Baaghi TV

Author: +9251

  • گوگل کا جی بورڈ متعارف کرانے کا عندیہ

    گوگل کا جی بورڈ متعارف کرانے کا عندیہ

    گوگل کا جی بورڈ نامی ایک پروف ریڈر متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے جو ہجے اور گرامر کو چیک کرنے کیساتھ تصحیح بھی تجویز کرے گا، جبکہ اکثر انسان کو کسی ایسے شخص کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے مناسب موضوعات کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل لگتا ہے اگروہ واقف معلوم ہوتوپھرایک نئے موضوع میں دلچسپی ہو سکتی ہے جس پر گوگل اینڈرائیڈ پر اپنے جی بورڈ کی بورڈ ایپ کے لیے کام کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جی بورڈ پر سب سے زیادہ مقبول کی بورڈ ایپس میں سے ایک ہےاور یہ بہت سی خصوصیات پیش کرتا ہے جو ٹائپنگ کو تیز اور آسان بناتا ہے جبکہ ان خصوصیات میں سے ایک پروف ریڈنگ ہےجو آپ کے ہجے اور گرامر کو چیک کرتا ہے اور تصحیح تجویز کرتا ہے۔ یہ فی الحال ترقی کے مراحل میں ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ گوگل گفتگو شروع کرنے والوں کی حمایت کے ساتھ اپنے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے جیسا کہ GappsMod Flags ٹیلی گرام چینل میں AssembleDebug میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    تاہم گوگل کے نئے فیچر تک رسائی کے لیےآپ کو صرف جی بورڈ میں پروف ریڈ بٹن پر ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے جب میسج فیلڈ خالی ہو۔ آپ کو ان عنوانات کی فہرست نظر آئے گی جن کے ذریعے آپ اسکرول کر سکتے ہیں اور ان میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ عام موضوع کا احاطہ کرتے ہیں جیسے سفر، موسیقی، خبریں، کھیل، فلمیں، کھانا، کافی، سیاست، تعلیم، دستکاری، سائنس ، اور بہت کچھ ہےپھر جی بورڈ ایک متن تیار کرے گا جسے آپ گفتگو شروع کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    خیال رہے کہ جیسے اگر آپ سفر کو بطور موضوع منتخب کرتے ہیں تو Gboard کچھ ایسا پوچھ سکتا ہے کہ آپ آگے کہاں جانا چاہیں گے؟ یا آپ کےسفر کا بہترین تجربہ کیا تھا؟ اس کے بعد آپ متن کو اپنے پیغام میں کاپی اور پیسٹ کر کے بھیج سکتے ہیں۔

  • بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    سپر سٹار شان شاہد کی اہلیہ آمنہ بانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جانتی تھی کہ میری کس سے شادی ہو رہی ہے اور اسکا کام کیا ہے، وہ ہیروئنز کے ساتھ کام کرتے تھے کرتے ہیں تو مجھے اندازہ تھا اور ہے کہ سکینڈلز جھوٹے بنائے جاتے ہیں لہذا اس وجہ سے میں‌نے کبھی بھی اپنے شوہر شان سے جھگڑا نہیں کیا. وہ اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ میری ساس نیلو اور شوہر شان نے ہمیشہ ہماری بیٹیوں کو کھلے آپشنز دئیے اور کہا کہ جو آپ کا دل کرتا ہے آپ کیجیے ہماری طرف سے روک ٹوک نہیں ہو گی لیکن شرط یہ ہے کہ محنت کرنی ہے.

    انہوں نے کہا کہ” اپنی بیٹی کو لائیو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے” ، بیٹی کی پرفارمنس سے پہلے میں‌تھوڑی سے نروس بھی تھی لیکن اسکا اعتماد دیکھ کر مجھے حوصلہ ہوا ہے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بیٹی اپنی دادی دادا اور باپ کے کام کو آگے لیکر چل رہی ہے. انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کو انکی پسند کے کیرئیر میں جانے دینا چاہیے. میری بیٹی ایکٹنگ کرے گلوکاری یا لکھے میں اس کے ساتھ ہوں.

