Baaghi TV

Author: +9251

  • سی پیک کی کامیابی سے متعلق چینی سفیرکے بیان نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد:سی پیک کی کامیابی سے متعلق چینی سفیرکے بیان نے ہلچل مچادی ،اطلاعات کےمطابق چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا،مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک،پاک چین عوام کی ترقی ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ چین اپنی خوشیوں کو ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بانٹناچاہتا ہے، چین کی جانب سے پاکستان، پاکستانی میڈیا کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہو۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤجنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارت نے یکطرفہ کارروائی ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کیا، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرشدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدامات، طرزعمل خطے کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے،بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

    چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا،مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک،پاک چین عوام کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین نے 70سالہ دورمیں کئی چیلنجز دیکھے، پاکستان،چین کا 70سال سے مضبوط ترین اور بہترین دوست ہے، چین معیاری معاشی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہو رہا ہے، سی پیک منصوبہ بھی چین کی جدت بھری ترقی کا مظہر ہے۔

  • ایرانی صدرحسن روحانی نے عالمی ملکوں کی افواج پرحملوں کی دھمکی دے دی

    ایرانی صدرحسن روحانی نے عالمی ملکوں کی افواج پرحملوں کی دھمکی دے دی

    تہران: ایرانی صدرحسن روحانی نے عالمی ملکوں کی افواج پرحملوں کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کےمطابق ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران میں یوکرائن کے طیارے کو مار گرانے کی تفصیلات فوج فراہم کرے۔ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے طیارے کی مزید تفصیلات آنے چاہئیں اور فوج جلد سے جلد یہ تفصیلات فراہم کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ مشرق وسطی سے اپنی فوجیں فوری طور پر نکال لیں کیونکہ یہاں ان کی موجودگی شائد خطرے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ آج امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جائے اور کل کو یہ حملے یورپی یونین کے سپاہیوں پر ہوں لہٰذا جتنی جلدی ہو سکے عالمی طاقتوں کو مشرق وسطیٰ سے اپنی فوج نکال لینی چاہیے۔

    واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کی جانب سے ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کے خلاف قوائد کے مطابق کارروائی کا اعلان کیا ہے۔تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں تنازع کے حل کے میکنزم کے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یورپی ممالک اب بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے خواہش مند ہیں۔مشرق وسطی اور افغانستان میں میں امریکی فوجی کہاں کہاں تعینات ہیں نیچے دیئے گئے نقشے میں دیکھیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے دوران غلطی سے یوکرین کے مسافربردار طیارے پر میزائل داغ دیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پاسدارانِ انقلاب کے ایرو سپیس کمانڈر بریگیڈئیر جنرل عامر علی حاجی زید کا کہنا تھا کہ میزائل چلانے والوں خود ہی کارروائی کی تھی انہوں نے اس مسافر طیارے کو غلطی سے کروز میزائل سمجھ لیا تھا کیونکہ اس طرح کی خبریں تھیں کہ ایران پر کروز میزائل سے حملہ کیا جا رہا ہے۔

  • سردی کوبھی سردی لگ گئی ، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شدیدسردی اوربرفباری کی پشینگوئی کردی

    سردی کوبھی سردی لگ گئی ، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شدیدسردی اوربرفباری کی پشینگوئی کردی

    لاہور:سردی کوبھی سردی لگ گئی ، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شدیدسردی اوربرفباری کی پشینگوئی کردی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

    ذرائع کےمطقابق راولپنڈی، جہلم، کشمیر، چکوال اور اسلام آباد میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔20 اور 21 جنوری کو زیارت، پنجگور، پشین، جیوانی، گوادر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 13، کوئٹہ میں منفی 10، زیارت میں منفی 9، دالبندین میں منفی 4، ژوب میں منفی 2، نوکنڈی اور پنجگور میں منفی ایک، خضدار میں 2، بارکھان میں ایک، گوادر میں 10، جیونی میں 5، لسبیلہ میں 4، پسنی میں 9، سبی میں 5، تربت میں ایک درجے سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

