Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سلامتی ،افغان صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس

    وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سلامتی ،افغان صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سلامتی ،افغان صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوئے، اجلاسوں میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی ایم او میجرجنرل نعمان زکریا ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی قانون فروغ نسیم سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کو صوبائی تین سرحدوں کی موجود سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سرحدوں کی صورتحال سے متعلق بین الصوبائی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی سروے آف پاکستان کی مدد سے سرحدی مسائل حل کرے گی، کمیٹی ان علاقوں میں پولیس، سول انتظامیہ کی صلاحیت بڑھانے پر کام کرے گی۔

    اجلاس میں کم ترقیاتی علاقے ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کی ترقی کے لیے 5 سالہ حکمت عملی کی منظوری بھی دی گئی۔

    اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان 2014ء پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے نیشنل ایکشن پلان کو سائبر سکیورٹی اورانٹیلی جنس کے تناظر میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سول آرمڈ فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔

  • وفاقی حکومت دکھ برداشت نہ کرسکی،نوازشریف پرترس آگیا،بڑی پیشکش بھی کردی

    وفاقی حکومت دکھ برداشت نہ کرسکی،نوازشریف پرترس آگیا،بڑی پیشکش بھی کردی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت دکھ برداشت نہ کرسکی،نوازشریف پرترس آگیا،بڑی پیشکش بھی کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کونوازشریف پربڑا ترس آگیا ہے اورکہا ہےکہ وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو آفر کی ہے کہ وطن واپس آئیں سکیورٹی دیں گے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کا پاسپورٹ 16فروری کو ایکسپائر ہوچکا ہے، اگر نواز شریف پاکستان آنا چاہتے ہیں تو انہیں 24گھنٹوں میں پاسپورٹ مل جائیگا، نواز شریف اب پاکستان کے شہری نہیں ہیں، نواز شریف واپس آئیں سیکیورٹی دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان آکر گرفتاری دینا ہوگی۔ نواز شریف 4ہفتوں کے لیے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔ اب ثابت ہوگیا نوا زشریف علاج نہیں کروا رہے تھے، حکومت برطانیہ نے اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، نواز شریف اب پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔ اگر نواز شریف پاکستان آنا چاہتے ہیں تو 24گھنٹوں میں پاسپورٹ مل جائیگا۔

    دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف لاکھوں، کروڑوں نہیں، اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، ویزے کی توسیع نہ ہونے کے بعد ان کے پاس تین آپشنزہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی آپشن نوازشریف پاکستان ایمبیسی میں جائیں، پاکستان وہاں سے نوازشریف کو عارضی دستاویزات دی جائیں گی، عارضی دستاویزات پر ٹریول کریں، واپس آجائیں، واپس آکرجیل جائیں، اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرنوازشریف اپیل میں جائیں گے توان کے پاس کوئی جوازنہیں ہے، نوازشریف بیمارنہیں ہیں، یہ نظر ثانی اپیل میں برطانیہ کی عدالت میں بھی پھرجھوٹ بولیں گے، جھوٹ پر انہیں برطانوی عدالت سے بھی سزا ہوسکتی ہے۔ میری رائے میں نوازشریف کوپاکستان کی ایمبیسی سے عارضی دستاویزات لیکرپاکستان واپس آنا چاہیے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان، پی ٹی آئی کی نوازشریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، معاملہ یہ ہے نوازشریف پاکستان کے اربوں روپے لوٹ کرپاکستان سے فرارہوگئے ہیں، جوپیسہ لوٹا گیا وہ پیسہ پاکستان میں لانا ضروری ہے، نوازشریف پیسہ واپس کردیں بیشک پھرپاکستان اپنے گھرمیں رہیں۔

  • ہمیں پاکستان نہ بھیجا جائے؟ شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    ہمیں پاکستان نہ بھیجا جائے؟ شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    لندن:ہمیں پاکستان نہ بھیجا جائے؟ شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق شریف فیملی نے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف فیملی نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

    ادھر وزیر داخلہ پاکستان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئیں تو انھیں 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات دے دیں گے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے : آصف علی زرداری

    پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے : آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔

    سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔انہوں نے کہا کہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔

  • شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی،سید نا صر حسین شا ہ

    شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی،سید نا صر حسین شا ہ

    صوبائی وزیر اطلاعات سید نا صر حسین شا ہ نے یوم استحصال کشمیر کے مو قع پر اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ ملک بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کے خاتمے سمیت ہندوستان ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ آج بھی جاری ہے۔
    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد اقوام ِ عالم کی توجہ بدترین بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروانا ہے، انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کر رہی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے رہیں گی-

  • کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی ہاؤس کے لان میں ریلی کا انعقاد

    کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی ہاؤس کے لان میں ریلی کا انعقاد

