Baaghi TV

Author: +9251

  • ضلع بھر میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری

    ضلع بھر میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری

    ضلع خانیوال میں شجرکاری مہم بھرپور انداز سے جاری جدید فیڈز بھی ضلع کو سرسبز بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ

    جدید فیڈز کی جانب سے لاہور موڑ تا ٹال پلازہ دس ہزار درخت لگانے کا منصوبہ
    ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر منصوبہ کا افتتاح کردیا۔

    افتتاحی تقریب میں ایچ آر منیجر طاہر بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم اور میڈیا نمائندگان کی بھی شرکت سماجی شعبہ میں میاں جان محمد محمود کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں 10 ہزار درخت عطیہ کرنے کا اقدام خوش آئند ہے

    نجی شعبہ اور شہریوں مہم شجر کاری مہم میں شمولیت ہماری کامیابی کی ضمانت ہے :ڈی سی
    ہر شہری کو کو شجرکاری میں اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پر بیرسٹر مرتضی وہاب کا اظہار تشکر

    ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پر بیرسٹر مرتضی وہاب کا اظہار تشکر

    ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار تشکر کا ٹوئٹ کیا ہے جس میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو ، صدر آصف علی زرداری ، ادی فریال تالپر اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مشکور ہوںکہ انہوں نے مجھے اپنے شہر کی خدمت کا موقع دیا۔
    ایڈمنسٹریٹر کراچی میرے اور میرے پورے خاندان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انشا اللہ میں شہر کراچی کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

  • سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جوبلی مارکیٹ کا دورہ

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جوبلی مارکیٹ کا دورہ

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کو جس طرح بنایا تھا اسی طرح مل کر اسے بچانا ہے، اتھاد و اتفاق کے ساتھ ملکر آگے چلیں گے تو ملک و شہر کی بہتری ہوگی، کراچی کو پاکستان بنانے والوں نے بنایا اور سجایا ہے، جوبلی مارکیٹ کو توڑ کر ہزاروں تاجروں کا روزگار ختم کردیا گیا ہے، کراچی میں لاک ڈائون سے کاروباری طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے،مارکٹیں توڑ کر ان کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ، جوبلی مارکیٹ متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے اور متاثرین کو 6 ماہ کا کرایہ فوری دیا جائے لاک ڈائون کے بجائے اسمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے تاکہ فاقوں سے مرنے سے عوام کو بچایا جاسکے،رنگ و نسل ذات برادری سے نکل کر ہمیں ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے، ملک کی معیشت میں کراچی کے تاجروں کا 70فیصد ریونیو دیتا ہے ، گجر نالہ کے متاثرین کو 6 مہینے کاکرایہ ایڈوانس دیا ہے اس طرح جو بلی مارکیٹ کے متاثرین کو بھی 6 ماہ کے کرائے کی مد میں ایڈوانس دیا جائے ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، ناصر علی شاہ صاحب درمیان کا راستہ رکھ کر تاجروں کو بے روزگار ہونے سے بچائیں، کراچی ملک کا منی پاکستان ہے اس کو اُجاڑا گیا تو ملک معاشی طور پر کمزور ہوجائے گا، حکومت اعلان کرتی ہے کہ متاثرین کیلئے فنڈ رکھا ہوا ہے تو پھر وہ متاثرین کو فوری کیوں نہیں دیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوبلی مارکیٹ کے دورے کے موقع پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے رہنمائوں شرجیل گوپلانی ، جمیل احمد پراچہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ ، محمد طیب قادری اور تاجر برادری کے عبدالغنی میمن ، عبدالرحمان خان، محمد اسماعیل لالپوریہ، آصف گلفارم ،محمد احمد شمسی، زاہد امین ، طاہر سربازی، حافظ طیب ، چوہدھری ایوب و دیگر تاجر رہنماء بھی موجود تھے ، ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے پاس تعلیم ، صحت روزگار نہیں ہے ایسے میں عوام دشمن پالیسیاں محرومیوں کو جنم دینگی، کراچی میں ایسے حالات نہ بنائیں جائیں کہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں، تاجر محب وطن ہیں جو ملکی ترقی اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات جدوجہد کرتے ہیں، چیف جسٹس صاحب آپ بھی کراچی کے ہیں غیر قانونی تعمیرات، ناجائز تجاوزات اور شہر بھر میں پلازے بن رہے ہیں عوام کو بتایا جائے ، کے ایم سی ، بلدیہ عظمیٰ بلڈنگ کنٹرول کے کتنے افسروں کو سزا دی ہے صرف غریبوں کو ہی سزا ہوگی ان کا روزگار چھین کر انہیں فاقوں پر مرنے پر مجبور کیا جاتا رہے گا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہم سندھ دھرتی ماں کے بیٹے ہیں اور سندھ دھرتی ماں کے بیٹوں پر سندھ حکومت ظالمانہ فیصلے بند کرے ، اس موقع پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماء جمیل پراچہ نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کو جوبلی مارکیٹ تشریف لانے مشکور ہیں امید ہے کہ ہمارے دکھوں کا مداواع کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح آواز بلند کریں گے حکومت فلفور تاجروں کو متبادل جگہ دے ، کراچی کا ہر تاجر انتہائی پریشان اور بے بس ہے سندھ گورنمنٹ لاک ڈائون کو فوری ختم کرے ، اس موقع پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماء شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کراچی میں جو بھی گاڑی داخل ہورہی ہے اس سے پولیس بھاری رشوت طلب کر رہی ہے حکومت سندھ اور کراچی پولیس چیف فوری نوٹس لیں امپورٹ کی اجازت ہے ایکسپورٹ کی اجازت بھی دی جائے ، کراچی کے تاجروں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے صوبائی و وفاقی حکومت تاجروں کو بنیادی حقوق مہیا اور لاک ڈائون کو ختم کرے تاکہ چھوٹے تاجر اور دیہاڑی دار مزدور طبقہ فاقوں سے مرنے سے بچ سکے ۔

  • مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پر سیاسی اور سماجی جماعتوں کا شدید تحفظات کااظہار

    مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پر سیاسی اور سماجی جماعتوں کا شدید تحفظات کااظہار

    سندھ حکومت نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کردیا۔ محکمہ بلدیات نے مرتضی وہاب کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ سیاسی اور سماجی جماعتوں کامرتضی وہاب کی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر شدید تحفظات کااظہار۔ عدالت سے رجوع کرنے سمیت سندھ اسمبلی میں احتجاج کا عندیہ۔ کے ایم سی کے افسران مرتضی وہاب کی تعیناتی پر دو حصوں میں تقسیم۔
    ایک گروپ نے مرتضی وہاب کی تعیناتی کو خوش آئند جبکہ دوسرے نے پیپلزپارٹی کی قبضے کی کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر قانون،ماحولیاتی تبدیلی، کوسٹل ڈوپلمنٹ مرتضی وہاب کو منسٹریٹر کراچی تعینات کردیا ہے ۔مرتضی وہاب کی تعیناتی پر کے ایم سی سمیت شہر کے سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سمیت سندھ اسمبلی میں بھی احتجاج کا عندیہ دیا ہے دوسری جانب کے ایم سی افسرانمرتضی وہاب کی تعیناتی پر دوحصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں ایک گروپ مرتضی وہاب کی تعیناتی کو کے ایم سی کے لئے خوش آئند جبکہ دوسرا گروپ مرتضی وہاب کی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کو پیپلزپارٹی کی بلدیاتی وسائل پر قبضے کی سازش قرار دے رہا ہے واضح رہے مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے ساتھ وزیر اعلی اور ترجمان سندھ حکومت کے مشیر کے فرائض بھی بدستور انجام دیتے رہیں گئے۔
    یاد رہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندو کی مدت ختم ہونے سے قبل پیپلزپارٹی اور صوبے کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی صوبے بھر میں سرکاری افسران کو ہی بلدیاتی اداروں میں ایڈ منسٹریٹر تعینات کرے گی کسی سیاسی شخصیت کو کسی بھی شہر کا ایڈمنسٹریٹر تعینات نہیں کیا جائے گا تاہم ایک سال بعد ہی پیپلزپارٹی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کو ایڈ منسٹریٹر کراچی تعینات کرکے معاہدے کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

  • کمشنر کراچی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    کمشنر کراچی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    شہر قائد میں کرونا کے وار جاری ہیں، جس سے اب کمشنر کراچی نوید شیخ بھی متاثر ہوگئے ہیں۔

    کمشنر کراچی نوید شیخ کو بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کی تصدیق انہوں نے خود ہی کی اور بتایا کہ پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

    کمشنر کراچی نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ ’شہر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، شہری ایس او پی پر عمل کریں، سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں‘۔

    انہوں نےعوام سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی اور شہریوں سے کہا کہ عوام ویکسی نیشن ضرور کرائیں ، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا اور ڈیلٹا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گزشتہ ہفتے کو صوبے بھر میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، جس کے تحت بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا کے 2 ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 28 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

    مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کوونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد6126ہوگئی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ کے 2315 نئے کیسز میں سے1667 کا تعلق کراچی سےہے۔

  • جوبلی مارکیٹ کے ایم سی کے دکانداروں کو کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی

    جوبلی مارکیٹ کے ایم سی کے دکانداروں کو کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ جوبلی مارکیٹ کے ایم سی کے دکانداروں کو کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی، نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کیا جا رہا ہے، عدالت عظمیٰ کے تمام احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آئے ہوئے جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں جوبلی کلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر غنی میمن اور ممبران اقبال عبدالعزیز اور ایم آصف کے علاوہ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ شامل تھے جبکہ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز ابڑو، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ کے ایم سی کو کسی بھی مارکیٹ یا مکان کے انہدام سے کوئی خوشی نہیں ہوتی نہ ہی کے ایم سی لوگوں کو بے گھر یا بے روزگار کرنا چاہتی ہے، کے ایم سی کی مارکیٹس میں کاروبار کرنے والے لوگوں کی اکثریت کا تعلق غریب و متوسط طبقے سے ہے اور ان کے روزگار کا واحد ذریعہ یہی دکانیں تھیں لیکن ماضی میں یہ دکانیں نالوں پر تعمیر کی گئیں جس کے باعث برساتی نالے متاثر ہوئے اور نکاسی آب کا مسئلہ سامنے آیا، کراچی کی آبادی میں متواتر اضافے کا دباؤ یہ نالے برداشت کرنے سے قاصر رہے اور بلاآخر نکاسی آب میں رکاوٹ آنے کے سبب نالوں پر بنی مارکیٹس کو ہٹانا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متبادل جگہ فراہم کی جائے جس پر کام ہو رہا ہے اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کہ جوبلی مارکیٹ میں اب تک 164 دکانیں مسمار کی جاچکی ہیں جبکہ بقیہ دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے یہ دکانیں نالے پر تعمیر کی گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ہٹانا پڑ رہا ہے، جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے وفد کے ارکان نے کہا کہ یہ دکانیں ہمارے روزگار کا واحد ذریعہ ہیں اور ہر دکان سے کم از کم پانچ افراد کا روزگار وابستہ تھا اور پانچ خاندانوں کی کفالت انہی دکانوں کے ذریعے ہو رہی تھی جنہیں ان دکانوں کے ختم کئے جانے سے مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے جلد از جلد انہیں اپنے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لئے جگہ دی جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے ایم سی کی قدیم مارکیٹس میں شامل ہے جہاں طویل عرصے سے کاروبار جاری تھا اور یہ کلاتھ مارکیٹ خرید و فروخت کا اہم مرکز بن چکی تھی تاہم شہر کے وسیع تر مفاد میں یہ ضروری تھا کہ یہاں نالے پر بنی ہوئی دکانوں کو ہٹایا جائے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں لہٰذا نالے کو کلیئر کرنے کا کام جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کے کرایہ دار متاثرہ دکانداروں کی بحالی کا عمل بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گاکیونکہ ہماری خواہش ہے کہ ان لوگوں کا روزگار بھی کسی نہ کسی صورت چلتا رہے تاکہ انہیں مالی مشکلات سے چھٹکارا مل سکے، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی میں اس امر کو سامنے رکھا جائے گا کہ انہیں کاروبار کے لئے ایسی جگہ دی جائے جہاں وہ اطمینان کے ساتھ مستقل اپنا کاروبار کرسکیں جیسا کہ اس سے پہلے شہر میں ہٹائی گئیں دیگر کے ایم سی مارکیٹس کے دکانداروں کو متبادل فراہم کیا گیا ہے، انہوں نے وفد کے ارکان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔

  • مقبوضہ کشمیر گوانتاناموبے جیل بن گیا ہے، سراج الحق

    مقبوضہ کشمیر گوانتاناموبے جیل بن گیا ہے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بلتستان کو فتح کیا، کوئی بھی حکومت جو فتح نہیں کرسکی وہ مقبوضہ کشمیر ہے، ساتھ سفیر کے سامنے کشمیر کا مسئلہ رکھا تو ان میں سے ایک سفیر نے کہا کہ جب پاکستان سلامتی کونسل مسقل رکن نہیں تھا کسی نے بھی کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھایا، میں 22 کروڑ عوام کی حیثیت سے کشمیر کی نمائندگی اس مجلس میں کررہا ہوں، گزشتہ 3 برس سے پی ٹی آئی کی اس حکومت کا جو رویہ ہے وہ غیر سنجیدہ ہے، پارلیمنٹ میں 34 سے زیادہ چئیرمین موجود ہیں، اس میں کشمیر کمیٹی کا کوئی چئیرمین نہیں تھا، پلوامہ واقع کے بعد پوچھا گیا کہ کشمیر کمیٹی کا چئیرمین کون ہے، انہوں نے راتوں رات فخرامام کو کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا ، اس کو جلد از جلد ہٹا دیا گیا، اس کے بعد جس شخص کو کشمیر کمیٹی کا چئیرین بنایا گیا ہے اس کو کشمیر کے کل رقبے کا بھی نہیں پتہ ہے، امریکہ نے گوانتاناموبے جیل میں چند سو قیدی رکھے تھے، آج وہ جیل خالی ہے، آج پورا کشمیر جس میں 80 لاکھ آبادی ہے، مقبوضہ کشمیر گوانتاناموبے جیل بن چکا ہے، 2019 سے لیکر آج تک 119 ہمارے کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے ہیں.

  • محرم الحرام استعمار کے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتا ہے ،متحدہ علماء محاذ

    محرم الحرام استعمار کے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتا ہے ،متحدہ علماء محاذ

    متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں حکومتی ایس اوپیز کی پابندی کرتے ہوئے خطیب پاکستان مولانا انتظارالحق تھانوی کی زیر صدارت منعقدہ تقدس و استقبال محرم الحرام سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں اور نازک صورتحال کا شکار ہے۔
    ان حالات میں پاکستان کسی طور بھی فرقہ واریت ،مذہبی منافرت اور دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام و ملک دشمن امریکہ ، اسرائیل، بھارت و استعماری قوتیں ایک مرتبہ پھرپاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازشیں کررہے ہیں جس کے خلاف شیعہ سنی علماء و عوام کو اپنا مثبت و تعمیری اوراصلاحی کردار اداکرنا ہوگا۔
    علماء نے کہا کہ محرم الحرام استعمارکے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتاہے ۔

    اسلامی ہجری سال کا پہلا عشرہ فاروقؓ و حسینؓکی غم ناک شہادت سے شروع ہوتاہے، محرم میں امن و یکجہتی کی فضاء برقراررکھی جائے،حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے، علماء و ذاکرین ایک دوسرے کے مقدسات و جذبات کا احترام اور متنازعہ تقاریر سے اجتناب کریں۔ علماء نے ملک خصوصاً کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام پر زور دیاہے کہ وہ کورونا جیسی مہلک و موذی بیماری سے بچائو کیلئے مکمل ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
    حکومت جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف ترجیحی بنیادوں پر صحت و صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔علماء نے کہا کہ اصحاب رسولؐ و اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اہل بیت اطہارؓ و اصحاب رسولؐ اور دیگر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا کسی مسلک سے تعلق نہیںوہ ملک دشمن اور استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔
    پاکستان میں الحمدللہ شیعہ سنی ملکی امن و استحکام ،فرقہ واریت کے خاتمے اور حب اہل بیت و اصحاب رسولؐ کیلئے متحد و بیدار ہیں .

  • پورے اگست کو آزادی کا مہینہ سمجھ کر منایا جائے، خالد مقبول

    پورے اگست کو آزادی کا مہینہ سمجھ کر منایا جائے، خالد مقبول

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس مسائل کا شکا ہمارا ملک ہے، 14 اگست کو یوم آزادی منانے کی بجائے پورے اگست کے پہینے کو یوم آزادی کے طور پر منانے کی ضرورت ہے، اگست میں ہجرتوں‌ کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا، آزادی کے حصول کا آغاز ہوچکا تھا، ہم یکم اگست سے آٹھ اگست تک یوم آزادی منا رہے ہیں، پرچم بلند کر کے دنیا کو پاکستانی کا ادراک کرایا جا سکے ، تاکہ پاکستان کے خواب کی تعبیر دنیا کو دیکھائی جاسکے، ایسا پاکستان جہاں رواداری کے ساتھ سب کو رہنے کا حق حاصل ہو، عام پاکستانیوں کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچائی جائے، ایسا پاکستان جہاں ہر کسی اپنی مذہبی رسومات کو ادا کرنے کھلی اجازت ہوگی، پاکستان کی نمائندگی عام پاکستانی نمائندہ کررہا ہو، آج بھی پاکستان میں حقیقی جمہورہت کی بجائے جاگیردرانہ حکومت ہے.

  • ی آئی اے کا انوکھا فیصلہ مسافروں کو پانی کی بوتلوں کی فراہمی روک دی گئی

    ی آئی اے کا انوکھا فیصلہ مسافروں کو پانی کی بوتلوں کی فراہمی روک دی گئی

    پی آئی اے نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کو دوران پرواز منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی۔

    پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کیلئے سیٹس پر منرل واٹر کی بوتلیں رکھنے کی ہدایات تھیں، لیکن اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا۔منیجر فلائٹ سروسز نے نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹ میں جہاں سہولت دستیاب نہ ہو وہاں عملہ پانی فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے۔