Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا کرونا سے لڑرہی ہے ، اوربھارت پاکستان سے :ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

    دنیا کرونا سے لڑرہی ہے ، اوربھارت پاکستان سے :ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

    راولپنڈی :دنیا کرونا سے لڑرہی ہے ، اوربھارت پاکستان سے :ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید،اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی واجد علی شہید ہو گیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع دادو سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائر کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

  • گراں فروشوں ہوں خبردار ،کراچی مہنگے داموں  سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    گراں فروشوں ہوں خبردار ،کراچی مہنگے داموں سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    گراں فروشوں ہوں خبردار ،کراچی مہنگے داموں سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی :کراچی کے ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارکر مہنگے داموں سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

    پولیس نے کارروئی کے دوران میڈکل اسٹور سے سینیٹائزرز کے ساتھ غیر ملکی تمباکو بھی برآمد کرلیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے دوران پیراگون سٹی میں ایک گھر سے ماسک کا بڑا اسٹاک برآمد کیا تھا۔اے سی کینٹ کے مطابق تمام ماسک بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جانے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ذخیرہ اندوزی کےخلاف بڑی کارروائی کی گئی۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے نقصانات کی وجہ سے پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں با جماعت نماز فرش پر ادا کی جائے، نماز کی ادائیگی سے پہلے سرف یا صابن سے فرش دھونا بہتر ہوگا۔

    فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم کثرت سے استغفار کرے، آیت کریمہ پڑھی جائیں، صدقہ و خیرات دیا جائے، حکومتی تدابیر قطعی طور پر توکل اللہ کے خلاف نہیں، نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے مساجد آئیں، مصافحہ کے بجائے زبان سے اسلام علیکم و رحمتہ اللہ کہا جائے، مریض و بزرگ مساجد کے بجائے گھر میں نماز پڑھیں تو بہتر ہو گا، مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے

  • ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد:بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

    ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد:بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

    دہلی:ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے دوران بھارت میں ایک ویب لنک کے ساتھ ، ایک پیغام ، واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ لنک پر لاگ ان کرنے سے ،ادھربھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عوام کوگمراہ کرنے کے لیے جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے مفت ماسک ملیں گے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ویب لنک کے ساتھ ہندی میں اس پیغام کا ترجمہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘صاف بھارت ‘کے تحت مفت ماسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ ذیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کرسکتے ہیں اور اپنے ماسک کو آرڈر کرسکتے ہیں ۔یہ پیغام فیس بک پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے۔ویب لنک پر کلک کرنے کے بعد ایک فارم وزیر اعظم مودی کی تصویر کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور فارم میں "نام” ، "فون نمبر” ، "پتہ” اور "پن کوڈ” جیسی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وائرل ویب لنکس میں سے کسی کے بھی یو آر ایل میں GOVکا لفظ نہیں ہے ، جو ہمیشہ سرکاری ویب سائٹ میں موجود ہوتاہے۔حکومت کی جانب سے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایسی کوئی پیش کش نہیں کی ہے۔حکومت ہند کی ایجنسی پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی) نے ٹوئیٹر کے ذریعہ ایسی افواہوں کی تردید کی ہے کہ ہندوستان کورونا وائرس کی وبا کے دوران معمول کی سرگرمیوں کے انجام دہی سے محروم ہوکر سنسان ہوجائے گا۔

    پی آئی بی نے بتایا کہ واٹس اپ پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہندوستان کو دنیا کے دیگر حصوں کیلئے عملاً بند کردیا جائے گا ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پی آئی بی نے دو ٹوک الفاظ میں وضاحت کی ہے کہ آڈیو کلپ کے دعوی جھوٹے ہیں اور بالکلیہ قیاس آرائی نیز افواہیں ہیں۔ اس آڈیو کلپ کو عوام کے مفاد میں آگے مت بڑھائیے۔

  • میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس مریض کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جو میو ہسپتال میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا تاہم اس موت کی وجہ کووڈ 19 (کوروناوائرس) نہیں تھی۔انہوں نے تمام افراد پر زور دیا کہ یہ ٹیسٹ کا وقت ہے تو ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہر کرنا چاہیے۔قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا پہلے مشتبہ مریض جاں بحق ہوا۔

    اس بارے میں محکمہ صحت پنجاب کے سیکریٹری قیصر شریف نے بتایا تھا کہ مریض کو پیر کی رات کو میو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔25 سا لہ غلام عمران کی کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے.
    کروناوائرس کا مشتبہ 25 سالہ مریض عمران حافظ آباد کا رہائشی ہے جسے رات گئے عملے کی جانب سے میو ہسپتال لایا گیا

  • کورونا وائرس: ڈیرہ غازی خان میں 780 مشتبہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف،خوف کی فضا قائم

    کورونا وائرس: ڈیرہ غازی خان میں 780 مشتبہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف،خوف کی فضا قائم

    اسلام آباد: کورونا وائرس: ڈیرہ غازی خان میں 780 مشتبہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف،خوف کی فضا قائم،اطلاعات کےمطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ ڈیرہ غازی خان کی یونیورسٹی میں 780 مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان میں سے اکثر میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    روزنامہ ڈان نے اس حوالے سے خبربریک کرتے ہوئے اپنے نمائندے کے حوالے سے کہا ہے کہ مشتبہ مریض (جو تمام ایران سے آنے والے زائرین ہیں) جن میں خواتین بھی شامل ہیں، دراصل تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان سب کو نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایت ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ان سب کو 2 روز قبل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں قرنطینہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق حکام کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں انتباہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مریضوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے محکمہ صحت کی متعدد ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں۔

