Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک بھر کی طرح گجرات شہر بھی کروانا کی لپیٹ میں۔۔۔

    ملک بھر کی طرح گجرات شہر بھی کروانا کی لپیٹ میں۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں 3 کورونا وائرس کے شعبہ میں داخل مریضوں میں سے ایک مریض بشارت شادیوال میں کورونا وائرس کی تصدیق رپورٹ پازیٹو آئی،ڈاکٹرز کی ہنگامی میٹنگ جاری۔ ذرائع کے مطابق بشارت نامی شخص جو دو دن پہلے سپین سے آیا تھا اس کی تصدیق کر دی گئی

  • ‏وزیراعظم پاکستان عمران خان آج رات 9.30 پر قوم سے خطاب کریں گے

    ‏وزیراعظم پاکستان عمران خان آج رات 9.30 پر قوم سے خطاب کریں گے

    ‏وزیراعظم پاکستان عمران خان آج رات 9.30 پر قوم سے خطاب کریں گے.

    باغی ٹی وی :وزیرا عظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے .ملک میں جاری کرونا کے خطرات کی صورت حال کے حوالے سے قوم کو ہدایات دیں گے ، اس بارے حکومت کی طرف سے اٹھائے گے اقدام سے آگاہ کریں گے. وزیرا عظم 9:30 بجے رات قوم سے خطاب کریں گے.
    واضح‌ رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے اس وقت ایمر جنسی کی صورت حال پیدا ہوئی پڑی ہے . کورونا متاثرین کی تعداد ہر لمحے تیزی سے بڑھ رہی ہے. ان حالات میں وزیراعظم کا قوم ک واعتماد میں لینا اور حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے.

  • کرونا سے بچاواورحفاظتی اقدامات،باغی ٹی وی انتظامیہ نے ورکروں کودفترکی بجائے گھرسے کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں

    لاہور:کرونا سے بچاواورحفاظتی اقدامات،باغی ٹی وی انتظامیہ نے ورکروں کودفترکی بجائے گھرسے کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،ذرائع کے مطابق باغی ٹی وی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کل سے تمام ورکردفترآنے کی بجائے اپنے اپنے گھروں سے کام جاری رکھیں گے

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی انتظامیہ نے یہ فیصلہ ملک بھر میں کرونا وائرس کےبڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کیا ہے ، ذرائع کے مطابق باغی ٹی وی ورکروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اپنی اوراپنے گھروالوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ بھی ہدایت کی گئی ہےکہ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ باغی ٹی وی ورکروں اوران کےاہل خانہ کی صحت سب سے مقدم ہے ، لٰہذا تمام ورکراپنے اپنے گھروں سے کام جاری رکھیں ، اورہدایات پرعمل بھی کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اس آزمائش سے سب کو محفوظ رکھے

    ذرائع کےمطابق انتظامیہ کا کہنا ہے ادارہ اپنے تمام ورکروں اور ان کے اہل خانہ کی صحت کے لی دعا گوہے اورورکروں کا مسائل کا پوری طرح ادراک بھی رکھتا ہے ، لٰہذا تمام ورکرتاحکم ثانی اپنے اپنے گھروں سے کام جاری رکھیں

  • پنجاب حکومت کا کرونا وائرس سے بچاو یا لگاو، ڈی جی خان میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کودور دور رکھنے کی بجائے قریب قریب کردیا

    پنجاب حکومت کا کرونا وائرس سے بچاو یا لگاو، ڈی جی خان میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کودور دور رکھنے کی بجائے قریب قریب کردیا

    ڈی جی خان :پنجاب حکومت کا کرونا وائرس سے بچاو یا لگاو، ڈی جی خان میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کودور دور رکھنے کی بجائے قریب قریب کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق ضلع ڈی جی خان میں کرونا وائرس کے حوالےسے مشتبہ مریضوں کوحفاظتی اقدامات کے تحت رکھنے کے پنجاب حکومت کے ناقص انتظامات کا انکشاف ہوا ہے


