Baaghi TV

Author: +9251

  • سال 2019 بھی صحافیوں کے لیے خونی ثابت ہوا،49 قتل ہوئے زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ

    سال 2019 بھی صحافیوں کے لیے خونی ثابت ہوا،49 قتل ہوئے زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ

    واشنگٹن :سال 2019 بھی صحافیوں کے لیے خونی ثابت ہوا،49 قتل ہوئے زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ،اطلاعات کےمطابق صحافیوں کی نمائندہ تنظیم رپورٹرز وِد آﺅٹ بارڈرز کی شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال بھی دنیا بھر میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا.

    پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ رپورٹرز وِد آﺅٹ بارڈرز کی جانب سے صحافت کو اب بھی خطرناک پیشہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2019ء کا اختتام ہے اور رواں برس بھی دنیا بھر میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والے 49 افراد کو لقمہ اجل بنایا گیا۔

    پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سنہ 2013 سے لیکر 2018 تک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سب سے کم صحافی قتل ہوئے ہیں۔رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے سالانہ اوسطآ 80 صحافی اپنی جان ہاتھ دھو رہے ہیں، صحافی یمن، شام، افغانستان اور فلسطین میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کئے گئے۔

    اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

    رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران 941 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے.رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019ء میں 389 صحافیوں کو قید و بند کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ان میں سے نصف صحافی صرف تین ملکوں میں قید ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں برس صرف میکسیکو میں 10 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے جبکہ کل 14 صحافی لاطینی امریکا میں قتل ہوئے ہیں.

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

  • امریکی سفیر کی وفاقی وزیر خسرو بختیار سے ملاقات ، اہم معاملات پر سیرحاصل گفتگو

    امریکی سفیر کی وفاقی وزیر خسرو بختیار سے ملاقات ، اہم معاملات پر سیرحاصل گفتگو

    اسلام آباد:امریکی سفیر کی وفاقی وزیر خسرو بختیار سے ملاقات ، اہم معاملات پر سیرحاصل گفتگو،اطلاعات کےمطابق امریکی سفیر مسٹر پال جونز اور ڈائریکٹر یو ایس ایڈ کے جیف گوئبل نے وفاقی وزیر برائے غزائی تحفظ و تحقییق مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات ہوئی۔

    پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

    وفاقی وزیرخسروبختیارسے ملاقات کے دوران امریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مختلف شعبہ جات بشمول زراعت پر ایکدوسرے سے وابستہ ہیں۔وزیرمنصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ وزیراعظم کا زرعی ایمرجنسی پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی ترقیاتی پروگرام ہے

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    وفاقی وزیر برائے غزائ تحفظ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کینو، آم ، دودھ کی بہترین پیداواری صلاحیت رکھتا ہے، دونوں ممالک ان اجناس کی ویلیوایڈیشن ، سرد خانہ( کولڈ سٹوریج)، اور انکی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لیئے باہمی اشتراک کے منصوبوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔

    پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے میں ھنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہے جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے یو-ایس-ایڈ کی تکنیکی مداخلت فائدہ مند ثابت ہو گی۔ جبکہ پاکستان امریکہ کے تعاون سےحلال گوشت کی عالمی منڈی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔

    اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

  • اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

    اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

    لاہور:اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبل نور کی پانچویں شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کر رہی تھی جس کی تردید اداکارہ نے کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر اِن خبروں پر شدید نارازگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

    پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

    نُور بخاری نے پانچویں شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے لکھا کہ مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی مجھے خبروں کا حصہ بنایاجا رہا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہوا ہے ہر ماہ میری شادی کے حوالے سے ایک نئی خبر کو میڈیا وائرل کر دیتا ہے جس کا مجھے خود بھی علم نہیں ہوتا۔ اداکارہ نور نے غصہ کا اظہار بھی کیا اورلکھا کہ ’خدا کے لیے آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی سُکون سے گُزارنے دیں۔

    پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

    اداکارہ نے میڈیا سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کے پاس میرے متعلق خبریں پھیلانے کے علاوہ کوئی اور خبر نہیں ہے اور کوئی اور کام نہیں ہے؟نور بخاری نے کہا کہ میں انڈسٹری چھوڑ چکی ہوں لہزا اب تو مجھے خبروں کا حصہ بنانا چھوڑ دیں۔

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    واضح رہے کہ دو سال قبل نُور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے علحیدگی اختیار کرلی تھی اور اُس کے بعد نور نے شوبز انڈسٹری کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے علاوہ انہوں دین کے مطابق زندگی گزارنا بھی شروع کر دی ہے۔

  • پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید کردی

    پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید کردی

    اسلام آباد:مشرف ہماری جان،پاکستان کی شان،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید کردی، اطلاعات کے مطابق سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین نے پرویزمشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پرآنے والے مسلح افواج کےترجمان کےبیان کی تائید کر دی۔

    اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کو جاری کیے گئے ایکس سروس مین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان ہمارے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ویٹرنز کسی بھی کامیاب قوم کا اثاثہ ہوتےہیں، ویٹرنز کوعزت دی جانی چاہیئے اور ان کی رائے کا احترام بھی کرنا چاہیے۔

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف رہ چکے ہیں، مشرف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہ چکے ہیں، انہوں نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی۔

    پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف نے ملکی دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں، پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے، کیس میں آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر افواج پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر افواج پاکستان میں غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

  • سری لنکن کھلاڑی کراچی میں تفریح کیلئےسمندرکنارے پہنچ گئے،بہت خوش،یادگارتصاویربناتے رہے

    سری لنکن کھلاڑی کراچی میں تفریح کیلئےسمندرکنارے پہنچ گئے،بہت خوش،یادگارتصاویربناتے رہے

    کراچی:سری لنکن کھلاڑی کراچی میں تفریح کیلئےسمندرکنارے پہنچ گئے،بہت خوش، یادگار تصاویر بناتے رہے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے لیے شہر قائد میں موجود سری لنکن کرکٹرزدودریا پہنچ گئے، دیسی فوڈ کے ساتھ ساتھ سمندر کے کنارے کراچی کی ٹھنڈی ہواوں سے لطف اندوز ہوئے ۔

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 7 کرکٹرزآج شام کراچی کے مشہور تفریحی مقام دو دوریا پہنچے اور وہاں پر ڈنر کیا، سری لنکن کرکٹرز نے کراچی کا دیسی کھانے کھا کر بہت زیادہ خوشی کااظہارکیا،ڈنر میں سری لنکن کلاڑیوں نے فرائیڈ رائس، فش فرائی، مٹن کباب اورملائی بوٹی کا آرڈر دیا تھا۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہےکہ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین نیروشن ڈک ویلا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں سری لنکن کرکٹرز کو سمندر کے کنارے واقع ہوٹل کے ٹیرس میں چادر اوڑھے بیٹھے سرد ہواؤں کو انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • جاوید آفریدی UNHCR کے یوتھ ایمبیسیڈرمقرر،پاکستان کے نام ایک اوراعزاز

    جاوید آفریدی UNHCR کے یوتھ ایمبیسیڈرمقرر،پاکستان کے نام ایک اوراعزاز

    جنیوا:جاوید آفریدی UNHCR کے یوتھ ایمبیسیڈرمقرر،پاکستان کے نام ایک اوراعزاز،جاوید آفریدی نے کہا ہےکہ مہاجرین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے زلمی فاونڈیشن بھی اقوام متحدہ کےساتھ مل کر اپنا کردار کرے گی ،

    باغی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین UNHCR نے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کو یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کردیاجنیوا میں منعقدہ RefugeeForum# کی تقریب میں UNHCRنے جاوید آفریدی کو پاکستان میں یوتھ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیاگیا۔

     

     

    اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے ڈائریکٹر ریجنل بیوریو ایشیا اینڈ پیسیفک اندریکا راٹوٹے نے کہا کہ جاوید آفریدی نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں اور ان کے زریعے مہاجرین کے مسائل اور ان کے حل کی آگاہی میں بھرپور مدد ملے گی،

