Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت کی موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں پر ایک اور جرمانہ لگانے کی تیاری

    سندھ حکومت کی موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں پر ایک اور جرمانہ لگانے کی تیاری

    سندھ حکومت نے موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں پرایک اور جرمانہ لگانے کی تیاری کرلی ہے،موٹرسائیکل میں سائیڈمررنہ لگانے پر چالان کا فیصلہ کیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹروہیکل رولز میں ترامیم کریگی،موٹر سائیکل میں سائیڈ مرر نہ لگانے پر چالان کیاجائیگا،ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواروں کیخلاف ایک اور مد میں چالان کا اختیار دیاجائیگا۔
    سندھ حکومت کے اعلی حکام نے بتایاکہ موٹر سائیکلز میں سائیڈ مررحادثات کی روک تھام کیلئے لگوائے جارہے ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں 60لاکھ سے زائد موٹرسائیکلز موجود ہیں،لازمی سائیڈ مرر قانون کی عملداری سے ٹریفک پولیس کو ماہانہ لاکھوں روپے چالان کی مدمیں ملنے کا امکان ہے۔موٹرسائیکلز میں لازمی سائیڈ گلاسز سے متعلق ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ میں پیش کیاجائیگا،سندھ کابینہ کی منظوری کی صورت میں موٹر سائیکلز میں سائیڈ گلاسز لگانے کا قانون نافذ العمل ہوگا۔

  • سندھ پی پی پی کا مضبوط قلعہ ہے : شاہدہ رحمانی

    سندھ پی پی پی کا مضبوط قلعہ ہے : شاہدہ رحمانی

    پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سربراہ شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ سندھ پی پی پی کا مضبوط و مستحکم قلعہ ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ سمیت یہاں کا ہر الیکشن جیالوں کا ہے ۔ اجلاس میں ڈویژنل عہدیداران و ضلعی صدور کو ان کے زیر نگرانی حلقہ انتخاب کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں اور تنظیم سازی کی تکمیل کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی گئی ۔
    شرکاء نے 12ستمبر کو منعقدہ کنٹونمنٹ بورڈ کے مجموعی طور پر تمام حلقوں میں اپنی امیدواروں کی پوزیشن کا جائزہ لیا اور رہنمائوں کی جانب سے سخت مقابلے والے حلقوں میں زیادہ تندہی کے ساتھ محنت پر زور دیا ۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکریٹری شاہینہ شیر علی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
    شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سیاسی قوتیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں ووٹ کیلئے جاتی ہیں ، ہمیں سندھ کے عوام کی طویل مدت سے خدمت کرنے پر فخر ہے ۔

    شاہینہ شیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شاندار کارکردگی اور پارٹی کی جانب سے ان کی مکمل معاونت کے ذریعے صوبہ بھر میں پارٹی کا امیج مزید بلند ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری جماعت ملک گیر سطح پر منظم ہے ۔ ہم آگاہ ہیں کہ کس مرحلے پر کون سی حکمت عملی کارگر ہوتی ہے ۔ ہماری انفرادیت یہ ہے کہ ہر انتخابی معرکے میں ہماری پلاننگ مختلف اور دیگر سیاسی قوتوں کی فکر سے بالکل ہٹ کر ہوتی ہے ، نیز ہمیں اپنے کارکنوں کی جانباز فورس پر بھی ناز ہے جو رہنمائوں کی ہدایت کو عملی شکل دینے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں 12ستمبر کو پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

  • نوازشریف کے دورمیں تعمیرہونے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتنا ناقص کیوں؟پتہ چلانے کے احکامات

    نوازشریف کے دورمیں تعمیرہونے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتنا ناقص کیوں؟پتہ چلانے کے احکامات

