Baaghi TV

Author: +9251

  • کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات پر کمیشن بنانے کااعلان

    کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات پر کمیشن بنانے کااعلان

    کابل : کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات پر کمیشن بنانے کااعلان ،اطلاعات کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے پاکستان کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق تحفظات پراعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کردیا۔

    غیرملکی ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ کی ہدایت پر پاکستان کے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق تحفظات پر 3 رکنی کمیشن حال ہی میں بنایا گیا جس نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

    وائس آف امریکا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان کمیشن نے کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کو پاکستان کے ساتھ معاملات حل کرنے اور پاکستانی حکومت کی جانب سے عام معافی کی صورت میں خاندانوں کے ہمراہ واپس جانے پر زور دیا ہے۔اس حوالے سے اب تک پاکستان اور افغان طالبان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھی جمعے کو ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کا معاملہ سابقہ افغان حکومت کے سامنے بھی اٹھاتے رہے ہیں‌،

    خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھاکہ افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • سندھ حکومت کا پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

     محکمہ تعلیم سندھ نے حکومت سندھ کے فیصلے کے بر خلاف کھولے جانے والے اسکولوں اور مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف 23 اگست بروز پیر سے آؤٹ ڈور کلاسز کا اعلان کردیا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے تمام پرنسپلز کو متنبہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق کورونا کے وبائی صورتحال کے پیش نظر تاحکم ثانی اسکول بند رکھنے کے حکومتی اعلان کے برخلاف تدریسی عمل جاری رکھنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

    نجی اسکول انتظامیہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن مکمل کرائیں، تمام نجی اسکول تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ایس او پیز عملدرآمد کے انتظامات مکمل کرے، محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کے مطابق نجی تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

  • راجہ پرویز اشرف نے افغانستان کے معاملے پربیان داغ ہی دیا

    راجہ پرویز اشرف نے افغانستان کے معاملے پربیان داغ ہی دیا

    اسلام آباد: راجہ پرویز اشرف نے افغانستان کے معاملے پربیان داغ ہی دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا ہےکہ قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے، ملک میں تبدیلی ذاتی انا سے نہیں آسکتی، ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز شرف نے کہا کہ ہمارے خطے اور افغانستان کی صورت حال توجہ طلب ہے اس وقت تمام قائدین کو ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کہتی ہےکہ پچھلی حکومت نے جو قرضہ لیا وہ اتار رہے ہیں، قرضہ اتارنےکے لیے مزید قرضہ لینا کون سی عقلمندی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اورقومی ایشوز پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے،پاکستان ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے، پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لیکن اکیلی حکومت ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتی ہے۔

  • مریم نوازکے بیٹے جنید صفدرکا نکاح بھی متنازعہ ہوگیا:ن لیگیوں نےخواتین کوزدوکوب کیا،بدتمیزی بھی کی

    مریم نوازکے بیٹے جنید صفدرکا نکاح بھی متنازعہ ہوگیا:ن لیگیوں نےخواتین کوزدوکوب کیا،بدتمیزی بھی کی

    لندن :مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح بھی متنازعہ ہوگیا:ن لیگیوں نے خواتین کوزدوکوب کیا،اطلاعات کے مطابق لندن کے مقامی ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات کے دوران شریف خاندان کے خلاف مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچ گئی،

     

     

    ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر

    ک

    ے نکاح کی تقریبات جاری تھی کہ اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔

     

    لینزبروہوٹل کے سامنے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔

     

     

    دوسری جانب تقریب میں موجود لیگی کارکنان نے سڑک پار مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کی، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔

  • عمران خان کرکٹ کے میدان سے وزیراعظم کی کرسی تک کا سفر۔ (  حصہ پنجم   ) تحریر چوہدری عطا محمد

    عمران خان کرکٹ کے میدان سے وزیراعظم کی کرسی تک کا سفر۔ ( حصہ پنجم ) تحریر چوہدری عطا محمد

    جون 2016 میں پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نواز شریف کے خلاف مبینہ طور پر اثاثے چھپانے کی بناء پر نااہلی کی درخواست دائر کر دی۔ اور یہی سے اگر کہا جاۓ تو نواز شریف کے اختتام کا آغاز ہوگیا تھا