     

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    خواتین اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کیس کی سماعت ملتوی

  • شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    پینتھر ٹائرز نے 14 اگست کو موقع پر خصوصی ایونٹ کا اہتمام کیا ، شو کی ہوسٹنگ امر خان نے کی جبکہ پینتھر ٹائرکی برینڈ ایمبیسڈر بہشت شاہد نے پہلی بار لائیو پرفارمنس دی ، آمنہ بانڈے نے بیٹی کی پرفارمنس دیکھنے کےلئے ایونٹ میں خصوصی شرکت کی۔ بہشت شاہد نے اپنا پہلا سانگ گزشتہ روز پینتھر ٹائرز کے ایونٹ میں ہی لانچ کیا، ان کی لائیو پرفارمنس کو تقریب میں موجود لوگوں نے بے حد سراہا . بہشت شاہد کے گانے کو معروف کوریوگرافر پپو سمراٹ نے کوریوگراف کیا تھا، وہ پرفارمنس کے وقت وہاں پر موجود تھے اور بہشت شاہد کی حوصلہ افزائی کررہے تھے.

    ”بہشت شاہد کا گانا بنیادی طور پر خواتین کے لئے موٹیویشن ہے” ، اداکارہ و لکھاری امر خان نے بہشت شاہد کی پرفارمنس کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کو کھل کر داد بھی دی. اسی طرح سے تقریب میں‌موجود معروف کھلاڑی بسمہ روئف نے بھی بہشت شاہد کی پرفارمنس کو سراہا اور ان کی جم کر حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ بہشت کا سنگنگ ٹیلنٹ واقعتا سپورٹ کرنے کے لائق ہے. یاد رہے کہ بہشت شاہد نے اپنے کیرئیر کا پہلا گانا گایا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

  • بروقت الیکشن کرانا ترجیحات میں شامل. نامزد نگراں وزیراعلیٰ سندھ

    بروقت الیکشن کرانا ترجیحات میں شامل. نامزد نگراں وزیراعلیٰ سندھ

    نامزد نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ بروقت الیکشن کرانا اور امن و امان قائم رکھنا ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ بروقت الیکشن ہوں گے اور بیورو کریسی یا کوئی اور کام میں رکاوٹ ڈالے گا تو قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

    علاوہ ازیں مقبول باقر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں سینئر اور جونیئر ہر طرح کے لوگ ہوں گے، کوشش ہوگی کابینہ مختصر ہو اور پروفیشنل افراد پر مشتمل ہو جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے کوآرڈینیشن کے ذریعے الیکشن کے معاملات ٹھیک کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    دوسری جانب نامزد نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ان کا نام نگراں وزیر اعظم کے طور پر بھی زیر غور لایا گیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کا چیلنج ضرور ہے لیکن الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے یہ انہی کا کام ہے، نگراں حکومت کی ذمہ داری تو محض معاونت کرنا ہے تاکہ وہ قانون اور آئین کے تحت بروقت شفاف الیکشن کرواسکیں۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے بھی قوی امید ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے مقرر کردہ حدود میں ہی ہوں گے۔ جبکہ اپنی نامزدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وقت فوقتاً اطلاعات مل رہی تھیں کہ میرے نام پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور مجھے مشاورت سے ہی نامزد کیا گیا۔ یہ لوگ (وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر) آپس میں مطمئن ہوئے اسی لئے مجھے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نامزد کیا۔

    الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مقبول باقر کا کہنا تھا کہ مشکلات بہت ہیں چیلنجز بھی ہیں، صوبے میں سندھی اور اردو بولنے والوں کے علاوہ دیگر زبانیں بولنے والے افراد بھی رہتے ہیں، خاص طور پر کراچی اور بڑے شہروں میں۔ حلقہ بندیوں کا چیلنج ضرور ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے مدد کی دعا ہے میں بخوبی اپنی ذمہ داری انجام دے سکوں۔ جبکہ درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں چیلنج ہیں پورے ملک میں ہی چیلنج ہیں۔ الیکشن کے علاوہ معاشی چیلنجز بھی ہیں۔ سندھ کے اندر لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بھی ہے پورے ملک میں ہے لیکن سندھ میں کہیں کہیں یا بعض مقامات پرتھوڑا زیادہ ہے، اعتماد کا بھی فقدان ہے، شکوک و شبہات ہیں ایک دوسرے کے بارے میں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اگر کراچی کی بات کریں تو صرف شہر قائد میں ہی بہت مسائل ہیں اتنا بڑا میٹروپولیٹین شہر ہے۔ اس کے بعد اندرون سندھ میں بھی مسائل ہیں، سیلاب متاثرین کے مسائل ہیں۔ پانی بجلی گیس کا مسئلہ بھی پورے صوبے میں ہے لیکن کراچی میں زیادہ مسائل ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ان کے نام پر مشاورت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے بات چل رہی تھی مجھے انڈوس بھی کیا ، اتار چڑھاؤ آتا رہا، کچھ پیار محبت کی بات بھی ہوتی ہے ( دھرتی کا) قرض بھی اتارنا پڑتا ہے ملک و قوم کیلئے تو مجھے لگ رہا تھا کہ ذمے داری ملے گی اور لینی پڑے گی۔

    مقبول باقر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعظم کیلئے بھی آپ کے نام پر کنسیڈر کیا گیا تھا تو اس کے جواب میں انھیں نے کہا کہ ”جی کچھ عرصے یہ بات ضرور ہوئی تھی۔ تاہم واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتفاق کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کا نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان تین روز تک نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے ناموں کے لیے مشاورت کی گئی تھی۔ جسٹس (ر) مقبول کا نام حکومت سندھ کی جانب سے اپوزیشن کے سامنے رکھا گیا تھا اور گزشتہ روز اپوزیشن نے اس نام پر اتفاق کر لیا تھا۔

  • ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    معروف اداکارہ ماورا حسین بھی بول پڑی ہیں چائلڈ لیبر پر انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا یہ پیغام شعور دینے کی غرض سے ہے. اور آپ سب جانتے ہیں‌کہ نادیہ جمیل چائلڈ لیبر پر کام کررہی ہیں اور کچھ ایسی وڈیوز سامنے آ رہی ہیں مسلسل جن کو دیکھ کر دل دہل جاتا ہے کہ بچوں‌پر کس کس قسم کا ظلم کیا جاتاہے. انہوں نے کہاکہ میں آپ سب سے دو باتیں کروں گی ، ایک تو یہ کہ بچوں‌کو اپنے گھروں کے کاموں کے لئے ہائر مت کریں ان کی پڑھنے لکھنے کی عمریں ہیں ان کو پڑھنے دیں ، آپ کے گھر جو کام کرنے والے ہیں ان سے پوچھیں کہ ان کے بچے کیا کرتے ہیں اگر پڑھتے نہیں ہیں تو ان کو پڑھایا جائے آپ پرائیویٹ یا گورنمنٹ جو بھی سکول افورڈ کر سکتےہیں ان میں بچوں‌کو تعلیم کے لئے بھیجیں ان کا خرچ اٹھائیں .

    دوسرا یہ کہ ”آپ نظر رکھیں ارد گرد اگر کوئی چائلڈ لیبر کروا رہا ہے اسکو یاد دہانی کروائیں کہ یہ ایک جرم ہے”، اور ضروری نہیں کہ گھروں میں کام کرنے والے بچے ہوں ہمارے اردگر گرد بہت سارے بچے ہوتے ہیں جو پڑھتے نہیں ہیں ان میں سے کسی ایک کی زمہ داری اٹھالیں، ہم شاید اس دنیا میں‌نہ رہیں لیکن یہ بچے پڑھ لکھ جائیں گے تو ہمیں دعائیں گے . اس لئے چائلڈ لیبر کو سپورٹ نہ کریں غریب بچوں کی پڑھائی کی ذمہ داری اٹھائیں.