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 5 اگست کا دن ہے اور آج کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا تھا اور ہم نے آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے وزیراعلی ہاؤس کے لان میں ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ ریلی کا انتظام کمشنر کراچی نے کیا۔
    ریلی میں صوبائی وزرا، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ ندیم انجم، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار چوہدری اور دیگر اعلی افسران اور معزر افراد نیشرکت کی۔ وزیراعلی ہاس کی لان میں پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرائے گئے، ریلی کے شرکا نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، ریلی کے شرکا نے بھارتی مظالم کی تصاویر اٹھا کر واک کیا۔ ریلی سے قبل کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کی شروعات قومی ترانے اور کشمیری نغمے سے کی گئی۔ تمام ریلی کے شرکا نے پاکستان او کشمیر کی جھنڈیاں ہاتھ میں اٹھا رکھی تھیں۔

  • نواز شریف کو برطانیہ میں گرفتار کرکے جیل میں‌ ڈال دینے کے امکانات بڑھ گئے

    نواز شریف کو برطانیہ میں گرفتار کرکے جیل میں‌ ڈال دینے کے امکانات بڑھ گئے

    لندن :نواز شریف کو برطانیہ میں گرفتار کرکے جیل میں‌ ڈال دینے کے امکانات بڑھ گئے،اطلاعات کے مطابق نواز شریف کو برطانیہ میں گرفتار کر لیے جانے کا امکان پیدا ہوگا ہے ۔

    ادھراسی حوالے سے ملنے والی خبروں کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ توسیع درخواست مسترد ہونے کے بعد قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میاں صاحب کو برطانیہ میں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

    قانونی ماہرین کے مطابق ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف کے پاس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا حق موجود ہے، اگر فیصلے کیخلاف کی گئی اپیلوں کا فیصلہ بھی ان کے حق میں نہیں آیا، تو اس صورت میں برطانوی حکومت قائد ن لیگ کو برطانیہ سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دے گی۔

    برطانوی حکومت کے فیصلے کے تحت مقررہ مدت میں برطانیہ نہ چھوڑنے کی صورت میں قائد ن لیگ کو قانون کے تحت حراست میں لے لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔

  • مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنےکےقابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:برطانیہ”گل مُک ای گئی”:مبشرلقمان

    مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنےکےقابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:برطانیہ”گل مُک ای گئی”:مبشرلقمان

    لندن :مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنے کے قابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:بس گل مُک ای گئی:اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ پاکستان کے معروف صحافی سینیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان کہتےہیں کہ اس حکم کےبعد علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ نواز شریف کواس فیصلے شدید دھچکا لگا۔نوازشریف کے ویزے میں توسیع برطانوی حکومت نے منظور نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپیل کرنے کا حق تو دیا مگراگر اپیل بھی مسترد ہو جاتی ہے تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اس صورت میں نوازشریف کی کہانی بھی مُک ہی جائے گی

     

    یاد رہے کہ قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی وارننگ کی ہے ۔

    ادھربعض ذرائع کے حوالے سے یہ چیز بھی سامنے آرہی ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔

    نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت سے بھی ان کیخلاف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے قانونی ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے فیصلے آنے میں 3،4 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس لیے اس عرصے کے دوران نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔

    یہاں یہ واضح رہے کہ حکومت پاکستان قائد ن لیگ نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کر چکی، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ حکومت پاکستان کی اجازت کے بنا نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔

  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان

    ‏یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان

    مودی کی دہشتگردی کو آج دو سال ہوگئے ہیں مودي کے اس ظالمانہ، غاصبانہ اقدام پر پوری دنیا نے مذمت کی ہے پوری دنیا میں مسلمان اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں آج آزاد کشمیر میں مودی کے مظالم کو شکست ہو چکی ہے۔باہیس کروڑ پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔عمران خان ہمارا لیڈر اپنا وعدہ ضرور پورا کرے گا۔کشمیر کو ضرور آزادی ملے گی۔5اگست کا دن ان ظالموں کے استحصال کے دن کے طور پر منایا جارہا ہے۔کشمیر کی آزادی پورے خطے کی آزادی ہے۔

  • کراچی کے قبرستان میں‌ کورونا سے مرنے والوں‌ کی تدفین کا خوفناک منظر

    کراچی کے قبرستان میں‌ کورونا سے مرنے والوں‌ کی تدفین کا خوفناک منظر

    کراچی:کراچی کے قبرستان میں‌ کورونا سے مرنے والوں‌ کی تدفین کا خوفناک منظر،غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہےکہ یہ کراچی کے کسی قبرستان میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تدفین کے مناظرہیں‌

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پریہ بھی کہا جارہاہےکہ کورونا کی حالیہ لہرمیں کراچی میں مرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اچانک اضافہ ہوگیا ہے اورلوگ اپنے پیاروں‌ کو قبرستانوں میں‌ دفن کرنے کے لیے آرہے ہیں

     

    غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ صورت حال بہت ہی تکلیف دہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں‌کو اپنے پیاروں کو دفناتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، ادھر یہ بھی کہا جارہاہےکہ یہ کل ایک قبرستان کے مناظرہیں جہاں ایک ہی دن کورونا سے مرنے والے آٹھ افراد کوبیک وقت تدفین کےلیے لایا گیا ہے

    یاد رہے کہ اس وقت کراچی اورسندھ کے دیگرعلاقوں میں بھارتی کورونا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اورمرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، یہ وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے اس آفات سے محفوظ رکھنے اور رہنے کےلیے سخت پابندیاں‌بھی عائد کررکھی ہیں‌