    زیارت، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سرد ہواؤں کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ سڑکوں پر پانی بدستور جما ہوا ہے اور چھتوں جمے ہوئے پانی کی قلفیاں لٹک رہی ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 100سال بعد پھریہ سردی پڑرہی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آج سے100 سال پہلے سردی توضرورپڑی تھی مگرساتھ ساتھ جوحرارت اس وقت پائی جاتی ہے وہ نہیں تھی لیکن اس حرارت کے باوجود اب پڑنے والی سردی نے پچھلے سارے ریکارڈتوڑدیئے ہیں ، جبکہ بعض تو یہ کہہ رہے ہیں‌کہ موجودہ سردی کی لہر نے اس موسم میں‌پڑنے والی سردی کوبھی ماند کردیا ہے

  • صوبائی وزیر کی زیر قیادت شیخوپورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن گرین اینڈ کلین پاکستان کو آگے بڑھاتے ہوئے شجر کاری مہم 2020 کا آغاز کردیا گیا
    صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس, اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ, پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور دیگر احباب کے ہمراہ ڈی پی سکول میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا شجرکاری مہم کے تحت شہر بھر میں مختلف جگہوں پر پودے لگاے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پودے لگانے کا مقصد ہوا میں آلودگی کے تناسب کو کم کرنا اور آکسیجن کی مقدار کو بڑھانا ہے
    صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے جو کہ فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ موسم کی شدت کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کریں گے آخر پر شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود، ضلعی انتظامیہ، صحافیوں اور سکول طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی
    تقریب میں موجود صحافیوں سابق صدر پریس کلب شیخ سہیل احد ،سابق جنرل سیکرٹری اسلام غازی، مصطفی خان، طارق ملک، ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر ،ڈاکٹرخالد محمود و دیگر صحافیوں نے شجرکاری مہم کو خوش آئین اور ماحول دوست قرار دیا

  • "ایمپرا”کے الیکشن سیاست دانوں کے لیے مثال،باہمی بھائی چارے کی اعلیٰ‌مثال تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے

    "ایمپرا”کے الیکشن سیاست دانوں کے لیے مثال،باہمی بھائی چارے کی اعلیٰ‌مثال تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے

    لاہور:الیکٹرانک میڈیا کی صحافتی تنظیم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے پرامن اورمنفرد الیکشن کرواکرسیاستدانوں کے لیے مثال قائم کردی، پہلی مرتبہ تمام امیدواربلا مقابلہ منتخب کرکے باہمی بھائی چارے کوفروغ دیکرسب کوحیران کردیا ،الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی تنظیم ایمپرا کے تمام کے تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے

    باغی ٹی وی کے مطابق آج ایمپرا کے سال 2020 کے ہونے والے انتخابات جس پرامن اوردوستانہ ماحول میں مکمل ہوئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں،ذرائع کےمطابق آج کے الیکشن میں 15 کامیاب ہونے والے امیدواروں کو متفقہ طورپرمنتخب کیا گیا ہے ، اس سے پہلے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لیے 13 جنوری کی آخری تاریخ تھی ، 14 جنوری کو26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ 15 جنوری شام تک 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لیکراعتماد اوربھروسے کا بھرپوراظہارکیا

    باغی ٹی وی کےمطابق چیف الیکشن کمیشن میاں حبیب اللہ کی طرف سے یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ چونکہ 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اورمقابلے میں کوئی بھی امیدوار نہیں ہے لٰہذا الیکشن کے قانون کے مطابق تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں

    الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق منتخب ہونے والوں میں سید کرارحسین شاہ بطورصدرمنتخب ہوگئے ہیں جبکہ جبارچوہدری کوسنیئرنائب صدرکے لیے منتخب کرلیا گیا ہے ،باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والے نتائج کےمطابق ازان ملک اورزکاء اللہ جٹ کونائب صدرکی حیثیت سے منتخب کرلیا ہے،

