Baaghi TV

Author: +9251

  • گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کئیے جانے والے وزرا کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

    گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کئیے جانے والے وزرا کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

    گورنر ہاوس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے وزراکی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزراسے حلف لیا۔ حلف لینے والے وزرامیں اراکین صوبائی اسمبلی گیان چند اسرانی عرف گیانو مل، محمد ساجد جوکھیو، سید ضیاعباس شاہ اور جام خان شورو شامل تھے۔
    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حلف کی پاسداری مذہبی اور قومی فریضہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ سندھ کابینہ کے اراکین آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور گڈ گورنینس کے لئیے خلوص نیت کے ساتھ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ گورنر سندھ نے کابینہ میں شامل نئے وزراکو مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

  • فیصل آباد:مسجد جاتے ہوئے 14سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا

    فیصل آباد:مسجد جاتے ہوئے 14سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا

    فیصل آباد:مسجد جاتے ہوئے طالب علم لاپتہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے اورایک تازہ واقعہ میں ایک طالب علم مسجد جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگیا ہے

    ذرائع کے مطابق محمد سعد نامی بچہ جس کی عمر14 سال بتائی جاتی ہے اور وہ الفیاض کالونی ستیانہ روڈ فیصل آباد کا رہائشی ہے اپنے گھرسے مسجد کی طرف نماز پڑھنے کے لیے گیا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ابھی تک واپس نہیں آیا

     

    فیصل آباد سے ذرائع کے مطابق بچہ محلے کی مسجد میں شام 5 بجے نماز پڑھنے کی غرض سے گھر سے نکلا تھا لیکن ابھی تک اس کی کوئی اطلاع نہیں‌ہے

    ادھریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بچے کے والدین اوردیگررشتہ غم کی وجہ سے نڈھال ہیں اوران کی طرف سے درخواست بھی کی گئی ہےکہ بچہ کسی کو ملے یا بچے کویہ خبر ملے تو گھروالوں سے رابطہ کرے

    03356609489 اور03366660595 پراطلاع دیں‌

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، علی رضا نقوی عرف علی رضا گرفتار

    سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، علی رضا نقوی عرف علی رضا گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی کر کے کالعدم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کراچی نے سروس روڈ اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے علی رضا نقوی عرف علی رضا ولد محمد ثقلین نقوی کو گرفتار کر لیا ملزم واردات کی غرض سے جارہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کر کے ملزم سے ایک TT پستول 30 بور 6 گولیاں لوڈ میگزین برآمد کرلیا ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف تنظیم کے افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہی کراچی میں ملزم کی وارداتیں تیموریہ تھانہ کی حدود میں طاہر ملا اور کار پر فائرنگ کر کے دو افراد قتل کیا گیا شریف آباد کے علاقے میں میڈیکل اسٹور پر دو اور فوٹو اسٹیٹ کی دوکان پر ایک افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
    خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں مسجد باب السلام میں نمازیوں پر فائرنگ کر کے 7 نمازیوں کو شہید کیا ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلاگیا تھا اب دوبارہ دہشتگردی کیلئے لڑکوں کو منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا کے گرفتار کر لیا گیا ملزم شام میں لڑنے والی تنظیم زینبیون کے لڑکوں سے بھی رابطہ میں ہیں ۔

  • کراچی ڈیفنس فیز VII میں ہم جنس پرستوں کا پرچم،قوم کےلیے لمحہ فکریہ

    کراچی ڈیفنس فیز VII میں ہم جنس پرستوں کا پرچم،قوم کےلیے لمحہ فکریہ

    کراچی:کراچی ڈیفنس فیز VII میں ہم جنس پرستوں کا پرچم،قوم کےلیے لمحہ فکریہ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں‌ڈیفنس کے علاقہ فیز سیون میں ہم جنس پرستوں کا پرچم لہرا رہا ہے جس کی خبرجیسے جیسے منظرعام پروائرل ہورہی ہے ایک پریشانی بڑھ رہی ہے

     

     

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھا یا جارہا ہےکہ کراچی ڈیفینس سیون فیز میں ایک پرچم ہم دیکھا جارہا ہے یہ پرچم عام دیکھا جارہا ہے

    اس پرچم کودیکھنے والے حکومت اوراہل ذی شعورسے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لیں اورپاکستان میں اس گندے کام کوہرصورت روکنا ہوگا

