Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وادی پنجشیر پہنچ گئے

    سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وادی پنجشیر پہنچ گئے

    کابل:سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وادی پنجشیر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وادی پنجشیر پہنچ گئے جہاں انہوں نے احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے سے اہم ملاقات کی ہے

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہو اہے کہ اس اہم دورے کا مقصد افغانستان میں قومی اتفاق رائے سے حکومت سازی ہے ، جس کے لیے یہ دونوں اہم شخصیات مختلف افغان دھڑوں سے مل رہی ہیں ،

    کابل سے ذرائع کےمطابق عبداللہ عبداللہ نے بتایا ہے کہ ابھی تک کوئی بنیادی بات چیت شروع نہیں ہوئی، عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں،

    کابل سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وادی پنجشیر میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے سے ملاقات میں خواتین ارکانِ پارلیمنٹ بھی شریک ہیں‌

    ادھر کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کی کابل میں ارکانِ پارلیمنٹ اور عمائدین سے بھی ملاقاتیں‌ کررہے ہیں‌

    اس ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورافغان طالبان کی طرف سے قومی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ، یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ اس پیشکش کا کیا جواب ملا تاہم یہ ضرور ہے کہ اس بات افغان طالبان اتفاق رائے کی حکومت چاہتے ہیں

  • شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث اہل کار شادی کی رخصت پر جانے کے بعد واپس ہی نہیں لوٹا، انکشاف

    شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث اہل کار شادی کی رخصت پر جانے کے بعد واپس ہی نہیں لوٹا، انکشاف

    شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث ایس آئی یو اہل کار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شادی کی رخصت پر جانے کے بعد محکمے میں واپس ہی نہیں لوٹا۔

    کراچی میں کال سینٹر سے ایک شہری کے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث پولیس اہل کاروں کے معاملے میں ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ حیدر رضا کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔

    ایس آئی یو کے ایس ایس پی نے بتایا کہ انھیں میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا تھا کہ محکمے کے اہل کار ملک ارباز کو ایک تاجر کو اغوا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    حیدر رضا کے مطابق ملک ارباز خان ایس آئی یو کراچی میں تعینات ہے، اس نے اپنی شادی کے لیے 16 جولائی کو 10 روز کے لیے رخصت لی تھی، رخصت ختم ہونے کے باوجود وہ مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، جس پر 27 جولائی کو ارباز کی غیر حاضری کی رپورٹ روزنامچے میں درج کی گئی۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا تھا کہ مسلسل غیر حاضری پر کانسٹیبل ارباز کو برطرفی کا شو کاز نوٹس بھی دیا گیا تھا، اسی سبب کانسٹیبل کی تنخواہ بھی بند کر دی گئی تھی۔

    انھوں نے اغوا کے واقعے پر کہا کہ کانسٹیبل ملک ارباز کا اغوا کا مجرمانہ فعل اس کا ذاتی فعل ہے، اس غیر قانونی فعل سے ایس آئی یو سی آئی اے کا کوئی تعلق نہیں، لہٰذا اس سلسلے میں یونٹ کو بدنام نہ کیا جائے۔

  • جب شرارت پرسزا فوری ملے گی توپھرکوئی حماقت نہیں کرے گا:دبئی سے ایک خاتون کا پیغام

    جب شرارت پرسزا فوری ملے گی توپھرکوئی حماقت نہیں کرے گا:دبئی سے ایک خاتون کا پیغام

    دبئی :جب شرارت پرسزا فوری ملے گی توپھرکوئی حماقت نہیں کرے گا:دبئی سے ایک خاتون کا پیغام،اطلاعات کے مطابق مینارپاکستان کے مقام پرٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والی زیادتی پردنیا بھرسے آوازیں آنے لگی ہیں

    اس سلسلے میں دبئی سے ایک ٹک ٹاکرخاتون نے بڑی اچھی بات کی ہے وہ کہتی ہیں کہ دنیا کے مہذب ملکوں میں مجرم کوفوری سزا مل جاتی ہے ، شرارت کرنے والوں کو جیل جانا پڑتا ہے یا پھرایسی سزا ملتی ہےکہ وہ شرم سےپانی پانی ہوجاتا ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا

     

     

    ذرائع کےمطابق اس خاتون نے کہا ہےکہ پاکستان میں بھی ایسا قانون ہونا چاہیے کہ شرارت ، حماقت اورکسی کی عصمت دری کرنے والے کوفوری اورسرعام سزا دی جائے توپھرپاکستان میں بھی جرائم کی شرح میں کمی ہوجائے گی

    اس خاتون نے لاہور میں عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے سلوک پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ امید رکھتی ہیں‌ کہ بہت جلد پاکستان میں‌ ایسا قانون ہوگا مجرموں‌ کوفی الفور قرارواقعی سزائیں ملیں گی اورپھردوبارہ عائشہ اکرم جیسی دیگروطن کی بیٹیوں‌کےساتھ کوئی بدتمیزی کے ساتھ پیش نہیں آئے گا