    ذرائع کے مطابق ایمپرانے سال 2020 کے لیے محمد ابرار جنرل سیکرٹری عبد الرشید کو فنانس سیکرٹری کے طورپرمنتخب کرلیا ہے ،الیکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق مبشرہ سلطان جوائنٹ سیکرٹری اورغلام مرتضیٰ‌کوانفارمیشن سیکرٹری کے طورپرکامیاب امیدوارقرار دیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایمپرا کے سال 2020 کے لیے جواراکین گورننگ باڈی کےلیے منتخب کیے گئے ہیں ان میں خرم جہانگیر،قاضی اویس،شیرازعالم،ابوبکرعلوی ،طفیل شریف اورانعم اطہرکے نام شامل ہیں ، چیف الیکشن کمیشن میاں حبیب اللہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،

    ادھر ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمیشن میاں حبیب اللہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس خواہش کا اظہاربھی کیا گیا ہےکہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ معززممبران اپنے ادارے کے لیے دن رات خلوص نیت سے کام کریں گے اوراپنے ساتھیوں کی توقعات پرپورااترنے کی بھرپورکوشش بھی کریں گے

    ادھراطلاعات کے مطابق ایمپرا کے تمام ممبران نے منتخب ہونے والے ساتھیوں کومبارکباد دیتے ہوئے خوشی کااظہارکیا ہے اورصحافیوں کے مسائل کے حلے کے لیے اپنی طرف سے تمام ترہمدردیاں اورحمایت کا بھرپوریقین بھی دلایا ہے

  • این آر او مقبوضہ کشمیرپہنچ گیا :مقبوضہ کشمیر کے زیر حراست مرکزی سیاسی رہنما حکومت سے ڈیل کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں

    این آر او مقبوضہ کشمیرپہنچ گیا :مقبوضہ کشمیر کے زیر حراست مرکزی سیاسی رہنما حکومت سے ڈیل کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں

    سرینگر:این آر او مقبوضہ کشمیرپہنچ گیا :مقبوضہ کشمیر کے زیر حراست مرکزی سیاسی رہنما حکومت سے ڈیل کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں،نیشنل کانفرنس کے زیر حراست چند رہنماوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ملک سے باہر جانے کے لئے حکومت سے معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سری نگرسے ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اس کی تردید کی ہے کہ اس کا کوئی بھی رہنما اس طرح کے معاہدے پر کوئی پیش رفت کر رہا ہے اور وہ رہا ہونے کے بعد بھی وادی میں قیام جاری رکھیں گے۔5 اگست ، 2019 کے بعد 40 سے زیادہ کشمیری مرکزی سیاسی رہنماوں کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

    جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو اسی دن حراست میں لیا گیا تھا لیکن انھیں الگ الگ رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ اپنی گوپکر کی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں ، جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سری نگر میں واقع سرکاری گیسٹ ہاسز میں رکھا گیا ہے۔

    اگرچہ این سی نے اس سے انکار کیا ہے کہ اس کے قائدین ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پارٹی کے اعلی رہنماوں کے پاس کشمیر کو خیربادکہنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کی سیاست کا جموں و کشمیر کے نئے تیار کردہ یونین ٹریٹری میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔

  • بالآخرحکومت مستعفی ہوہی گئی ،نئے وزیراعظم کے لیے راہ ہموارہوگئی

    بالآخرحکومت مستعفی ہوہی گئی ،نئے وزیراعظم کے لیے راہ ہموارہوگئی

    ماسکو:بالآخرحکومت مستعفی ہوہی گئی ،نئے وزیراعظم کے لیے راہ ہموارہوگئی ،اطلاعات کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قوم سے خطاب کے بعد حکومت مستعفی ہوگئی۔حکومت کی طرف سے اس فیصلے کا مقصد روسی صدر کوقانون سازی کے مراحل طئے کرنے کے لیے موقع فراہم کرنا ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر اعظم دمتری میڈویڈیف نے کہا کہ ان کی حکومت صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئین میں تبدیلی لانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے استعفیٰ دے رہی ہے۔روسی حکومت کی جانب سے یہ غیر متوقع اعلان صدر پیوٹن کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی کے لیے ملک گیر انتخابات کی تجویز کے فوری بعد سامنے آیا ہے ۔اس تبدیلی سے اقتدار صدارت سے پارلیمنٹ کو منتقل ہوجائے گا ، جس کے بعد روس کو ایک نیا وزیر اعظم مل جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق روسی وزیر اعظم کا استعفی ٰ دینے کے بعد کہنا تھا کہ صدرکی تجاویزسےملکی طاقت کےتوازن میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی۔نئے وزیر اعظم کے ممکنہ امیدواروں میں ماسکو کے میئر سیرگی سوبیانین ، وزیر اقتصادیات میکسم اورشکن اور وزیر توانائی الیکزینڈر نوواک شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے آئینی اصلاحات کی تجویز دی تھیں۔

  • گجرات پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری

    گجرات پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدرکی زیر قیادت پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری
    تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے انٹر پول کے ذریعہ مجرم اشتہاری طارق محمود ولد غلام رسول قوم گجر سکنہ روہیلہ کو مقدمہ نمبر 46 مورخہ 19-03-2018جرم 302/34ت پ میں گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری نے سال 2018 میں یاسر اقبال کو بذریعہ پسٹل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

  • امریکی دعووں کی قلعی کھل چکی — از– صابرابومریم

    امریکی دعووں کی قلعی کھل چکی — از– صابرابومریم

    نائن الیون کے بعد امریکہ نے پوری دنیا کو سبق یاد کروایا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور اس جنگ میں نہ جانے امریکہ نے کئی ایک ممالک میں دسیوں ہزار بے گناہوں کو بھی بھینٹ چڑھانے میں کسی قسم کی عار محسوس نہ کی ۔ ان مما لک میں سر فہرست افغانستان، عراق، لیبیا، پاکستان میں ڈرون حملوں سے شہید ہونے والے افراد اور اسی طرح دیگر ممالک میں امریکی افواج کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہیں ۔

    بعد ازاں ان تمام ممالک میں امریکی افواج کو شکست اور امریکہ کی سیاست اور منصوبوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اگرچہ امریکہ پہلے ہی غرب ایشیائی ممالک میں ماضی میں یعنی سنہ2000ء تک بد ترین شکست کھا چکا تھا لیکن نائن الیون کے بعد امریکی منصوبوں کو ایک مرتبہ پھر دھچکا لگا اوربات یہاں تک آن پہنچی کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر غرب ایشیائی ممالک کے لئے ایک ایسا ناپا ک منصوبہ تشکیل دیا کہ جس کا ہدف ایک طرف مسلمانوں کا سب سے اہم مسئلہ یعنی فلسطین کا مسئلہ ختم کرنا تھا اور ساتھ ساتھ صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کا تحفظ کرتے ہوئے گریٹر اسرائیل اور نیو مڈل ایسٹ کے فارمولہ کو عملی جامہ پہنانا تھا ۔

    امریکہ سنہ 2001سے 2006ء تک عراق، افغانستان اور خاص طور سے لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین ہونے والی33روزہ جنگ اور اسی طرغ غزہ میں سنہ2008ء میں اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والی بائیس روزہ جنگ میں شکست کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا تھا کہ خطے میں دہشت گرد گروہوں کی مدد سے خطے کی تمام ریاستوں کو کمزور کیا جائے اور پھر ان ممالک کو کئی ایک چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جائے تاکہ اسرائیل جو کہ گریٹر اسرائیل کے لئے مذکورہ بالا جنگوں میں شکست کے بعد ناکام ہو چکا ہے تو بالواسطہ طور پر ٹوٹنے والی ریاستوں کے مختلف ٹکڑوں پر صہیونیوں کی حکمرانی قائم کر کے خطے میں راج کیا جائے ۔ اس عنوان سے امریکہ نے باضابطہ داعش نامی دہشت گرد تنظیم کو وجود بخشا جس کا آغاز شام سے کیا گیا او ر پھر دیکھتے ہی دیکھتے اعلی ترین اور جدید ترین اسلحوں اور امریکی فضائیہ کی کھلم کھلا مدد کے بعد شام سے نکل کر داعش عراق میں بھی جا پہنچی ۔