     

     

    جاوید آفریدی نے کہا کہ ملک سے دور اور مسائل میں گھرے دنیا بھر کے مہاجرین کا مسئلہ حل طلب ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاں دنیابھر کے مہاجرین توجہ کے مستحق ہیں وہیں یہ اپنے ممالک کا بھی مستقبل ہے۔

     

     

    جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے مہاجرین کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ جاوید آفریدی نے اس موقع پر پچیس مہاجرین کو ملازمت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

     

    انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی فاونڈیشن کے زریعے مزید پچاس مہاجرین کوبھی تربیت فراہم کریں گے،دنیا بھر کے مہاجرین کے مسائل کو اجاگر اور حل کے لیے UNHCRکے تحت گلوبل رفیوجیز فورم جنیوا میں منعقد ہورہا ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی شریک ہیں ۔

     

     

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں رفیو جیز کا مسئلہ سنجیدہ اور حل طلب ہے۔ انہوں نے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جاوید آفریدی بطور یوتھ ایمبیسیڈر رفیوجیز کے مسائل اور ان کے حل کی آگاہی مہم میں پیش پیش رہیں گے ۔

  • ناداں گر گئے سجدے میں،متنازعہ شہریت بل پرمذہبی وسیاسی قیادت کی غفلت کوعیاں کرتی ..تحریراز..ثاقب سبحانی

    ناداں گر گئے سجدے میں،متنازعہ شہریت بل پرمذہبی وسیاسی قیادت کی غفلت کوعیاں کرتی ..تحریراز..ثاقب سبحانی

    ایم اے جواہر لال نہرو یونیورسٹی

    جے این یو ،جامعہ اے ایم یو اور مختلف یونیورسٹیز کے جیالوں تمہاری عظمتوں کو سلام ۔
    تمہاری بہادری و بے خوفی و بے باکی کو سلام ۔
    تمہاری اسلام سے محبت کو ہزاروں سلام۔
    تمہارے جذبۂ ایمانی حرارت ایمانی کو ہزاروں سلام ۔

    تم نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس کو مورخ سنہرے قلم سے سنہری روشنائی سے قرطاس زریں پر تحریر کرے گا ۔
    زمانہ تمہارے کارنامے کو سالہا سال عقیدت کی نظر سے دیکھے گا۔

    جامعہ اور علی گڑھ کی بہنوں نے اپنی حمیت اسلامی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ انہوں نے مردوں کو مُردوں میں بدل دیا۔ بزدلی کی خزاں کو امید کی بہادری کا لبادہ پہنادیا ۔ مایوسی کی تیرگی کو اجالوں کا پیرہن پہنادیا ۔ مردوں کے ہاتھ سے زندگی کی شمشیریں چھین کر انہیں چوڑیاں پہنادیں۔

    میری بہنوں تم نے مصر کی زینب الغزالی کی شجاعت کی یاد تازہ کردی ۔ الجیسیا کی جمیلہ بو پاشاہ کی دلیری کی یاد تازہ کردی ۔ تم نے لیلیٰ خالد کی جانبازی کی یادوں کی شمع کو پھر فروزاں کردیا ۔ تم نے حضرت صفیہؓ کی جرأت رندانہ کو پھر یاد دلادیا۔
    آفریں صد آفریں!

    آج اسلام کو ایسی ہی دختران کی ضرورت ہے جو ا پنے آنچل کو پرچم انقلاب بنالیں۔ جو اپنے ڈوپٹے کو ا پنا کفن بنالیں۔
    کم ہمتی بزدلی، ایمان فروش ضمیر فروش، مفاد پرست ، مفادات ملی کے سوداگروں کی زندگی گیدڑوں کی زندگی ہوتی ہے ۔ شیرنیوں کی طرح جینا تو تم نے سکھادیا۔
    زندہ باد ۔ زندہ باد

    اللہ کے شیروں نے حق گوئی و بیباکی بھول کر روباہی کی زندگی سیکھ لی ہے، اور اپنے چہروں پر مصلحت پسندی کا گھونگھٹ ڈال لیا ہے، انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کرلیا ہے۔
    جو قال اللہ اور قال الرسول کا درس دیتے تھے۔

