Baaghi TV

Author: +9251

  • آئمہ بیگ کا ایک بڑا دعوی ؟‌

    آئمہ بیگ کا ایک بڑا دعوی ؟‌

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے جب سے کہانی سنو گایا ہے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے. کچھ لوگوں نے کہانی سنو کی شاعری سن کر یہ گمان کیا کہ شاید شگری کے ساتھ آئمہ کی منگنی ٹوٹی ہے اس لئے انہوں نے ایسا گانا گایا ہے. تاہم آئمہ کہتی ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ گیت سنا پسند آیا تو گا لیا. آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کیفی خلیل نے کہا کہ جب سے آپ نے گانا گایا ہے میرے گانے کو شہرت ملی ہے لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ میں نے بھی کہانی سنو گایا تھا. انہوں نے کہا کہ کیفی خلیل کا اس طرح سے کہنا یقینا میرے لئے باعث فخر ہے . آئمہ

    بیگ کے اس دعوے کے بعد بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ آئمہ بیگ کو شاید کوئی خوش فہمی ہو گئی ہے. کیونکہ کیفی خلیل کا گانا تو پہلے ہی بہت مشہور تھا اور اسی مشہوری کی وجہ سے ہی تو آئمہ بیگ نے اس گیت کو گایا م جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ آئمہ بیگ کا یہ دعوی ٹھیک ہے کہ کہانی سنو کو جب سے آئمہ نے گایا ہے اسکو زیادہ شہرت ملی ہے. یاد رہے کہ کہانی سنو کو کیفی خلیل نے گایا ہوا ہے اور آئمہ نے ان سے اجازت لیکر گانا گایا اور خوب شہرت ھاصل کی .

  • اپنی شہرت بڑھانے کےلئے کچھ لوگ شوبز سلیبز پر انگلی اٹھاتے ہیں شمعون عباسی

    اپنی شہرت بڑھانے کےلئے کچھ لوگ شوبز سلیبز پر انگلی اٹھاتے ہیں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے سلیبرٹیز پر انگلی اٹھانے کی ، ان کو پتہ ہوتا ہے کہ ان پر انگلی اٹھائیں گے تو ان کو توجہ ملے گی بس اسی وجہ سے وہ ان کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ایسا کہتے اور کرتے رہتے ہیں کہ جس سے نہ صرف وہ سلیبرٹی بلکہ یہ لوگ خود بھی خبروں کا حصہ بنیں. انہوں نے کہا کہ فیروز خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ، وہ سب غلط تھا ، میں نہیں‌جانتا کہ اس کی سابقہ اہلیہ نے اس پر جو الزامات لگائے ہیں وہ سچ ہیں یا جھوٹ جیسے ہی عدالت اسکا فیصلہ کرے گی اس کے خلاف فیصلہ آیا

    تو میں اس کے خلاف کھڑا ہو جائوں گا لیکن لوگوں کی باتوں میں آکر میں ایسا نہیں کروں گا. فیروز خان کے ساتھ بہت سارے لوگوں کو جیلسی بھی تھی وہ آتے ہی شوبز انڈسٹری پر چھا گیا لہذا اس کی ریپیوٹ کو بھی ڈائون کرنے کےلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے گئے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں عورت پر ہاتھ اٹھانے کا قائل نہیں ہوں لیکن اگر کوئی ایسا کرے تو اس کی مذمت کی جانی چاہیے لیکن ایسا ثابت بھی تو ہونا چاہیے.

  • ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ مردم شماری کو قبول نہ کریں. مراد علی شاہ

    ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ مردم شماری کو قبول نہ کریں. مراد علی شاہ

    ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ مردم شماری کو قبول نہ کریں. مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ہمارے اعتراض درست نہ ہوئے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری انتخابات سے زیادہ اہم اور ضروری ہے، ڈیجیٹل پراسس چل رہا ہے، احسن اقبال کو میں نے خط بھی لکھا تھا، ایسی مردم شماری چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو ہمارا موقف ہے کہ 2017 کی مردم شماری نہ دہرائی جائے تاکہ پھر تحفظات نہ ہوں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر مردم شماری پر ہمارے اعتراض درست نہ ہوئےتو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے، ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ مردم شماری کو قبول نہ کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے ٹیبلٹس میں نقشوں کی خامیاں دکھائیں تو کہا گیا کہ کچھ خامیوں کو بعد میں درست کردیں گے۔ ہم نے کہا کہ خامیاں فوری درست کریں، ہمارا اندراج کرکے ہمیں آگاہ کیا جائے، ہر فرد کو ایس ایم ایس کے ذریعے درج تفصیل بتائیں، شمار کنندہ کے درج ریکارڈ کو ہم خود دیکھ سکیں گے۔ جس پر ہمیں کہا گیا کہ ڈیٹا دینے کے لیے پالیسی فیصلے کی ضرورت ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ سب کو گنا گیا، پاکستانی شہری کتنے اور غیرملکی کتنے ہیں، ہم نےکہاکہ مردم شماری کا ڈیٹا نادرا کو دے دیں، نادرا سےکہیں کہ اس ڈیٹا سےان کا شناختی کارڈ بنائیں، اس طرح پوری آبادی کا ریکارڈ صحیح آجائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک شدید مالی بحران سےگزر رہا ہے، ایک شخص کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، ہم سیاسی جماعت ہیں ہم الیکشن میں جائیں گے، اکتوبر میں قومی اسمبلی کے الیکشن ہونے ہیں، جب قومی اسمبلی الیکشن ہوں گے تو پنجاب میں سیاسی حکومت ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالتوں کو آئینی پیچیدگیوں کو دیکھناچاہیے۔ عدالتوں سےبصد احترام کہناچاہتاہوں، کبھی کبھی میڈیا کے دباؤ پر بھی فیصلے کیےجاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اخلاق سےگری ہوئی باتیں کرنےکا رواج پی ٹی آئی نے ڈالا ہے، سندھ میں سب محبت بھائی چارگی سے رہتے ہیں، الزام لگانےکی سیاست سندھ میں نہیں چلےگی، پر امن احتجاج سب کا حق ہے، پیار محبت سے جو ہٹے گا اس کا جواب دینا آتاہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

  • میرب علی نے ایک خواب دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کی دھلائی کر دی

    میرب علی نے ایک خواب دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کی دھلائی کر دی

    ٹی وی اداکارہ میرب علی جنہوں نے نہایت کم عرصے میں شہرت سمیٹی ہے آج وہ بڑے پروڈکشن ہائوسز کے ڈراموں میں‌نظر آرہی ہیں. میرب علی کو اس وقت زیادہ شہرت ملی جب ان کا نام عاصم اظہر سے جڑا اور اب ان دونوں کی منگنی بھی ہو چکی ہے یہ دونوں‌شادی کب کریں گے اس حوالے سے انہوں نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں‌کیا. تاہم میرب علی عاصم اظہر کو لیکر کافی رہتی ہیں حساس. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے بہت زیادہ خواب آتے ہیں اور اگر کوئی برا خواب آجائے اور ہو بھی وہ عاصم کے بارے میں تو میں اس سے

    جھگڑنا شروع کر دیتی ہوں. میرب علی نے کہا کہ ایک بار میں نے خواب میں دیکھا کہ عاصم نے مجھے دھوکہ دیا ہے میں اٹھی اور عاصم کو فون کرتے ساتھ لڑنا شروع کر دیا ، انہوں نے کہا کہ میں بہت ایمانداری سے رشتے نبھانے کی قائل ہوں . میں عاصم کو پسند کرتی ہوں عاصم مجھے پسند کرتا ہے ، لیکن اگر کبھی مجھے عاصم نے دھوکہ دیا میں تو اس کے ساتھ ایک پل کو بھی نہیں رہوں گی اور چھوڑ دوں اور اپنی زندگی اس کے بغیر ہی گزاروں گی .