  • عورت ہوں تو کچھ بھی کروں گی تحریر: سحر عارف

    عورت ہوں تو کچھ بھی کروں گی تحریر: سحر عارف

    18 اگست کو اچانک سے سوشل میڈیا پہ کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم نے دعویٰ کیا کہ انھیں 400 مردوں کی جانب سے حراس کیا گیا۔ یہاں پاکستان کے لیے ایک انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی کیونکہ کچھ لوگوں یا یوں کہوں تو غلط نا ہوگا کہ نمک حراموں کی طرف سے اس واقعہ کا سارا ذمہ پاکستان کے سر ڈالتے ہوئے یہ کہا گیا کہ یہ ملک عورتوں کے لیے محفوظ نہیں۔

    ایک معروف صحافی کی جانب سے جب یہ جملہ کہا گیا کہ خوش قسمت ہے وہ انسان کہ جسے اللّٰہ نے اس ملک میں بیٹی نہیں دی تو بہت افسوس ہوا۔ کیونکہ پاکستان نے تو ہمیشہ سب کو تحفظ دیا ہے۔ یہ ملک تو بنا ہی ہماری حفاظت کے لیے ہے۔

    پھر جنسی تشدد، حراسگی اور ایسے تمام واقعات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ اس ملک میں پلنے والے وہ جانور اور وہ درندے ہیں جو عورت کو عورت سمجھتے ہی نہیں ہیں۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عورت کے لیے غیر محفوظ ملک بھارت ہے۔ جہاں ایسے واقعات عام سے عام تر ہیں۔ اب اسی سے اندازہ لگا لیں کہ ہم کتنے خودغرض اور ناشکرے ہیں جو اپنے ہی ملک کو بار بار کٹہرے میں لا کر کھڑا کر دیتے ہیں۔

    خیر مینار پاکستان والے واقع پر پہلے تو بہت سے لوگوں نے تشویش اور غصے کا اظہار کیا لیکن پھر جیسے جیسے حقیقت سے پردہ اٹھنے لگا تو ایسی چند تصویریں اور ویڈیوز منظرعام پر آئیں جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح عائشہ اکرم خود انھیں غیر مردوں جن پر محترمہ نے حراسگی کا الزام لگایا چپک چپک کے سیلفیاں بنارہی تھی۔

    عوام کو یہ سمجھنے میں بالکل بھی وقت نہیں لگا کہ بی بی نے یہ سارا ڈرامہ رچایا تھا تو صرف اور صرف ایک سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے۔ کیونکہ اگر اس واقع کا حقیقت سے کوئی تعلق ہوتا تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب واقعہ 14 اگست کو ہوا تو محترمہ نے 4 دن کی خاموشی کیو سادھی؟ 4 دن بعد ہی کیوں یاد آیا کہ مجھے 400 لوگوں نے حراس کیا تھا؟ اسی وقت اپنے مجرموں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

    ایک طرف الزام تراشیاں جاری تھیں تو دوسری طرف راتوں رات عائشہ اکرم کے ٹک ٹاک پر تیس ہزار سے زائد فولوورز کا اضافہ بھی ہوا۔ یعنی وہ مقصد پورا ہوگیا جس کے لیے یہ سارے دو نمبر ڈرامے کا سہارا لیا گیا۔ انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہارے معاشرے میں ایسی خواتین بھی موجود ہیں جو صرف چند ہزار فولوورز بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرجاتی ہیں۔

    پر ایک بات واضح کرتی چلوں کہ یہ قوم اپنی ہر اس ماں، بہن اور بیٹی کے ساتھ کھڑی ہے جو حقیقتاً ایسے واقعات کا شکار ہوتی ہیں۔ پھر عائشہ اکرم جیسی خواتین جو سستی شہرت کے لیے اپنے عورت ذات ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں ایسی عورتوں کو یہ قوم مسترد کرتی ہے۔

    کیونکہ یہی چند عورتیں عورت کے نام پر سیاہ داغ ہیں۔

    @SeharSulehri

  • ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری تبدیل، آسٹریلیا میں تعینات سفیرنئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری تبدیل، آسٹریلیا میں تعینات سفیرنئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری تبدیل، آسٹریلیا میں تعینات سفیرنئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر،اطلاعات کے مطابق ایک طرف خطے کی صورت حال بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے تودوسری طرف پاکستانی دفترخارجہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں جاری ہیں

    باغی ٹی وی کو ملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفترخارجہ میں ترجمانی کے فرائض سرانجام دینے والے ہونہارترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کوفی الوقت تبدیل کردیا گیا ہے