    جو وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ کی تفسیر کرتے تھکتے نہیں تھے۔
    جو شاملی کے میدان کے رن کو اس طرح بیان کرتے تھے، جیسے بنفس نفیس وہ خود اس میں شریک رہے ہوں۔
    جو معرکہ بالاکوٹ کے خود کو پشتینی وارث سمجھتے تھے۔
    جو خود کو سید احمد شہید کے خاندان سے ہونے کا بلند دعوی کرتے تھے۔
    جو اپنے آپ کو انبیا کا وارث شمار کراتے تھے۔
    جو الجهاد كلمة حق عند سلطان جائر کی عملی تفسیر پیش کرنے کا ببانگ دہل دعویٰ کرتے تھے۔
    جو پینٹ شرٹ والوں کو نجس سمجھتے تھے آج یہی ان کے اور ان کی آنے والی نسلوں کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے ہیں۔

    جن یونیورسٹیز اور کالجز کی طالبات کو یہ ترچھی نگاہوں سے دیکھتے تھے، آج وہی اسلام کی حفاظت کے لیے نکل کھڑی ہوئی ہیں۔

    یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقتِ قیام آیا
    ان نام نہاد مصلحت پسند قائدین کو اتنی موٹی بات سمجھ نہیں آتی……
    جب اسلام ہی نہیں رہے گا اس دیش میں تو تم مدارس اور خانقاہیں لے کر کیا کروگے؟
    جب تمہارا وجود ہی خطرے میں پڑجائے گا تو تم ایسے دسیوں مسلم پرسنل لا کیا کروگے؟
    جب تم ہی نہیں رہوگے تو امارات کا لے کر کیا کروگے؟
    جب تمہارے بچے ہی نہیں رہیں گے تو تم دارالعلوم، ندوہ اور سلفیہ میں کسے پڑھاؤگے؟
    حرم فروش فقیہوں کے حوض کوثر سے
    مغنیہ کے لبوں کی شراب بہتر ہے
    (آغا شورش کاشمیری)

    شیخ الہند رح کی یہ عبارت بار بار پڑھیے اور نام نہاد قائدین کا جائزہ لیجیے۔
    اے نونہالانِ وطن! جب میں نے دیکھا کہ میرے اس درد کے غم خوار (جس سے میری ہڈیاں پگھلی جا رہی ہیں) مدرسوں خانقاہوں میں کم اور سکولوں اور کالجوں میں زیادہ ہیں تو میں نے اور میرے چند مخلص احباب نے ایک قدم علی گڑھ کی طرف بڑھایا اور اس طرح ہم نے ہندوستان کے دو تاریخی مقاموں (دیوبند اور علی گڑھ) کا رشتہ جوڑا۔

    چراغِ مصطفویؐ سے شرارِ بولہبی پھر ایک بار ٹکرانے والا ہے۔ عصائے موسیٰ اور فرعون کے اژدہوں کی پھر ٹکر ہونے والی ہے ۔حق وباطل کے معرکے بگل بج چکا ہے۔

    کیب دونوں ایوانوں میں پاس ہوکر، صدر جمہوریہ کی دستخط سے بالآخر ہندوستانی ایکٹ(CAA) بن چکا،جس کی میں سارا ہندوستان آج سڑک پہ جا اترا ہے، یہ کوشش مختلف یونیورسٹیز کے طالب علموں سے شروع ہوئی اور ہوتے ہوتے پورے ملک کے پھیل گئی اور اس کی مخالفت میں لوگ سڑکوں پہ آگئے،

    اس کی مخالفت میں دار العلوم کے طلبہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا اور جی ٹی روڈ جام کیا، پولیس افسران نے جب دار العلوم کی انتظامیہ سے سوال کیا، تو وہ بھیگی بلی بن گئے اور سیدھا مکر گئے کہ وہ ہمارے بچے نہیں تھے، ناظم دار الاقامہ منیر صاحب نے اجازت دے دی کہ آپ ان پر لاٹھی چارج کر سکتے ہیں اور مہتمم صاحب نے بتلایا کہ سڑکوں کو جام کرنا غیر اسلامی ہے۔

