Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیری صحافیوں کے خلاف خطرناک سازشیں عروج پر:  بھارتی فوج اورپولیس صحافیوں کومار رہی ہے:اقوام متحدہ

    کشمیری صحافیوں کے خلاف خطرناک سازشیں عروج پر: بھارتی فوج اورپولیس صحافیوں کومار رہی ہے:اقوام متحدہ

    جنیوا:کشمیری صحافیوں کے خلاف خطرناک سازشیں جاری،بھارتی فوج اورپولیس آوازکودبا اور صحافیوں کومار رہی ہے :اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر Mary Lawlorنے کشمیری صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کی متعدد کارروائیوں کے بارے میں بھارت کیساتھ اپنی مراسلت عام کر دی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مراسلت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے 2 صحافیوں قاضی شبلی اور آکاش حسن اور بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن چندر بھوشن تیواری کو ہراساں کرنے کے بارے میں تھی۔میری لالر نے یہ مراسلہ رواں برس یکم اکتوبر کو بھارتی حکومت کو بھیجا تھا۔

    مراسلے میں کشمیری صحافی قاضی شبلی کے گھر پر چھاپوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قاضی شبلی ضلع اسلام آباد میں ایک نیوز ویب سائٹ کشمیریت کے ایڈیٹر ہیں۔ رواں برس6 اگست کو پولیس نے قاضی شبلی کے گھر کی تلاشی لی جب کہ وہ وہاں نہیں تھے۔ پولس زبردستی تالہ توڑ کر شبلی کے گھر میں داخل ہوئی اور کھڑکیوں کے شیشوں، ایک حفاظتی کیمرہ اور دیگر کئی اشیاءکی توڑپھوڑ کی۔

    میری لالر نے اپنے مراسلے میں کہاکہ چھ اگست کو ہی پولیس نے شبلی کے ایک رشتہ دار اور دادی کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔ تلاشی کی ان کارروائیوں سے چند گھنٹے قبل” کشمیریت “نے 2017 کا ایک مضمون سوشل میڈیا پر دوبارہ پوسٹ کیا تھا،جس میں ایک کشمیری نوجوان کے بارے میں بتایا گیا تھا جسے بھارتی فورسز نے قتل کر دیا تھا۔ مراسلے میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے ایک فری لائنسس صحافی آکاش حسن کا بھی ذکر کیا گیا جو مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی فوجی موجودگی اور وہاں کے شہریوں پر فوجیوں کی کڑی نگرانی کے بارے میں حالیہ برسوں کے دوران رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ رواں برس17 جولائی کوجب وہ رات 9 بجے کے قریب گھر جا رہے تھے تو ضلع پولیس نے اسلام آباد میں انکی گاڑی روک دی اور ایک پولیس افسر نے انہیں مبینہ طور پرگریبان سے پکڑا اور انکے چہرے اور جسم پر ڈنڈے برسائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ حسن نے بعد ازاں حملے کی تفصیلات اور اپنے زخمی ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ واقعہ کے کچھ دیر بعد ضلع اسلام آباد کی پولیس کے ایک سپرنٹنڈنٹ نے حسن سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ تاہم آکاش حسن کو ابھی تک کسی بھی تحقیقات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ یہ چھاپے جموں وکشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی ایک واضح مثال ہیں۔مراسلے میں بھارتی ریاست بہار کے صحافی چندر بھوشن تیواری کا بھی ذکر کیا گیا جو مبینہ پولیس بدعنوانی کو بے نقاب کر تے رہے ہیں۔چندر بھوشن تیواری ریاست بہار کے کیمور ضلع میں روزنامہ ہندی اخبار گیان شیکھا ٹائمز کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ اخبار کے لیے وسیع تر مسائل بشمول انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ بھارتی پولیس نے انہیں بھی بے رحمی سے مارا پیٹا۔

    اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ شکایات کی تحقیقات اور پیروی کی کمی اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ بھارتی پولیس فورسز میں بدعنوانی افسروں تک ہی محدود نہیں رہی ہے جن کے بارے میںاطلاعات ہیںکہ وہ رشوت لیتے ہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ صحافیوں کے خلاف بلاجواز حملے بھارت میں انسانی حقوق کے مسائل پر اظہار رائے کی آزادی اور مسائل کے بارے میں رپورٹنگ کو روکنے کی کوشش ہو سکتے ہیں ۔

  • بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    لاہور:بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کے بعد پاکستان کی معروف فنکارہ ، اداکارہ صوفیہ مرزا بھی اتنا بڑ ظلم دیکھ کر چُپ نہ رہ سکی

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپنے پغام میں صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں‌ ایک بے گناہ کا قتل کوئی معمولی قتل نہیں ،قتل کرنے والوں نے تو تمام حدیں پامال کیں

     

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ کوئی اسے کیسے جائز قرار دے سکتا ہے؟ سارا ہجوم ایک شخص کے خلاف؟ یہ بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے؟ کیا یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کسی کی جان لینا ہمارا حق نہیں!

