Baaghi TV

Author: +9251

  • ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام کرکے واردات میں ملوث ملزم گرفتار

    ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام کرکے واردات میں ملوث ملزم گرفتار

    ‏ویسٹ پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام کرکے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کی کامیاب کاروائی

    ملزمان مومن آباد چوک کے قریب شہری ذیشان کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔گشت پر معمور ایس ایچ او مومن آباد کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر خان ولد سالار خان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی اور راہزنی کی مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو مزید مقدمات میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائیگا۔ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

  • کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

    کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

    کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔ منگل کو سی ای اوکے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
    وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی ،پاکستان ایل این جی کے الیکڑک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی ،سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے ۔

    وزیر توانائی نے دونوں کمپنیوں کواہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکٹرک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے ۔حماداظہر نے کہاکہ گیس کی فراہمی سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی داخل ہوگی ،اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی ۔وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے معاہدے پر دستخط کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

  • کراچی پولیس کامحرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات

    کراچی پولیس کامحرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات

    کراچی پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

    شہر میں جلوس کے راستوں/گزرگاہوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 5018 افسران و جوان موجود ڈیوٹی کیلئے موجود رہینگے۔

    کراچی پولیس کے 20 سینئر افسران اور 53 ڈی ایس پیز سمیت 832 این جی اوز، 4000 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، 113 خواتین پولیس سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگی۔

    کراچی پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔اس سلسلے میں عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • ‏ہم بطور نام کے مسلمان تحریر: فروا نذیر

    ‏ہم بطور نام کے مسلمان تحریر: فروا نذیر

    میری یہ تحریر ہمارے معاشرے کے برائے نام مسلمانوں کے لئے ہے۔ کیونکہ ہم صرف نام کے مسلمان ہو کر کردار کا کفر کر رہے ہیں۔

    پاکستان میں 95% سے زیادہ لوگ مسلمان ہیں۔ صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جہاں پر ہر مذہب ہر انسان کو کچھ بھی کرنے کی آزادی ہے اور یہ آزادی انسان کو اسلام سے ملی ہے۔

    میں آج آپ سب کے ساتھ کچھ تلخ حقائق پر بات چیت کرنا چاہوں گی جو کہ ہمارے معاشرے کا سیاہ چہرہ ہے اور ہم اپنی اگلی نسل کو ورثے میں ایسا معاشرہ دے رہے ہیں۔

    ہر انسان وہ کام کر رہا ہے جس کو اسلام میں منع فرمایا گیا ہے جیسا کہ:
    • اب ہر دوسرے دن قتل ہو رہا ہے کبھی بچوں کا، کبھی بڑوں کا اور کبھی عورتوں کا۔
    • لڑائی جھگڑے عام ہیں۔
    • • گانے بجانے اور رقص و سرور کی محفلیں غیر معیوب ہو چکی ہیں۔
    میڈیا کے ذریعے نازیبا اور فحش مواد گھر گھر تک پہنچ چکا ہے۔

    • عورت کا مطلب ہے پردہ میں مخفی چیز۔۔۔ مانا کہ اگر مجبوری ہو تو عورت کو ملازمت کرنی چاہیے جس کی اسلام میں اجازت ہے۔
    • لیکن جہاں اسلام نے عورت کو عزت دی ہے وہ سب اسلام کے نام نازیبا لباس پہن کر میڈیا پر آتی ہیں ناچ گانا کر رہی ہیں۔ مردوں کے ساتھ تعلقات عام ہیں۔ پردے کا نام و نشان نہیں ہے یہاں تک کہ کپڑے ہی مکمل نہیں ہوتے۔
    اور یہی حال مردوں کا بھی ہے وہ سب بھی اسی طرح عورت کے ساتھ مل کر میڈیا پر ناچ گانا کر رہے ہیں ہر وہ کام کر رہے ہیں جس سے منع فرمایا گیا ہے۔