    بھائی آپ تو اسی احتجاج، مظاہرہ اور پروٹیسٹ کی پیداوار ہیں، اگر یہ غیر اسلامی ہے تو آپ بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیجیے، کیوں کہ یہ عہدہ بھی آپ کو اسی احتجاج اور مظاہرے کے سبب ملی ہے۔

    مجھے یاد پڑتا ہے کہ اہتمام ملنے کے چند دن کے بعد بھورا سویٹس والے سے طلبہ دار العلوم کی کچھ جھڑپ ہوئی، بات انتظامیہ تک پہنچی، مغرب بعد مسجد رشید میں جلسہ بلایا گیا، اس میں مہتمم صاحب نے کہا کہ اب تک جو ہو چکا وہ ہو چکا؛ آج سے کسی اسٹودینٹس یونین کا وجود نہیں رہے گا اور جو اس میں ملوث پایا گیا، اس کا بلا چوں چرا اخراج کردیا جائے گا، اسی اسٹودینٹس یونین نے آپ کو تخت اور گدی تک پہنچایا، آپ نے ایک دون کے اندر بہانہ ڈھونڈ کر اسے ہی ختم کردیا کہ کل کہیں یہی طلبہ ہمارے خلاف متحد نا ہوجائے۔

    سب تاج اچھالے جائیں گے
    سب تخت گرائے جائیں گے۔
    دوسری طرف ارشد مدنی صاحب ہیں، جو دوران درس، جلسوں اور تقریروں میں اپنے ابا شیخ الاسلام حسین احمد مدنی رح کی بہادری اور انگریزوں کے سامنے ان کی جرات و بے باکی کے قصے سناتے نہیں تھکتے، جب ایک بار پھر یہ انگریز اور ساوکر کی اولاد ان سے وہی قربانی اور بہادری دہرانے کو کہا، تو حضرت گوشہ نشیں ہوگئے۔
    ‏باپ کا علم نہ بیٹے کو اگر ازبر ہو
    پھر پسر صاحبِ میراثِ پدر کیونکر ہو ؟؟

    ایک ہیں محمود مدنی صاحب جو ہمیشہ اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سرخی میں رہتے ہیں، جب گورنمنٹ نے کشمیر پہ لاک ڈاؤن کیا تو حضرت کو اتنی پریشانی ہوئی کہ حضرت نے جنیوا میں جاکر گورنمنٹ کے اشتراک سے اردو میں کانفرنس کیا اور حکومت کے موقف کو سراہا، جب گورمنٹ نے کیب کو لانا چاہا، تو انہوں نے اسے سراہا اور مستحسن قرار دیا، جس کے نتیجے میں حضرت کو ایل سی ٹی گھوٹالے میں ضمانت ملی ہے اور آج جب سارے لوگ سڑکوں پہ اتر گئےاور دباؤ بنایا تو تو احتجاجی ریلی کی کال دی اور اسے غیر دستوری قرار دیا۔

    شرم تم کو مگر آتی نہیں۔
    مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2010-2011 کی بات ہوگی میں دار العلوم میں داخلہ کے لیے گیا ہوا تھا، رمضان کا مہینہ تھا، مسجد رشید میں ہم طلبہ اپنی تیاری کررہے تھے ہم چند طلبہ نے مسجد رشید میں ہی اپنی سورہ تراویح پڑھ لی تھی، حضرت 27 پارہ تراویح میں سنارہے تھے، جب سورہ رحمن کی آیت يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ پہ پہنچے،

    حضرت آیت کو بار بار دہراتے رہے اور روتے رہے اتنا روئے کہ آواز میں گھگی بندھ گئی اور ایک سما طاری ہوگیا سارے متوسلین معتکفین اور مصلیین رونے لگے، ہم طلبہ بھی رونے لگے.. اور عقیدت کی مالا اپنے گلے میں ڈال لی. وہ تو اچھا ہوا کہ داخلہ ہونے کے بعد جب پرانے طلبہ سے اس واقعہ کا ذکر کیا،