    باغی ٹی وی کےمطابق ڈی جی خان میں ایک قرنطینہ ہاوس میں رکھے ہوئے مشتبہ مریضوں کوجوجگہ الاٹ کی گئی ہے ، وہاں ماہرین کے مطابق ایک مریض کا دوسرے مریض سے کم از کم 7 فٹ کا فاصلہ ہونا ضروری ہے، لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے وہاں جوانتظامات کیے گئے ہیں وہاں مریضوں کو ایک دوسرے سے دور دور رکھنے کی بجائے قریب سے قریب تررکھا گیا ہے

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اس طریقہ کار پربہت زیادہ خدشہ ظاہر کیا ہے اورکہا ہےکہ اس طرح تو مرض کو بھگانے کے بجائے مریض کولگانے کا سبب بنے گا ، جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس وقت حکومت پنجاب پرسخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا علاج کرنے کے مناسب انتظامات اوراقدامات نہیں کررہی

  • سبزی وفروٹ منڈی اور منڈی مویشاں میں کاروباری سرگرمیاں بند نہیں کی جائے گی ڈی سی علی شہزاد

    سبزی وفروٹ منڈی اور منڈی مویشاں میں کاروباری سرگرمیاں بند نہیں کی جائے گی ڈی سی علی شہزاد

    نمائندہ باغی ٹی وی
    ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ ہنگامی حالات میں سبزی وفروٹ منڈی اور منڈی مویشاں میں کاروباری سرگرمیاں بند نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ان حالات میں کسی کو اشیاءروز مرہ کی مصنوعی قلت ، ذخیرہ اندازی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او منتظر مہدی کے ہمراہ ضلع کی مختلف کاروباری تنظیموں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانز یب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخا، ملک فاروق احمد سمیت صدر کریانہ ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، کیمسٹ ایسوسی ایشن، سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن ودیگر کاروباری تنظیموں کے نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے افسران موجو دتھے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے تاجر برادری حکومتی اقدامات کا ساتھ دیتے ہوئے اشیاءروزمرہ اور ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے ۔ان مشکل حالات میں ہم سب نے ایک قوم بن کر سرخرو ہونا اور اور اس وبائی مرض کو شکست دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں اشیاءروز مرہ کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ سبزی و پھل منڈی سمیت تمام اقسام کی اشیاءروز مرہ کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھیں اور تاجر برادری میں اس سلسلہ میں انتظامی اداروں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی بھی اہم اشیاءکی قلت کی صورت میں فوری آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کی روک تھام کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی، منڈی مویشیاں سمیت دیگر اہم بڑی کاروباری سرگرمیوں کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیمسٹ ایسوسی ایشن حفاظتی ماسک کو دسمبر2019کے نرخوں پر دستیابی کویقینی بنائیں گے ۔ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ہر فرد اپنا قبلہ درست رکھتے ہوئے قومی ذمہ داری کا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔یہ حالات اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ ہم ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری سے قبیح عمل کو اپنائیںلہذا تمام کاروباری تنظیمیں اپنا تعمیری کردار اد ا کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک وقوم کو اس موذی مرض کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔

  • ملک بھر میں  کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے  اضافہ  ہونے لگا

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    باغی ٹی وی :ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبہ سندھ میں172، پنجاب میں31 اور بلوچستان میں 16 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوگئی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم تمام مشتبہ مریضوں، ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں موجود 736 زائرین اور تفتان سے آنے والے مزید ایک ہزار 276 زائرین کے ٹیسٹ کریں گے۔

    اس سے پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس مریض کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جو میو ہسپتال میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا تاہم اس موت کی وجہ کووڈ 19 (کوروناوائرس) نہیں تھی۔انہوں نے تمام افراد پر زور دیا کہ یہ ٹیسٹ کا وقت ہے تو ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہر کرنا چاہیے۔قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا پہلے مشتبہ مریض جاں بحق ہوا۔

