Baaghi TV

Author: +9251

  • میاں چنوں کا رہائشی مشتبہ حسنین نذر ایران سے واپسی پر  پریشانی کا باعث بنا ہوا

    میاں چنوں کا رہائشی مشتبہ حسنین نذر ایران سے واپسی پر پریشانی کا باعث بنا ہوا

    میاں چنوں کا رہائشی مشتبہ حسنین نذر ایران سے واپسی پریشانی کا باعث بنا ہوا

    باغی ٹی وی :میاں چنوں چک نمبر 98 بی آر کا رہائشی حسنین نذر جو ایران زیارت کے لیے گیا وہاں سے واپسی پر تفتان قرنطینہ سنٹر سے بھاگ کر میاں چنوں پہنچ گیا ، پولیس نے میاں چنوں جاکر اس کا پیچھا کیا تو وہاں سے لاہور فرار ہوگیا. حالانکہ اسے چیک کر کے کلیئر کردینا تھا. لیکن اس مشتبہ شخص نے نہ صرف اپنی زندگی کو داؤ پرلگایا ہوا ہے بلکہ دیگر لاکھوں افراد کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے .
    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 6 ہو گئی ہے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 5 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔ یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔

    قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

  • انسانی جان سب سے مقدم ، پی ایس ایل سے پاکستانیوں کو بہت اچھی تفریح ملی ، عاطف رانا

    انسانی جان سب سے مقدم ، پی ایس ایل سے پاکستانیوں کو بہت اچھی تفریح ملی ، عاطف رانا

    انسانی جان سب سے مقدم ، پی ایس ایل سے پاکستانیوں کو بہت اچھی تفریح ملی ، عاطف رانا

    باغی ٹی وی :لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کے میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام فرنچائزمالکان کی مشاورت سے ہوا۔

    انہوں نےکہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ۔انسانی زندگی سب سے اہمیت کی حامل ہے ۔ دوپہر کے وقت فرنچائز مالکان اور پی سی بی حکام کی کانفرنس کال پر میٹنگ ہوئی ۔اجلاس میں لیگ کے میچزملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے لیگ کوپاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ لاہور کے شائقین کرکٹ نے قلندرز کو بہت محبت دی ۔قلندرز کے مداح پورے ملک میں موجود ہیں ۔ اسی طرح دیگر ٹیمیں جن میں‌کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹد کے فینز بھی پورے پاکستان میں ہیںِ. انہوں نےکہا کہ کسی بھی انسانی جان کی قیمت ہر کسی سےمقدم ہے کھیل چونکہ ایک انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے اور اس نے یقینا پاکستانیوں کو محضوض کیاہے ، پوری دنیا میں کھیلوں کے ایونٹ ملتوی یا کینسل ہو ہو رہے ہیں.

  • کورونا کو ‘چینی وائرس’ کہنا ٹرمپ کومہنگا پڑگیا، سخت تنقید ،کرونا سے جنگ کی بجائے چین اورامریکہ آپس میں لڑنے لگے

    کورونا کو ‘چینی وائرس’ کہنا ٹرمپ کومہنگا پڑگیا، سخت تنقید ،کرونا سے جنگ کی بجائے چین اورامریکہ آپس میں لڑنے لگے

    بیجنگ :کورونا کو ‘چینی وائرس’ کہنا ٹرمپ کومہنگا پڑگیا، سخت تنقید کرونا کے نام پرسیاست کی اجازت نہیں دیں گے ، چین کا سخت پیغام ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر کی جانب سے کوروناوائرس کو ‘چینی وائرس’ کہنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین ایک دوسرے الزامات لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ضمن میں اب امریکا اور چین کے حکام نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ تھما چاہیے۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے پیر کی شب ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘امریکا ایئرلائنز سمیت دیگر صنعتوں کی ترقی کے لیے کوشاں رہے گا جو چینی وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئیں’۔اس سے قبل ٹرمپ کے اتحادیوں نے وبا کو ‘چینی کورونا وائرس’ قرار دیا تھا جبکہ امریکی صدر کی جانب سے چین کے متعلق پہلی مرتبہ باقاعدہ متنازع بیان سامنے آیا ہے۔

