Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے

    کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے

    *رحیم یارخان( )رحیم یارخان میں کارونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگیے، 47/p چک ترنڈہ سوائے خاں کے رہائشی (1) ارشادs/o شریف
    رشیدہ مائیs/o شریف ارشاد 5دن پہلے ایران سے آیا ہے.
    ریسکیو 1122 نے حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوارنا وائرس وارڈ میں شفٹ کرتے ہوئے،پولیس اور متعلقہ اداروں کو اطلاع کر دی

  • میرپور آزاد کشمیر میں  کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

    میرپور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

    میرپور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

    باغی ٹی وی :میرپور آزاد کشمیر نیوسٹی قرنطینہ سینٹر میں مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی لیاقت نامی شخص کو ایران کی ٹریول ہسٹری کے باعث تین دن قبل ائسولیشن میں رکھا گیا تھا-لیاقت نامی مریض کا تعلق پلندری ازادکشمیر سے ہے.
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص تیزی سے ہو رہی ہے .پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداددو لاکھ ہو گئی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی نے خود کو قرنطینہ میں‌ رکھ لیا

    شاہ محمود قریشی نے خود کو قرنطینہ میں‌ رکھ لیا

    شاہ محمود قریشی نے خود کو قرنطینہ میں‌ رکھ لیا

    باغی ٹی وی :شاہ محمود قریشی نے ماہرین کی ہدایت پر خود کو آئیسولیشن میں رکھ لیا۔ انہوں نے کہا چین سے آنے پر صدر عارف علوی اور اسد عمر کا بھی ٹیسٹ ہوا، تمام ادروں اور جماعتوں کو مل کر اس وبا سے لڑنا ہے، تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا، ماہرین نے پانچ دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے، کرونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے، چین میں ایک کرسی سے دوسری کرسی کا فاصلہ تقریباً ایک میٹر کا تھا۔ انہوں نے کہا چینی قوم نے یکجا ہو کر کرونا وائرس کا مقابلہ کیا، ہمیں چین کے تجربات سے سیکھنا ہے، ووہان میں گزشتہ روز صرف ایک کیس رپورٹ ہوا، چین نے جس طرح سے کرونا کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے انہیں 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا تھاوزیرخارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے پھیلاؤ کا الزام چین پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے

  • کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کردی ہے۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ عالمی بینک نے بھی 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کر دی ہے۔پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فنڈز این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی بی کی طرف سے پانچ کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

    کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی تو حکومت نے ورلڈ بینک سے فوری مدد کا مطالبہ کیا۔ اس وقت پاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انفراسٹرکچر، ہسپتال، ایمبولنس، ادویات، ماسک اور دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہو گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک 35 کروڑ ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک سے 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

  • کرونا سے نمٹنے کیلئے سندھ کا  3 ارب کا فنڈ قائم

    کرونا سے نمٹنے کیلئے سندھ کا 3 ارب کا فنڈ قائم

    کرونا سے نمٹنے کیلئے 3 ارب کا فنڈ قائم کر دیا، سندھ حکومت نے مزید اقدامات سے آگاہ کر دیا

    باغی ٹی وی :سندھ میں کرونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے اپنے اقدامات بارے اٹھائے گئے اقدام بارے بتایا کہ کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس کے 181 مریض ہیں، 2 صحت یاب ہوئے ہیں، 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کرونا سے نمٹنے کیلئے 3 ارب کا فنڈ قائم کر رہے ہیں۔

    پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • کرونا وائرس کی وجہ سے تمام امتحانات ملتوی