  • امانت چن کا خود کے لئے ایک بڑا دعوی

    امانت چن کا خود کے لئے ایک بڑا دعوی

    سٹیج سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے فنکار امانت چن نے کہا ہے ہے کہ آج جو سٹیج کی صورتحال ہے اس کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے. میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں سٹیج میں بہتری لانے کےلئے نئے سرے سے کوششیں کرنی ہوں گی. ایک مخصوص طبقہ سٹیج کا رخ کرتا ہے ، ہمیں فیملیز کو سٹیج کی طرف لانا ہوگا. پہلے بھی سٹیج دیکھنے کےلئے فیملیز آیا کرتی تھیں . انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ فحش قسم کی جگت لگائیں گے تو ہی آڈینز سے داد ملے گی. میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے کبھی سٹیج پر فحش گفتگو نہیں کی ، زو معنی جملے نہیں بولے، میں نے

    ہمیشہ روٹین کی بات چیت کو مزاحیہ انداز میں کرکے آڈینز کی داد حاصل کی ہے. میں تو آج بھی سینئرز کا کام دیکھ کر اس سے سیکھتا ہوں، سینئرز کا کام ہمارے لئے مشعل راہ ہے. امانت چن نے کہا کہ سٹیج تفریح کا اہم زریعہ ہے اسکی بحالی ہونی چاہیے اور فنکاروں‌کو اس میں حصہ لینا چاہیے ایسی چیٰزیں نہیں کی جانی چاہیے جس کی وجہ سے فیملیز سٹیج سے دور ہوئیں. مجھے بہت امید ہے کہ اگر ہم سب ملک کر نیک نیتی سے کوشش کریں تو سٹٰج

  • انتخابی ریلیوں پر پابندی کا معاملہ؛ غور کیلئے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

    انتخابی ریلیوں پر پابندی کا معاملہ؛ غور کیلئے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

    انتخابی ریلیوں پر پابندی کا معاملہ؛ غور کیلئے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

    پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابی ریلیوں پر پابندی کے معاملے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اہم اجلاس کل بروز پیر 13 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ ترجمان ای سی پی کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما بابر اعوان نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ’الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، حکومت پنجاب دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔‘ درخواست کے مطابق ’حکومت پنجاب پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہوجائے گی جبکہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے شروع ہوگا، اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، حکومت پنجاب غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو روک رہی ہے’۔

  • پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی منظور

    پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی منظور

    پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی منظور

    نگراں پنجاب حکومت نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 9واں اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔

    نگراں پنجاب کابینہ نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی شروع کرنےکی منظوری دے دی۔ جبکہ کابینہ نے لائسنس منسوخ کرنے سےمتعلق تمام قواعدوضوابط کومکمل کرنے کے لئےکمیٹی تشکیل دے دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    کابینہ ارکان کی جانب سے کہاگیا کہ ماضی قریب میں بغیر بڈنگ اور اوپن آکشن کےذریعےمن پسند کمپنیوں کولائسنس جاری کیےگئے، خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکےقومی خزانےکواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا۔ کان کنی کیلئے لائسنس کا اجراء کھلی نیلامی کے ذریعے کیا جائےگا۔