    دفترخارجہ آفس سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ زاہد حفیظ چوہدری کی جگہ آسٹریلیا میں تعینات سفیر عاصم افتخار کویہ ذمہ داری سونپی گئی ہے

    ادھرذرائع کے مطابق اور بھی تبدیلیاں متوقع ہیں ، اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے، اوراس کا کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے

  • ہم ہیں پاسبان اس کے ۔ تحریر  : راجہ ارشد

    ہم ہیں پاسبان اس کے ۔ تحریر : راجہ ارشد

    وطن عزیز دہائیوں سے بادشاہت کے نظام تلے دبی دبی سانسیں لیتا رہا لفظ جمہوریت ماضی میں صرف فسادات برپا کرنے کیلئے یا کالے دھن کو چھپانے کے لئے استعمال ہوتا رہا جمہوریت کا راگ الاپنے والوں نے اس کے معنی بدل دئیے ۔ یہ لفظ چوروں قاتلوں غرض کہ ہر طرح کے مافیا کیلئے بطورِ ڈھال استعمال ہونے لگا۔

    2018 سے پہلے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکمرانی میں تخت شاہی کی جنگ صرف دو گھرانوں میں پروان چھڑتی رہی اس ملک کی حکمرانی ان دونوں گھرانوں میں ہی تقسیم ہوتی رہی اس ملک کو ان بادشاہوں نے اپنی وراثتی جائیداد سمجھ رکھا تھا جو نسل در نسل منتقل ہونے کی خواہش مند تھے۔جیسے باپ کے بعد بیٹی ، بیٹی کے بعد بیٹی کا شوہر اور پھر نواسہ تو کبھی باپ کے بعد باپ کا بھائی ، بیٹی اور بھتیجا وغیرہ۔

    یہ شجرہ نصب جوں کا توں ہی آگے بڑھتا رہتا اگر ایک شخص ان بادشاہوں کے سامنے آ کر انہیں للکارتا نہ تو۔ یہ ایسے ہی وطنِ عزیز کی بندر بانٹ کرتے رہتے۔
    اس مردے مجاہد نے بائیس سال کی انتھک محنت سے ان موروثی بادشاہوں کا تخت چھین کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ مگر اس تخت کے لالچ نے ان بادشاہوں کی اولادوں کو سکون نہ لینے دیا ۔ دونوں گھرانوں نے اپنے خاندانی وطیرہ بلیک میلنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے ریاست کو کمزور کرنے کی ٹھان لی کبھی اداروں پر لفظوں کی گولا باری تو کبھی قومی سلامتی پر ۔ ان کا مقصد ملک میں عدم استحکام کو پیدا کرنا تھا۔
     ۔
    پاکستانی قوم پر سب سے بڑا احسان جو اس شخص نے کیا سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ۔یہ قوم خوابِ غفلت کے مزے لے رہے تھی اس شخص نے قوم کی آنکھیں کھول دیں ۔ پاکستانی عوام کو زبان دی۔اس قوم کو ان کے حقوق سے آشنا کیا۔اور اس قوم کو غلامی کی ان دیکھی زنجیروں سے آذادی دلائی اس قوم کی غیرت ،عزت اور وقار کو جگا دیا۔شعور کی اس دولت سے بڑا ہتھیار اس مافیا کے خاتمے کیلئے اور کوئی نہیں ہو گا۔قوم کا بچہ بچہ تختِ شاہی کے نظام کو مسترد کرتا ہے۔

    نوجوان یہ وطن تمہارا ہے اور آج کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اپنے وطن کی پاسبانی خود کریں۔
    الحمدللہ ہم وہ قوم بن چکے ہیں جو کسی بادشاہ کو اور موروثی سیاست کو اپنے سر پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ہم پاکستانی قوم موروثی سیاست کو بلکل مسترد کرچکے۔
    وطن عزیز کے مستقبل کی ڈور سنبھالنے کیلئے اب مڈل کلاس اور غریب کا بچہ آگے بڑھے گا۔ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں نے اپنے جان و مال کی قربانی دے کر ہمیں آزادی اس لیے نہیں دلائی کے ہم ان بادشاہوں کی غلامی کرتے رہیں جن کا سب کچھ وطن عزیز سے باہر ہے ۔ 2018 کے الیکشن میں لاکھوں نوجوانوں، بزرگوں، ماوئیوں اور بہنوں نے اس فرسودہ نظام کو اپنے ہاتھوں سے دفن کیا ہے۔یہ پیارا وطن کوئی کھلونا نہیں ہے جسے ان بادشاہوں کے بچوں کو بہلانے کیلئے بانٹ دیا جائے ۔

    یہ وطن پاکستانیوں کا ہے جن کے آباو اجداد نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ آو مل کے کہہ دو ہم ہیں پاسبان اس کے ۔
    پاکستان زندہ باد