    انہوں نے کہا کہ پگلے یہ سب مولویوں کے ڈھکوسلے ہیں چونکہ ان سے پہلے ان کے ابا فدائے ملت رح یہاں مسجد رشید میں رمضان میں خانقاہ لگاتے تھے، تو اب ان کی جگہ انہوں نے لے لی ہے تو کچھ تو کرنا پڑے گا نا انہیں اپنے قابو میں کرنے کے لیے، یہ ابو زید سروجی (ابو زید سروجی کے نام کا استعمال اعلی درجہ کی منافقت کے لیے کیا جاتا ہے) کے بھی دادا ہیں میں نے ناک بھوں چڑھائی، تو اس نے کہا کہ سارا مطلع دھیرے دھیرے صاف ہوجائے گا، کچھ وقت لگا الحمد للہ دارالعلوم کے زمانے میں ہی سارا مطلع صاف ہوگیا۔

    اور ایک عالم دین ہیں امیر شریعت جی جنہوں نے لاکھوں لوگوں لوگوں سےطلاق کے نام پہ چندہ لیا، اپنی طاقت دکھانے کے لیے انہیں سڑکوں پہ اتارا اور ایک ایم ایل سی کی ٹکٹ کے عوض ساری قوم کا سودا کردیا حضرت جی اتنے بڑے شیر ہیں کہ ایک دو اردو نیوز چینل کے بونے رپورٹرز کو بلاتے ہیں، چیخ چلاتے ہیں ان پر اور شیر بن کر بل میں گھس جاتے ہیں۔
    وہ زہر دیتا تو سب کی نگاہ میں آجاتا،

    سو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں۔
    اور ایک ہیں اصغر علی امام مہدی سلفی جو ابن الوقت، بے غیرت، بزدلی اور ضمیر فروشی کے لیے جانے جاتے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں 370 کی تائید کے دوران ہندوستان کو سارے دنیا کا باپ کہا ہے، کسی بل میں جا گھسے ہیں۔
    اے مجھ کو فریب دینے والے،میں تجھ پہ یقین کر چکا ہوں۔

    ایک ہیں مقر آتش فشاں سلمان صاحب جو یمن پر سعودی ظلم وستم، فلسطین پر صہیونی زیادتی اور شام پر بشار الاسد کی درندگی مصر پر السیسی کی ڈکٹیٹر شپ اور لیبیا تیونس پر ظلم و زیادتی اور عالم اسلام کی خاموشی پر ہر جلسہ میں ایمانی حمیت کا چورن بیچتے نہیں تھکتے تھے اور لگتا تھا کہ حضرت جی کے بس میں نہیں ہے اگر حضرت کے پاس وہاں کی شہریت ہوتی تو ابھی جاتے اور نوجوانوں کو لے کر رن میں کود پڑتے؛ یہ ایسے بزدل ڈھکوسلے باز ثابت ہوئے کہ جب خود اپنی سر زمین پر طاغوتی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کا وقت آیا تو بھیگی بلی بن گئے ؛فیسبک کے ذریعے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں اور امت کے نوجوانوں کو راستہ دکھاتے ہیں، تففف ہے۔
    تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں ،
    ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں۔

    تفف ہے ایسے قائدین پر جو اسٹیج پر آتے ہی ببر شیر بن جاتے ہیں اور ایمانیات، اور مجاہدات کا جعلی چورن بیچتے ہیں اور جب وہی جعلی چورن انہیں کھانے کے لیے کہا جاتا ہے، تو چیں بہ جبیں ہوتے ہیں۔
    اے طائر لاہوتی اس رزق سے ہے موت اچھی
    جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی۔

    میں عموماً قائدین پر لکھنے سے بچتا ہوں لیکن اب کیا کیا جائے سو……
    رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی میں معاف
    آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے۔

