم بھرپورجزبے سے منارہی ہے،اطلاعات کے کے مطابق قوم آج میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا پچاسواں یوم شہادت منا رہی ہے۔ میجرمحمد اکرم شہید نے اپنی جان وطن عزیز کی خاطر قربان کرتےہوئے اس قوم اور وطن کے دفاع کووہ قوت بخشی جس کا مظہر آج بھی ہورہا ہے

    میجر اکرم شہید نے 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور وطن پر قربان ہو گئے۔

    میجر محمد اکرم شہید ڈنگہ ضلع گجرات میں 4 اپریل 1938 کو پیدا ہوئے۔میجر اکرم شہید اپنے ننھیال ڈنگہ میں پیدا ہوئے لیکن ان کا موضع نکہ کلاں،جہلم سے تعلق تھا جو جہلم میں واقع ہے۔ان کی یادگار بھی جہلم میں شاندار چوک کے ساتھ جہلم میں بنائی گئی ہے جب کہ تاریخ جہلم اور شہدائے جہلم از انجم سلطان شہباز میں ان کے مکمل سوانح موجود ہیں۔ نیز پروفیسر سعید راشد نے ان کے حوالے سے ایک کتاب شہید ہلی لکھی تھی۔

    میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 50 واں یوم شہادت، 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی جس پر قوم کو آج بھی ناز ہے۔ جنگ کے دوران میجر اکرم شہید نے مشرقی پاکستان کے محاذ پر کمال شجاعت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے فضائی، آرٹلری اور آرمڈ کے بڑے حملوں کو ناکام بنایا۔ میجر اکرم جوانوں کے ہمراہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا 15 روز تک بہادری سے مقابلہ کرتے رہے۔ اس دوران پاک فوج کی اہم سپلائی لائن پر دشمن کے حملے ناکام بناتے ہوئے میجر اکرم پانچ دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کر گئے۔

    بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر اکرم شہید کو پاک فوج کے اعلی ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ میجر اکرم شہید نے ملٹری کالج جہلم سے فارغ التحصیل ہو کر مارچ 1961ء میں 28ویں پی ایم اے لانگ کورس میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 1963ء کو پاس آئوٹ ہو کر فرنٹیئر فورس ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    انہیں اپنے کورس میں بہترین نشانہ باز کا اعزاز بھی ملا، میجر محمد اکرم 13 اکتوبر 1963ء کو انفینٹری بٹالین کا حصہ بنے، اپنے بہترین ریکارڈ پر انہیں ستمبر 1970ء میں ملٹری انٹیلی جنس کورس کی تکمیل پر میجر کے عہدے پر ترقی ملی۔

  • لاہور:این اے 133 میں ضمنی الیکشن:پولنگ جاری :پی ٹی آوٹ ، ن لیگ کا پلڑہ بھاری

    لاہور:این اے 133 میں ضمنی الیکشن:پولنگ جاری :پی ٹی آوٹ ، ن لیگ کا پلڑہ بھاری

    لاہور:این اے 133 میں ضمنی الیکشن:پولنگ جاری :پی ٹی آوٹ ، ن لیگ کا پلڑہ بھاری ،اطلاعات کےمطابق لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔

    ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں ہیں، ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ پی ٹی آئی امیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے تھے، نشست ن لیگ کے پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔

    حلقے میں 254 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ ووٹرز کی تعدا د4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 6ہزار927 ہے۔ این اے 133 میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

    ادھر حلقہ این اے 133 میں اس وقت جہاں‌ پولنگ جاری ہے وہاں ووٹرز ابھی تک گھروں سے نکلنے میں عاری دکھائی دے رہے ہیں،ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن پر لانے کے لیے ن لیگی ورکرز سردھڑ کی بازی لگا رہے ہیں

    ان حالات کو دیکھ کریہ امکان ہے کہ کل ووٹرز کا 40 فیصد کاسٹ ہوں گے اور ان میں سے ن لیگی امیدوار کے جیتنے کے مواقع زیادہ ہیں‌، اس کی ایک وجہ مہنگائی ، دوسری وجہ پرویز ملک کی بیوہ سے ہمدردی اور تیسری بڑی وجہ ن لیگ سے وابستگی ہوسکتی ہے

  • ٹھوس ثبوت ہیں  کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ

    ٹھوس ثبوت ہیں کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ

    واشنگٹن :ٹھوس ثبوت ہیں کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی انٹیلیجنس کا دعوی ،اطلاعات کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے شواہد موجود ہیں۔