    @RajaArshad56

  • 70 ممالک کے مسافروں کیلئے ‘آن ارائیول’ ویزے کا اعلان

    70 ممالک کے مسافروں کیلئے ‘آن ارائیول’ ویزے کا اعلان

    ابوظہبی 70 ممالک کے مسافروں کیلئے ‘آن ارائیول’ ویزے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ایئرلائن ‘اتحاد ایئرویز’ نے نئے سفری قوائد وضوابط جاری کردیے اور 70 ممالک کے مسافروں کے لیے آن ارائیول ویزے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آن ارائیول ویزا حاصل کرنے والوں میں امریکا، چین، مادیپ، فرانس، برطانیہ اور روس سمیت 70 ممالک کے مسافر شامل ہوں گے۔ سفر کے اہل مسافر ہی ‘یو اے ای’ آسکتے ہیں۔

    اماراتی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی، یو اے ای ویزا ہولڈز اور اہلیت رکھنے والے مسافروں کو آن ارائیول ویزا سہولت ملے گی، یعنی وہ ابوظہبی پہنچ کر ویزا حاصل کریں گے۔

    ان ممالک کے شہریوں‌ کو پیشگی ویزے کی درخواست دائر نہیں کرنا پڑے گی، بلکہ انہیں یو اے ای پہنچ کر ویزا ملے گا، وہ اماراتی ایئرپورٹ پر امیگریشن سے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

    آن ارائیول ویزا حاصل کرنے والوں کی فہرست میں آسٹریلیا، بیلجیئم، برازیل، کینیڈا، ڈنمارک، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، کورین، برطانیہ، ریاست متحدہ ہائے امریکا اور یوراگوئے سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

    بھارت سے صرف وہ مسافر یو اے ای آسکتے ہیں جو اماراتی شہری، سفارتکار، گولڈن اور سلور ویزا ہولڈرز ہوں۔ متحدہ عرب امارات داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

  • 45 ہزار سے زائد سرکاری نوکریاں، سندھ حکومت کی جانب سے خوش خبری

    45 ہزار سے زائد سرکاری نوکریاں، سندھ حکومت کی جانب سے خوش خبری

    سندھ حکومت نے 45 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں پینتالیس ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، ابتدائی طور پر محکمہ اسکول تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

    اساتذہ میں پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر اسکول ٹیچرز شامل ہیں، یہ بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے ذریعے ہوں گی، اس سلسلے میں آئی بی اے سکھر نے باضابطہ طور پر نئی بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق پرائمری اسکول ٹیچرز کا ٹیسٹ 23 آگست سے 29 آگست تک لیا جائے گا، جونیئر اسکول ٹیچرز کا ٹیسٹ 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک لیا جائے گا۔

    ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا رزلٹ آنے کے بعد زبانی انٹرویو بھی لیا جائے گا، اور کامیاب امیدواروں کی فہرست محکمہ اسکول تعلیم کو ارسال کر دی جائے گی۔

    شیڈول میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن رواں سال ہی جاری کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کا اسکول مزید ایک ہفتہ نہ کھولنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا اسکول مزید ایک ہفتہ نہ کھولنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے سکول مزید ایک ہفتہ نہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ہفتے میں والدین، اساتذہ، سٹاف ویکسین لگائیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ نے وفاق سے کہا کہ آپ ہمیں اپنے حصے کا پانی دیں، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے.

    ارسا کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا۔ تو یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل پر پانی کا لیول 47.2 ہے ، کوٹری پر 36 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے.

    ایک ہفتے بعد کم ہو جائے گا، کینجھر کو بھی پانی کم ملے گا، ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے، چشم جہلم اور تونسہ دونوں چل رہے ہیں۔

  • سندھ میں کورونا سے صورت حال بدستورقابوسے باہر: سکول مزید ایک ہفتے نہ کھولنے کا اعلان

    سندھ میں کورونا سے صورت حال بدستورقابوسے باہر: سکول مزید ایک ہفتے نہ کھولنے کا اعلان

    کراچی: سندھ میں کورونا سے صورت حال بدستورقابوسے باہر: سکول مزید ایک ہفتے نہ کھولنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے سکول مزید ایک ہفتہ نہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ہفتے میں والدین، اساتذہ، سٹاف ویکسین لگائیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ نے وفاق سے کہا کہ آپ ہمیں اپنے حصے کا پانی دیں، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے، ارسا کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا۔ تو یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل پر پانی کا لیول 47.2 ہے ، کوٹری پر 36 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے، ایک ہفتے بعد کم ہو جائے گا، کینجھر کو بھی پانی کم ملے گا، ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے، چشم جہلم اور تونسہ دونوں چل رہے ہیں۔