Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ

    ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ

    اسلام آباد :ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ سامنے آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک احسان اور کردیں

    اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک احسان اور کردیں گے تو کام ہوجائے گا

    اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ وفاقی وزرا کی آج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے۔

    الیکشن کمیشن پرالزامات کے بعد فواد چوہدری اور پھر اعظم سواتی کے معافی مانگنے پر ان کا کہنا تھاکہ پہلے دھمکی پھرگالی اورپھر معافی وزرا کا وطیرہ رہاہے، تحریک انصاف اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے۔پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات کے کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے تحریری معافی مانگ لی۔

  • انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے جیت لیا

    انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے جیت لیا

    لاہور:انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے جیت لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔جبکہ اس سلسلے میں ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہاکی گراؤنڈ میں انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2021 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    لڑکوں کی کیٹیگری میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد اور لڑکیوں کی کیٹیگری میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم کا صحت مند دماغ ہوتا ہے اور کھیل دماغ کو صحت مند اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ کامیاب زندگی کے لیے تعلیم ضروری ہے لیکن اس دورِ حاضر میں کھیل بھی کامیاب زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی معمول کی پڑھائی کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب اسپورٹس گالا ختم ہو چکا ہے اور یہ وقت ہے کہ پڑھائی کر کے سالانہ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کریں جیسے وہ کھیلوں میں محنت کرتے ہیں۔

    محترمہ وجیہہ قمر نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں سیکرٹری ڈاکٹر ملاح آئی بی سی سی اور مردان بورڈ کی کوششوں کےساتھ ساتھ آئی بی ایس سی کو سراہا اور کہا کہ پہلے آئی بی سی سی صرف تصدیق اور ایکولینس کے لیے جانا جاتا تھا لیکن اب ڈاکٹر ملاح کی کوششوں سے آئی بی سی سی کا مثبت امیج بن رہا ہے۔

    وجیہہ قمر نے کہا کہ ان کی قیادت میں تنظیم تعلیمی اصلاحات، بہتر خدمات کی فراہمی، آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن، نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں وغیرہ لا رہی ہے۔انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 (گرلز کیٹیگری) میں 840 طالبات نے 3 گیمز میں حصہ لیا۔

    بیڈمنٹن میں بی آئی ایس سی لاہور نے ٹائٹل جیتا، ایف بی آئی ایس سی دوسری اور بی آئی ایس ای ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ہاکی میں بی آئی ایس ای لاہور نے ٹائٹل جیتا اور بی آئی ایس ای فیصل آباد اور لاڑکانہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ اتھلیٹکس میں بھی بی آئی ایس ای لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور بی آئی ایس ای ڈی جی خان اور ایف بی آئی ایس ای بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔محترمہ وجیہہ قمر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

  • سیالکوٹ واقعہ:ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی: وزیراعظم عمران خان سخت غُصّے میں آگئے

    سیالکوٹ واقعہ:ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی: وزیراعظم عمران خان سخت غُصّے میں آگئے

    لاہور:سیالکوٹ واقعہ:ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی: وزیراعظم عمران خان سخت غُصّے میں آگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سیالکوٹ میں فیکٹری پر ہجوم کی طرف سے کیے جانے والے حملے اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے افسوسناک دن ہے۔ میں سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی غلطی نہ ہونے دیں تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ گرفتاریاں جاری ہیں۔

    اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن شہری کا حادثہ بہت افسوسناک ہے، 50 افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے،

     

     

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، واقعہ میں ملوث افرادکےخلاف کارروائی ہو گی۔

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان علما کونسل سری لنکن منیجرکے قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ مجرمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سری لنکن منیجرپر حملہ کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے۔ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجرکو قتل کرنے والوں کا عمل غیراسلامی اور غیرانسانی ہے۔

    قبل ازیں سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے غیر ملکی منیجر کو تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا ،واقعہ کے بعد وزیراعلٰی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیاتھا ۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے وزیر آباد روڈ پر پیش آیا ۔ ملازمین نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سڑک پر بلاک کردی، پولیس کےمطابق مشتعل افراد سے مذاکرات کے بعد وزیر آباد روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی تھی۔

  • حریت رہنما ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی زندگی خطرے میں ہے، نیشنل پریس کلب میں مجاہد گیلانی کی پریس کانفرنس

    حریت رہنما ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی زندگی خطرے میں ہے، نیشنل پریس کلب میں مجاہد گیلانی کی پریس کانفرنس