    • ہم سب کو اسلام میں بیہودہ چیزیں دیکھنے سننے اور کرنے سے منع کیا گیا ہے لیکن ہم وہ سب دیکھتے سنتے اور کرتے ہیں۔
    • اسلام میں زنا شراب نوشی یہ سب چیزیں حرام ہیں۔ لیکن یہ سب ہورہا ہے۔ اسلام میں سختی سے کہا گیا ہے کہ تم زنا کے قریب بھی نہ جاؤ لیکن انسان اتنے جاہل اور ان پڑھ ہو چکے ہیں کہ اسلام کو بھلا چکے ہیں۔
    • اگر تمہیں کوئی پسند ہے تو تم زنا کی بجائے اس سے نکاح کرو۔ پاکیزہ رشتہ اختیار کرو۔
    • لیکن انسان ہمیشہ برائی کا راستہ اپناتا ہے۔
    • اسلام میں یہ گالم گلوچ، جھوٹ بولنا، نا انصافی کرنا، گانے سننا، ایک دوسرے کے ساتھ برا سلوک کرنا، حسد کرنا، غریب لوگوں کا احساس نہ کرنا، بڑوں سے بدتمیزی کرنا، چھوٹوں کا خیال نہ رکھنا، بچوں کے ساتھ ریپ کرنا، دوسروں کی عزت کو داغدار کرنا، دوسروں کی بہنوں بیٹیوں کا خیال نہ کرنا، اور کچھ عورتوں کا کسی کے بھائی بیٹے کا خیال نہ کرنا۔
    یہ سب اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہورہا ہے کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ سب کام ہم مسلمان ہوتے ہوئے کر رہے ہیں۔ ہم بس نام کے ہی مسلمان رہ گئے ہیں۔

    اگر کوئی ناموس رسالت (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر کچھ بول دیں تو اس وقت لوگوں کا ایمان جاگتا ہے۔
    نبی کیلیے سب لڑتے ہیں، جھگڑتے ہیں، مرتے ہیں۔ لیکن عمل نہیں کرتے تو کس حیثیت سے مسلمان کہلاتے ہیں سب جب کوئی عمل نہیں کچھ نہیں
    مجالس میں ہزاروں عاشقانِ رسول اور عزادارانِ حسین ہوتے ہیں لیکن نماز کے لئے ایک صف بھی مشکل سے مکمل ہوتی ہے۔ بچے 10 سال کے ہو جائیں پھر بھی نہ انہیں نماز آتی ہے اور نہ ہی پڑھتے ہیں۔ ان سب کو خیال ہی نہیں کہ نماز اسلام کا سب سے اہم رکن ہے۔ قبر میں نماز کے بارے میں سب سے پہلے سوال کیا جائے گا۔

    کیا یہ سب ہوتے ہوئے اسلامی نظام اور اسلامی معاشرہ کہنے کے قابل ہیں ؟ کیا ان سب کو انسان کہنے کے قابل ہیں۔

    میں یہ سب لوگوں کو نہیں کہہ رہی ہوں۔ یہ سب میں انکو کہہ رہی ہوں، ان کے بارے میں لکھ رہی جو یہ سب کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ ہیں جو بہت اچھے ہیں، نماز کے پابند ہیں اور اسلامی تعلیمات پر چلتے ہیں۔

    یہ میری تحریر صرف ان لوگوں کیلیے ہے جو اس معاشرے کو بگاڑ رہے ہیں۔ اور ان کو کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ ہر چیز کے بارے میں قانون رائج ہونا چاہیے اور بروقت سزا دینی چاہیے تاکہ برائیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

    میرا اس تحریر کو لکھنے کا مقصد یہ ہے ہم سب مسلمان اپنے آپ کو پرکھیں، اپنا جائزہ لیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ اور کس طرح سے کر رہے ہیں؟ کیونکہ ایک انسان اپنے آپ کو جانتا پہچانتا ہے اور اپنے آپ کو ٹھیک کر سکتا ہے۔

    اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو نیک سیرت والا بنائے، سیدھے راستے پر اور نبی کی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    آمین ثمہ امین

    Twitter id: ‎@InvisibleFari_

  • کراچی گرین لائن منصوبے کی بسیں چینی بندرگاہ پہنچ گئیں

    کراچی گرین لائن منصوبے کی بسیں چینی بندرگاہ پہنچ گئیں

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں بہت جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن منصوبے میں استعمال کی جانے والی بسوں کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندرگاہ تیانجن کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، دو بڑے بحری جہازوں پر 80 بسیں ہیں۔ یہ بحری جہاز تیانجن بندرگاہ سے رواں ماہ اگست کے وسط تک نکل جائیں گے اور امید ہے کہ بسیں بہت جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔

  • ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی

    ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی

    سی ویو کے ساحل سے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 نکالنے کے آپریشن کا اغاز ہو گیا ہے، تاہم آج پہلی کوشش ناکام رہی۔

    کے پی ٹی حکام نے بتایا ہے کہ ساحل پر ریت میں پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے آج سے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران پہلی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

    کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کل دوپہر اونچی سمندری لہروں کے وقت جہاز نکالنے کی پھر کوشش کی جائے گی، اور 22 اگست تک ہر روز بحری جہاز کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی، جب تک کہ کامیابی نہ مل جائے۔

    حکام کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی مشیر جہاز رانی محمود مولوی نے جہاز کو نکالنے کے لیے 15 اگست کا وقت دیا تھا، جس کے لیے آج آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، یہ آپریشن دو مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں جہاز کو ریت سے نکال کر 4 میٹر گہرے پانی میں لے جایا جائے گا، اور آج پہلے مرحلے میں آپریشن ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

    تیل نکالنے کا آپریشن مکمل، ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے سالویج ماسٹر سنگاپور سے آئے گا

    دوسرے مرحلے میں جہاز کو ٹو کر کے کراچی ہاربر تک لے جایا جائے گا، آپریشن کا دوسرا مرحلہ ٹگ اور بارج کی مدد سے شروع ہوگا، حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں دو ہیوی ٹگ بوٹس کا استعمال کیا جائے گا۔

    جہاز کے پھنسنے کے حوالے سے وزارت میری ٹائم نے ابتدائی رپورٹ ایک ہفتے بعد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم تین ہفتے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود ابتدائی رپورٹ جاری نہیں کی جا سکی ہے۔

  • مودی کا ایجنڈا پاکستان میں چلنے نہیں دیںگے، مولانا عبدالخبیر

    مودی کا ایجنڈا پاکستان میں چلنے نہیں دیںگے، مولانا عبدالخبیر

    کوئٹہ میں چیِئرمین رویت حلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے کہا ہے کہ ہم پورے پاکستان کو پیغام محبت دے رہے ہیں، آئیں مل کر آگے بڑھیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کل دو دھماکے ہوئے تھے، اس میں ہماری پولیس کے جوان شہید ہوئے، کچھ زکمی بھی ہیں، یہ پاکستانی ہیں، یہ پاکستان کی فورسسز ہیں، پولیس ہمارا تحفظ کرتی ہے، ہم انکے اوپر بے جا دھماکے کر کے انہیں شہید کرتے ہیں، اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم ان شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، ہندوستان اور مودی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ مودی تمھارا ایجنڈا اس پاکستان میں نہیں چکنے دیں گے، یہ پاکستان ہمارا ملک ہے.

  • ہماراعزم ایکسیڈنٹ فری چودہ اگست منایا جائے، ایس ایس پی

    ہماراعزم ایکسیڈنٹ فری چودہ اگست منایا جائے، ایس ایس پی

    ایس ایس پی لاہور پولیس منتظر مہدی نے کہا ہے کہ سارے مکینک اس چیز کا خیال رکھیں کہ موٹرسائیکل میں کچھ ایسی ویسی چیز نہیں لگانی، ایک اور چیز ایڈ کرلیں کہ نہ صرف ایسی ویسی کوئی چیز لگانی ہے بلکہ کوئی اچھی چیز اتارنی بھی نہیں ہے، آپ سب نے مجھ سے وعدہ کرنا ہے کہ آپ نے ہمارے سپاہی ہونے ثبوت دینا ہے، آپ نے ٹریفک پولیس کا حصہ بن کر کام ہے، ٹریفک پولیس کا عزم یہ ہے کہ ہر شہری کی جان کو ضائع نہیں کرنے دینا، کسی کو ایسا کام نہیں کرنے دینا جس سے اسکی جان جا سکے، ہماری عوم کی جان بہت قیمتی ہے، ہم نے اس کا خیال کرنا ہے، آپریشن پولیس سے بات ہوئی ہے کہ اس دفعہ 14 اگست کو ایکسیڈنٹ فری کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس خوشی کے دن کسی کے گھر صف ماتم نہ ہو.