  • فیروز خان نے نام تبدیل کرکے ابو سلطان کر لیا

    فیروز خان نے نام تبدیل کرکے ابو سلطان کر لیا

    اداکار فیروز خان جو اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، فیروز دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی موجود ہیں لیکن انستاگرام پر کافی متحرک ہیں . ان کے انسٹاگرام پر 7.6 ملین فالورز ہیں. فیروز خان نے بطور باپ کی ایک انوکھی حرکت ، انہوں نے اپنے بیٹے پر پیار جتانے کےلئے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کا نام تبدیل کر لیا ہے فیروز خان سے ابو سلطان بن گئے ہیں. ابو سلطان فیروز خان کے بیٹے کا نام ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا اپنے بیٹے کو خراج تحسین ادا کرنے کے لئے کیا ہے. مجھے اپنے بیٹے کو خوشیاں دے کر خوشی ملتی ہے ، شاید میرے بیٹے کو ابھی تو یہ سمجھ نہ آئے کہ میں نے کیا کیا ہے. فیروز خان

    کے ایسا کرنے کے بعد ان کے مداحوں نے انکو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ فیروز خان واقعتا اپنے بیٹے کو بہت زیادہ پیار کرتے ہیں. واضح رہے کہ فیروز خان پر ان کی اہلیہ نے مار پیٹ اور تشدد کے الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ اس ھوالے سے ثبوت بھی عدالت میں پیش کر دئیے تھے. عدالت نے بچوں کا ماہانہ خرچ مقرر کرنے کے علاوہ فیرو خان کو اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی دیدی .

  • مجھے عورت مارچ میں ہراساں کیا گیا عفت عمر

    مجھے عورت مارچ میں ہراساں کیا گیا عفت عمر

    سابق ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں 8 مارچ کو عورت مارچ میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے گانے گائے اور عورتوں کے حق میں بلند آواز میں نعرے بھی لگائے. عفت عمر نے دعوی کیا ہے کہ انہیں عورت مارچ میں‌ہراساں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز اور صحافیوں کو مجھ پہ اس لئے اعتراض تھا کیونکہ میں عورت مارچ کو سپورٹ کرنے کےلئے کیوں آئی ہوں. انہوں نے کہا کہ اسی غصے میں انہوں نے مجھ سے بد تمیزی کی اور طرح طرح کے سوال کئے جن سے لگ رہا تھا کہ جیسے ان کو عورت مارچ میں خرابی پیدا کرنے کے لئے

    بھیجا گیا ہے. عفت عمر نے کہا کہ خواتین کی بھی بات سنی جانی چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ اب عورتیں اپنے حق کے لئے خود کھڑی ہوتی ہیں. اور جب وہ اپنا حق مانگتی ہیں تو ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عورت مارچ پر اتنی تنقید کیوں کی جاتی ہے. عفت عمر نے کہا کہ مجھے عورت مارچ میں باقاعدہ طور پر ہراساں کیا گیا. عفت عمر نے کہا کہ عورت کو ہر جگہ ہر بار ہراساں کیا جاتا ہے یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے.

  • ہمایوں سعید نے مجھے ریجکیٹ کر دیا تھا نعیم حق کا انکشاف

    ہمایوں سعید نے مجھے ریجکیٹ کر دیا تھا نعیم حق کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نعیم حق نے سنگدل جیسے ڈرامے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی . انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ کی فلمیں بہت زیادہ شوق سے دیکھا کرتا تھا ، اور میں نے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کئی بار دیکھی اور سوچا کرتا تھا کہ بالی وڈ کے ایکٹرز اتنی اچھی اداکاری کر لیتے ہیں ، بس یہی جستجو مجھے بھارت لے گئی میں‌نے وہاں سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی. اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں وطن واپس ٰآیا مجھے بہت امید تھی کہ

    مجھے کام ملے گا . میں نے ہمایوں سعید کو کال کی اور ان سے کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم صرف اداکاری کی تعلیم حاصل کرکے آئے ہو ، تمہیں تجربہ نہیں ہے. جب انہوں نے ایسا کیا تو مجھے بہت دکھ ہوا. میں بہت پریشان ہوا اور اس روز میں نے ٹھان لیا کہ اب اگر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو ان کے سامنے جم کر اداکاری کروں گا. ابھی بھی مجھے جو بھی پراجیکٹ ملتا ہے میں اس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کرتا ہوں.