    یہ ناداں گر گئے سجدوں میں
    تحریر!ثاقب سبحانی

  • کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی پی او قصور

    کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی پی او قصور

    قصور:- (طارق اقبال نمائندہ باغی ٹی وی کوٹرادھاکشن)
    ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور انکے جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی،پولیس نے ضلع بھرکے 179چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گرجا گھروں کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کر سمس ڈے امن و آشتی کادرس دیتا ہے اور ہم سب امن کے داعی ہیں۔پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے پولیس کا فرض ہے کہ بلاامتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے تمام شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں کرسچن کمیونٹی کے رضا کاروں کو ٹریننگ دی جائے گی جو پولیس اہلکاروں کیساتھ ملکر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس ڈے پر تمام گرجا گھروں میں روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی،ہر شخص کومکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا، پارکنگ گرجا گھروں سے دور کی جائے گی اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جائے گی، اس کیساتھ ساتھ گرجا گھروں اور کرسچن کمیونٹی کی آبادی کے اردگرد سرچ آپریشن بھی کئے جائیں گے، میٹنگ کے اختتام پر کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

  • مسافر کا قیمتی گمشدہ سامان واپس کرکے سول ایوی ایشن کے عملے نے نیک نامی کما لی

    مسافر کا قیمتی گمشدہ سامان واپس کرکے سول ایوی ایشن کے عملے نے نیک نامی کما لی

    کراچی : مسافر کا قیمتی گمشدہ سامان واپس کرکے سول ایوی ایشن کے عملے نے نیک نامی کما لی ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا قیمتی گمشدہ سامان اس تک پہنچا دیا، دس لاکھ روپے مالیت کا سامان واپس ملنے پر مسافر نے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    امریکہ سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے ملتان پہچنے والے اعظم سلیم کا دستی بیگ گم ہوگیا تھا۔مسافر نے سی اے اے کے ڈی ٹی ایم سے سامان گم ہونے کی شکایت درج کرائی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی ٹرمینل مینجر نے عملے کے ہمراہ مسافر کے گمشدہ سامان کی تلاش شروع کردی۔

    پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

    سیکیورٹی چیک ہونے کے بعد ڈیوٹی ٹرمینل مینجر عثمان خان کو مسافر کا بیگ کنوینئر بیلٹ کے پاس سے ملا، ائیر پورٹ مینجر مبارک شاہ نے دس لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان شناخت کرانے کے بعد مسافر کے حوالے کردیا۔مسافر کے دستی بیگ میں آئی فونز، لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں و دیگر چیزیں شامل تھیں، مسافر نے ائیرپورٹ مینجر مبارک شاہ اور سی اے اے عملے کا شکریہ ادا کیا اور سی اے اے کی کاوشوں کو سراہا۔

     اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کشمیر پراجلاس بھارتی لابی نے منسوخ کروا دیا

  • عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ نے آسام کے 6 حراستی کیمپوں میں انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی ہے،انڈین سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ قومی شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے مطابق ہندوستانی شہری کی حیثیت سے اہل نہیں ہیں۔

    4 بڑے ہسپتالوں کو وفاق کے تحت کرنے کا عمل شروع،سندھ حکومت کی رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں

    رپورٹ کے مطابق جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں اعلیٰ عدالت کے ایک بینچ نے نپون ملہوترا کی جانب سے دائر درخواست میں مداخلت سے منع کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمان مخالف ہندو نواز متنازع بل سے متعلق نئے قانون کےخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان مہاجرین رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ، ہمیشہ مہاجرین کی مدد کی ،

    بھارتی پولیس نے طلباء پر بدترین تشدد کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو زخمی کیا اور کئی طلباءکو گرفتار کر کے لے گئی، جس کے بعد دہلی سمیت مختلف شہروں میں طلبہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا ۔ بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستے مظاہرین پر بدترین تشدد کر رہے ہیں۔پرتشدد مظاہروں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے

    پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

    بھارت میں مسلم مخالف بل کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران مودی سرکار کی جانب سے بد ترین تشدد کے تناظر میں بھارتی حزب اختلاف جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے مودی حکوت کو بزدل قرار دے دیا تھا ۔

    عدالت کے فیصلے نے پاکستانی معشیت پرکاری ضرب لگا دی ،انویسٹرز کا اظہارافسوس