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ، صوفیہ کا کہنا تھا کہ خدا را پلیز رک جاؤ!

    خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

    مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید 100 افراد زیر حراست ہیں۔

  • میثاق جمہوریت رنگ دکھانے لگی:ن لیگ اپنے ہی اتحادیوں کی وکٹیں گرانے لگی

    میثاق جمہوریت رنگ دکھانے لگی:ن لیگ اپنے ہی اتحادیوں کی وکٹیں گرانے لگی

    لاہور: میثاق جمہوریت رنگ دکھانے لگی:ن لیگ اپنے ہی اتحادیوں کی وکٹیں گرانے لگی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے ایک زرداری سب پربھاری سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا ہے اورپہلے ہی جمہوری حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے صوبائی صدر سردار حر بخاری کی وکٹ گراتے ہوئے ان کو ن لیگ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسی سلسلے میں‌ پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے صوبائی صدر سردار حر بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہورمیں ملاقات کی۔ سردار حر بخاری نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے سردار حر بخاری کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

    دوسری طرف پیپلزپارٹی ذرائع نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ وہ اس قسم کے واقعات سے خوفزدہ نہیں بلکہ آنے والے چند ہفتوں میں بڑے بڑے لیگی نام ن لیگ سے تائب ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جس سے ن لیگ کی سیاسی چال کا بدلہ لے لیا جائے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کی چند نامورشخصیات اس وقت آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں اور وہ آصف علی زرداری کی لاہورمہم جوئی کے دوران ن لیگ س تائب ہونے کے ساتھ ہی پی پی میں‌شمولیت کا اعلان کرکے حمزہ شہباز کوسرپرائز دیں گے

  • میری دشمنی کسی سے نہیں‌،ہمیشہ اپنےملک کےلیے   صحافت کی:مبشرلقمان کاPTIسوشل میڈیا ٹیم کوجواب

    میری دشمنی کسی سے نہیں‌،ہمیشہ اپنےملک کےلیے صحافت کی:مبشرلقمان کاPTIسوشل میڈیا ٹیم کوجواب

    لاہور:میری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں‌،ہمیشہ اپنے ملک کے لیے صحافت کی:مبشرلقمان کا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کوجواب،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے بڑے دُکھ کے ساتھ کچھ گزارشات کی ہیں ، ان گزارشات میں‌ انہوں نے عمران خان کے ناسمجھدار ساتھیوں کو کچھ کہا ہے

    وہ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے کچھ پے رول لوگ پاکستان سے متعلقہ میرے معاشی تجزیئے پرغلط قسم کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند دن پہلے ایک معاشی بدحالی سے متعلق ایک ویڈیو کلپ وائرل کیا تھا جس کا ٹائٹل تھا "پاکستان عالمی سامراج کے شکنجے میں”

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1466830226084741120?t=8eU4AfcydacBRUVJnIGPIw&s=19

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ بڑے دُکھ کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ میرے بارے میں کہا جارہا ہے کہ مجھے عمران خان کےخلاف اس معاشی تجزیئے میں ڈالرملتے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ روایت اچھی نہیں ہے ، کیونکہ جب کبھی کسی سے ناراضگی ہوجائے تو اس کا مطلب یہ نہیں‌کہ اس کو پاکستان دشمن ، بھارت نواز قرار دیا جائے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ ہر دور میں اپنے وطن کے لیے لکھتے رہے ، وطن پاک کے لیے بولتے رہے کبھی حکومتوں اور ظالم حکمرانون کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وقت بھی یاد کریں‌جب عمران خان کنٹینر پرکھڑا ہوکر کہا کرتا تھا کہ پاکستان میں ایک ہی ایسا اینکر ہے جو حق اور سچ لکھتا ہے اور نوازشریف اسی اینکر کے خلاف آئی بی کو استعمال کرکے اسے دھمکیاں‌ دیتا رہا ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ میں نے معاشی بدحالی کی بات کی کسی کی ذات پر تنقید نہیں کی اس لیے خدا را مثبت بات سننے کا حوصلہ پیدا کریں اس سے چیزیں نکھر کے سامنے آتی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں‌ میرے لیے سب عزیز ہیں اور ان سب سے مجھے میرا وطن عزیز ہے جس کےلیے میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہوں‌

