Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا کریں:غیر مسلم سیاستدان کا اعتراف

    اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا کریں:غیر مسلم سیاستدان کا اعتراف

    بدھا پسٹ :اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا کریں،اطلاعات کےمطابق ہنگری کے غیر مسلم سیاستدان نے اسلام کی آفاقیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے اندھیروں میں روشنی پھیلانے کیلئے اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے۔

    ذرائع کےمطابق ہنگری کی سیاسی جماعت جوبیک موومنٹ کے صدر گوبر وونا نے ترکی میں مختلف یونیورسٹیوں کا دورہ کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کا اسلامو فوبک یا دائیں بازو کی یورپی جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ترک میڈیا کے بھی کہنا ہےکہ ترکی کے دورے پرآئے ہوئے جابیک موومنٹ کے صدر نے بتایا کہ ترک معاشرے میں جو خاندان کی محبت، روایت کا احترام اور حب الوطنی کے مضبوط جذبات میں ڈوبا ہوا ہے، ہنگری کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔وہ اسلام سے بے حد متاثر ہیں، ان کی ذاتی زندگی اسلام اور مسلمانوں سے اس لیے متاثر ہے کہ وہ اپنے مسلمان دوستوں اور ساتھیوں سے ملتے رہے ہیں، مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی شادی میں ایک گواہ بھی فلسطینی تھا۔

    یہ حقیقت ہے کہ رسول اللہ کی سنت اور سیرت اور صحابہٴ کرام کی زندگی انسانیت کے احترام اس کے حقوق کی حفاظت اور انسانیت پسندی کا اعلیٰ نمونہ ہے خود حضور صلى الله عليه وسلم لوگوں سے فرماتے تھے کہ ”اگر میں نے کسی پر ظلم کیا ہے تووہ اس کا بدلہ لے لے، خلفاء راشدین بھی اسی نہج پر روبہ عمل رہے۔اسلام میں امن وامان، انسانیت کے احترام اور اس کے حقوق کی حفاظت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، لہٰذا اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا ایک غیر معقول بات اور غیرمنصفانہ عمل ہے اور ایک عالمگیر مذہب اور اس کے ماننے والوں کی صریح حق تلفی ہے۔

    واضح رہے کہ ہنگری کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے دوران سیاسی جماعت جاببک موومنٹ نے قومی اسمبلی میں 47 نشستیں حاصل کرکے مجموعی طور پر16.67 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔تک میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہنگری کی سیاسی جماعت جوبیک موومنٹ کے صدر گوبر وونا نے ترکی کے دورے کے دوران کئی مواقع پرساتھیوں سے کہا کہ وہ اسلام بہت متاثرہیں اب تمام دوست ان کےلیے دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اسلام کی نعمت سےمالا مال کردے

  • رانا مشہود نے عمران خان پر بڑا الزام  لگا دیا

    رانا مشہود نے عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا

    رانا مشہود نے عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود احمد خان نے فلیٹیز ہوٹل میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہےکہ عمران خان نشئی ہے ان کی بات کا جواب نہیں دینا چاہیے، عمران خان سب سے بڑا فراڈیہ ہے اور اپنے ارد گرد فراڈئیے بٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نےکہا کہ عمران خان قوم کو بتائے ان کی بہن نے اربوں روپے کہاں سے کمائے، عمران خان جہانگیر ترین اور اپنے گرد بٹھائے انویسٹرزکے بارے میں بھی قوم کو بتائے کہ انہوں نے پیسے کہاں سے بنائے،

    رانا مشہود نے کہا قوم عارف نقوی اور ابراج گروپ کو نہیں بھولی جس پر عمران خان پلتا رہاہے، عمران خان اپنے پالنے والوں کو سیف گاڈ کررہاہے بلکہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسانے کاکام کررہاہے،حکومت کے پاس نواز شریف کی صحت کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں وہ جان بوجھ کر خود مسائل پیدا کرتی ہے، نوازشریف کا ریسٹورنٹ جاکر ہوا خوری کرنا حکومت کو ہضم نہیں ہو رہا،

