Baaghi TV

Author: +9251

  • لبنان ، بچوں کی جنسی ہراسگی کامسئلہ کہاں تک پہنچ گیا

    لبنان ، بچوں کی جنسی ہراسگی کامسئلہ کہاں تک پہنچ گیا

    لبنان ، بچوں کی جنسی ہراسگی کامسئلہ کہاں تک پہنچ گیا

    باغی ٹی وی : بچوں کی حراسانی کا مسئلہ اہم موڑ پر پہنچ گیا .لبنان میں استغاثہ کے فیصلے کے بعد مسیحی سوسائٹی "mission de vie” کا معاملہ شہہ سرخیوں میں آ چکا ہے۔ لبنانی عدلیہ کی جانب سے سوسائٹی کو انسانی اسمگلنگ، ایذا رسانی اور جنسی ہراسیت کے الزمات کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔

    لبنان کے اسٹیٹ پراسیکیوٹر غسان عویدات نے دو روز قبل مطالبہ کیا تھا کہ بچوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ بعد ازاں اس کیس کو مزید پیش رفت کے لیے جبل لبنان میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں پیش کر دیا گیا۔

    جبل لبنان میں خاتون پبلک پراسیکیوٹر غادہ عون کے مطابق”Mission de vie” سوسائٹی نے آرٹیکل 380 (عدالتی فیصلے کی مخالفت) اور آرٹیکل 519 (جنسی ہراسیت) کے تحت جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

    لبنان میں اس حوالے سے غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ سوسائٹی نے مذکورہ راہب کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ راہب کے خلاف تمام ٹھوس شواہد کے باوجود سوسائٹی نے زیادہ سے زیادہ یہ کیا کہ اس راہب کی ذمے داریوں کو تبدیل کر دیا۔

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سوسائٹی کی انتظامیہ نے گذشتہ برس کے اواخر میں اس معاملے کے متعلق آوازیں اٹھنے کے بعد اس شخص کو اس کی سابقہ ذمے داریوں سے دور کر دیا تھا تاہم سوسائٹی نے اس کو ادارے سے بے دخل نہیں کیا۔
    اس راہب کے خلاف گواہی دینے والے بچوں نے دوران تحقیق مزید بتایا کہ انہیں سوسائٹی کی ایک راہبہ کے ہاتھوں مار پیٹ کا نشانہ بننا پڑا۔

    سوسائٹی کی ذمے دار خاتون نے عدالتی فیصلے پر عمل درامد نہیں کیا جس کو عدالت نے قانون کی خلاف ورزی شمار کیا ہے۔ اسی طرح خاتون ذمے دار نے بچوں کے ساتھ ہراسیت کے مرتکب راہب کے خلاف کسی قسم کے اقدام سے انکار کر دیا۔

  • سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ، ہیومن رائٹس واچ

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ، ہیومن رائٹس واچ

    نیویارک :سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ، اطلاعات کےمطابق ہیومن رائٹس واچ نے گذشتہ سال اگست میں ، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مواصلاتی بلیک آوٹ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ

    ہیومن رائٹس واچ نے اپنی عالمی رپورٹ 2020 میں کہا ہے کہ ہندوستانی حکام مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں بھی ناکام رہے اورانسداددہشت گردی کے قوانین کا استعمال کیا ۔ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیر کی مکمل طور پر ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی ہے ، اور وہاں ہونے والے مظالم کو چھپایا ہے ۔

    قسمت ہی بدل گئی :غریب ماہی گیروں کے جال میں 40 لاکھ مالیت کی 2 گولڈن سوُا مچھلیاں

    ذرائع کےمطابق ہیومن رائٹس واچ کی 652 صفحات پر مشتمل عالمی رپورٹ 2020 میں ، اس کے 30 ویں ایڈیشن میں ہیومن رائٹس واچ نے 100 کے قریب ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اپنی کارروائی سے پہلے ، حکومت نے اضافی دستے تعینات کیے ۔انٹرنیٹ اور فون سروس معطل کر دی، اور ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لیا ، جن میں سیاسی رہنما ، کارکن ، صحافی ، وکلا ، بچے اور ممکنہ مظاہرین بھی شامل ہیں۔

    دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 8 مکان مسمار

    کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معاش کا خاتمہ ہو گیا اور تعلیمی سرگرمیاں ختم ہو گئیں ۔ جس پر بین الاقوامی فورمز کی طرف سے تنقید ہوئی ۔ تنقید کرنے والوں میں ریاستہائے متحدہ کی کانگریس ، یوروپی پارلیمنٹ ، اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل شامل ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال بھر میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت میں متعدد معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جس میں غیر قانونی قتل ، آسام میں لاکھوں افراد کی ممکنہ بے دخلی اور کشمیر میں مواصلات کا بلیک آوٹ شامل ہیں۔

    بلوچستان میں شدید برف باری، 15 افراد ہلاک، سیکڑوں مسافر پھنس گئے،پاک فوج کے جوان…

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بی جے پی کے حامیوں کے ذریعہ ، مذہبی اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقوں پر ہجوم کے حملوں کی روک تھام اور تفتیش کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت کو صحیح طور پر نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مئی 2015 کے بعد سے ، انتہا پسند ہندو گروہوں نے گائے کے گوشت کے تاجر قرار دے کر50 افراد کو ہلاک اور 250 سے زیادہ کو زخمی کردیا ۔ مسلمانوں کو مارا پیٹا گیا اور انہیں ہندو دھرم کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ اورپولیس جرائم کی مناسب طریقے سے تفتیش کرنے میں ناکام رہی ۔

    افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابقشمال مشرقی ریاست آسام میں ، حکومت نے شہریوں کا قومی رجسٹر جاری کیا ۔ بیشتر مسلمان جو کئی برسوں سے ہندوستان میں مقیم ہیں ان پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ حکومت اپیل کے بعد شہریت سے انکار کئے گئے افراد کے لئے حراستی مراکز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا، تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر:سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا، تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی

    جموں:مقبوضہ کشمیر میں جموں کے ضلع ڈوڈہ میں گاوں گندنہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کاروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے حزب المجاہدین کے جموں کے ریجنل کمانڈر ہارون عباس وانی عرف معین الاسلام کوڈوڈہ میں شہید کردیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

    ذرائع کے مطابق ہارون عباس وانی بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کے حامل تھے۔ بھارتی فورسز نے A+ کیٹگری میں رکھ کر انکے سر کی قیمت 15 لاکھ مقرر کر رکھی تھی ۔ہارون عباس نے نے ستمبر 2018 میں حزب المجاہدین میں شامل ہونے سے پہلے جموں میں ایک دوا ساز کمپنی میں ملازمت چھوڑ دی تھی۔ہارون ، حزب المجاہدین کے کمانڈر جہانگیر سرووری کے قریبی ساتھی تھے ۔

    اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا…

    ذرائع کےمطابق قریب تین ماہ قبل ، پولیس نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں ایک درجن سے زائد افراد کو عسکریت پسندوں کو رسد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں رواں ہفتے میں تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔ اس سے قبل وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے بہرام پورہ اور پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں پیر کے روز بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں میں دونوجوانوں کو شہید کر دیاتھا۔

    بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ

    آرمی حکام کے مطابق پیر کو رات دیر گئے پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ایک حریت پسند شہید ہو ا۔اتوار کے روز پلوامہ ضلع میں ترال کے علاقے گلشن پورہ میں بھارتی فوجیوں نے کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے چیف سلیکٹر اور کپتان کی کیا ہوئی مشاورت

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے چیف سلیکٹر اور کپتان کی کیا ہوئی مشاورت

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے چیف سلیکٹر اور کپتان کی کیا ہوئی مشاورت

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان کے درمیان ملاقات آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

    سیریز کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا جہاں دیگر چھ سلیکٹرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔

    مشاورتی عمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم بابر اعظم جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کے کانفرنس روم میں پریس کانفرس میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے

  • موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے سڑک سے ملنے والا بیش قیمت موبائل فون مالک تک پہنچا دیا

    موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے سڑک سے ملنے والا بیش قیمت موبائل فون مالک تک پہنچا دیا

    اسلام آباد:موٹروے پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے سڑک سے ملنے والا بیش قیمت موبائل فون مالک تک پہنچا دیا ،تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ سب انسپکٹر ساجدالرحمن اور ہیڈ کانسٹیبل الیاس کو دوران پٹرولنگ موٹروے پر گرا ہوا بش قیمت موبائل( آئی فون 7)ملا

    باغی ٹی وی کےمطابق موٹروے پولیس افسران نے مالک کو ٹریس کیا اور موبائل فور ملنے کی اطلاع دی جس پر موبائل فون کے مالک حسن بلال نے آکر اپنا موبائل فون وصول کیا اور موٹروے پولیس کی فرض شناسی اور ایمانداری کی تعریف کی

    ذرائع کےمطابق ایک اور کارروائی کے دوران ہزارہ موٹروے پر دوران پٹرولنگ سب انسپکٹر زوہیب خان اور سب انسپکٹر فراز میر نے ایک بارہ سالہ بچے کو موٹروے پر پریشان پایا پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچے کا نام محمد جاوید عمر بارہ سال ہے اور وہ اپنے بھائی سے لڑ کر گھر سے بھاگا ہوا ہے جس پر موٹروے پولیس افسران نے بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا اور بچے کے والد کو اطلاع دی بچے کے والد نے آکر بچے کو وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا

  • وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ، باقی کی تلاش جاری

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ، باقی کی تلاش جاری

    مظفر آباد:وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ، باقی کی تلاش جاری،مظفرآباد سے ذرائع کےمطابق وادی نیلم میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں برفانی تودہ گرنے سے ڈهکی چکناڑ میں 3 دیہات دب گئے، امدادی ٹیموں نے 14 لاشوں کو نکال لیا ہے۔جبکہ کل اورپرسوں برفباری اورتودے گرنے سے متعدد مکانات، مسجد، دکانیں اور گاڑیاں بھی برفانی تودوں کی زد میں آکر تباہ ہو گئی تھیں ۔

    ذرائع کے مطابق برفانی تودے میں درجنوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم سخت سردی،برفباری ،لینڈ سلائڈنگ اوربارشوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ادھرڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث نیلم ویلی کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ خرابی موسم کے باعث بالائی علاقوں میں فلائٹ ریسکیو آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔ وادی گریس میں ڈھکی اور چکناٹھ کے متاثرین تک تاحال ریسکیو ٹیمیں بھی نہیں پہنچ سکی ہیں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے وادی نیلم میں متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ہے۔ برفانی تودے گرنے کے واقعات پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیلم وادی میں 67 افراد جاں بحق ہوئے۔ حکومت جانی اور مالی نقصان کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 76 ہلاکتیں آزاد کشمیر میں ہوئیں، بلوچستان میں 20 جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

    سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سندھنوٹی، کوٹلی اور راولاکوٹ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ ریسکیو آپریشن دیر سے شروع ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 20 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 12 خواتین اور سات بچے بھی شامل ہیں۔

    پاک فوج کی امدادی ٹیمیں برفانی تودے سے متاثرہ گاؤں تھلی قمری میں پہنچ کر ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے جوان اور آرمی ایوی ایشن کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ضلع استور کے سرحدی علاقے قمری کے گاؤں تھلی میں گزشتہ روز برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

    ادھر آج صبح وزیر اعظم کا سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ، لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی، جہاں‌ انہوں‌ نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے برفباری سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی.

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے،

    روزیراعظم عمران خان نے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کوتمام تررلیف دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام شہداکے خاندانوں سے رابطہ کرکے ان کی تکالیف دورکی جائیں اورجن چیزوں کی ان کو ضرورت ہے وہ فی الفورپوری کی جائیں

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں تمام تروسائل استعمال کیئےجائیں ، جن کشمیریوں کے مکان برفباری کے نتیجے میں تباہ ہوئے ہیں یا جزوی نقصان پہنچا ہے ان کے گھر تعمیرکرنے کے احکامات دیئے

    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر یہ بھی ہدایت کی کہ جن مریضوں کا علاج یہاں‌سے ممکن نہیں‌ان کواسلام آباد اور راولپنڈی کے ہستپالوں میں پہنچایا جائے اوران کے علاج معالجے کے فی الفور انتظامات کیئے جائیں

  • کے پی بار کونسل کے وکلا و صدور کی بدستور ہڑتال کی کال

    کے پی بار کونسل کے وکلا و صدور کی بدستور ہڑتال کی کال

    کے پی بار کونسل کی بدستور ہڑتال کی کال

    باغی ٹی وی خیبر پختونخواہ بار کونسل ممبران وبارایسوسی ایشنز صدور نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں وکلاء کی ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔وکلاء نے بدھ کے روز پشاور ہائی کورٹ سمیت خیبرپختونخواہ کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ضابطہ اخلاق (سی سی پی) 1908 میں حالیہ ترمیم اور صوبائی انسداد منشیات کے قانون کے نفاذ کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت کے ذریعہ ہڑتال کی کال کے پی بار کونسل نے دی تھی۔کے پی بار کونسل اور مختلف ضلعی بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں شریک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے خیبر پختونخوا کے احتجاج کرنے والے وکلا کی حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ سی سی پی میں متنازعہ ترامیم کو منسوخ نہیں کیا جاتا اور انسداد منشیات کے صوبائی قانون میں مناسب ترامیم نہیں کی جاتی ہیں۔ گذشتہ ماہ وکلاء نے اس مسئلے پر 9 سے 11 دسمبر تک ہڑتال کی تھی

  • جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،

    راولپنڈی:جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،تفصیلات کےمطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرکچھ دفاعی ماہرین کیطرف سے پاکستان اوربھارت کی فضائیہ کے درمیان فضائی طاقت کا تجزیہ پیش کررہےہیں، ایسے ہی ایک رپورٹ کےمطابق فروری 2019 میں ہونےوالے پلوامہ واقعےکےبعد پاکستان اوربھارت درمیان لفظی اورسفارتی جنگ کےبعداس پرکافی بحث جاری ہے کہ دونوں ممالک میں سےکس ملک کی فضائیہ کس سےبہترہے۔

     

     

     

    پہلے توبیان بازی اورایک دوسرے کودھمکیاں دی جاتی تھیں مگر 27 فروری 2019 کوبھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے 2 بھارتی جنگی طیارےمارگرائے تھے۔پاکستان کی حدودمیں گرنےوالے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈرابھی نندن کو پاک فوج نےحراست میں لےلیاتھا۔تاہم ،بعدمیں مارچ 2019 میں ہی ابھی نندن کوجذبہ خیرسگالی کےتحت واپس بھارت بھیج دیاگیاتھا۔

    2019 کےبعد بھارتی فضائیہ کارد عمل دونوں فضائی افواج کی صلاحیتوں کا اندازہ کرنےکےلئے کافی ہے، پاک فضائیہ (پی اے ایف) اوربھارتی فضائیہ کے موازنےپرنظرڈالتےہیں کہ طاقت اورٹیکنالوجی کے لحاظ سےکون سی فضائیہ بہترہے۔

     

    1. جنگی طیاروں کےحادثات
    کی تعداد گلوبل فائر پاور انڈیکس 2019 کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پی اے ایف کے پاس 1،342 ہوائی جہازجبکہ بھارت کے پاس 2،028 جہاز ہیں۔ بھارت کےمقابلےمیں پاکستان کی ہوائی جہازکی طاقت تقریباً 65فیصدہے۔تاہم،اس کے ساتھ ہی حادثات کی شرح بھی کم ہیں۔دوسری جانب بھارت کےواربرڈزکےمطابق، 1947 سےاب تک آئی اے ایف میں 900 سے ذائدحادثات ہوئےہیں جبکہ پاک فضائیہ کے حادثات کی تعداد 330 ہے۔

    2. پروازکےاوقات
    1. وسیع پیمانےپرجنگی مشقوں اورجدید سہولیات کی وجہ سے پاک فضائیہ کےپائلٹس کی پروازکےاوقات بھارتی پائلٹس کےمقابلے میں زیادہ ہوتےہیں۔پاک فضائیہ کےپائلٹس، بھارتی فضائیہ کےمقابلے میں بہترین اور جدید مشقوں کی وجہ بہترخدمات سرانجام دےرہےہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم وجہ طیاروں کی دیکھ بھال اوران کی اپ گریڈیشن بھی ہے۔ رپورٹس کےمطابق،پی اے ایف کے پائلٹ سالانہ اوسطا ً ہندوستانی پائلٹس کےمقابلےمیں 30 سے ​​40 گھنٹےزیادہ پروازکرتےہیں۔

    3. فی جہازپائلٹس کاتناسب
    فی جہازپائلٹس کاتناسب،ہدف کی مشق اوراسکواڈرن کی طاقت کےلحاظ سے بھارتی فضائیہ، پاک فضائیہ سےکافی درجےکم ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے نے بالاکوٹ کےبعد اپنی رپورٹ میں لکھاہےکہ پاکستان کے پاس فی ہوائی جہاز میں 2.5 پائلٹ ہیں جبکہ آئی اے ایف کے پاس 1.5 طیارے ہیں۔اس کےعلاوہ بھارت میں بمباری کی مشق کرنے کےلئےفائرنگ رینج ہی موجودنہیں ہے۔اس کےبرعکس پاکستان کی سونمیانی فائرنگ رینج جدید ترین سہولیات سےآراستہ ہےجس میں نہ صرف پی اے ایف بلکہ دیگرمسلح افواج بھی اس رینج میں مشقیں کرتی ہیں۔

