Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاور :کورونا ویکسین لگوانے کیلئے31 اگست کی ڈیڈلائن دے دی گئی

    پشاور :کورونا ویکسین لگوانے کیلئے31 اگست کی ڈیڈلائن دے دی گئی

    پشاور؛ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا ویکسین لگوانے کیلئے31 اگست کی ڈیڈلائن دے دی، کمشنر پشاور نے کہا کہ ہفتے سے گھرگھرموبائل ویکسین لگائیں گے، 31 اگست تک ہر کوئی ‏ویکسین لگوائے، مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرپشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ‏ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کمشنر پشاور ‏نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائیں گی، ویکسین لگوانے کیلئے31 اگست تک کی مہلت دی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع ‏کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہفتے سے گھر گھر موبائل ویکسی ‏نیشن سروس شروع کررہے ہیں، اس لیے عوام سے اپیل ہے وہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔

  • گورنرسندھ عمران اسماعیل کا سید امیر حیدر شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    گورنرسندھ عمران اسماعیل کا سید امیر حیدر شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرحوم جی ایم سید کے بیٹے سید امیر حیدر شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
    واضح رہے کہ سید امیر حیدر شاھ 8 محرم الحرام کو نجی اسپتال میں دم توڑ گئے تھے ۔

  • گوادر میں چینی قافلے پر حملہ خود کش تھا :رپورٹ منظرعام پرآگئی

    گوادر میں چینی قافلے پر حملہ خود کش تھا :رپورٹ منظرعام پرآگئی

    اسلام آباد:گوادر میں چینی قافلے پر حملہ خود کش تھا :رپورٹ منظرعام پرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا ‏ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق گوادر ایسٹ بےایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، ‏قافلہ 4گاڑیوں پرمشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں۔

    وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں ‏نے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خود کو اڑا لیا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں ایک چینی باشندہ زخمی ہوا جب کہ دھماکے کے قریب ‏کھیلنے والے دو بچے جاں بحق، 2 زخمی ہو ئے۔

    بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چینی اور پاکستان حکام دونوں ملکوں کی دوستی کولاحق ‏خطرات کا ادراک ہے پاکستان نےچائنیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رکھے ‏ہیں اس مشکل دور میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہےکہ آج گوادر میں چینیوں کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا، حملے میں دو بچے شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک چینی شہری بھی معمولی زخمی ہوا، پاک آرمی کے جوانوں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے حملہ آوروں قافلے سے 20میٹر دور پھٹا ۔ آج بروز جمعہ شام گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے پر ایک بزدلانہ حملے میں پاکستان آرمی اور پولیس کے دستوں کی مربوط سیکورٹی کے ہمراہ چار گاڑیوں پر مشتمل چینی شہریوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

    یہ واقعہ فشر مین کالونی کے قریب کوسٹل روڈ پر پیش آیا۔ چینی شہریوں کی گاڑیوں کا قافلہ جب فشر مین کالونی کے قریب پہنچا تو ایک نوجوان کالونی سے باہر بھاگا ہوا آیا، خوش قسمتی سے سادہ لباس میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے اس نوجوان کو روکنے کی کوشش کی جس نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر کے فاصلے پر اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں ایک چینی شہری زخمی ہوا، چینی شہری کی حالت ٹھیک ہے اور اسے قریبی گوادر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے جائے وقوعہ پر کھیلنے والے دو معصوم بچے جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر دو بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے کہاگیا کہ پاکستان اور چین تبدیل ہوتے ہوئے علاقائی حالات میں اپنے شہریوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاون کو لاحق خطرات سے با خبر ہیں۔ حکومت پاکستان پہلے ہی اپنے چینی بھائیوں کی سیکورٹی کا جامع جائزہ لے رہی ہے اور ترقی کے اس سفر میں پاکستان میں ان کے محفوظ قیام کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم اپنے چینی بھائیوں کو درپیش ان خطرات سے جامع طور پر نمٹنے کا اعادہ کرتے ہیں۔ اپنے چینی بھائی کے زخمی ہونے اور پاکستانی بچوں کی جانوں کے ضیاع پر ہم غمزدہ ہیں۔ دونوں ممالک اپنے تعاون اور دوستی کو کمزور کرنے والے عناصر کو شکست دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

  • پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کا بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کا بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان

    آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ نے بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان کردیا ہے، سید طارق شاہ نے کہا کہ پیر سے سندھ میں اسکول نہ کھولے گئے تو بچوں کو سڑکوں پر پڑھائیں گے، جن پرائیویٹ اسکولوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟ تفصیلات کے مطابق آل پرائیویٹ اسکولز مینجمٹ ایسوسی ایشن سندھ کا سید طارق شاہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سکول کھولنے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
    آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا سندھ حکومت سے پیر سے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اسکول نہ کھولنے کی صورت میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان کیا۔
    اسکول ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ 23 اگست کے بعد تعلیمی نظام آوَٹ ڈور اسکولنگ پر منتقل کیا جائے گا۔ طارق شاہ نے کہا کہ جن پرائیویٹ اسکولوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟ اب بات پریس کانفرنس اور مطالبات سے آگے نکل گئی اب احتجاج کیا جائے گا۔

    واضح رہے سندھ حکومت نے صوبے میں تمام اسکولز مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے کاشت کار اور عوام مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد وفاق اور ارسا کی زیادتیوں سے آگاہ کرنا ہے، ارسا ہمارے پانی کی کمی کا ازالہ کرے ، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا لہذا سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید ایک ہفتے تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

  • افغانستان چھوڑکر جانے والے افغانوں کے لیے روس کی پیش کش

    افغانستان چھوڑکر جانے والے افغانوں کے لیے روس کی پیش کش

    ماسکو: افغانستان چھوڑکر جانے والے افغانوں کے لیے روس کی پیش کش ،اطلاعات کے مطابق روس نے افغان باشندوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے طیاروں کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ وہ افغانوں کو نکالنے کے لیے طیارے فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بریفنگ میں بتایا کہ روس ان افغان شہریوں کو نکالنے کے لیے سول طیارے فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

    روس نے کابل سے اپنا سفارتی عملہ تاحال نہیں نکالا ہے، اس سلسلے میں ترجمان ماریا نے بتایا کہ روس کا سفارتی عملے اور شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم جو روسی افغانستان سے نکلنا چاہیں ان کے لیے چارٹرڈ طیاروں کا منصوبہ موجود ہے۔

    واضح رہے کہ پندرہ اگست کو افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد، نہ صرف غیر ملکی بلکہ افغان شہری بھی بڑی تعداد میں ملک سے نکلنے کی کوششیں کر رہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستانی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے بڑا تعاون کیا گیا ہے

  • ڈاکٹر سیمی جمالی کا جناح اسپتال کے ساتھ طویل سفر ختم ریٹائرڈ ہو گئیں

    ڈاکٹر سیمی جمالی کا جناح اسپتال کے ساتھ طویل سفر ختم ریٹائرڈ ہو گئیں

    ڈاکٹر سیمی جمالی جناح اسپتال کے ای ڈی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئی ہیں۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا اسپتال کے ساتھ 33 سالہ طویل سفر ختم ہوگیا۔
    ڈاکٹر سیمی جمالی کے جناح اسپتال سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ڈاکٹر طارق محمود نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی تک اسپتال کے امور سرانجام دیں گے۔

  • پاک فضائیہ کے ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 50 واں یوم شہادت منایا گیا

    پاک فضائیہ کے ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 50 واں یوم شہادت منایا گیا

    پاک فضائیہ کے ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 50 واں یوم شہادت منایا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے۔ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشارراشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51 ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔
    بعدازاں انہیں آپریشنل کنورڑن کورس کیلئے ماڑی پور (مسرور) میں واقع نمبر 2 اسکواڈرن میں تعینات کیا گیا جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لازوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں۔

