Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہ جی دی کیا بات:افغانستان کی صورت حال پرترکی ،روسی اورجرمن وزیرخارجہ کے فون

    شاہ جی دی کیا بات:افغانستان کی صورت حال پرترکی ،روسی اورجرمن وزیرخارجہ کے فون

    اسلام آباد:شاہ جی دی کیا بات:افغانستان کی صورت حال پربڑوں بڑوں کے فون ،اطلاعات کے مطابق ترک وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،

    ذرائع کے مطابق ان دونوں رہنماوں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے میں قیام امن سےمتعلق تبادلہ خیال ہوا اوراس موقع پرترک وزیرخارجہ کوپاکستان کی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ افغان امن عمل کی حمایت کی

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان سمیت خطےکیلئےاہمیت کاحامل ہے،یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے روسی وزیرخارجہ نے بھی رابطہ کیا اورافغانستان میں‌ کامیاب حکمت عملی پرسراہا

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے بھی جرمن ہم منصب نے بھی رابطہ کیا اوراس دوران شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیرخارجہ کودورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں‌نے قبول کرلی

    اس موقع پر دونوں وزرائےخارجہ نے پاک جرمنی اعلیٰ سطح روابط کےتسلسل پراظہاراطمینان کیا اوراس موقع پر شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیرخارجہ سے کہا کہ عالمی برادری افغانیوں کی معاشی معاونت کیلئےکرداراداکرے

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے جانے کا وقت قریب آگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے جانے کا وقت قریب آگیا

    لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے جانے کا وقت قریب آگیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اب کسی سابق کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں،

    کرکٹ بورڈ کا اگلا چیئرمین کون ہوگا اس حوالے سے آنے والی خبروں کے مطابق وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ اس وقت پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ وزیراعظم اپنے قریبی ساتھی رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کیلئے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔

    موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کا کرکٹ سے متعلق ویژن کوئی تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔ دوسری جانب 58 سالہ رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربے کے بھی حامل ہیں ۔

  • دنیا والو ! پی آئی اے سے بہترکوئی فضائی کمپنی ہے:جہاں سب ناکام:وہاں پی آئی اے کامیاب

    دنیا والو ! پی آئی اے سے بہترکوئی فضائی کمپنی ہے:جہاں سب ناکام:وہاں پی آئی اے کامیاب

    اسلام آباد:دنیا والو ! پی آئی اے سے بہترکوئی فضائی کمپنی ہے:جہاں سب ناکام:وہاں پی آئی اے کامیاب،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک زبردست بحث چل رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری عالمی ہوابازی کے اداروں اورملکوں کو باورکرارہی ہے کہ اب بتائیں کہ پی آئی اے دنیا کی شان ہے یا کہ نہیں

     

    اس حوالے سے دنیا کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایک پاکستانی شہری راحیل احمد نے ایک بڑی خوبصورت بات کی ہے وہ کہتے ہیں کہ جس پی آئی اے پرغیرملکی تعصب اورپی آئی اے کو کمزورسروس سمجھ کر اس پرسفرنہیں کرتے تھے آج اسی پی آئی اے پر غیرملکی سفرکرکے اپنی زندگیاں بچارہے ہیں

     

     

     

    راحیل احمد کہتے ہیں کہ آج سب نے دیکھ لیا کہ واقعی پی آئی اے پاکستان کی شان اوردنیا میں پاکستان کی عزت بن گئی ہے ہمیں بھی اپنے وطن کے اس ادارے کی بہتری کے لیے کوشش اوردعائیں کرنی چاہیں تاکہ دنیا بھرمیں یہ اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڈ کرآئے

  • عالمی ہوابازی کے ادارے کے سربراہ کوتبدیل کردیا گیا:نئے سیکرٹری جنرل کا نام بھی سامنے آگیا

    عالمی ہوابازی کے ادارے کے سربراہ کوتبدیل کردیا گیا:نئے سیکرٹری جنرل کا نام بھی سامنے آگیا

    نیویارک:عالمی ہوابازی کے ادارے کے سربراہ کوتبدیل کردیا گیا:نئے سیکرٹری جنرل کا نام بھی سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق کولمبیا کے جوآن کارلوس سالازر نے آج باضابطہ طور پر آئی سی اے او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے

    نئے سیکرٹری جنرل کےبارے میں بتایا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی برائے سول ایوی ایشن کے سی ای او کے طور پر سنبھالا کیونکہ بین الاقوامی فلائٹ نیٹ ورک ایئر ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے باوجود خوراک ، ویکسین ، ای کامرس اور دیگر ضروری سامان اور اہلکاروں کی موثر عالمی نقل و حرکت کی یقین دہانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتوں اور آئی سی اے او کی مدد کرنے کا موقع ملنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ یہ شعبہ کس طرح بہتر بناتا ہے اور عالمی وبائی مرض سے صحت یاب ہوتا ہے۔”

    نئے سیکرٹری جنرل سالزار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ”ہم آج بھی عالمی فضائی رابطے کی بحالی کے لیے کچھ زبردست چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں ، اور دنیا بھر کے بہت سے علاقوں اور آبادیوں کو طویل معاشی ، سماجی اور حقیقی مشکلات کا سامنا ہے۔”

    کولمبین سالزار کو آئی سی اے او کونسل نے اس سال فروری میں کئی بین الاقوامی امیدواروں کی جامع تشخیص کے بعد آئی سی اے او کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔

    "آئی سی اے او کونسل نے اس تقرری پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کو اس ہونہارسیکرٹری جنرل کی تعیناتی پربڑا فخر ہے کیوں کہ وہ اس کے اہل ہیں اوربہت سی خدمات بھی سرانجام دے چکے

  • نوجوان کی جان بچانے والے پولیس اہلکار کے لئے 50 ہزارروپے انعام

    نوجوان کی جان بچانے والے پولیس اہلکار کے لئے 50 ہزارروپے انعام

    چلتی ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے پولیس اہلکار کے لئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

    مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے جمیل کلہوڑوکو50 ہزارروپے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا۔ منظور وسان نے کہا کہ ہمیں جمیل کلہوڑو جیسے پولیس اہلکار جوانوں پر فخر ہے، میں اپنی طرف سے جمیل کلہوڑو کو50ہزارروپےانعام دینےکا اعلان کرتاہوں۔

    واضح رہے کہ ‏پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو نے خیرپور ریلوے اسٹیشن پر گرنے والے شخص کی جان بچائی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے اسے قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد:امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں عافیہ صدیقی ، وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری سے منسوب ہے:

    اس حوالے سے پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان زاہد محمود چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہمارے سفارت خانے کے ساتھ ساتھ ہیوسٹن میں ہمارے قونصل خانے نے فوری طور پر متعلقہ امریکی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل نے ڈاکٹر صدیقی سے ان کی صحت اورخیروعافیت معلوم کرنے کے لیے ملاقات کی ۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسے کچھ معمولی چوٹیں آئی تھیں لیکن وہ ٹھیک ہو رہی تھیں۔

    پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے متعلقہ امریکی حکام کو باضابطہ شکایت درج کرائی تاکہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور ڈاکٹر صدیقی کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔

    واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کا سفارت خانہ اور ہیوسٹن میں پاکستان کا قونصل خانہ دونوں اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر صدیقی کی ایف ایم سی کارس ویل میں قید کے دوران مناسب طریقے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