    ۔4.جنگی طیارےکی دیکھ بھال
    پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی دیکھ بھال ،مرمت اوراپ گریڈیشن بھارتی فضائیہ کےمقابلے میں کئی گنّازیادہ بہترین اندازمیں کی جاتی ہے۔ جبکہ مختلف ممالک جن میں چین،امریکا،برازیل ، فرانس سمیت دنیاکےمختلف ممالک کی ٹیکنالوجی کی مددسےانہیں اپ گریڈ کیاجاتا ہے۔وریشیاجائزے نےہندوستانی فضائیہ کےجیٹ طیاروں کی خدمت کےقابل ہونےکی حالت کاخلاصہ یوں بیان کیاہے۔’’ہبھارت کی موجودہ روسی ٹیکنالوجی عام طورپرکم قابل اعتماداورکم موثرہےاوران کےجنگی بیڑےمیگ 21 اور میگ 27 میں بیشترحصہ پراناہے۔‘‘گزشتہ ایک دہائی میں آئی اے ایف کوپیش آنےوالےحادثات کودیکھتے ہوئےروسی ساختہ جنگی طیارے میگ کو’’اڑتاتابوت ‘‘بھی کہا جاتاہے۔

    5۔ پائلٹس کی ٹریننگ
    پاک فضائیہ کی کامیابی خصوصاًبھارت کے خلاف اہم وجہ پائلٹس کی بین الاقوامی سطح کی ٹریننگ اورتکینکی عملہ ہے۔رپورٹس کےمطابق پاک فضائیہ کاتکینکی عملےکی تربیت مغربی معیارکے مساوی تربیت دی جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں کہ پی اے ایف کے پائلٹس مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرتےہیں۔ صرف 2019 میں ، سکواڈرن سطح کی مشقیں چین ، ترکی ، اور سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ کی گئیں اس کےبرعکس ہندوستان نے فرانس میں چھوٹی سطح کی مشترکہ مشقیں کیں۔

    ۔ 6.پی اےایف انسٹرکٹرز
    پاک فضائیہ اپنے پائلٹس کی تربیت کے لئےعالمی سطح کےانسٹرکٹرزکو اپنی ٹیم کاحصہ بناتی ہے۔سعودی عرب ، نائیجیریا،ترکی،قطراورعراق کےغیر ملکی کیڈٹس کوہھی پی اےایف اکیڈمیوں اوراداروں میں تربیت دی جاتی ہے،اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے انسٹرکٹرزدوسرےممالک مثلاً برطانیہ،ترکی اورسعودی عرب کی اکیڈمیوں میں بھی بھیجاجاتاہے۔اس کےبرعکس بھارتی فضائیہ کے انسٹرکٹرز تبادلےکے پروگراموں پرپاک فضائیہ کےمقابلےمیں بہت کم بھیجےجاتے ہیں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : دونعشوں کی برآمدگی ،پولیس شناخت کرنے سے تاحال قاصر

    ڈیرہ اسماعیل خان : دونعشوں کی برآمدگی ،پولیس شناخت کرنے سے تاحال قاصر

    ڈیرہ اسماعیل خان : دونعشوں کی برآمدگی ،پولیس شناخت کرنے سے تاحال قاصر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان سی آر بی سی نھر سے دو نعش برآمد ہوئی ہیں.ان نعشوں کو برآمد کرنے کے لیے
    نعش برآمدگی نھر بندی کرنا پڑی ، نہر بندی کے بعد نعشوں کو نکال ممکن ہونا پڑا.لاش دونوں مردوں کی تھی،ان
    مردوں عمریں 28 سال بتائی جا تی ھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعش قابل شناخت ھیں۔مگر سکونت معلوم نھیں ھو رھی ھے کہ دونوں فوت شدگان کہاں کے رہائشی ہیں.

  • ٹرین کی ٹکر سے نوجوان زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور سیکشن پر ریلوے پھاٹک کوٹ پنڈی داس پر فیصل آباد سے لاہور جانے والی تیز رفتار ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسے ہوئے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار بارہ سالہ لڑکا سفیان عرفان شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے سول ہسپتال پہنچا دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ریلوے پھاٹک ایک طرف سے کھلا ہونے کے باعث رکشہ اس میں پھنس گیا اور اس پر سوار ڈرائیور سمیت 6 مسافروں نے سامنے ٹرین کو دیکھ کر چھلانگیں لگا کر ٹریک کو کراس کر کے اپنی جانیں بچا لیں تاہم بارہ سالہ سفیان عرفان بر وقت رکشہ سے نہ اتر سکا اور ٹرین کی ٹکر لگنے سے رکشہ سے دور جا گرا اور شدید زخمی ہوگیا