Baaghi TV

Author: +9251

  • ستیش کوشک بیٹی کا گھر بستا ہوا دیکھنا چاہتے تھے رائٹر رومی جعفری

    ستیش کوشک بیٹی کا گھر بستا ہوا دیکھنا چاہتے تھے رائٹر رومی جعفری

    بالی وڈ کے معروف رائٹر رومی جعفری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ستیش کوشک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن قبل ہم سب نے مل کر انوپم کھیر کے گھر کھانا کھایا اور کھانے دوران بہت ساری باتیں ہوئیں. ستینش کوشک نے اپنے مستقبل کے بہت سارے منصوبوں پر کھل کر بات کی اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی کو بڑا ہوتا دیکھوں اسکی شادی اپنے ہاتھوں سے کروں‌، رومی جعفعری نے کہا کہ ستیش کوشک اپنی بیٹی کے لئے زندہ رہنا چاہتے تھے اور اس کا بسا ہوا گھر دیکھنا چاہتے تھے. انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی زندہ دل تھے اپنی

    خوراک ورزشن ، جم ہر چیز کا بہت خیال رکھتے تھے اور ہر کام وقت پر کرتے تھے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ستیش بہت ہی اصول پسند آدمی تھے. مجھے تو ابھی تک یقین ہی نہیں آرہا کہ وہ ہمیں‌چھوڑ کر چلے گئے ہیں. یاد رہے کہ ستیش کوشک گزشتہ دنوں اپنے گھر سے کسی کو ملنے نکلے ، راستے میں ان کو دل کا دورہ پڑا ، جس کے بعد وہ دنیا سے رخصت ہو گئے. ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے ہی قریبی دوست انوپم کھیر نے کی تھی .

  • نیٹ فلکس کا پاکستانی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متعارف کروانے کا اعلان

    نیٹ فلکس کا پاکستانی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متعارف کروانے کا اعلان

    نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کیلئے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے ، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ نیٹ فلکس پاکستانی صارفین کو رعایتی قیمتوں پر پیکجز دے گا. یہ رعایت نیٹ فلکس نے صرف پاکستان کے صارفین کو ہی نہیں دی بلکہ دنیا کے دیگر(ایشیا، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا ) ممالک کو بھی دی ہے.پاکستانی صارفین کے لئے نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز تقریبا 1.6 ڈالرز ہوں گے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے صارفین کو نیٹ فلیکس کا معیاری پیکیج حاصل کرنے کے لیے 10.92 ڈالزر فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن

    فیس کی کمی کا اعلان سن کر پاکستانی صارفین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے. اس وقت نیٹ فلکس ہی نہیں اور بھی بہت ساری آئن لائن سٹریمنگ اییپس ہیں جن کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں استعمال ہو رہا ہے لہذا مقابلے کی اس فضا میں اپنی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لئے نیٹ فلکس نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کےلئے رعائتی پیکجز نکالے ہیں تاکہ نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہو.

  • ماریہ بی کی ماڈلز کا قبرستان میں ڈانس ، فیشن ڈیزائنرکو تنقید کا سامنا

    ماریہ بی کی ماڈلز کا قبرستان میں ڈانس ، فیشن ڈیزائنرکو تنقید کا سامنا

    معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ، وہ ٹرانسجینڈرز کے حوالے سے ایک خاص قسم کی رائے رکھتی ہیں، اس کے علاوہ بھی وہ مختلف ایشوز پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں. اسی لئے وہ تنقید کی زد میں بھی رہتی ہیں ، حال ہی میں وہ آئی ہیں ایک بار پھر تنقید کی زد میں تفصیلات کے مطابق ماریہ بی نے اپنی نئی کلیشن کے لئے فوٹو شوٹ بہاولپور کے ایک قبرستان میں کیا. قبرستان میں ماریہ بی کی ماڈلز نے شوٹ کے دوران ڈانس کیا. اس وجہ سے ماریہ بی کو سخت تنقید کا سامنا ہے. اور ماریہ بی نے لوگوں سے ان کے جذبات مجروح کرنے پر معافی بھی

    مانگ لی ہے.بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے۔انہوں نے اس ھوالے سے ماریہ بی کے خلاد سخت قانونی ایکشن لینےکا بھی عندیہ دیا. صرف انہوں نے ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر دیگر صارفین نے بھی ماریہ بی کو شرم دلائی اور کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کرو.

