Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودہا:تھانہ بھلوال صدرپولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،گرفتارتین ملزمان سے دوکلاشنکوف اور پسٹل30بوربرآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال صدرپولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،گرفتارتین ملزمان سے دوکلاشنکوف اور پسٹل30بوربرآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال صدرپولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،گرفتارتین ملزمان سے دوکلاشنکوف اور پسٹل30بوربرآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد نے سب انسپکٹر محمد عاصم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھلوال صدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان فیصل عباس ولد حیدر شاہ سکنہ سیدپور بھیرہ سے کلاشنکوف معہ20گولیاں، رضوان حیدر ولد محمد اسلم سکنہ15جنوبی سے کلاشنکوف معہ30گولیاں اور ملزم محمد میراج ولد محمدخان سکنہ سلطان پور سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھارتی مکاری ، کام آگئی ، پاکستان اور ملایئشیا کے درمیان پام آئل کا تجاری معاہدہ متوقع

    بھارتی مکاری ، کام آگئی ، پاکستان اور ملایئشیا کے درمیان پام آئل کا تجاری معاہدہ متوقع

    اسلام آباد:بھارتی مکاری ، کام آگئی ، پاکستان اور ملایئشیا کے درمیان پام آئل کا تجاری معاہدہ متوقع ہندوستانی حکومت کی جانب سے پام آئل کے درآمدات پر لگائے گئے پابندی کے بعد ملائیشیا کی پاکستان کے ساتھ پام آئل کی تجارت میں توسیع متوقع ہے۔

    باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

    تفصیلات کے مطابق ملیشیا کی پرائمری انڈسٹریز کی وزیر ٹریسا کوک نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ، “مقامی پام آئل او ددیگر مصنوعات کے سب سے باقاعدہ اور قابل اعتماد خریداروں میں سے ایک پاکستان ہے۔

    بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    ٹریسا نے سرکاری دورے پر پاکستان کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل ، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے ملاقات بھی کی۔ دونوں ممالک کے رہنماوں نے مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل شیئر کو مزید وسعت دینے کے لیئے مثبت راستوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

    ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی

    خیال رہے کہ 2018 میں، پاکستان نے ملائشیا سے 1.16 ملین میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا تھا، جس کی مالیت RM2.97 بلین (730 ملین ڈالر) ہے۔انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے غیر ملکی تجارت (ڈی جی ایف ٹی) نے گذشتہ ہفتے پام آئل کی مائع شکل ، پام آئل اور پام آئلین کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

    آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر : دیکھنے والے حیران بھی پریشان…

    درآمد کنندگان کو اب لائسنس کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اگرچہ یہ اعلان “ملک سے متعلق نہیں، بلکہ مصنوع سے متعلق ہے ،” جبکہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پام آئل ریفائنرز اور تاجروں کو ملائیشین پام آئل چھوڑنے کی درخواست “غیر رسمی” کی تھی۔

    نوازشریف کولندن جاکربھی چین نہ آیا،پلیٹلیٹس بڑھانے کیلیے”پھجے”…

    واضح رہے کہ ہندوستان دنیا میں پام آئل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے جس نے 2018 میں انڈونیشیا سے 3.8 بلین ڈالر مالیت کا تیل ، اور ملائیشیا سے 1.3 بلین ڈالر درآمد کیا ۔یہ دو جنوب مشرقی ایشین ممالک پام آئل انڈسٹری میں دنیا کے اہم پروڈیوسر ہیں۔

  • ’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے،سعودی ائیرفورس افسرکے ہاتھوں امریکیوں کی ہلاکت کے بعد سعودیوں کی امریکہ بدری

    ’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے،سعودی ائیرفورس افسرکے ہاتھوں امریکیوں کی ہلاکت کے بعد سعودیوں کی امریکہ بدری

    واشنگٹن: ’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے،سعودی ائیرفورس افسرکے ہاتھوں امریکیوں کی ہلاکت کے بعد سعودیوں کی امریکہ بدری ،اطلاعات کےمطابق سعودی ایئرفورس افسر کے ہاتھوں 3 امریکی فوجیوں کے قتل کے بعد حکام نے سعودی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے درجنوں فوجی اہلکار امریکا میں تربیتی مشن پر تھے۔ تربیت کے دوران اہلکار محمد الشرمانی نے تین امریکی فوجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ 8 زخمی بھی ہوئے۔

    بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ ماہ ’’نیول ایئراسٹیشن فلوریڈا‘‘ میں پیش آیا جہاں درجنوں سعودی فوجی تربیتی مشن پر تھے۔ اس واقعے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کی فضائیہ کے افسران کے تربیتی پروگرام پر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکال دینے کا فیصلہ کیا۔

    ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی

    الشرمانی نے فائرنگ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے۔ فلوریڈا کے ایک سینیٹر رک اسکاٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے اور ایسے اہلکاروں کو امریکا میں تربیت نہیں دینے چاہیئے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں۔

    آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر : دیکھنے والے حیران بھی پریشان…

    مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی اہلکاروں کی طرف سے مسلسل مذاق کا نشانہ بنانے پر یہ قدم اٹھایا تھا، سعودی عرب کا 21برس کا افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ ہے۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی اہلکار انتہاپسندانہ خیالات کا مالک ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ تربیتی سیشن میں 5 ہزار کے قریب غیرملکی فوجی اہلکار شامل تھے جن میں سے 850 کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔

    نوازشریف کولندن جاکربھی چین نہ آیا،پلیٹلیٹس بڑھانے کیلیے”پھجے”…

  • جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے ملک چھوڑ دیا

    جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے ملک چھوڑ دیا

    تہران: جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے ملک چھوڑ دیا،اطلاعات کےمطابق حکومت کے نامناسب رویوں کے باعث ایران کی واحد اولمپک گولڈمیڈلسٹ کیمیا علی زادے نے ملک چھوڑ دیا۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی واحد اولمپک گولڈمیڈلسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تفصیلی پوسٹ کی جس میں ملک چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں تہران حکومت کے اقدامات پر سوالات اٹھائے اور اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

    ذرائع کےمطابق کیمیا علی زادے کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا، ایرانی حکام میرے بارے میں تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے، ناانصافی اور جھوٹ کاحصہ نہیں بن سکتی، ملک میں لاکھوں خواتین کو مظلوم بنا کررکھا گیا ہے۔

    انہوں نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ملک میں عوامی مقامات پر زبردستی حجاب کا کہا جاتا ہے، ملک چھوڑنے کا فیصلہ بہت کٹھن تھا، لیکن میں ہمیشہ ایران کی بیٹی بن کر رہوں گی جب کبھی میری ضرورت پڑے گی۔ تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی وہ کس ملک میں رہ رہی ہیں۔خیال رہے کہ کیمیا علی زادے نے 2016 میں تائی کووانڈو میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

  • مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے بھارت میں‌پھیل گیا ، کٹیہار میں ہزاروں لوگوں کااحتجاج

    مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے بھارت میں‌پھیل گیا ، کٹیہار میں ہزاروں لوگوں کااحتجاج

    کٹیہار:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے بھارت میں‌پھیل گیا ، کٹیہار میں ہزاروں لوگوں کااحتجاج،اطلاعات کےمطابق کٹیہار ضلع کے پرانپور پرکھنڈ کے دھوم نگر کے وسیع وعریض میدان میں حالیہ پاس کردہ قانون شہریت ترمیمی ایکٹ اور مجوزہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر کے خلاف پر زور انداز میں مقامی و بیرونی ریاست بہار کے مختلف ضلعوں سے آٸے ہوٸے ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا

    کٹیہار کے بہت بڑے عوامی احتجاجی مظاہرے میں مودی اورامیت شاہ،نتیش کمار،جے ڈی یو اور بھارتی جنتا پارٹی کے خلاف بہت زیادہ نعرے بازی کی گئی اور ملک کی اس بد ترین صورتحال کا مودی ،شاہ اور نتیش کمار کو سیدھا ذمہ دار قرار دیااور فوری طورپر اس کالےقانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا

    اس بہت بڑے عوامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین رہنماوں کا کہنا تھاکہ جامعہ ملیہ میں بغیر اجازت کے کیمپس اور لاٸبریری ولیڈیز ہوسٹل میں داخل ہوجانا اور طلبہ پر گولیاں چلادینا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑنا اور سروں پر لاٹھیاں برسانا ایک سازش ہی لگتا ہے،

  • بھارت:شاہین باغ میں لاکھوں لوگوں کا مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اورمودی کے خلاف نعرے

    بھارت:شاہین باغ میں لاکھوں لوگوں کا مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اورمودی کے خلاف نعرے

    نئی دہلی:بھارت:شاہین باغ میں لاکھوں لوگوں کا مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اورمودی کے خلاف نعرے،اطلاعات کےمطابق شام سے ہی اوکھلا کے ہرعلاقہ سے لوگوں نے آنا شروع کردیا اور ہر شخص یا تو اکیلا یا اپنے ساتھیوں، رشتہ داروں کے ساتھ شاہین باغ کی جانب گامزن تھا۔