     

    نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسیو نے ٹوئٹ کہا کہ امریکا میں رہنے والے ایشیائی امریکی کمیونٹی پہلے ہی اس وائرس سے متاثر ہے اس لیے آپ (ٹرمپ) کی مزید نفرت کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘پہلے ہی ہمارے لوگ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں’۔

     

    واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں چین سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض اور اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔جس پر امریکا کے سیکریٹری خارجہ امور مائیک پومپیو نے چین کے اعلیٰ افسران کو فون کرکے اس غصے کا اظہار کیا تھا کہ چین نے آفیشل چینل استعمال کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام امریکا پر عائد کردیا۔

    مائیک پومپیو نے زور دیا تھا کہ یہ وقت جعلی خبریں پھیلانے کا وقت نہیں بلکہ تمام اقوام کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی فوجی وائرس چین میں لے کر آئے۔

  • کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطل ، کام کیسے ہوگا یہ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطل ، کام کیسے ہوگا یہ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    اسلام آباد:کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطل ، کام کیسے ہوگا یہ تفصیلات منظرعام پرآگئیں ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطلکورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ میں تمام واک ان سروسز معطل کردی گئیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق تمام واک ان سروسز اور قونصلر سروسز بھی 18 مارچ سے 3 اپریل تک معطل رہیں گی البتہ اس دوران دستاویزات کی تصدیق کا عمل کوریئر کمپنی کے ذریعے جاری رہے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس دوران اسپیشل سیل ڈپلومیٹک کور اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔وزارت خارجہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے اسپیشل سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں تفریحی مقامات، کھیلوں کی سرگرمیاں، اہم ایونٹس پرپابندی عائد ہے جب کہ ساتھ ہی تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ملک کے صرف تین ائیرپورٹس سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار

    کورونا وائرس سے بچاؤ حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار

    کورونا وائرس سے بچاؤ حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :لاہور کے حجام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر بال کٹوانے اور شیو بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کر لیے ہیں۔حجام کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنا بھی ہے اور معمولات زندگی بھی چلانے ہیں۔

    واضح‌رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی،حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

    وزارت قومی صحت نے متاثرہ افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس سے اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ متوفی جگر کے عارضی میں مبتلا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی، حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی، حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی،حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

    وزارت قومی صحت نے متاثرہ افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس سے اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ متوفی جگر کے عارضی میں مبتلا تھا۔

    ذرائع کے مطابق 30 سال کا غلام عمران سکھیکھی کا رہائشی تھا اور 15 مارچ کو مسقط سے لاہور آیا تھا، مریض کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا، اسے سانس میں تکیلف اور 100 ڈگری بخار تھا۔ ٹوئٹر کے ذریعے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جن میں سے 119 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت اور 115 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صوبے میں 6 افراد میں وائرس کی تصدیق کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈی جی خان میں اس وقت 736 افراد زیر نگرانی ہیں، پنجاب حکومت مریضوں کی رپورٹس نہیں چھپارہی ہے۔

    ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹرزکی ہڑتال کا کوئی جوازہی نہیں، چین میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر تھے اور انہوں نے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

  • خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظوری پر شہباز شریف کا اظہار تشکر

    خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظوری پر شہباز شریف کا اظہار تشکر

    خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظوری پر شہباز شریف کا اظہار تشکر

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے .انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک قید ناحق گزارنے والے بےگناہوں کو آج انصاف ملا