  • عاصم اظہر کی ویب سیریز کب ریلیز ہو گی فہد مصطفی نے بتا دیا

    عاصم اظہر کی ویب سیریز کب ریلیز ہو گی فہد مصطفی نے بتا دیا

    نامور گلوکار عاصم اظہر ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں. ان کے مداح ان کے گیتوں کے نہ صرف دیوانے ہیں بلکہ ان کو اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھنا چاہتے ہیں. عاصم اظہر کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ گلوکار اب ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گے. فہد مصطفی نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ‌شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ بات شئیر کی کہ اب عاصم اظہر ویب سیریز میں‌ بھی نظر آئیں گے. ان کی ویب سیریز کا نام فیملی بزنس ہے ، اس کو لکھا علی اور باسط نے ہے .عاصم اظہر کے علاوہ اس میں سیف حسن، سلمی حسن، ماہ نور حیدر، بشری حبیب اور حسین محسن و دیگر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. عاصم اظہر

    اس ویب سیریزمیں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں . ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈرا مے سے بھرپور یہ ویب سیریز ماہِ رمضان کے آغاز سے آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ تماشا ڈیجیٹل پر نشرکی جائے گی۔ عاصم اظہر اس ویب سیریز کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں ان کا ماننا ہے کہ ان کے مداح ان کی اداکاری کو سراہیں گے.

  • بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کا دباؤ؛ ڈی پی او نے پولیس آفیسر معطل کردیا

    بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کا دباؤ؛ ڈی پی او نے پولیس آفیسر معطل کردیا

    خیبر پختونخوا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کے دباؤ پر ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان راوف قیصرانی نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ آفتاب عالم بلوچ کو معطل کردیا ہے۔

    ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے اپنے جاری اعلامیہ میں لکھا کہ ” ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیلی نار فرنچائز پر ڈکیتی کا آئی جی پی خیبرپختونخواہ کا نوٹس، ڈی پی او نے ایس ایچ او کینٹ کو معطل کر دیا۔”

    ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں ٹیلی نار فرنچائز پر ہونیوالی ڈکیتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالرئوف بابر قیصرانی کو فوری طور پر ایس ایچ او کینٹ آفتاب عالم کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔


    صحافی ملک رمضان اسراء نے اس بارے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "‏ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بااثر تاجر جن کا بھائی اعلی عہدے پر رہا جبکہ بیٹا اب بھی اہم عہدے پر تعینات ہے کی فرنچائز پر ڈکیتی ہوئی لیکن آئی جی کے دباؤ پر ڈی پی او راوف قیصرانی نے حالیہ دنوں تعینات ہونے والے انتہائی محنتی پولیس آفیسر آفتاب عالم بلوچ کو معطل کردیا۔ واہ”

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق جس پولیس آفیسر کو آئی جی خیبرپختونخواہ کے حکم پر معطل کیا گیا وہ حال ہی میں تعینات ہوا تھا جبکہ جس بااثر تاجر کی فرنچائز پر ڈکیتی ہوئی اس کے خود کے پاس کوئی خاص سیکورٹی نظام نہیں تھا کیونکہ موصوف اپنے ورکرز سے کام تو پورے وقت کا لیتا تھا لیکن انہیں تنخواہ بہت ہی کم دیتا تھا جس کے سبب کئی ملازمین ان کے پاس چند روز یا ماہ کام کرنے کے بعد چھوڑ جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جس پولیس آفیسر آفتاب عالم بلوچ کو معطل کیا گیا وہ انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسر تھا لیکن چونکہ مذکورہ تاجر انتہائی طاقتور شخص ہے اور انکے سگے بھائی ایک اعلی عہدے پر رہ چکے ہیں اور بیٹا بھی اعلی عہدے پر موجود ہے تو اس اثرورسوخ کے سبب ان کی خوشنودی کیلئے آئی جی نے بنا کسی تفتیش اور وقت دیئے فورا پولیس آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    فیس بک صارف رضا خان نے لکھا کہ: انتظامیہ کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں اگر چوروں نے چوری کی تو ایس ایچ او کو ٹائم دیا جائے تاکہ ان کو پکڑ سکے نہ کے اس طرح کا سلوک کیا جائے یہ بات بالکل غلط ہے آفتاب خان نوجوان جزبے والے ایماندار انسان ہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا؛ "کیا یہ چوری ایس ایچ او نے کی ہے؟ کیا ایس ایچ او کوئی پیغمبر ہے جن پر وحی نازل ہوئی تھی اور اس نے جان بوجھ کر چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کی؟ لہذا ایس ایچ او کو پہلے موقع اور وقت دو پھر اگر وہ ڈیلیور نہ کرسکیں تو سزا دو۔

    اسی طرح متعدد سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اس کیس میں مذکورہ پولیس آفیسر کا کوئی قصور نہیں لہذا انہیں وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی کارکردگی دکھا جبکہ وہ حال ہی میں تعینات ہوئے اور انہیں وقت دیئے بغیر محض بااثر شخصیات کو خوش کرنے کیلئے معطل کردیا گیا۔

  • مہیش بھٹ نے فٹ پاتھ پر رات کیوں گزاری ؟

    مہیش بھٹ نے فٹ پاتھ پر رات کیوں گزاری ؟

    بالی وڈ کے معروف فلم ساز مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جو کہ انہوں نے ارباز خان کو دیا اس میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے خود کو بہت زیادہ بدلا ہے. ا نہوں نے کہا کہ مجھے نشے کی بہت عادت تھی ،میں نشے میں جب دھت ہو جاتا تھا تو مجھے یاد نہیں رہتا تھا کہ میں کون ہوں اور کن لوگوں کی زندگیاں میرے ساتھ جڑی ہوئی ہیں. انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار ایک پارٹی میں گیا وہاں میں نے بہت زیادہ شراب نوشی کی ، نشے میں دھت ہو کر وہاں سے نکلا تو پتا ہی نہیں چلا کہ کب میں فٹ پاتھ پر سو گیا ، جب میری آنکھ کھلی تو

    میں اوندھے منہ پڑا ہوا تھا ، اور صبح ہونے کے قریب تھی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی شاہین جب پیداہوئی تو میں بہت خوش تھا ، ہسپتال میں اس کو ملنے گیااسکو ہاتھوں میں اٹھا کر چومنا چاہا تو اس نے اپنا منہ پھیر لیا شاید وہ شراب کی بدبو برداشت نہیں کر پا رہی تھی. اس واقعہ نے مجھے بہت زیادہ دکھی کیا اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب خود کو تبدیل کرنا ہے لہذا میں‌ نے جس طرح سے خود کو تبدیل کیا اس کو دیکھ کر میرے گھر والے اور دوست سب حیران تھے .

  • پریانکا چوپڑا کس بات پر ہیں خوش ؟

    پریانکا چوپڑا کس بات پر ہیں خوش ؟

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے الگ اور منفرد انداز و اداکاری کی بدولت جانی چاتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں 22 برس بیت چکے ہیں اس دوران میں نے 70 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن کبھی بھی مردوں کے برابر معاوضہ نہیں ملا لیکن میں خوشی اور فخر سے بتا سکتی ہوں کہ ویب سیریز سیٹا ڈل میں ساتھی مرد اداکار کے برابر کا معاوضہ ملا . ا نہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اتنا بڑا اور کڑوا سچ بولنے کے بعد میں بہت بڑی مشکل میں پڑ سکتی ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ خواتین جتنی مرضی

