Baaghi TV

Author: +9251

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 218 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس تک گر گیا تھا اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • شجاع آباد رانا یوسف نون کو ملتان بیت المال کا میمبر نامزد ہونے پر اہلیان شجاع آباد کی طرف سے مبارکباد

    شجاع آباد رانا یوسف نون کو ملتان بیت المال کا میمبر نامزد ہونے پر اہلیان شجاع آباد کی طرف سے مبارکباد

    شجاع آباد ہم رانا محمد قاسم نون MNA رانا سہیل احمد نون سابق تحصیل ناظم گروپ کے رانا محمد یوسف نون کو میمبر ڈسٹرکٹ بیت المال ملتان نامزد ہونے پر اہلیان شجاعباد کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں منجانب رانا کامران نون ،رانا سنی نون رانا ظفر منیر نون رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • رات کا شکاری دن کے اجالے میں پکڑا گیا

    رات کا شکاری دن کے اجالے میں پکڑا گیا

    رحیم یارخان رات کا شکاری دن کے اجالے میں پکڑا گیا ,,,,,,,,,,,,
    جی ہاں یہ شکاری کوئی اور نہیں بلکہ ایک الو ہے جو بھوک پیاس کی وجہ سے سکول میں جا گرا اور شہری کے ہتھے چڑھ گیا

    سکول انتظامیہ نے الو کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا وائلڈ لائف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الو کی آٹھ سو اقسام ہیں اس طرح کی اقسام پاکستان بہت کم پائی جاتی ہیں اور یہ نایاب نسل کا پرندہ ہے وائلڈ لائف پارک میں اس پرندے کے لیے الگ پنجرا بنایا جائے گا اور لوگوں کے لئے نمائشی طور پر رکھیں گے لوگوں کو اس پرندے کے بارے میں آگاہی فراہم کریں یہ پرندہ رات کی تاریخی میں شکار کرتا ہے اور گوشت بڑے شوق سے کھاتا ہے تیز پنجے اور نوکیلی چونچ اس پرندے کے ہتھیار ہے

  • شجاع آباد  خستہ حال بستی ملوک روڈ عوام کے لئے مسائل کا گڑھ  بن گیا انتظامیہ خاموش تماشائی

    شجاع آباد خستہ حال بستی ملوک روڈ عوام کے لئے مسائل کا گڑھ بن گیا انتظامیہ خاموش تماشائی

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد تا بستی ملوک روڈ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار۔ روڈ میں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ اور بڑ ے بڑ ے گڑھے بنے ہوے ہیں بارش کا پانی اور سیوریج کا گندہ غلاظت سے بھرا ہوا پانی ان گڑھو ں میں بھر نے سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ۔یہ گندہ پانی صحت کے حوالے سے عوام پر منفی اثرات مرتب کرنے لگا ہے معصوم بچے اور شہری مختلف امراض میں مبتلا ح ہو رہے ہیں جن میں ملیریا، ہیپی ٹائٹیس، بخار، پھوڑ ے اور پھنسی جیسے امراض انتہائی کثیر مقدار میں نمودار ہو رہے ہیں سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے گندہ پانی روڈ پر جمع رہتا ہے ۔ علاقہ مکینو ں کا کہنا ہے ہم نے جن کو ووٹ دیا آج وہ بھی ہمارے مسائل کو سننا گوارہ نہیں کرتے موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے ہم سے بہت سے وعدے کئے جو آج تک وفا نا ہو سکے خدارہ ہمارے حال پر رحیم کیجئے ہمارے چھوٹے بچے اس بدبو دار ماحول سے تنگ آ چکے ہیں ہمارا انتظامیہ اور حکومت سے متفقہ مطالبہ ہے کے اس روڈ کی تعمیر کو یقینی بنا کر ہمیں صحت مند ماحول دیا جائے تکے مستقبل میں ہم اور ہمارے بچے مختلف وبائی امراض کا شکار ہونے سے بچ سکیں ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور طریقے سے ریلیف کی سرگرمیوں کا آغاز

