Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈھاکہ سے کرکٹ کے متعلق اہم خبرآگئی

    ڈھاکہ سے کرکٹ کے متعلق اہم خبرآگئی

    ڈھاکہ: ڈھاکہ سے کرکٹ کے متعلق اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے متعلق ڈھاکہ ٹیسٹ کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے ادھر خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم ہوگیا ہے

    بنگلا دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل پورا نہ ہو سکا۔

    ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر 70 کے مجموعے پر عابد علی بھی 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے کہ بارش اور خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا۔

    میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم پاکستان نے 57 اوورز میں 161 رنز اسکور کیے تھے کہ خراب موسم کے باعث میچ کو ایک بار پھر روک دیا گیا۔

    خراب روشنی کے باعث امپائرز نے پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنے کا اعلان کیا تو بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے، اس پچ سے اسپنرز کو مدد ملے گی۔

    دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ٹیم آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

  • سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:پریشان کن حقائق

    سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:پریشان کن حقائق

    لاہور:سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:خطرناک حقائق نے جھنجھوڑ کررکھ دیا ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں سینکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پریانتھا کمارا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ہے جب کہ پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا، آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ، پریانتھا کمارا کی لاش آج خصوصی پرواز سے اسلام آباد بھجوائی جائے گی جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش کو سری لنکا لے کر جائیں گے۔

    پولیس کی جانب سے شہری کی افسوسناک ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واقعے کے مرکزی ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا گیا، مزید 118 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    واضح رہےکہ جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا اور اسے قتل کردیا، بعد ازاں مشتعل ہجوم سری لنکن شہری کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا اور اسے آگ لگا دی،واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔

    ادھرسری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،

    ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے،وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنی قوم سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ مذہبی انتپاپسندی کے سخت خلاف ہیں وہ دیگرمذاہب اور اقوام کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزت وتکریم کرتے ہیں اور وہ ایک اچھے انسان ہیں

    دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم اور قوم کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں بھی لائیں گے اور انکو سزا بھی دلوائیں گے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھنوئی سازش نہ کرسکے

    وزیراعظم نے اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ مجرم جلد کٹہرے میں ہوں گے

    وزیراعطم نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ سری لنکن مینجر کی اہل خانہ کو ہرقسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں گے

  • توہین رسالت ﷺ کا سنگین الزام لگاکر سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے: مفتی تقی عثمانی

    توہین رسالت ﷺ کا سنگین الزام لگاکر سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے: مفتی تقی عثمانی

    کراچی :توہین رسالت ﷺ کا سنگین الزام لگاکر سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے: اطلاعات کے مطابق نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بعد شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے بھی سیالکوٹ میں غیر ملکی فیکٹری منیجر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ توہين رسالت ﷺ سنگین جرم ہے لیکن اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں۔

    مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ کسی پر توہین رسالت ﷺ کا سنگین الزام لگاکر سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے، سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا۔

    صدر مملکت، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور آرمی چیف سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    گزشتہ روز نامور مبلغ مولانا طارق جمیل نے بھی سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کی آڑ میں غیر ملکی کو زندہ جلا دینے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

    مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ محض الزام کی بنیاد پر قانون ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ہوا تو پولیس حرکت میں آئی اور اقدامات کیے، اس واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد 200 چھاپوں میں 118 افراد زیرحراست ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے فوٹیجز سے مدد لی جارہی ہے، واقعے سے متعلق 160 کیمروں کی فوٹیج لی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمیٹی بنائی اور آئی جی پنجاب نے مانیٹرنگ سیل بھی بنایا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملی تو آرہی اوگجرانوالہ کو فوری روانہ کیا ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس پہنچی اس وقت تک ہلاکت ہو چکی تھی، آر پی او گجرانوالہ نے جا کر گرفتاریاں شروع کیں اور گرفتار 118 میں 13 افراد کے اعترافی بیانات کی ویڈیوز بھی میڈیاپر آئیں، جلد ازجلد تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے، 160 سے زائد کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی ہے، پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے۔

  • سیالکوٹ واقعہ؛ کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں:مجرم بچ نہیں پائیں گے:حسان خاور

    سیالکوٹ واقعہ؛ کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں:مجرم بچ نہیں پائیں گے:حسان خاور