    اسلام آباد:نوازشریف کے دورمیں تعمیرہونے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتنا ناقص کیوں؟پتہ چلانے کے احکامات ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بنے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوگیا، آڈٹ رپورٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگی سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کے اے ٹی سی ٹاور کےلیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلط سائٹ کے انتخاب سے قومی خزانے کو دو کروڑ دس لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کی عمارت اپنی تعمیر کا مقصد پورا نہیں کرتی تھی، اے ٹی سی ٹاور سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب میں کھڑے طیارے نظر ہی نہیں آتے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں وجوہات کی بنا پر اے ٹی سی کےلیے علیحدہ معاہدے کے ذریعے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی، نئی عمارت کی تعمیر، سامان کی ترسیل اور تنصیب سے دو کروڑ دس لاکھ کا اضافی خرچ ہوا، اور یہ نقصان بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث ہوا۔

  • دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے : ماہرہ خان

    دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے : ماہرہ خان

    )فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں عورت پر بٴْری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان کی معروف خاتون صحافی نے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے قانون کا تذکرہ کیا۔
    خاتون صحافی نے سوال کیا کہ کیا دبئی میں خواتین مغربی لباس میں نہیں گھومتیں اور وہاں موجود کسی پاکستان مرد کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اس خاتون کو گندی نظر سے دیکھے کیونکہ وہاں قانون پر فوری عملدرآمد ہوتا ہے۔صحافی نے کہا کہ ہمارے یہاں 400 مردوں نے دن دہاڑے لڑکی کو جنسی ہراساں کیا، ویڈیو بنائی لیکن کسی نے نہیں روکا۔
    خاتون صحافی کے اس بیان کو صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اٴْن کی حمایت بھی کی گئی۔

    ماہرہ خان کے ردّعمل پر ایک صارف نے جواباًً کہا کہ میڈم جی! دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے۔اداکارہ نے صارف کے جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسا جرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرات نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اٴْتر آتے ہیں۔

  • سعید آباد میں بیوی پر تیزاب پھینکے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    سعید آباد میں بیوی پر تیزاب پھینکے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون سعید آباد میں بیوی پر تیزاب پھینکے والے ملزم کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر 9 سی سے گرفتار کیا ہے، ذیشان کو گزشتہ روز اپنی اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ بلدیہ ٹائون سعید آباد نمبر9 میں صبح تقریبا 8 بجے 19 سالہ رمشا پر اس کے سابق شوہر ذیشان عرف شانی نے تیزاب پھینک دیا تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمشا گھر سے دفتر کے لیے جا رہی تھی۔متاثرہ خاتون کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں۔رمشا کے والد کے مطابق تیزاب سے میری بیٹی کے جسم کا 39 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

  • پاکستان ہمارے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے، چین کا گوادر حملے پر ردعمل

    پاکستان ہمارے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے، چین کا گوادر حملے پر ردعمل

    چین نے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں جمعے کو چینی شہریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

    پولیس اور صوبائی حکومت کے مطابق اس خودکش حملے کے نتیجے میں دو بچے ہلاک جبکہ ایک چینی شہری سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ شام سات بجے کے قریب گوادر کے ایسٹ بے روڈ پر فشرمین کالونی کے قریب ہوا۔

    صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے ایک بیان میں بتایا کہ ’جب چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کالونی کے قریب پہنچی تو ایک نوعمر لڑکا بھاگتا ہوا آیا۔

    ’تاہم خوش قسمتی سے سادہ کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے اسے روکا، جس پر اس نے چینی شہریوں کے قافلے سے 15 سے 20 میٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔‘

    بیان کے مطابق: ’دھماکے میں ایک چینی شہری زخمی ہوا، جس کی حالت مستحکم ہے۔ تاہم قریب ہی کھیلنے والے دو مقامی بچے ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔‘

    چینی سفارت خانے نے حملے پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کے ساتھ ہمدردی اور بے گناہ مارے جانے والے بچوں کی ہلاکت پر گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    بیان میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج، حملے کی مکمل تحقیقات اور واقعے میں ملوث قصور واروں کو سخت سزا دے۔

    بیان کے مطابق: ’پاکستان میں تمام سطح پر متعلقہ محکموں کو لازمی طور پر مضبوط حفاظتی اقدامات اور اپ گریڈ شدہ سیکورٹی میں تعاون کے میکانزم کو نافذ کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔‘

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ’حالیہ ہفتوں میں پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے۔ پے در پے کئی دہشت گرد حملوں میں متعدد چینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    ’پاکستان میں چینی سفارت خانہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو محتاط رہنے، حفاظتی احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔‘

    بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے دو مقامی بچوں کی عمریں نو سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

    اس سے قبل بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے واقعے کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے گوادر میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کی مذمت کی تھی۔

    لیاقت شاہوانی نے بتایا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

    چین گوادر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔

    گذشتہ ماہ 14 جولائی کی صبح خیبرپختونخوا میں برسین کے مقام پر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں نو چینی شہریوں اور دو ایف سی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ 26 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

    رواں ماہ بلوچستان میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل آٹھ اگست کو سرینا ہوٹل کے قریب ہالی چوک پر ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکار چل بسے تھے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط عائد کردی

    سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط عائد کردی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط عائد کردی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ 10ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔
    ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    18سال سے زائد عمر والے ویکسی نیشن کرانے پر ہی اندرون ملک فضائی سفر کرسکیں گے۔خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کروایا جارہا ہے۔ایئرپورٹس اور طیاروں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ مسافروں اور عملے کو بھی احتیاطی تدابیر پر ہرممکن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • اے وطن کے شہیدوں تم پرسلام ہو:جامِ شہادت نوش کرنیوالے شہید کیپٹن کاشف کوبلاول بھٹو کا خراج تحسین

    اے وطن کے شہیدوں تم پرسلام ہو:جامِ شہادت نوش کرنیوالے شہید کیپٹن کاشف کوبلاول بھٹو کا خراج تحسین

    کراچی: اے وطن کے شہیدوں تم پرسلام ہو:جامِ شہادت نوش کرنیوالے شہید کیپٹن کاشف کوبلاول بھٹو کا خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی،

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے، شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

  • نادرا کے ڈی ایچ اے میگا سینٹر آنے والے شہری پریشان

    نادرا کے ڈی ایچ اے میگا سینٹر آنے والے شہری پریشان

    نادرا کے ڈی ایچ اے میگا سینٹر آنے والے شہری پریشان، رات گئے بھی شہریوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، کھڑے رہنے سے کئی بیمار خواتین کی حالت خراب ہو گئی۔رات میں صرف ایک کائونٹر سے کام چلایا جارہا ہے،شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مشکلات کا نوٹس لینے اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے ڈی ایچ اے کراچی میں شہریوں کو 24 گھنٹے سہولت فراہم کرنے کے لیے میگا سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ تاہم میگا سینٹر پرخصوصاً رات کے اوقات میں زیادہ تر کائونٹرزکو بند کر کے صرف ایک کائونٹر سے کام چلایا جارہا ہے، جس ہے باعث رات کے پچھلے پہر بھی مردوخواتین کی طویل قطاریں لگی رہتی ہیں۔
    شہری رات کے اوقات میں اس امید کے ساتھ آتے ہیں کہ ان کا نمبر تھوڑی دیر میں آجائے گا لیکن انہیں رات بھر بھی کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑے ہونا پڑتا ہے۔

    دو سے تین گھنٹے کا انتظار تو معمول کی بات ہے۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو شناختی کارڈ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظار میں کھڑی خواتین نے بتایاکہ وہ بیمار ہیں، یہاں بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے، افسران آرام سے اندر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں اور صارفین کی سننے والا کوئی نہیں ہے۔ اس صورتحال کے حوالے سے میڈیا نمائندوں نے نادرا میگا سینٹر انچارج سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں گارڈز نے اندر جانے سے روک دیا اور رات کی ڈیوٹی پر موجود انچارج فہیم نے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مشکلات کا نوٹس لینے اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام

    جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت.

    پی پی پی چیئرمین کا سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار

    وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتا ہوں.شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے.

    بلاول بھٹو زرداری نے شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے پی پی پی چیئرمین نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے.

    بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار.نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے.