Baaghi TV

Author: +9251

  • گستاخ رسول کے خلاف سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت  پر کیا جواب ملا

    گستاخ رسول کے خلاف سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت پر کیا جواب ملا

    گستاخ رسول کے خلاف سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت پر کیا جواب ملا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : سٹیزن پورٹل پر ایک گستاخ رسول کے خلاف تمام تر ثبوت کے ساتھ کمپلین کی گئی ۔ 6 دن بعد جواب آیا کہ ثبوت لے کر دفتر آجائیں۔ اس کمپلین کے کو فاروڈ کرنے والے شخص ہنس مسرور بدوی نے کہا کہ اگر دفتر ہی جانا تھا تو یہ ایپ بنانے کا فائدہ کیا ہے .ایسی ہی شکایات کئی ایک صارفین کی ہیں، جنہوں نے کئ بار کمپلین کی اور انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں‌ملایا ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا.صارفین نے ایسی صورت حال پر اپنا رد عمل دیتےہوئے کہا کہ سرکاری اہلکار کے ایسے رویے ہی سے لوگ تنگ تھے اور ان کی دفاتر اور افسران تک رسائی نہ تھی ، اب اگر یہ سہولت ملی ہے تو اس پر جواب بھی فوری اورموثر ہونا چاہیے ، ورنہ اگر اس ایپ کے بعد بھی یہی کچھ رہنا ہے تو لوگوں کا اعتبار ان ایپ سے بھی اٹھ جائے گا.صارف نے کہا کہ اگر اپنے ادارے کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو ایسے اشوز پر ایکشن لیں۔ اور اگر عوام کو ایپ کے بعد بھی سرکاری دفاتر اور تھانوں کا چکر ہی کاٹنا ہے تو پھر ایپ بند کر دیں۔ ہم تو اصل میں ان اداروں سے بیزار تھے اور ایپ پر بھروسا کرنے لگے تھے

  • حکومت کو لگا بڑا دھچکا

    حکومت کو لگا بڑا دھچکا

    حکومت کو لگا بڑا دھچکا

    باغی ٹی وی :فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی . اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے درخواست کی سماعت کی.اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا عدالت نے حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

    یہ تعیناتیاں فرخ نواز بھٹی نے چیلنج کیں،زلفی بخاری ، نعیم الحق ، ثانیہ نشتر سمیت تمام معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی گئی.درخواست میں کہا گیا کہ معاونین خصوصی وفاقی اور وزیر مملکت کے برابر اختیار استعمال کر رہے ہیں، کس قانون کے تحت ویز اعظم نے ان معاونین کو اختیارات دئیے؟ وزیر اعظم آفس سے جواب طلب کیا جائے،

    اس کے علاوہ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ معاونین خصوصی کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں، نیب کو وزیراعظم اور تمام معاونین کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے، وزیراعظم عمران خان کے تمام معاونین خصوصی کی تعیناتیاں جن میں نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نواز اعوان کی تعیناتیاں چیلنچ کی گئیں. وزیراعظم کے 15 اسپیشل اسسٹنٹس کے تعیناتیاں چیلنچ کی گئ ہیں.

    درخواست میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام معان خصوصی فریق ، شہزاد اکبر معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتی چیلنچ کی گئی ہے.درخواست میں‌کہا گیا ہے کہ معید یوسف امریکہ کے مختلف تھینک ٹینکس کے ساتھ کام کرچکے ہیں، معید یوسف کی تعیناتی ملک کے مفاد کے برعکس ثابت ہوسکتی ہے، درخواست ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی.رولز آف بزنس 1973 کے رول 4(6) کے مطابق وزیراعظم کے پاس معان خصوصی تعینات کرنے کا اختیار ہے،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ معاونین خصوصی کو فیڈرل منسٹر یا اسٹیٹ منسٹر کا درجہ خلاف قانون دیا گیا،
    کسی بھی معان خصوصی کی تعیناناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 92 کے تحت نہیں کی گئی ہے اور استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیرمملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے، وزیراعظم عمران خان اور کیبنٹ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے،نیب کو تمام فریقین کیخلاف کاروائی کا حکم دیا جائے، جسٹس عامر فاروق تین فروری کو کیس کی سماعت کریں گے، معاونین کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کے اختیارات دیے گئے،

  • فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    اسلام آباد:فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کو چیلنج کردیا گیا ہے، اسلام آبادہائی کورٹ میں فرخ نواز بھٹی نے تعیناتی چیلنج کی

    باغی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ذلفی بخاری ، نعیم الحق ، ثانیہ نشتر سمیت تمام معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی گئی،اس درخواست میں معاونین خصوصی وفاقی اور وزیر مملکت کے برابر اختیار استعمال کر رہے ہیں ،درخواست گزارنے کہا ہے کس قانون کے تحت ویز اعظم نے ان معاونین کو اختیارات دئیے؟

    باغی ٹی وی کےمطابق اس درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہےکہ وزیر اعظم آفس سے جواب طلب کیا جائے اورمعاونین خصوصی کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست میں‌یہ بھی کہا گیا ہےکہ نیب کو وزیراعظم اور تمام معاونین کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے

    ذرائع کےمطابق نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نواز اعوان،زلفی بخاری، شہزاد اکبر معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتیاں چیلنچ کی گئیں،اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ معید یوسف امریکہ کے مختلف تھینک ٹینکس کے ساتھ کام کرچکے ہیں ،معید یوسف کی تعیناتی ملک کے مفاد کے برعکس ثابت ہوسکتی ہے،

    درخواست ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی،رولز آف بزنس 1973 کے رول 4(6) کے مطابق وزیراعظم کے پاس معان خصوصی تعینات کرنے کا اختیار ہے ،معاونین خصوصی کو فیڈرل منسٹر یا اسٹیٹ منسٹر کا درجہ خلاف قانون دیا گیا، وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیرمملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے

    اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اور کیبنٹ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے ،معاون خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا اسٹیٹس نے دیا جاسکتا،یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے، اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکا جائے، یہ درخواست فرخ نواز بھٹی کی جانب سے درخواست جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی

  • وہاڑی : واردات ٹریس کرنے پر خصوصی اعزاز

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ دانیوال کا ٹارگٹڈ آپریشن. نجی مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز سے الیکٹرانک سامان اور آر ٹی این ڈایوائسز ڈکیتی کرنے والے منظم گروہ کے دو ممبران گرفتار ڈیڑھ کروڑ مالیتی مال مسروقہ اور پسٹل برآمد

    پولیس تھانہ دانیوال نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے نجی مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز سے قیمتی الیکٹرانک سامان اور آرٹی این ڈیوائسز کی واردات کرنے والے گروہ کے 2ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڈمالیتی مال مسروقہ اور پسٹل برآمد کر لئے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پولیس تھانہ دانیوال کو گزشتہ ہفتے نجی مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز سے قیمتی الیکٹرانک ڈیوائسز کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈی ایس پی سرکل صدر خالد پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی. جنہوں نے جدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان احمد رضا اور محمد علی کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ مالیتی مال مسروقہ کی ریکوری یقینی بنائی جبکہ ملزمان سےاسلحہ بھی برآمد کیا. ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے مزید کہا کہ کیونکہ واردات کرنے والا گروہ منظم اور پیشہ ور تھا جسے ٹریس کرنا ایک چیلنج سے کم نہ تھا لیکن وہاڑی پولیس کی ٹیم نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی جبکہ اس موقع پر نجی کمپنی کی ٹیم اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس نے سچ کر دکھایا کہ پولیس واقعی ہی عوام الناس کی املاک اور جانوں کی محافظ ہے ہم وہاڑی پولیس کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند دنوں میں ملزموں تک پہنچ کر ریکوری یقینی بنائی. اس دوران نجی سکیورٹی کمپنی کے افسران ایڈیشنل آئی جی (ر) خالد لطیف, ایس پی (ر) ملتان خان نیازی, ڈی ایس پی(ر) دیوان شاہد, صابر حفیظ اور شبیر حسین بھی موجود تھے. نجی مواصلاتی کمپنی کی ٹیم نے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق, ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید اور ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی کو بہترین پرفارمنس دکھانے پر کمپنی کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کیں.

  • وہاڑی : کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی صدارت تھانہ دانیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی صدارت تھانہ دانیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا. کرائم میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی صدرخالد جاوید سمیت سرکل وہاڑی کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران بھی موجود تھے. کرائم میٹنگ کے دوران تھانہ وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئے اہداف کا تعین کیا گیا۔

  • لودہراں : پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)ملتان روڈ پر کمبوہ پلازہ کے قریب 3 مسلح ڈاکووں کی پولیس پر فائرنگ۔

    پنجاب پولیس ترجمان لودہراں کے مطابق نے تعاقب کرکے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا، 2 فرار تینوں مسلح ڈاکو نجی بنک کے باہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے۔ مسلح ڈاکوؤں کی شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی بھی کوشش۔

    پولیس کے چیک کرنے پر دو مسلح ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرکے گلیوں میں فرار ہوئے۔کراس فائرنگ سے ایک مسلح ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا

    دونوں فرار ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل،ناکہ بندی کروا دی گئی۔

  • کہروڑپکا : شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی

    کہروڑ پکا ( نمائندہ باغی ٹی وی))تھانہ سٹی کہروڑ پکا کا چالو بھٹی شراب پر کامیاب چھاپہ ، مقدمہ درج ، ملزم شراب سمیت گرفتار ۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر34/20کے مطابق بستی خیر محمد والی موضع ڈکھنہ گھاڑو کا رہائشی شراب فروش محمد آصف ولد مختیار ہاشمی قریشی چالو بھٹی شراب کشید کر رہا تھا پولیس کو آتا دیکھ کر بھاگنے کی کوشش مگر عبدالشکور ایس آئی تھانہ سٹی کہروڑ پکا اور ہمرائی پولیس نے فوراً قابو کر لیا چالو بھٹی شراب جو کہ موقع پر 40لیٹر پر قبضہ کر کے ملزم کے خلاف بجرم 3/4/4/79PO کے تحت ایف آئی آر 34/20مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

  • بابر اعظم کو دوسری مرتبہ ملا آئی سی سی  کی جانب سے اعلیٰ اعزاز

    بابر اعظم کو دوسری مرتبہ ملا آئی سی سی کی جانب سے اعلیٰ اعزاز

    بابر اعظم کو دوسری مرتبہ ملا آئی سی سی کی جانب سے اعلیٰ اعزاز

    باغی ٹی وی :بابر اعظم کو دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز اس سے قبل 2017 میں بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔

    بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں موجود دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما (بھارت)، شائے ہوپ (ویسٹ انڈیز)، ویرات کوہلی، کپتان (بھارت)، کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)، بین اسٹوکس (انگلینڈ)، جوز بٹلر، وکٹ کیپر (انگلینڈ)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت) اور کلدیپ یادیو (بھارت) کے نام شامل ہیں۔

    کلینڈر ائیر 2019 میں بابراعظم نے 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 60.66 کی اوسط اور 92.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1092 رنز اسکور کیے۔ اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سال 2019 میں بابراعظم نے اپنی پہلی سنچری ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی (115رنز)، انہوں نے دوسری سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی (101رنز ناٹ آؤٹ) جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف 115 رنز کی اننگز بابر اعظم کی کلینڈر ائیر میں تیسری سنچری تھی۔

    آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے اعزاز کا آغاز 2004 میں شروع کیا تھا جہاں اب تک مختلف ادوار میں 8 پاکستانی کرکٹرز یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ 2005 میں انضمام الحق اور رانا نوید الحسن، عمر گل 2009 اور 2011 ،2012 میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل، 2013 میں سعید اجمل، 2014 میں محمد حفیظ جبکہ 2017 میں بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔

    2019 میں پہلی بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے بابر اعظم، 474 رنز بناکر، میگا ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ بابر اعظم، آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور جیوری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 2019 میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیا۔

    دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بھرپور اسپورٹ کیا۔

    پچیس سالہ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ان اعزازات سے کھلاڑیوں کو میدان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا حوصلہ ملتا ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سال آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں کئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    اس موقع پر بابر اعظم نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر 2019 میں جگہ بنانے پر ندا ڈار کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ندا ڈار باصلاحیت خاتون کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتی ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کو پذیرائی مل رہی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ بابر اعظم اور ندا ڈار دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز نہ صرف قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں بلکہ یہ آئندہ نسلوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔

    وسیم خان نے کہا کہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں موجود ہے، انہیں امید ہے کہ بابر اعظم کا یہ اعزاز نوجوان کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

    بابر اعظم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2010 اور 2012 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ قومی انڈر 19 ٹیم 2010 میں منعقدہ ایونٹ کی رنرزاپ اور 2012 میں ہونے والے ورلڈکپ میں آٹھویں پوزیشن پررہی تھی۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر :سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    مقبوضہ جموں و کشمیر :سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    جموں:مقبوضہ جموں و کشمیر :سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دیگر دو ساتھی جوانوں پر فائرنگ کے بعد خودکو گولی ماردی ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ادھمپور کے پنچیری تحصیل کے پنچر سددل حلقے میں مقیم خانہ بدوشوں کے لیے سی آئی ایس ایف کی 251 یونٹ تعینات ہے اور وہ ان کے تحفظ کا کام کرتی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے میں سی آئی ایس ایف میں تعینات سنجے ٹھاکرے نامی جوان نے اپنے ہی دیگر دو ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ان دو جوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔فائرنگ کرنے والے جوان کا ذہنی توازن صحیح نہیں تھا