    شاہین باغ سے آمدہ اطلاعات کےمطابق لوگوں کی شرکت کی وجہ سے سواریاں ملنا مشکل تھیں اور یہی وجہ تھی کہ ای رکشا ہاتھ نہیں آ رہے تھے اور زیادہ تر لوگوں کو بیچ میں ہی سواری چھوڑ کر پیدل جانا پڑ رہا تھا۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ آج شاہین باغ آئے ہیں۔ ہر شخص شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چار ہفتوں سے جاری احتجاج میں شرکت کرنے کے لئے بے چین اور پر جوش نظر آ رہا تھا۔

    شاہین باغ کا احتجاج بنیادی طور پر وہاں کی خواتین کا احتجاج ہے جو جامعہ میں ہوئے تشدد کے بعد سے جاری ہے اور ہر روز خواتین بڑی تعداد میں یہاں جمع ہوکر اپنا احتجاج درج کراتی ہیں لیکن کل جو منظر وہاں نظر آیا وہ انتہائی غیر معمولی تھا۔

    نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق کل کا احتجاج صرف لوگوں کی تعداد کو لے کر غیر معمولی نہیں تھا بلکہ جس طرح وہاں پر ہر مذہب کے لوگ شریک ہوئے اور وہاں قومی یکجہتی کے مظاہرہ کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر اپنی اپنی مقدس کتابوں کو پڑھا ، سکھ مذہب کے لوگوں نے وہاں کیرتن کا اہتمام کیا، مسلمانوں نے کلام پاک کی تلاوت کی، ہندونے ہون کیا، گیتا کے اپدیش پڑھے اور عیسائی نے بائبل سے سرمن پڑھے۔

    اس موقع پر آئیں کے کچھ حصوں کو بھی پڑھا گیا۔ سماجی کارکن ڈی ایس بندرا نے کہا کہ کیونکہ حکومت مذہبی بنیاد پر ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہے اس لئے حکومت کی اس کوشش کو ناکام کرنے کے لئے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے اور تمام مذاہب کے لوگ یہاں جمع ہوئےہیں۔اتوار کے احتجاج میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے خواتین ونگ کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر اسما زہرا نے بھی شرکت کی ۔اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کے سبھی شہروں میں ایک شاہین باغ ہونا چاہیے۔

  • سرگودھا پولیس نے دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ۔

    سرگودھا پولیس نے دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز سے ) تھانہ کینٹ پولیس کی کارواٸ ۔ دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار ۔ 1160 گرام ہیروٸن اور ایک کلو چرس برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ کینٹ فضل قادر نے سب انسپکٹر اقرار عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 48 شمالی دوران سنیپ چیکنگ کار نمبری LEC-2435 کو روکا ۔ کار کے خفیہ خانوں سے 1160 گرام ہیروٸن اور ایک کلو چرس برآمد کر لی ۔ اور ملزم اللہ داد ولد محمد حیات سکنہ سیدوآنہ تحصیل و ضلع سرگودھا کو حراست میں لے لیا ۔ یاد رہے ملزم دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروشی کا کام کرتا تھا ۔ گرفتار ملزم کیخلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ سرگودھا میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گٸ ۔

  • مسلمانوں کومجرم کہنے والو! جنگ آزادی بھی انہیں مجاہدین نے لڑی تھی توہم آزاد ہوئے ، ڈاکٹرمحمدمنظورعالم

    مسلمانوں کومجرم کہنے والو! جنگ آزادی بھی انہیں مجاہدین نے لڑی تھی توہم آزاد ہوئے ، ڈاکٹرمحمدمنظورعالم

    نئی دہلی:مسلمانوں کومجرم کہنے والوجنگ آزادی بھی انہیں مجاہدین نے لڑی تھی توہم آزاد ہوئے ، ہندوستان کے عوام شروع سے باشعور رے ہیں۔ یہ وہی عوام ہیں جن کے آبا و اجداد نے بھارت کو آزاد کرایا تھا۔ انگریزوں کے خلاف جنگ چھیڑ ی تھی اور ایک لمبی لڑائی لڑنے کے بعد ملک کو آزادی ملی تھی۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا ۔

    ذرائع کےمطابق آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نےکہا ہےکہ انہیں کے نسل سے تعلق رکھنے والے عوام آج ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کو بچانے اور آئین کی حفاظت کیلئے سڑکوں پرنکل آئے ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی انہیں گمراہ قراردے رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں انہیں قانون کا پتہ نہیں ہے۔ انہیں کچھ لوگ بہکارہے ہیں۔ ہندوستان کے عوام کیلئے وزیر اعظم کا یہ جملہ مجاہدین آزادی اور اسلاف کی توہین ہے۔ عوام کا مذاق اڑانا ہے اور ان لوگوں کو نا سمجھ کہا جارہا ہے جن کی ووٹوں کی بنیاد پر آ ج وہ وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں۔

    آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مزید کہاکہ ہندوستان کے عوام باشعور ہیں۔ سمجھ دار ہیں۔ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ ایک سیکولر ملک ہے لیکن متنازع شہریت قانون میں اس سیکولرزم اور جمہوریت کی مخالفت کی گئی ہے اور آئین کے خلاف قانون بنایا گیا ہے اس لئے وہ سڑکوں پر نکلے ہیں۔

    ہندوستان کے عوام قابل مبارکباد ہیں جو اپنے حقوق، ملک کی حفاظت اور آئین کے تحفظ کیلئے ایک ماہ سے سڑکوں پر نکل کر پروٹیسٹ کر رہے ہیں اور گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مذہب، ذات اور سماج کی بنیاد پر تفرقہ ڈالنے والوں کو اپنے عمل کے ذریعہ ناکام بنارہے ہیں۔عوام کا جذبہ ، احتجاج اور جدوجہد قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم اور پوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات کو سمجھے۔ عوام کی بات کو سنے اور ملک کے دستور کے خلاف بنائے گئے قانون کو واپس لے۔

  • پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، عالمی ادارے کا اعتراف

    پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، عالمی ادارے کا اعتراف

    نیویارک:پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، عالمی ادارے کا اعتراف،اطلاعات کےمطابق عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی معیشت کی ریٹنگ جاری کردی۔

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے اسرائیل نے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کیں،امریکہ…

    پاکستان سمیت دنیا بھرکی معاشی سرگرمیوں اورتجارتی لین دین پرنظرکھنے والے ادارے فیچ کےمطابق پاکستان کی معیشت کے آوٹ لُک کو مستحکم قرار د یتے ہوئے ریٹنگ کو ’ بی ‘ پر برقرار رکھاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ادائیگیوں میں بہتری آئی۔آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے دیگر مالیاتی اداروں نے بھی قرض دیے۔

    ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 9 فیصد تھا۔

    بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    فیچ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 2 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2021 میں جی ڈی پی 3 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ آنے والے مہینوں میں شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد ہی رہے گی جبکہ رواں مالی سال کے آخر میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے آخر میں ملک میں مہنگائی میں کمی کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح اس وقت ریکارڈ سطح پر ہے اور پیٹرول، بجلی، گیس سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے۔

  • ایران میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے: رہبر اعلیٰ خامنہ ای سے استعفے کا مطالبہ

    ایران میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے: رہبر اعلیٰ خامنہ ای سے استعفے کا مطالبہ

    تہران: ایران میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے: رہبر اعلیٰ خامنہ ای سے استعفے کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق ایرانی فوج کی طرف سے یوکرین کا طیارہ نا دانستہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد ملک میں دوسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔ حکومت نے دارالحکومت تہران میں پولیس تعینات کر دی ہے ۔

    باغی ٹی وی کےمطابق ایرانی شہری یوکرین کے طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں امیر کبیر یونیورسٹی کے دروازے پر جمع ہوئے اور موم بتیاں روشن کیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بعض اس یونیورسٹی کے سابق طالب علم تھے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے قریب جمع ہو کر نعرے لگائے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ وہ نعرے لگا رہے تھے کہ جھوٹوں کو اقتدار سے نکالو اور آمروں کو پھانسی دو۔

    ایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ ہفتے کو شروع ہونے والے ان مظاہروں سے دو ماہ قبل بھی حکومت نے نومبر میں تیل کے نرخوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تھا۔انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا تھا کہ ان مظاہروں میں کم و بیش تین سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    قبل ازیں ہفتے کو ایران کی پاسداران انقلاب نے تسلیم کیا کہ اس نے غلطی سے یوکرین کی بین الاقوامی پرواز کو مار گرایا ہے۔ پاسداران انقلاب کے فضائیہ کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے ٹی وی پر گفتگو میں کہاکہ میں اس واقعے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور میں اس ضمن میں کسی بھی فیصلے کی تعمیل کروں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ تمام کمرشل پروازیں منسوخ کر دی جائیں لیکن ان کی درخواست نہیں سنی گئی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایرانی حکام نے طیارے کی تباہی سے متعلق بیان واضع ثبوت ملنے کے بعد ديا تھا کہ طیارہ کس طرح مار گرایا گیا