    باصلاحیت ہوں ، بڑی اداکارائیں ہوں لیکن جب انہیں معاوضہ دینے کی باری آتی ہے تو ان کا معاوضہ مرد سے کم رکھا جاتا ہے. میں نے یہ چیز22 سال تک فیس کی ہے لیکن اب خوشی کی بات ہے کہ مجھے بھی میرے ساتھ مرد اداکار کے برابر معاوضہ ملا ہے. پریانکا چوپڑا نے ویب سیریز سیٹاڈل کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز میں رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں۔پریانکا چوپڑا کے مداح ان کو ویب سیریز میں دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں

  • ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات، امن کی فتح ہے. چین

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات، امن کی فتح ہے. چین

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات، امن کی فتح ہے. چین

    بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات ، مذاکرات اور امن کی فتح ہے. جبکہ چین کے اعلی سفارت کار وانگ یی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپنے ملک کی ثالثی کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ایران اور سعودی عرب نے جمعے کے روز سات سال کی سرمہری کے بعد تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ ایران، سعودی عرب اور چین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران اور ریاض نے "اپنے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے اور زیادہ سے زیادہ دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔”

    چین کے اعلیٰ سفارت کار نے مزید کہا کہ چین تمام ممالک کی خواہشات کے مطابق ، دنیا کے کانٹے دار مسائل سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت اس وقت پریشان حال دنیا کے لیے بہت "اچھی خبر” لے کر آئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور ایران کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں سفارتخانے کھولیں گے۔ جبکہ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کویہ پیش رفت عوامی جمہوریہ چین کے صدر محترم شی جن پنگ کے شاندار اقدام اور سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لیے چین کی حمایت کے جواب میں ہوئی ہے۔


    رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ایک معاہدہ ہو گیا ہے،اس میں ان کے درمیان سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کی مدت کے اندر اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے کا معاہدہ شامل ہے، اور اس معاہدے میں ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی تصدیق شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    معاہدے کے مطابق ریاض اور تہران سنہ 2001 میں ہونے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے اور سنہ 1998 میں ہونے والے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے معاہدے کو بھی فعال کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے کہ دونوں کے وزرائے خارجہ اس معاہدے پر عمل درآمد، اپنے سفیروں کی واپسی کے انتظامات اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ملیں گے،معاہدے پر ایران کی جانب سے اعلٰی سکیورٹی عہدیدار علی شمخانی اور سعودی عرب کے مشیر قومی سلامتی مساعد بن محمد العيبان نے دستخط کیے۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے 14روپے24پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کر دی گئی ہے ،بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ملک بھر کی تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک پر کے صارفین پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا )نے بجلی صارفین سے رواں مالی سال 2022کے دوماہ(اگست وستمبر )کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں موخر کیے گئے بلز آئندہ آٹھ ماہ میں وصول کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزارت توانائی نے ملک کے اکثر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ان دوماہ میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولی موخرکردی تھی ۔ اتھارٹی کے جاری کردہ فیصلہ کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین سے سال 2023کے مارچ سے اکتوبر تک وصول کیے جائیں گے۔

    رواں سال بجلی کے صارفین 14.24 روپے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ، جس میں دو سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں10.34روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔ دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے بھی 14.24روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

    ایکپریس کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح 300 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی 14.24روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے جبکہ کسانوں سے 8 ماہ میں9.90روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کئے جائیں گے۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے اسی مدت میں 200یونٹس تک پروٹیکٹیڈ صارفین سے 9.97روپے فی یونٹ، 200یونٹس تک نان پروٹیکٹیڈ صارفین سے 13.87روپے فی یونٹ جبکہ 300یونٹس تک نان پروٹیکٹیڈ صارفین سے بھی 13.87روپے فی یونٹ وصول کیاجائے گا۔

