Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی سفیر کی سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یارسےملاقات

    پاکستانی سفیر کی سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یارسےملاقات

    کابل:پاکستانی سفیر کی سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یارسےملاقات ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔

    کابل میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں جاری حکومت سازی کےعمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرےگا۔

    اس موقع پر افغان رہنما گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغانستان میں امن اور حکومت سازی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرحل تلاش کرنا ہو گا۔

    ادھر کابل میں حکومت سازی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں پاکستانی سفیر دیگرافغان رہنماوں سے مل رہے ہیں تاکہ پرامن طریقے سے سے سارے معاملات طئے پاسکیں

  • امریکی فوجی کابل ایئرپورٹ پرپھنسے افغان مسافروں کوخنزیرکاگوشت کھلانے لگے

    امریکی فوجی کابل ایئرپورٹ پرپھنسے افغان مسافروں کوخنزیرکاگوشت کھلانے لگے

    کابل :امریکی فوجی کابل ایئرپورٹ پرپھنسے افغان مسافروں کوخنزیرکاگوشت کھلانے لگے،اطلاعات کے مطابق کابل حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات امریکی فوجی افغانوں میں خنزیر پر مشتمل کھانے کے پیکیج تقسیم کر رہے ہیں جو ملک فرارہونے کے لیے شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

    کابل ایئرپورٹ پرپھنسے مسلمان مسافروں کو سوریعنی خنزیرکا گوشت کھلانے کے حوالے سے ایک افغان خاتون جو اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ائیرپورٹ پر پھنسی ہوئی ہے ، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیکیج کی تصویر شیئر کی۔

     

     

    اس حوالے سے اس خاتون کا کہنا ہے کہ "ہمیں خنزیر کا گوشت کھلانا ، جس کی مذہبی طور پر اجازت نہیں ہے ، اور یہاں کے 95 فیصد لوگ انگریزی پڑھنا یا بولنا نہیں جانتے ،” انہوں نے اس پیکج کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا جس میں "سور کا گوشت ساسیج پیٹی ، میپل کا ذائقہ ہے۔”

    اس افغان مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ "وہ اسے ہمارے حوالے نہیں کر رہے ، وہ یہ پیکٹ دور سے ہمیں پھینک رہے ہیں۔”

    اس خاتون کا کہنا تھاکہ یہ حقیقت ہے کہ اسلام مسلمانوں کی طرف سے خنزیر کا گوشت کھانے کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔

    خاتون نے اپنے خاندان کے ساتھ مشکلات کا اشتراک کیا اور ہزاروں دوسرے افغان انسٹاگرام کی کہانیوں کے سلسلے میں کابل ایئرپورٹ پر گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چار دن سے سردی میں "پتھروں اور کوڑے دان” پر سو رہے ہیں ، جبکہ امریکی فوجیوں نے ان کو نشانہ بنایا۔

    "ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے ،” انہوں نے لکھا۔ "صرف باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔”

    یاد رہے کہ ہزاروں افغان کسی بھی پرواز کو پکڑنے اور افغانستان سے بھاگنے کی امید میں کابل ایئر پورٹ پر پہنچ گئے کیونکہ طالبان نے ملک پر قبضہ کر لیا۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،کارکنان عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا آغاز کردیں انشا اللہ پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پورے ملک میں عوامی اعتماد و تائید کے ساتھ حکومت بنائے گی .
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت کنٹو نمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے عہدیداروں کے علاوہ سٹی ایریاز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز ،سیکریٹری اطلاعات اور ذیلی تنظیموں پی ایس ایف ،پیپلز یوتھ ،شعبہ خواتین کے ضلع عہدیداروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی اورپی پی پی رہنماء علی راشد ،چیئر مین زکواة و عشر کمیٹی ڈسٹرکٹ کورنگی عمران احمد صدیقی ،پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی الیکشن سیل انچارج سید وقار شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں اور سیکریٹری اطلاعات جانی میمن بھی موجود تھے ،جاوید شیخ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ کنٹو نمنٹ بورڈ میں رہائش پذیر عوام اپنے ووٹوں سے چیئر مین بلاول بھٹو کے نامزد پی پی پی اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںعوام کو درپیش مسائل سے نجات پیپلز پارٹی ہی دلائے گی جاوید شیخ نے رہنمائوں اور کارکنان سے کہاکہ وہ کنٹو نمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی پی پی اُمیدواروں کے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گھر گھر رابطہ مہم کے ذریعے چیئر مین بلاول بھٹو کا پیغام عوام تک پہنچا ئیں جاوید شیخ نے کہاکہ انشا اللہ کارکنان کی محنت رنگ لائے گی اور پیپلز پارٹی کنٹو نمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