    اسلام آباد :حریت رہنما ڈاکٹر محمدقاسم فکتو کی زندگی خطرے میں ہے، قاسم فکتو کو اودھم پور جیل کے خصوصی بلاک میں تنہا کردیا گیا ہے، دیگر قیدیوں کی غیر موجودگی اور ڈاکٹر قاسم کی تنہائی سے ان کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہیں، ماضی میں کووڈ19کے دوران اسی بلاک میں حریت رہنما اشرف خان صحرائی شہید ہوئے، اس معاملے میں عالمی اداروں، سفارت کاروں، ہیومن رائٹس این جی اوز اور کارکنان کو خطوط لکھ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قاسم فکتو کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی اور حریت رہنما عبدالمتین شیخ نے کیا، کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی قائدین رضی طاہر،نویداحمد،ارتضیٰ محمد، عبداللہ خلیل، کاشف ظہیر کمبوہ،عامر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عامرزادہ، آصف سیف، خنیس الرحمن اور عمرہمدانی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ایشیا کے طویل ترین قیدی بن چکے ہیں، انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے 29سال ہونے کو ہیں اور ان کا جرم حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ5فروری1993کو انہیں زیر حراست لیا گیا اور اب تک اس سارے عرصے کے دوران وہ محض 6ماہ کیلئے ضمانت پر رہا ہوئے، ان کے خلاف لگائے تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، کسی بھی شخص کو زندگی کی آخری سانس تک قید رکھنے کی سزا دینے کی مثال کہیں اور نہیں ملتی، اس ضمن میں انسانی حقوق کی علمبرداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بھارت پر دبائو ڈالیں تاکہ وہ کسی قسم کی سازش سے باز رہے اور غیر قانونی سزا ختم کرے، حریت رہنما عبدالمتین شیخ نے کہا کہ مسرت عالم بھٹ، ڈاکٹر قاسم فکتو، شبیر احمدشاہ اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں کشمیر کے کئی رہنما و کارکنان زندگی کے تلخ ترین ایام گزار رہے ہیں، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے، میں خود جیلوں میں اس غیرانسانی سلوک کا گواہ ہوں،عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے بتایا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عظیم حریت رہنما ڈاکٹر قاسم فکتو کی زندگی اور ان کے لیگل کیس کے حوالے سے چشم کشا رپورٹ عالمی اداروں کو بھجوارہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انسانیت کے علمبردار مقبوضہ کشمیر کے قیدیوں کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔

  • پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے : آرمی چیف

    پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے : آرمی چیف

    راولپنڈی :پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلاروس کے سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، افغانستان کی حالیہ صورتحال و انسانی امداد کے اقدامات میں شراکت پر بات چیت کی گئی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی امداد کے لیے فوری طور پر ادارہ جاتی میکنزم کی تشکیل پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

     

     

  • پہلی ہی ملاقات میں ن لیگ نے فاروق ستار سے مدد مانگ لی

    پہلی ہی ملاقات میں ن لیگ نے فاروق ستار سے مدد مانگ لی

    لاہور:پہلی ہی ملاقات میں ن لیگ نے فاروق ستار سے مدد مانگ لی،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے سابق رہنما فاروق ستار نے لاہور میں ن لیگی قیادت سے ملاقات جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہا کہ آج پاکستان کی معاشی خودمختاری کوآئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکردیا گیا، پاکستان دنیا کا ایک مرکزبن رہا تھا اور آج عالمی گداگربن چکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کوپاکستان کوبچانے کے لیے کردارادا کرنا ہوگا، ایک برادرملک کے سامنے پاکستان کوسرنڈرکردیا گیا، ہم ہنستا بستا پاکستان چھوڑکرگئے تھےجبکہ پانچ سے زائد وزرائے خزانہ تبدیل کیے جاچکے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سفارت خانوں کوتین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،یہ ڈیفالٹ کرگئے ہیں، قومی سطح پرتمام جمہوری قوتوں کواشتراک عمل کرنا چاہیے، فاروق ستارکی کوششوں کوسراہتے ہیں۔

    فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کو بڑے چیلنج لاحق ہیں جبکہ منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

    یاد رہےکہ ن لیگ اب سندھ میں اپنے نئے اتحادی تلاش کررہی ہے اور پیپلزپارٹی سے سیاسی قوت چھیننے کی کوشش کررہی ہے ،دوسری طرف سیاسی تجزیہ نگاروں‌ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اب ایک علاقائی جماعت بن چکی ہے اور آنے والے الیکشن کے بعد مزید سکڑ جائے گی

  • پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌

    پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌

    لاہور: پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے معاملات کو اگلے ایک دو روز میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنےکی منصوبہ بندی کی  گئی ہے جس کے لیے  روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    ذرائع کا بتانا ہے کہ  پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر سے لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے معاملات کے اعلانات کا آغاز  آج سے شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