    20 اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔مٹی کے اس بہادر سپوت نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ تک نہیں آنے دی۔ راشد منہاس کی عظیم قربانی اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا۔ راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں اور انکو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں‌3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں‌3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے

    کنگسٹن : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں‌3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے،اطلاعات کے مطابق کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

    جمیکا میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا صرف 2 رنز پر پاکستان کے 3 بیٹسمین پویلین چلے گئے ۔

    پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رنز بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے،جس کے بعد اظہر علی کوئی رن اسکور کیے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔3 وکٹیں گرنےکے بعد کپتان بابر اعظم 31 اور فواد عالم 26 رنز پر کریز پر موجود ہیں ۔

    ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور یاسرشاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

  • معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” نے”شجر کاری” مہم پر اپنا ترانہ "کلین گرین پاکستان” جاری کر دیا

    معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” نے”شجر کاری” مہم پر اپنا ترانہ "کلین گرین پاکستان” جاری کر دیا

    پاکستان کے معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” حکومت پاکستان کو "کلین گرین پاکستان” مہم پر خیراج تحسین پیش کرنے میدان میں آگئے، گلوکار نے "شجر کاری” مہم پر اپنا ترانہ "کلین گرین پاکستان” جاری کر دیا،

    معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” نے گفتگو میں کہا کے پاکستان ہمارا گھر ہے ہمارے گھر کی صاف صفائی، اور خوبصورتی برقرار رکھنا ہر پاکستانی کا فرض ہے، شجر کاری مہم ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے ہے، درخت نہ ہوں تو کوئی انسان،مویشی، پرندہ بھی زندہ نہیں رہ سکتا، میں اس مہم کے آغاز پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں

     

    https://youtu.be/P4G2ei8mImI

    معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار”کہتے ہیں‌ کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے، یہ وہ ذمہ داری ہے جو اس سے پہلے کسی وزیراعظم کو یاد نہیں آئی اور اگر آئی بھی تو مکمل عملدرآمد نہیں کروایا گیا، میرے اس گیت کا مقصد قوم کو ایک جگہ جمع کرنا ہے اور سب کو ساتھ لے کر اس مہم پر عملدرآمد کروانا ہے، اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ماحول پر بھی بہت اثر پڑے گا، میں میری ٹیم کے ساتھ مل کر "درخت لگاو انسانیت دکھاو” پر کام جاری رکھوں گا انشاءاللہ

  • کورونا وائرس نے ایک اور مسیحاکی جان لے لی

    کورونا وائرس نے ایک اور مسیحاکی جان لے لی

    کورونا وائرس نے ایک اور مسیحاکی جان لے لی،ڈاکٹرنسرین مغل وبا سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرنسرین مغل نجی اسپتال کی چیف میڈیکل افسرتھیں اور انہوں نے فرنٹ لائن ورکر کے طور پر ویکسی نشین مہم میں حصہ لیا۔پی ایم اے کے مطابق کورونا سے اب تک ملک میں 219 ڈاکٹرز شہید ہو چکے ہیں، سندھ میں76، پنجاب77، کے پی 56، بلوچستان میں 6 ڈاکٹرز شہید ہوئے۔
    آزادکشمیر میں3، گلگت میں ایک ڈاکٹر کورونا کے باعث شہیدہوا جب کہ ملک بھر میں31 پیرامیڈیکل اسٹاف بھی کورونا کے باعث شہیدہو چکے۔پی ایم اے کے مطابق حکومت کی جانب سے فرنٹ لاین ورکرز کو نظر انداز کردیا گیا ہے شہدا پیکج اور سول ایوارڈ نہ دینا افسوس ناک ہے۔سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہاکہ کوویڈ کے باعث جان بحق فرنٹ لاین ورکرز کو کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی قسم کے پیکج ہر عمل نہیں کیا گیا۔