    مذکورہ جوان نے ان دونوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح سے زخمی ہوا، ان تینوں جوانوں کو پہلے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو جوانوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ سنجے ٹھاکرے کو حالت نازک ہونے کے سبب ضلع اسپتال داخل کرادیا گیا۔جو کہ رات کو بعد میں چل بسا۔

    ذرائع کےمطابق ہلاک ہونے والوں جوانوں کی شناخت کانسٹیبل وی این مورتی اور کانسٹیبل محمد تسلیم کے طور پر ہوئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کے اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہلاکتوں کی تعداد 443 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کےمطابق بے گناہ کشمیریوں پر جاری مظالم ، گھر اور کنبہ سے دورمقامات پر تعیناتی ، موسمی شدت اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کی وجہ سے ہونے والی مایوسی کی وجہ سے بھی ہندوستانی فورسز کے اہلکاروں میں اس طرح کے واقعات متواتر رونما ہوتے ہیں۔

  • امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف کے بعد صورت حال دلچسپ

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف کے بعد صورت حال دلچسپ

    کیونگا :امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف کے بعدصورت حال دلچسپ، اطلاعات کےمطابق افریقی ملک یوگنڈا میں ایک مسجد کے امام اس وقت مصیبت میں پھنس گئے جب ان کے سامنے انکشاف ہوا کہ انہوں نے دو ہفتہ پہلے جس سے شادی کی تھی وہ مرد ہے۔

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا 

    یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے تقریبا ایک گھنٹہ کی دوری پر ، کیونگا ضلع کی نور مسجد کے امام شیخ محمد منتوبا کی حال ہی میں نبو کیرا نام کی ایک خاتون سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اسے شادی کیلئے پرپوز کردیا۔ ساوتھ ایشین وائرکے مطابق خاتون نے بھی ہاں کردیا اور دونوں کی دوہفتے سے پہلے شادی بھی ہوگئی۔

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

    شادی کے بعد سہاگ رات کے موقع پر خاتون نے یہ کہہ کر اپنے شوہر سے فاصلہ رکھا جب تک منتوبا اس کے والدین سے نہیں مل لیتے ان کے درمیان جسمانی تعلقات قائم نہیں ہوں گے ۔ دو ہفتے تو سب کچھ ٹھیک رہا اور منتوبا اس امید پر زندگی گزار رہے تھے کہ جلد ہی وہ اپنی بیوی کے والدی سے مل لیں گے۔ مگر اس درمیان ایک پڑوسی نے سارا راز کھول دیا۔

    اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا…

    منتوبا کے پڑوسی نے پولیس میں رپورٹ کی کہ اس نے شیخ کی بیوی کواپنے گھر میں نقب لگاتے اورٹیلی ویژن سیٹ ،کپڑے اور نقدی چراتے دیکھا ہے۔ پولیس نے امام کی بیوی کو گرفتار کرکے تلاشی لی تو راز کھلا کہ اس نے خاتون ہونے کا ناٹک کررکھا ہے ۔ پولیس نے جب یہ خبر منتوبا کو دی تو ان پر یہ خبر بجلی بن کر گر پڑی۔

    بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ 

    انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمیشہ حجاب پہنے رکھتا تھا اور اور عورت کی طرح بات کرتا تھا لیکن وہ زیادہ تر وقت گھر کے اندر ہی رہتا تھا۔ہم اس کی خالہ سے ملے جہاں میں نے دلہن کے مہر کے طور پر انہیں چینی کے دو بیگ، دو بکریاں اور کپڑے وغیرہ دیے۔ ساوتھ ایشین وائرکے مطابق پولیس نے بیوی کے روپ میں گرفتار شخص سے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ وہ مسلمان نہیں، عیسائی ہے اور اس کا نام رچرڈ تموشابی ہے۔

    دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 8 مکان مسمار

    سی آئی ڈی کے سربرا ہ نے کہا کہ ہم نے اس پر جعل سازی اور چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔نامگابی مسلم کانٹی کے چیئرپرسن شیخ محمد سمبو نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کیا۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق انہوںنے کہاکہ مجھے اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوا۔ ایک مسلمان رہنما کی حیثیت سے میں کہنا چاہوں گا کہ ، جب امام مسجد نے شادی کی تو اسے قرآن پاک کی تعلیمات کی پیروی کرنی چاہئے تھی۔