    اس کے سے لے کر سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،پاکستان عوامی تحریک ،اور عوامی مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف کئی پٹیشنز دائر کی گئیں
    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ایک بار پھر کرپشن کے خلاف اپنے ساتھیوں کو بھر پور احتجاج جاری رکھنے کا کہا اور پھرعمران خان نے کرپشن کے خلاف ایک اور طویل دھرنے کا تصور پیش کیا جسے ‘اسلام آباد لاک ڈاؤن’ کا نام دیا گیا۔
    مگر یہ دھرنا دینے کی نوبت اس لئے نہ آئی کیوں کہہ اس دھرنا سے ایک دن پہلے سپریم کورٹ نے پاناما گیٹ پر پٹیشنز کی سماعت کی اور الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز طلب کیے۔
    اس کے بعد باقاعدہ طور پر اس کیس کی سماعت ہونی شروع ہوگئ پاناما کی کہانی آخر کار 6 جولائی 2018 کو اس وقت اختتام پزیر ہوئی جب احتساب عدالت نے نواز شریف، اور ان کی بیٹی مریم نواز، اور داماد کیپٹن صفدر کو کرپشن کرنے پر نااہل کر دیا اور جیل بھیج دیا۔

    پانامہ لیکس کے مقدمہ اور فیصلے کے درمیان کئ سیاستدان مقدمات کی زد میں آۓ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر بھی ن لیگ کے حنیف عباسی کی طرف سے نااہلی کے لئے پیٹیشن دائر کی گئ جس کی لمبی سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان کے خلاف دسمبر 2017 میں کیس خارج کر دیا جبکہ ان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نااہل قرار پائے۔

    عمران خان نے 2018 میں اپنی تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کر لی۔ بشریٰ بی بی پاک پتن سے تعلق رکھتی ہیں اور عمران خان دو سال سے ان کے پاس باقاعدگی سے جایا کرتے تھے۔ یہ شادی لاہور میں سادگی سے ہوئی۔
    پھر الیکشن قریب آگیا اور آخر کار کپتان عمران خان کی مخنت رنگ لے آئی اور 25 جولائی کے عام انتخابات میں پاکستان کو بے مثال انداز میں قومی اسمبلی کی 116 نشستیں حاصل ہوئیں۔ عمران خان نی پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑا اور پانچوں نشستوں سے کامیاب ہوئے کپتان کی اس کامیابھی کے بعد دیگر جماعتیں بوکھلا گئ اور انتخابات کو بغیر کسی ثبوت کے پورے کے پورے الیکشن کو ہی دھاندلی زدہ قرار دے دیا
    قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے اور مخصوص نشستوں پر اپنے امیدواروں کو نامزد کرنے، اور عمران خان اور دو دیگر ارکانِ قومی اسمبلی کی جیتی گئی اضافی نشستیں خالی کرنے کے بعد ان کا نمبر 152 تک پہنچ گیا۔
    پارٹی کے اس وقت کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اپنے اتحادیوں کی مدد سے پارٹی کو 180 سے زائد ارکانِ قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
    اگر مقبولیت کی بات کی جاۓ تو جیسے ہی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہوئے تھے اور پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی تو عمران خان کو ‘اگلا وزیرِ اعظم’ کہا جانے لگا تھا جبکہ پارٹی سربراہ عمران خان نے انتخابات کے اگلے دن ہی ایک فاتحانہ تقریر بھی بنی گالہ سی کی تھی
    اور اگر اس تقریر کی بات کی جاۓ تو وہ عمران خان کی یادگار تقریروں میں سے ایک تقریر تھی جس میں انہوں نے ثابت کیا تھا کہہ وہ ایک حقیقی رہنماء ہیں اپنی تقریر میں انہوں نے بہت ساری تاریخی باتیں کی جس میں سے ایک عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا، "میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں سیاست میں کیوں آیا۔ میں سیاست سے کچھ لینے نہیں آیا اور نہ سیاست مجھے کچھ دے سکتی ہی ۔ میں صرف پاکستان کو وہ ملک بنانا چاہتا تھا جس کا خواب میرے رہنما قائدِ اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔”

    اللہ پاک ارض پاک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنماء اصولوں پر چلنے کی توفیق دے

    اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو آمین ثمہ آمین

    @ChAttaMuhNatt

  • وادی پنجشیرکا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان کی پیشقدمی جاری،احمد مسعود ڈٹ گیا

    وادی پنجشیرکا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان کی پیشقدمی جاری،احمد مسعود ڈٹ گیا

    کابل : وادی پنجشیرکا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان کی پیشقدمی جاری،احمد مسعود نے بھی واضح پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی افغانستان کے ناقابلِ تسخیر سمجھنے جانے والے صوبہ پنجشیر کی جانب پیش قدمی جاری ہے

    ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے وادی پنجشیر کا کنٹرول حوالےکرنےکے لیے شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود کو طالبان نے پنجشیر پر قبضے کے حوالے سے الٹی میٹم دے دیا ہے تاہم احمد مسعود نےکہا ہےکہ اگر طالبان نے وادی پر قبضےکی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑےگا۔

