Baaghi TV

Author: +9251

  • طوفان کے باعث چھوٹے جہاز بند کرنے کا فیصلہ. وفاقی وزیر برائے موسمیاتی

    طوفان کے باعث چھوٹے جہاز بند کرنے کا فیصلہ. وفاقی وزیر برائے موسمیاتی

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث آج چھوٹے جہازبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ طوفان کے قریب پہنچتے ہی کمرشل فلائٹس کو بھی روک دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ کل دن 11 بجے سمندری طوفان کیٹی بندر سے ٹکرائے گا لہٰذا لوگوں سے اپیل ہے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، پیٹرولنگ ریلیف اور ریسکیو کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں اور 66 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے درخواست کی ہے کہ لوگ ساحلی علاقوں کی طرف طوفان کو دیکھنے کیلئے جا رہے ہیں لہذا مہربانی فرما کر یہ ڈیزاسٹر ٹورازم بند کریں کیونکہ اس میں کافی نقصان کا اندیشہ ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ مہربانی فرما کر عوام ٹک ٹاک بنانے کے لیے ساحلی علاقوں میں مت جائیں، بار بار شکایات موصول ہو رہی ہے، عوام کو بار بار روک رہے ہیں۔

    تاہم شیری رحمان کا کہنا تھا کہ طوفان کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج چھوٹے جہازبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور طوفان کے قریب پہنچتے ہی کمرشل فلائٹس کوبھی روک دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا تھاکہ ایسا فیزبھی آسکتا ہے کہ جہاں منتقل کیا گیا وہاں سے کہیں اور بھی منتقل کیا جا سکتا ہے، بتایا گیا کہ 300 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی
    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کچھ علاقے ریلیف کیمپس کیلئے مناسب نہ ہوں، کیٹی بندر میں 10 ریلیف کیمپس ہیں، انتظامات کیے گئے ہیں ،کشتیوں کا بھی بندوبست کیا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپر جوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا کراچی سے فاصلہ 340 کلومیٹر سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا ہے جبکہ کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 275 کلومیٹر سے بڑھ کر 290 کلو میٹر ہوا ہے تاہم کیٹی بندر ساحل سے طوفان کے ٹکرانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بپرجوئے کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا لیکن طوفان کا اثر نظر آئے گا۔

  • لبنانی پارلیمنٹ 12ویں مرتبہ صدر کے انتخاب میں ناکام

    لبنانی پارلیمنٹ 12ویں مرتبہ صدر کے انتخاب میں ناکام

    آج لبنانی قانون ساز سابق صدر مائیکل عون کے مُتبادل صدر کا انتخاب کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس کےعہدے کی مدت گزشتہ اکتوبرمیں ختم ہوگئی تھی۔ تاہم لبنان کی پارلیمنٹ 12ویں مرتبہ اپنے ملک کیلئے صدر کے انتخاب میں ناکام ہوگئی ہے جو دراصل کئی مہینوں سے سیاسی عدم استحکام کا شکار چلا آرہا ہے.

    تاہم واضح رہے کہ اصل مقابلہ سابق وزیر خزانہ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر عہدیدار جہاد ازور اور مارڈا پارٹی کے رہنما سلیمان فرنگیہ کے درمیان تھا، جن کے خاندان کی لبنانی سیاست میں ایک طویل تاریخ ہے۔ جبکہ اس حوالے سے بیروت سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کی زینہ خدر نے بتایا کہ حزب اللہ اتحاد نے اجلاس سے اسی طرح واک آؤٹ کیا جیسا کہ ان کی جانب سے گزشتہ11 ووٹوں کے دوران کیا تھا۔

    لبنانی پارلیمنٹ کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے مُمکنہ زیادہ سے زیادہ 128 قانون سازوں میں سے 86 یا دو تہائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاد ازور، جنہیں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی حمایت حاصل ہے، پہلے راؤنڈ کے دوران سلیمان فرنگیہ کے 51 کے مقابلے میں 59 ووٹوں کے ساتھ اپنے حریف سے زیادہ برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ 18 قانون سازوں نے خالی بیلٹ ڈالے یا احتجاجی ووٹ ڈالے یا اقلیتی امیدواروں کو ووٹ دیا۔ جس کے بعد حزب اللہ کی قیادت میں بلاک ابتدائی راؤنڈ کے بعد دستبردار ہوگیا جس سےکورم ٹوٹ گیا اور ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کو روکا گیا، جہاں امیدواروں کو صدارت حاصل کرنے کے لیے صرف 65 ووٹوں کی اکثریت درکارتھی۔

