Baaghi TV

Author: +9251

  • خاندان میں اجنبی کا اندراج معلوم کرنے کے نظام کا آغاز

    خاندان میں اجنبی کا اندراج معلوم کرنے کے نظام کا آغاز

    نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجرا کر دیا۔غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے غیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ نئے نظام سے نادرا ڈیٹابیس میں موجود غیرملکیوں کی نشاندہی انتہائی آسان ہو گئی۔
    ترجمان نادرا کے مطابق آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، اب ہر پاکستانی اپنے خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کی رجسٹریشن چیک کرسکتا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا، آرٹیفشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔شہری اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر تاریخ اجرا ایس ایم ایس کریں، جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات (فیملی ٹری)موصول ہوں گی۔معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کرکے تصدیق کریں، معلومات درست نہ ہونے کی صورت میں جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں، نادرا کا نمائندہ آپ سے رابطہ کرے گا۔

  • سمندر میں اونچی لہریں بننے لگیں، جہاز کو نکالنے کا آپریشن شروع

    سمندر میں اونچی لہریں بننے لگیں، جہاز کو نکالنے کا آپریشن شروع

    سمندر میں اونچی لہریں بننے کے بعد کلفٹن کی ریت میں پھنسنے والے جہاز کو نکالنا آسان ہوگیا۔19 جولائی کو کلفٹن کی ریت میں پھنسنے والے جہاز کو اب تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔ جہاز نکالنے کے لیے لائی جانے والی کرین بارج بھی 11 اگست سے ریت میں پھنسی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پہلے کرین بارج کو ریت سے نکالا جائے گا۔
    کرین بارج کے آپریشن میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ٹگ بوٹس پر زیادہ زور پڑتا ہے، جس سے وہ خراب ہو جاتی ہیں۔سمندر میں پھر اونچی لہریں بننا شروع ہوگئیں ہیں۔ جہاز کے اطراف اونچی لہریں بننے سے جہاز اپنا رخ تبدیل کررہا ہے، جس سے پل کرنے میں مدد ملے گی۔جہاز سے کرین بارج اور ٹگ بوٹس تک نائیلوں اور آئرن مکس رسہ باندھا جائیگا۔11 سو میٹر لمبے رسے سے جہاز کو پل کرنے میں رسہ مددگار ثابت ہوگا۔ جہاز کو نکالنے کا آپریشن اتوار سے متوقع ہے۔

  • باباگرونانک کی برسی میں آنے والے سکھ یاتریوں کوپابند کردیا گیا

    باباگرونانک کی برسی میں آنے والے سکھ یاتریوں کوپابند کردیا گیا

    اسلام آباد:باباگرونانک کی برسی میں آنے والے سکھ یاتریوں کوپابند کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق این سی اوسی نے باباگرونانک کی برسی میں آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے ہدایات جاری کردیں، کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی،

    این سی او سی ذرائع کے مطابق این سی اوسی کا بھارتی سکھ یاتریوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی نقل وحرکت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بابا گرونانک کی برسی کے پیش یاتریوں کو کورونا پروٹوکول کے تحت اجازت دی ۔بھارت 22مئی سے 12اگست تک کیٹیگری سی ممالک میں رہا۔سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت کے تحت پاکستان میں داخلے کی اجازت دی۔

    کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی،پاکستان سفر سے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ ساتھ رکھنا لازم ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر کسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، پاکستان میں داخل ہونے کیلئے 300 افراد کے بیرونی اجتماع کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ روزمزید 3084 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ 65 مریض انتقال کر گئے ۔

    ادھر ملک میں کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3084 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 5.73 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہوگئی ہے جن میں سے 10 لاکھ 6 ہزار 78 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

  • افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا

    افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا

    کابل:افغان طالبان کے خلاف بغاوت کا خطرہ ٹل گیا:وادی پنجشیر میں احمد مسعود نے وفاداری کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں کنٹرول کے بعد افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح سمیت کئی مخالفین وادی پنجشیر پہنچ گئے تھے۔

    اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف سخت مزاحمت کا خطرہ تھا، سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد شاہ نے بھی جنگ کی تیاری شروع کردی تھی اور امریکا سے بھی مدد طلب کی تھی۔

    تاہم اب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق احمد مسعود اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں امریکا کو مطلوب حقانی گروپ کے اہم ترین کمانڈر اور جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب اس سےقبل احمد مسعود کا کہنا تھاکہ طالبان سےجنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ صرف سابق نائب صدر امراللہ صالح جنگ چاہتا تھا، اسے کہہ دیا گیا ہے کہ گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے۔

  • گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

    گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

    شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں اور بیوی کو قتل کردیا، مقتولین نے پسند کی شادی کررکھی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے باپ اور بھائی روبی کی پسند کی شادی کے خلاف تھے، مقتولین سر میں گولیاں ماری گئی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کے باپ، بھائیوں نے دونوں کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت موسیٰ اور روبی کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں نے دو ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر سابق شوہر نے 19 سالہ بیوی رمشا پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے باعث لڑکی کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

    متاثرہ خاتون کی والدہ نے اےآروائی نیوزسےبات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رمشا کے شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دی تھی اور طلاق دینے کے باوجود سابق شوہرراستے میں تنگ اور پریشان کرتا تھا۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بلدیہ ٹاؤن میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کےواقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگانی چاہیے: بختاور بھٹو زرداری

    عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگانی چاہیے: بختاور بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔لاہور میں خواتین سے ہراسانی کے واقعات منظر عام آنے پر سبین آغا نامی خاتون نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں کوئی ٹک ٹاکر یا یوٹیوبر نہیں بلکہ صحافی ہیں ، چند برس قبل وہ یوم آزادی کے موقع مزار قائد پر اپنے ادارے کی ہدایات پر پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کررہی تھیں ، اس دوران 100 سے زائد اوباش مردوں نے ان پر ان کے کیمرہ مین پر حملہ کردیا۔
    سبین آغا نے مزید کہا کہ کیمرہ مین اور میرے کو وہاں سے ہٹادیا گیا لیکن وہ ان اوباش لوگوں کے نرغے میں پھنس گئی۔ ہراسانی کے واقعے پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے شکایت کی تو انہوں نے الٹا کہا کہ ہم صرف 4 ہیں اور وہ 150 ، ایسی صورت حال میں ہم انہیں نہیں روک سکتے تھے، آپ یہاں آئی ہی کیوں سبین آغا کی ٹوئٹ پر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ خاتون سے ہراسانی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جب پولیس نے ہی مدد سے انکار کردیا، حالانکہ وہ واقعے کو روکنے کے لیے مزید نفری بلاسکتے تھے ، وہ ہجوم کو منشتر کرنے کے لیے اسلحے کا استعمال بھی کرسکتے تھے۔
    بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی جانی چاہیے، ہمیں خواتین کی حفاظت کے لئے مزید خواتین کی ضرورت ہے .

  • 4ہزار سے زائد ویزے وہ بھی مشکل ترین حالات میں :دنیا کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی تعریفیں کرنے لگی

    4ہزار سے زائد ویزے وہ بھی مشکل ترین حالات میں :دنیا کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی تعریفیں کرنے لگی

    کابل: 4ہزار سے زائد ویزے وہ بھی مشکل ترین حالات میں :دنیا کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی تعریفیں کرنے لگی ،اطلاعات کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا، حکومت پاکستان نے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو 4ہزار سے زائد ویزے جاری کر دئیے،

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویز ے جاری کرچکاہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے کردار کو دنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن اب تک سفارتکاروں اور عالمی نمائندوں سمیت ایک ہزار 400 افراد کو پاکستان لا چکی ہے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے خطے اوردیگر ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔ادھر افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہےکہ وہ پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں،افغانستان سے جانے والوں کو تمام ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

    منصور احمد خان نے کہا کہ افغان اور ترک شہریوں سمیت مزید200افراد کو آج روانہ کیا جائےگا۔فغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ مکمل طور پر فعال ہے ،پاکستانیوں کی بیشتر تعداد وطن واپس جاچکی ہے۔

  • پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر دو افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی مہران ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں خاتون ٹینک کی صفائی کے دوران بے ہوش ہوکر پانی میں جاگری، اسی دوران پڑوسی خاتون کو نکالنے کے لئے ٹینک میں گیا تو وہ بھی ڈوب گیا۔

    واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، ایک ہی محلے سے دو افراد کی میتوں پر علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

    واقعے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون سمیت مرد کی موت ٹینک میں زہریلی گیس کے باعث ہوئی، ٹینک بہت عرصے سے خالی تھا،جس کے باعث اس میں گیس بھر گئی تھی، خاتون کے ٹینک میں گرنے کے بعد یونس خان نامی شہری بھی اسکی مدد کو گیا تاہم وہ بھی زہریلی گیس کا شکار ہوگیا۔

  • خاتون کا اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک کر حملہ، متاثرہ شخص شدید زخمی

    خاتون کا اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک کر حملہ، متاثرہ شخص شدید زخمی

    خاتون نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ شخص بری طرح جھلس گیا۔کراچی میں شابانہ نامی خاتون نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ناگن چورنگی کے ایک ہوٹل پر بیٹھے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں عثمان شدید زخمی ہوگیا، جبکہ خاتون بھی معمولی زخمی ہوئیں۔
    زخمی عثمان کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، جہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔ عثمان کا چہرہ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہے۔خاتون واقعے کے فوری بعد نیو کراچی تھانے پہنچی اور الٹا سابِق شوہر پر تیزاب پھینکے کا الزام عائد کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں ہیں کہ شبانہ نے ہی تیزاب پھینکے کے بعد عثمان کے خلاف ہی مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی۔پولیس کو عثمان کی حالت سدھرنے کا انتظار ہے، جس کے بیان کے بعد ہی مقدمہ درج کرکے تفتیش کے عمل آگے بڑھائے جائے گا۔

  • اچانک پی آئی اے نےکابل آپریشن غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیا

    اچانک پی آئی اے نےکابل آپریشن غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیا

    کراچی:اچانک پی آئی اے نےکابل آپریشن غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیا،اطلاعات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا۔

    پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن سمیت دیگرممالک کی ایئرلائنزکو بھی اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کابل ائیرپورٹ پرکچرا اور سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرلینڈ اور ٹیک آف کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کا آپریشن بھی ملتوی ہوگیا ہے ۔

    البتہ قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق آج شام 5 بجے تک فضائی آپریشن کے حوالے سے مکمل طور پر واضح ہو جائے گی کہ آیا آپریشن جاری رکھنا ہے یا حالات مزید بہتر ہونے کے بعد ہی قومی ائیر لائن فضائی آپریشن چلائے گی۔

    یاد رہے کہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔

    یاد رہے کہ افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

    واضح رہے کہ کابل سے نکلنے کے لیے کوشاں ہزاروں افغان اور دیگر شہریوں کا کابل ائیرپورٹ کے باہر ہجوم برقرار ہے۔

    کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس قدر ہجوم ہے کہ عورتیں اور بچے مجمع میں کچلے جانے لگے ہیں، کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جو بے بسی اور لاچاری کا ثبوت پیش کررہی ہیں