    بلوچستان میں تین دن بعد موسم میں بہتری آنے پر آج سے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور طریقے سے ریلیف کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور دور دراز کے علاقوں تک زمینی اور فضائی رسائی کو یقینی بنایا جاۓ گا۔حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ متاثرہ افراد تک خوراک اور دیگر امدادی اشیاء پہنچائی جائیں گی۔

    پی ڈی ایم اے نے خوراک اور امدادی اشیاء پر مشتمل پیک تیار کر لیۓ ہیں قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو مزید تیز کیا جاۓ گا

    متاثرہ علاقوں میں محکمہ مواصلات نے بھاری مشنری منتقل کردی ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ریلیف آپریشن اور سڑکوں کی بحالی کے لیۓ تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کردی ہے ہر متاثرہ علاقے گاؤں اور دیہات تک رسائی ممکن بنائک جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان۔

  • وادی نیلم میں بر فباری، برفانی تودوں کی زد میں آکر 17 افراد جاں بحق ، بلوچستان میں 15 ہلاکتیں ،کئی مکانات تباہ

    وادی نیلم میں بر فباری، برفانی تودوں کی زد میں آکر 17 افراد جاں بحق ، بلوچستان میں 15 ہلاکتیں ،کئی مکانات تباہ

    مظفرآباد:وادی نیلم میں بر فب،اری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 17 افراد جاں بحق ، کئی مکانات تباہ ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔کئی افراد ابھی تک تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں‌

    بلوچستان میں شدید برف باری، 15 افراد ہلاک، سیکڑوں مسافر پھنس گئے،پاک فوج کے جوان…

    مظفرآباد سے مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ادھرڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جب کہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبےہوئے ہیں۔

    افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہواہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔

    بھارتی اپوزیش اقلیت مخالف قانون پرمتحد:متنازع شہریت ترمیمی قانون کیخلاف قرارداد…

    یاد رہےکہ بلوچستان میں برف باری اورسخت سردی کی وجہ سے 15 سےزائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،جہاں پاک فوج کے جوان متحرک ہیں اورپھنسے ہوئے لوگوں کونکال رہےہیں ، ادھروادی نیلم سے بھی اطلاعات ہیں کہ تودے تلے دبے ہوئے افراد کی زندگیوں کے بارے میں کچھ نہیں کیا جاسکتا

  • بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ کی بی جے پی پر تنقید

    بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ کی بی جے پی پر تنقید

    نئی دہلی:بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ کی بی جے پی پر تنقید،اطلاعات کےمطابق نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علموں کا شہریت کے کالے قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے،یونی ورسٹی کی ایک طالبہ نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس حکومت کو چنا تھا وہ ہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے۔

    بھارتی اپوزیش اقلیت مخالف قانون پرمتحد:متنازع شہریت ترمیمی قانون کیخلاف قرارداد…

    بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کے مختلف شہروں میں شہری مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔نئی دہلی کی جواہر لال نہر یونیورسٹی کے طلبا بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں پیش پیش ہیں۔یونی ورسٹی کی ایک طالبہ نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس حکومت کو چنا تھا وہ ہمیں ہی کاٹ کھانے کو آرہی ہے۔

    افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں نے وائس چانسلر کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور 15 دسمبر 2019 کے واقعے کی ایف آئی آر پولیس کیخلاف درج کرانے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 15 دسمبر کو دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بلااجازت داخل ہو کر طلبا و طالبات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    بلوچستان میں شدید برف باری، 15 افراد ہلاک، سیکڑوں مسافر پھنس گئے،پاک فوج کے جوان…

  • قسمت ہی بدل گئی :غریب ماہی گیروں کے جال میں 40 لاکھ مالیت کی 2 گولڈن سوُا مچھلیاں قابوآگئیں

    قسمت ہی بدل گئی :غریب ماہی گیروں کے جال میں 40 لاکھ مالیت کی 2 گولڈن سوُا مچھلیاں قابوآگئیں

    کراچی :قسمت ہی بدل گئی :غریب ماہی گیروں کے جال میں 40 لاکھ مالیت کی 2 گولڈن سوُا مچھلیاں آپھنسیں، اطلاعات کےمطابق کراچی میں ابراہیم حیدری کے غریب ماہی گیروں کے جال میں دو گولڈن سوُا مچھلیاں آپھنسیں، نایاب نسل کی ایک گولڈن سوُا مچھلی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