  • امریکا کی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی نے حملہ کردیا

    امریکا کی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی نے حملہ کردیا

    امریکا کی جیل میں قید پاکستانی نیورو سرجن ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی نے حملہ کردیا جس نے انہیں چہرے اور جسم پر زخم آئے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل مروہ البیانی کا کہنا ہے کہ ایک قیدی نے گرم کافی کا کپ ڈاکٹر عافیہ کے چہرے پر دے مارا جس سے ان کی بینائی تو بچ گئی مگر چہرہ شدید زخمی ہوگیا۔
    انہوں نے بتایا کہ اس حملے کا علم انہیں اس وقت ہوا جب وہ عافیہ سے ملنے جیل گئیں، ان کی موکلہ کا چہرہ اور جسم جھلسا ہوا تھا۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ ہراساں کيے جانے کی شکایت کرتی رہتی ہیں لیکن امریکی حکام اس حوالے سے کچھ نہیں کررہے۔
    امریکا میں مسلمان تنظیمیں ڈاکٹرعافیہ کی شکايات پرکارروائی نہ ہونے پر برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو افغانستان کی خواتین کی فکر ہے لیکن اپنی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی نہیں۔
    دریں اثناء عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہا ان کی بہن عافیہ صدیقی کی وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ کی آنکھوں کے گرد جلنے کی وجہ سے پڑنے والا حلقہ، ان کی بائیں آنکھ کے قریب لگ بھگ 3 انچ کا داغ ، ٹوتھ پیسٹ میں ڈھکے ہوئے ان کے دائیں گال پر زخم اور کاغذ کا ایک چھوٹا ٹکڑا تھا اور ان کے دائیں بازو اور ٹانگوں پر بھی زخم آئے۔
    مروہ البیالی کی طرف سے ملنے والی اپ ڈیٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ اس وقت ایڈمنسٹریٹیو یونٹ میں رکھی گئی ہیں جس لا مطلب یہ ہے کہ انہیں اشیائے ضروریہ جیسے نماز کی ادائیگی کے لیے اسکارف اور اپنے دیگر ذاتی سامان تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ایک طرف ان کی والدہ عصمت صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور دوسری طرف امریکی کارزویل جیل سے ایسی دل دہلادینے والی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
    عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی جیل میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی زندگی خطرے میں ہے، اس پر سفاکانہ حملہ ہوا ہے جس کا حکومت فوری طور پر نوٹس لے اور ان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے انہیں رہا کرا کے وطن واپس لانے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔

  • زمہ دار پاکستانی بنیں تحریر : شاہ زیب

    زمہ دار پاکستانی بنیں تحریر : شاہ زیب

    ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس سرزمین سے قدرتی طور پر ہمیں بہت لگاؤ ہوتا ہے۔
    اسی طرح پاکستان ہے یہ وہ سرزمین ہے جسے ہمارے بزرگوں نے بہت سی جانی مالی قربانیاں دے کر حاصل کیا اس دھرتی سے محبت ہمیں ہمارے ورثہ میں ملتی ہے ہر پاکستان کو یہ سرزمین کسی بھی شے سے بڑھ کر عزیز ہے
    ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس کے بھی ہم پر کچھ فرض یا زمہ داریاں ہیں جس میں سرفہرست اس کی حفاظت اور اس کی عزت ہے۔
    جی ہاں ! جی ہاں عزت اس سرزمیں کی اس دھرتی کی اس ملک کی جس میں ہم رہتے ہیں
    اس ملک میں کچھ بھی ہوتا ہے تو بجائے متعلقہ اداروں کو اطلاع کرنے اور ان کو انکا کام کرنے کے ہم پہلے ہی طوفان اٹھا دیتے ہیں بغیر تحقیق کے جزبات کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں اور پھر اس کا ڈھونڈورا پیٹ ڈالتے ہیں ہم اس بات کا بلکل خیال نہیں کرتے کہ یہ سب بطور ریاست پاکستان کے امیج کے لیے کتنا برا ہے
    سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص کے ہاتھ میں سمارٹ موبائل ایل اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی ادھر کوئی واقعہ ہوا ادھر ہم نے دھڑا دھڑ پاکستان کو بد نام کرنا شروع کر دیا
    کیا جرائم یا برے واقعات صرف ہمارے معاشرے میں ہوتے ہیں؟
    نہیں بلکل بھی نہیں یہ ترقی یافتہ تو کیا ترقی پذیر ممالک میں بھی ہوتے ہیں
    اور اس کی شرح پاکستان سے کہیں زیادہ ہے لیکن کیا آپ نے کبھی دوسرے ممالک کی عوام کو اس طرح کرتے دیکھا ہے وہ لوگ جرائم پر آواز ضرور اور بلند کرتے ہیں ہیں جو کہ کرنی بھی چاہیے اور اس سے نہ آپ کو کوئی منع کر رہا ہے نہ کر سکتا ہے کہ یہ آپ کا حق ہے لیکن اپنے ہی ملک کو بد نام مت کریں کریں اگر آپ کے پاس سوشل میڈیا کی طاقت ہے تو خدارا اس کا درست استعمال کریں جس طرح کا آج کل پاکستان کی نوجوان نسل کا حال ہے ان کے ہوتے ہمیں کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں اپنی طاقت کو پہچانیں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس ملک کی عزت کی حفاظت کرے جو کہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
    جب ہم لوگ احتیاط نہیں کرتے اور ایک چھوٹی سی چنگاری کو بھڑکا کر خود آگ لگا دیتے ہیں تو اس میں نہ صرف ہم بلکہ ہمارے ملک کی عزت بھی داؤ پہ لگ جاتی ہے نادانی میں ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا اور ہم دشمن کو موقع فراہم کر دیتے ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر وہ ہمیں ملکی اور غیر ملکی ہر سطح پر بدنام کرنا شروع کر دیتا ہے یہ وہ ہی لوگ ہیں جو پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن وار میں سرگرم ہیں دوسرے ممالک میں اگر کوئی جرم کرتا بھی ہے تو وہاں کی عوام اس کے خلاف اس طرح پروپیگنڈا نہیں کرتی کیونکہ ان کو پتہ ہے اس سے ہمارے ملک کا وقار مجروح ہوگا لیکن یہاں پر بس موقع کی تلاش میں رہتے ہیں عوام اور جیسے ہی کچھ حادثہ ہوا وہ اس پر شور کرنا شروع کر دیتے ہیں ہیں یہ درست ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے کہ ظلم پر خاموش رہنے والا بھی ظالم ہی ہوتا ہے مگر زمہ داری کے ساتھ کسی بھی ملک کی عزت اور وقار اس ملک کی عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے ہم جیسا رویہ رکھتے ہیں اور جس طرح دوسروں کو اپنا ملک دکھاتے ہیں وہ ہی ان کو نظر آتا ہے۔
    یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک کی عزت کی حفاظت کریں اس کے خلاف ہونے والی مہم میں نہ استعمال ہوں نہ ہی دشمن کو موقع دیں ایک دوسرے کی طرف دیکھنے سے پہلے ہمیں انفرادی طور پر اس پر کام کرنا ہوگا جب ہم خود ٹھیک ہوں گے تو یہ معاشرہ بھی ٹھیک ہوگا۔۔ شکریہ
    @shahzeb___