    کرونا وائرس کی وجہ سے تمام امتحانات کب تک ملتوی ، وزیر تعلیم شفقت محمود نےبتادیا

    باغی ٹی وی :وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کر دیئے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یکم جون تک پاکستان میں کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں ہونگے، کیمبرج کا بھی کوئی امتحان نہیں ہوگا، لندن یونیورسٹی یا دیگر کسی بھی قسم کا امتحان یکم جون تک نہیں ہوگا، بورڈز کے امتحانات یکم جون سے 15 جولائی کے درمیان ہوسکتے ہیں، امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں داخلوں میں بھی تاخیر کر دی گئی ہے۔
    شفقت محمود کا کہنا تھا یونیورسٹیوں کو تجویز دی تھی کہ ہاسٹلز خالی کرالئے جائیں، یونیورسٹیوں کے ہاسٹل خالی ہوگئے ہیں، ہاسٹل خالی کرنے کی شرط غیر ملکی طلبا پر لاگو نہیں ہوتی، غیر ملکی طلبا کو ہاسٹلز میں محدود کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی وی سے بات کر کے 2، 3 چینل حاصل کئے جائیں گے، ٹی وی کے ذریعے بچوں کو لیکچرز دیئے جائیں گے، ٹی وی پر لیکچرز دینے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کسی تعلیمی ادارے میں اساتذہ کو آنے کی ضرورت نہیں ہے، طلبا کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومت کی اولین ترجیح بچوں کو وائرس سے بچانا ہے، تعلیمی اداروں کی 5 اپریل تک بندش کے فیصلے پر عمل ہوا، صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے، 27 مارچ کو صوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا لوک ورثہ میں تمام کلچلر پروگرام منسوخ کر دیئے ہیں۔

    واضح‌ رہے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وجہ سے جو افراد ان اداروں سے معاشی طور پر وابستہ ہیں اور ڈیلی ویجز کے طور پر اپنا معاشی سرکل چلائے ہوئے ہیں.شدید مشکل کا شکار ہوگئے ہیں.تعلیمی اداروں میں جو افراد کینٹین وغیرہ چلاتےتھے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا رزق کماتے تھے وہ شدید متاثر ہوئے ہیں . ان میں سے بعض کی حالت تو ایسی ہے کہ ان کا چولہا بھی نہیں جل رہا اور وہ قرض لینے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں.

  • ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟

    ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟

    گجرات (طارق محمود سے) ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر نمائندہ باغی ٹی وی نے آج گجرات کے مختلف علاقوں میں جا کر 10 جنرل سٹور اور 10 میڈیکل سٹور چیک کئے اور سرجیکل ماسک کے ساتھ ہینڈ سینی ٹائزر خریدنے کی کوشش کی لیکن کہیں سے بھی مزکورہ بالا اشیاء نہ مل سکیں۔ وبائی مرض کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا عوام کو مشورہ تو دے رہی ہے دوسری جانب مارکیٹ سے یہ دونوں اشیاء غائب ہیں جس سے ڈی سی گجرات اور دوسری ضلعی انتظامیہ کی گورنس کا پول کھل گیا ہے عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں اور ان اشیاء کو مارکیٹ سے غائب کرنے والوں کے خلاف حکومتی آپریشن کب ہو گا اس کا جواب آنا باقی ہے۔

  • مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افرادگرفتار اسلحہ برآمد

    مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افرادگرفتار اسلحہ برآمد

    مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افرادگرفتار اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی :مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے اسلحہ برآمد کرلیا.گرفتارہونے والوں میں غلام ربانی ولد محمد الیاس،علی عباس ولد محمد الیاس، محمد الیاس ولد محمد عطا،قوم گجر شامل ہیں. پولیس نے ان سے اسلحہ کی صورت کلاشنکوف ، رائفل 222بور پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ہے .

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلےعالم دین مولانا ناصر مدنی نے تھانہ مزنگ میں تشدد کرنے والوں کے خلاف رپورٹ جاری کرائی تھی . انہوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نامعلوم افراد انہیں مزنگ سے اغواء کر کے کھاریاں لے گئے اور ان سے بھتہ مانگا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مولانا ناصر مدنی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مزید بتایا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

    عالم دین مولانا ناصر مدنی نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نےہوم سیکرٹری کو بھی درخواست دی تھی لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، طبی ملاحظے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اب تازہ ترین صورت حال کے مطابق پولیس نے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے ہیں.

  • کوئٹہ شیخ زاید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کا انتقال

    شیخ زاید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زاید ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
    ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ ہسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔

  • کورونا وائرس امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گیا، ہلاکتیں 100 سے تجاوزکرگئیں

    کورونا وائرس امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گیا، ہلاکتیں 100 سے تجاوزکرگئیں

    واشنگٹن :کورونا وائرس امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گیا، ہلاکتیں 100 سے تجاوزکرگئیں ،اطلاعات کےمطابق امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے تمام ریاستوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 166 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 543 ہوگئی ہے جس میں سے 82 ہزار سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7988 ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس تمام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور ملک میں 104 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 6 ہزار 515 تک جاپہنچ ہے۔امریکی محکمہ صحت حکام کے مطابق عالمی وبا کے باعث 18 ریاستوں میں 100 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