    خیال رہے کہ ملک کے سیاسی بلاکس کے درمیان ایک غیر تحریری معاہدہ ہے جس پر پہلی بار1943 میں عقیدے کی بنیاد پر نمائندگی اور اقتدار کی تقسیم طے کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔ معاہدے کے مطابق صدر اور فوج کے کمانڈر کا میرونائٹ عیسائی ہونا ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم کا سُنی مسلمان اور پارلیمنٹ کا اسپیکر شیعہ مسلمان ہونا چاہیے۔ جبکہ پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور نائب وزیراعظم کے عہدے یونانی آرتھوڈوکس عیسائیوں کے پاس ہیں اور مسلح افواج کے سربراہ ہمیشہ ڈروز (مغربی ایشیا کا ایک عربی بولنے والا گروہ ہے) ہوتے ہیں۔
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی

    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    پارلیمنٹ کے شیعہ اراکین نے بڑے پیمانے پر سلمان فرنگیہ کی حمایت کی ہے،جو حزب اللہ کے پسندیدہ امیدوار ہیں جبکہ جہاد ازور کو ڈروز قانون سازوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ منتخب ہونے کے بعد نومنتخب صدر کو 2019 میں شروع ہونے والے ایک بڑے معاشی بحران سے نمٹنا پڑے گا، اس کے ساتھ ہی ایک سیاسی نظام جو طویل عرصے سے بدعنوانی اور بدانتظامی کا شکار ہے اس کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

  • روپے کے مقابلہ میں ڈالر  میں کمی

    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.28 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی کے بعد 295 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز کے دوران فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی کے بعد 1948 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نسی قدر دو لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

    تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں چار ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قدر ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ مزید یہ بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر برقرار رہی۔

  • پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے ثانیہ کامران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسطی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے ثانیہ کامران کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ کہ نظریاتی لوگوں کو پارٹی میں شامل کرکے اپنی کھوئی ہوئی حیثیت بحال کرنا چاہتے ہی.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صرف ان سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کر رہی ہے جن کا پیپلزپارٹی کے نظریات سے تعلق ہے یا پھر ان کا نظریہ ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے تاکہ ہم سب ایک آڈیولیجی کے تحت چلیں اور سب مل جل کر کریں تاکہ ملک کی بہتری ہو. تاہم اس موقع پر ثانیہ کامران نے کہا کہ ریڈ لائن صرف ہمارا ملک پاکستان ہے ناکہ کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہوسکتی ہے جبکہ اچھے برے وقت سیاسی جماعتوں پر آتے رہتے ہیں اور اگر غلطی ہوجائے تو معافی مانگ لینے سے کوئی سیاست سے مائنس نہیں ہوجاتا ہے۔

    علاوہ ازیں حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خواتین کی عزت کرنا جانتی ہیں اور ثانیہ کامران کی عزت اور مقام کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دنوں وسطی اور جنوبی پنجاب کی 14 سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ جس میں فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء، زاہد غوری اور سہیل الیاس جبکہ سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    علاوہ ازیں بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو، لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں علی پیرزادہ اور محمد نوازش علی خان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اور پھر ان ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری، حسن مرتضی، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

  • قائد اعظم یونیورسٹی میں ثقافتی تہوار، وائرل ویڈیو پر بحث

    قائد اعظم یونیورسٹی میں ثقافتی تہوار، وائرل ویڈیو پر بحث

    سابق اے آئی جی آپریشن فرحت عباس کاظمی نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”اولاً تو یہ مذھبی نھیں بلکہ ثقافتی تہوار ہے ، جیسے بسنت اور اگر مذھبی بھی ہو تو ہر ایک کو اپنے مذھبی تہوار منانے کا پورا پورا حق ہے۔ اسلام کو دیگر مذاھب کے تہواروں سے کوئی خطرہ نھیں ہے۔ ہمیں ذھنی کشادگی اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔”


    فرحت عباس کاظمی نے یہ ردعمل کامران احسن نامی متحرک ٹوئیٹر صارف کی ایک ٹوئیٹ کے ردعمل میں دیا جس میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تھا کہ "یہ افسوسناک ترین خبر پتہ چلی کہ پاکستان میں ہندوؤں کے ہولی تہوار کا سب سے بڑا جشن قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منایا گیا. اسلام کے نام پر حاصل کئے ملک میں ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ انڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اور ہم ان کے مذہبی تہوار منا رہے ہیں؟”