     

     

     

    احمد مسعود کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی خاطر طالبان کے ساتھ مل کر وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم اگر طالبان نے مذاکرات سے انکار کیا تو جنگ ناگزیرہوگی، ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنے والد کا خون معاف کرنےکو تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ احمد مسعود کے والد احمد شاہ مسعود ‘جنہیں پنجشیر کا شیر بھی کہا جاتا ہے کا شمار سوویت یونین کے خلاف مزاحمت کے دوران اہم جہادی کمانڈرز میں ہوتا تھا اور اس دوران سوویت افواج پہاڑوں سے گھرے پنجشیر کے علاقے کو تسخیر کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    بعد ازاں طالبان کے کابل میں اقتدار میں آنے کے بعد بھی پنجشیر کا علاقہ ناقابل تسخیر رہا اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے 2 دن قبل ایک خود کش حملے میں اپنی موت سے قبل تک احمد شاہ مسعود طالبان کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے رہے۔

    دوسری طرف خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب اس سےقبل احمد مسعود کا کہنا تھاکہ طالبان سےجنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ صرف سابق نائب صدر امراللہ صالح جنگ چاہتا تھا، اسے کہہ دیا گیا ہے کہ گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے۔

  • عورت ماں، بہین اور بیٹی ہے۔ تحریر : راجہ حشام صادق

    عورت ماں، بہین اور بیٹی ہے۔ تحریر : راجہ حشام صادق

    دل ہے کہ ماننے کو تیار ہی نہیں ابھی چند دن پہلے جو صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں ہوا مینار پاکستان میں عائشہ نامی ٹک ٹوکر لڑکی کے ساتھ جو واقعہ ہوا یہ واقعہ قابل مذمت ہے اللہ پاک نہ کریں ایسا واقعہ کسی کے ساتھ ہو
    میرے لیے اس واقعہ پر یقین کرنا انتہائی مشکل ترین ہے۔ یہ اس شہر کا واقعہ ہے جہاں کے لوگ زندہ دلانے لاہور کہلاتے ہیں۔ میرا دل و دماغ یہ ماننے کو ہر گز تیار نہیں ہے کہ چار سو مردوں نے ایک اکیلی وہ بھی نہتی لڑکی کے ساتھ زیادتی کر دی
    یہ کیسے ممکن ہے کہ چار سو کے چار سو ہی ایک ہی کام میں لگے ہوں۔

    دیکھنے اور سننے میں تو یہ آتا ہے کہ آج بھی اگر اس قوم کی ماں، بہین ، بیٹی کو دو لڑکے راہ چلتے چھیڑ دیں تو دو سو بھائی اور اس قوم کے بیٹے ان دو لڑکوں کی وہ ٹھکائ شروع کرتے ہیں کہ انہیں وہاں سے دم دبا کے بھاگنا ہی پڑھتا ہے۔ اور ایسے موقعوں پر ہر راہ گیر بھائی بن کر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔کوئی خاتون اگر مذاق میں بھی یہ کہہ دے کہ اس لڑکے نے مجھے چھیڑا ہے تو اس قوم کے بیٹے پھر نہ آو دیکھتے ہیں نہ تاو بنا تصدیق کے ہی یہ بھائی اس لڑکی کی بات کو سچ مانتے ہوئے لڑکے پر اپنے ہاتھ صاف کرنا شروع کر دینگے ایک اور بات جانے اتنے جلدی یہ سب بھائی اکھٹے کیسے ہو جاتے ہیں کہ ایک ہجوم سا بن جاتا ہے۔اور پھر جب تک پولیس نہ پہنچ جائے وہ لڑکا ہجوم سے پٹتا ہی رہتا ہے۔

    میں سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستانی بہت جزباتی لوگ ہیں جو کبھی بھی کسی بھی واقعہ کی بنیادی وجہ کو تلاش نہیں کرتے شاخوں پر چھولتے رہیں گے مگر بیماری کو جڑ سے نہیں پکڑیں گے۔
    اگر چار سو لڑکوں نے ایسا کیا ہے تو ہرگز ان کی طرف داری نہیں کی جاسکتی بلکہ ان کا یہ عمل انتہائ قابل مزمت ہے