    اس حوالے سے یہ بھی خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اگرایسے عناصر کی سرکوبی نہ کی گئی تویہ معاشرہ تباہ وبرباد ہوجائے گا

  • پی آئی اے کے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں:ایسا کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں:ترجمان

    پی آئی اے کے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں:ایسا کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں:ترجمان

    کراچی :پی آئی اے کے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں:ایسا کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں:اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بعض سوشل میڈیا پیجز کی خبر کہ پی آئی اے نے جہاز پر منرل واٹر کی فراہمی بند کردی ہے کی سختی سے تردید کی ہے۔

    پی آئی اے کی طرف سے جاری نوٹس، جس میں منرل واٹر کی جہاز پر فراہمی کیلئے انگریزی کا لفظ ‘اپ لفٹ’ کا استعمال کا مطلب ‘فراہمی ختم کرنا’ اخذ کیا گیا جو کہ غلط مفہوم ہے۔ جہاز پر پانی کی فراہمی جاری ہے اور وہ تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہوں گی

     

     

    یاد رہے کہ آج جیونیوز کی طرف سے ایک خبرشیئرکی گئی تھی جس سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی

    اس خبرمیں معروف نیوزچینل نے کہاتھا کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کے لیے ہاف لیٹر منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روکنے کے احکامات جاری کردیے۔

    پی آئی اے کی مینیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق قومی ائیرلائن کی اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کواب منرل واٹر کی ہاف لیٹربوتلیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پانی طلب کرنے پر عملہ مسافروں کوگلاس میں پانی فراہم کرے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروازکا عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعےفراہم کرے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جوخبربیان کی گئی ہے یہ غلط ہے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی

  • قومی اسمبلی کی بارہ نشستیں کم ہونے کا امکان:کون ہوگا متاثراہم خبرآگئی

    قومی اسمبلی کی بارہ نشستیں کم ہونے کا امکان:کون ہوگا متاثراہم خبرآگئی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی بارہ نشستیں کم ہونے کا امکان:کون ہوگا متاثراہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کی اشاعت حلقہ بندیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

    اس بات کا عندیہ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں دیا گیا، اجلاس میں مردم شماری کےاعداد وشمارکی حتمی اشاعت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ چوبیسویں اور پچیسویں آئینی ترامیم اورحلقہ بندی پرممکنہ اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کے نتائج کی اشاعت پرحلقہ بندیوں پراثرات ہوسکتےہیں،عبوری اورحتمی اعدا دو شمارمیں فرق ہوا تو نشستوں میں ردوبدل ہوگا۔

    اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قبائلی علاقہ جات کےا نضمام سےقومی اسمبلی کی بارہ نشستوں ختم ہوں گی، اسی بنا پر خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی حلقہ جات کی حلقہ بندی دوبارہ ہوگی، جس کے باعث تمام قومی اسمبلی کےحلقہ جات کےنام ونمبر تبدیل ہوجائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کےپی اسمبلی کیلئےسولہ عام نشستوں کے اضافےسے نئی حلقہ بندی ہوگی۔

    اجلاس میں موجود سیکرٹری قانون وانصاف نے بتایا کہ مردم شماری حتمی نتائج کی اشاعت کابینہ کے ایجنڈے میں آچکی ہے،کابینہ میں گفتگوہ وئی نشستوں کی تعداد میں ردوبدل ہوسکتی ہےیا نہیں؟َکابینہ کےفیصلےکےبعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

    اس موقع پر سیکرٹری پارلیمانی امور نے شرکا کو بتایا کہ کابینہ کو الیکشن کمیشن کےحلقہ بندی پر فیصلہ کرنےکا اختیارہے، اجلاس میں مردم شماری نتائج الیکشن کمشین کو کوفراہم کرنےکیلئے31دسمبر دو ہزار بائیس کی تاریخ تجویز کی گئی۔

  • لائنل میسی اور بارسلونا کے درمیان محبتیں‌21 سال بعد انجام کوپہنچ گئیں

    لائنل میسی اور بارسلونا کے درمیان محبتیں‌21 سال بعد انجام کوپہنچ گئیں

    بارسلونا :لائنل میسی اور بارسلونا کے درمیان محبتیں‌21 سال بعد انجام کوپہنچ گئیں ،اطلاعات کے مطابق فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لائنل میسی کلب سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا اور یہی خیال کیا جارہا تھا کہ اسٹار فٹالر کلب سے مزید معاہدہ کرلیں گے۔ لیکن لائنل میسی اور کلب کے درمیان معاہدہ دوبارہ طے نہیں پاسکا ہے۔

