Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں کرونا وائرس سے نبٹنے کےلیے ہنگامی امداد کا اعلان کردیا

    عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں کرونا وائرس سے نبٹنے کےلیے ہنگامی امداد کا اعلان کردیا

    نیویارک :عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں کرونا وائرس سے نبٹنے کےلیے ہنگامی امداد کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق کورونا کی روک تھام: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 5 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اورساتھ یہ بھی کہا ہےکہ پاکستان میں صورت حال ابھی کنٹرول میں مزید ضرورت پڑی تواوربھی تعاون کریں گے

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے امیر ممالک اور عالمی اداروں کو غریب ممالک کا قرض معاف کر دینا چاہیے کیونکہ غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ کورونا کی روک تھام کر سکیں۔

    اب ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 5کروڑ ڈالر دے گا، ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو یہ رقم فوری طور پر ادا کرے گا۔اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان میں کرونا سے نبٹنے کےلیے عالمی بینک بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔

  • پاکستان الرٹ :کورونا وائرس کے حملے جاری ،کورونا وائرس: پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز کی تصدیق، ملک میں تعداد 272 ہو گئی

    پاکستان الرٹ :کورونا وائرس کے حملے جاری ،کورونا وائرس: پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز کی تصدیق، ملک میں تعداد 272 ہو گئی

    اسلام آباد:پاکستان الرٹ :کورونا وائرس کے حملے جاری ، سندھ میں تعداد 189 ہوگئی، اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس: پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز کی تصدیق، ملک میں تعداد 272 ہو گئی

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر میں موجود زائرین میں سے 50 فیصد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 189 ہوگئی ہے، جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان تمام افراد کو قرنطینہ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر کے علاوہ سندھ میں 38 مریض ہیں، ان میں سے 2 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو چلے گئے ہیں اور 36 مریض کو مختلف آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں کل 143 اور باقی سندھ میں 38 کیسز سامنے آئے جس سے مجموعی تعداد 189 بنتی ہے، ہر شخص کو آئسولیشن میں رکھ دیا گیا ہے اور سندھ حکومت ہر پیشرفت شیئر کرے گی۔

    پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں‌کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں‌کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں‌کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں‌کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی، ویب سائٹ سپیکٹیٹر نے حالیہ اعدادو شمار جاری کیے ہیں. کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دو لاکھ زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں.
    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی،اسپین ،فرانس اور ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ برطانیہ میں بھی حکام اس حوالے سے غور کر رہے ہیں۔ترکی اور متحدہ عرب امارات میں باجماعت نماز پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ایران اور عراق میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

    چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے ایک کورونا وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے میں جب کہ دیگر کیسز کی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں چین میں 13 نئی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد3 ہزار226 ہوگئی ہیں۔

    چین بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہیں ،جس میں سے اب تک 68 ہزار 679 مریض صحت یاب ہو گئے اور 8 ہزار 976 افراد کا چین کے اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔چین کے بعد اٹلی کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اٹلی میں اب تک 28 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 135 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد ایران میں اموات کی تعداد 988 ہوگئی ہے۔

    ترجمان ایرانی وزارت صحت کیانوش جہانپور کے مطابق ایران میں آج کورونا کے ایک ہزار 178 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 16ہزار 169ہوگئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 168 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 510 ہوچکی ہے۔

    ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ تقریباً 1500 نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق کورونا سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں.