    مگر دوسری طرف یہ بھی تو دیکھیں کہ وہ لڑکی وہاں مینار پاکستان پے کیا کر رہی تھی؟ یہ ٹک ٹوک اور مختلف لائیو اپس کی ایپلی کیشن کیسے عورت کو ایک نمائشی آلہ بنائےچلی جارہی ہیں۔ اور میری بہنوں کیا ہو گیا ہے تم کو عورت ہے کہ نمائش بنتی جا رہی ہے۔چند لائک اور فالوورز کے چکر میں سرئے عام ، پارک میں ، چلتی سڑک پر ، اسی معاشرے کے مردوں کے ہجوم میں یہ دوپٹہ اتار دینا ، باریک اور تنگ لباس پہن کر کے رقص کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنانا۔ایسی سستی شہرت حاصل کرنے کی چکر میں آپ کو عزت سے ہاتھ تو دھونا ہی پڑیں گے ۔محترم حریم شاہ بنیں گی تو مولوی عبدالقوی تو پھر ہر جگہ مل ہی جائیں گے۔ شہد کو کھولا رکھنے سے مکھیاں تو اس پے بیٹھیں گی۔

    وہ لڑکے بھی قابل لعنت ہیں جو اس گندے فعل کے مرتکب ہوئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ان کے لئے بھی اس ٹک ٹوک ایپلی کیشن نےتو اخلاقیات کا جنازہ ہی نکال رکھا ہے۔
    میں حکومت وقت سے اپیل کروں گا کہ ایسی اپس فوری طور پر پاکستان میں بند کی جانی چاہئیں۔
    ایسی خواتین جن کو گھر یا خاندان کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے وہ اپنے ہاتھ یا پیر دکھا کر بکواس اور بےہودہ جملوں کا استعمال کرلیتی ہیں ۔ کبھی آپ ان لڑکیوں کی ان ویڈیوز پر کمنٹس پڑھ لیں تو اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتے رہ جائیں گے ۔یہ سب ہو کیا ہورہا ہے؟؟؟

    قارئین عورت کی اتنی تزلیل کہ وہ ایک مارکیٹنگ ٹول بن کے رہ گئی ہے ۔یاد رکھیں عورت ماں، بہین ،بیٹی اور پھر ایک بیوی ہے۔ایک اچھی ماں ہی معاشرے کی نشوونما کر سکتی ہے ۔ایک ماں نے ہی ہماری آنے والی نسل کو سنوارنا ہے۔ اپنی پرورش سےہماری اقداراور رواج کو نئ نسل میں منتقل کرنا ہے ۔ ذرہ سوچیئے گا ضرور کہ یہ کیا ہو رہا ہے ؟ کس طرف جا رہے ہیں ہم؟ کیا ہم خود ہی اس معاشرے میں جنسی بے راہ روی اور فریسٹریشن کو جنم نہیں دے رہے؟

    اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور ہمارے معاشرے پر رحم کرے ۔اللہ تعالٰی آپ سب کا حامی ناصر ہو۔آمین ثم آمین

    @No1Hasham

  • ماحولیاتی آلودگی اور اس کے اسباب تحریر: سحر عارف

    ماحولیاتی آلودگی اور اس کے اسباب تحریر: سحر عارف

    آج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کی لپیٹ میں آچکی ہے۔ کیا امیر اور کیا غریب ممالک سب کے سب ہی اس کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ بس فرق اتنا ہے کہ امیر ممالک دولت کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے اور یقیناً وہ وقت دور نہیں جب وہ اس میں کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کرلیں گے۔ دوسری طرف آتے ہیں غریب ممالک جن کے پاس اتنی دولت نہیں ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے کوئی بڑے بڑے اور مہنگے مہنگے اقدامات کر سکیں۔

    پھر یہی وجہ ہے کہ غریب ممالک ہی سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی بھی بہت سی اقسام ہیں جیسے کہ پانی کی آلودگی، فضائی آلودگی، زمینی آلودگی اور شود کی آلودگی وغیرہ۔ اگر بات کی جائے فضائی آلودگی کی تو اس میں پچھلے ایک دو سالوں میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔

    کیوں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس حوالے سے اقتدار سنبھالتے ہی توجہ فرماتے ہوئے اقدامات شروع کر دیے تھے۔ اپنی عوام کی صحیح رہنمائی کرنے اور انہیں فضائی آلودگی کی بڑھتی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا مشورہ دیا اور خود مہم کا آغاز بھی کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اب پچھلے کئی سالوں کی نسبت فضائی آلودگی میں کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

    پھر پانی کی آلودگی اس وقت ملک میں پائی جانے والی ماحولیاتی آلودگی کی ایک اور قسم ہے۔ جس کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا جاسکا اور اسی وجہ سے پاکستان کی آبی مخلوق بہت حد تک نقصان اٹھا چکی ہیں۔ پانی کی آلودگی کی بڑی وجہ کارخانوں سے نکلتا گندہ تیل اور زہریلا مادہ ہے۔