    اسی طرح نجی زرعی صارفین سے بھی 9.90روپے فی یونٹس وصول کیے جائیں گے ۔ اتھارٹی کے فیصلہ کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں اور کے الیکٹرک صارفین سے آٹھ ماہ میں بالترتیب 2.75روپے ، 2.75روپے ، 2.25روپے ، 0.95روپے ، 0.79روپے ، 1.50روپے ، 1.75روپے اور 1.13روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جبکہ نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    سی پی پی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز کی مد میں جنوری کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.17روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست پر سماعت 28فروری کو کی تھی ۔ نیپرا کے فیصلہ کے مطابق ماہ جنوری میں حقیقی فیول چارجز 11.03روپے فی یونٹ تھے جبکہ اسی ماہ میں ریفرنس فیول چارجز 10.55روپے تھے اس طرح بجلی کی قیمت میں اضافہ 48پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ نیپرا نے بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی صارفین سے یہ اضافہ علیحدہ واضح کریں اور مارچ کے بلوں میں وصول کریں۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بھی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 1.71روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کافیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    کے الیکٹرک نے اتھارٹی میں ماہ جنوری کیلئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں2.70روپے فی یونٹ کی درخواست کی تھی اس پرسماعت بھی 28فروری کو ہوئی تھی ۔ فیصلہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جنوری کیلئے یہ اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیاجائے گا۔ اسی طرح سے نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر یکم مارچ 2023سے کسان پیکج اور پانچ برآمدی شعبوں کیلئے دیئے جانے والے علاقائی مسابقتی توانائی ریٹس پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    نیپرا فیصلے کے مطابق وزارت توانائی نے اتھارٹی کو وفاقی کابینہ کا 28فروری 2023کے فیصلہ کی روشنی میں پانچ برآمدی شعبوں کو دیا جانے والا بجلی کا رعائتی نرخ جوکہ 19.99روپے یو نٹ تھا اورنجی زرعی صارفین کو 3.60روپے فی یونٹ دیے جانے والا سپیشل ریلیف پیکج واپس لے لیا ہے کیونکہ بجلی صارفین کو کسی بھی قسم کی سبسڈی وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار ہے جوکہ اس نے واپس لے لیا ہے اس لیے یہ دونوں ریلیف بھی یکم مارچ 2023واپس لے لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم کی شرط پر بجلی پر دی گئی سبسڈی اور ٹیرف میں اضافہ کیا ہے اور صارفین پر 76 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔

  • نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح  پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے. جبکہ پاکستان میں موجود نیٹ فلکس صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

    موجودہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 1.6ڈالرز، ترکی 3.38ڈالرز، ارجنٹائن 3.5ڈالرز، کولمبیا 3.55ڈالرز، اور بھارت 2.43 ڈالرز میں سب سے زیادہ سستی نیٹ فلکس سبسکرپشنز مل سکتی ہیں۔ دوسری طرف، نیٹ فلکس کے سب سے مہنگے منصوبے سوئٹزرلینڈ 12.62ڈالرز، اسرائیل 9.11ڈالرز، امریکہ 9.99ڈالرز، اور ڈنمارک 14.85 ڈالرز میں ہیں۔

    جن ممالک میں سبسکرپشن فیس کم کی گئی ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ملائیشیا کی فلائٹ ایم ایچ 370 کے پراسرار حادثے پر نیٹ فلکس کی سیریز ریلیز ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بدقسمت مسافر طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 برس مکمل ہوچکے ہیں، اس موقع پر نیٹ فلکس نے سیریز ریلیز کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    سیریز کا نام ’MH370: The Plane That Disappeared‘ ہے جس کے ڈائریکٹر لوئیز مالکنسن ہیں، تین قسطوں میں طیارے کی گمشدگی اور اس سے متعلق سازشی نظریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایچ 370 پرواز 8 مارچ 2014 کو لاپتہ ہو ئی تھی، لاپتہ ہونے والا ہوائی جہاز بوئنگ 777 تھا، ملائیشین ہوائی کمپنی کی پرواز MH 370 کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، اِس جہاز پر عملے سمیت کُل 239 مسافر سوار تھے۔