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی سے 72کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ

    زلزلہ 15کلومیٹر گہرائی میں آیا اور مرکزکراچی سے72کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھی کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کے جھٹکوں کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت3.6ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکےملیر، لانڈھی اور کورنگی میں محسوس کیے گئے، زلزلے کےجھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تھے۔

  • تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ وزیرتعلیم سندھ کا اہم بیان

    تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ وزیرتعلیم سندھ کا اہم بیان

    وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نےآئندہ ہفتےکوروناکی نئی لہر سے خبردار کیا تھا، جس کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، اسکولوں سے متعلق ایک ہفتے بعد جائزہ لے کر فیصلہ کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کوبندکرنےکافیصلہ کوروناصورتحال پرکیاگیا ، وزیراعلیٰ سندھ نےمشاورت کے بعد بندش کافیصلہ کیا۔

    سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نےآئندہ ہفتےکوروناکی نئی لہرسےخبردارکیاتھا اور صورتحال مدنظررکھ کرتعلیمی ادارےبندرکھنےکی تجویزدی، آئندہ ہفتےتک تمام اساتذہ کی ویکسین مکمل کی ہوجائےگی ، سندھ حکومت نےمحتاط رہ کرفیصلہ کیاہے۔

    وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ اسکولوں سےمتعلق ایک ہفتےبعدجائزہ لےکرفیصلہ کیاجائے گا ، والدین سےاپیل ہےاپنی ویکسین کرائیں تاکہ بچےمحفوظ رہیں۔

    دوسری جانب اسکول بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت نےاسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےپہلے ہی فیصلہ کرلیا ، تمام اسٹیک ہولڈرز پرمشتمل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا اور سیکریٹری اسکول ایجوکشن کی سربراہی میں آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیاجاناتھا۔

    ورکنگ کمیٹی میں نجی اسکولز،محکمہ صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈزکی نمائندگی تھی تاہم مشاورت سےقبل ہی وزیراعلیٰ نےاسکولوں کی بندش کا اعلان کیا ، وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے سے تمام اسٹیک ہولڈرز پریشانی کا شکار ہے۔