    جنہیں پانی میں بہا دیا جاتا ہے اور پھر وہی آبی مخلوق اور سی فوڈ کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ شور کی آلودگی بھی ماحولیاتی آلودگی کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے معاشرہ اچھا خاصا بے سکونی کا شکار ہے۔ شود کی آلودگی کی وجوہات یہ ہیں کہ بڑی گاڑیوں پر لگا اونچا ہارن جس کے بجنے سے ہر انسان اپنے کانوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اس کے علاؤہ وہ لوگ سب سے زیادہ اس آلودگی سے اثر انداز ہوتے ہیں جن کی رہائش موسیقی کے علاقوں میں ہو یا جو دیہاتوں میں رہتے ہیں۔

    جہاں کھیتوں میں ہل چلانے کے ساتھ ساتھ کسان اونچی آواز میں گانے لگا دیتا ہے۔ خود تو اس سے لطف اندوز ہورہا ہوتا ہے پر باقیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتا یے۔ یہی وجہ ہے آج کل لوگ بہت تیزی سے ذہنی دباؤ کا شکار ہورہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی چوتھی قسم ہے زمینی آلودگی ہے اس قسم کی آلودگی میں مزید مٹی اور کھانے کی آلودگی شامل ہیں۔ مٹی کو آلودہ کرنے میں بھی انسان کا ہی سب سے زیادہ ہاتھ ہے۔

    جو ہر گندہ مادہ اور کیمیائی تغیرات مٹی میں شامل کردیتا ہے۔ پھر کھانے کی آلودگی تو آج سب سے زیادہ پھیلی ہوئی ہے۔ آج ہر کوئی کھانے پینے کی اشیاء میں کھلم کھلی ملاوٹ کر کے کھانے کو خوراک کو انسانی صحت کے لیے زہر آلود بنا رہا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پاکستان کو پیش آنے والے مسائل کی ایک وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ اسی لیے سب سے پہلے ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف ایک دو شخص سے ممکن نہیں اب پوری قوم کو یکجان ہونا ہوگا۔

    @SeharSulehri

  • پی آئی اے پرپابندیاں لگانے والی یورپی یونین کاتکبرخاک آلود:افغانستان سے یورپین کونکالنے کے لیے مدد مانگ لی

    پی آئی اے پرپابندیاں لگانے والی یورپی یونین کاتکبرخاک آلود:افغانستان سے یورپین کونکالنے کے لیے مدد مانگ لی

    کراچی:پی آئی اے پرپابندیاں لگانے والی یورپی یونین کاتکبرخاک آلود:افغانستان سے یورپین کونکالنے کے لیے مدد مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے اپنے لوگوں کے انخلا کے لیے پی آئی اے سے مدد مانگ ‏لی۔

    یورپی یونین کےپاکستان میں معین سفیر نے سی ای او پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کابل ‏میں پھنسے 420 مسافروں کو پاکستان لانےکی درخواست کی گئی ہے۔

    یورپی یونین کےپاکستان میں معین سفیر نے سی ای او پی آئی اے کو خط میں کہا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر ہمارے 420 ملازمین اور ان کے بچے پھنسےہیں یورپی ‏یونین کےلوگوں کوپی آئی اےکےذریعےپاکستان لایاجائے ترجیحی بنیادوں پر 251لوگوں کوکابل سے ‏نکالا جائے۔

    مسافروں کو دوسری ائیرلائنز سے یورپ منتقل کرنے کے انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ‏ایشئن ڈویولپمنٹ بینک کےڈی جی نے پی آئی اے کےسی ای او کو خط لکھ کر ایشئن ڈویلپمنٹ ‏بینک کے عملےکے جلد انخلا کیلئے درخواست کی ہے۔ ‏

    خط کے مطابق اےڈی پی کے 290 مسافروں کو کابل سے پاکستان منتقل کیا جائے اےڈی بی اپنے ‏شہریوں کیلئے اسلام آبادسے 2خصوصی پروازوں کاانتظام کرےگا، اےڈی بی اسٹاف کیلئےعملہ ‏اسلام آباد میں انتظامات مکمل کرے گا۔

  • حرامانی کا باس لیڈی سٹائل

    حرامانی کا باس لیڈی سٹائل

    اداکارہ حرا مانی نے باس لیڈی سٹائل میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔جسے مداحوں نے بے حد پسند کیاہے ۔
    حرا مانی نے ان تصاویر میں کالے رنگ کا مغربی طرز کا لباس پہن رکھاہے ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بس!ہمیشہ اسی طرح سب کو اپنا گرویدہ کرلو۔ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھاانہیں بالکل ایک باس لیڈی جیسا محسوس ہورہا ہے ۔