  • گاڑیوں کا آئل تبدیل کرنے والی جمیلہ بی بی عزم وہمت کا پیکر

    گاڑیوں کا آئل تبدیل کرنے والی جمیلہ بی بی عزم وہمت کا پیکر

    پاکستان کی عورت کسی سے کم نہیں،شہر قائد کی جمیلہ خاتون نے ثابت کردیا۔کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی رہائشی جمیلہ خاتون کے شوہر کا 35سال قبل انتقال ہوگیاتاہم جمیلہ خاتون نے اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے ہمت نہ ہاری اور چھوٹے سے کیبن پر جوانی میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کے آئل تبدیل کرنے کاکام شروع کیا لیکن اب وہ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ وہ صرف موٹرسائیکلوں کا ہی آئل تبدیل کرتی ہے۔
    جمیلہ بی بی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ لوگوں نے میرے کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے مرحوم بیٹے کے بچوں کی بھی کفالت کرتی ہوں اور ان کو پڑھابھی رہی ہوں۔جمیلہ بی بی کے پوتے نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی دادی کو بچپن سے کام کرتے دیکھ رہا ہوں، اپنی تعلیم کے بعد ان کا ہاتھ بٹاتا ہوں، بزرگ خاتون سے کام کرانے والے افراد نے بتایاکہ ہم عرصہ دراز سے ان سے ہی آئل تبدیل کراتے ہیں وجہ یہ ہے کہ ان کے ریٹ مناسب ہیں۔عزم وہمت کا پیکر جمیلہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں ایک چھوٹی سی ایک دکان بنا کردی جائے تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکے۔

  • جوبائیڈن نے امریکہ کو دنیا بھرمیں ذلیل کروادیا:ٹرمپ سخت غصے میں آگئے

    جوبائیڈن نے امریکہ کو دنیا بھرمیں ذلیل کروادیا:ٹرمپ سخت غصے میں آگئے

    واشنگٹن :جوبائیڈن نے امریکہ کو دنیا بھرمیں ذلیل کروادیا:ٹرمپ سخت غصے میں آگئے،اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا پر بائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں حالات کو امریکا کے لیے بڑی شرمندگی قرار دیتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امریکی صدر اور انتظامیہ کی بڑی نااہلی ہے، یہ امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلاء نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنا ہے جبکہ اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔

    سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں باعزت انخلا کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہوا۔

    سابق صدر نے جوبائیڈن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کواس قدرکمزورکردیا ہے کہ کئی دہائیوں کی کامیابی چند منٹوں میں ناکامی میں بدل دیا

  • کراچی میں اب تک کتنے افراد کی ویکسینیشن ہوچکی؟

    کراچی میں اب تک کتنے افراد کی ویکسینیشن ہوچکی؟

    کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں اب تک 53 لاکھ 53 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

    حکام محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں اب تک 40 لاکھ 59 ہزار سے زائد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ اب تک 12 لاکھ 93 ہزار سے زائد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابقکراچی میں 19 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ میں اب تک 99 لاکھ 55 ہزار 385 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ 80 لاکھ 11 ہزار سے زائد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔

  • گلشن حدید کے قریب ایک ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    گلشن حدید کے قریب ایک ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    اسٹیل ٹان تھانے کی حدودگلشن حدید کے قریب ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

    اطلاع ملنے پرمددگار 15پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈاکو کو حراست میں لیکراس کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمدکرکیملزم کو مزیدکارروائی کے لئے علاقہ پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔

  • کورونا کی آڑ میں اسکولوں کی مسلسل بندش قوم کے مستقبل کے ساتھ مذاق ہے : حافظ نعیم الرحمن

    کورونا کی آڑ میں اسکولوں کی مسلسل بندش قوم کے مستقبل کے ساتھ مذاق ہے : حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولوں کو پہلے ایک ہفتہ بند کرنے اور پھر تاحکم ثانی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی آڑ میں اسکولوں کی مسلسل بندش قوم کے مستقبل کے ساتھ مذاق اورکھلواڑ ہے ۔
    سندھ حکومت کورونا وبا کے حوالے سے پابندیاں لگانے اور ہٹانے ، کہیں نرمی ‘ کہیں سختی کی پالیسی اختیار کرنے کے اپنے دہرے معیار کو ترک کرے ۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ فی الفور واپس لے ، سندھ حکومت کی تعلیم دشمنی کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا ، تمام اسکول فی الفور کھولے جائیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کورونا ایس او پیز پر سب سے زیادہ اور بہتر طریقے سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں عمل درآمد کیا گیا ہے ، 50فیصد حاضری سمیت دیگر ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوشش کی گئی کہ قوم کے مستقبل کے معماروں کا تعلیمی تسلسل برقرار رہے مگر حکومت بار بار تعلیمی ادارے بالخصوص اسکول بند کر کے تدریس اور تعلیم کے عمل کو مسلسل تباہ کر رہی ہے .
    ایس او پیز کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں کام جاری ہے تو اسکولوں میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا آخر انہیں مسلسل بند کیوں رکھا جا رہا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران سب سے زیادہ متاثر تعلیم ہوئی ہے، مسلسل بندش سے نہ صرف تعلیم کا نقصان ہوا ہے بلکہ اس شعبے سے وابستہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھاری مالی نقصانات بھی اُٹھانے پڑے ہیں اور حکومت نے دعوے اور وعدے تو بہت کیے لیکن ان کو عملاً کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔

  • شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا

    شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا

    سائٹ ایریا میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود مستان چالی اکبر محلہ میں واقع گھر سے خاتون کی خون میں کے پت لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مقتولہ کی شناخت 35 سالہ پروین زوجہ عبدالستار کے نام سے ہوئی .
    مقتولہ کے بھائیوں نے بتایا ہے کہ مقتولہ کا شوہر نشے کا عادی تھا، ملزم کام کاج نہیں کرتا تھا اس لئے گھر میں جھگڑے رہتے تھے، گزشتہ شب بھی نشہ نہ ملنے پر مقتولہ کا شوہر مشتعل تھا جسکے بعد وہ بیوی کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کو جائے وقوعہ سے خون آلود ہتھوڑا ملا ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی اور اس کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا،ایس ایچ او ظفر علی شاہ کے مطابق ملزم نشے کا عادی اور مزدوری کرتا ہے،انہوں نے بتایا کہ ملزم عبدالستار کو اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹان سے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ اس نے شک کی بنا پر بیوی کوقتل کیا ہے۔

  • ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    سائٹ ایریا میں ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود مسان چالی سلطان مسجد کے قریب واقع گھر میں ہفتہ کی سہ پہر فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مقتولہ کی شناخت 24 سالہ آمنہ عرف روبی زوجہ شیر زمان اور مرد کی شناخت 27 سالہ شیر زمان عرف موسی کے نام سے ہوئی۔
    ایس ایچ او ظفر علی شاہ کے مطابق مقتولین میاں بیوی تھے اور ایک ماہ قبل ہی انہوں نے پسند کی شادی کی تھی جسکے بعد وہ مذکورہ مقام پر رہ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول کے گھر والے غازی گوٹھ اورنگی ٹان جبکہ مقتولہ کے گھر والے ایم پی آر کالونی کے رہائشی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کے دو سگے بھائیوں اسد اور صدیق نے مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے،مقتولہ کو ایک جبکہ مقتول کو دو گولیاں ماری گئیں تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