  • کوئٹہ میں کرونا وائرس کے خلاف آرچر روڈ پر  تاجر  کا اقدام

    کوئٹہ میں لوگوں کے ہاتھ صاف پانی ہیند واش ہند سنیٹئیزر سے دہلوانے کی مہم آرچر روڈ پے تاجر نے سٹال لگا دیا عوامی خدمت کا عزم تاجر کا کہنا ہے کے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوامی آگاہی کے لئے اپنے دستیاب وسائل میں دکان کے باہر ہی انٹی بکٹیریا صابن ہند واش ہند سیٹائیزر سے ہاتھ دہلوانے کا مفت سٹال لگایا ہے کیوں کے یہ ایک وبا ہے جس سے اس وقت تقریبن پوری دنیا متاثر ہے تو ہمیں اس کا ہر حال میں مقابلہ کرنا ہے ملک اور عوام کے لئے جو کر سکھتے ہیں کرینگے اور یہ سٹال لگایا ہے اور تاجر اور عوام کے ساتھ مدد کر کے اس کے علاوہ بھی بازار میں کچھ پوائنٹس پر سٹال لگانے کا خوائش مند ہوں۔اس کے علاوہ عوام نے ہاتھ دھوے اور تاجر کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کے یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے بازار میں آئے عوام کو ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ایک آگاہی بھی ہوگی کیوں کے اس وقت اس وبا سے بچاؤ احتیاط ہی ہے۔

  • پی آئی ا ے اور حکومت پر چیف جسٹس کیوں ہوئے برہم

    پی آئی ا ے اور حکومت پر چیف جسٹس کیوں ہوئے برہم

    پی آئی ا ے اور حکومت پر چیف جسٹس کیوں ہوئے برہم

    باغی ٹی وی :چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں کرونا پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آیا، سیکیورٹی کا یہی حال رہا تو بہت سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔

    سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار حکومتی اداروں کو قرار دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کرونا وائرس پاکستان میں ایئر پورٹس اور بارڈرز کے راستے آیا، کرونا وائرس پاکستان میں پیدا نہیں ہوا،چ ملک میں کرونا وائرس آتا رہا، کسی کو فرق نہیں پڑا، قرنطینہ میں جا کر دیکھیں کتنے ابتر حالات ہیں، کیا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ؟۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے واضح کیا کہ عدالتیں کسی صورت بند نہیں کرسکتے، حکومت نے خود کچھ کیا نہیں، ہمیں کہہ دیا عدالتیں بند کر دو، ہم صرف عدالتوں میں احتیاطی تدابیر ہی کر سکتے ہیں، ہم تو عدالتی کام کے لئے یہاں موجود ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا جس میں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، رجسٹرار کو حکومتی خط چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے رکھنے کا کہا گیا۔

    خط میں چیف جسٹس کو درخواست کی گئی کہ تمام عدالتوں کو تین ہفتوں تک سول نوعیت کے مقدمات نہ سننے کی ہدایت کی جائے، ضمانت اور ریمانڈ کے کیسز میں جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن عدالتوں کے ججز جیلوں کے دورے کریں، تین ہفتوں بعد حکومت اس درخواست کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

  • پی آئی اے عملے کے بہتررویے کی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان  نے کی تحسین

    پی آئی اے عملے کے بہتررویے کی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کی تحسین

    پی آئی اے عملے کے بہتر رویے کی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کی تحسین

    باغی ٹی وی :معروف اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ لندن میں لوگ پاکستان ایئرلائن پی آئی اے کی تعریف کر رہے ہیں.جبکہ لوگوں کے ساتھ نا مناسب رویے پر ایمیریٹس کے خلاف شکایتیں کر رہے ہیں، مبشر لقمان نے قومی ایئر لائن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کیسا خوش نصیب دن ہے جب پی آئی اے کی خدمات اور سروسز ایمیریٹس سے بہتر ہے .

    کیا ہے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے اندر کی کہانی، سینئراینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دی

    ی آئی اے طیارے کا بغیر کمیونیکشن پرواز پر تحقیقات کا آغاز ہو گیا

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

  • خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کلیئر قرار، محکمہ صحت کی رپورٹ‌ جاری

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کلیئر قرار، محکمہ صحت کی رپورٹ‌ جاری

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کلیئر قرار، محکمہ صحت کی رپورٹ‌ جاری

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے میں اب تک 65 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 33 کیسز کلیئر قرار دیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    اس کے مطابق پشاور میں 18 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 14 کلیئر قرار دیئے گئے، ڈی آئی خان سے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 15 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مردان سے 5، چارسدہ سے 2، لوئر دیر سے 1، ایبٹ آباد سے 6، صوابی سے 5، سوات سے 3، باجوڑ سے 1 اور ضلع کرم سے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کورونا سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کر لیا.صوبائی وزیر صحت، مشیر اطلاعات، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے

    ادھر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی حالات قابو میں ہیں خدانخواستہ ضرورت پڑی تو کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے، اب تک سندھ میں 172کیسز رپورٹ ہوچکے۔ سندھ حکومت 775ٹیسٹ کر چکی ہے۔
    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی نے علاج معالجے کیلئے ضرورت کی چیزیں درآمد کرنے کا کہا ہے، زیادہ رش والی مارکیٹیں بند ہونگی، اگر وائرس بڑھتا ہے تو لوگوں کے پاس اشیائے ضروریہ پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔

    ناصر شاہ کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ ضروری سروسز والے دفاتر کھلے رہیں گے، کل دفاتر کھلے ہونگے، پرسوں سے بند ہونگے۔ سندھ حکومت کے کچھ محکمے کل سے بند کر دیے جائیںگے۔ اس حوالے سے کل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں اور صوبوں سے آنے والی بسیں دو دن بعد بند کر دی جائیں گی، انٹر سٹی بس سروس 48گھنٹے بعد مکمل طور پر بند ہونگی۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران درخواست کی کہ مریض کیساتھ ایک سے زیادہ تیمادار نہ آئیں۔ ہسپتالوں میں زیادہ رش سے بچا جانا چاہیے۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند نہیں کی جا رہیں، یہ مشکل فیصلے ہیں سب کی حفاظت کیلئے کرنا پڑ رہے ہیں۔

  • ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان  لگانے سے باز نہ آئی،  فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان لگانے سے باز نہ آئی، فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان لگانے سے باز نہ آئی، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی :معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ، مفاد اور سلامتی کیلئے اٹھائے گئے وزیراعظم عمران خان کے بروقت اقدامات کی گواہی دنیا دے رہی ہے تاہم ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان لگانے سے باز نہ آئی۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کا بیان حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کا واویلا مچانے کی بجائے فارن اکاؤنٹ رکھنے والی فارن میں بیٹھی اپنی قیادت کو پاکستان آنے کی اپیل کریں، (ن) لیگ نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں پہ وار کیا جو پاکستان اپنا پیسہ بھجواتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا احسن اقبال صاحب کاش آپ ان کے خلاف آواز بلند کرتے جنہوں نے پاکستان کے عوام کی جیبیں کاٹیں اور لندن فرار ہوگئے، منی لانڈرنگ کی اور پاکستان سے پیسہ باہر بھجوایا، اتحاد اور یکجہتی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اپوزیشن کرونا کے بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی کاوشوں کو تقویت دے۔

  • شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع

    شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع

    شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع ہو گئی

    باغی ٹی وی : ایک اور مشتبہ شخص کی ہسپتال میں‌موت واقع ہوئی ہے . ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔

    ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبہ سندھ میں172، پنجاب میں31 اور بلوچستان میں 16 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 246 ہوگئی۔
    واضح‌رہے کہ حکومت نے ایئر پورٹ پر کورونا کے مشتبہ افراد کی تشخیص کا اہتمام کر رکھا ہے . بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے نے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (اوپی ڈیز ) کو 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔

    ادھر حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام بڑے سرکاری اسپتالوں بشمول قومی ادارہ برائے امراض، سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض اطفال اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز کل(بدھ) سے 15 دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دے دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دے دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دے دیا
    باغی ٹی وی :وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے انہیں 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے پھیلاؤ کا الزام چین پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا اور پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارت خانے کا رابطہ ہے۔
    واضح‌رہے کہ وزیر خارجہ صدر پاکستان کے ہمراہ چین کے دورے پرگئے تھے.

    صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی کی ہم منصب شی جن پنگ کیساتھ اہم اور تاریخی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال خصوصا کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام پر خصوصی بات چیت بھی کی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

    اس سے قبل صدر مملکت نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی اور کرونا وائرس کے خلاف چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور پاکستان کی جانب سے حمایت کا اظہار کی