  • نظام عدل   تحریر : شاہ زیب

    نظام عدل تحریر : شاہ زیب

    دنیا کے نظام عدل کی بات کی جائے تو وطن عزیز کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلی عدلیہ کے لیے شرمندگی کا مقام ہے جہاں دنیا کی ایک سو اٹھائیس ممالک کی فہرست سے پاکستان ایک سو بیسویں نمبر آتا ہے۔

    اور جب دنیا کی قانون سازی یا عدلیہ کی بات کی جائے تو اس جدید صدی میں جہاں سائنس و ٹیکنالوجی و علوم کی تیز ترین دور میں بھی دنیا کے حکمران ہمارے خلیفہ سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بنائے ہوئے قوانین ” عمر لا ” کے نام سے رائج اور نافذ ہیں۔

    لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی دنیا امیرالمومنین و خلیفہ کے قانون کے مطابق ہی انصاف کرتی ہے میرا مقصد یہ ہے جب یہودی غیر مسلم ممالک ہمارے خلیفہ کے بنائے گئے قوانین کی پاسداری اور پیروی کرتے ہیں تو وطن عزیز جو بنا ہی اسلام کے نام پر ہیں تو ہمارے ملک میں کیوں انصاف کا قتل عام کیا جاتا ھے

    ہمیں تو دنیا کے اس نظام عدل میں ٹاپ لسٹ ہونا چاہیے تھا کیونکہ دنیا میں کہیں بھی انصاف کے مصنف ہمارے خلیفہ کے پیروری کرتے ہیں اور ہمارے اعلی عدلیہ کے مصنف طاقت وار اور مالدار حضرات کی پیروری کرتے ہیں جس کی بدولت بحیثیت پاکستانی میں ہمیں شرمندہ ہونا پڑ رہا ہے

    شرمندہ ہونا ناکافی نہیں یہ تو ہو گئی ہماری بنیاد جس وجہ سے ہم 128 ممالک کی فہرست میں سے 120 نمبر پر ہیں اب آگے بڑھتے ہیں جس سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں تیزی اضافہ ہو رہا ہے وطن کو درپیش چیلنجز میں سے سب سے خطرناک جو فحاشی اور جنسی زیادتی کے جرائم میں اضافہ لا قانونیت کے اسباب ہیں۔

    جرائم کی روک تھام کے لئے حکومت وقت اور عدلیہ کے مصنفین کو اس پر سوچنا چاہیے یہاں کمی نہیں کسی چیز کی شاعر مشرق علامہ اقبال کا قول ہے

    ” نہیں ھے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے

    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ”

    وطن عزیز میں سب کچھ میسر ہے نہیں ہے تو نظام اس کے لئے قانون ساز اسمبلیوں سے سخت قوانین پاس کروائیے جائے اور نیکسٹ سال جب عالمی درجہ بندی اناؤنس کی جائے تو نظام عدل کے ایوانوں میں بیٹھے مصنفین سے رپورٹ طلب کی جائے۔ شکریہ

    ‎@shahzeb___

  • محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

    محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد ویکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،صبر،برداشت اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دے کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا،سیدنا عمر فاروق کا طرز حکمرانی اپنا کر ہی اسلام کو بلندیوں پر پہنچایا جاسکتا ہے،اسلام دشمن قوتوں کو واضع پیغام ہونا چاہیے حق عدل وانصاف کیلئے سیدنا عمر فاروق کی عدالت اور ظالم کیلئے تلوار ہیں، مظلوموں کمزوروں پر ظلم برداشت نہیں کرینگے بھارت مظلوم مسلمانوں پر ظلم وجبر کا سلسلہ بند کردے،حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو پھر سیدنا عمر فاروق کی تلوار بن کر بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردینگے،کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت اور انصاف نہ دینا انصاف کا قتل اور ظلم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا ہوچکی ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے قتل پر خاموشی ظالم وجابر اور انصاف کا قتل کرنیوالے بھارت پشت پنائی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان حالات جنگ میں ہیں پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کو شکست دینگے،کشمیرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انشا اللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور بھارت کو بہت بری ناکامی ہوگی،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی واخلاقی اور ایمانی کردار ادا کرتے رہیں گے۔