  • کورونا وائرس رحیم یار خان میں کوارنٹائن سینٹرز قائم کر دئیے گئے

    کورونا وائرس رحیم یار خان میں کوارنٹائن سینٹرز قائم کر دئیے گئے

    رحیم یار خان(پ ر )ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو دیگر افراد سے علیحدہ رکھنے کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (رحیم یار خان کیمپس) اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 300بیڈزپر مشتمل کوارنٹائن سنٹرز قائم کردیئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا دیگرکے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں 100بیڈز جبکہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی میں 200بیڈز کے قرنطینہ سینٹرز فنکشنل کر دیئے۔ان سنٹرز میں ایران، چین، اٹلی سمیت دیگر متاثرہ ممالک سے آنے والے افراد کو14روز تک طبی ماہرین کی زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دو قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے 300بیڈز پر مشتمل سنٹرز میں تمام بنیادی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو رکھا جائے گا اور کسی بھی شخص میں علامات ظاہر ہونے پر اسے فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹائن سنٹرز میں تربیت یافتہ عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ان سنٹرز میں رہنے والے افراد کو کھانے پینے کی سہولیات بھی ضلعی انتظامیہ فراہم کرے گی۔

  • مجھے بااثر افراد قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مولانا ناصر مدنی

    مجھے بااثر افراد قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مولانا ناصر مدنی

    مجھے بااثر افراد قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مولانا ناصر مدنی

    باغی ٹی وی :معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی نے کہا ہے کہ انہیں چند افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں.مولانا ناصر مدنی نے کہا ہے کہ چند باثر افراد انہیں پولیس کے حوالے کرنے ، تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں.اس سلسلے میں ناصر مدنی ایک پریس کانفرنس بھی کرنے جارہے ہیں.

    واضح‌ رہے کہ مولانا ناصر مدنی عوامی خطیب ہیں. ان کو انٹرنیٹ اور ٹک ٹاک پر بھی سنا جاتا ہے اور ان کی تقاریر کے جملو ‌ں اور چٹکلوں کو ایڈٹ کر کے ٹک ٹاک پر کافی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اس عمل سے ٹک ٹاک سٹارز اور مولانا کافی شہرت بھی حاصل کرچکے ہیں.

    حالیہ دنوں مولانا کے لائف سٹائل کے حوالے سے بھی لوگوں میں‌چے مگوئیاں پائی جاتی ہیں،خصوصا فارچونر گاڑی کے حوالے سے لوگ اکثر ان پر سوال اٹھاتے ہیں.کہ مولانا کا کیا ذریعہ آمدنی ہے جو اتنی لگژری گاڑی خرید لی اور اس کے خرچے کے لیے وسائل کہاں سے آر ہے ہیں.

  • حکومت کا ملک میں‌ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگائے کا فیصلہ،احتیاط برتنے اوراللہ کے حضور دعاوں کی درخواست

    حکومت کا ملک میں‌ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگائے کا فیصلہ،احتیاط برتنے اوراللہ کے حضور دعاوں کی درخواست

    اسلام آباد :حکومت کا ملک میں‌ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگائے کا فیصلہ،احتیاط برتنے اوراللہ کے حضور دعاوں کی درخواست ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی نماز جمعہ کے اجتماعات کےبارےمیں تجاویز منظور کرتے ہوئے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جمعہ کی نماز مختصر اور گھر سے وضو کرکے آنے کی تجویز دی جائے گی جب کہ نمازیوں سے صفوں میں فاصلہ بڑھانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تجویز دی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس معاملے پر علمائے اکرام سے مزید مشاورت بھی کریں گے، وزیراعظم نے گزشتہ روز مولانا طارق جمیل سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا کے پیش نظر مذہبی اجتماعات محدود کرنے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی جب کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 212 ہوگئی ہے، سندھ سے 172، کے پی سے 15، بلوچستان سے 10، پنجاب سے 8 ،اسلام آباد سے 4 اور گلگت بلتستان سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 477 ہوچکی ہے۔

    صورتحال پر قابوپانے کے لیے ترکی ور متحدہ عرب امارات میں باجماعت نمازوں کا سلسلہ معطل کردیا گیا ہے جب کہ ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

  • کراچی میں تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم

    کراچی میں تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم

    کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا

    باغی ٹی وی :کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام بچت بازار اور میلوں کے جاری حکم نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق بچت بازار کے ایم سی کے زیر انتظام چلائے جاتے ہیں اور میئرکراچی نےکورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرحکم جاری کیا جس کے بعد تمام اجازت نامے عارضی طور پرمعطل کردیے گئے اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے
    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے حکومت نے کافی اقدام کیے ہیں. تعلیمی سرکاری اور نجی ادارے پہلے ہی بند ہیں.اسی طرح ہر طرح کی تقریبات پر پابندی ہے .