    امریکہ کی جانب سے داعش کے لئے بنائے گئے منصوبوں میں شام اور عراق کے بعد ایران کو غیر مستحکم کرنا اور اسی طرح داعش کو افغانستان میں لا کر پھر پاکستان کے خلاف سرگرم کرنا بھی شامل تھا ۔ گذشتہ برس افواج پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ داعش کے وجود کے نشانات شمالی وزیرستان اور افغانستان وپاکستان سرحد پر پائے گئے ہیں ۔ من جملہ یہ کہ امریکہ نے اپنی حاکمیت کو قائم کرنے کے لئے داعش کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف غرب ایشیائی ممالک کو نشانہ بنایا بلکہ ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا ئی ممالک میں داخل ہو کر ایک طرف جہاں چین کی ترقی کو روکنا تھا وہاں ساتھ ساتھ خطے میں امریکی و اسرائیلی پولیس مین ہندوستان کو بھی مزید شہہ دینا تھی تاکہ خطے میں امریکہ کی مکمل بالا دستی ہو ۔ اب اس کام کے لئے امریکہ کے ساتھ جہاں کئی ایک یورپی ممالک اپنے اقتصادی مفادات کی خاطر ساتھ ہو لئے تھے وہاں ساتھ ساتھ اپنی بادشاہتوں کو بچانے کے لئے عرب دنیا کے کئی ایک خلیجی ممالک بھی اس شیطانی منصوبہ بن چکے تھے ۔

    حالیہ دنوں بغداد میں عراقی اور ایرانی فورسز کے کمانڈروں بالترین ابو مہدی مہند س اور قاسم سلیمانی کی امریکی افواج کے دہشت گردانہ حملوں میں شہادت کے بعد عرب دنیا اور بالخصوص مغربی ذراءع ابلاغ میں کئی ایک ایسی خبریں اور تجزیات شاءع ہو چکے ہیں کہ جن میں باقاعدہ طور پر اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ قاسم سلیمانی صرف ایران کے ایک جنرل نہیں تھے بلکہ ایک ایسی عالمگیر مزاحمتی شخصیت تھے کہ جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے ان تمام منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے کہ جس کے نتیجہ میں امریکہ اور اسرائیل غرب ایشیائی ممالک اور جنوبی ایشیائی ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور اپنا براہ راست یا بالواسطہ راج قائم کرنے کے خواہشمند تھے ۔

    ایسی چند تحریریں نظروں سے گزری ہیں کہ جس میں فلسطین میں بھی اس مجاہد اسلام قاسم سلیمانی کے چرچے ہیں کہ کس طرح انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کو فلسطینیوں کے خلاف کامیاب نہیں ہونے دیا اور اپنی خدمات انجام دیں ۔ اسی طرح لبنان کے عوام بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ لبنان کی آزادی اور لبنان سے امریکی افواج کا انخلاء کا معاملہ ہو یا پھر صہیونی افواج کے انخلاء کا معاملہ ہو، شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ وہ لبنان کےلئے نجات دہندہ رہے ۔

    شام کی بات کر لیں تو یہاں ایسے افراد کے تجزیات سامنے آئے ہیں کہ جنہوں نے لکھا ہے کہ نہ صرف شام کے مسلمان بلکہ مسیحی بھی قاسم سلیمانی کو شام کے لئے ایک مسیحامانتے ہیں کہ جنہوں نے شام کا دفاع کرنے میں فرنٹ لائن پر رہ کر مسلمانوں اور مسیحیوں کی ناموس و عزت کی حفاظت کی اور امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا ۔ ایسا ہی رحجان عرا ق کے اخبارات میں بھی موجو دہے کہ قاسم سلیمانی اور ابو مہدی عرا ق میں اسلامی مزاحمت کے دو ایسے درخشاں کردار ہیں کہ جن کی بدولت آج عراق کے شہروں اور دیہاتوں میں داعش جیسی خبیث اور دہشت گرد تنظیم کا وجود ختم ہو اہے اور عرا ق میں بلا تفریق مسلمان ، مسیحی اور دیگر مسالک و مذاہب کے لوگوں کی ناموس اگر محفوظ رہی ہے تو ا س کا سہرا قاسم سلیمانی اور ابو مہدی جیسے عظیم فرزندان اسلام کو جاتا ہے ۔