    امریکی خفیہ اداروں نے گزشتہ روز روس کی جانب سے یوکرائن کے خلاف فوجی حملے کی منصوبہ بندی کا دعویٰ کیا تھا جو آئندہ برس کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔

    اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اس آپریشن میں ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 75 ہزار روسی فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔

    واشنگٹن پوسٹ نے امریکی انٹیلیجنس حکام سے جو دستاویزات حاصل کی ہیں اس میں روسی افواج کو چار مقامات پر جمع ہونے اور ٹینکوں کی آمد کے واضح شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ اس دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرائن کی سرحد کے قریب فی الوقت روسی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی اور روسی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے پر بات کرنے کیلیے امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے۔

    خارجہ امور کے روسی مشیر یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن مذاکرات کے دوران روس کی ان “سرخ لکیروں” کا اعادہ کریں گے جس میں بطور ضمانت وہ مطالبات شامل ہیں کہ نیٹو اپنی توسیع میں یوکرائن کو شامل نہیں کرے گا۔

    2014 میں کرائمیا کے الحاق اور یوکرائن کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس میں علیحدگی پسندوں کی بغاوت کی حمایت کے بعد سے ہی روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس تنازعے میں اب تک 14 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

     

     

  • بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم

    بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم

    کابل: بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم،اطلاعات کے مطابق افغانستان نے بھارت سے گندم لے کر آنے والے ٹرکوں کو براستہ واہگہ اور طورخم افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    دفترخارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ پاکسان نے فیصلہ کیا ہے کہ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی بھارت سے افغانستان منتقلی کے لیے سہولت دی جائے گی۔

     

     

    افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان کی وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ہفتے کو ملاقات کے دوران فیصلے سے آگاہ کیا۔

    بعد ازاں افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ملاقات میں تجارت اور بھارت سے گندم کی منتقلی کے حوالے سے سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ امیر خان متقی نے افغانستان کے ٹرکوں میں گندم کی منتقلی کی اجازت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل اکتوبر کے اوائل میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے دوران بھارتی وفد نے طالبان حکومت کے رہنماؤں سے غیررسمی ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اسلام آباد سے درخواست کریں کہ وہ پاکستان کے راستے بھارت سے افغانستان گندم لے جانے کی اجازت دیں۔

    جس کے بعد امیر خان متقی نے معاملے کو نومبر میں دورہ اسلام آباد کے دوران اٹھایا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دلایا تھا کہ پاکستان اس درخواست کا جائزہ لے گا۔

  • انا للہ وانا الیہ راجعون: پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خان روڈ حادثے میں وفات پاگئے

    انا للہ وانا الیہ راجعون: پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خان روڈ حادثے میں وفات پاگئے

    ملتان : انا للہ وانا الیہ راجعون:نشتر میڈیکل کالج کے ہیڈ آف اناٹومی پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خان روڈ حادثے میں وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شب نشتر میڈیکل کالج کے ہیڈ آف اناٹومی پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خان سکھر کے قریب ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ہیں ،

    ڈاکٹر صاحب خدمت انسانیت میں مصروف عمل ڈاکٹروں کی معروف تنظیم مسلم میڈیکل مشن کے بانی ممبر اور جنرل سیکرٹری تھے، ملک کے طول و عرض میں قدرتی آفات کے دوران سینکڑوں میڈیکل مشنز میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا، آپ کی دین سے محبت اور کوشش و کاوشیں لائق تحسین تھیں اور اپنے بچوں کی تربیت بھی اسی نہج پر کی۔

    دس سال قبل شعبہ طلبا نے جب ملک کے طول و عرض کے تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ کورسز پلان کیے جن میں چند سالوں میں ہی لاکھوں طلباء کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی ان ٹرینر طلباء کی ٹریننگ کا سہرا آپکو جاتا ہے، تین روزہ ورکشاپ میں ڈاکٹر منصور اور انکی ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا ملا جسکا نتیجہ اوپر شئر کیا ہے۔ انکے جانے سے انسانیت کی بے لوث خدمت میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے ، جسے انکے شاگرد یقیناً پر کریں گے، اللہ تعالیٰ انکی حسنات کو قبول فرمائے ، درجات بلند اور مغفرت فرمائے، آمین