     

    میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز بحال کروائے متھیرا

    ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    نادیہ حسین کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام

  • نگراں وزیراعظم کی  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر انہیں بریفنگ دی گئی اور وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو کوئٹہ سکھر ہائی وے پر پنجرا پُل اور کوئٹہ ژوب شاہرہ پر سوار پُل پر جاری کام پر پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجرا پُل جو گزشتہ برس سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا کی تعمیر نو پر کام آئندہ ماہ سے شروع ہوگا، اور گزشتہ برس سیلاب کے بعد پُل سے گزنے والی ٹریفک کے لیے کازوے بنا دیا گیا تھا جس سے ٹریفک میں خلل کو دور کر دیا گیا تھا۔ نگراں وزیرِاعظم نے پُل کی تعمیر کے لیے درکار وقت میں کمی لانے کی ہدایت بھی کی۔

    اعلامیہ کے مطابق پنجرا پُل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 118 کلومیٹر طویل کوئٹہ دھادر روڈ اور 188 کلومیٹر طویل دھادر جیکب آباد روڈ کی ازسر نو تعمیر و بحالی بھی کی جائے گی جس سے نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ ٹریفک کا رش بھی کم ہوگا۔ علاوہ ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوار پُل کی ازسر نو تعمیر پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا جس میں درکار مدت کا تخمینہ 6 ماہ لگایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    جبکہ اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے اور بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • گلوکار اسد عباس کے بیماری کے دوران کئی انٹرویوز ہوئے لیکن انکی مالی امداد نہ کی گئی

    گلوکار اسد عباس کے بیماری کے دوران کئی انٹرویوز ہوئے لیکن انکی مالی امداد نہ کی گئی

    طویل عرصہ سے گردوں کے مرض کا شکار گلوکار اسد عباس زندگی کی بازی ہار گئے ، ان کا تعلق فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تھا۔اسد عباس نے بہت ہی زیادہ مشکل وقت دیکھا۔لوگ ریٹنگ کے لئے اس کے انٹرویوز تو کرتے رہے لیکن عملی مدد کم لوگوں نے ہی کی۔اسد عباس نے محض 16 برس کی عمر میں موسیقی کاعالمی اعزاز حاصل کیا اور دنیا بھر میں اپنی مدھر آواز سے ملک کا نام روشن کیا. گلوکار کافی عرصے سے گردوں و جگر کے عارضے میں مبتلا رہا ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اسد عباس کا جگر شدید متاثر ہو چکا ہے جسکی بیرون ملک فوری پیوندکاری کی ضرورت ہے۔

    ”اسد عباس کی اہلیہ اور بچوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور دیگر حکام سے التجا کی تھی کہ وہ اسد عباس کے علاج میں معاونت کریں لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا” اور لاچارگی بے بسی کی حالت میں گلوکار دنیا سے رخصت ہو گیا ہے. افسوس کی بات یہ ہے کہ اسد عباس کے بیماری کے دوران بہت سارے یوٹیوبرز اور صحافی ان کے پاس گئے لیکن سب دعوے صرف اور صرف ریٹنگ کی حد تک محدود رہے ، اسد عباس آج زندگی کی بازی ہار گئے ہیں.

    میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز بحال کروائے متھیرا

    ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    نادیہ حسین کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام

  • دبئی پولیس نے خلاف ورزی پر 4 ہزار گاڑیاں ضبط کرلیں

    دبئی پولیس نے خلاف ورزی پر 4 ہزار گاڑیاں ضبط کرلیں

    دبئی پولیس نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 4,172 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کیا ہے جبکہ اسی مدت کے دوران، 2022 کی ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر میں بیان کردہ تکنیکی تقاضوں پر عمل درآمد میں ناکامی پر کل 8,786 الیکٹرک سکوٹر اور سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔

    جبکہ اس کا مقصد دبئی کو ایک سائیکل دوست شہر میں تبدیل کرنے کے لیے سائیکلوں کے استعمال کو منظم کرنا ہے خیال رہے کہ یہ رپورٹ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی، جس کی صدارت دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کی۔