    امریکی اخباروں اور تجزیہ نگاروں کی اگر بات کی جائے تو یہاں بھی قاسم سلیمانی کے لئے ایسے ہی جذبات اور احساسات موجود ہیں اور کہا جا رہاہے کہ امریکہ صدر ٹرمپ نے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو قتل کرنے کے احکامات صادر کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ نہ تو پہلے کبھی دہشت گردوں کے خلاف تھا اور نہ آج کسی قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ۔ بلکہ یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ امریکہ نے داعش جیسی خطر ناک تنظم کو خود بنایا، مالی و مسلح معاونت کے ساتھ ساتھ عسکر ی تربیت فراہم کی اور پھر اس دہشت گرد گروہ کے مقابلہ میں لڑنے والے فوجی کمانڈروں کو بغداد میں ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کاروائی میں قتل کر دیا ہے ۔

    ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے تمام تر دعوے جھوٹے اور فریب پر مبنی ہے کہ جس میں امریکہ دنیا کے ممالک کو کہتا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ چاہتا ہے بلکہ بغداد میں امریکی افواج کی دہشت گردانہ کاروائی نے امریکی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اور دنیا کا بچہ بچہ اس بات کو جان چکا ہے کہ دنیا بھر میں تمام تر بدی کا محور امریکی نظام اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہے

    امریکی دعووں کی قلعی کھل چکی !
    تحریر: صابر ابو مریم
    سیکرٹری جنرل فلسطین فاءونڈیشن پاکستان
    پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر، شعبہ سیاسیات ، جامعہ کراچی

  • یونیورسٹی آف گجرات فورا چوک گرلز کیمپس گجرات میں فائن کے نام پر مال پانی نہ دینے پر داخلہ نہ بھجنے کی دہمکیاں ۔۔

    یونیورسٹی آف گجرات فورا چوک گرلز کیمپس گجرات میں فائن کے نام پر مال پانی نہ دینے پر داخلہ نہ بھجنے کی دہمکیاں ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات قوم کی بیٹیاں قوم کے معماروں کے ہاتھوں لٹنے کے ساتھ بلیک میل ہونے پر مجبور یونیورسٹی آف گجرات فورا چوک گرلز کیمپس گجرات میں فائن کے نام پر مال پانی نہ دینے پر داخلہ نہ بھجنے کی دہمکیاں والدین اور سٹوڈنٹس مجبور وزیر اعلی پنجاب وائس چانسلر یونورسٹی آف گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات فورا چوک گرلز کیمپس میں ایف ایس سی کی بچیوں کو فائن کے نام پر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں ایف ایس سی کلاس کی بچیوں کے والدین نے میڈیا کے نمائیدہ سے بات کرتے ہوے بتایا کہ فی سٹوڈنٹ دو ہزار سے لے کر پنتیس سو روپے لیے جا رہے ہیں اور ساتھ یہ بھی دہمکی دی جا رہی ہے کہ جو سٹوڈنٹ پیسے نہیں دے گی اس کا داخلہ نہیں بھجا جاے گا والدین نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات اور سٹی ایم پی اے گجرات سلیم سرور جوڑا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں بڑی مشکل سے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے جاتے ہیں اوپر سے فورا چوک کیمپس کی انچارج زکیہ بانو فائن کے نام پر لاکھوں روپے بلیک میل کر کے اکٹھے کر رہی ہے جو ظلم ہے اس کے خلاف نوٹس لیتے ہوے قانونی کاروائی کی جاے