     

     

    ادھر انٹرنیشنل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کے لیے کوئی نظام نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے لیے نہ کوئی اسکولز ہیں اور نہ  ہی کالجز ہیں۔

     

     

    چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیا میں اس قسم کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی کیونکہ خواتین کی کرکٹ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے۔

     

    انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کو درپیش مشکلات کے حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی افغانستان کے ساتھ کھڑاہے۔

  • پاکستان نے انسانی ہمدردی  پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    پاکستان نے انسانی ہمدردی پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد:پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کے طور پر گندم کی فراہمی سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے افغانستان کو ادویات اور گندم کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ہے، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے گندم بذریعہ واہگہ طورخم بارڈر افغانستان جائے گی۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بعد طالبان حکومت نے عالمی اداروں سے اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کی درخواست کی تھی، اسی دوران اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر بروقت افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں پر حالات خراب ہوسکتے ہیں،لہٰذا تمام ممالک افغانستان کی مدد کریں۔

    اقوام متحدہ کی طرف سے اپیل کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک نے امداد فوری طور پر افغانستان بھیجی جبکہ بھارت نے 50ہزار میٹرک ٹن گندم سمیت دیگر اشیاء دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان جانا تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران اس پیشکش کو منظور کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت یہ گندم پاکستان کے راستے افغانستان تک پہنچانے کا عزم کیا تھا۔

    دوسری طرف کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پرپاکستان اور کپتان دونوں کا شکریہ ادا کیا ہے ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ افغان حکومت پاکستان کی افغان قوم کےلیے قربانیوں اورخدمات کی تہہ دل سے معترف اور مشکور ہے

     

  • علم کے پیاسے ہی علم کے دشمن بن گئے:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی:طلبا میں خوف وہراس

    علم کے پیاسے ہی علم کے دشمن بن گئے:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی:طلبا میں خوف وہراس

    لاہور:علم کے پیاسے ہی علم کے دشمن بن گئے:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی:طلبا میں خوف وہراس ،اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین میں طلباء تنظیموں کی پھرلڑائی اسلامی جمعیت کے طلبا نے وائس چانسلرآفس کا گھیراؤ کرلیا۔

    طلبہ وائس چانسلرآفس میں گھس گئے،توڑ پھوڑ شروع طلبہ نے وائس چانسلرآفس کےدروازے،شیشےتوڑ دیئے پنجاب کونسل ،جمعیت کے طلباء کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی طلبا نے ایڈمن بلاک میں گھس کراملاک کونقصان پہنچایا۔

    مظاہرین کی پنجاب یونیورسٹی کےگارڈزکوبھی دھمکیاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران تنظیموں میں جھگڑا شروع ہوا جمعیت طلبا کا کینٹین پر کھڑے پنجاب کونسل کےطلباپر پتھراؤ اسلامی جمعیت کے طلبا نے یونیورسٹی سکیورٹی سےبھی ہاتھا پائی کی۔ یونیورسٹی میں کینٹین بند کر دی گئی،طلباء میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔

    ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے CCPO لاہور سے رپورٹ طلب کر لی

    درسگاہ کا تعلیمی ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا

  • کامرس کالج چارسدہ کے نئی بلڈنگ کو تعمیر کیا جائے :اسلامی جمعیت طلبہ

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ نے گورنمنٹ کامرس کالج کے نئے بلڈنگ کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    یاد رہے، گورنمنٹ کامرس کالج چارسدہ 1992 میں پلوسہ سرڈھیری کے مقام پر بنا تھا، لیکن 2012 کالج کے مذکورہ بلڈنگ کو باچا خان یونیورسٹی کے حوالہ کیا گیا اور وہاں پر ان کے کلاسسز شروع ہوئے۔
    جبکہ کامرس کالج کو 2012 میں کرایہ پر ایک بلڈنگ لیکر وہاں شروع کیا گیا جو کہ تاحال رینٹ بلڈنگ میں ہے۔
    اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے کامرس کالج کے نئے بلڈنگ کے تعمیر کے لئے احتجاج کی کال دی تھی جو کہ انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ملتوی کیا گیا۔
    محکمہ کے جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز پروفیسر غضنفر علی اور فوکل پرسن کامرس ایجوکیشن پروفیسر امان اللہ خان جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کے نمائندگی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن اور ناظم کالجز محمد اشفاق نے کی۔
    مذاکراتی کمیٹی نے مسائل کے حل کے لیے وقت مانگا جس کے وجہ اسلامی جمعیت طلبہ نے وقت دیتے ہوئے ان سے مسائل حل کرنے کے یقین دہانی لی۔
    اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا تو طلباء احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