    لیفٹیننٹ جنرل المری نے فی 100,000 آبادی پر ٹریفک اموات کی شرح کو کم کرنے کے اسٹریٹجک مقاصد کے مطابق ٹریفک کے انتظام اور سڑکوں پر عوامی تحفظ کو بڑھانے میں ٹریفک کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے اہم کردار پر زور دیا ہے تاہم پچھلے مہینے، یو اے ای کی وزارت داخلہ نے 2022 کے لیے روڈ سیفٹی کے اعدادوشمار جاری کیے، جن میں انکشاف کیا گیا کہ ملک بھر میں گذشتہ سال ٹریفک حادثات میں 343 ہلاکتیں ہوئیں جو کہ 2021 کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہیں۔ 2021 میں سڑک پر حادثات سے 381 اموات ہوئیں۔

    جبکہ سنگین ٹریفک واقعات کی تعداد میں مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق 2022 میں 3,945 بڑے حادثات ہوئے ہیں جو کہ 2021 (3,488) کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہے۔ اور سڑک حادثات سے متعلق زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ پچھلے سال 5,045 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 2021 میں یہ تعداد 4,377 تھی۔

    علاوہ ازیں رپورٹ میں پتا چلا کہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوان ٹریفک حادثات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، گذشتہ سال حادثات میں 41 فیصد اموات اور زخمی ہونے والوں میں 53 فیصد نوجوان تھے۔ جبکہ اچانک مڑنا، توجہ کے بغیر گاڑی چلانا، ٹیلگیٹنگ، ممنوعہ اشیاء کے زیر اثر گاڑی چلانا، لاپرواہی اور عدم توجہی، سرخ بتی کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ، بغیر چیک کیے سڑک میں داخل ہونا، لین کا خیال نہ رکھنا وغیرہ 2022 میں ٹریفک کی اہم خلاف ورزیاں تھیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال ٹریفک حادثات سے ابوظہبی میں 127 ہلاکتیں اور 1,756 زخمی ہوئے۔ دبئی میں 120 اموات اور 2,161 زخمی، راس الخیمہ میں 34 ہلاکتیں اور 411 زخمی، شارجہ میں 33 ہلاکتیں اور 320 زخمی، عجمان میں 13 ہلاکتیں اور 166 زخمی، ام القوین میں 12 جاں بحق اور 46 زخمی اور فجیرہ میں 4 افراد جاں بحق اور 185 زخمی ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    تاہم بڑے حادثات میں ہلکی گاڑیاں (66 فیصد)، موٹر سائیکل (16 فیصد)، بسیں (7 فیصد) اور بھاری مال بردار گاڑیاں (پانچ فیصد) استعمال ہوئیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام کا وقت سڑک پر چلنے کے لیے سب سے خطرناک وقت ہوتا ہے، جب 37 فیصد اموات اور 40 فیصد زخمی ریکارڈ کیے گئے۔ عالمی ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی واقعے کی اطلاع دیں اور امارات میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا کلچر پیدا کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری بن گیا ہے.

    جبکہ واضح رہے کہ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا ہے علاوہ ازیں چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ صرف دو دن میں فی کلو قیمت میں 20روپے بڑھے ہیں اور اس بڑھتی قیمت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    دوسری جانب ایل ہی جی صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت جاتے میں ایل پی جی مہنگی کردی گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ غریب کو مارنے کا ارادہ ہے، کیونکہ نہ تو غریب کے پاس کوئی روزگار ہے اور ناہی کوئی چیز ان کی پہنچ تک ہے بلکہ سب چیزیں دن بدن ان کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جارہی ہیں.

  • امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافے کا رجحان برقرار ہے تاہم انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    جبکہ کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 60 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور قیمت میں اضافے کے بعد امریکی ڈالر292 روپے 10 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 302 روپے کا ہوگیا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    تاہم دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کارجحان ریکارڈ نوٹ کیا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھکر 48565 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ تاہم دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 222900 روپے ہوگئی۔

    علاوہ ازیں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 191101 روپے ہوگئی، ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1903 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