    انہوں نےکہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بے گناہ آخر کار انصاف سے ہمکنار ہو رہے ہیں.خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایک عظیم والد کے عظیم فرزند ہیں.معزز عدلیہ نے آج نیب کی نیت اور صلاحیت کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے، اس کے بعد مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہتی.نیب کو خود سوچنا ہو گا کہ اس کے پلے کیا رہ گیا، ایک قومی ادارے کو کیا بنادیا

    دونوں بھائی ایمانداری، محنت، نظریاتی وابستگی اور جرات و بہادری کی زندہ مثال ہیں. ایسے سیاسی قائدین کسی بھی جماعت، معاشرے اور ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہوتے ہیں.ان عظیم ساتھیوں نے نہایت درد مندی، دن رات کی محنت اور ایمانداری سے ملک و قوم کی مثالی خدمت کی.اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ناحق قید ہر بے گناہ کو رہائی ملے

  • پی ایس ایل مشاورت سے ملتوی کیا ، بقیہ میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وسیم خان

    پی ایس ایل مشاورت سے ملتوی کیا ، بقیہ میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وسیم خان

    پی ایس ایل ملتوی، بقیہ میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان

    باغی ٹی وی :پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح فرنچائزمالکان سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی کئے گئے ۔ میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔تمام فیصلے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے ساتھ کئے ۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایت کے مطابق خالی اسٹیڈیم میں میچز کروانے کا فیصلہ کیا ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ان کی مرضی مطابق اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی ۔تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد ان کی منشاسے فیصلے کئے ۔شائقین ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے اہم ہے ۔ایک کھلاڑی جو کہ اپنے ملک واپس جاچکے ہیں ان میں علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔ ہم نے حکومتی ایڈوائزری پر عمل کیا ۔آج کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد ہم نے میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔فرنچائز مالکان کو بھی اپنے کھلاڑیوں کی صحت کی فکر ہوتی ہے ۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ اس لیگ کے باقی میچز ری شیڈول کئے جائیں گے ۔تمام فرنچائز مالکان اور کرکٹ منیجرز سے مشاورت کے بعد نیا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔اس وقت پوری دنیا میں کرکٹ مقابلے منسوخ ہورہے ہیں ۔وسیم خان

    ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی صحت و تندرستی ہمارے لئے اہم ہے ۔اس وقت تمام کھلاڑیوں اور براڈ کاسٹرز کرونا ٹیسٹ جاری ہیں ۔س وقت پاکستان میں موجود کسی بھی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو ئی ۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر یہاں موجود تمام کھلاڑیوں اور براڈ کاسٹرز کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ۔

  • پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    باغی ٹی وی :پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 5 مریضوں‌ کا پتہ چلا ہے، اس طرح‌ پنجب میں‌ متاثرین کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی.

    انہوں نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مشکل کی گھڑی میں بھی انسانیت سوز قدم اٹھاتے ہوئے علاج سے انکار کر دیا۔ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے خدشات ہیں، ایمرجنسی صورتحال میں بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اس کے باوجود ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کے ان ڈور اور، آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا جس سے غریب مریضوں کی جانیں خطرناک صورتحال کا شکار ہو گئیں .
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔

    یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔

    قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

  • انگلش بلے باز ایلکس ہلیز میں کرونا وائرس کی علامات موجود، رمیز راجہ

    انگلش بلے باز ایلکس ہلیز میں کرونا وائرس کی علامات موجود، رمیز راجہ

    باغی ٹی وی :سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلش بلے باز ایلکس ہلیز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔تمام براڈ کاسٹرز کے دو گھنٹے بعد کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے ۔پی سی بی نے بروقت فیصلے کئے ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا اس وبا کی لپیٹ میں ہے۔پوری قوم کو اس مشکل وقت میں اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں اور کوشش کریں کہ ایک دوسرے کا خیال کیا جائے ۔ دنیا کے بڑے بڑے نام اس وائرس کی زد میں آئے ہیں ۔ امید ہے کہ ہے اللہ رب العزت ہم پر اور پوری انسانیت پر رحم کرے گا۔