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کی صحت پر تو بات کرتی ہے حریم زدہ وزراء پر بات کیوں نہیں کرتی،نوازشریف کی صحت پر سرکاری میڈیکل بورڈ نے جو رپورٹس بنائیں اس کے مطابق ان کا علاج ہو رہاہے،نوازشریف صحت مند ہوکر وطن واپس آئیں گے جس دن وہ واپس آئیں گے حکومت کے جانے کا دن ہوگا، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں اور قوم کے سامنے پی ٹی آئی والوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سیاست کی ، موجودہ آرمی چیف کے عمران خان اور پی ٹی آئی کے سوا کوئی دشمن نہیں ہے،

  • پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی : پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا۔بنگہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے عماد بٹ، فہیم اشرف بطور آل راونڈر آزمانے پر غور کیا جارہا ہے.اس کے علاوہ ذیشان اشرف، حارث روف کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وکٹ کیپر کے لئے سابق کپتان سرفراز احمد اور کامران اکمل کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا ۔بابر اعظم ، آصف علی ،محمد عامر،شاداب خان ، فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ محمد موسی ، محمد حسنین ، خوشدل شاہ، عماد وسیم کی شمولیت امکان ہے فخر زمان اور حسن علی کے نام فٹنس رپورٹ کلیئر ہونے کی صورت میں زیر غور آئیں گے.اسپنر ظفر گوہر، نعمان علی اور بلال آصف کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی موسم خوش گوار۔۔۔

    ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی موسم خوش گوار۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات میں شدید بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح گجرات میں موسم خوش گوار درجہ حرارت میں مزید کمی کم سے کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 سینٹی گریڈ تک رہے گا لوگوں کے چہروں پر خوشی کی لہر پودوں میں بھی بہار کی لہر دوڑ گئی۔۔

  • وہاڑی : دو افراد ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ سٹی وہاڑی کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی. ملزمان گرفتار 2پسٹل برآمد

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی نیک محمد نے ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شہزاد اور جہانزیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2پسٹل برآمد کئے. ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا گیا.

  • وہاڑی : اشتہاری اور شراب فروش گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)پولیس تھانہ کرمپور کی2مختلف کاروائیاں.. اقدام قتل کا خطرناک مج اشتہاری کراچی سے گرفتار..2ملزمان سے37لیٹر شراب معہ لاہن برآمد

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کرمپور رائے محمد اکرم کی سربراہی میں پولیس تھانہ کرمپور نے 2مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کا خطرناک مجرم اشتہاری سجاد سہو کو ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری سال 2017ء سے مفرور تھا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان ربنواز اور پنو خان کو گرفتار کر کے 37لیٹر شراب معہ لاہن برآمد کر لی.

  • بورے والا : چوروں نے برگر فروش کو زخمی کر دیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)چوروں نے تعاقب کرنے پر برگر فروش کو موٹرسائیکل کی ٹکر مارکر زخمی کردیا ۔
    تفصیلات کے مطابق بلدیہ کارنر پر معروف برگرفروش بشارت علی کی ریڑھی پر تین موٹرسائیکل سوار نوجوان آئے اور نوجوان نے بر گر کا آرڈر دیا جب وہ برگر بنانے میں مصروف ہوگیا تو دو افراد نے اس کی بیٹری چوری کرلی اور فرار ہوگئے تو دوکاندار بشارت علی نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ان کا موٹرسائیکل پر تعاقب کیا تو انہوں نے موٹرسائیکل کو سا ئیڈ مارکر گرادیا جس بشارت علی سڑک پر گرنے سےزخمی ہو گیا اور پیچھے آنے والی تیز رفتار بس کے نیچے آنے بال بال بچ گیا اس دوران چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بشارت علی نے بتایا کہ اس قبل بھی چور اس کی دوبیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔ انہوں نے پولیس اعلی حکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • بھارتی مسلمانوں کے خلاف مودی کے غنڈوں کا نیا وار