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ "دل یہ سب دیکھ کر خون کے آنسو رورہا ہے. پہلے نیازی مذہب میں خرافات متعارف کروانے کے لئے کیا کم تھا کہ اب اس طرح کے منظر بھی دیکھنے کو ملنے لگے ہیں، بس ہنومان جی کا جلوس نکالنے کی کسر رہ گئی ہے. وزیراعظم اس واقعے کا سخت نوٹس لیں. ہم نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں. روکیئے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے.”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    اس کے علاوہ ایک اور صارف نے انہیں لکھا کہ "اپنے غلاظت بھرے سوچ کو اسلام کا نام مت دو کیونکہ اسلام غیر مسلموں کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کا محافظ ہے جبکہ اسلام کے معانی بھی یہی ہیں. ان کہنا تھا کہ سورت الکافرون پڑھو اور تشریح سمجھو، حضور نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہر روز وتر کی دوسری رکعت اس سورت کا تلاوت فرماتے تھے ” لکم دینکم الی دین”

  • کیارا ایڈوانی کے بالی وڈ میں 9 سال مکمل ، اداکارہ کا اظہار تشکر

    کیارا ایڈوانی کے بالی وڈ میں 9 سال مکمل ، اداکارہ کا اظہار تشکر

    کیارا ایڈوانی نے بالی وڈ میں اپنے 9 سال مکمل کر لئے ہیں اور اس پر وہ نہایت خوش ہیں ، اس خوشی کا اظہار انہوں نے ایک نوٹ کے زریعے کیا جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا. کیارا ایڈوانی نے بالی وڈ‌میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں فلم فگلی سے کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. ان 9 برسوں میں‌ہر قدم پر کامیابی نے ان کا استقبال کیا. انہوں نے نو سال مکمل ہونے پر نوٹ کچھ یوں لکھا. انہوں نے لکھا کہ میں اپنے پرستارں کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا اور آج تک میرے

    ساتھ ہیں، ان 9 برسوں میں میں نےاپنے کیرئیر میں بہت زیادہ اتار چڑھائو دیکھے اور میرے مداح میرے ساتھ رہے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے مداح یونہی میرے ساتھ رہیں. کیارا ایڈوانی کے اس نوٹ پر تمنا بھاٹیا اور شردھا کپور نے لکھا کہ آپ اسی طرح سے کامیابیاں سمیٹی رہیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں. یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی نے اپنے دیرینہ دوست سدرھاتھ ملہوترا کے ساتھ رواں برس شادی کی دونوں اپنے اپنے کامیاب کیرئیر کے ساتھ ایک خوبصورت شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں.

  • کیا شاہ رخ خان اور سونو سود ایک ساتھ  دوبارہ کسی کام کریں گے؟‌

    کیا شاہ رخ خان اور سونو سود ایک ساتھ دوبارہ کسی کام کریں گے؟‌

    سونو سود بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بہترین فلمیں‌ہیں ، انہوں نے سلمان خان کے ساتھ بھی کام کیا. اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے سونو شائقین کے پسندیدہ بن چکے ہیں.ان کے بارےمیں یہ بھی مشہور ہےکہ انہوں نے کورونا کے دنوں میں بہت سارے لوگوں کی مدد کی. اداکار نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دئیے.ایک مداح نے ان سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں پوچھا۔ اور یہ بھی پوچھا کہ ایس آر کے کے ساتھ کام کرنے کا آپ کا تجربہ کیسا رہا؟

    کیا ہم دوبارہ ایک ساتھ فلم کی توقع کر سکتے ہیں؟ جواب میں سونو نےکہا کہ شاہ رخ خان بہترین اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے اگر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دوبارہ ملا اور سکرپٹ اچھا ہوا تو یقینا ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں گے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سونو سود نے ایک ساتھ فرح خان کی فلم ہیپی نیو ائیر میں‌کام کیا تھا. ان کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا. شائقین ان کو ایک ساتھ دوبارہ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.