    کراچی میں ابراہیم حیدری کے غریب ماہی گیروں نے بھی یہی کیا، شکار کے دوران ایک نہیں دو دو گولڈن سوُا مچھلیاں جال میں آپھنسیں، نایاب نسل سے تعلق رکھنے والی ایک گولڈن سوُا مچھلی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ماہی گیروں میں سے کچھ انہیں دیکھ کرناچنے لگے اور بعض مارے خوشی کے سمندر میں کود گئے سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ مچھلیاں ہاتھوں ہاتھ فروخت بھی ہوگئیں۔

    افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے۔

    ابراہیم حیدری کےغریب مچھیرے شکار کے بعد سمندر میں سے جال نکال رہے تھے۔ جال معمول کی مچھلیوں سے بھرا ہوا تھا لیکن ان ہی معمولی مچھلیوں کے بیچ دو گولڈن سوُا مچھلیاں نظر آئیں تو کچھ خوشی سے ناچنے لگے اور بعض نے دما دم مست قلندر کرتے ہوئے سمندر میں چھلانگ لگادی۔

    مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

    ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق ایک گولڈن سوُا کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے اور بہت زیادہ شکار ہونے کے باعث معدومی کے خطرے سے دوچار اور بہت قیمتی شمار کی جاتی ہے کیونکہ اس کی چربی طبی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں متواتر آنے والے سمندری طوفانوں کے بعد پاکستانی پانیوں میں مچھلیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

    آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر : دیکھنے والے حیران بھی پریشان…

  • دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 8 مکان مسمار

    دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 8 مکان مسمار

    مقبوضہ بیت المقدس :دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 8 مکان مسمار،اطلاعات کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے’اوچا’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کےدوران اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کیے۔

    افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کردیے گئے جب کہ فلسطینیوں کے 147 قیمتی اور پھل دار درخت کاٹے۔

    مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

    ‘شہری تحفظ’ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں 24 دسمبر 2019ء سے 6 جنوری 2020ء کے دوران پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں فلسطینیوں کی 29 املاک کونقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2020ء کو یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں بیت لحم میں الجبعہ کےمقام پر فلسطینیوں کے 147 زیتون کے پھلدار پودے مسمار کیے۔

    آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر : دیکھنے والے حیران بھی پریشان…

  • دنیا کی سب سے بڑی آگ جوبجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، آسٹریلیا کی آگ نے ایک ارب جانور بھون دیے

    دنیا کی سب سے بڑی آگ جوبجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، آسٹریلیا کی آگ نے ایک ارب جانور بھون دیے

    سڈنی :دنیا کی سب سے بڑی آگ جوبجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، آسٹریلیا کی آگ نے ایک ارب جانور بھون دیے،اطلاعات کےمطابق آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کسی بھی طرح قابو میں نہیں آرہی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی وجہ سے ایک ارب جانور اسکی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں اور بعض جانوروں کی نسلوں کو تو معدومی کا خدشتہ پیدا ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی خلا سے لی گئی مزید تصویریں جاری کردی گئیں، آگ سے2 کروڑ ایکڑ پر پھیلی جنگل کی اراضی جل کرراکھ ہوگئی۔

    خیال رہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے تقریباً 400 ملین (40 کروڑ) میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ زمینی فضا میں شامل ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ اگر اس اخراج کا موازنہ 2018ء میں کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ سے فضا میں خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ سے کیا جائے، تب بھی آسٹریلیا میں حالیہ آتشزدگی سے اس کے مقابلے میں 9 گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں شدید گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جن کے نتیجے میں 11 نومبر 2019ء سے وہاں پر جنگلات میں آتشزدگی کا سلسلہ شروع ہوا جو وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتا ہی چلا گیا؛ جس کے نتیجے میں اب تک آسٹریلیا میں (دو کروڑ 60 لاکھ) ایکڑ پر پھیلے ہوئے جنگلات جل کر خاک ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ 25اعشاریہ پانچ ملین ایکڑ رقبے پر لگی ہے جوکہ جنوبی کوریا یا پرتگال کے رقبے کے مساوی ہے۔