    لاہور:سیالکوٹ واقعہ؛ کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے کیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ہوا تو پولیس حرکت میں آئی اور اقدامات کیے، اس واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد 200 چھاپوں میں 118 افراد زیرحراست ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے فوٹیجز سے مدد لی جارہی ہے، واقعے سے متعلق 160 کیمروں کی فوٹیج لی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمیٹی بنائی اور آئی جی پنجاب نے مانیٹرنگ سیل بھی بنایا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملی تو آرہی اوگجرانوالہ کو فوری روانہ کیا ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس پہنچی اس وقت تک ہلاکت ہو چکی تھی، آر پی او گجرانوالہ نے جا کر گرفتاریاں شروع کیں اور گرفتار 118 میں 13 افراد کے اعترافی بیانات کی ویڈیوز بھی میڈیاپر آئیں، جلد ازجلد تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے، 160 سے زائد کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی ہے، پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے۔

  • ٹی ایل پی کاماڈل اپنائیں‌ گے:الیکٹرانک مشین پرانتخاب ہوا تو مشینوں کوآگ لگا دیں گے:اہم ن لیگی رہنما کی دھمکی

    ٹی ایل پی کاماڈل اپنائیں‌ گے:الیکٹرانک مشین پرانتخاب ہوا تو مشینوں کوآگ لگا دیں گے:اہم ن لیگی رہنما کی دھمکی

    لاہور:ٹی ایل پی کا ماڈل اپنائیں‌ گے:الیکٹرانک مشین پر انتخاب ہوا تو مشینوں کو آگ لگا دیں گے:اہم ن لیگی رہنما کی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے’ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے’

    رانا ثنااللہ نے اس موقع پر اس بات کی امید ظاہر کی کہ گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے’ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے’مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے’ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے ۔

    لاہور میں رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ن لیگ کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں جھنگ سے علیشہ افتخار بلوچ، آصف معاویہ اور علی اکبر شاہ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے لیکن گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے۔لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ این اے 133 میں آسانی سے جیت جائیں گے، جس ویڈیو کو ن لیگ سے جوڑا جا رہا ہے وہ میری نہیں اور نہ ہی میں نے کوئی اس کے متعلق سازش کی ہے۔

    یاد رہے کہ (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کل ایک ٹی وی انٹریو میں کہا تھاکہ حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی۔رانا ثنا ﷲ نے کہا کہ ہمارا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ ہم ای وی ایم کے تحت کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی۔آج اسی بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی اداروں کی اس مشنری کو آگ لگا دیں گے

  • یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی

    کولمبو:یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی قوم کویقین دہانی ،اطلاعات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،

    ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے،وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنی قوم سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ مذہبی انتپاپسندی کے سخت خلاف ہیں وہ دیگرمذاہب اور اقوام کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزت وتکریم کرتے ہیں اور وہ ایک اچھے انسان ہیں

    دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم اور قوم کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں بھی لائیں گے اور انکو سزا بھی دلوائیں گے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھنوئی سازش نہ کرسکے

    وزیراعظم نے اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ مجرم جلد کٹہرے میں ہوں گے

    وزیراعطم نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ سری لنکن مینجر کی اہل خانہ کو ہرقسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں گے ،

    یاد رہے کہ اس سانحہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی صدمے کی حالت میں اس واقعہ پراظہارافسوس کیا ، سری لنکن عوام سے اظہارتعزیت کیا اور یہ یقین دلایا تھا کہ وہ مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے

  • اومی کرون کے خطرات منڈلانے لگے :بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ملتوی

    اومی کرون کے خطرات منڈلانے لگے :بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ملتوی

    نئی دہلی :اومی کرون کے خطرات منڈلانے لگے :بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ملتوی ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کی وجہ سے بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ سیریز کو ملتوی کردیا گیا۔

    کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں جب کہ اس کے علاوہ کرکٹ کے دیگر ایونٹ بھی اومی کرون کی زد میں آچکے ہیں جس میں کرکٹ افریقا نے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویژن ٹو کے میچز کو ملتوی کردیا ہے۔اب بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزکو آگے بڑھادیا گیا ہے۔

    بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو 8 دسمبر کو جنوبی افریقا کےلیے روانہ ہونا تھا۔