    بھارتی مسلمانوں کے خلاف مودی کے غنڈوں کا نیا وار

    بھارتی مسلمانوں کے خلاف آر ایس ایس کے غنڈوں کا نیا وار

    باغی ٹی وی :مودی کی پولیس اور اس کے دہشت گرد ہندو اب بھارتی مسملمانوں پر نیا وار کرنے لگے . مسلمانوں سے ان کا پنا گھر بار اور دکانیں چھیننے کے لیے دھمکیاں دینے لگے . بھارت کے علاقے مظفر نگر میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں میں داخل ہوکر ان کا قیمتی سامان لوٹ لیا اور ان وہاں سے نقدی اور زیورات چھین لیے. عورتوں کی بے حرمتی کی ایسے ہیں بزرگ افراد کو بھی نہیں بخشا اور ان پر تشدد کرتے رہے . ساتھ یہ دھمکیاں دیتےرہے کہ تم یہاں سے نکل جاؤ .یہ علاقہ چھوڑ دو . بھارت میں مسلمانوں کو پہلے ہی بھارت سے نکالنے کے لیے مودی سرکار نیا بل لائی ہے جس کے ‌خلاف بھارت میں شدید احتجاج ہے اور لوگ اس رات دن سڑکوں پر ہے . دوسری طرف بھارتی انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر اور ان کے املاک اور کاروبار کو نقصان پہنچا کر انہیں یہاں سے نکال رہے ہں، افسوس اس بات ہے کہ ان شرپسندون کے ساتھ پولیس بھی ملی ہوئی ہے .. اسی طرح اس علاقے میں صرف مسلمانوں کی درجنون دکانیں سرکاری طور پر سیل کی ہیں. ایک طرف بی جے پی کے دہشت گرد مسلمانوں کے دھمکا رہے ہیں اور انہیں مار پیٹ رہے ہیں اور دوسری طرف مودی کی پولیس ان کے مردوں کو اٹھا کر لے جاتی ہے اور دکانون کو سیل کر رہی ہے.

  • گورنر پنجاب نے کیا حقیقت کا اعتراف

    گورنر پنجاب نے کیا حقیقت کا اعتراف

    گورنر پنجاب نے کیا حقیقت کا اعتراف

    باغی ٹی وی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اعتراف کیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اس وقت ٹیکسز زیادہ ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک سال ہماری حکومت کے لیے مشکل سال تھا کیونکہ 20 بلین ڈالرز کرنٹ خسارے کی معیشت ہمیں ملی تھی۔ انہوں نے یہ بات وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے نو منتخب صدر میاں انجم نثار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا انعقاد چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر اہم تجارتی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کاروباری و تجارتی طبقے کو درپیش مسائل پراظہار خیال کیا گیا۔
    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے خطاب میں ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر انجم نثار کی کامیابی کے لیے دعا کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ کاروباری و تاجر طبقے کے مسائل احسن طریقے سے اجاگر کریں گے۔

    انہوں نے برطانیہ میں اپنے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں میرا لیبر پارٹی سے تعلق تھا اور میں ہمیشہ لوگوں کے مسائل سامنے لایا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی سیاست میں بھی میں نے بزنس کمیونٹی کو اپنے ساتھ ملایا تھا کیونکہ ملک و قوم کی خوشحالی بزنس کمیونٹی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس دیتی ہے تو ملک چلتا ہے۔
    دوسری طرف کاروباری طبقہ اور تاجر برادری احتجاج کناں‌ہے کہ ان پر ٹیکسز کی بھرمار ہے. اور کاروبار چلانا بھی نہایت مشکل ہے.

  • اردن کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ایک شہزادی

    اردن کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ایک شہزادی

    اردن کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ایک شہزادی

    باغی ٹی وی :اردن کی شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ وہ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے اردنی مسلح افواج کے ساتھ ٹرینگ کی اور جہاز اڑانے کی تربیت لے کر پائلٹ بنی ہیں.19 سالہ شہزادی نے اپنی ونگ کمانڈ کے ساتھ اپنے باپ عبداللہ سے یہ اعزاز حاصل کیا اور اس موقع پر اس کے بھائی ، ماں ملکہ رانیہ اور دیگر محکمہ کے لوگ بھی موجود تھے.