  • حنا کے سکرین ٹیسٹ کے لئےانڈیا گئی تو بہت پریشر تھا زیبا بختیار

    حنا کے سکرین ٹیسٹ کے لئےانڈیا گئی تو بہت پریشر تھا زیبا بختیار

    سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم حنا کے لئے ہیروئین اسی کی دہائی سے تلاش کی جا رہی تھی، میں نے ڈرامہ کیا انار کلی تو وہ ڈرامہ کہیں سعید جعفری نے دیکھا انہوں نے راج کپور کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ لڑکی کو بلوائو، حسینہ معین ان کی فلم کے ڈائیلاگز لکھ رہی تھیں، انہوں نے مجھے لندن کال کی کہ انڈیا آجائو سکرین ٹیسٹ کے لئے ، میں پاکستان واپس پہنچی ماں‌کو منایا اور انڈیا چلی گئی ، وہاں سکرین ٹسیٹ دیا تو

    میں سلیکٹ ہوگئی، یوں مجھے حنا مل گئی. انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بہت پریشر ہوتا تھا کہ میں انڈیا میں‌جا کر کام کررہی ہوں، مجھے اس زمانے میں برا بھلا کہا جا رہا تھا، انڈیا میں اتنا پریشر نہیں تھا. پریشر کا یہ عالم تھا کہ ایک ایک ڈائیلاگ بولنے سے پہلے ایک رات میں پورا سوچتی کہ کہیں کسی ڈائیلاگ میں ایسی بات نہ کہہ دوں کہ میرے خلاف پاکستان میں کوئی محاذ کھل جائے، انہوں نے کہا کہ فلم حنا کرنا ایک یادگار تجربہ ہے اور راجکپور کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا. فلم حنا کی بہت خوبصورت یادیں ہیں‌جو میرے دل میں آج تک بسی ہوئی ہیں.

  • سہیل احمد نے آج کے والدین پر سوال اٹھا دیا

    سہیل احمد نے آج کے والدین پر سوال اٹھا دیا

    سینئر اداکار سہیل احمد جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے اپنا نام اور مقام بنایا ، نوجوان نسل ان کی باتوں سے بہت زیادہ محظوظ ہوتی ہے، اداکار سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی، اس میں‌ انہوں نے لکھا کہ آج کل تو والدین سے ان کا بچہ اگر کسی چیز کے لئے ضد کرتا ہے تو والدین فورا اس کو وہ چیز لے دیتے ہیں ، ہمارا بھی ایک دور تھا کہ جب بچے نے اگر کوئی چیز لینی ہوتی تھی تو پانچ روپے کے لئے بھی گھنٹہ گھنٹہ زمین پر لیٹ کر ڈانس کرتا تھا. سہیل احمد نے اس پوسٹ کے زریعے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ

    وقت بدل گیا اس کے تقاضے بھی بدل گئے ہیں اور والدین کی ترجیحات بھی بدل گئی ہیں، وہ کسی معاملے میں‌کھپنے کی بجائے اس کا آسان حل نکالتے ہیں. سہیل احمد کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور ان کی بات سے زیادہ تر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے بچوں کو ضد کرنے کی والدین نوبت ہی نہیں آنے دیتے. یاد رہے کہ سہیل احمد وہ فنکار ہیں جو بڑوں اور بچوں میں یکساں مقبول ہیں.

  • اپنی بیٹی کےلئے ہمیں اپنا تعلق طلاق کے باوجود اچھا رکھنا ہو گا سائرہ شہروز

    اپنی بیٹی کےلئے ہمیں اپنا تعلق طلاق کے باوجود اچھا رکھنا ہو گا سائرہ شہروز

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری دونوں نے محبت کی شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی ہے نورے،دونوں کی کچھ عرصہ کے بعد طلاق ہو گئی تھی ، طلاق کی وجوہات دونوں نے کبھی بیان نہیں‌کیں، شہروز نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کر لی تھی، سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے اپنی سوتیلی ماں صدف کنول کے پاس بھی رہتی ہیں. سائرہ اور شہروز اس وقت خبروں میں‌زیادہ آئے جب انہوں نے طلاق کے کئی سال کے بعد ایک ساتھ فلم سائن ، عید الاضحی پر ان کی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے، بے بی لیشز، دونوں اس سلسلے میں‌ایک ساتھ پرموشنز میں مصروف

    ہیں، ایک انٹرویو میں ان دونوں سے ایک سوال ہوا کہ آپ دونوں میں‌طلاق ہو چکی ہے تو ایسے میں ایک ساتھ فلم کو پرموٹ کرنا مشکل نہیں؟ تو شہروز نے جواب دیا کہ بالکل بھی نہیں، تاہم سائرہ نے کہا کہ مشکل نہیں ہے، فلم کو نہ بھی پرموٹ کرنا ہو تو مجھے اور شہروز کو آپس میں‌اچھا تعلق رکھنا ہو گا، کیونکہ اس سے ہماری بیٹی اچھا محسوس کریگی. وہ ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر اور خوش دیکھ کر بہت اچھا محسوس کرتی ہے لہذا اپنی بیٹی کے لئے ہم دونوں ہمیشہ اچھا تعلق رکھیں گے.