    بھارتی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔

    بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی جنوبی افریقا روانگی اب حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کی وجہ سے اب یہ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دو طرفہ سیریز کو ملتوی کیے جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا گیا ہے تاہم بورڈ کی جانب سے بھارت کے دورہ افریقا کی تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگراومی کرون کے معاملے میں‌ احتیاط نہ برتی گئی تو پھر یہ وائرس دنیا کے کونے کونے میں پہنچے گا اور نقصان پیدا کرسکتا ہے ،اس لیے جتنی زیادہ احتیاط کی جائے وہ کم ہے

  • سیالکوٹ واقعہ:لاش گھسیٹنے اور سیلفی لینے والے 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار

    سیالکوٹ واقعہ:لاش گھسیٹنے اور سیلفی لینے والے 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار

    لاہور:سری لنکن فیکٹری منیجر کا قتل: 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتاراطلاعات کے مطابق سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، سیلفی لینے، ویڈیو بنانے اور پتھر لاکر دینے والے ملزمان بھی قانون کے شکنجے میں آگئے۔

    ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں مبینہ توہین مذہب پر سری لنکن فیکٹری منیجر کا قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں،

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد گرفتار ہوچکے، 24 گھنٹے میں 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا نظر آئے گا

    سیالکوٹ میں افسوسناک واقعے میں لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرے ملزم ملزم طلحہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    دوسری طرف پولیس نے اب تک 1115 سے زائد ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا۔سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال:مذہبی انتہا پسندی نے ملک کوبدنام کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی۔اس رپورٹ نے واقعہ میں مذہبی انتہا پسندی کووجہ قراردیا

    ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری کی مشین پر مذہبی حوالے سے ایک سٹکر لگا تھا، غیر ملکیوں کے وزٹ کی وجہ سے منیجر نے اسٹاف کو اسٹکر ہٹانے کا کہا، ملازمین کے انکار پر منیجر نے خود ہٹا دیا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزمان سمیت اب تک 112 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، سیالکوٹ میں ایسے افراد جنہوں نے اشتعال دلایا، ان کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں، فیکٹری مینیجرز کی معاونت سے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔

    وزیراعظم کے ساتھ ساتھ سانخہ سیالکوٹ کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مار پیٹ کا واقعہ صبح گیارہ بجے شروع ہوا، گیارہ بج کر 25 منٹ پر 3 اہلکار موقع پر پہنچے، واقعے سے کچھ دیر قبل ورکرز کو ڈسپلن توڑنے پر فارغ کیا گیا، مینجر کے سخت ڈسپلن اور کام لینے پر ورکرز پہلے سے غصے میں تھے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چند غیر ملکیوں کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا، مینجر نے ورکرز کو کہا سب مشینیں صاف ہونی چاہیے، مینجر نے مشین پر لگے اسٹکیرز ہٹنانے کا کہا، مبینہ طور پر جب فیکٹری ملازمین نے اسٹکر نہیں ہٹایا تو منیجر نے خود ہٹا دیا، بادی النظر میں ورکرز نے اسٹیکرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا، اسٹیکرز پر مذہبی تحریر درج تھی، واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بادی النظر میں ورکرز نے اسکٹیرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا سیالکوٹ:اسٹکیرز پر مزہبی تحریر درج تھی۔گرفتار ورکرز سیالکوٹ واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہو گے۔

  • سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا پسندی نے ملک کوبدنام کروا دیا

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا پسندی نے ملک کوبدنام کروا دیا

    لاہور:سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال:مذہبی انتہا پسندی نے ملک کوبدنام کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی۔اس رپورٹ نے واقعہ میں مذہبی انتہا پسندی کووجہ قراردیا

    ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری کی مشین پر مذہبی حوالے سے ایک سٹکر لگا تھا، غیر ملکیوں کے وزٹ کی وجہ سے منیجر نے اسٹاف کو اسٹکر ہٹانے کا کہا، ملازمین کے انکار پر منیجر نے خود ہٹا دیا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزمان سمیت اب تک 112 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، سیالکوٹ میں ایسے افراد جنہوں نے اشتعال دلایا، ان کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں، فیکٹری مینیجرز کی معاونت سے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔

    وزیراعظم کے ساتھ ساتھ سانخہ سیالکوٹ کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مار پیٹ کا واقعہ صبح گیارہ بجے شروع ہوا، گیارہ بج کر 25 منٹ پر 3 اہلکار موقع پر پہنچے، واقعے سے کچھ دیر قبل ورکرز کو ڈسپلن توڑنے پر فارغ کیا گیا، مینجر کے سخت ڈسپلن اور کام لینے پر ورکرز پہلے سے غصے میں تھے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چند غیر ملکیوں کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا، مینجر نے ورکرز کو کہا سب مشینیں صاف ہونی چاہیے، مینجر نے مشین پر لگے اسٹکیرز ہٹنانے کا کہا، مبینہ طور پر جب فیکٹری ملازمین نے اسٹکر نہیں ہٹایا تو منیجر نے خود ہٹا دیا، بادی النظر میں ورکرز نے اسٹیکرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا، اسٹیکرز پر مذہبی تحریر درج تھی، واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بادی النظر میں ورکرز نے اسکٹیرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا سیالکوٹ:اسٹکیرز پر مزہبی تحریر درج تھی۔گرفتار ورکرز سیالکوٹ واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہو گے۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے، واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی گی، واقعہ کے محرکات میں توہین مذہب کے ساتھ انتظامی پہلاؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیالکوٹ اور گردونواح میں گرجا گھروں اور غیر ملکی فیکٹری ورکرز کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

    سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پرانتھا کمار کا پورسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔ سری لنکن شہری کے جسم کا زیادہ حصہ جھلس گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پری یانتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا۔ صرف پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔ آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی کامیاب انسداد خسرہ، روبیلا مہم پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران و ٹیموں کو مبارکباد

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی کامیاب انسداد خسرہ، روبیلا مہم پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران و ٹیموں کو مبارکباد

    ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے زیرصدارت 13 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو خاتمے کی قومی مہم بارے محکمانہ انتظامات، تیاریوں، خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول اور اومی کرون (کورونا وباء) کی نئی قسم سے بچائو اور حفاظتی ویکسینیشن سمیت دیگر امورکا جائزہ اجلاس

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے کامیاب انسداد خسرہ، روبیلا مہم پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران و ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اسی جذبے سے آئندہ پولیو خاتمے کی مہم کے دوران بھی محنت و لگن سے کام کیا جائے تاکہ موزی مرض پولیو کا وطن عزیز سے ہمیشہ کیلئے خاتمہ یقینی بنا کر پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جاسکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا مشن 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو مرض سے محفوظ بنانا اورصحت مند مستقبل دینا ہے جس کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد بلخصوص علمائے کرام، اساتذہ، والدین کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ نے بتایا کہ رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم میں میں 7 لاکھ 17 ہزار 7 سو سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا جس کے لیے محکمہ صحت گوجرانوالہ کی طرف سے موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ 3115 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، 6728 افسران و ملازمین اس قومی مہم کا حصہ ہونگے، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ صحت کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بھی فیلڈ ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا تا کہ مہم کے مقررہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الحمد اللہ پنجاب میں امسال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، انوائرنمنٹل سیمپل، اور ایل کیو اے ایس بھی منفی رپورٹ ہوا۔

    انسداد پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، گھروں، سکولوں اور دیگر مقامات پر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

    نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈبلیو ایچ او کہا کہ مہم کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل مکمل کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تمام متعلقہ عملہ ریفریشر ٹریننگ ضرور کرے تاکہ مائیکرو پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔
    اجلاس میں ایم آر (خسرہ، روبیلا) کی حالیہ مہم کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر صوفیہ بلال نے بتایا کہ 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے 21 لاکھ 21 ہزار 908 بچوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا، 22 لاکھ 11 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسینیٹ کیا گیا، مجموعی طورپر 104.23فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ زیرو ڈوز والے بچوں کو بھی کور کیا گیا۔
    اجلاس میں "ریچ ایوری ڈور" مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور سکولوں کے طلبہ کو پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی۔
    اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز( کامران حسین، ڈاکٹر انعم فاطمہ، عمران صفدر)، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال، ڈاکٹر معیذ (فوکل پرسن ڈینگی و وبائی امراض)،نمائندہ ضلعی پولیس ڈی ایس پی محمد نواز، صدر نجی سکولز اسوسی ایشن سجاد مسعود چشتی، نمائندہ روٹری انٹرنیشنل ساجد بھٹی، عدنان بٹ ڈی او بہبودآبادی،ڈی او ہلال احمر بلال بٹ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر شریک تھے۔