  • پنجاب پولیس میں بڑے عہدوں پربڑی تبدیلیاں‌ :6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے

    پنجاب پولیس میں بڑے عہدوں پربڑی تبدیلیاں‌ :6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے

    لاہور:آئی جی پنجاب نے 6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں آج پھر اچانک بڑے عہدوں پرفائزپولیس افسران کوضلع بدر کردیا گیا ہے تاکہ پولیس کا یہ محکمہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب نے رانا طاہر الرحمن کو ڈی پی او جہلم بنا کرجہلم روانہ کردیا ہے ،ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پنجاب نے ندا عمر چٹھہ کو ڈی پی او لئیہ تعینات کرکے ان کے سپرد اہم ذمہ داریاں‌ عائد کردی ہیں‌

     

    پنجاب پولیس حکام کے مطابق ایسے ہی دیگر ضلع بدر ہونے والے افسران میں رضوان احمد خان ڈی پی او سرگودھا جبکہ علی رضا ڈی پی او بھکر تعینات کردئیے گئے ہیں‌

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد،ڈی پی او جہلم شاکر حسین کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کا حکم دیا ہے ،

    یاد رہے کہ چند دن پہلے آئی جی پنجاب نے 2 پولیس افسران کو اضافی چارج سونپ کران سے بہت ہی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں‌،پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب نے جہانزیب نزیر خان کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا

     

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی سید امین بخاری کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا

     

     

  • خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات

    خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات

    لاہور:خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سگریٹ نوشی کرنے والے خواتین کو قرار دیا ہے ۔

    گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تمباکو نوشی کے استعمال پر سیمینار خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ‌ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ، انہوں نے یہ دعوٰی کیا کہ ملک میں طلاق کی شرح بڑھنے کی اہم وجہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین ہیں۔

    ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طلاق ہوجاتی ہے کیونکہ ایسی خواتین کو سسرال والوں کی طرف سے قبول نہیں کیا جاتا۔
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی خواتین کے رویے میں لچک نہیں ہوتی اس لیے وہ اپنے سسرال سے ہم آہنگی پیدا نہیں کرسکتیں‌ جس کے وجہ سے دوری ہوتے ہوتے بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے مگرافسوس ایسی خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نہیں چھوڑتی اورپھراس کے نتیجے میں بنابنایا گھر بارچھوڑنا قبول کرلیتی ہیں‌

    یونیورسٹی آف الینوائے کے شکاگو انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ کے 2013 کے مطالعے کے مطابق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 19فیصد بالغ پاکستانی کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔

  • مذہب کی آڑ میں‌ سری لنکن منیجر قتل، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورقومی رہنماوں‌ کا اظہار افسوس

    مذہب کی آڑ میں‌ سری لنکن منیجر قتل، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورقومی رہنماوں‌ کا اظہار افسوس

    لاہور: مذہب کی آڑ میں‌ سری لنکن منیجر قتل، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورقومی رہنماوں‌ کا اظہار افسوس ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں پیش آنے والے مبینہ واقعہ میں جس میں‌ مذہب کی آڑ میں مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر فیکٹری ملازمین نے تشدد کر کے سری لنکن منیجر کو قتل کر دیا اور لاش کو جلا دیا۔

    اس انتہائی گھنونے اور مجرمانہ فعل کے مرتکب افراد میں‌ سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا،

    ادھر جہاں اس واقعہ پرپوری قوم افسردہ ہے وہاں‌ قومی قیادت بھی اس وقت غم میں نڈھال ہے ، ادھر اسی حوالے سے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس واقعہ میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر مبینہ توہین مذہب پر نجی فیکٹری کےمینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا، مشتعل افراد نے فیکٹری کا گھیراؤ کیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالا کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

    آر پی او گوجرانوالہ عمران ارحم نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد حقائق منظر عام پر آ جائیں گے۔ ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

    اس دلخراش واقعے کے بعد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں۔ یہ واقعہ یقیناً بہت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ یہ واقعہ کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں۔ اسلام ایسا مذہب ہے جس میں پر تشدد رویے کی بجائے امن اور انصاف کا پرچار کیا جاتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سیالکوٹ میں فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر کو حملے کے دوران زندہ جلانا پاکستان کے لیے باعث شرم ہے۔ میں اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔

    انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی غلطی نہ ہونے دیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے ماورائے عدالت واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی تاہم اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔
    انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو واقعے کی تفتیش کی ہدایت کی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یقین دلاتا ہوں کہ واقعے میں جو بھی اس غیرانسانی واقعے میں ملوث ہیں وہ نہیں بچیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ واقعہ بہت دلخراش ہے؛ قابل مذمت ہے۔ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔ نیشنل کرائیسس سیل واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کی عدالت میں لائینگے۔ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کے لئے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

    شہباز شریف:

    سیالکوٹ میں انتہائی ہولناک اور دل دہلا دینے والا واقعے کی مذمت اور حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق حساب دینا چاہیے۔ وقت آگیا ہے ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کے امن، ہمدردی، محبت اور رحمت کے پیغام پر عمل کریں۔

    شیریں مزاری:

    انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی خوفناک اور قابل مذمت ہے جب کہ ہجومی تشدد کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

     

     

    ترجمان پنجاب حکومت:

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور سری لنکن شہری کا حادثہ بہت افسوسناک ہے، متعدد افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، واقعہ میں ملوث افرادکےخلاف کارروائی ہو گی۔

     

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان علما کونسل سری لنکن منیجرکے قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ مجرمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سری لنکن منیجرپر حملہ کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے۔ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجرکو قتل کرنے والوں کا عمل غیراسلامی اور غیرانسانی ہے۔

  • سیالکوٹ واقعے جیسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں:آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا

    سیالکوٹ واقعے جیسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں:آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا

    راولپنڈی :سیالکوٹ واقعے جیسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں، آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری منیجر پرانتھا کمارا کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پرانتھا کمارا کا قتل قابل مزمت اور شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔

     

    آرمی چیف کا کہنا تھاکہ گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

     

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

     

    خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

     

    مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔ادھر پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں‌ کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد اس واقعہ کے مرتکب افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے گی

  • سرگودھا : کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ۔

    سرگودھا : کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل سے سرگودھا میں کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات۔ ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی بھی موجود

    سرگودھا۔ کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے کھاد کو سرکاری نرخ ناموں پر بیچنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور ہڑتال ختم کردی۔

    سرگودھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی محکمہ زراعت کے عملہ کو کھادوں کا اسٹاک اور فروخت شدہ کھاد کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر ڈیلرز سے حاصل کرنے کی ہدایت۔

    سرگودھا۔ کسان بھائیوں سے درخواست ہے ک مہنگی کھاد بیچنے والوں کی اطلاع فورن کنٹرول روم نمبر پر دیں۔ اے سی سرگودہا۔

    سرگودھا۔ انتظامیہ قانون کی پاسداری کرنے والے ڈیلرز سے مکمل تعاون کرے گی۔ عمر دراز گوندل

  • سرگودھا : نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کے وفد کی سرگودھا آمد ۔

    سرگودھا : نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کے وفد کی سرگودھا آمد ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی 32 مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے مختلف سروسز گروپ کے 12 رکنی وفد نے چیف انسٹرکٹر خالدہ بشیر اور ڈپٹی سیکرٹری نذیر احمد کی قیادت میں سرگودہا کادورہ کیا ۔ قائمقام کمشنر محمد ا صغر جوئیہ او رریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے 32 مڈکیئر مینجمنٹ کورس کے وفدکااستقبال کیا ۔ وفد کو کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں سرگودہا ڈویژن کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ قائم مقام کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے جغرافیائی اہمیت ‘ ریونیو ‘ مقامی حکومتوں ‘ زراعت اور انڈسٹری سمیت دیگر انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ آر پی او محمد فیصل رانا نے سیکورٹی اقدامات سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی ۔ بعدازاں قائم مقام کمشنر محمد ا صغر جوئیہ او رآر پی او محمد فیصل رانا نے وفد کی انسٹرکٹر خالدہ بشیر کو یادگاری شیلڈیں جبکہ وفد کی جانب سے بھی قائم مقام کمشنر محمد اصغر جوئیہ کو شیلڈ دی گئی ۔بعد ازاں سولات جوابات کا بھی سیشن ہوا جس میں قائمقام کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور آر پی او محمد فیصل رانا نے وفد کے مختلف سوالات کے جواب دے۔
    ٭٭٭٭٭