    حکومتی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایرانی حکام نے وائرس سے متاثرہ ان تمام مشتبہ مریضوں کو ایک ہی جگہ رکھا جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور اس کی وجہ سے ان کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

    ڈان کے مطابق انہوں نے کچھ مریضوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات انتہائی واضح ہونے کے باوجود ایران میں اپنے قیام کے دوران یہ لوگ مصافحہ کرتے رہے، ایک دوسرے سے گلے ملے اور حتیٰ کہ اپنے تولیے اور باورچی خانے کی اشیا کا بھی تبادلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ 780 مشتبہ مریض پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں، محکمہ صحت کے حکام نے ان میں سے 50 افراد کے نمونے لیے ہیں اور انہیں تجزیے کے لیے اسلام آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھیج دیا گیا ہے۔

    انہوں نے ان مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے اکثر کے ٹیسٹ مثبت آنے کے قوی امکانات ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں دیگر کے نمونے بیچز کی شکل میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھیجیں گی اور مرض کی جانچ کے عمل کو 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ‌جواب ، جوان واجد علی شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ‌جواب ، جوان واجد علی شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ‌جواب ، جوان واجد علی شہید

    باغی ٹی وی :بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال انگیز فائرنگ اور بھارتی گولہ باری کی ہے جس کا پاک فوج نے بڑی سخت منہ توڑ جواب دی ہے . پاک فوج نے بھارت کی ان پوسٹوں کو تباہ کردیا جن سے فائرنگ کی جارہی تھی.

    اس سلسلے میں دشمن کوبھاری مالی اور جانی نقصان پہنچا ہے .دشمن کو ناکوں چنے چپاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں قوم کا بہادر سپوت سپاہی واجد علی جام شہاد نوش کر گیا. جن کا تعلق ضلع دادو سے ہے .

  • آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیے گئے

    آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیے گئے

    آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیے گئے.

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دئیے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ وبا پر قابو پانے کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے مرکزی ٹیسٹ لیبارٹری آرمز فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی میں قائم کر دی گئی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ ادھر ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ کرونا پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کے تمام طبی مراکز تیار ہیں۔ مسلح افواج صورت حال سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • پریشان نہیں ہونا،مایوس نہیں ہونا،ہم حاضرہم حاضر،کرونا وائرس سے نبٹنےکےلیے ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم: آئی ایس پی آر

    پریشان نہیں ہونا،مایوس نہیں ہونا،ہم حاضرہم حاضر،کرونا وائرس سے نبٹنےکےلیے ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم: آئی ایس پی آر

    اسلام آباد:پریشان نہیں ہونا ، مایوس نہیں ہونا ، ہم حاضر ہم حاضر ، کرونا وائرس، ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم: آئی ایس پی آر،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کی طرف سے عزیز ہم وطنوں کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا ، صبروتحمل سے رہیں ، انشااللہ یہ آزمائش ٹل جائے گی ،

    عزیزہم وطنوں کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے مایوس نہیں ہونا ، اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطافرمائیں گے ، ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، بڑے ملٹری ہسپتالوں میں کرونا ٹیسٹ لیبارٹریز بھی قائم کر دی گئیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    قوم کے نام اپنے پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عزیزہم وطنوں کی خدمت ، علاج معالجے اورحفاظت کے لیے حاضرہیں، پورے ملک میں‌ بہت بہترانتظامات کیئے گئے ہیں،

  • مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر، پاکستان علما کونسل کا فتویٰ

    مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر، پاکستان علما کونسل کا فتویٰ

    مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ

    باغی ٹی وی :پاکستان میں‌کرونا وائرس کے پیش نظر خطابات جمعہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
    پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں با جماعت نماز فرش پر ادا کی جائے، نماز کی ادائیگی سے پہلے سرف یا صابن سے فرش دھونا بہتر ہوگا۔

    فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم کثرت سے استغفار کرے، آیت کریمہ پڑھی جائیں، صدقہ و خیرات دیا جائے، حکومتی تدابیر قطعی طور پر توکل اللہ کے خلاف نہیں، نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے مساجد آئیں، مصافحہ کے بجائے زبان سے اسلام علیکم و رحمتہ اللہ کہا جائے، مریض و بزرگ مساجد کے بجائے گھر میں نماز پڑھیں تو بہتر ہو گا، مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے.
    واضح‌رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی،حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

    وزارت قومی صحت نے متاثرہ افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس سے اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ متوفی جگر کے عارضی میں مبتلا تھا۔

  • کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا

    کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا

    اسلام آباد: کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان علما کونسل نے مشترکہ فتویٰ جاری کر دیا جس میں کیا گیا ہے کہ تمام مذہبی اجتماعات فوری طور پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے نقصانات کی وجہ سے پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں با جماعت نماز فرش پر ادا کی جائے، نماز کی ادائیگی سے پہلے سرف یا صابن سے فرش دھونا بہتر ہوگا۔

    فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم کثرت سے استغفار کرے، آیت کریمہ پڑھی جائیں، صدقہ و خیرات دیا جائے، حکومتی تدابیر قطعی طور پر توکل اللہ کے خلاف نہیں، نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے مساجد آئیں، مصافحہ کے بجائے زبان سے اسلام علیکم و رحمتہ اللہ کہا جائے، مریض و بزرگ مساجد کے بجائے گھر میں نماز پڑھیں تو بہتر ہو گا، مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