    بارسلونا کلب کو خیر باد کہنے کے بعد فٹبال شائقین کو انتظار ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کون سے کلب سے کھیلتا نظر آئے گا۔

    بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں تاہم ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے اسٹرکچر کے آڑے آگئے۔کلب نے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

  • بھارت نواز شریف کی مدد کے لیے میدان میں آگیا؟ :پناہ کی پیش کش کیے جانے کا قوی امکان

    بھارت نواز شریف کی مدد کے لیے میدان میں آگیا؟ :پناہ کی پیش کش کیے جانے کا قوی امکان

    لندن :بھارت نواز شریف کی مدد کے لیے میدان میں آگیا؟ :پناہ کی پیش کش کیے جانے کا قوی امکان ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی طرف سے نوازشریف کی پناہ کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے نواز شریف کو پناہ کی پیش کش کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ۔

    ن لیگ کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ توسیع درخواست مسترد ہونے کے بعد ملک کے معروف اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پاس اس وقت پاکستانی پاسپورٹ موجود نہیں، اس لیے ان کا برطانیہ سے کسی دوسرے ملک جانا آسان نہیں۔

    لیکن اگر کوئی ملک خصوصی اجازت دے تو پھر نواز شریف بنا پاسپورٹ کے بھی اس ملک کا سفر کر سکتے ہیں،اوروہ ملک بھارت بھی ہوسکتا ہے

    اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ قائد ن لیگ جب بھی حکومت میں آئے انہوں نے غیر ملکی حکمرانوں سے ذاتی تعلقات قائم کیے، اس لیے سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک سے انہیں ریلیف مل سکتا ہے۔

    اعتزاز احسن کے مطابق ہو سکتا ہے کہ بھارت بھی نواز شریف کو پناہ دینے کی پیش کش کر دے۔ سینئر قانون دان کے مطابق بھارت موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر اپنی چال چلے گا، میاں صاحب ان حالات میں شاید بھارت کی کسی پیش کش کو قبول نہیں کریں گے۔

  • نوازشریف پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے،اسی لیے اپیل کردی:مریم اورنگزیب

    نوازشریف پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے،اسی لیے اپیل کردی:مریم اورنگزیب

    لاہور:نوازشریف پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے،اسی لیے اپیل کردی:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا محمد نوازشریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان واپس نہیں آناچاہتے اسی لیے اپیل کردی ہے

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ قائد محمد نوازشریف کے ویزے میںمزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ محمد نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں

    مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ قائد محمد نوازشریف کے وکلاءنے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا اپیل پر فیصلہ ہونے تک قائد محمد نوازشریف برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں

  • نواز شریف پاکستان نہیں آئیں‌ گے وہ سعودی عرب جاسکتےہیں : اعتزازاحسن

    نواز شریف پاکستان نہیں آئیں‌ گے وہ سعودی عرب جاسکتےہیں : اعتزازاحسن

    لندن :نواز شریف پاکستان نہیں آئیں‌ گے وہ سعودی عرب جاسکتےہیں : ان قانونی نقات پرگفتگو کرتے ہوئے سنیئر وکیل چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے سعودی عرب منتقل ہونے کا امکان ہے

    اسی حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نےبتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پاس اس وقت پاکستانی پاسپورٹ موجود نہیں، اس لیے ان کا برطانیہ سے کسی دوسرے ملک جانا آسان نہیں۔

    لیکن اگر کوئی ملک خصوصی اجازت دے تو پھر نواز شریف بنا پاسپورٹ کے بھی اس ملک کا سفر کر سکتے ہیں، قائد ن لیگ جب بھی حکومت میں آئے انہوں نے غیر ملکی حکمرانوں سے ذاتی تعلقات قائم کیے، اس لیے سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک سے انہیں ریلیف مل سکتا ہے۔

    اعتزاز احسن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود، فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا حق استعمال کرنے کی صورت میں سابق وزیراعظم کو مزید کئی ماہ برطانیہ میں قیام کی اجازت مل جائے گی۔